پاکستان د ھشت گردوں کی جنت، یہ کوئ کہانی ھے ؟

میں بھی بہت سارے محب الوطن پاکستانیوں کی طرح ابھی تک شدید خوف کا شکار ھوں جیسے جیسے نیول بیس پر حملے کی تفصیلات آرھی ھیں ،میں ھرروز نت نئے اندیشوں میں گرفتار ھورھی ھوں ۔میں نے پاکستان میں آنکھیں کھولیں اور میری بچپن کی ھریاد کا سرا پاکستان سے ھی جڑا ھوا ھے ۔ اور میری رگوں میں دوڑتا گرم گرم لہو اور پاکستان کی محبت دونوں میری زندگی کی سب سےبڑی علامت ھیں ۔آج پھر روز کے اخباری مطالعے کے دوران ایک ایسی خبر میری نظروں سے گذری کہ میں جو کھبی مایوس نیہن ھوتی ، اس خبر کو پڑھتے ھی مایوسی کی گہری دلدل میں گرنے لگی ھوں 22مئی کی رات اور 23مئی کی دوپہر تک نیول بیس میں 11سو سیکورٹی اھلکار موجود تھے اور کسی نے بھی مزاحمت نیہن کی ؟

کیوں؟

نیوی تو کسی بھی مللک کی دفاعی قوت ھوتی ھے ریڑھ کی ھڈی ھوتی ھے

کیا ھمارے دشمن ھماری صفوں میں اتنے اندر تک آگۓ ھیں ؟

یا 22 مئی کو نیول بیس پر موجود امریکی اس خوفناک واقعے میں ملوث ھیں ؟
، کیا بحریہ اور نیوی میں بھی گھر کے بھیدی موجود ھیں؟

کیا ھم نے ان واقعات اور سانحات سے کوئ سبق سیکھا؟

دنیا کی ساتويں بہترین فوج کو کس کی نظر لگ گی ؟

میرے ان سوالوں کا جواب کون دیگا ۔ ؟

کیا ھمارا واسطہ ایک ایسے نادیدہ دشمن سے ھے جس کو ھماری اشرفیہ کی بھرپور حمایت حاصل ھے ۔ اورھمارے شہر کی ھی نیہن بلکہ ھمارے پیارے وطن پاکستان کی فضايئں شدید نفرت اور سازشوں سےآلودہ ھیں

23 thoughts on “پاکستان د ھشت گردوں کی جنت، یہ کوئ کہانی ھے ؟”

  1. ہمارے حاکم اندھے بہرے گونگے ،ہیں جو صرف امریکی ڈالر کی بھیک مانگنے کے لئے واشنگٹن کے حاکموں کے قدمو ں میں گرگر کر فریاد کرتے ہیں اور ان کی ٹھوکوں میں پڑی ہوئ خیرات کو چوم چوم کر اٹھا تے ہیں اور اپنی جیبوں میں ڈالتے جاتے ہیں ،امریکی ساختہ جدید وائر لیس سیٹ جو نیول حملے میں استعمال کئے گئے ان کا نام واکی ٹاکی ہے

    ،زرا خود فریبی کی انتہا تو دیکھی جائے اور حملے سے پہلے پورے بیس کا حملہ آوروں کو چند دن پہلے دورہ کروایا گیا ،اربوں کے طیّارے بغیر کسی پہرے کے اس لئے کھڑے کئے گئے کہ ان کو تباہ کرنا ضروری تھا ،گروپو ں میں بٹ کر حملہ کرنے والوں کی تعداد صرف چار تھی یا چھ تھی ،حملہ کرنے والے خود بتا رہے ہیں کہ بائیس کی تعداد تھی زرا سا اسلحے کی تفصیل دیکھ کر یہ بھی دیکھ لیا جائے کہ اتنا اسلحہ کتنے افراد اٹھا سکتے ہیں صرف چینی انجیئرز کی بیرک پر اندھا دھند فائرنگ ہوتی رہی امریکی انجینئرز کی بیرک کی جانب انہوں نے دیکھا بھی نہیں ،یہ سازش کتنے اونچے پیمانے پر کھیلی گئ ان چیزوں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے ،مگر ہم تم اپنے وطن کی محبّت کے نشے سے چور سوائے فریادی بننے کے اور کیا کر سکتے ہیں
    اندھیر نگری چوپٹ راج ہے
    اور ہمارے حاکموں پر خود فریبی میں مدہوشی کا عالم ہے

