،1990 سے 1992 تک نواز شریف حکومت نے اپنے اتحادی ایم۔ کیو۔ ایم پر مسلسل زور ڈالا کہ آدھے سندھ کو اُردو صوبہ بنادیا جائے جس میں دریائے سندھ کے مشرق کا سارا علاقہ اور کراچی، کوٹری اور سکھر شامل ہوں گے۔ کیونکہ مسلم لیگ اور اتحادیوں کی نیشنل اسمبلی میں دو تہائ اکثریت تھی اسلئے یہ کرنا حکمومت کیلئے آسان تھا۔ لیکن ایم۔ کیو۔ ایم نے جب اس تجویز کو سرے سے مسترد کردیا تو حکومت نے ایم ۔ کیو۔ ایم کے خلاف فوجی آپریشن شروع کردیا۔ اُسوقت سربراہِ افواج جنرل آصف نواز بھی یہی چاہتے
تھے۔ چنانچہ اُنہوں نے ایم۔ کیو۔ ایم حقیقی پسِ پردہ تشکیل دی اور اس ایم۔ کیو۔ ایم حقیقی کی زبان سے مہاجر صوبہ کا نعرہ لگوادیا جس نے بہت جلد دم توڑ دیا۔ اُس کے بعد جو ہوا اُسے دُھرانا غیر ضروری ہے۔ لیکن کچھ روز قبل شہباز شریف صاحب نے کراچی صوبہ کا شوشہ چھوڑ دیا ہے جسے ایم۔ کیو۔ ایم نے پھر مسترد کردیا۔ لیکن آج ملک اور بالخصوص سندھ میں جو صورتِ حال ہے اُس کے پیشِ نظر کیا یہ کہنا غلط ہو گا کہ حکومت نادانستہ طور پر ایم۔ کیو۔ ایم کو نئے صوبہ کی طرف دھکیل رہی ہے۔ مشرقی پاکستان الگ نہیں ہونا چاہتا تھا لیکن ہم نے اُسے مجبور کیا۔ قائدِ اعظم اور مسلم لیگ مئ 1946 تک پاکستان نہیں بنانا چاہتے تھے لیکن کیبنٹمشن کے خلاف نہرو کی ہٹ دھرمی نے قائدِ اعظم اور مسلم لیگ کو الگ ہونے پر مجبور کردیا۔

تصحیح
کیبنٹمشن کی جگہ کیبنٹ مشن ہونا چاہئے۔
اس پوسٹ میں موجود کہانی کا کوئی ثبوت؟؟؟
یہ ایک پروپیگنڈہ ہے سچ نہیں!!
ٰٰٰ ٰٰٰ ،1990 سے 1992 تک نواز شریف حکومت نے اپنے اتحادی ایم۔ کیو۔ ایم پر مسلسل زور ڈالا کہ آدھے سندھ کو اُردو صوبہ بنادیا جائے جس میں دریائے سندھ کے مشرق کا سارا علاقہ اور کراچی، کوٹری اور سکھر شامل ہوں گے۔ کیونکہ مسلم لیگ اور اتحادیوں کی نیشنل اسمبلی میں دو تہائ اکثریت تھی اسلئے یہ کرنا حکمومت کیلئے آسان تھا۔ ٰٰٰٰ ٰٰٰٰ
یہ خبر بڑی تفصیل کے ساتھ 1992 میں جنگ اخبار میں شائع ہوئ تھی۔ میں اُسوقت اسلام آباد میں مقیم تھا۔
ٰٰٰ ٰٰٰ لیکن کچھ روز قبل شہباز شریف صاحب نے کراچی صوبہ کا شوشہ چھوڑ دیا ہے جسے ایم۔ کیو۔ ایم نے پھر مسترد کردیا ٰٰٰٰٰ ٰٰٰٰ۔
یہ خبر جیو، اے آر وائ اور دیگر ٹیوی چینلز کی شھ سُرخی بن چکی ہے۔
ٰٰٰ ٰٰٰ اُسوقت کے سربراہِ برّی فوج جنرل آصف نواز بھی یہی چاہتے تھے۔ چنانچہ اُنہوں نے ایم۔ کیو۔ ایم حقیقی پسِ پردہ تشکیل دی اور اس ایم۔ کیو۔ ایم حقیقی کی زبان سے مہاجر صوبہ کا نعرہ لگوادیا ٰٰٰٰ ٰٰٰٰ ۔
اس بات کا انکشاف سابق آئ جی پنجاب نے پہلے اخبارات میں کیا اور بعد میں اپنی کتاب میں۔ مہاجر آج بھی ایم۔ کیو۔ ایم حقیقی کے منشور میں شامل ہے۔