مظہر عباس کے پروگرام ٰٰٰ ٰٰٰ دو ٹوکٰٰٰ ٰٰٰ میں اسحاق ڈار نے انکشاف کیا کہ آدھی رات کو جب امریکی ہیلی کوپٹرز نے ایبٹ آباد میں اُسامہ بن لادن پر حملہ کیا اُسوقت اسلام آباد میں شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان آرمی چیف کے ساتھ گفت وشنید کرہے تھے۔ اس گفت وشنید کے دوران ( رات دو تین بجے) ان لوگوں کو اس حملہ کی خبر ملی۔ اسحاق ڈار نے مزید انکشاف کہ نہ اس حملہ کا علم آرمی چیف کو تھا نہ حکومت کو۔
اسحاق ڈار ہم یہ نہیں کہیں گے کہ آپ ہماری آنکھوں میں دُھول جھونک رہے ہیں۔ ہم مان لیتے ہیں آپ صد فیصد سچ بول رہے ہیں؟؟؟
بیس کروڑ یہ عوام
آپ کے ہیں سب غلام
جاہل اور لُچّے ہیں یہ
اُلو کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہیں یہ
(جالب سے معذرت کے ساتھ)

اسلام و علیکم
میری جنت مکانی نانی کہا کرتی تھیں کہ بیٹا خدا جو کہے جو بتائے سب سچ ہے .. اور یہ جو ہم لوگ حکمرانوں کو بُرا بھلا کہتے ہیں .. تو ہم کیوں بھول جاتے ہیں کہ جیسی عوام ہو گی خدا ویسا ہی حاکم مقرر کرتا ہے ..
آج بھی سوچتی ہوں کہ بلکل یہ ہی حقیقت ہے جب ہم ہی اپنی اصلاح نہیں کر پائے آج تک تو پھر حکمرانوں کو کیا پڑی ہے آج کے اس نفسا نفسی کے دور میں ہر ایک کو بس اپنی پڑی ہے .. میں نے خود دیکھا یے کہ جو خود اچھا ہے اس کی کوشش ہے خود کو ہی اچھا رکھے .. میں چند اچھے لوگوں کی بات نہیں کرتی مگر زیادہ تر کے یہ ہی حالات ہیں کہ خود کسی مقام ہر پہنچ گئے تو کوشش یہ ہی ہو گی دوسرا اس تک نہ آ سکے ..
آج اگر ہماری حکومت کا ہر فرد صرف اپنی فکر کر رہا ہے ہر ایک اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر کسی نہ کسی زمینی قوت کا غلام بنے ہوئے اپنے ضمیر کا سودا کر چُکا ہے تو اس میں فقط وہ ہی قصور وار نہیں ہم سب سے مل کر معاشرہ بنتا ہے آپ میں ہر انسان جو اس معاشرے سے وابستہ ہے وہ اس ساری خرابی کا زمے دار ہے ..
جب پاکستان کو کہنا چاہئے تھا کہ امریکہ کی ہمت کیسے ہوئی کہ ہماری حدود میں آکر ہمارے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی .. اس کو جواب دینا پڑے گا … ہم خاموش ہو گئے جیسے سارا قصور ہمارا ہی تھا اور اُسامہ جس کے بارے میں . میرا ذاتی خیال ہی یہ ہے کہ نہ وہ ابیٹ آباد میں تھا نہ وہ مارا گیا وہاں ..یہ بس ایک ڈرامہ سٹیج کیا گیا تھا اور اس کے سوا کُچھ نہیں بھی ، کیونکہ وہ امریکہ جو صدام حُسین کو عید کے روز پھانسی دیتا ہے وہ اُسامہ کو رات کی تاریکی میں مارتا ہے اور پھر اس کو مارتے ہی سمندر برد کر دیتا ہے .. جبکہ اُسامہ وہ ہاتھی تھا جو زندہ لاھ کا اور مر کے سوا لاکھ نہیں بلکہ کروڑوں کا تھا امرہکہ کے لئے … اس کو یوں مارا اور سمندر میں ڈال کر بھاگ گیا جیسے کوئی اپنا گُناہ رات کوکھ میں چھپا دے …
ہم لوگوں کے حکمران جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں تو ہم کون سا سڑکوں پر سچ کا سمند بن کر بہہ نکلے ؟؟ حکمرانوں میں تو چلو مان لیا غیرت ہے ہی نہیں ہم میں کون سا احساس زمےداری باقی ہے جو ہم نی ادا کیا ..
جب عوام ہم ایسی مردہ ہے تو ایسے ہی مردار لوگ ہمیں کھانے کے لئے حکومت کے تخت بر بیٹھے رہے گے .اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے حکمران ہم سے اس ملک و قوم سے مخلص ہوں سچے ہوں تو پہلے ہمیں اپنے اندر یہ اخلاقی وصف پیدا کرنا ہو گا ..
اسّلام علیکم ساتھیوں
بھیّا ظفر جعفری ،سارے انکشافات اب بے معنی ہو گئے ہیں ،اعتبار کا بھرم ختم ہو جائے تو انسان کو خود اپنے آپ پر بھروسہ نہیں رہتا ہے میں کچھ ایسی ہی کیفیت سے گزر رہی ہیں کہ مجھے اپنے وطن کے اندر عوام کے سروں پر مردار کھانے والے گدھوں کے ،یا رات کے سنّاٹوں میں پھاڑ کھانے والے بھیڑیو ں اور درندوں کے کوئ نظر ہی نہیں آرہا ہے
اسلام علیکم ظفر جعفری بھائی
ہم جواب کیوں نہیں مانگتے ؟ نہ اپوزیشن نہ عوام نہ ہی کوئی اور لیڈر ، ؟ زیادہ دور نہ جائیئے اس ایک سال ہی میں اتنے حادثات ہوئے ، ریمنڈ ڈیوس ، حملے جن کی کوئی مزمت نہیں ہوتی کون مرتا ہے یہ بھی پتہ نہیں چلتا ، پھر ا سامہ ہمارے کھاتے میں ڈال دیا گیا نہ معلوم کیسے ؟ ہم حیران ہیں کہ پانچ سال تک سارا محلہ سویا رہا اور کسی ایک کو بھی اسامہ نظر نہ آیا ۔چلیں ا س نے سلیمانی ٹوپی اوڑھ لی تھی لیکن باقی جو لوگ رہ رہے تھے وہ کیسے چھپے رہے ،جب کہ آپ جانتے ہیں کہ پاکستانی محلے میں کوئی اس طرح چھپ کر رہ ہی نہیں سکتا ، محلے والے ایسے کھوجی ہوتے ہیں کہ چھپنے کا سوال ہی نہیں اٹھتا ۔
یہ باتیں جو ہم جیسے کم عقلوں کی سوچ میں آرہی ہیں ،وہ نہ اپوزیشن ا ٹھاتی ہے اور نہ اور کوئی ہم سے ہمدردی رکھنے والا ،کیونکہ اندر سے یہ سارے ایک ہیں ،ایک دوسرے کی بیساکھی ہیں ۔
یہ جو چھوٹا موٹا اختلاف بھی سننے میں آتا ہے وہ بھی بس ہماری آپ کی تسلی کو ۔کہ ہم پھر ان کے سحر میں آجائیں ۔
مگر جیسا ثمرین بہن نے کہا ان لیڈروں کے پیچھے تو ہم ہی ہیں ،ابھی الیکشن آئیگا اور ہم پھر کسی نہ کسی صورت ان ہی سب کے جھانسے میں آجائینگے ۔
اللہ ہمارے وطن کا اور ہمارے ہم وطنوں کا محافظ ہو ۔
میرے وطن کوضرورت ہے ان جوانوں کی
بدل کے رکھ دیں گے تقدیر جو ا ن ا یوانوں کی
اللہ میری دعا کو قبول فرمائے اور میرا وطن شاد آباد رہے آمین
عالم آرا
اب ان باتون کا کیا فائدہ؟
مسئلہ یہ ہے کہ ایک طرف شدت پسندوں کی کھیپ ہے، دوسری طرف غیر ملکی یلغار اور تیسری طرف جاہلوں، اندھوں ذلیل او ر رسوا ترین لوگوں کی قیادت۔ فوج ہیجڑوں کے سردار کے ہاتھ میں ہے۔ حقیقت میں مجھے امریکی حملوں اور آپریشنز کا اس قدر غم نہیں جسقدر دہشت گردوں کی سرکوبی میں فوج کی ناکامی کا غم ہے۔ ملک میں اور باہر شدت پسندوں کی ویب سائیٹس کام کر رہی ہیں، کیوں نہیں ان کے توسط تک اصلی مجرموں تک پہنچا جاتا۔ مہران بیس پر حملے کے بعد الیاس کاشمیری کا نام لیکر اس کو مار دیا جاتا ہے، کیوں؟ جب اسکی آمد رفت کی اس قدر خبر باہر بیٹھی افواج کو ہے تو ہیجڑوں سے بھری آئی ایس آئی کو کیوں نہیں؟ سارے معاملات و تعاملات میں کوئی رشتہ تو نہیں ہے؟
ایسے میں کچھ کر لیں یا کہ لیں، کچھ فرق نہیں پڑے گا۔ بقول شخصے حکومت واقعی ان لوگوں کے ہاتھ میں ہے جو خنزیر کے گوشت کے عوض اپنی۔۔۔۔بیچ سکتے نہیں، بلکہ بیچ چکے ہیں۔باقی دھرنا پارٹی نجانے کس کے لئے دھرنے دے کر اٹھا لیتی ہے۔ اگر ان دھرنوں سے حکومت پر کوئی اثر ہو رہا ہے تو خوب ورنہ یہ ٹوپی ڈرامے حکومتی چالوں سے بھی خطرناک ہیں۔ کیوں نہیں ایک کامیاب دھرنا دے دیا جاتا جب تک کہ حکومت بھاگ نہ جائے۔۔۔۔صرف اس لئے کہ کل کو ہمیں اپنی باری کی لوٹ مار کرنا ہے۔ یہ اکثر سیاست دان چور بدمعاش ذلیل اور حرامی ہیں ۔ عوام کا کوئی قصور نہیں یہ تو ہر بار دھرنوں کی زینت بنتے رہ جاتے ہیں۔ لیکن غریب کس پر اعتبار کریں۔ ا س لئے ان موضوعات کو چھوڑ کر کوئی اور بات ہی کی جائے تو بھلا۔
اصل مسئلہ یہ ہے کہ امریکہ کو درآمد کرنے اور اُسکے یہاں غالب رہنے کی ذمہ دار ہماری فوج ہے۔ فوج امریکہ سے فائدہ اُٹھارہی ہے اور وہ ہرگز ہرگز امریکہ کی مخالفت برداشت نہیں کرے گی۔ بلی کے گلہ میں گھنٹی کون باندھے۔ پستہ قد اور جعلی دانشور امریکہ کو بُرا بھلا کہتے رہیں گے اور فوجی دیمک ملک و قوم کو چاٹتی رہے گی۔ چودہ اگست 1947 پر جو کچھ فیض اور ساحر نے کہا اُسے ہماری فوج صحیح ثابت کرنے پر تُلی ہوئ ہے۔
فیض
یہ داغ داغ اُجالا یہ شب گزیدہ سحر
وہ انتظار تھا جس کا یہ وہ سحر تو نہیں
یہ وہ سحر تو نہیں جس کی آرزو لے کر
چلے تھے یار کہ مل جائے گی کہیں نہ کہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ساحر
یہ شاخِ نور جسے ظلمتوں نے سینچا ہے
اگر پھلی تو شراروں کے پھول لائے گی
نہ پھل سکی تو نئ فصلِ گل کے آنے تک
ضمیرِ ارض میں اک زہر گھول جائے گی۔
ظفر بھائی.یہ اسحاق ڈار تو ایک فرد کا نام ہے. سچ کہوں اس قبیلے کی ”ماں” ایک ہی ہے اور ان دروغ گو روحوں نے ایک ہی ماں سے جنم لیا ہے جس کا نام ”بیگم دروغ” ہے. یہ سب چور ہیں اور شور مچاتے ہیں کہ چور آیا چور آیا. آپ نے برادر محترم سو فیصد سچ کی بات کی،میں تو کہتا ہوں کہ کاش یہ لوگ سو فیصد جھوٹ ہی بول لیتے،کاش یہ بے ایمانی بھی ایمانداری سے کر لیتے،لیکن انکا تو منشور ہی عوام کُشی ہے. لیکن اصل مسلہ یہ ہے عوام خود اپنے ووٹ سے اپنے ان قاتلوں کو منتخب کرتے ہیں اور پھر انہی کی کُند تلوار سے بخوشی ذبح ہوتے رہتے ہیں. ان بیچارے عوام کو کسی فعال اور نیک قیادت کی صرف ”ق” بھی تو میسر نہیں ہے. ہمارے ساری سیاست مفاد پرستی اور ابن الوقتی کے فارمولے پر مبنی ہے. اگر قاتل لیگ کو سینے سے لگایا جا سکتا ہے تو اور کیا نہیں ہو سکتا.
اب سوچیں کیا وقت آگیا ہے کہ فوج کے سربراہ کی حمایت اور طرفداری کے لیئے اسحاق ڈار کو بیان دینا پڑا ہے کہ جنرل کیانی کو اس حملے کے بارے میں علم نہیں تھا. ہاں ہم بھی تو یہی کہتے ہیں کہ سرحدوں کے نگرانوں کو ہی علم نہیں تھا اور سزا اسی کی ملنی چاہیئے کہ کیوں علم نہیں تھا.
میرے دوستو کمال کی بات یہ ہے کہ دفاع کے شعبے میں ایک دن کا بجٹ اس ملک میں تعلیم کے ایک سال کے بجٹ سے زیادہ ہے. یہ میں نے کوئی دیوانے کی بڑ نہیں ہانکی.اگر یقین نہ آئے تو اس سال کا بجٹ اٹھا کر دیکھ لیں. ویسے اس سال کا کیا ہر سال کے بجٹ کا یہی حال ہے.
یہ بھی لطیفہ نہیں سچی بات ہے کہ بجٹ سے قبل وزیر خزانہ سے پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ خود کتنا ٹیکس دیتے ہیں تو حفیظ شیخ نے جواب دیا کہ اپنے پی ایس یعنی پرسنل سیکرٹری سے پوچھ کر بتاؤں گا…..اللہ و اکبر. اس عوام دشمن کا نام حفظ کی بجائے…الامان و الحفیظ ہونا چاہیئے
اجتماعی خود کشی کر رہے ہیں ہم سب
سوچتی ہوں کہ سوچنا سزا کیوں بن گیا ہے
سوچنا تو تفکرون تھا
حکمِ قرآن تھا
ورثہ انیبا تھا
پھر یہ سوچا سزا کیسے بن گیا
چاروں طرف ایک بے ہنگم سا شور ہے
اور اس شور میں
شعور بھی جیسے شور بن گیا ہے ۔۔
سنا ہے کل سرکار کے مخالفت میں نعرے لگے تھے
وہیں سرکاری ہرکارے اپنی جان بچانے میں لگے تھے
اور گھبرا کرمیں سوچتی رہی
بھلا یہ کوئی بتائے کہ نعروں سے پیٹ کیسے بھرے گا
پھر تھوڑی دیر بعد ہی
سرکار ۔۔ سرکاری ٹی وی سب چل پڑے تھے
عوامی صدر ۔۔ اپنی عوام سے مخاطب تھا ۔۔
جھنجھلا رہی ہوں اب میں
جھوٹی باتیں روزانہ آخر میں کیوں سنتی ہوں
پرانے راگ ۔۔ پرانی باتیں ۔۔ پرانی چالی
آخر کیوں میں… ہر بار پہلو بدلتی ہوں
تقریر جاری تھی ۔۔
نامہ نگار بھی تھے ۔۔۔ سرکاری مہمان بھی تھے
اتنا شور کہ کسی کو کوئی شعور ہی نہیں رہا
روٹی کا زکر تھا نہ کہیں پانی کی بات تھی
کارخانے بند پڑے ہیں اور مزدور فاقہ زدہ ہے
لوگ بچے فروخت کر رہے ہیں
دوہزار گیارہ میں پاکستان میں مصر کا بازار لگا ہے
“یوسف“ کے علاوہ سب بک رہا ہے
بچے۔عزت،غیرت،حمیت سب کچھ
مملکت اسلامی میں لوگ روٹی کے لیئے خود کشی کر رہے ہیں
یااللہ
یہ تیرے عذاب کی کیسی صورت ہے
صدر نئے کاغذ پر لکھی برسوں پرانی تقریر کر رہا ہے
پرانی شراب نئے جام میں بدل رہا ہے
اور میں سوچ رہی ہوں
جیسے
عوامی صدر نے اپنی عوام کے منہ پر بے حسی سے تھپڑ ماڑا ہے
غریب روزگار کہاں سے لائے گا اس کا زکر کہیں نہیں تھا
جن لوگوں کو مرلے دو مرلے کڑوڑوں دینے کی بات تھی
اس خوش نصیبی میں بیچاری عوام کا کہیں زکر نہیں تھا
ہائے ۔۔ عوامی صدر تم نے دیکھا ہی نہیں
کھلے آسمان تلے بھوکے بچے ۔۔ مرتے بچے
خودکشیاں کرتے بےبس اور غریب لوگ
بے حس ، بے ایمان نہیں تھے جو یوں مر گئے
مرنے والوں نے اپنے ہاتھ نہیں پھیلائے تھے
تم جیسے بھیس نہیں بدلے تھے
کسی کو دھوکے سے نہیں مارا تھا
پھر کیوں مر رہے ہیں ہم سب
آہ !
بے حس عوامی صدر کی بے بس عوام
شاید
اجتماعی خود کشی کر رہے ہیں ہم سب
(ڈاکٹر نگہت نسیم )