جنت میں جوانوں کے سردار ۔۔ نواسہ رسول ۔۔ جگر گوشہ بتول ۔۔مولا علی کے نور نظر حضرت حسین علیہ السلام کا جشن ولادت آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو

(۱)
وہ روشنی ہے علی کی گھر میں فلک سے جو نور بہہ رہا ہے
محبتوں کے کنول کھلے ہیں پہاڑ نفرت کا ڈھہ رہا ہے
تمام شب آسماں سے لےکر زمیں تلک ذکرِ شہ رہا ہے
عجب چراغاں ہے کہکشاں کا مَلَک مَلَک سے یہ کہہ رہا ہے

حسین میرا حسین تیرا حسین سب کا
حسین حیدر کا مصطفیٰ کا حسین رب کا
**

خُدا کے پیارے نبی کے پیارے علی کے پیارے حسین آئے
ہوا نے سورج کو دی مبارک قرآں کے پارے حسین آئے
زمیں خوشی سے تھرک رہی تھی تھے رقصاں تارے حسین آئے
شفق،صدف، روشنی، ھوائیں سبھی پکارے حسین آئے

حسین میرا حسین تیرا حسین سب ک
حسین حیدر کا مصطفیٰ کا حسین رب کا

***
فلک نے صدقے میں چاندنی دی زمیں نے لعل و گہر لٹائے
نبی نے والنجم رُخ کو چوما علی رِدا والقمر کی لائے
لبوں سے جرآت نے پاؤں چومے گھٹے جلالت مآب سائے
دھنک، کھنک، زندگی، حرارت ،شجر،حجر سب یہ کہنے آئے

حسین میرا حسین تیرا حسین سب کا
حسین حیدر کا مصطفیٰ کا حسین رب کا
(۲)

حسین مہرِ مبیں ہے نُطقِ مبیں ہے کانِ یقیں ہے بے شک
وہ کشتئہ حق وہ ناصرِ حق وہ شام گُستر امیں ہے بے شک
وہ صبر پےما ں وہ ماہِ اےماں خُدا کے دل میں مکیں ہے بے شک
وہ فاتحِ ظلم و جورو نفرت نبی کی روشن جبیں ہے بے شک

حسین میرا حسین تیرا حسین سب کا
حسین حیدر کا مصطفیٰ کا حسین رب کا
***

وہ معنیءکُن،وہ منشائے رب حسین صدق و صفا کا محور
وہ جانِ زہرا وہ نفسِ حیدر وہ سر تا پا عکسِ روئے سرور
وہ تاجدارِ معارفِ حق وہ بےکس و ناتواں کا یاور
وہ ایک یزداں مزاج بندہ وہ آرزوئے ہر اِک پیمبر

حسین میرا حسین تیرا حسین سب کا
حسین حیدر کا مصطفیٰ کا حسین رب کا
***
سوار دوشِ رسول کا وہ صحیفہ شانِ بتول کا وہ
وہ نازشِ وقت ،میرِ ملت ہے منبع حق کے اصول کا وہ
حسین سازِ ازل کا نغمہ قصیدہ میرے رسول کا وہ
وہ نورِ شمعِ حریمِ حیدر شرف دعائے قبول کا وہ

حسین میرا حسین تیرا حسین سب کا
حسین حیدر کا مصطفیٰ کا حسین رب کا
(۳)

وہ پورِ حیدر وہ نورِ حیدر خُداکی عظمت کی وہ صداقت
وہ قوتِ قلبِ مصطفیٰ ہے وہ کربلا میں خُدائے ہمت
وہ موت جس سے حیات مانگے وہ جس کی ہر اک ادا عبادت
وہ جس کا سجدہ بقائے دیں ہے وہ جس کی خیرات ہے شہادت

حسین میرا حسین تیرا حسین سب کا
حسین حیدر کا مصطفیٰ کا حسین رب کا
***

لہو سے روشن ہوا دیارِ خلیل جس کے حسین وہ ہے
پڑھے قصیدے تا حشر فکرِ جمیل جس کے حسین وہ ہے
ہاں پر بچھائے قدم تلے جبرئیل جس کے حسین وہ ہے
ہر اِک گلی میں یہ نام پر ہے سبیل جس کے حسین وہ ہے

حسین میرا حسین تیرا حسین سب کا
حسین حیدر کا مصطفیٰ کا حسین رب کا

***
جو کربلا میں ہوئی تھی نازل خُدا کی آیت حسین وہ ہے
وہ جس کی قرآں نے بارہا دی ہے خود شہادت حسین وہ ہے
لکھی ہے دینِ خُدا کی جس نے لہو سے قسمت حسین وہ ہے
وہ بعد نبیوں کے جس کی جاری رہی ھدایت حسین وہ ہے

حسین میرا حسین تیرا حسین سب کا
حسین حیدر کا مصطفیٰ کا حسین رب ک

(۴)
جو شمعِ عرفاں، مزاجِ قرآں نبی کا ایماں حسین وہ ہے
وہ نور صبحِ ازل میں جس کا ہوا نمایاں حسین وہ ہے
لہو کے ذرے ہیں جس کے صحراؤں میں درخشاں حسین وہ ہے
کرم سے جس کے ہے آج بھی باشعور انساں حسین وہ ہے

حسین میرا حسین تیرا حسین سب کا
حسین حیدر کا مصطفیٰ کا حسین رب کا
***

بدل دئے جس نے اپنے خوں سے ستم کے دھارے حسین وہ ہے
زکوة ہیں جس کے نور کی یہ فلک پہ تارے حسین وہ ہے
وہ جس نے کربل میں رنگ مٹی کے سب نکھارے حسین وہ ہے
مدد کی خاطر وہ جس کو اللہ کا دیں پُکارے حسین وہ ہے

حسین میرا حسین تیرا حسین سب کا
حسین حیدر کا مصطفیٰ کا حسین رب کا
***
وہ اس کو زےنب کے دل دھڑکتے کا چین کہیئے حسین وہ ہے
یقیں کی حد کو حضور کا نورِ عین کہیئے حسین وہ ہے
حسین کہیئے امام کہیئے یا پھر شہِ مشرقین کہیئے حسین وہ ہے
خُدا کے اور مصطفیٰ کے ہاں بین بین کہیئے حسین وہ ہے