  2. کیا ھمارا واسطہ ایک ایسے نادیدہ دشمن سے ھے جس کو ھماری اشرفیہ کی بھرپور حمایت حاصل ھے؟
    شاہین جی یہ دشمن نادیدہ نہیں ہے۔ آنکھوں کے سامنے ہے۔ ان حکمرانوں اور انکے خفیہ اداروں کو ان کا بخوبی علم ہے لیکن یہ انکو اس لیئے ختم نہیں کرتے کہ پھر یہ جہنم صفت پیٹ کس حرام سے بھریں گے۔ اسی کو خوف بنا کر تو امریکہ سے پیسے کھا رہے ہیں۔ یہ دشمن بھی تو انہی کی پیداوار ہے۔امریکہ نے ہی اس دشمن کو افغانستان میں روسی مداخلت کے وقت بنایا اور پالا پوسا تھا۔
    یہ سوال تو اب ہر کسی کے لبوں پر ہے۔۔کیا بحریہ میں بھی گھر کے بھیدی موجود ھیں؟
    جی جی ہیں۔صرف بحریہ میں ہی نہیں بلکہ فضائیہ اور بری فوج میں بھی۔ دراصل یہ وہ طبقہ ہے جسے ضیاالحق کے دور میں آگے لایا گیا اور جہاد کا غلط تصور ان کے ذریعے پروان چڑھا۔ انہوں نے مخالف کو قتل کرنے کو ہی جہاد سمجھا اور اسی پر عمل کیا۔ انکو کسی نے بتایا ہی نہیں کہ علم کا حصول اور علم کو پھیلانا کتنا بڑا جہاد ہے۔ ان کو پتہ ہی نہیں کہ قلم سے لکھنا اور حق لکھنا کتنا بڑا جہاد ہے۔انکو کسی نے تعلیم ہی نہیں دی کہ جہاد باللسان کسے کہتے ہیں۔ یہ بس جہاد بالسیف کو ہی جہاد سمجھتے ہیں۔ ہماری افواج میں باقاعدہ اس کام کے لیئے سرکاری ملا،مولوی بھرتی کیئے گئے جو یونٹوں میں یہی درس دیتے تھے اور شاید یہ سلسلہ اب بھی جاری ہو۔
    اس لیئے یہ دشمن نادیدہ نہیں۔بہت ظاہر ہے۔بس حاکم اپنے مفاد کے لیئے اسکو ”نادیدہ” ہی رہنے دینا چاہتے ہیں

  3. عزيزی زائرہ بجو اسلام علکیم آپکا چشم کشا تبصرہ پڑھ کر میرا دھیان بھی اسی طرف جارھا ھے ، پاکستان میں دھشت گردی کو فروغ دینے سے امریکہ بہادر کو بے شمار سیاسی فوائد حاصل ھونگۓ ، اور اس کا اصل ھدف تو کہوٹہ ھی ھے

    ۔ ،زرا خود فریبی کی انتہا تو دیکھی جائے اور حملے سے پہلے پورے بیس کا حملہ آوروں کو چند دن پہلے دورہ کروایا گیا ،اربوں کے طیّارے بغیر کسی پہرے کے اس لئے کھڑے کئے گئے کہ ان کو تباہ کرنا ضروری تھا ،گروپو ں میں بٹ کر حملہ کرنے والوں کی تعداد صرف چار تھی یا چھ تھی ،حملہ کرنے والے خود بتا رہے ہیں کہ بائیس کی تعداد تھی زرا سا اسلحے کی تفصیل دیکھ کر یہ بھی دیکھ لیا جائے کہ اتنا اسلحہ کتنے افراد اٹھا سکتے ہیں صرف چینی انجیئرز کی بیرک پر اندھا دھند فائرنگ ہوتی رہی امریکی انجینئرز کی بیرک کی جانب انہوں نے دیکھا بھی نہیں ،یہ سازش کتنے اونچے پیمانے پر کھیلی گئ ان چیزوں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے ،مگر ہم تم اپنے وطن کی محبّت کے نشے سے چور سوائے فریادی بننے کے اور کیا کر سکتے ہیں
    اندھیر نگری چوپٹ راج ہے
    اور ہمارے حاکموں پر خود فریبی میں مدہوشی کا عالم ہے

  4. محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب۔ اسلام علکیم آپکے اس قیمتی تبصرے نے مذيذ آنکیھں کھول دیں جیسے جیسے تفصیلات سامنے آيئنگی، کیسے کیسے چہرے بے نقاب ھونگۓ ۔ھمارے فوجی جن پر بجٹ کا 75٪ سے زائد خرچ کیا جاتا ھے تاکہ مشکل وقت میں دشمن کے سامنے سیسہ پلائ دیوار بن سکیں آج اپنے شہروں میں ھی عظیم الشان فتوحات انجام دے رھےھیں اور اب صرف پاکستان کی قمیتی زمینوں کےمالک بن کے اب کچھہ بھی کرسکتے ھیں
    پاکستان کو دھشت گردوں کی جنت بنانے میں امریکہ کا ھی ھاتھہ ھے، پاکستان اپنی جغرافیائ حیثت کے لحاظ سے امریکہ کے لیے بہت خاص اھمیت کا حامل ھے، اس مرکزي مقام سے وہ اپنے دیرینہ دشمن چین ۔ایران پر گہری نظر رکھہ کر بھرپور کاروائ کرسکتا ھے ایک وقت تھا کہ یہ کام مشکل تھا مگر اب ھماری حرام خور سیاسی ، فوجی قیادت نے یہ کام بہت آسان کردیا۔

    پاکستان کی حفاظت کرنے والے اب ڈالر درھم دونوں ھاتھوں سے سمیٹ رھے ھیں اب تو واقعی اللہ ھی حافظ ھے۔ اللہ ھی رحم کرنے والا ھے ۔

