جب بھی میں کوئی ڈائجسٹ پڑھتی تھی تو یہی سوچا کرتی تھی کہ لوگ ڈایجسٹ میں خط کیسے لکھ لیتے ھیں ۔ جب کہانیاں لکھنی شروع کی تو پھر بھی یہ سوچا کرتی تھی کہ لو گ نہ صرف کہانیاں پڑھ لیتے ھیں بلکہ اپنے پسندیدہ قلم کاروں پر اور ان کی کہانیوں پر تبصرے کیسے لکھ لیتے ھیں ۔ ایسی کئی خوشیاں میرے ساتھ یاد گار لمحوں کی طرح رھتی ھیں ۔ پر آج جس خوشی کو لے کر آپ سب سے شئر کرنے بیٹھی ھوں وہ حیران کن ھے ۔ مجھے لندن روانہ ھونے سے پہلے ایک خط ملا تھا ۔ یہ خط چمن صاحب نے چندی گڑھ سے لکھا تھا ۔ انہوں نے میرے افسانے مٹی کے سفر کی نہ صرف تعریف کی تھی بلکہ اس میں لکھے ھوئے کئی جملوں کو دھراتے ھوئے مجھے شاباش بھی دی ، اور خوشی کا اظہاربھی کیا۔ میں یہی خط اپنے ھاتھ میں پکڑے سوچ رھی ھوں کہ کیا آج بھی اس بے بصر عہد میں ایسے لوگ ھیں جو ایسے لوگوں کی خوشیوں میں بھی شریک ھوتے ھیں جنہیں وہ جانتے تک نہیں ھیں پر لفظوں سے ایسے مظبوط رشتہ بنا لیتے ھیں کہ دعاؤں میں آباد ھو جاتے ھیں ۔ ھم میں سے کتنے لوگ ھیں جو اس انٹر نیٹ کے دور میں بھی ایک دوسرے کو خط لکھتے ھیں ۔

واقعی آج کل کے دور میں جہاں یہ خوشیان ناپید ھو چکی ھیں اچانک اس خوشی کا ملنا اور وہ بھی اس طرح سے ۔ میں آپ کی خوشی کا اندازہ کر سکتا ھوں ۔کاش مجھے بھی کوئی خط لکھے ۔ مجھے تو یاد ھی نہیں پڑتا کہ کسی نے کبھی مجھے بھی کوئی خط لکھا ھو ۔
عاصم فکر نہ کریں میں آج ھی آپ کو خط لکھتی ھوں لیکن سوچ رھی ھوں کہ کیا لکھوں ۔۔۔۔؟
برادرم عاصم نسیم
اسلام علیکم
آپکے نام اس فقیر شہر کا یہ پہلا خط ہے جو کسی صورت میں بھی آخری نہیں ہوگا۔ دراصل ہم سب نے نام نہاد مصروفیت کا ایک جعلی لبادہ اوڑھ رکھا ہے اور اسی مصروفیت کے نام پر چند سطور کا ایک خط بھی نہیں لکھتے۔ یاد کریں کہ کیا زمانہ تھا جب کبوتر کے ذریعے خط ارسال ہوتا تھا اور پھر جب زمانے نے ترقی کی تو پوسٹ کارڈ اور پھر ایرگرام ایجاد ہوئے اور اب ایک پل میں آپ انٹرنیٹ کے ذریعے دوسرے کو خط بھیج سکتے ہیں۔ مسلہ وسلیے کا ذریعے کا نہیں بلکہ ہمارے رویے کا ہے۔ ہم کئی گھنٹے ٹی وی کے سامنے گزار سکتے ہیں،فلم بینی کر سکتے ہیں،ہوٹل میں کھانا تناول کر سکتے ہیں لیکن چند لمحے کسی کو ایک خط لکھنے میں صرف نہیں کر سکتے؟ یہی ایک وجہ ہے کہ رابطوں کی زنجیر مضبوط نہیں رہی۔
خٰط لکھنا بھی ایک فن ہے اگر یقین نہ آئے تو غالب کے خطوط تو پڑھ کر دیکھیں یا اقبال کے نام عطیہ کے خطوط پڑھیں۔
لیجئے میں اسمارا بی بی سے پہلے آپکو خط لکھ دیا کیونکہ اسمارا تو بقول خود انکے ابھی سوچ رہی ہیں کہ کیا لکھیں؟