حسین میرا حسین تیرا حسین سب کا
حسین حیدر کا مصطفیٰ کا حسین رب کا

(۵)
وہ جس نے عزت کتاب کی اور قلم کی رکھی حسین وہ ہے
وہ جس نے دشتِ بلا میں حُرمت عَلَم کی رکھی حسین وہ ہے
وہ جس نے ظلمت میں آس اُسکے کرم کی رکھی حسین وہ ہے

وہ جس نے تکریم حشر تک کو حرم کی رکھی حسین وہ ہے

حسین میرا حسین تیرا حسین سب کا
حسین حیدر کا مصطفیٰ کا حسین رب کا
***

جو کربلا کی اندھیری راتوں میں روشنی ہے حسین وہ ہے
شہادتوں کے سفر کا حاصل جو زندگی ہے حسین وہ ہے
گلاب میں جو لہو کی خوشبو سے تازگی ہے حسین وہ ہے
بزیرِ خنجر جو ایک پیاسے کی بندگی ہے حسین وہ ہے

حسین میرا حسین تیرا حسین سب کا
حسین حیدر کا مصطفیٰ کا حسین رب کا
***

وہ جس نے لکھا ہے موت کا اپنی آپ عنواں حسین وہ ہے
وہ نام جس کا سُنےں تو ظلمت کدے ہوں لرزاں حسین وہ ہے
قسم خُدا کی خُدا پہ بھی جس جری کا احساں حسین وہ ہے
وہ جس کی آمد پہ سب ملائک ہوئے غزلخواں حسین وہ ہے

حسین میرا حسین تیرا حسین سب کا
حسین حیدر کا مصطفیٰ کا حسین رب کا

(۶)

ابد تلک کربلا نے پایا دوام جس سے حسین وہ ہے
وہ تشنہ لب کر رہی تھی فطرت کلام جس سے حسین وہ ہے
خُدا کے دیں کو ملا ابد تک دوام جس سے حسین وہ ہے
وہی کہ منسوب ہے غریبوں کی شام جس سے حسین وہ ہے

حسین میرا حسین تیرا حسین سب کا
حسین حیدر کا مصطفیٰ کا حسین رب کا

***
حسین کشتی حسین طوفاں حسین ساحل حسین لنگر
حسین اعلیٰ حسین بالا حسین مسجد حسین منبر
حسین غازی حسین قاسم حسین اصغر حسین اکبر
حسین سجدہ حسین فردا حسین گردن حسین خنجر

حسین میرا حسین تیرا حسین سب کا
حسین حیدر کا مصطفیٰ کا حسین رب کا
**

حسین آقا حسین داتا حسین مولا حسین شاہ ہے
حسین ہادی حسین رہبر حسین سید ہے بادشاہ ہے
حسین آیاتِ د ل نشیں ہے قسم خُدا کی کہ دیں پناہ ہے
حسین مرنے کا ایک رستہ حسین جینے کی ایک راہ ہے

حسین میرا حسین تیرا حسین سب کا
حسین حیدر کا مصطفیٰ کا حسین رب کا

(۷)
حسین درسِ عمل بھی فخرِ ملَل بھی جانِ بتول بھی ہے
حسین اےماں حسین عرفاں حسین نورِ رسول بھی ہے
حسین ےاور حسین داور حسین اصلِ اصول بھی ہے
وہ کشتئہ حق ہوا ہے بے شک عنایتوں کا نزول بھی ہے

حسین میرا حسین تیرا حسین سب کا
حسین حیدر کا مصطفیٰ کا حسین رب کا

***

حسین سجدہ حسین کعبہ حسین صبحِ ظہور بھی ہے
حسین مکہ،نجف مدینہ حسین قرآں ز بور بھی ہے
لباس ہے عقل و آگہی کا حسین فکر و شعور بھی ہے
اذاں بھی وہ اوجِ آسماں بھی حسین رب کا غرور بھی ہے

حسین میرا حسین تیرا حسین سب کا
حسین حیدر کا مصطفیٰ کا حسین رب کا
**

حسین عالی حسین والی حسین مسجد حسین منبر
حسین ہستی حسین بستی حسین پرچم حسین لشکر
حسین گوہر حسین جوہر حسین تسنیم حوضِ کوثر
حسین ہمت حسین جرآت حسین خندق حسین خےبر

حسین میرا حسین تیرا حسین سب کا
حسین حیدر کا مصطفیٰ کا حسین رب کا

(۸)
حسین راہبر حسین صابر حسین روح ہے حسین جاں ہے
وہ لختِ زہرا قرآں کا پارہ حسین معراجِ عاشقاں ہے
حسین منزل حسین ساحل خزاں کے موسم میں گُلستاں ہے
حسین گُل ہے حسین کُل ہے قسم شہادت کا آسماں ہے

حسین میرا حسین تیرا حسین سب کا
حسین حیدر کا مصطفیٰ کا حسین رب کا
***

حسین بادل حسین بارش حسین موسم حسین پانی
حسین مقتل لہو کا جنگل کٹا کے سر درگُزر کا بانی
حسین حمدو ثنا کی مستی حسین اک سوزِ نوحہ خوانی
حسین شاھِد حسین واحِد کہاں سے لاؤ گے اُس کا ثانی

حسین میرا حسین تیرا حسین سب کا
حسین حیدر کا مصطفیٰ کا حسین رب کا
***
حسین دائم حسین قائم حسین بحرِ حیا میں گوہر
حسین عالم حسین اعظم حسین تشنہ لبی کا جوہر
حسین تارا لہو کا دھارا حسین فتح وظفر سراسر
حسین طاہر حسین اطہر حسین اپنی جگہ پیمبر

حسین میرا حسین تیرا حسین سب کا
حسین حیدر کا مصطفیٰ کا حسین رب کا
(۹)

حسین مرگِ ملوکیت ہے حسین انکار جبر کا ہے
حسین معراجِ تشنگی ہے حسین معیار صبر کا ہے
حسین کر ب و بلا کی تپتی زمیں پہ سایہ اک ابر کا ہے
حسین جینے کا حوصلہ بھی مگر مددگار قبر کا ہے

حسین میرا حسین تیرا حسین سب کا
حسین حیدر کا مصطفیٰ کا حسین رب کا

**

حسین کے رُخ کا نور صفدر خُدا گواہ ہے خُدا کا رنگ ہے
حسین دل سے تو کہہ کے دےکھو یہ نام خود اک جزا کا رنگ ہے
یہ لفظ سارے عطا ہیں اُن کی یہ منقبت التجا کا رنگ ہے
حسین کہنا حسین لکھنا قسم ہے وردِ دعا کا رنگ ہے