    جی جی ہیں۔صرف بحریہ میں ہی نہیں بلکہ فضائیہ اور بری فوج میں بھی۔ دراصل یہ وہ طبقہ ہے جسے ضیاالحق کے دور میں آگے لایا گیا اور جہاد کا غلط تصور ان کے ذریعے پروان چڑھا۔ انہوں نے مخالف کو قتل کرنے کو ہی جہاد سمجھا اور اسی پر عمل کیا۔ انکو کسی نے بتایا ہی نہیں کہ علم کا حصول اور علم کو پھیلانا کتنا بڑا جہاد ہے۔ ان کو پتہ ہی نہیں کہ قلم سے لکھنا اور حق لکھنا کتنا بڑا جہاد ہے۔انکو کسی نے تعلیم ہی نہیں دی کہ جہاد باللسان کسے کہتے ہیں۔ یہ بس جہاد بالسیف کو ہی جہاد سمجھتے ہیں۔ ہماری افواج میں باقاعدہ اس کام کے لیئے سرکاری ملا،مولوی بھرتی کیئے گئے جو یونٹوں میں یہی درس دیتے تھے اور شاید یہ سلسلہ اب بھی جاری ہو۔
    اس لیئے یہ دشمن نادیدہ نہیں۔بہت ظاہر ہے۔بس حاکم اپنے مفاد کے لیئے اسکو ”نادیدہ” ہی رہنے دینا چاہتے ہیں

    پاکستان کو دھشت گردوں کی جنت بنانے میں امریکہ کا ھی ھاتھہ ھے، پاکستان اپنی جغرافیائ حیثت کے لحاظ سے امریکہ کے لیے بہت خاص اھمیت کا حامل ھے، اس مرکزي مقام سے وہ اپنے دیرینہ دشمن چین ۔ایران پر گہری نظر رکھہ کر بھرپور کاروائ کرسکتا ھے ایک وقت تھا کہ یہ کام مشکل تھا مگر اب ھماری حرام خور سیاسی ، فوجی قیادت نے یہ کام بہت آسان کردیا۔

  5. 22مئی کے شرمناک واقعے نے ثابت کردیا کہ ھمارا دفاعی نظام مکمل طور پر ناکارہ ھوچکا ھے ، گنتی کے چند دھشت گردوں نے پوری نیوی کو نچاۓ رکھا تو اگر کسی مللک کی فوج ھم پر حملہ آور ھوتی ھے تو ھم کو شکت فاش کے ساتھہ رھے سہے پاکستان سے بھی ھاتھہ دھونے پڑیئنگے

    رات ایک کتاب میرے مطالعے میں تھی ایک پیراگراف یہاں نقل کررھی ھوں

    مسلم معاشرہ جس درماندگی سے دوچار تھا اس کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جاسکتا ھے کہ جب چنگیز خان شہر رے میں پہنچا تو اس وقت یہ شہر دو فرقوں میں منقسم تھا ایک شافعی دوسرا حنفی

    اول الذکر نے فورا منگولوں کے ساتھہ ایک خفیہ معاھدہ کرلیا کہ وہ رات کو پورا شہر ان کے حوالے کردینگۓ بشرطیکہ منگول حنفی فرقے کے افراد کو تہ تیغ کردیں ، منگولوں کو خون بہانے پر کھبی تامل نہ ھوا جنانچہ انھوں نے بخوشی یہ پیشکش قبول کرلی اور تاریخ شاھد ھے جب منگول شہر میں داخل ھوۓ تو پھر کیا شافعی کیا حنفی انھون نے سب کا بے دریغ قتل کیا

    یہ کسی اور صدی کا قصہ ھے مگر آج بھی یہہی صورتحال ھے، ھم جس کو اپنا دوست سمجہ رھے ھیں وہ سب سے پہلے ھم ھی کو نشانے بناۓ گا ،مللک و قوم سے غداروں کو تو اللہ کھبی معاف نیہن کرتا ھے،

  6. اسلام علیکم
    کرزئی نے بھی امریکہ کو للکار دیا یو این او کو خبردار کردیا ۔مگر ہم کس طرح خاموش ہیں یہ بھی ایک لمحئہ فکریہ ہے ۔ہم کس طرح اس مشکل سے نکل سکتے ہیں ۔
    ہم سب تو یہ باتیں سوچ بھی رہے ہیں لکھ بہی رہے ہیں اور ان پر حیران بھی ہیں کہ یہ سب کیسے ہوا ؟ لیکن ہمیں جواب کہیں سے نہیں ملتا ۔اتنی آسانی سے ہمارے ملک کے اندر کار روائی ہوتی ہے کسی کو پتہ نہیں چلتا اور کوئی شرمندہ بھی نہیں ہے ۔
    ہماری بیس پر کس طرح حملہ ہوا اور چند دھشت گردوں نے تباہی مچادی ہم تعداد میں الجھے رہے ۔وہ دس تھے یا دو ہماری ان جگہوں تک پہنچ کیسے گئے جہاں چڑیا بھی پر مارے تو پتہ چلنا چاہئے ۔
    اور ان حالات میں کیسے اتنی بے فکری برتی گئی جب کہ نیوی پر ان کی بسوں پر حملہ کچھ زیادہ دور کی بات نہیں تھا ۔ یہ معاملہ بھی کمیٹی کی نظر ہو جائیگا ۔ کاش ہم ہمت کریں جواب طلبی کی ۔ کاش کوئی ملک سے محبت رکھنے والا اب صرف جواب مانگے ،نہ قرار داد پیش کرے نہ نکات اور نہ ہی کمیٹی بنانے کی بات کرے صرف جواب طلب کرے ۔
    اللہ میرے ملک کی اور اس میں رہنے والوں کی اور جہاں جہاں مسلمان بستے ہیں ان سب کی حفاظت فرمائے ، آمین
    بالکلل حق کہا آپ نے شاھین رضوی
    ھم جس کو اپنا دوست سمجہ رھے ھیں وہ سب سے پہلے ھم ھی کو نشانے بناۓ گا ،مللک و قوم سے غداروں کو تو اللہ کھبی معاف نیہن کرتا ھے،