میں تو گروسری لسٹ لکھنے کا سوچ رھی تھی پر اتنے اچھے خط کے بعد پھر سوچ رھی ھوں کہ کیا لکھوں لیکن یہ حقیقت ھے کہ ھمارے جزبے ختم ھوتے جارھے ھیں اور رشتوں کی مظبوطی بھی نہیں رھی ۔ دعا ھے کہ نگہت باجی کی یہ چھوٹی سی کوشش ھم سب کے لیئے ایک یاد دہانی بن جائے
صفدر صاحب ایک بات تو طے ھے کہ آپ کے جواب نے مجھ سے اردو لکھوالی اور اسمارا سے خط ، بہت شکریہ اتنی اچھی رائے کا ۔
سلام،
ہمدانی صاحب آپ نے مسئلہ کے اصل کو بیان فرمایا کہ “مسلہ وسلیے کا یا ذریعے کا نہیں، بلکہ ہمارے رویے کا ہے۔ ہم کئی کئی گھنٹے ٹی وی کے سامنے گزار سکتے ہیں، فلم بینی کر سکتے ہیں، ہوٹل میں کھانا تناول کر سکتے ہیں لیکن چند لمحے کسی کو ایک خط لکھنے میں صرف نہیں کر سکتے؟ یہی ایک وجہ ہے کہ رابطوں کی زنجیر مضبوط نہیں رہی۔” بے شک اس دور کا ایک المیہ یہ بھی ہے کہ ہم اپنے گھروں میں مقید ہو کر رہ گئے ہیں، آج سے شاید نصف صدی پہلے تک یہاں یورپ میں بھی مثلاً پانی لینے کے لیے دو میل چل کر جانا اور دو بالٹیاں بھر کر اُٹھا کر لانا پڑتی تھیں، ورزش بھی اچھی بھلی ہو جاتی تھی اور راستے میں اور لوگوں سے ملاقات بھی ہو جاتی تھی، نہ ٹی وی تھا نہ کمپیوٹر، روابط روبرو ہوا کرتے تھے یا بذریعہ ڈاک، یہ ایجادات بے شک ہمارے رہن سہن میں اچھی تبدیلیاں اور سہولتیں لے کر آئیں ہیں لیکن ہمیں ان کے منفی و مضر پہلوں سے اجتناب کی سعی بھی برابر کرتے رہنا چاہیے، جس کا ایک طریقہ کہ خطوط لکھنے خواہ کاغذ پر لکھ کر بذریعہ ڈاک ارسال کریں یا ای میل یا بلاگ کے ذریعہ کوئی پیغام کسی تک پہنچا دیں، رابطوں کی زنجیر مضبوط رہنی چاہیے۔
محترمہ بہن ڈاکٹر صاحبہ ! یہیں بلاگز میں آپ کی نئی کتاب کی اشاعت کا پڑھا تھا، بہت خواہش تھی کہ مجھے بھی مستفید ہونے کا موقع ملے مگر اس خواہش کے اظہار کی ہمت آپ کے اِس بلاگ کو پڑھنے کے بعد ہی ہوئی، اِسے خط سمجھیے یا نہ ، یہ آپ کی مرضی لیکن درخواست ہے کہ “مٹی کا سفر” اور اس سے پہلے شائع شدہ کتاب کی ایک ایک جلد بھیجنے کی درخواست ضرور سمجھیے۔ ہدیہ و ڈاک خرچ میرے ذمہ، پتہ لکھے دیتا ہوں
Munaf Ghilzey
Bachstr. 3
10555 Berlin
Germany
نگہت جی اچھا لگا آپ کو ملنے والے خط کا پڑھ کہ واقعاً آجکل EMAILS نے خط کی جگہ لے لی ھے ، جیسے کچھ عرصہ پہلے کی تو بات ھے جو آج بھی یاد ھے کی رمضان کے شروع میں ھی عید کارڈ اتنے سارے لے لیتے تھے اور سب دوستوں، رشتےداروں کا بھیجے جاتے تھے بمعہ ایک لمبے چوڑے خط کے، پر زمانہ بدلتا ہے، لوگ تبدیل ہو جاتے ہیں، اب ٹیلیفون، email نے اس سب کی جگہ لے لی ھے !
پر جو بات اپنے ھاتھ سے لکھے خط میں ھے وہ email میں نہیں !