حسین میرا حسین تیرا حسین سب کا
حسین حیدر کا مصطفیٰ کا حسین رب کا

(محترم المقام استاد محترم جناب صفدر ہمدانی .لندن )

25 thoughts on “جنت میں جوانوں کے سردار ۔۔ نواسہ رسول ۔۔ جگر گوشہ بتول ۔۔مولا علی کے نور نظر حضرت حسین علیہ السلام کا جشن ولادت آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو”

  1. حسین عزم و عمل کی دلیل ہے لوگو
    حسین صابر و شاکر جلیل ہے لوگو
    لیئے کھڑا ہے جو اصغر کو اپنے ہاتھوں پر
    وہی حقیقتِ خوابِ خلیل ہے لوگو
    صفدر
    نواسہ رسول،سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کا یوم ولادت سبکو مبارک ہو

  2. نانک چند نانک لکھنوی

    ہندوستان کا ایک مشہور ہندو شاعر

    نقش جمیل حسنِ نبوت حسین ہے
    روشن چراغ قصر رسالت حسین ہے
    درِّ ثمین درج کرامت حسین ہے
    خورشیدآسمان امامت حسین ہے

    اسکا کوئی جواب اگر ہے جہاں میں
    تو حضرت حسن ہیں اسی خاندان میں

    کرب و بلا کا واقعہ آئینہ دار ہے
    اسلام کے چمن میں اسی سے بہار ہے
    عالم بہ رنگ صبر و رضا آشکار ہے
    جو حشر تک رہے گی یہ وہ یادگار ہے

    گھر بار اپنا راہ خدا میں لٹادیا
    تبلیغ امر حق کے لیے سر کٹا دیا

    دھن تھی شرع جلوہ پہ آئے نہ کچھ زوال
    ہر لحظہ تھا حفاظت اسلام کا خیال
    جب مذہب اور قوم کا پیدا ہوا سوال
    بربادیوں کا دل میں نہ لائے کبھی ملال

    تکمیل دین پاک کا سامان کر دیا
    اکبر سے نوجوان کو قربان کر دیا

    اکبر پہ کیا ہے، عون و محمد سے آفتاب
    قاسم سا نوجوان مثال ابو تراب
    تازہ تھا جن کے حسن سے اسلام کا شباب
    ہر اک تہور اور شجاعت میں انتخاب

    ان کی شہادتوں کو پریشانیوں کو دیکھ
    دین کے لیے حسین کی قربانیوں کو دیکھ

    اس راہ میں ہر عزیز چھٹا آشنا چھٹا
    آل نبی پہ ظلم و ستم کون سا چھٹا؟
    کنبہ چھٹا دیار رسول خدا چھٹا
    سب کچھ ہوا نہ دامن صبر و رضا نہ چھٹا

    گو دل پہ لاکھ داغ الم لے گئے حسین
    ایثار کا ہمیں یہ سبق دے گئے حسین

    ہٹنے نہ پائے جادہ حق سے کبھی قدم
    آنے نہ پائے دل میں کبھی مصائب کا کوئی غم
    برسائیں آسمان اگر ناوکِ ستم
    دم لے نہ ایک دم، رہے جب تک دم میں دم

    زخم گلوئے اصغر بے شیر دیکھ لے
    قربانی حسین کی تصویر دیکھ لے

    غازہ ہے حسن حق کا شہادت حسین کی
    اسلام کے چمن میں ہے نزہت حسین کی
    روشن ہے مثل مہر امامت حسین کی
    کم ہو گی تا بہ حشر نہ دولت حسین کی

    تھا خاص سلسلہ جو رسول خدا کے ساتھ
    دین خدا بچا لیا صبر و رضا کے ساتھ

    کیا تبصرہ ہو راز و نیاز حسین پر
    نازاں ہے کائنات نماز حسین پر
    قرباں حقیقتیں ہیں مجاز حسین پر
    نغمہ سرا جہاں ہے ساز حسین پر

    نیرنگیوں کا رنگ عجب دیکھتا ہوں میں
    افسوس تجھ کو مہر بہ لب دیکھتا ہوں میں

    دعوی تو یہ شراب محبت سے چور ہے
    پھر کس لیے حسن کی منزل سے دور ہے؟
    پست میں تو ہے چرخ پہ فرق غرور ہے
    جوش ولہ ہے اور نہ وفا کا شعور ہے

    ہے روح کو سکوں نہ ترے دل کو چین ہے
    پھر کس لیے زبان پہ نام حسین ہے؟

    عاشق ہے تو حسین کے نقش قدم ہی چل
    چاہے خوشی تو جادہ رنج و الم پہ چل
    جو وہ بتا گئے ہیں اسی راہ غم پہ چل
    سر کا خیال چھوڑ دے تیغ ستم پہ چل

    دنیا کی کلفتوں کو مسرت سے جیت لے
    اٹھ معرکہ حسین کی صورت سے جیت لے

    دنیا ہے رنگ کرب و بلا میں رنگی ہوئی
    شکل وفا ہے آج جفا میں رنگی ہوئی
    ہے کائنات حسنِ فضا میں رنگی ہوئی
    کفنی پہن لے صبر و رضا میں رنگی ہوئی

    دیوانہ بن، حسین کی ایسی ادا بنا
    اپنے لہو کے داغ کو قبلہ نما بنا

    لے روشنی، جمال حسین شہید سے
    لے تازگی، خیال حسین شہید سے
    لے زندگی، وصال حسین شہید سے
    لے چاندنی جلال حسین شہید سے

    نام حسین آج بھی تابانیوں میں ہے
    کچھ زندگی کا لطف پریشانیوں میں ہے

    بنتا ہے تو غلام حسین شہید کا
    پیتا ہے روز جام حسین شہید کا
    رہتا ہے لب پہ نام حسین شہید کا
    سمجھا نہیں پیام حسین شہید کا

    خود کام اپنے کام میں تو شاد کام ہے
    ہے مبتلا ہوس میں، محبت کا نام ہے

    مخفی نہیں ہے راز حسین شہید کا
    حق نے اٹھایا ناز حسین شہید کا
    یہ سلسلہ دراز حسین شہید کا
    ہے نام حق نماز حسین شہید کا