    عالم آرا

  7. بس شاھین بہن جب چور چوکیدار بن جائیں تو یہی حال اور حالات ھوتے ھیں جو پا کستان کے ھیں پاکستان کا دشمن بہن نا دیدہ کہاں ھے وہ تو
    اعلانیہ ھمارے ملک کا دورہ کرتے ھیں اور ھمارے بے غیرت حکمران ان کے استقبال کرتے ھیں دھشت گردی کے خلاف واویلا کرنے والا
    امریکہ جو خود سب سے بڑا دہشت گرد ھے وہ اپنے مقاصد میں بہت حد تک کامیاب ھو چکا ھے کہ پاکستان کی دفاعی طاقت کمزور نظر آئے اور
    وہ یہ کہتا ھوا پاکستان میں آ جائے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے کی حفاظت اس کا مقصد ھے جب امریکہ افغانستان میں آیا تھا تو لوگوں کا کہنا
    تھا کہ اس کا اگلا قدم پاکستان میں ھو گا تو کچھ لوگ حب الوطنی کے جذبے سے سر شار کہتے تھے کہ پاکستان کوئی تر نوالہ نہیں
    پاکستان کو لوھے کے چنے چبانے کے مترادف سمجھنے والوں کو اس حکمران ٹولے نے اس ملک خدا داد کو تر نوالہ بنا کر امریکہ کو پیش
    کر دیا
    آپ لوگ تجزیہ کیجئے بلکہ سب کے ذھن میں یہ باتیں ھوں گی کہ کراچی میں نیوی کی بسوں کو ٹارگٹ کیا گیا ھونا تو یہ چاھیئے تھا ایک مصبوط سیکورٹی پلان تیار کیا جاتا شہر کے ھر حساس مقام کی حفاظت شروع کر دی جاتی لیکن وھی بے حسی رھی حفاظتی نام کی کوئی ھل چل کراچی میں نہیں جس کا نتیجہ مہران بیس کے واقعے کی صورت میں سامنے آیا

  8. اس وقت صدر، وزیر اعظم اور جنرل کیانی سمیت سبھی عسکری قیادت کے لئے بد ترین انجام کی بد دعا کے سوا دل سے کچھ نہیں نکلتا۔ اب دعائیں تو اپنا اثر دکھانا چھوڑ گئیں، سو بد دعا کر دیکھتے ہیں۔ یہ بے غیرتوں کا ٹولہ نہ طالبان سے لڑنے کی طاقت رکھتا ہے نہ مغربی قوتوں کے سامنے اپنے وقار بلند کر سکتا ہے۔ لعنت ہو ان پر اللہ اور اسکے رسول کی بے شمار۔ اللہ ان کو طالبان اور طالبان کے غیر ملکی آقاؤں سمیت اکٹھا ذلیل و رسوا کرے اور ہلاکت سے دوچار کرے۔ اور ان کا عبرت ناک انجام کسی اور کو اس ملک کے ساتھ آئیندہ کوئی تماشے کرنے کی ہمت نہیں دے ۔ آمین۔

  9. مصباح بھائی آپ کی ہر ہر بدعا پر صدق دل سے آمین ۔۔۔۔ مجھے تووہ منظر نہیں بھول رہا جب زرداری ، گیلانی اور کیانی سر جھکائے ہلری کلنٹن کی جھڑکیاں سن رہے تھے ۔۔ اصل میں حمیت زدہ پاکستانی قوم کے لئے ڈوب مرنے کا وہی دن تھا ۔۔ جب اس دن کسی وزیر مشیر شریف نے زبان نہ کھولی تو میں نے سب پر فاتحہ پڑھ لیا اور یہی بد دعا کی جو مصباح بھائی نے مانگی ہے ۔۔

    لعنت ہو ان پر اللہ اور اسکے رسول کی بے شمار۔ اللہ ان کو طالبان اور طالبان کے غیر ملکی آقاؤں سمیت اکٹھا ذلیل و رسوا کرے اور ہلاکت سے دوچار کرے۔ اور ان کا عبرت ناک انجام کسی اور کو اس ملک کے ساتھ آئیندہ کوئی تماشے کرنے کی ہمت نہیں دے ۔ آمین۔

  10. میں بھی مصباح بیٹے کی ہر ہر بد دعاء پر آمین ہی کہ رہی ہوں

  11. نیوی کی بسوں پر حملے کی ابتداء کر کے دہشت گردوں کو بتایا گیا کہ سب کے سب سیاست داں یا نشے میں میٹھی نیند سو رہے ہیں یا جان بوجھ کر آنکھیں بند کئے اسلام آباد کے ٹھنڈے بے غیرت ایوانوں میں اپنی عیاشیو ں میں مست ہیں اور مزید ڈالرکی بھیک مانگنے کے لئے نیوی کی بربادی کو چن کر اپنے دامن پھیلا کر بیٹھے ہوئے ہیں ،آجاؤ بادشاہو ،تمھارے لئے راستہ کلئیر کر کے چھوڑا ہوا ہے ،بس انکے آقاؤں کو مارنے ان کی بیرک کی طرف نا جانا باقی جو ہاتھ لگے اس کو ٹھکانے لگاؤ اور جدھر دل چاہے برباد کر کے چلے جاؤ

  12. میں تو ابھی تک اس دکھ اور تاسف میں ہوں کہ اٹھارہ کڑوڑ عوام صرف اٹھارہ لوگوں کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے .. کتنی عجیب بات ہے لوگ بھوک اور جنگ میں مرنا قبول کر رہے ہیں لیکن اپنے حق کے لئے لڑتے ہوئے مرنے سے ڈر رہے ہیں ..

