مٹی کا سفر
بہن نگہت نسیم کی کتاب ” مٹی کا سفر” کی آج تقریب اجراء ہے اس موقع پر جی تو چاہتا تھا کہ خود عازم لندن ہوکر انکو براہ راست انکی اس خوبصورت کاوش پر مبارک باد دوں لیکن شائید قدرت کو یہ منظور نہیں تھا کہ شکم کی مانگ کچھ اور ہے اور ذہن کی کچھ اور ، کام کی مصروفیت نے قدم کو روک لیا اور میں تقریبا 611 کلو میٹر دور برلن سے انکی اس تقریب کو یاد کررہا ہوں اور انکو اس موقع پر اپنی طرف سے اور اپنی تنظیم “اردو انجمن برلن” کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور انکے نظر یہ خوبصورت شعر کرتا ہوں کہ
غموں کی دھوپ سے رکھے خدا تجھے محفوظ
کبھی غروب تبسم کا آفتاب نہ ہو
دعاؤں کا طالب
سید انور ظہیر، برلن

انور بھائی میں آپ کی مبارکبادپر اشکبار ھو رھی ھوں ۔سلامت رھیں ، جو میری خوشی میں اتنی دور سے شامل ھیں ۔ میں شکر گزار ھوں آپ سب کی جو مجھے اپنی دعاؤں میں آباد رکھتے ھیں ۔
میری ڈاکٹر بہن نگہت نسیم صاحبہ کو انکی تصنیف ” مٹی کا سفر ” کی رونمائی پر دلی مبارکباد عرض ہے:
اللہ ان کے قلم میں تاثیر اور انکے سخن میں تنویر پیدا کرتا رہے۔ آمین
چمن کی نکہت باد بہار تم ہی ہو
نسیم صبح گلوں کا نکھا ر تم ہی ہو
۔۔۔
دعا گو:
منظور قاضی از جرمنی
ASLAMO ALEKOM Dr. ji bohat bohat MUBARIKBAD matee ke safar ke ap ke kalm aksar prhee hein andza hota hee ke ketab bhee bohat hee achee ho ge ALLHA karein Zoore Qalam aur zeyadha AMEEN Tahir Malik GERMANY
ہم سب عالمی اخبار کی مجلس ادارت کی طرف سے ڈاکٹر نگہت نسیم کو انکے افسانوں کے دوسرے مجموعے کی تقریب اجرا لندن میں منعقد ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ نگہت نسیم اردو افسانے کی دنیا کا ایک اہم نام ہے اور اس بات کو تقویت 22 اپریل بدھ روز اس تقریب کے دوران مزید ملی جب محسنہ جیلانی اور بانو ارشد جیسی مستند افسانہ نگار خواتین نے انکے افسانوں کے موضوعات اور انکی بُنت کو سراہا۔ اللہ پاک انکے قلم کو مزید طاقت دے اور انکی فکر انسان اور انسانیت کے موضوعات کا احاطہ کرتی رہے۔
با جی آپ کو بہت بہت مبا ر ک با د۔ ۔کل کی تقر یب کے بعد ھم آپ کے بےحد مشکو ر ھیں کہ آ پ نے ھمیں خو د ھم سے رو شنا س کرا یا ۔اتنی محبتو ں کا قر ض ھم شا ید ھی اتا رسکیں ۔اور ان سب کے سا تھ ساتھ با با صاحب کا بھی شکر یہ ۔حلا نکہ ا نھو ں نے میری تصو یر نہں لگا ئ ۔ خبصو رت سے جو ا ب کی منتظر ۔
اسلام علیکم ! نگہت جی بہت بہت مبارک ھو آپ کو اپنی کتاب کی تقریب پے ! بہت خوشی ھوئی !
نسیم بہن مبارک ہو
یہ کتاب کیسے حاصل کی جاسکتی ہے
اسلام علیکم! میں نے ڈاکٹر نگہت کی کتاب پرھی نہیں مگر عنوان سے ظاہر ہے کہ کتاب واقع پڑھنے کے قابل ہوگی- اس کے علاوہ مجھے یقین ہے کہ ڈاکٹر صاحبہ ایک بہت اچھی افسانہ نویس ہیں۔ پاپا اکثر آپ کی بات رشک اور محبت سے کرتے ہیں- بابا جی(صفدر ھمدانی) کے ساتھ سٹاکہولم میں ملاقات ہوئی مگر افسوس کہ بہت ہی محتصر ملاقات تھی- آنٹی نگہت جی ہم سب اہل خانہ کی طرف سے آپکو دل کی گہرائیوں سے مبارک قبول ہو- امید ہے کہ مٹی کا سفر جاری رہے گا-
نیک تمناؤں کے ساتھ
آپکی بیِٹی
مدیحہ علی- سویڈن
ماشاء اللہ، بہت مبارک ہو عزیز بہن، اللہ زور قلم بھی اور زیادہ کرے اور زور علم بھی. تمام تر خواہش کے باوجود اس تقریب میں شامل نہیں ہو سکا، لیکن میرے ایک صحافی دوست رضاسید سے اس باوقار تقریب کا آنکھوں دیکھا حال سُن کر دل بہت خوش ہوا، اب مسئلہ اس کتاب کے حصول کا ہے اور اگر اس کے لیئے لندن آنا بھی پڑے تو آئیں گے. اور ہمارا سب کا مطالبہ ہے کہ اس کتاب کے حصول کو آسان بنایا جائے.
جناب عمران چوہدری صاحب،
میں بھی آپ کے مطالبے میں برایر کا شریک ہوں
بہت شکریہ آپ سب کی محبتوں کا ۔۔ پلیز بھایئوں میرے اچھے بھایئوں مجھے اپنا ایڈریس بھیج دیں ۔ کتاب خود چل کر آ جائے گی اور یقیننا اپنی قسمت پر ناز کرے گی ۔
مدیحہ بیٹی مجھے بہت خوشی ھے کہ تم نے اردو میں نہ صرف لکھا بلکہ بہت اچھا لکھا ۔ میں انشاللہ اب جب بھی لندن آئی تم سے ملنے سویڈن ضرور آؤنگی ۔ تم کو کتاب بھیج کر مجھے کتنا اچھا لگے گا یہ میں تمہیں شاید نہیں بتا پاؤنگی کہ تم جیسی پڑھی لکھی بیٹیاں ھی ھمارا اثآثہ اور خزانہ ھے ۔ اللہ پاک تمہیں نظر بد سے بچائے اور اپنی حفظ و اماں میں رکھے ۔ آمین۔
ثنا خوش رھو ، جو میری خو شی میں اتنی دور سے بھی شریک ھو ۔
تانیہ رحمان(سابقہ میزبان بلاگ عالمی اخبار) کا کل ڈارلنگٹن سے مبارکباد کے لیئے فون آیا تھا ۔تانیہ بہت خوشی ھوئی کہ تم میری خوشی میں اتنی دور سے شریک تھیں ۔ رحمان بھائی کی بروقت مبارکباد کا خصوصی شکریہ جو انہوں نے ھوسپٹل کی بے پناہ مصروفیت میں بھی مجھے اپنی دعاؤں اور محبتوں میں یاد رکھا ۔ زرینہ جو مجھے تمھاری کم اپنی بہن زیادہ لگتی ھے اس کی محبتوں کا قرض ھر وقت اپنے ساتھ لیئے پھرتی ھوں ۔ اس نے کمال محبت سے پاکستان کی لوڈ شیڈنگ میں بھی اپنا ایٓڈریس بعد میں دیا پہلے دعاؤں کا پلندہ میرے حوالے کیا ۔ علی شاہ کی یاد دہانی کی بہت مشکور ھوں ۔ ان کی مبارکباد بھی مجھ تک پہنچی۔ آپ سب خوش و خوشحال رھیں جو مجھ سے اتنی محبت کرتے ھیں اور اپنی دعاؤں میں آباد رکھتے ھیں ۔
نگہت جی کتاب مٹی کا سفر کی رونمائ بر مبارکباد قبول کجیے گا۔
السلام و علیکم
نگھت نسیم صاحبہ آپ کی کتاب کی رونمائی ہو گئی بہت لیٹ مبارکباد دے رہی ہوں یہاں اور پہلا بلاگ آپکو مبارکباد کا ہی لکھ رہی ہوں
آپکو بہت بہت مبارک ہو آپ کی کتاب کی رونمائی ۔ امید ہے آپ کی اسی سال کے آخر تک ہم سب ایک اور کتام کی رونمائی کا بھی انتظار کریں گے
کم سے کم 2009 ختم ہونے تک آپ کی 3 کتابیں تو ہونی ہی چاہیئں نا ؟)
آپکی دعاوں کی طالب
ماریہ علی
اس بلاگ پر میری نظر دیر سے پڑی ہے ۔۔۔۔ نگہت جی میری طرف سے مبارک قبول فرمائیں اورکتاب کے لئے جن جن اصحاب کے ایڈریس مانگے ہیں ،کیا میرا ایڈریس اس میں شامل ہوگا ؟ یا میں نالائق بچوں کی طرح کلاس میں پیچھلے بنچ پر ہی بیٹھی رہوں گی ؟
نگھت آپا آپ کو بہت مبارک ھو اللہ آپ کو ایسی ھزارو ں کتابوں کی رونمائی کرنا نصیب کرے آمین۔
روبینہ پچھلے بنچ پر بیٹھ کر پڑھنے والے ھی دراصل زہین ھونے کے ساتھ ساتھ فطین بھی ھوتے ھیں ،جبھی تو اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کرواتے ھیں تو اتنے پیار سے کہ یہی کہنا بن پڑتا ھے کہ ارے ایڈریس میل کر دو کتاب مل جائں گی ۔ میں کل ھی لندن سے تین ھفتوں کے بعد دنہا جہاں کی محبتیں سمیٹ کر واپس آئی ھوں ۔ انشاللہ جلد ھی اس بارے کچھ لکھونگی ۔ تمہیں بلاگ کی محفل میں دیکھ کر بہت خوشی ھوئی ، پتہ کیا اپنے گھر کی دیکھ بھال سب سے زیادہ اور پہلے کی جاتی ھے ۔
نادیہ میری دوست میری بہن مجھے تمھاری بہت یاد آ رھی ھے ۔ لندن میں قیام کے دوران تمھاری خدمت اور محبت کی قرضدار ھوں ۔ سلامت رھو اور خوشیوں میں رھو ۔ میری کامیابی تم لوگوں کے بغیر ادھوری ھے ۔ اس لیئے میری کامیابی بھی تو تمھاری ھی ھے ۔ جیتی رھو۔
ڈاکٹر صاحبہ یہ نادان نادیہ نہیں بلکہ بہت سمجھدار نادیہ ہے۔بس ان کو بتا دیں کہ بلاگ پر آتی جاتی رہیں اور اس ضمن میں کوئی سستی برداشت نہیں ہوگی بلکہ سستی کرنے والے کان پکڑوا دیئے جائیں گے۔
آپ سب سے معزرت کے ساتھ ۔اس بلاگ کے عنوان سے بلکل ہٹ کر بلاگ لکھ رہی ہوں
قاضی صاحب کا کوئی بھی بلاگ گزشتہ دو روز سے عالمی اخبار میں شائع نہیں ہو رہا ۔ کیا یہاں کی انتظامیہ کو ان کی غیر موجودگی کی وجہ معلوم ہے ؟
سفدر صاحب کی میں بےحد مشکور ھوں کے آپ نے مجھے اس قابل سمجھااورآپا نگھت کے بغیر ھم ادھورے ھیں۔
نھگت با جی، سب سے پہلے آپ کو اپنی کتاب کی مبا رک باد ھو،جس کو ھم سب بہن اوربھائیوں ،بھابھوں اور اپنے محترم ابا جی ،پیاری امّی جی کے سا تھہ اس کا جشن منا یا تھا ، ھم تو خوش تھے ہی مگر آپ کی خوشی کا کوئی ٹھکا نہ تھا ،اس محفل میں جنھوں نےبھی شرکت کی، اس محفل کا مزا انہی کو معلوم ھوگا اور جن سے مس ھوگی انکو صرف یہ ہی کہہ سکتی ھوں کہ رنج نا کرو میرے پیا روں ، پتہ ا رسا ل کر دیے کتا ب جلد ہی حا ضر ھوجا گی ، با جی آپ نے میری ذمہ دا رئیوں میں ایک اور اضافہ کر دیا لیکن اسمیں بھی اپنا سرور یے آپ سمجھ گی ھوں گئ یعنی جب تک عالمی اخبا ر نہ آن کروں دن کا آغا ز نھی ھوتا ۔’’واقعی میں‘‘آمنہ دیس اداس کر گی ، جہا ں امی جی، ابّا جی اور محبت کر نے بھائی، بھا بھیاں ھوں وہ ہی ہما را دیس ھے ’’کیا میں نے صیحح کہہ‘‘
نزہت تم نے بلکل صیح کہا جہاں محبت کرنے والے رھتے ھیں وہی دیس ھو جاتا ھے ۔
نادیہ خوش رھو