    واللہ زیر تیغ بھی سجدہ ادا کیا
    تو ان کا نام لیوا ہے اور تو نے کیا کیا؟

    ہے جن کی چشم شوق میں رعنائی حسین
    ڈرتے نہیں بلا سے وہ سودائی حسین
    اعدا کا وہ ہجوم، وہ تنہائی حسین
    مجلس میں کہہ رہے ہیں یہ شیدائی حسین

    نانک نے کربلا کا مرقع دکھادیا
    نظم آج وہ پڑھی کا کلیجا پلا دیا

  3. درِ حسین پہ ملتے ہیں ہرخیال کے لوگ
    یہ اتحاد کا مرکز ہے آدمی کے لیے

    تحریر۔منصور مہدی

    ہندوؤں میں ایک خاندان یا فرقہ حسینی برہمن بھی کہلاتا ہے جن کے آباؤ اجداد میں سے کوئی ہندوستان سے جا کر میدانِ کربلا میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے شانہ بشانہ لشکر یزید سے لڑے اور جاں بحق ہوئے۔ معروف لکھاری انتظار حسین اپنے انگریزی کالم Brahmans in Karbala میں لکھتے ہیں کہ وہ پہلے حسینی برہمن کو صرف ہندو افسانہ (Legend) ہی سمجھتے تھے اس لئے انہوں نے اپنے قیام دہلی کے دوران کسی محفل میں تقریر کرتے ہوئے اس بات کو جھٹلا دیا۔ وہیں اس محفل میں ایک خاتون مدبر پروفیسرنونیکا دت اٹھی اور انھوں نے کہا کہ وہ خود حسینی برہمن ہے اور ان کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ وہ بعد میں اپنے بزرگوں کے بارے میں لکھی گئی دو انگریزی کی کتابیں بھی لے کر آئیں جو بہت عرصہ پہلے شائع ہوئی تھیں۔ خاتون نے بتایا کہ ان کے جدِ امجد راہیب دت اپنے سات بیٹوں اور دو دوسرے برہمنوں کے ساتھ مل کر ہندوستان سے اس مشن میں حصہ لینے گئے تھے۔ ان میں سے ایک یعنی راہیب دت بچ کر واپس آئے۔ وہ افغانستان کے راستے ہندوستان میں داخل ہوئے اور سیالکوٹ کے ایک گاؤں وتن ورن Vatan Viran کے مقام پر آباد ہوئے۔ تقسیم کے بعد یہ خاندان بھارت چلا گیا اور یہ لوگ مختلف شہروں میں پھیل گئے۔ اس نے مزید بتایا کہ مشہور فلمی اداکار سنیل دت کا تعلق بھی انہی حسینی برہمنوں کے خاندان سے ہے جس کی تصدیق فلمی اداکار منوج کمار نے بھی کی۔ بلکہ نرگس کے والد بھی پہلے حسینی برہمن تھے بعد میں مسلمان ہوگئے تھے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ راہیب دت واپسی پر اپنے ساتھ حضرت امام حسین علیہ السلام کا ایک بال مبارک بھی لے کر آئے تھے جو کشمیر میں کسی جگہ موجود ہے۔ انتظار حسین نے نونیکا دت سے پوچھا کہ گویا آپ لوگ مسلمان ہوگئے ہیں۔ اس نے جواب دیا کہ ہرگز نہیں۔ ہم ہندو برہمن ہی ہیں مگر حسینی ہونے کے ناتے ہم مندروں وغیرہ میں نہیں جاتے نہ دوسری ہندوانہ رسومات ادا کرتے ہیں اور یہ کہ وہ محرم کے دنوں میں امام حسین علیہ السلام کا ماتم بھی کرتے ہیں اور اپنے شہیدوں کی یاد بھی مناتے ہیں۔

    واقعہ کربلا کے عظیم المیہ نے حق پسند انسانی معاشرے اور انسانی تہذیب کو ہر دور میں متاثر کیا ہے۔ یہی سبب ہے کہ ہندوستانی معاشرہ میں شہید انسانیت امام حسین علیہ السلام کی یاد نہ صرف مسلم معاشرہ کی تہذیبی و تاریخی روایت رہی ہے بلکہ غیرمسلم معاشرہ میں انسانیت کے اس عظیم رہنما کی یاد بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ عصر حاضر میں بھی قائم ہے۔ مشترکہ تہذیب کے گہوارہ ہندوستان میں ہندوﺅں کی امام حسین علیہ السلام سے غیر معمولی عقیدت کی تاریخ صدیوں پرانی ہے۔

    ہندوستان کے سابق رجواڑوں میں بھی ہندو حضرات کے یہاں امام حسین ؑسے عقیدت اور عزاداری کی تاریخی روایات ملتی ہیں جس میں راجستھان، گوالیار، مدھیہ پردیش قابل ذکر ہیں۔ جھانسی کی رانی مہارانی لکشمی بائی کو امام حسین علیہ السلام سے غیرمعمولی عقیدت تھی۔ پروفیسررفیعہ شبنم نے اپنی کتاب ”ہندوستان میں شیعت اور عزاداری” میں جھانسی کی رانی کے تعلق سے لکھا ہے کہ ”وہ یوم عاشورہ بڑے خلوص و عقیدت کے ساتھ مجلس عزا برپا کرتی تھی۔ مہارانی لکشمی بائی کی قائم کردہ مجلس اب تک جھانسی پولیس کوتوالی میں منعقدکی جاتی ہے جہاں پہلے اس رانی کا قلعہ تھا، جس نے امام حسین ؑ سے حق پر ڈٹے رہنے کا سبق حاصل کیا تھا”۔ منشی جوالہ پرشاد اختر لکھتے ہیں کہ ”صوبہ اودھ میں امام حسین کی فوج کے سپہ سالار اور علمبردار حضرت عباس کے نام کا پہلا علم اودھ کی سرزمین سے اٹھاجس کے اٹھانے کا سہرا مغلیہ فوج کے ایک راجپوت سردار دھرم سنگھ کے سر ہے”۔ اودھ سلطنت میں لکھنؤ کی عزاداری کو خاص اہمیت حاصل رہی ہے۔ محرم کی مجلسوں اور جلوسوں میں ہندوﺅں کی شرکت و عقیدت ہندوستان کی مشترکہ تہذیب کا ایک ایسا نمونہ ہے جس نے قومی یکجہتی اور ہندو مسلم اتحاد کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    مسز میر حسن علی لکھنؤ کی عزاداری کے سلسلہ میں اہل ہنود کی امام حسین علیہ السلام سے غیر معمولی عقیدت و احترام کا ذکر اپنی ایک تحریر میں کرتی ہوئی لکھتی ہیں کہ لکھنؤ کا مشہور روضہ ”کاظمین” ایک ایسے ہی ہندو عقیدت مند جگن ناتھ اگروال نے تعمیر کرایا تھا۔ اسی طرح راجہ جھاﺅ لال کا عزاخانہ آج بھی لکھنؤ کے ٹھاکر گنج محلہ میں واقع ہے جسے نواب آصف الدولہ کے دور میں راجہ جھاﺅ لال نے تعمیر کرایا تھا۔ راجہ بلاس رائے اور راجہ ٹکیل رائے نے بھی عزاخانے تعمیر کرائے اور ان میں علم اور تعزیے رکھے۔ گوالیار کے ہندو مہاراجاﺅں کی امام حسین علیہ السلام سے عقیدت خصوصی طور پر قابل ذکر ہے جو ہر سال ایام عزا کا اہتمام بڑی شان و شوکت سے کرتے تھے”۔ مدھیہ پردیش کے علاقہ گونڈوانہ کے ضلع بیتول میں بلگرام خصوصًا بھاریہ نامی قصبہ میں ہریجن اور دیگر ہندو حضرات امام حسین علیہ السلام سے بے پناہ عقیدت و محبت کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اپنے اہم اور ضروری کاموں میں کامیابی کے لئے حسین بابا کا تعزیہ اٹھانے کی منت مانتے ہیں”۔

    عصر حاضر کے نامور صحافی جمناداس اختر نے ہندوﺅں کی عزاداری کے بیان میں حسینی برہمنوں میں عزاداری کی تاریخی روایات کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حسینی برہمنوں میں دت اور موہیال ذات سے تعلق رکھنے والے ہندو عقیدت مندوں کا تعلق زیادہ تر صوبہ پنجاب سے ہے۔ حسینی برہمنوں کے بزرگ راہیب نے نصرت امام ؑ میں اپنے بیٹوں کو قربان کر دیا تھا۔ راہیب کو سلطان کا خطاب بخشا گیا تھا۔ اسی مناسبت سے انہیں حسینی برہمن یا حسینی پنڈت بھی کہا جاتا ہے۔ وہ امام حسین علیہ السلام کے تقدس و احترام کے بڑے قائل ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ”میرا تعلق موہیالیوں کی دت ذات سے ہے اور ہمیں حسینی برہمن کہا جاتا ہے۔ عاشورہ کے روز ہم لوگ سوگ مناتے ہیں۔ کم از کم میرے خاندان میں اس دن کھانا نہیں کھایا جاتا ہے۔ سری نگر کے امام باڑے میں حضرت امام حسین علیہ السلام کا موئے مبارک موجود ہے جو کابل سے لایا گیا ہے۔ ایک حسینی برہمن اسے سو سال قبل کابل کے امام باڑے سے لایا تھا”۔

    کشمیر سے کنیا کماری تک پھیلے ہوئے ہندوستان میں ماہ محرم آتے ہی یہاں کے مختلف شہروں،قصبوں، پہاڑی بستیوں اوردیہاتوں میں عزاداری، سید الشہدا کی مجالس اور جلوس عزا میں مشترکہ تہذیب کے نمونے دیکھنے کو ملتے ہیں جس میں ہندو عقیدت مند مسلمان عقیدت مندوں کے ساتھ شریک عزا ہوتے ہیں۔ کہیں ہندو حضرات عزاداروں کے لئے پانی و شربت کی سبیلیں لگاتے ہیں تو کہیں عزا خانوں میں جا کر اپنی عقیدتوں کے نذرانے پیش کرتے ہیں اوراپنی منتیں بڑھاتے ہیں۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ عقیدت مند ہندو خواتین اپنے بچوں کو علم اور تعزیوں کے نیچے سے نکال کر حسین بابا کی امان میں دیتی ہیں۔

    آندھرا پردیش کے لاجباڑی ذات سے تعلق رکھنے والے اپنے منفرد انداز میں تیلگو زبان میں درد ناک لہجہ میں پرسوز المیہ کلام پڑھ کر کربلا کے شہیدوں کو اپنی عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اسی طرح راجستھان کی بعض ہندو ذات کے لوگ کربلا کی جنگ کا منظرنانہ پیش کرتے ہیں اور ان کی عورتیں اپنے گاﺅں کے باہر ایک جلوس کی شکل میں روتی ہوئی نکلتی ہیں۔ یہ عورتیں اپنی مقامی زبان میں یزیدی ظلم پر اسے کوستی ہیں اور اپنے رنج و غم کا اظہار اپنے بینوں کے ذریعے کرتی ہیں۔ راجستھان میں ہندوﺅں کی عزاداری کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جا سکتا ہے کہ مہاراجے جو ہندو سوراج کے لقب سے جانے جاتے تھے شب عاشور برہنہ سر و پا نکلتے تھے اور تعزیہ پر نقدی چڑھایا کرتے تھے۔

    پریم چند کا مشہور ڈرامہ ”کربلا” حق و باطل سے پردہ اٹھاتا ہے۔ اسی طرح اردو ادب میں ایسے ہندو شاعروں کی تعداد کچھ کم نہیں جنہوں نے اپنی معرکتہ الآرا منظوم تخلیقات میں معرکہ کربلا میں انسانیت کے اعلیٰ کرداروں کی خوشہ چینی کی ہے۔ ایسے قابل ذکرشعرا بیجاپور کے راماراﺅ، مکھی داس، منشی چھنو لال دلگیر، راجہ بلوان سنگھ، لالہ رام پرشادبشر، دیا کشن ریحان، راجہ الفت رائے،کنور دھنپت رائے، کھنولال زار، دلورام کوثری، نانک لکھنوی، منی لال جوان، روپ کماری، یوگیندرپال صابرجوش ملیشانی، منشی گوپی ناتھ امن، چکبست، باوا کرشن مغموم، کنور مہندر سنگھ بیدی سحر، کرشن بہاری، ڈاکٹر دھرمیندر ناتھ، ماتھرلکھنوی، مہیندرسنگھ اشک، بانگیش تیواری، گلزار دہلوی، بھون امروہوی وغیرہ کا کلام امام حسین علیہ السلام سے ان کی غیرمعمولی عقیدتوں کا مظہر ہے۔

