امریکہ نے دھمکی دے دی ہے کہ اگر ریمنڈ ڈیوس کو نہیں چھوڑا گیا تو پاکستان کی امداد بند کردی جائے گی۔ اب یہ ثابت ہوجائیگا کہ ہم ایک خوددار قوم ہیں اور اپنے اللہ پر ہمیں اعتماد ہے یا ہم Beggars ہیں ؟ اگر ہم ایک خود دار قوم ہیں تو ہمیں ریمنڈ ڈیوس پر مقدمہ چلاکر اُسے کیفرِ کردار تک پہنچانا ہو گا۔ اگر ہم Beggars ہیں تو پھر یہ بھی سوچنا ہوگا
Beggars can not be the choosers
صدر سے چپراسی تک ہماری اکثریت کرپٹ اور بے ایمان ہے اور اس ہی وجہ سے دنیا ہمیں حقارت کی نظر سے دیکھتی ہے۔ سوائے ایران مسلمان دنیا میں غیرت نام کو نظر نہیں آتی۔ لیکن مجھے کامل یقین ہے کہ ہمارے وہ بچے جو امریکہ جیسے ملک میں پیدا اور بڑے ہورہے ہیں وہ اسلام کو بالکل اُس ہی طرح revive کریں گے جیسے یہودیوں کے بچوں نے یہودیت کو revive کیا ہے۔ یہ امریکہ ہی سے شروع ہوگا انشاء اللہ۔

یہ عوام مہنگائی کی وجہ سے تو باہر نہیں آئی ممکن ہے اپنے حاکموں کی اس بے غیرتی کے ممکنہ مظاہرے پر اجتجاج کرنے باہر آجائے جو انقلاب کی شکل اختیار کر لے
السلام علیکم
محترم جناب حاجی ظفر صاحب ، امریکہ اور پاکستان محض دو زمینی خطوں کے نام ہی نہیں بلکہ دو مختلف نظریات کے نام ہیں ، آپ کا یہ کہنا کہ ’’ Beggars can not be the choosers ‘‘ ایک تاریخی بات ہے ، مگر مسئلہ یہ ہے کہ یہاں نظر کا دھوکہ ہے ، الفاظ کی ہیرا پھیری ہے اور کچھ نہیں ، اگر پاکستان کی اشرافیہ اور حکمران کم از کم مہاتیر محمد جیسے ہی ہوتے تو بھی ہم کم از کم امریکہ سے ملنے والی اِس حقیر سی امداد کو امداد نہ بلکہ شاید اِس سے بھی کئی گنا زیادہ اپنی خدمات کا صلہ وصول کر رہے ہوتے اور امریکہ ہمہ وقت ہمارے سامنے ہاتھ جوڑے کھڑا رہتا ، نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ہم اپنا حق ( جو کہ اِس سے بھی بہت زیادہ ہونا چاہیے تھا ) بھی بھیک کی طرح وصول کر رہے ہیں ، اور امریکہ بھی اِس پوزیشن میں ہے کہ ہمیں وہ سو جوتے بھی مار رہا ہے اور سو پیاز بھی کھلا رہا ہے ، یہ محض نا اہل قیادت کی وجہ سے ہے ، مگر کسے شے کو دوام نہیں ، کسی حالت کو قرار نہیں سو جلد یا دیر اللہ اپنی سنت پوری کرے گا اور وہ ہم میں سے ہی ہونگے جو نشاط ثانیہ کا خواب حقیقت بنائینگے ، اب چاہے وہ امریکہ میں رہتے ہوں یا ترکی میں ، افغانستان کے باسی ہوں یا ہندوستان کے ، برٹش پاسپورٹ رکھنے والے ہوں یا پاکستان کے کسی مدرسے سے فارغ التحصیل ، ہونگے ہم میں سے ہیں ۔
آصف احمد بھٹی
اسلام و علیکم
کاش کہ پاکستانی حکومت میں آج بھی کم سے کم تنی غیرت تو باقی ہو کہ وہ خدا پر یقین رکھتے ہوئے امریکہ صاحب بہادر سے کہہ دیں کہ فیصلہ یہاں کی عدالت ہی کرے گی کیس بھی ہم چلائیں گے اور فیصلہ بھی ہمارا ہو گا یہاں کے قانون کے عین مطابق ۔ مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ دُنیا میں قانون کا جس قدر مذاق ہمارے مُلک میں بنایا جاتا ہے شاید ہی دُنیا کے کسی اور مُلک میں بنایا جاتا ہو ۔
ریمنڈ ڈیوس پر جُرم ثابت کرنے کے اگر سو طریقے ہیں تو یہاں کے نام نہاد قانون دانوں کے پاس ایک ہزار طریقے ہیں اس مجرم کو بچا کر بھاگا دینے کے لئے ۔ کاش کہ پاکستانی قوم میں ایرانی قوم کی غیرت کا صرف ایک فیصد حصہ بھی آ جائے تو ہم ریمنڈ ڈیوس کو کبھی بھی فرار نہ ہونے دیں گے ۔
قوموں کی ٍیت عزت کا اندازہ اُن کے مُلک میں قانون کی بالا دستی کے معیار کے مطابق ہی ہوتا ہے یہاں کے حکمران صرف نام کے مُسلمان ہیں ورنہ امریکہ کو صاف جواب دینے میں کبھی اتنا وقت نہیں لگتا ان کے لئے دین ایمان خدا سب کُچھ امریکہ ہے ۔ یہ لوگ بھول گئے ہیں کہ ان کے کانوں میں وقتِ پیدائش جو آزان دی گئی تھی وہ گواہ ہے کہ خدا ایک ہے ۔۔۔ مگر ان کے لئے دُنیا کی ہر طاقت خدا ہے اور اُن کا حکم ان کا دین و ایمان ۔۔
خدا کرے کے ہماری آنے والی نسل میں صرف مُسلمان پیدا ہوں ۔۔ جو ہمارے دین کی اصل روح کو سمجھتے ہوئے خدا اور اس کے رسول (ص) کے فرمان کی روشنی میں زندگی گُزارنے کا حوصلہ اور ہمت رکھتے ہوں الہی آمین ۔
طالب ِ دُعا
ثمرین بخاری
السلام علیکم
اگر تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو ہم لوگ ( اہل برصغیر ) ہمیشہ سے ہی ایسے رہے ہیں ، ہم نے ہمیشہ بیرونی حملہ آوروں کو خوش آمدید کہا ہے ، ہم نے ہمیشہ ہی اپنے بھائیوں کو خود باندھ کر قتل کرنے کے لیے دشمنوں کے سامنے ڈالا ہے ، ہمارے حکمران ہمیشہ سے عیش پرست اور برادر کش رہے ہیں ، اور سب سے بڑھ کر جو المیہ رہا ہے وہ ہماری کمزور یاداشت ہے ، ہم حد سے زیادہ سادہ لوگ ہے ہمیں آسانی سے بیوقوف بنایا جاسکتا ہے ، ہم بہت جلدی ہی اپنی پچھلی نادانی کو بھول جاتے ہیں ، ہم اپنی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھتے ، ہمیں یاد ہی نہیں رہتا کہ کچھ دن پہلے ہم لوگ کس سوراخ سے ڈسے جا چکے ہیں ۔
آصف احمد بھٹی
انٹر نیٹ پر کہیں یہ تحریر دیکھی تو سوچا کہ آپ سے اسکو شیئر کر لوں۔
قوم نوح ، عاد ، صالح ، بنی اسرائیل ، کے بعد اب پاکستانی قوم اُنهیں راستے پر
جب باپ کی عزت کهو جائے
جب قوم کی غیرت ختم هوجائے
جب قوم کے حکمران بے حیاء ، بے شرم ، بے غیرت ترین لوگ بن جائے
جب جهوٹ فخر سے بولا جائے
جب ملک میں اسلام ، شریعت اور حدودالله کا مذاق بنا دیا جائے.
جب خون سفید هوجائے. (معنی اور تفصیل کےلئے احادیث دیکهیے
جب زنا ، برائی ، رشوت اور خباثت دیکه کربهی الفاظ لبوں تک رک جائیں
جب گهر گهر ناچ گانے اور سنگروں(گویوں) کی کثرت هوجائے
جب میزان میں جان بوجه کر کم تولا جائے
جب یه سب کچه هوتا هے
رب العلمین غافل هے نه سوتا هے
جب اس کا قهر برستا هے .
پهرقارون زمین میں دهنستا هے
پهر جب وه پکڑ په اتا هے
فرعون بهی غوطے کهاتا هے
جس کو اپنی طاقت په گهمنڈ اور غرور تها(قوم عاد) زیروزبر هوتی هے
قرآن میں اسکی خبر آتی هے
یه سب عبرت کو هے کافی
مانگو آج رب سے اپنے گناهوں کی معافی
اس کے خزانوں میں هے نه کسی چیز کی کمی
دیکهنا هے که یه قوم کو شرم آتی هے یا نهیں
سنا گیا ہے کہ زرداری صاحب “گول میز کانفرنس “ بلا رہے ہیں !!!
ممکن ہے کہ اس گول میز کانفرنس میں ریمنڈ ڈیوس کا بھی تذکرہ آئے اور پھر کوئی ممبر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا بھی ذکر کرے ۔
اب دیکھیں کہ پاکستان کی قیادت اپنی خودی کو اتنا بلند کرسکتی ہے کہ نہیں کہ امریکہ امداد دینے سے پہلے پاکستان سے پوچھے “بتا تیری کیا مرضی ہے؟ “
پاکستان کی عدلیہ اور پاکستانی حکومت کی سیاست کے لیے یہ کڑا امتحان ہے ۔
“ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا“ ۔
پاکستان کی تباہی میں ہم سب حکمرانوں کے برابر کے شریک ہیں کیونکہ حکمرانوں کو ہم نے منتخب کیا ہے اور بار بار منتخب کیا ہے ۔ یہ عوام کا( جس میں ہم سب شامل ہیں) کا ایک سنگین جُرم ہے۔ ہم حکمرانوں پر الزام لگا کر اپنا کرپٹ دامن نہیں چھڑا سکتے۔ مغربی ممالک کے سارے انتخا با ت کے نتائج کا انحصار ملک کے معاشی حالات پر ہوتا ہے۔
محترم ظفر جعفری صاحب ،
ہم ایک غریب اور بھکاری ملک ہوتے ہوئے شاید اس امتحان میں کامیاب نہ ہو سکیں لیکن امریکہ ایک امیر ، ترقی یافتہ اور مہذب (برائے نام) ملک ہوتے ہوئے اس امتحان میں بڑی طرح ناکام ہو چکا ہے ۔ کیا انصاف کے علمبردار کسی ملک کو زیب دیتا ہے کہ وہ انصاف کو امداد سے مشروط کرے ؟ امریکہ کے ترانے گانے والوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ امریکہ انسانی حقوق اور عالمی انصاف میں کتنا مخلص ہے ۔
پاکستان کی غیرت کے رکھوالو۔۔۔۔۔۔۔۔بھیک نہ مانگو
توڑ کے اس کشکول کو آدھی کھالو۔۔۔۔۔بھیک نہ مانگو
۔
انگریزوں کے پٹھو کہلاؤ نہ
امریکہ کے تلوے سہلاؤ نہ
آج تلک ان کے دھوکے کھائے ہیں
اور مگر ان کے دھوکے کھاؤ نہ
آزادی کے سر پہ خاک نہ ڈالو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھیک نہ مانگو
(حبیب جالب مرحوم)
جاوید اقبال کیانی صاحب
اگر اصول اور انصاف کی بات کی جائے تو آپکی بات صحیح ہے۔ لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اُصول اور انصاف کی بات صرف کمزور آدمی کرتا ہے۔ جبکہ بھینس اُس ہی کی ہوتی ہے جس کے پاس لاٹھی ہوتی ہے۔ کمزور آدمی کیلئے بہترین نسخہ حکمت ہے۔ رسولِ کریم نے یہود و نصارہ کو جزائر عرب سے نکال دینے کا حکم ہجرت کے فوراً بعد نہیں دیا تھا۔ یہ حکم انہوں نے اُس وقت دیا جب وہ پوری طرح مستحکم ہوگئے۔ چین کے صدر نے اپنے حالیہ دورہء امریکہ میں حکمت سے کام لیتے ہوئے دو ٹوک لفظوں میں کہدیا کہ ہمیں سپر پاور بنے میں کوئ دلچسپی نہیں ہے۔ ہم اپنی معیشت کو سنوارنا چاہتے ہیں۔ میں جب چھٹی جماعت میں تھا تو میرے کلاس ٹیچر باقر صاحب نے ایک حکایت سنائ کہ اللہ تعلیٰٰٰ نے ایک دن انگریز، ہندو اور مسلمان کو دوسرے دن صبح آٹھ بجے آنے کی دعوت دی تاکہ وہ اُنہیں اپنی نعمتوں سے نوازے۔ دوسرے دن انگریز صبح آٹھ بجنے میں پانچ منٹ پر پہنچ گیا تواللہ نے فرشتوں سے کہا کہ اسے حکومت دیدو تاکہ یہ ساری دنیا پر حکومت کرے۔ ٹھیک آٹھ بجے ہندو پہنچ گیا تو اللہ تعلیٰٰٰ نے فرشتوں سے کہا کہ اَسے بژنس دیدو تاکہ یہ کاروبار کرے۔ جب نو بجے مسلمان پہنچا تو اللہ تعلیٰٰ نے کہا کہ اسے اکڑ دیدو تاکہ یہ اکڑتا رہے۔ دنیا اسے مارتی رہیگی اور یہ اکڑتا رہیگا کہ اب کے مار تو دیکھونگا۔ ہمارے پاس تعلیم کا فقدان ہماری حالت کا عکاس ہے۔
نہ سمجھوگے تو مٹ جاؤگے تم اہلِ وطن یکسر
تمہاری داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں۔
السلام علیکم
جانے کیوں مجھے ایک طویل عرصے سے لگ رہا ہے کہ تبدیلی کا عمل بس شروع ہوا ہی چاہتا ہے ، اہل وطن شعور کے اُن منازل کی طرف چل پڑے ہیں جہاں ہمیں اہم فیصلے کرنے ہیں ، بیداری کی ایک لہر اُٹھ رہی ہے ، پر سکون جھیل کی تہوں میں طوفان پیدا ہونے شروع ہو گئے ہیں اب دیکھئے پہلا کنکر کون مارتا ہے ۔
رہی ریمنڈ ڈیوس کی بات تو اب یہ معاملہ اُلجھ کر رہ گیا ہے ، اب یہ پہلے جتنا آسان نہیں رہا ، کم از کم مرحومہ شمائلہ فہیم کی موت اور مصر میں حکومت کی تبدیلی کے بعد تو ہر کوئی محتاط ہو گیا ہے ۔
آصف احمد بھٹی
السلام علیکم
یہ عجب ہے اور جس کی طرف جاوید اقبال کیانی بھائی نے بھی ذکر کیا ، امریکہ ہمیشہ سے ہی صرف اپنے مفادات کا غلام رہا ہے ، ہم ہمیشہ سے ہی امریکی بے وفائی کا داغ جھلتے اور پھر اُسے اپنے لہو سے دھوتے رہے ہیں ، ہمارے ہر ہر حکمران کو امریکہ اپنے مفادات کی رکھوالی تک اپنا لے پالک بنائے رکھتا ہے مگر جیسے ہی اُسے کوئی دوسرا پہلے والے سے بھی بہتر تلوے چاٹنے والا ملتا ہے وہ پہلے والے کو دھتکار دیتا ہے بلکہ ہمیشہ سب سے پہلا پتھر امریکہ ہی پھینکتا ہے ، اور پھر اُس پر اپنی چوہدراہٹ پر بھی مصر ہے ، اور اُس سے بھی زیادہ عجب یہ ہے کہ ہم ہر بار سب کچھ دیکھ کر بھی دُغا کھا جاتے ہیں ، بار بار ایک ہی سوراخ سے ڈسے جا رہے ہیں مگر پھر بھی سوراخ میں اُنگلی ڈالنے سے باز نہیں آتے ، عافیہ صدیقی کے معاملے میں ہر ملکی اور بین الاقوامی قانون کی نفی کرنے والا امریکہ یہ چاہتا ہے کہ اُس کے جاسوسوں کو بھی ہر قانون سے ماوراء سمجھا جائے ، اور اُس کے لیے وہ ہر سطح تک جا سکتا ہے ، عافیہ صدیقی کے معاملے مین بھی پہلے اُسے ایک غاصب اور بردہ فروش سے خریدنے اور پھر اُسے سالوں عقوبت خانوں میں رکھنے اور اُسکے بعد جب برطانوی صحافی ( مریم روڈلے ) نے اُسکی افغانستان کے ایک جیل میں موجودگی کی اطلاع دی تو ہر قسم کے بین الاقوامی قانون کو ٹوڑتے بلکہ پاؤں تلے روندتے ہوئے اُسے ایک جہاز میں ڈال کر امریکہ لے جایا گیا اور پھر غیر قانونی طور پر ایک مقدمے میں جس کے بارے میں خود جج کہتا ہے کہ جرم ثابت نہیں ہوا مگر 86 برس کی سزا دیتا اور کہتا ہے کہ ہماری عدالت کے فیصلے کا احترام کیا جائے مگر جب اپنے جاسوس کامعاملہ آتا ہے تو پھر بھی کسی قانون کو نہین مانا جاتا ۔
جاں بیچنے کو آئے تو بے دام بیج دی
اے اہلِ مصر، وضعِ تکلف تو دیکھیے
انصاف ہے کہ محکمِ عقوبت سے بیشتر
اک بار سوئے دامن یوسف تو دیکھیے!
کاش کہ دامن مظلوم کو دیکھا جاتا ، مگر یہاں تو ہر کوئی طاقت ور کی ہر ظلم کا جواز رکھتا ہے ، مگر یہ سچ ہے کہ !
عافیہ ہم شرمندہ ہیں ، تیرے ۔۔۔۔۔۔۔
آصف احمد بھٹی