چلیں نگہت جی اب مجھے آپ کے خط کا انتظار رہے گا 🙂
قبلہ ھمدانی صاحب اور مناف صاحب میں آپ سے اتفاق نہیں کرتا۔
اب یہ بھی کوئ بات ہے کہ ہم گھنٹوں ٹی وی کے سامنے بیٹھتے ہیں بلکہ ہم تو محلے والوں کو بھی بلا کے اپنے ساتھ بٹھاتے ہیں۔ اب آپ ذرا غور کریں کہ اگر ہم ٹی وی نیں دیکھیں گے تو لوگوں کو کیسے پتہ چلے گا کہ ہمارے گھر میں نیا کلر ٹی وی ہے- اگر ہم ریستورانت میں کھانا کھانے نہیں جائیں گے تو کل کلوت لوگوں کے سامنے اپنی برتری کا ثبوت کیا اور کیسے پیش کریں گے- اگر ہم فلم بینی کرنے نہیں جائیں گے تو ہمارے بچے انگلش کیسے سیکھیں گے- ہم تو ہالی وڈ کو دعائیں دیتے ہیں کہ اس بہانے ہمارے بچے اردو جیسی قباحت سے دور ہوئے ہیں۔ ہم ماڈرن لوگ ہیں اور ہمارا تعلق اونچی سوسائٹی سے ہے۔
نہ ہی خط لکھنا آتا ہے کیونکہ اردو نہیں آتی۔ اور ویسے بھی رشتہ پالنے کا ہمیں شوق بھی نہیں۔ میں سیریل کو چھوڑ کر کیسے بھلا ایک گھنٹہ خط لکنھنے میں ضائع کروں؟
نگہت جی آپ کو بلاگ میں نہ پا کر بہت مس کیا ۔آپکو آپکے مٹی کا سفر کے افسانے پر مبارکباد ۔ ہاں اب خط لکھنے کا رواج ختم ہو گیا ہے ۔میں آپکے ساتھ کچھ شئر کرنا چاتی ہوں میرے پابا کسی ضروری کام کے سلسلے میں ملک سے باہر گئے میری ماما نے مجھ سے کہا کہ بیٹا یونیورسٹی جاتے ہوے یہ خط پوسٹ کر دینا میں نے جواب میں بولا کہ آپ نے جو کہنا ہے میں ای میل کر دوں گی۔لیکن میری ماما نے ایسا کرنے سے مجھے منح کر دیا۔پہلے زمانے کے لوگ بہت پرخلوص اور مخلص ہوتے تھے۔بٹ آجکل کے دور میں یہ کام صرف ای میل تک محدود ہو کر رہ گیا ہے نگہت جی کیا میں آپکو خط لکھوں تو آپ مجھ جواب دیں گی۔
رانی میری خوش نصیبی جو مجھے آپ خط لکھیں گی ۔ آپ کو ضرور جواب دونگی ۔ مجھے خط لکھنا بہت پسند ھے ۔ میں آج بھی اکثر احباب کو خط لکھتی ھوں ۔او مناف بھائی انشاللہ آپ کو کتاب یاد سے بھیج دونگی ۔ بہت شکریہ ۔
میرا ایڈریس ھے
Dr Nighat Nasim
21 Junction Road
Moorebank
NSW 2170
Australia
رانی صاحبہ ۔ میں آپ کو مبارکباد دیتا ہوں کہ آپ کی وجہ سے قارئین کو نگہت بہن کا پتہ مل گیا، ورنہ میں ان صا حب سے چندی گڑھ فون کر کے ان کا پتہ پوچھنے کے لیئے رابطہ کر نے کا سو چ رہا تھا۔ کیونکہ میرا ارادہ بھی انہیں خط بھیجنے کا تھا، مگر مجھے دو مرتبہ درخوا ست کرنے کے بعد بھی مایوسی ہو ئی ۔کیونکہ میں انہیں اپنی کتابیں بھیجنا چاہتا تھا جس میں ایک سیر ت رسول بھی تھی (ص)۔ ویسے یہ بتاتا چلوں کہ ہماری اپنی بہن نگہت سے اکثر فون پر بات ای میل پر بات ہوتی رہتی ہے۔
میں نے اتفاق سے انکی نہ ہی کتاب دیکھی نہ افسانہ پڑھا، کیونکہ ہم دنیا کے دوسرے سرے پر ہیں ۔ لہذا اس پر ابھی تو کچھ لکھنا مشکل ہے ۔ لیکن ان کے کالم دیکھے بھی اور لکھا بھی بہت خوب لھتی ہیں ۔ویسے آجکل تولکھا بغیر دیکھے بھی جا سکتا ہے۔ جیسا کہ بہت سے مشاہیر کرتے ہیں۔ مگر میں مشاہیر میں شامل ہی نہیں ہوں؟ انہوں نے تو ایک پیٹرن بنارکھا ہے۔ جیسے پہلے زمانے میں لوگ سہرے اور رخصتی کا نمونہ بنا کر شاعر کہلانے کے لیئے رکھتے تھے۔ اب وہی طریقہ مشاہیر نے بھی اپنا لیا کہ صرف لکھنے والےاور کتاب کا نام لکھا اور اور سائل کو دیدیا۔
مگر میں ایسا نہیں کرسکتا اس لیئے کہ وہ تو مجھے بھائی اور میں انہیں بہن کہتا اور سمجھتا ہو ں ۔لہذا جب کبھی پاکستان گیا جبکہ میں پچھلے دس سال سے نہیں گیا ہوں تو اسے پڑھ کر انشا اللہ ضروری خط لکھونگا پتہ میں نے نوٹ کر لیا ہے۔ کتاب کی رونمائی کی مبارکباد پہلے بھی دے چکا ہوں اب یہاں دوبارہ پیش کر رہا ہوں اگر بہن قبول فر مائیں ؟
سب سے پہلے تمام احباب کو اسلام و علیکم، طویل غیر حاضری کے بعد دوبارہ حاضر ہوں ،اکبر الہ بادی نے کیا خوب کہا تھا پانی پینا پڑا ہے پایئپ کا
حرف پڑھنا پڑا ہے ٹایئپ کا
زمانہ اور اس کی ٹیکنولوجی قیامت کی چال چل گئے نا وہ خط رہے نا ہی وہ القاب و آداب نا ہی وہ خلوص اور پیار جو لفظ بہ لفظ ہر سطر سے جھلکتا تھا۔۔۔۔تیرے خو شبو میں بسے خط میں جلاتا کیسے۔۔۔۔یورپ نے خطوط نویسی کی روایت کو زندہ
رکھا ہوا ہے جبکہ پاکستان میں یہ صنعت زوال پا چکی ہے کیا ہی اچھا ہو جو اس روایت کو دوبارہ زندہ کیا جائے۔
ارے شمس بھائی آپ کو کتاب ضرور بھیجونگی ۔ آپ پلیز مجھے اپنا اڈریس بھیج دیجیئے ۔اور میرا آپ کو مل ھی گیا ھے ۔ بس بھائی اب مجھے اور شرمندہ نہ کیجیئے ۔ واقعی یہ میری کوتاھی کہ بروقت اپنا پتہ آپ کو نہ دے سکی ۔ بس مصروفیت ھی کچھ ایسیی رھی پر بھائی اب آپ نے مجھے ضرور اپنی کتابیں بھیجنی ھیں ۔ شمس بھائی ادبی صفحے میں “نثری تخلیقات” میں میری دو افسانے لگے ھوئے ھیں “مٹی کا سفر” اور ” روشنی” کے نام سے ۔ پلیز آپ سب ضرور پڑھیئے گا ۔
اور اعجاز کہاں ھو بھائی ۔ کتنے فون کیئے لیکن جواب نہین ملا ۔ کتاب کی اجرا کی تاریخ 22 اپریل ھے ۔ پلیز اگر آسکو تو مجھے بہت خوشی ھو گی ۔
سلام” علیکم،
محترمہ بہن ڈاکٹر صاحبہ ! کتابوں کے لیے پیشگی شکریہ قبول فرمائیے، آپ کا پتہ نوٹ ہو چکا عنقریب آپ کو میری طرف سے بھی ڈاک موصول ہوگی، انشاءاللہ۔
محترم بھائی جیلانی صاحب ! میں چونکہ اس بلاگ میں نیا ہوں اس لیے آپ میں سے اکثر حضرات سے متعارف نہیں ہوں، آپ کا لکھا پڑھ کر ہی جانا کہ آپ بھی ماشاء اللہ ایک سے زیادہ کتب کے مصنف ہیں، جن میں سیرتِ رسول(ص) جیسے مقدس موضوع بھی شامل ہیں، حضور جو گزارش بہن صاحبہ کی خدمت میں کی تھی اسی کا اعادہ آپ کی خدمت میں بھی ہے، میرا پتہ درج بالا ہے، آپ کی تمام کتب کو حاصل کرنے کا خواہش مند ہوں بالخصوص سیرتِ رسول(ص)، ہدیہ و ڈاک خرچ میرے ذمہ، دیگر کسی معاملہ پر بات چیت کے لیے فون نمبرز و ای میل ایڈریس حاضر ہیں
39749825 30 0049 رہائش
3903633 172 0049 موبائیل
munafghilzey@gmx.net
بھائی اعجاز آزر سلام
موضوع کے عین مطابق شعر ہے
پانی پینا پڑا ہے پائپ کا
حرف پڑھنا پڑا ہے ٹائپ کا
اور اس مصرعہ کے کوزے میں تو اس موضوع پر ایک دریا بند ہے
تیرے خو شبو میں بسے خط میں جلاتا کیسے
ماشاء اللہ
السلام وعلیکم
یہ بلاگ واحد ایسا ہے کے جہاں پر میں اگر کھلے دل سے بولوں تو میری سمجھ ہی نہیں آ رہا کے کیا لکھوں ۔کیونکہ جیسے خط کا زکر نگھت آپا نے کیا ہے اس پر میں بس یہی کہہ سکتی ہوں کے آج تک مجھے اسکا بلکل بھی تجربہ نہیں ہوا ۔ بس اتنا یاد ہے کے جب ہم چھوٹے تھے تو پاکستان سے امی اور ڈیڈ کے لئیے خط آتے تھے اور وہ اسکا جواب لکھتے تھے اور فون کیا کرتے تھے۔ یقینا ایک انوکھی خوشی ہوگی اسطرح کے خطوط میں۔ جب ہم نے ہوش سمبھالا تو انٹرنیٹ ای میل اتنا ایکٹو ہو چکا تھا کے اسطرح کے خطوط پر ہمارا دھیان ہی نہیں گیا۔نگھت آپا کے اس خط کا زکر سن کر ایک انوکھی سی خوشی مجھے خود اپنے اندر بھی محسوس ہو رہی ہے کے اسطرح کے لوگ آج بھی ہیں جو آج کے دور میں خطوط لکھتے ہیں
معزرت اس بلاگ پر میں اور کیا لکھوں میری سمجھ نہیں آرہا اس لئے اپنا بلاگ یہاں ہی ختم کرتی ہوں
ماریہ علی
اپنی پیاری سی باجی کو اور بھائی کو بھت حط لکھے مگر کیا کرے پا کستان کی ڈاک ! ! بقول ھمارے پیارے چچا کہ بھت جلدی ہے تو خود( پوسٹ کرلو یاد رھے کہ جب امید بھی ختم ھ جاتئ تھی۔ خط واپس ھی آجاتے تھے اتنی مشکل سے تو لفظوں کی ترتیب ھوتئ تھی کیا کہنا اگرکبھی باجی کو خط مل جا تا تھا تو اس کا جواب اتنا خوبصورت ھوتا تھا ایک ایک لفظ موتیوں کی تسبح میری دونوں بہنوں کے پاس بھت ھئ خبصورت لفظوں کا خزانہ یے ،عاصم بھائیی ابھئ بھئ تم کو خط کا انتظار یے !!!!بھول گئے کیا ایکشن کا رئی ایکشن !!!(معزرت کے ساتھ
امی!ماموں نے ایسا کیا خط لکھا تھا؟
ارے یہ تم ھو زبیر میرے بچے خوش رھو ایسے ھی لکھتے رھو ۔ دوستو یہ میرا گیارہ سالہ بھانجا ھے زبیر مقصود جس پر مجھے فخر ھے کہ لندن میں رھتے ھوئے اردو بولتا ھے اور اب اردو لکھنے بھی لگا ھے ۔ نزہت تم قابل مبارکباد ماں ھو جو اپنی نسل کو پوری لگن کے ساتھ اور اقدار کے حُسن کے ساتھ پروان چڑھا رھی ھو ۔ مجھے یوں لگ رھا ھے جیسے میں اس فکر سے آزاد ھو رھی ھوں کہ ھمارے بعد ھمارے چراغ روشن کون کرے گا ۔ سلامت رھو آبادوشاد رھو ۔
ماریہ تم مجھے خط لکھو پھر میں تمہیں جواب لکھونگی ،تمہیں اندازہ نہیں کہ بغیر کمپیوٹر آن کیئے خط پڑھنے کا مزہ ھی اور ھے
شکریہ نگہت بہن ۔ میرا پتہ یہ ہے
11260 Blundell Road Richmond BC Canada
V6Y 1L3
نگہت بہن ۔ پتہ میںمکان نمبر جو کہ شروع میں ہونا چا ہیئے ۔ اردو اور انگریزی کی لیفٹ رائٹ نے بدل دیا ہے۔ لہذا نمبر 11260 شروع میں لکھ لیں
جیلانی صاحب قبلہ ! آپ کے جواب کا منتظر ہوں،
اگر مناسب سمجھیں تو میرے ای میل پر ہی جواب ارسال فرما دیں،
ممنون ہوں گا۔