    بھارتی لکھاری یوگندر سکند دی ملی گزٹ اور راکیش شرما اپنے آرٹیکل میں لکھتے ہیں کہ ہندوستان کے معروف مؤرخ اور تاریخ دان سیسر کمار مترہ اپنی کتاب The Vision of Indiaکے صفحہ 183پر رقم طراز ہیں کہ اسلام سے قبل بھی ہندوستان اور عرب ممالک میں تجارتی تعلقات تھے اور بہت سے ہندو تاجر جو مال تجارت ہندوستان سے عرب لیجاتے تھے وہ عرب میں مقیم تھے۔ اور اعلان رسالت کے بعد بھی ان ہندوﺅں میں سے بیشتر افراد رسولِ خدا کی محفلوں میں شرکت کرتے، اس طرح ان کے تعلقات خاندان رسول سے قائم ہوئے۔ جب اکتوبر 680 عیسوی میں واقعہ کربلا پیش آیا تو راہیب دت نامی ہندو تاجر امام حسین علیہ السلام کی فوج میں اپنے سات بیٹوں شاس رائے، شیر خا، رائے پن، رام سنگھ، دھارو او ر پورو اور دو دیگر برہمنوں کے ساتھ شامل ہوا اور یزیدی لشکر سے جنگ کی۔ امام حسین علیہ السلام نے راہیب کو سلطان کا خطاب بھی عطا کیا۔

    بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا اپنی اشاعت 21جنوری2008ء کو حسینی برہمن کے عنوان سے لکھتا ہے کہ محرم کے ایام ہندوستان میں بڑی عقیدت سے منائے جاتے ہیں خصوصاً راجھستان، پنجاب اور مدھیہ پردیش کہ جہاں پر حسینی برہمنوں کے کئی خاندان اور ان کے ماننے والے آباد ہیں۔ یہ لوگ دت بھی کہلاتے ہیں۔ ان لوگوں کا عقیدہ ہے کہ ان کے بزرگ راہیب اور ان کے بیٹوں نے 10 اکتوبر680 عیسوی کو کربلا کے میدان میں حسینی فوج کے ساتھ مل کر یزیدی لشکر سے جنگ کی۔ یہ لوگ عاشورہ کے روز واقعہ کربلا کا نقشہ کھینچتے ہیں، ان کی عورتوں اور بچوں نے بینر اٹھا رکھے ہوتے ہیں جن پر امام حسین علیہ السلام اور راہیب کی یاد میں کلامات درج ہوتے ہیں۔ یہ بلند آواز میں یزیدی ظلم کے خلاف نعرے لگاتے ہیں۔ ماتم بھی کرتے ہیں، بلیڈ سے اپنا سینہ اور زنجیروں سے کمر کو زخمی کرتے ہیں اور نذر نیاز بھی دیتے ہیں۔

  4. تمام عالم اسلام کو امام سویم معصوم پنجم حضرت امام اعلی مقام حسین بن علی فرزند پیعمبر سید الشباب الجنتہ سبط الثانی ، سید الشہداء
    الرشید ، الطیب ،ذکی المظلوم المعصوم جگر گوشہ علی وبتول مولود المدینہ المشرفہ کا جشن ولادت بہت بہت بہت مبارک ھو۔

    3شعبان المعظم ھجرت کے چوتھے سال خانہ زھرا میں آپکی ولادت کی خوشی منائ گی اھل جنت نے مبارک باد دی سید الملائکہ جبریئل نے آپ کا درزی بنے پر دربان بنے پر فخر کیا

    امام اعلی مقام کا نام تورات میں’بشیر “مکتوب ھے
    امام اعلی مقام کا اسم گرامی انجیل میں” طاب ‘ مذکور ھے

    آپکے القاب ابو علی ، ابو عبداللہ

    آپکی زوجات کے اسماء

    بی بی لیلی ابی مرہ ثقفی کی دختر

    بی بی شہر بانو یزدگرد سوئم کی دختر

    بی بی رباب امراء القیس کی دختر

    ام اسحاق طلحہ تمیمی کی دختر

    بی بی حفصہ عبدالرحمن بن ابی بکر کی دختر

    اولاد سید امام حسین علیہ اسلام

    ۔امام زین العابدین۔علیہ اسلام،عبداللہ جن کو علی اصغر کہتے ھیں کریلا کا سب سے کم سن شہید ، شبہہ پیعمبر علی اکبر علیہ اسلام ۔جعفر معصومہ المظلومہ سکینہ بنت اما م المظلوم ۔ فاطمہ صغراء بنت امام المظلوم ۔ نسل اما م حسین علیہ اسلام امام زین العابدین علیہ اسلام سے چلی ۔

    وہ روشنی ہے علی کی گھر میں فلک سے جو نور بہہ رہا ہے
    محبتوں کے کنول کھلے ہیں پہاڑ نفرت کا ڈھہ رہا ہے
    تمام شب آسماں سے لےکر زمیں تلک ذکرِ شہ رہا ہے
    عجب چراغاں ہے کہکشاں کا مَلَک مَلَک سے یہ کہہ رہا ہے

    حسین میرا حسین تیرا حسین سب کا
    حسین حیدر کا مصطفیٰ کا حسین رب کا
    **

    خُدا کے پیارے نبی کے پیارے علی کے پیارے حسین آئے
    ہوا نے سورج کو دی مبارک قرآں کے پارے حسین آئے
    زمیں خوشی سے تھرک رہی تھی تھے رقصاں تارے حسین آئے
    شفق،صدف، روشنی، ھوائیں سبھی پکارے حسین آئے

    حسین میرا حسین تیرا حسین سب ک
    حسین حیدر کا مصطفیٰ کا حسین رب کا

    ***
    فلک نے صدقے میں چاندنی دی زمیں نے لعل و گہر لٹائے
    نبی نے والنجم رُخ کو چوما علی رِدا والقمر کی لائے
    لبوں سے جرآت نے پاؤں چومے گھٹے جلالت مآب سائے
    دھنک، کھنک، زندگی، حرارت ،شجر،حجر سب یہ کہنے آئے

    حسین میرا حسین تیرا حسین سب کا
    حسین حیدر کا مصطفیٰ کا حسین رب کا

    محترم المقام جناب صفدرھمدانی صاحب کا انتخاب کردہ مضمون بھی بہت بہترین ھے پہلی بار علم ھوا کہ امام حسین کے ماننے والوں میں دنیا بھر کے لوگوں کے ساتھہ حسینی برھمن بھی شامل ھیں ،واقعی علم نور ھے علم خوشبو ھے ۔ علم برکت ھے فضلت ھے باب علم کے ماننے والوں کو چاھنے والوں کو۔ تمام عالم اسلام کو یہ مبارک ساعت بہت بہت مبارک ھو،

  5. نواسہ رسول حسن اور حسین علیہ السلام
    مجھے حیرت ہوتی ہے ان پر جو مولا حسن اور حسین کے ساتھ “ رضی تعالی عنہم لکھتے ہیں ۔۔ جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اے اللہ حسن یا حسین سے راضی ہو جا ۔۔ کچھ تو سوچئے نواسہ رسول حسن اور حسین کے لئے خود اللہ کریم نے رسول اللہ محمد پاک کو وحی کے زریعہ آگاہ فرمایا تھا کہ یہ دونوں جنت میں جوانوں کے سردار ہونگے ۔۔ بھلا سوچئے ان ہستیوں کوہماری سفارش کی کیا ضرورت ہے کہ ہم اللہ سے کہے کہ اے اللہ تو ان سے راضی ہو جا ۔۔ یہ وہ ہستیاں ہیں جن کے صدقے میں ہم اپنے گناہوں کی بخشش مانگتے ہیں ۔۔ مجھے تو لگتا ہے جیسے جنت کے سرداروں کے لئے “ رضی تعالی عمنہم لکھ کر ہم ان کے احترام میں گستاخی کے مرتکب ہو رہے ہیں ۔۔ہمیں تو ایسی ہستیوں پر سلام پیش کرنا چاہئے یعنی ان کے نام کے ساتھ “ علیہ السلام “ کا ورد ہونا چاہئے ۔

    یہ میری سوچ ہے پڑھنے والے کا اس سے متفق ہونا قطعا ضروری نہیں ہے

  6. ہر اک ذہن میں ہے کچھ نہ کچھ تصورِ حق
    ہم اس تصورِ حق کو حسین کہتے ہیں

  7. ماہ شعبان ٤ ہجری کی تیسری تاریخ صبح کا وقت جب پرودگار عالم نے صدیقہ طاہرہ ، محدثہ، ذکیہ، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو دوسرا فرزند عطا کیا جن کا نام حسین رکھا جو اس سے پہلے کسی بچے کا نام نہ تھا۔ اور قدرت نے اسے اپنے خزانہ خاص میں محفوظ کر رکھا تھا اور اس منشا یہ تھا جس طرح سخصیت لاثانی ہے اسی طرح نام بھی بے مثال اور لا جواب رہے۔ تمام عالم اسلام اور قارئیں عالم اخبار کو شعبان معظم کی تمام برکتوں اور رحمتوں کی سعادت پر ہدیہ تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارک باد پیں کرتا ہوں شاہیں رضوی اور نگہت آپی کو اور اپنے ابا جی کو خاص طور پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ میں محترم صفدر بھائی کو خاص طور پر ابا جی اس لئے کہتا ہوں کہ وہ قدم قدم پر رہبری فرمانے ہیں۔

    ‘‘جسے نہ کوئی بچائے اسے بچائے حسین“

    کسے شعور ہے کیس کی سمجھ میں آئے حسین
    نبی کا دوش مبار ہے ابتدائے حسین

    نہین سے شان شہنشایبت مناٹئے حسین
    کہے زبان سے بھی کر کے بھی دکھائے حسین

    کتاب نہج بالغہ ہے بعد قران کے
    کتاب تیسری ہے دین کی کربلائے حسین

    عجیب بات ہے دنیا کی واعظ و مفتی
    زبانیں کاٹنے دوڑے سنا جو “ہائے“ حسین

    یقین نہ آئے اگر حُر کا واقعہ دیکھو
    بدل کے فکر نیا آدمی بنائے حسین

    ہوا ہے پورا جو مقصد تھا کنت کنزا کا
    خدا کی بن گئی پہچان کربلائے حسین

    نہ تخت و تاج نہ ظبل و علم نہ کوئی یزید
    بنا کے دھول اڑالے گئی ہوائے حسین

    چمن میں سبر کے ٍصل بہار آئی ہے
    کہ رن مین تیروں کی برسات میں نہائے حسین

    بہت سے بعد نبیّ بھی نبی بنائے گئے
    کوئی نہ سامنے آیا مگر بجائے حسین

  8. نسیم بہن

    میں بھی سارے پیغمبروں اور معصومین کے ساتھ علیہ السلام لگاتا ہوں۔ لیکن میرا ایک سوال ہے کہ کیا “ علیہ السلام “ اور “ رضی تعالی عمنہم ٰٰ ٰٰٰ کے معنی مختلف ؟ دونوں ہی لفظ قرآن میں موجود ہیں۔

  9. اکمل سید لندن

    ماہ شعبان ٤ ہجری کی تیسری تاریخ صبح کا وقت جب پرودگار عالم نے صدیقہ طاہرہ ، محدثہ، ذکیہ، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو دوسرا فرزند عطا کیا جن کا نام حسین رکھا جو اس سے پہلے کسی بچے کا نام نہ تھا۔ اور قدرت نے اسے اپنے خزانہ خاص میں محفوظ کر رکھا تھا اور اس منشا یہ تھا جس طرح سخصیت لاثانی ہے اسی طرح نام بھی بے مثال اور لا جواب رہے۔ تمام عالم اسلام اور قارئیں عالم اخبار کو شعبان معظم کی تمام برکتوں اور رحمتوں کی سعادت پر ہدیہ تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارک باد پیں کرتا ہوں شاہیں رضوی اور نگہت آپی کو اور اپنے ابا جی کو خاص طور پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ میں محترم صفدر بھائی کو خاص طور پر ابا جی اس لئے کہتا ہوں کہ وہ قدم قدم پر رہبری فرمانے ہیں۔

    ‘‘جسے نہ کوئی بچائے اسے بچائے حسین“
    کسے شعور ہے کس کی سمجھ میں آئے حسینّ
    نبی کا دوش مبارک ہے ابتدائے حسین ّ

    نہیں سے شان شہنشایبت مناٹئے حسینّ
    کہے زبان سے بھی کر کے بھی دکھائے حسینّ

    کتاب نہج بلاغہ ہے بعد قران کے
    کتاب تیسری ہے دین کی کربلائے حسینّ

    عجیب بات ہے دنیا کی واعظ و مفتی
    زبانیں کاٹنے دوڑے سنا جو “ہائے“ حسینّ

    یقین نہ آئے اگر حُر کا واقعہ دیکھو
    بدل کے فکر نیا آدمی بنائے حسینّ

    ہوا ہے پورا جو مقصد تھا کنت کنزا کا
    خدا کی بن گئی پہچان کربلائے حسینّ

    نہ تخت و تاج نہ طبل و علم نہ کوئی یزید
    بنا کے دھول اڑالے گئی ہوائے حسینّ

    چمن میں سبر کے ٍصل بہار آئی ہے
    کہ رن میں تیروں کی برسات میں نہائے حسینّ

    بہت سے بعد نبیّ بھی نبی بنائے گئے
    کوئی نہ سامنے آیا مگر بجائے حسینّ

  10. اکمل سید صاحب

    ٰٰٰٰٰ بہت سے بعد نبیّ بھی نبی بنائے گئے
    کوئی نہ سامنے آیا مگر بجائے حسینّ ٰٰٰٰٰ

    بہت خوب، ماشاء اللہ، سبحان اللہ، جزاک اللہ۔

  11. ذکر ِ حسین ابن ِ علی جب بھی آگیا
    ارض و سماں نے سر کو ادب سے جُھکادیا

    قرآں میں ہے یہ صاف کہ مرتا نہیں شہید
    اس کا حسین آپ نے مطلب بتادیا

    مطلب رسولِ ِ پاک کا میں ہوں حسین سے
    کرب و بلا نے سارے جہاں کو بتا دیا

    سب سے بڑا خدا کا یہ احسان ہے ظفر
    اُس نے حسین کو مرا مولا بنادیا

  12. اردو صوبہ کراچی صوبہ ؟ ،1990 سے 1992 تک نواز شریف حکومت نے اپنے اتحادی ایم۔ کیو۔ ایم پر مسلسل زور ڈالا کہ آدھے سندھ کو اُردو صوبہ بنادیا جائے جس میں دریائے سندھ کے مشرق کا سارا علاقہ اور کراچی، کوٹری اور سکھر شامل ہوں گے۔ کیونکہ مسلم لیگ اور اتحادیوں کی نیشنل اسمبلی میں دو تہائ اکثریت تھی اسلئے یہ کرنا حکمومت کیلئے آسان تھا۔ لیکن ایم۔ کیو۔ ایم نے جب اس تجویز کو سرے سے مسترد کردیا تو حکومت نے ایم ۔ کیو۔ ایم کے خلاف فوجی آپریشن شروع کردیا۔ اُسوقت سربراہِ افواج جنرل آصف نواز بھی یہی چاہتے
    تھے۔ چنانچہ اُنہوں نے ایم۔ کیو۔ ایم حقیقی پسِ پردہ تشکیل دی اور اس ایم۔ کیو۔ ایم حقیقی کی زبان سے مہاجر صوبہ کا نعرہ لگوادیا جس نے بہت جلد دم توڑ دیا۔ اُس کے بعد جو ہوا اُسے دُھرانا غیر ضروری ہے۔ لیکن کچھ روز قبل شہباز شریف صاحب نے کراچی صوبہ کا شوشہ چھوڑ دیا ہے جسے ایم۔ کیو۔ ایم نے پھر مسترد کردیا۔ لیکن آج ملک اور بالخصوص سندھ میں جو صورتِ حال ہے اُس کے پیشِ نظر کیا یہ کہنا غلط ہو گا کہ حکومت نادانستہ طور پر ایم۔ کیو۔ ایم کو نئے صوبہ کی طرف دھکیل رہی ہے۔ مشرقی پاکستان الگ نہیں ہونا چاہتا تھا لیکن ہم نے اُسے مجبور کیا۔ قائدِ اعظم اور مسلم لیگ مئ 1946 تک پاکستان نہیں بنانا چاہتے تھے لیکن کیبنٹمشن کے خلاف نہرو کی ہٹ دھرمی نے قائدِ اعظم اور مسلم لیگ کو الگ ہونے پر مجبور کردیا۔

  13. معذرت خواہ ہوں کہ مندرجئہ بالا سطور یہاں چسپاں ہوگئیں۔

  14. اسلام و علیکم

    آپ تمام لوگوں مولا حُسین (ع) کا ظمہور بہت بہت مبارک ہو ۔ مولا کے صدقے میں آپتمام احباب کی ہم سب کی ہر تکلیف کو مولا کے صدقے خوشی میں تبدیل فرما دے ۔۔ خوش رہیں آباد رہیں خدا آپ سب کی ہر دیلی آرزہ کو جلد از جلد پورا فرمائے آج کی رات کی برکتوں کے وسیلے سے الہی آمین

    دُعاؤں میں یاد رکھیں

    اللہ حافظ

  15. Swear by God , I did not rise against the tyrannical rule of Bani Omayah out of selfishness or with the aim of oppression or corruption. My revolt only aimed at reviving the religion of my grandfather , the holy Mohammad and the traditions of my father Ali ibn-Abi Talib , to enjoy good and forbid evil. So, whoever accepts me by accepting the truth , surely God rewards him for supporting the truth. And whoever rejects me , I will be patient until God judges between me and these people justly. Surely , His Almighty is the Best Judge of the judges. (Bihar al- Anwar Vol. 44 “, P 329)
    Sayings of Imam Hussain (a)

  16. حسین سب تیری قربانیوں کا صدقہ ہے
    کہ آج تک دلِ انسانیت دھڑکتا ہے

  17. ”حسین بس حسین ہے“

    گلشنِ رسول کا حسین ایک پھول ہے
    باپ ہے ابو تراب اور ماں بتول ہے
    حسین ماہ جبین ہے حسین دلنشین ہے
    حسین آج زندہ ہے یہ موت کو یقین ہے
    جواب دو مجھے ذرا یہ آپ سے سوال ہے
    کہ آج قوم کس لیے ذلیل و خستہ حال ہے
    دکھوں سے چور چور ہے غموں سے بھی نڈھال ہے
    دل سے آج مٹ چلا حسین کا خیال ہے
    اسی لیے تو قوم پر زوال ہے زوال ہے
    حسین پاک باز ہے خدا کو اس پے ناز ہے
    محبتِ حسین تو نماز ہے نماز ہے
    حسین نورِ عین ہے حسین دل کا چین ہے
    حسین پر میں کیا لکھوں حسین بس حسین ہے
    (اصغر علی شاہ – حسن ابدال)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *