بفضلِ اللہ تعالٰی “پیغامِ نجات“ کا سالِ نو کا شمارہ چھپ چکا ہے، شائقین درج ذیل پتے پر اپنا ڈاک کا پتا ارسال فرما کر مفت حاصل کر سکتے ہیں
Payghamenijaat@gmx.net
میرے کمپیوٹر کی ایکسٹرنل ہارڈ ڈسک کے خراب ہو جانے کے باعث میرے پاس اب کسی کا بھی پتا محفوظ نہیں رہا، اس لیے جن بہن بھائیوں کو اب تک یہ رسالہ ارسال کیا جاتا رہا ہے، ان سے بھی دوبارہ اپنا ڈاک کا پتا بھیجنے کی گزارش ہے۔


مناف بھائی سلام مسنون،
اجر کم اللہ احسن اللہ الجزاء۔ خدا آپ کی توفیقات عالیہ میں مزید بھی اضافہ فرمائے۔ آمین بجاہ محمد و آلہ الطاہرین المعصومین۔
مصباح شاہ صاحب ! دُعاؤں کا شکریہ
آپ کے شہر میں سیّد زوار حسین شاہ صاحب کو انشاء اللہ جلد ہی “پیغامِ نجات” کا پیکٹ ارسال کر دیا جائے گا
آپ ان کی خدمت میں میرا سلام پہنچا دیجیے
محترم عبدالمناف بھائی
اسلام علیکم خدا آپ کی نیک توفیقات میں اضافہ کرے اور مولا آپ کی شفاعت فرمایئں اس کام کا اجر تو صرف وہ بی بی دے سکتی ہیں جن کے وصیلے سے آج کایئنات قائم و دائم ہے ۔
اللہ آپ کو
سوائے غمِ حسین کے
کوئی غم نہ دے
آمین۔
اسّلام علیکم ،بھیّا عبد ا لمناف پنجتن پاک و شہیدان کربلا کی راہوں میں آپ کی ا س دینی و ایمانی مساعی کی بہترین پزیرائ ہو،، ،
میں دل و جان سے منتظر ہوں کہ کب آ پ کا ارسال کردہ یہ میرا تحفہ ء علم میرے ہاتھ آئے
دعاؤں کے ہمراہ فی امان اللہ
آ پکی بجّو
بھائی جعفر حسین !
آپ تمام بھائی بہنوں کی دُعاؤں ہی کی ہم کو جستجو ہے
مولا علیہ السلام کی شفاعت ہم سب کا مقصد ہے
بی بی زہراء طاہرہ صدیقہ سلام اللہ علیہا کی نظرِ کرم ہی کی تمنا میں یہ اپنی سی کوششیں ہیں
گر قبول افتد زہے عز و شرف
مناف بھائی میں نے تو اپنی آنکھیں ہی دہلیز پر رکھ دی ہیں .. اللہ کریم آپ کو پنجتن پاک کے صدقے اپنی حفظ و اماں میں رکھے جو اس قدر کٹھن کام اتنی آسانی سے کر لیتے ہیں .. جزاک اللہ ..
پتہ نوٹ فرما لیجئے
21 Junction Road
Moorebank
NSW 2170
Australia
محترمہ بہن سیّدہ زائرہ عابدی صاحبہ اور محترمہ بہن نگہت نسیم صاحبہ !
جب آپ جیسی بہنوں کی دُعائیں شاملِ حال ہوں تو مجھ جیسے گنہگار بھی محمد و آلِ محمد علیہم السلام کی نظرِ کرم سے شرف یاب ہو جاتے ہیں.
بس اس کے علاوہ اور کچھ نہیں
آپ کی دُعاؤں کا بہت شکریہ
جیسے ہی ڈاک مجھ تک پہنچی فوراً آپ کی خدمت میں جریدہ ارسال کردیا جائے گا، انشاء اللہ
سلام علیکم”
بہت مبارک ایک مفید نمبر شائع کرنے کے لیے ، لیکن میں تو انڈیا میں رہتا ہوں مجھے کیسے مل سکتا ؟ ڈاک خرچ زیادہ ہوگا۔ لیکن اگر مجھے بھیجا جائے تو میں ڈا ک خرچ پے کرنے کو تیار ہوں۔
میرا پتہ:
Dr. Khwaja Ekram
Centre of Indian Languages
School of language, literature and culture studies
Jawaharlal Nehru University
New Delhi -110067
India
برادرِ عزیز خواجہ اکرم صاحب!
مبارک بادی کا شکریہ، خیر مبارک، آپ کو بھی مبارک ہو
آپ کا پتا درج کر لیا ہے، آپ کو انشاء اللہ رسالہ پوسٹ کر دیا جائے گا
دُعاؤں میں ہرگز نہ بھولیے
بھیّا عبد ا لمناف ،اسّلام علیکم ،
اللہ پاک آ پ کو مع اہل خانہ صحت و سلامتی عطا کرے آمین،
،معذ رت خواہ ہوں کچھ نجی مصروفیا ت کے سبب اس بلاگ پر آ نا نہیں ہوسکا ، آ ج ڈاکٹر خواجہ اکرام صاحب کا بلاگ پڑھا تو مجھے بھی خیال آ یا کہ آ پ مجھے بھی اپنا جریدہ اس طر ح ارسال کیجئے کہ میں اس کا ڈاک خرچ خود ہی ادا کروں ،آپ زیر بار نا ہو ں
دعا گو
زائرہ بجّو
محترمہ زائرہ باجی صاحبہ اور برادرِ عزیز خواجہ اکرم صاحب!
رسالہ جلد ہی آپ کی خدمت عالیہ میں ارسال کر دیا جائے گا، انشاء اللہ
آپ کا کرم ہے کہ آپ نے ڈاک خرچ اپنے ذمہ لینے کی پیشکش کی ہے،
آپ کا ارادہ ہی آپ کے اجر و ثواب کے لیے کافی ہے انشاء اللہ، لیکن آپ اس کی فکر نہ کیجیے
عرض ہے کہ یہ کام اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا کام ہے، ہماری خوش بختی ہے کہ ہمیں اس میں نوکری کے لیے اْن کا اِذن عطا ہوا ہے، جہاں تک ممکن ہوتا ہے ہم سب اپنی سی کوشش کرتے ہیں، اس لیے میں آپ کو اس میں حصہ دار بننے سے روکنے کا حق نہیں رکھتا، اگر آپ اس کار خیر میں شریک ہونا چاہتے ہیں تو رسالہ پر درج بنک رابطہ کے ذریعہ مالی تعاون کر سکتے ہیں۔
ہم آپ سے قلمی تعاون کے بھی ملتمس ہیں، آپ اپنی نگارشات اس ای میل کے پتے پر ارسال فرماسکتے ہیں :
Payghamenijaat@gmx.net
دُعاؤں میں بہرحال یاد رکھیے
مجھے ابھی ابھی مناف بھائی کی میل ملی ہے .. برائے مہربانی جن احباب کو ” رسالہ پیغام نجات ” چاہئے وہ جلد از جلد متوجہ ہوں ..
السلام علیکم و رحمۃ اللہ
عرض اس حقیر کی یہ ہے کہ آج ہی مجھے “پیغامِ نجات” کا پارسل موصول ہوا ہے،
اس دفعہ دیگر مضامین وغیرہ کے ساتھ ساتھ بحمد للہ “عالمی اخبار” کے نویسندگان کے درج ذیل مندرجات مجلہ کی زینت بنے ہیں : ۔
محبوبِ سجودِ حسین ۔ ۔ ۔(سلام)۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔مولانا نجم حسنی۔ ۔ ۔ ۔ ۔ آسٹریلیا
مرثیہء نو۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔(اقتباس)۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔سیّد صفدر ہمٰدانی۔ ۔ ۔ ۔ ۔لندن
نماز ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ (نظم)۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔محترمہ عرشی ملک۔ ۔ ۔اسلام آباد
انا من الحسین۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔(سلام)۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔سیّد ظفر جعفری۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کینڈا
میرا حسین ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔(سلام/آزاد نظم)۔ ۔ ۔ ۔ محترمہ نگہت نسیم۔ ۔ ۔ ۔ آسٹریلیا
التجاء/بحضور امام العصر۔ ۔(منظوم)۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ سیّد اقبال حیدر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ فرانک فرٹ
علی کی بادشاہی ۔ ۔ ۔ ۔ (قصیدہ)۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ سیّد زوار قمر عابدی۔ ۔ ۔ ۔ جدّہ
پچھلا سرورق ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔(تصاویر)۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ سیّد قمر رضا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اسلام آباد
نگہت بہن، آغا صاحب، مولانا حسنی، اور اقبال حیدر شاہ صاحب کے ڈاک کے پتے تو میرے پاس ہیں اور بہت جلد ان کے لیے رسالہ سپردِ ڈاک کر دوں گا، باقی لکھنے والوں کے ڈاک کے پتوں کے لیے آپ سے التماس ہے کہ اس کام کے لیے ایک الگ بلاگ شروع کرنا مناسب نہیں سمجھتا اور پہلا بلاگ شاید اب قارئین نہ دیکھیں۔
دُعاؤں کا ملتمس ہوں
مناف
میری مسیحا بیٹی جیتی رہو ،
اللہ تعا لیٰ تم کو ان نیکیوں کے بدلے میں بے حساب اجرو ثواب عطا کرے آمین
میرا غریب خانہ یہا ں ہے
Syeda zaira
2224 39 Avenue NW
Edmonton AB
T6T 1K8
منا ف بھیّا جیتے رہئے ،سبحان اللہ کیا کہنے ایسی نوکری کے ،کاش میر ے قلم کی بھی کوئ نگارش اگلے شمارے میں ہو
میں آپ کو کب تک اپنی تحریربھیج دوں یہ مجھے بتا دیجئے ،مہربانی ہو گی
اللہ نگہبان
زائرہ بجّو
باجی سیّدہ زائرہ عا بدی!
ہمارا اگلا شمارہ انشاء اللہ “ولادت بی بی زہراء سلام اللہ علیہا و ولادت امام زین العادبدین علیہ السلام” کے حوالہ سے ہوگا
اگر آپ اسی مناسبت سے کچھ لکھ بھیجیں تو بہت کرم ہوگا
جنوری آدھے سے زیادہ گزر چکا ہے فروری کی پہلے یا دوسرے ہفتہ تک، اگر آپ کی نگارش پہنچ جائے تو انشاء اللہ ہمارا آئندہ شمارے مزیّن ہوگا
استدعا ہے کہ اِن پیج پر ٹائیپ کرکے اِن پیج ہی کی فائل ارسال کر دیجیے وگرنہ یونی کوڈ سے بھی کام چل جائے گا
اللہ کریم مولا حسین علیہ السلام کے صدقے میں آپ کی اور ہم سب کی کاوشوں کو قبول فرمائے، آمین-
منا ف بھیّا ،جیتے رہئے ،
میں تو جو کچھ لکھ رہی ہوں اسی عالمی اخبار کی مدد سے عالمی اخبار پر ہی ، لکھ رہی ہوں ،مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ اس رسم الخط کو کیا کہتے ہیں ،ان پیچ ابھی میسّر نہیں ہے ،اگلے ماہ تک ملنے کا امکان ہے انشاللہ ، میرے پاس واحد راستہ علمی اخبار کے زریعے سے تحریر بھیجنے کا ہے ،البتّہ کراچی بھیجنے کے لئے سکیننگ کا سہارا ہے
جواب کی منتظر
زائرہ بجّو
سیّدہ زائرہ باجی جی ! سلامٌ علیکم
مجھے “عالمی اخبار” کے مدیرِ اعلٰی اور نائب مدیرِ اعلٰی کی طرف سے “عالمی اخبار” میں شائع ہونے والے ضمائم دوبارہ شائع کرنے کی اجازت ہے
اور چونکہ آپ کی تحاریر کے لیے آپ کی اجازت بھی حاصل ہے اس لیے انشاء اللہ اس سلسلہ میں اب کوئی مشکل درپیش نہ ہو گی.
بہت بہت شکریہ، میرے لیے ضرور بالضرور خصوصی دُعا کیجیے
اللہم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجہم و لعن اللہ علی اعدائہم اجمعین
نگہت بہن جی !
آپ سے ایک گزارش کی تھی، آپ نے جواب نہ دیا لیکن میری ای میل اس بلاگ میں شائع کر دی
ایک بار پھر درخواست ہے کہ مجھے
محترمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ
سیّد قمر رضا صاحب
سیّد زوار عابدی صاحب اور
سیّد ظفر جعفری صاحب
کے ڈاک کے پتے اگر آپ کے پاس موجود ہوں یا بصورتٖ دیگر ان کی ای میل کے پتے مجھے ارسال کردیجیے (بھائی قمر رضا اور بہن عرشی ملک صاحبہ کے ای میل پتے موجود ہیں ان سے اس سلسلہ میں رابطہ بھی کیا لیکن ابھی تک جواب ندارد، شاید کوئی مجبوری درپیش ہوگی).(ان خواتین و حضرات کے نام خصوصی طور پر اس لیے کیوں کہ اس دفعہ کا شمارہ ان کی تحریروں پر بھی مشتمل ہے)-
سیّد شمس جیلانی صاحب کی خدمت میں بھی رسالہ بھیجنے کی خواہش ہے، ان کا ڈاک کا پتا بھی اگر ہو سکے تو مرحمت فرمائیے-
مناف بھائی میرے پاس کسی کا میلنگ ایڈریس نہیں تھا اسی لئے خط کو بلاگ میں لگا دیا تھا کہ سب کو مطلع کرنے کا بلاگ ایک بہترین زریعہ ہے .. شکریہ
مناف بھیّا ،جیتے رہئے ، پروردگا رعالم سے دعا ہے کہ علمی اخبار کے تمام ساتھیوں کے گھروں میں جنّت کی ہو ا ئیں اپنے آنچل کی ٹھنڈی ہوا دے کر جائیں ،
آ پ سے دریافت کرنا ہے کہ مضمون کی ضخا مت کتنی ہو تا کہ آ پ کو مجلّے میں لگانے کے لئے مشکل پیش نہیں آئے
دعا گو
زائرہ بجّو
سیّدہ زائرہ باجی جی !
آپ کی دُعاؤں ہی کی تمنا میں یہ سب سلسلے ہیں
آپ مضمون دو سے چار صفحات تک لکھ بھیجئے تو بہت مناسب ہوگا
کم از کم ڈ یڑھ اور زیادہ سے زیادہ پانچ صفحات سے تجاوز نہ ہو تو بہتر ہے
کچھ کاٹ چھانٹ کی اجازت بہر حال درکار ہے-
یاد رہے کہ یہ رسالہ “کونسل آف علمائے امامیہ، شنگن” کی جانب سے شائع ہورہا ہے
اگر چہ ادارت کی ذمہ داری اس حقیر کے حوالے ہیں لیکن
دیگر تمام امور علماء ہی کی نگرانی اور انہی کے فیصلوں سے انجام پاتے ہیں
شکریہ میرے محترم بھائ ،اور انشاللہ میں کو شش کروں گی کہ کونسل کو یا آپ کو مجھ سے شکائت نہیں ہونے پائے ،صفحات بھی نوٹ کر لئے ہیں ،چند روز میں بی بی سیّدہ سلام اللہ علیہا پر مضمون بھیجنے کی تیّاری کر لی ہے ،آ پکی دعائیں شامل حال ہو ں گی تو جلد لکھ لو نگی
دعا ؤں کے ہمرا ہ فی امان اللہ
آپ کی بجّو
مناف بھیّا جیتے رہئے ،میں نے جناب سیّدہ سلام اللہ علیہا پر مضمون آ پ کے د ئے ہوئے پیغام نجات کی ای میل پر بھیج دیا ہے نظر ثانی کی خواستگار ہوں ،تا کہ غلطیاں درست کر سکوں ،
دعا گو زائرہ بجّو
عبدالمناف بھائی
اسلام علیکم
یہ اچھا کیا آپ نے کے یہ بتا دیا کہ فروری کے دوسرے ہفتے تک آپ کو نگارشات موصول ہوجانی جاہیں
آیئندہ کے شمارے کے لیئے ھم چند روز میں حضرت امام سجاد (ع) کے حوالے سے مضمون آپ کو ارسال کردیں گے آپ کے دیئے ہوئے ای میل کے پتہ پر (Payghamenijaat@gmx.net ) امید ہے کہ علمائے کرام کی جانچ کے بعد قابلِ اشاعت ہوگا ھمارا مضمون۔
مولا (ع) سلامت رکھیں آپ کو اور ان تمام علمائے کرام اور تمام احباب کو جو اس نیک کام کی ترویج میں کوشاں ہیں ۔ آمین
بھائی جعفر حسین ! سلامت رہیے
ہمارا ایمان ہے کہ جس طرض حلال یا حرام کا ہر ذرہ اپنا اثر ضرور دِکھاتا ہے اسی طرح
نیکی یا بدی کا کوئی فعل ایسا نہیں جس کی سزا یا جزا انسان کو نہ مِلے
علماءکرام اللہ تعالٰی کے عادل ہونے کا ایک مطلب یہ بھی بیان فرماتے ہیں
آپ کے مضمون لکھنے کا ارادہ کرتے ہی آپ کے لیے نیکیاں درج ہو چکی ہیں جو
اس راہ میں پیش رفت کے ساتھ ساتھ بڑھتی چلی جائیں گی انشاء اللہ
ہم آپ کے مضمون کے منتظر ہیں
طالبِ دُعا
باجی مجھے ابھی تک آپ کی طرف سے کوئی مضمون نہیں ملا
برائے مہربانی دوبارہ کوشش کیجیے
بھیّا عبد المناف ،جیتے رہئے
میں نے آ ج پھر مضمون ارسال خدمت کیا ہے ۔چیک کر کے دیکھ لیجئے ،میں نے خود بھی چیک کیا آئ ڈ ی بھی درست نظر آئ پھرنا جانے کیا ہوا کہ نہیں پہنچ پایا
زائرہ بجّو
زائرہ باجی جی!
مضمون مل گئے، الحمد للہ، بہت شکریہ، ابھی نظرثانی نہیں کر سکا ہوں، جلد ہی جواب دوں گا، انشاء اللہ
زائرہ باجی جی! آپ کی جانب سے دو عدد ای میل ز ملی تھیں دونوں میں ایک ہی مضمون بھیجا گیا تھا
میں نے وہ مضمون پڑھ لیا ہے ماشاء اللہ بہت اچھا مضمون ہے، معلومات، طرزِ بیان اور فرہنگ وغیرہ بہت معیاری ہیں، لیکن
مضمون پورا ارسال نہیں ہوا ایک ای میل میں مضمون کا اختتام اس جملہ پر ہوا ہے :
“. . . یہودی نے آپ علیہ السّلام کو بھیڑ کا اون کاتنے کے لئے دیا اور ساتھ ہی اجرت”
اور دوسرے میں آخری جملہ یہاں تک موجود ہے :
“. . . یہودی نے آپ علیہ السّلام کو بھیڑ کا اون کاتنے کے لئے دیا اور ساتھ ہی اجرت میں گیہوں بھی دے دئیے مولا علی وہ گیہ . . . ”
برائے مہربانی باقی حصہ بھی ارسال فرما دیجیے
جیتے رہئے بھیّا ،، مجھے معلوم ہے نظر ثانی کے لئے وقت چاہئے ہوتا ہے، اپنے حساب سے دیکھ لیجئے گا ،اگر مضون شمارے کے معیا ر پر پورا اترے گا اور آ پکی اجازت ہو گی تو اگلا مضمون ربیع ا لا وّل کی مناسبت سے جشن ولا دت با سعادت ،، پیارے نبی حضرت محمّد مصطفٰے صلّی اللہ علیہ واٰلہ وسلّم پر ہو گا انشاللہ
دعاگو
زا ئرہ بجّو
صد ہزار شکر ہے پروردگار عالم کا کہ مضمون پسند آیا ،میں اپنے آپ کو ہر گز اس قابل نہیں سمجھتی کہ اتنی عالی مرتبت ہستیوں کے بارے میں ایک حرف بھی لکھ سکوں لیکن میرے شوق کا تقاضہ جو ہوتا ہے میں مان لیتی ہوں
بھیّا ایک زحمت اور دینا چاہو ں گی کہ مضمو ن میں ابھی کتنا اضا فہ اور قابل قبول ہے مجھے آگاہ کر دیجئے تو بہت مہربانی ہو گی
دعا گو
زائرہ بجّو
باجی جی ! اگر یہ مضمون، جو اب تک تین صفحات کا ہو چکا ہے، مزید ایک صفحہ میں پورا ہو جائے تو کیا کہنا، لیکن یہ تو بتائیے کہ مضمون کا باقی حصہ گیا کہاں؟؟؟؟