  13. میری مسیحا بیٹی سیاسی قیادت کی نرسری تو ہے نہیں جو صحیح قیادت پیدا کر سکے برسہا برس میں دو نام سامنے آئے ہیں ایک پاکستان کے ٹھیکیدا روں سے بچنے کو لندن میں بیٹھ کر ڈگڈگی بجا رہاہے ،دوسرا بیچارا برسوں میں صرف اس قابل ہوسکا ہے کہ تین چار مختلف جماعتوں کو ملاکر کچھ ہزار لوگوں کے ساتھ بے مقصد دھرنے دے لے ،، ایک بھی دھرنا زرا گیلانی یازرداری کی عیّاش گاہوں پر دے کے دکھا دیتا تو سیاسی قیادت گھٹنے ٹیک دیتی ،جنوبی ایشیا کے ہی کتنے ملکوں کے عوام نے اپنے قائدین کو مجبور کر کے بیرون ملک سے اپنا پیسہ واپس منگوالیا مگر کیا ہمارے یہاں کسی نے آواز اٹھائ کہ ہماری چھینی ہوئ دولت واپس لاؤ ایک بھی دھرنا بجلی کی کمی دور کرنے کے لئے دیا گیا یا ایک بھی ریلی عوام کی کمر توڑ مہنگائ دور کرنے کے لئے نکالی گئ ایوان صدر ،یا ایوان وزیر اعظم کے آگے کوئ کھڑا ہوا کہ ڈالر کی امداد نا منظور ،،ملک کی سب سے بڑی دینی جماعت ہی اگر اپنی بے فائدہ ریلیوں کے بجائے ابھی ایک دو ریلیاں ان بینرز کے ساتھ نکالتی ہلیری واپس جاؤ،تمھاری آمد نامنظور تمھاری امداد نا منظور ، مولن نامنظور پیٹریاس نامنظور تو پاکستانی قوم کے آگے سیاسی قیادت جھک جاتی لیکن ہم سے کوئ بھی تو سنجیدہ نہیں ہے ،،
    ، سنجیدہ سیاسی قائدین سے محروم قومیں ہم پاکستانیو ں کی طرح بے سمت ہوا کرتی ہیں پاکستان کے اوپر تو62 سال سے چوروں، ڈکیتوں، بدمعا شوں، زرداروں ،قاتلوں کا ٹولہ حکومت کر رہا ہے جس کی ڈور فوجی سربراہوں کے ہا تھ مین ہےاور اس کو یہ تحفّظ حاصل ہے کہ اس کے خزانے بیرون ملک محفوظ ہیں اسکویہ بھی معلوم ہے کہ اسے باد مخا لف چلتے ہی باہر بھاگ جا ناہے ،بیچ بیچ میں جونیجو مرحوم اور ان جیسے کچھ یک اور شریف لوگ جو آئے اس قیادت کو پاکستا ن کے یہی چور برداشت نہیں کرسکے ،محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کو تو ہماری بے حمیت قیادت نے کون سا درجہ دیا جبکہ بھارت نے اپنے ایٹمی سائنسدان کو اپنا صدر بنا لیا ،اب اللہ ہماری سمت متعین کرے گا تو کرے گا ورنہ پاکستان جس دلدل میں گر چکا ہے
    اس دلدل سے کوئ معجزہ ہی اسے نکال سکتا ہے ،کیونکہ اب تو گھر کے رکھوالے ہی گھر کے بھیدی بن چکے ہیں ،،
    نیوی پر حملہ گھر کے بھیدیوں نے خود کروایا جدید اسلحے سےلیس مسلّح فوجی گوریلوں سے بھری ہوئ گاڑیاں بیس کے اندر داخل ہوئیں اور پھر تین اطراف سے منظّم حملہ کیا گیا ،بیس کے اندر سے وائرلیس سیٹ سے باہر سے حملے کی تفصیلات کا تبادلہ بھی حملہ آور اپنے رہنماؤں سے کر رہے تھے اور ہمارے ،11سو حفاظت پر مامور کہاں تھے یہ سب گھر کے بھیدیوں کے تعاون کے بغیر نا ممکن تھا
    کیا کہا جائے ،،کہاں تک سنو گے کہاں تک سنائیں ،میرے پیارے وطن کی اللہ حفاظت فرمائے

  14. زرا آج 31 مئ کے جنگ میں نیو ل بیس کی ہوشرباء لاوارثی کی تفصیل دیکھ لی جائے

  15. لیجئے پھرکراچی میں ایک بے فائدہ دھرنا آگیا ،ہمارے بھولے سیاسی قائدین اپنا وقت ناجانے کیوں بے فائدہ مصرف میں لگاتے ہیں کراچی میں ہزار دھرنے دینے سے بھی اسلام آباد کی طرب گاہوں میں بجنے والے ناقوس لے دھیمی نہیں ہوگی
    کون ان کو سمجھائے کہ چوروں ،بھیک منگوں ،غا صبوں ،شرابی حاکموں کے عشرت کدوں پر دھرنا دو تو کچھ حاصل بھی ہو گا

  16. آج کئی دن کے بعد عالمی اخبار سے رابطہ ہوا تو سرِ فہرست شاھین باجی کا ہوشربا بلاگ نظر آیا “پاکستان د ھشت گردوں کی جنت، یہ کوئی کہانی ہے؟“
    یہ کہانی نہیں ایک ایسی تلخ حقیقت ہے جو کوئی بھی قبول کرنے کو تیار نہ ہوگا
    آپ کے سوال کا جواب آپکا سوال ہی ہے یعنی
    ”ھمارا واسطہ ایک ایسے نادیدہ دشمن سے ھے جس کو ھماری اشرفیہ کی بھرپور حمایت حاصل ھے ۔ اورھمارے شہر کی ھی نیہن بلکہ ھمارے پیارے وطن پاکستان کی فضايئں شدید نفرت اور سازشوں سےآلودہ ھیں“
    بابا ھمدانی نے بلکل درست فرمایا ہے ھم اس کی تایئد کرتے ہیں ” شاہین جی یہ دشمن نادیدہ نہیں ہے۔ آنکھوں کے سامنے ہے۔ ان حکمرانوں اور انکے خفیہ اداروں کو ان کا بخوبی علم ہے لیکن یہ انکو اس لیئے ختم نہیں کرتے کہ پھر یہ جہنم صفت پیٹ کس حرام سے بھریں گے۔ اسی کو خوف بنا کر تو امریکہ سے پیسے کھا رہے ہیں۔ یہ دشمن بھی تو انہی کی پیداوار ہے۔امریکہ نے ہی اس دشمن کو افغانستان میں روسی مداخلت کے وقت بنایا اور پالا پوسا تھا۔“

    آپی آپ دکھ اور تاسف سے نکل آیئں کیونکہ اس ملک کی 18 کروڑ عوام بے حس ہو چکی ہے اسی لیے اپنے حق کے لیے لڑنے کو تیار نہیں
    ———————————–
    محترمہ عالم آرا صاحبہ آپ نے فرمایا ہے کہ ”کرزئی نے بھی امریکہ کو للکار دیا یو این او کو خبردار کردیا ۔مگر ہم کس طرح خاموش ہیں یہ بھی ایک لمحئہ فکریہ ہے ۔ہم کس طرح اس مشکل سے نکل سکتے ہیں ۔ یہ واقعی لمحۂ فکریہ ہے کہ جب امریکہ کا پالتو کتا بھی اس پر بھونک سکتا ہے تو پاکستانی حکمرانوں سے یہ کیوں نہیں ہو سکتا یہ شاید کرزئی سے بھی بد تر ہیں

    حضور پاک (ص) کا ارشاد ہے کہ ” یہود اور نصارہ کبھی مسلمان کے دوست نہیں ہوسکتے“
    ھم یہ کیوں نہیں سوچتے کہ تمام مغربی ممالک کلِ کفر ہیں یہ ھمارے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ان سے اچھائی کی امید نہیں رکھنی چاہیے

  17. ۴فروری ۲۰۱۱ کو تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ کے اجتماع سے ایران کےاسلامی انقلاب کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای نے خطاب کیا اور نماز جمعہ پڑھائی۔ انہوں نے نماز جمعہ کے دوسرے خطبے میں عالم اسلام میں بیداری کی لہر پر روشنی ڈالتے ہوئے سامرجی طاقتوں کے عزائم سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ امریکی و یورپی تھنک ٹینکس اپنےسامراجی مفادات کے حصول کے لئے مندرجہ ذیل نو اہداف پر گزشتہ کئی سالوں سے سرگرم عمل ہیں۔
    ۱۔اسلامی ریاستوں کو ضعیف اور کمزاور رکھنا چاہتے ہیں۔
    ۲۔وہ چاہتے ہیں کہ اسلامی ریاستیں آپس میں متحد نہ ہوں اور ایک دوسرے سے دشمنی کریں۔
    ۳۔وہ چاہتے ہیں کہ مشرق وسطی کی اسلامی ریاستیں مکمل طور پر یورپ کی مطیع ہوں۔
    ۴۔اقتصادی لحاظ سے ان ریاستوں کو کمزور رکھنے کے لئے ان کی پالیسی یہ ہے کہ یہ ریاستیں پٹرول بیچ کر جو پیسہ کمائیں اسے دوباربرآمدات پر خر چ کردیں۔
    ۵۔علمی طور پر مسلمان پسماندہ رہیں۔
    ۶۔تہذیب و ثقافت میں مغرب کی اندھی تقلید کریں۔
    ۷۔عسکری لحاظ سے کمزور رہیں۔
    ۸۔اخلاقی لحاظ سے فاسد ہوں۔
    ۹۔دنیامیں برائے نام مسلمان ہوں۔
    ( کالم : سامراج کی شناخت اور مقابلے کے لیے حکمت عملی از؛ نذر حافی ۔ایران سے اقتباس )

  18. http://ejang.jang.com.pk/5-31-2011/Karachi/images/1044.gif
    اور یہ خبر بھی ملاحظہ ہو
    http://ejang.jang.com.pk/5-31-2011/Karachi/images/99.gif
    اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومتِ وقت نے اس ملک سے غداری کا حلف اٹھا لیا ہے 2 مئی کو امریکی کمانڈوز کی کاروائی ابھی تک معمہ بنی ہوئی تھی اب نیٹو فورسز کو بھی کھلی چھٹی دے دی گئی کہ وہ پاکستان کی حدود میں جب چاہیں آئیں اور جس کو چاہیں اٹھا کر لے جایئں ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں

  19. عزيز دوستوں ۔ پاکستا ن کے دوست کم اور دشمن زیادہ ھیں ھمارے برادر اسلامی ممالک ھی طالبان کو کڑورں کی امداد فراھم کرتے ھیں تاکہ ھمارے پیارے وطن میں تباھی مچا سکیں، اور ھماری قسمت کے فیصلے دبئی اور سعودیہ میں ھوتے ھیں، کوئ وطن سے مخلص نیہن کسی کے دل میں مادر گیتی کے لیے درد نیہن ھے۔ بس سب لوٹ کھسوٹ کرنے آتے ھیں ۔ کڑورں کے قرضے لیتے ھیں
    ۔پہلے تو ھم صرف سیاست دانوں کو ھی روتے تھے اب نیول بیس والے واقعے نے تو دل فضايئہ اور بحریہ ،فوج سب کی طرف سے دل میں غم وغصہ بڑھ گیا ھے ۔ مجھے تو ایک بات پڑھ کر حیرت ھورھی ھے کہ دھشت گردوں کو آندر لانے والے ان کو ساری تفصیل فراھم کرنے والے ان کو تیرہ گھنٹے لڑنے پر آمادہ کرنے والے، قومی راز انکے حوالے کرنے والے ،بحریہ کا مورال گرانے والے ، مللک کا نام بدنام کرنے والے ، سب ھی گھر کے بھیدی نکلے،۔ اور الزام بھارت پر آرھا ھے ، بھارت کو کیا پڑی ھے کہ پاکستان میں کوئ کاروائ کرے اس کام کےلیے پاکستانی ھی کافی ھیں اپنے گھر کو آگ لگانے والے ،پاکستانی ھی توھیں

  20. اچھے بھائ جعفرحسین سلامت رھیں بلاگ پر تبصرے کے لیے ممنون ھوں ،

    قدرت نے بیش بہا نعمتوں سے مزین ھم کو یہ مللک دیا تھا ھمارے بزرگوں نے کتنی قربانیاں دیں اس مللک کے لیے، آج ھمارے سیاست دانوں کی حماقتوں کی وجہ سے مللک تباھی کے دھانے پر آ کھڑا ھوا ھے ، اور اس بار ھمارے ڈالر ودرھم کے لالچی حکمرانوں ، اور ھماری فوجی قیادت نے جن طالبانوں کو عسکری تربیت دیکر جہادی سے فسادی بنایا اور انھیں مسلح کرکے ان کو معصوم پاکستانوں کو ھلاک کرنا کا لائسنس دیا ۔یہ خون کے پیاسے ھیںاور پاکستان میں میرے ھم وطنوں کا خون بہت سستا ھے جو ھر روز بہتا ھے ھر روز گھروں سے جنازے نکلتے ھیں اور ھر روز بچے یتیم اور لڑکیاں بیوہ ھوتی ھیں موت کسی خون آشام درندس کی طرح سڑکوں پر گھوم رھی ھے، 22مئی کو یہ روح فرسا حقیقت سامنے آئ بحریہ فضائيہ اور قوج میں طالبان پسندوں کا ایک بڑا حلقہ موجود ھے یہ ایک قبیلے اور مللک کے دھشت گرد نیہن ھیں یہ مراکش یمن سعودیہ ازیک ، مشرقی وسطی سے آۓ ھوۓ مختلف المزاج شدت پسند ھیں جن کو پاکستان میں بھرپور معاونت ملتی ھے وہ ممالک جن کی امددا پر پنجاب کے حکمران پل رھے ھیں
    صد حیف ھم نے آستینون میں سانپ پال رکھے ھیں ۔ جو اب ھم کو ڈسنے کے لیے تیار ھیں مقامی طالبان ھوں یا عالمی دھشت گردتنظیم القاعدہ سھبی پاکستان کو نقصان پہچانے کو تیار اور سر پر خودکش بم باندھے بیھٹے ھیں ، ایک زمانہ تھا کہ میری بھی ھمدردیاں طالبانوں کے لیے تھیں مگر جب انھوں نے سارے مدارس جلانے اور مساجد میں خون کی ھولی کھیلنے کی رسم ڈالی اور میرا جواں سال چچازاد بھائ بھی مسجد کی پہلی صف کے شہدوں میں شامل ھوا تو میرا جگر کٹ گیا 5 برس ھوگۓ مگر مجھے صبر نیہن آتا تو اس کی جوان عمر بیوی اور دو کم سن بچے کیسے صبر کرتے ھونگے ۔ ؟

  21. اچھے بھائ جعفرحسین سلامت رھیں بلاگ پر تبصرے کے لیے ممنون ھوں ،

    قدرت نے بیش بہا نعمتوں سے مزین ھم کو یہ مللک دیا تھا ھمارے بزرگوں نے کتنی قربانیاں دیں اس مللک کے لیے، آج ھمارے سیاست دانوں کی حماقتوں کی وجہ سے مللک تباھی کے دھانے پر آ کھڑا ھوا ھے ، اور اس بار ھمارے ڈالر ودرھم کے لالچی حکمرانوں ، اور ھماری فوجی قیادت نے جن طالبانوں کو عسکری تربیت دیکر جہادی سے فسادی بنایا اور انھیں مسلح کرکے ان کو معصوم پاکستانوں کو ھلاک کرنا کا لائسنس دیا ۔یہ خون کے پیاسے ھیںاور پاکستان میں میرے ھم وطنوں کا خون بہت سستا ھے جو ھر روز بہتا ھے ھر روز گھروں سے جنازے نکلتے ھیں اور ھر روز بچے یتیم اور لڑکیاں بیوہ ھوتی ھیں موت کسی خون آشام درندس کی طرح سڑکوں پر گھوم رھی ھے، 22مئی کو یہ روح فرسا حقیقت سامنے آئ بحریہ فضائيہ اور قوج میں طالبان پسندوں کا ایک بڑا حلقہ موجود ھے یہ ایک قبیلے اور مللک کے دھشت گرد نیہن ھیں یہ مراکش یمن سعودیہ ازیک ، مشرقی وسطی سے آۓ ھوۓ مختلف المزاج شدت پسند ھیں جن کو پاکستان میں بھرپور معاونت ملتی ھے وہ ممالک جن کی امددا پر پنجاب کے حکمران پل رھے ھیں
    صد حیف ھم نے آستینون میں سانپ پال رکھے ھیں ۔ جو اب ھم کو ڈسنے کے لیے تیار ھیں مقامی طالبان ھوں یا عالمی دھشت گردتنظیم القاعدہ سھبی پاکستان کو نقصان پہچانے کو تیار اور سر پر خودکش بم باندھے بیھٹے ھیں ، ایک زمانہ تھا کہ میری بھی ھمدردیاں طالبانوں کے لیے تھیں مگر جب انھوں نے سارے مدارس جلانے اور مساجد میں خون کی ھولی کھیلنے کی رسم ڈالی اور میرا جواں سال چچازاد بھائ بھی مسجد کی پہلی صف کے شہدوں میں شامل ھوا تو میرا جگر کٹ گیا 5 برس ھوگۓ مگر مجھے صبر نیہن آتا تو اس کی جوان عمر بیوی اور دو کم سن بچے کیسے صبر کرتے ھونگے ۔ ؟

  22. سوچ رہا ہوں کہ اب میں بولوں کہ نہ بولوں
    ویسے تو صحافی سلیم شہزاد کے بعد کچھ بھی کہتے ہوئے ڈر لگتا ہے ، بقول نصرت جاوید کے زندگی ایک بار ہی ملتی ہے
    اور آپ میں سے زیادہ تر لوگ پاکستان سے باہر رہائش پزیر ہیں ، اور ہو سکتا ہے کہ وہاں کی شہریت بھی رکھتے ہوں یا پھر اتنی طاقت اور دولت رکھتے ہوں کہ جب جی چاہے پاکستان چھوڑ دیں . . . . ہمارے حاکموں کی طرح ، میرا اشارہ کسی ایک فرد کی طرف نہیں میں ایک جنرل بات کر رہا ہوں
    مجھے اب پاکستان میں رہنا ہے ، لہذا بول نیں سکتا ، میری بولتی بند ہو چکی ہے ، اگر حاکموں یا بوٹوں سے بچ بھی گیا تو پگڑی والوں نے نہیں چھوڑنا اگر ان سب سے بچ گیا تو روشن خیالوں نے جینا حرام کر دینا ہے ، میں اور میرے جیسے پاکستانی جو پاکستان چھوڑ دو کی تحریک کا حصہ نہیں بن سکتے ، وہ بول نہیں سکتے ، کیونکہ مجھ ڈر لگتا ہے ، یقنین کریں پولیس والوں کا چھتر دیکھ کر ہی ہول آتا ہے ، اور کبھی انکے ڈنڈا دیکھ کر مجھے عبیر ابو ذری کا شیر (یہ شعر کا ہی متبادل ہے ) یاد آتا ہے کہ فئیر کردا پھراں ٹکور
    ویسے آپ کو کیا لگتا ہے کہ ہمارے قوم سو رہی ہے
    جی نہیں قوم ہرگز نہیں سو رہی ، رات کو لوڈ شیڈنگ نہیں سونے دیتی ، دن کو دھشت گردی
    ہاں سونے والے کون ہیں ، سب اچھی طرح جانتے ہیں ، جنکے بغل سے لوگ بچہ لے جاتے ہیں اور پتہ نہیں چلتا ، اور باقی ہمارے وہ لوگ جو نمائندے ہیں وہ تو ویسے بھی اے سی میں سوتے ہی ہیں
    اور جو سوتا ہے وہ کھوتا ہے اردو والا بھی پنجابی والا بھی
    ویسے بھی ہمیں کھوتے بہت پسند ہیں اور کھونا تو خاص طور پر پسند ہے
    اسی لیے تو اب ہمارے چوکیدار آوازیں لگاتے ہیں

    جاگتے رہنا بھائیو ، میرے پہ نہ رہنا بھائیو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *