اتفاق سے ” بلاگ ” کے حروف وہی ہیں جو” گلاب “ کے ہیں اور چونکہ ماریہ علی صاحبہ گلاب کی ردیف پر اپنا ” سلام ” عالمی اخبار میں لکھ چکی ہیں اس لیے انکا عالمی اخبار کی دنیا میں ( اپنے کراچی کے دورے سے واپسی پر آنا ) ایک گلاب کا اپنے گلد ستہ میں واپس آنے کے برابر ہے۔
ماریہ علی صاحبہ نے مندرجہ ذیل ای میل پیغام سے اپنے آنے کی خوشخبری کے ساتھ ساتھ اپنے شوہر نامدار علی کاظمی کے ساتھ کھنچوائی ہوئ دو تصاویر بھی صفدرھمدانی صاحب ، نگہت نسیم صاحبہ کو ا ور مجھے بھی ، بھیجی ہیں ۔ ماشا اللہ ان میں سے ایک تصویر میں دونوں دلہا دلہن کے لباس میں بہت ہی اچھے لگ رہے ہیں ۔ مجھے کمپیوٹر کے جادو سے ان تصاویر کو عالمی اخبار کے اس بلاگ میں منتقل کرنا نہیں آتا اس لیے معذرت خواں ہوں کہ قاریین انکی تصاویر دیکھنے سےمحروم رہینگے۔
اب لیجیے ماریہ علی صاحبہ کا یہ ای میل ( برقی خط ) حاضر ہے:
۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم
ہمدانی صاحب ۔ قاضی صاحب ۔ نگھت باجی ۔ آپ سب سے بہت معزرت کہ میں عالمی اخبار پر نہیں آ سکی ۔میں اور علی کل واپس آئے ہیں یہاں ۔
علی دو دن رہ کر واپس اپنے کچھ کام کرتے ہوئے پاکستان چلے جائیں گے ۔ مگر میں یہاں ہی ہوں آپ سب کے ساتھ عالمی اخبار پر پہلے کی طرح حصہ لونگی انشااللہ۔
میرا یہ میل کرنے کا مقصد فقط آپ سب کو یہ بتانا تھا کے میں آ گئی ہوں ۔ آپ سب نے مجھے میری غیر موجودگی میں بھی یاد رکھا اسکے لئے بہت شکریہ
آپ سب کی بے انتہا سرپرستی مجھے ہر ہر لمحہ چاہیے اور امید کرتی ہوں کے آپ سب میری رہنمائی فرمائیں گے 🙂
میں ھماری شادی کی فوٹو آپکو ساتھ میں میل کر رہی ہوں اس لیئے کے کم سے کم چہرہ شناسائی تو رہے 🙂
انشااللہ اب میں عالمی اخبار میں آپ سب کے ساتھ موجود رہونگی:)
آپ سب کی دعاوں کی طالب
ماریہ علی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امید کہ ماریہ علی صاحبہ اپنی روایت کےمطابق اسی آب و تاب سے کھری کھری باتیں اس بلاگ میں لکھتی رہینگی جس طرح وہ کراچی جانے سے پہلے لکھ چکی ہیں۔
انکا سفر نامہ اور پاکستان کا آنکھوں دیکھا حال اور بالخصوص کراچی کی لوڈ شیڈینگ اور پھر الطاف حسین پر اپنے غصہ کا اظہار یہ تمام باتیں انکی تبصروں میں پڑھنے کے لیے دل تڑپ رہا ہے۔
۔۔۔۔۔
ماریہ علی صاحبہ : اے آمدنت باعثِ آبادی ما
۔۔۔۔۔
دعاوں کے ساتھ
منظور قاضی از جرمنی

منظور قاضی بھائی ۔ ان یادگار تصاویر کو بلاگ پر لگانا کوئی مسلہ نہیں بلکہ ہم انکو عالمی اخبار پر بھی خبر کے ساتھ پیغامات کے شعبے میں لگا سکتے ہیں لیکن اس کے لیئے ماریہ بی بی کی اجازت کی ضرورت ہو گی۔ اجازت آپ حاصل کر لیجئے اور تصاویر ہم لگا دیں گے۔
السلام علیکم منظور قاضی صاحب اور قبلہ ہمدانی صاحب !!
ماشااللہ آپ سب بزرگوں کی محبت دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوتی ہے کے ماریہ کے لیئے آپ سب کے دل میں اسقدر پیار اور شفقت ہے
میرے علم میں یہ بات نہیں تھی کے آپ نے ابھی تک ہم دونوں کی شادی کی تصاویر ابھی تک نہیں دیکھیں ۔ کیونکہ ہماری شادی 22 دسمبر 2008 کو ہوئی تھی اور ماریہ اب تک تقریبا اپنے تمام جاننے والوں کو فوٹوز میل کر چکی ہیں
بہر حال جیسا کے ماریہ کی میل میں لکھا ہے کے میں یہاں 2 دن کے لئیے ہی آیا تھا اب کل مجھے واپس اپنے کاروباری سلسلے میں دبئی سےکچھ کام کرتے ہوئے واپس پاکستان جانا ہے لہزا یہ میں آپ سمجھ لیں کے عالمی اخبار کو فلحال آخری بلاگ لکھ رہا ہوں ۔ میرے جانے کے بعد آپ ماریہ ہونگی اور انکا یہ لیپ ٹاپ ۔ ہم وہی اپنی محنت اور مزدوری میں لگے ہونگے
مگر مجھے جب جب وقت ملے گا میں یہاں آ کر حصہ لیتا رہونگا ۔
ماریہ نے بھی مجھے عالمی اخبار کا عادی بنا دیا ہے ۔ اس سے پہلے ہمیشہ میں بی بی سی نیوز یا پھر جیو نیوز کی ہی سائیٹس پر نیوز پڑھنے نیٹ پر آتا تھا مگر جسقدر ماریہ عالمی اخبار کی سائیٹ کا وزٹ کرتی ہیں میں دیکھ دیکھ کر اس سائیٹ سے بھی آشنا ہو گیا ہوں لہزا میں اپنی پوری کوشش کرونگا کے عالمی اخبار کے بلاگز پر آ کر حصہ لیتا رہوں ۔
ہمدانی صاحب اور قاضی صاحب آپ کو ماریہ نے کون سی فوٹوز سینڈ کی ہیں میرے علم میں نہیں مگر مییں آپ کو آپکی میل پر ہم دونوں کچھ دوسری فوٹوز سینڈ کرتا ہوں اور میری طرف سے آپ کو بلکل اجازت ہے کے اگر آپ لوگ چاہیں تو ہماری شادی کی فوٹوز اگر اپ لوڈکرنا چاہیں تو بے شک کریں مجھے خوشی ہوگی کے آپ لوگ ہم کو اس قابل سمجھتے ہیں کے اپنی سائیٹ پر ہماری فوٹوز لگا رہے ہیں
میں جاتے جاتے آپ تمام سے یہی گزارش کرتا ہوں کے جس طرح آپ سب لوگ ماریہ کی رہنمائی کرتے ہیں پلیز اسی طرح آگے بھی اسکی ایک ایک قدم پر رہنمائی کرتے رہیں اور اگر اس سے کہیں غلطی ہو جائے تو اسکے لئے اسکو اپنی بیٹی اور بہن سمجھ کر معاف کردیجیئے گا ۔خاص کر قاضی صاحب اور ہمدانی صاحب میں آپ دونوں سے گزارش کرتا ہوں کے آپ دونوں ماریہ کی رہنمائی ہر ہر قدم پر ضرور فرماتے رہیہے گا
اب مجھے اجازت انشااللہ پاکستان پہنچ کر جب موقع ملا میں ضرور عالمی اخبار پر حصہ لونگا
میرے برادرِ محترم صفدر ھمدانی کا شکریہ:
میں ان کا پیغام ای میل ( برقی خط ) کے ذریعہ ماریہ علی صاحبہ تک پہنچادیا ہوں اور ان سے کہا ہوں کہ وہ اپنی تصویر کے متعلق براہ راست آپ کو اپنی مرضی ( یا انکار ) سے آگا ہ کردیں۔
السلام علیکم !!!!!
قاضی صاحب کی محبت اور ہمدانی صاحب کی شفقت اور رہنمائی پر میں آپ دونوں کی شکر گزار ہوں کے آپ جیسے بزرگ میرے لیئے اتنا سوچتے ہیں ۔
قاضی صاحب آپ نے میرے لئیے یہ دوسرا بلاگ بنایا اسکے لئیے بہت بہت شکریہ ۔
ابھی علی نے بھی ایک بلاگ لکھا ہے اور اب وہ نیوز دیکھ رہے ہیں تو اب میں نیٹ پر آ گئی ہوں آج کچھ مصروف رہی جسکی وجہ سے میں کوئی بلاگ نہیں لکھ سکی مگر علی نے آج میری کمی پورئ کی ؛)
خیر قاضی صاحب کل علی چلے جائیں تو پھر میں لکھونگی یہاں کھل کر ابھی تو آپکو پتا ہے نا ایک پکا پاکستانی انسان جب پاس ہو تو اسکی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوتی ہے ۔ ہر ہر چیز پر ایک ہی جواب ملتا ہے کے کیسا بھی ہے ہمارا ملک ہے بلا۔۔۔بلا۔۔۔بلا۔۔:(
خیر قاضی صاحب کل سے انشااللہ میں یہاں ٹھیک سے وقت دونگی ۔اور جیسا کے علی نے فوٹوز کی اجازت خود دے دی ہے تو پھر تو میرا منع کرنا بنتا ہی نہیں ہے جیسا علی کو ٹھیک لگے وہی میری رائے ہے 🙂
اب اجازت کچھ گھر کے کام دیکھ لوں تو پھر انشااللہ کل بلاگز پر ملاقات ہوگی 🙂
آپ دونوں کو یہ سفر مبارک ھو ۔۔ اللہ پاک آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔۔آمین
ماشااللہ ماریہ علی جی اور علی کاظمی صاحب بہت خوبصورت تصویر ھے :) ایک خوبصورت زندگی کی دعا ھے آپ کے لیےز
ماریہ جی آپ کو بلاگ میں ایک بار پھر سے خوش آمدید
اب انشااللہ آپ کے تبصروں سے سیر ھوتے رہیں گے 🙂
welcome back to aalmi akhbar
آپ کی ایک تصویر دیکھ کر اب باقیوں کا تجسس ھو رہا ھے ! ویسے بھی ماریہ جی مجھے شادی کی تصویرں دیکھنے کا بہت شوق ھے 🙂
ثنا مجھے تو تمھاری شادی کی تصویریں نہیں بلکہ تمھاری شادی اٹینڈ کرنے کا شوق ھو رھا ھے ۔۔ انشاللہ ھم سب عالمی اخبار کی طرف سے تمہیں رخصت کرینگے ۔۔ اور تحفے میں ۔۔۔۔ یہ راز ھے ۔۔ اللہ پاک ھم سب کو خوشیوں میں رکھے ۔آمین
ماشاء اللہ ماریہ کاظمی ہماری معزز رکن اور تند لہجے والی بلاگر ہی نہیں خوش فکر اور روشن خیال انسان بھی ہیں اللہ انکی نئی زندگی میں کامیابی عطا کرے اور علی کے ساتھ ینکی رفاقت بے مثال رہے. ویسے یہ آیڈیا اچھا ہے کہ شادیاں اٹینڈ کرنے کا. ویسے ایک شادی دفتر بھی کھولا جا سکتا ہے، عالمی شادی دفتر کے نام سے. آیڈیاز دینے ہمارا کام ہے اور ایپرول آ جائے تو اس پر عمل کیا جا سکتا ھے.
ھمم ھمممم یہ میری شادی کہاں سے آ گئی نگہت جی ۔۔اور واہ جی آپ نے تو مجھے رخصت بھی کر دیا 🙂
خیر شادی کو چھوڑیں یہ تحفے کی بات خوب کی ھے،،، ،، ، مجھے تحفے لینا اور دینا بہت پسند ھے !
ویسے نگہت جی آپ کی کتاب کا تحفہ کہاں ھے میرے لئے، ابھی تک مجھ تک نہیں پہنچا !
السلام علیکم !
بہت بہت شکریہ ثناء اور عمران چوہدری بھائی آپ دونوں کا 🙂
ثناء سچ میں نگھت باجی کے ساتھ ساتھ میں بھی تمہاری شادی میں ضرور شرکت کرنے آونگی یہ میرا بھی وعدہ ہے اور ساتھ میں نگھت باجی جیسا گفت پیک ۔۔۔۔۔بھی لاونگی ؛)
میری شادی تو دسمبر میں ہوئی تھی اب میری دعا ہے کے تمہاری شادی اسی 2009 میں ہو جائے اور ہم سب تمہاری شادی میں شریک ہوں 🙂 آمین
ماریہ صاحبہ کی تحریر بہت دنوںسے پڑھنے کو نہیں ملی تھی ۔ لیکن ان کی غیر حاضری نے یک خوبصورت مژدہ سنایا ۔ دل باغ باغ ہوگیا ۔ خدا ان کی نئی زندگی میں خوشیوں کی بہاریں لائے ۔امین ۔
امید ہے ماریہ صاحبہ کی تحریریں بھر پڑھنے کو ملیںگی۔
ماریہ صاحبہ کو بھرسے بہت بہت مبارک باد۔پ
میں خوش ہوں کہ ماریہ علی صاحبہ پھر سے عالمی اخبار میں اپنی بے باک باتوں کے لکھنے کےلیے واپس آگئی ہیں۔
ہم سب انکے شوہر نامدار علی کاظمی صاحب کو اطمینان دلاتے ہیں کہ ماریہ علی صاحبہ کی سب قارئین پذیرائی کرتے رہینگے اور انہیں قلم جما کر لکھنے کے مواقع فراہم کرینگے ۔
علی کاظمی صاحب اس سلسلے میں ہمارے شکریہ کے مستحق ہیں کہ انہوں نے اپنی نیئی نویلی دلہن کی ہمت افزائی کرتے ہو ے انہیں کمپیوٹر فراہم کیا ۔
ماشااللہ دونوں دلہا دلہن اردو فانٹ میں تبصرے لکھنے میں ماہر ہوتے جارہے ہیں۔
ماریہ علی صاحبہ نے اس بلاگ میں انکے خیر مقدم کے لیے جتنے تبصرے پڑھے ان سے انکو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ انکی اور انکے شوہر نامدار کی تصویر اس بلاگ کی زینت بن کر دنیا بھر کو مسحور کررہی ہے۔ ماشااللہ دونون خوب سج رہے ہیں ۔ خدا ان کو نظرِ بد سے بچاے ۔ آمین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک خیر مقدمی تبصرہ ڈاکٹر خواجہ اکرام صاحب کا پڑھنے میں آیا ۔ یہ شاید وہی خواجہ محمد اکرام ہیں جو دہلی میں رہتے ہیں اور القمر آن لائن میں بھارت کے حالات پر طویل طویل کالم لکھتے ہیں ۔ خواجہ اکرام صاحب شاید پی ایچ ڈی ہیں ( جسم کے ڈاکٹر نہیں ) انہیں شاید القمر آن لائن کی انتظامیہ اور عالمی اخبار کی انتطامیہ کے درمیان جو تاریخی اختلافات ہیں انکا علم نہیں۔
انکو شاید اب معلوم ہوگیا ہوگا کہ ماریہ علی صاحبہ عالمی اخبار کے پڑھنے والوں کے دلوں کی ملکہ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہرحال :
ماریہ علی صاحبہ کو عالمی اخبا ر میں پھر سے تشریف لانے پر مبارکباد عرض ہے۔
۔۔۔
فقط :
خیر اندیش
منظور قاضی از جرمنی
السلام علیکم قاضی صاحب
آپ کا بہت بہت شکریہ ۔ مجھے یہاں پر اگر سب سے ذیادہ سرپرسی حاصل ہے تو وہ آپ کی ہے ۔ ہمدانی صاحب تو خیر سرپرست علی ہیں ۔ وہ تو مجھ سمیت سب کی ہی سرپرستی کرتے ہیں ۔ رہی بات علمی اخبار کی تو میں اس پر بس اتنا کہنا چاہونگی کے ۔ عالمی اخبار میرے لئیے بلکل ایسا ہے جیسے کے میں اپنے گھرانے میں بیٹھ کر بنا کسی ڈر بنا کسی خوف کے اپنی رائے ظاہر کر سکتی ہوں
مجھے اگر پہچان ملی ہے تو عالمی اخبار سے ہی ملی ہے ۔اور میں اس پر عالمی اخبار اور اسکی انتظامیہ ۔ ہمدانی صاحب ۔ نگھت باجی ۔ مصباح بھائی وغیرہ نے مجھے اپنی بیٹی اور چھوٹی بہن سمجھ کر ہر ہر قدم پر ہر اچھی بری بات سمجھائی ۔ کئی مقامات پر ایسا بھی ہوا کے میں نے ان سب سے انجانے میں ضد بھی کی کے آپ لوگ غلط کہہ رہے ہیں (مگر میں خود غلط ہوتی تھی) مگر پھر بھی ان سب نے بنا کسی غصہ کے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجھے سمجھایا اور جب مجھے سمجھ آیا کے یہ سب سہی تھے میں غلط تو پھر میں خود شرمندہ بھی ہوئی اور سب سے معافی بھی مانگی ۔
میں نے اپنے بزرگوں سے ایک بات سیکھی ہے کے سہی سمت پر سمجھانے والے بہت کم ملتے ہیں اور بہت مشکل سے ملتے ہیں اور جو ملتے ہیں اگر ہم انکی قدر نا کریں تو ہماری تمام ذندگی اندھیروں میں بھٹک جاتی ہے۔ لہزا مجھے فخر ہے کے مجھے سہی سمت پر سمجھانے والے ملے اور میں کوشش کرتی ہوں کے یہ سب کبھی مجھے سے الگ نا ہوں ۔
میرے شوہر نامدار بقول قاضی صاحب کے ۔ ویسے تو قاضی صاحب اکثر ٹائیپنگ میں غلطی کر جاتے ہیں مگر اس ایک لفظ کو میں ہمیشہ غور سے پڑھتی ہوں کے کب قاضی صاحب شوہر نامدار کی جگہ شوہر نامراد لکھیں 🙂 مگر آج تک کبھی قاضی صاحب نے نامدار کو غلطی سے بھی نامراد نہیں لکھا 🙂 ۔ خیر قاضی صاحب کی محبت کا ثبوت اسی بات سے ملتا ہے کے وہ کبھی علی کو میرے شوہر نامراد نہیں لکھتے ہمیشہ شوہر نامدار ہی لکھتے ہیں ۔
جب مجھے عالمی اخبار پر اسقدر پیار محبت اور خلوص مل رہا ہے تو کوئی بد نصیب ہی ہوگا جو اسقدر پیار اور خلوص چھوڑ کر جائے ۔۔
میں پاکستان گئی وہاں کی ذندگی میرے لئیے بلکل الگ تھی ۔اس سے پہلے ہمیشہ میں سردیوں میں ہی گئی اور پاکستان کی سردی میں بھی گرمی ھی لگتی تھی اس دفعہ اتفاق سے میں گرمیوں میں چلی گئی وہ بھی علی کی ضد پر مگر جس طرح میں نے وہاں وقت گزارا ہے میں ہی جانتی ہوں ۔ بس وہ سب سوچ کر روح تک کانپ جاتی ہے۔
مگر ایک وہاں گرمی تو تھی مگر اپنا گھر اپنا پن سب خیال کرنے والے سب بہت پیار کرنے والے۔ اگر میں یہ کہوں کے اگر پاکستان سے علی اور علی کی فیملی کو الگ کر کے دیکھوں تو میرے خیال میں میں پاکستان میں 12 گھنٹہ نہیں گزار سکتی۔ اور اگر ان سب کا سوچوں تو یہ میں بلکل سچ کہہ رہی ہوں کے اگر مجھے ساری ذندگی بھی پاکستان میں رہنا پڑے تو میں اپنے آپ کو اس سب کا عادی بنا لونگی ۔
نگھت باجی اور ہمدانی صاحب کا تو میں ہمیشہ یہ احسان مانونگی کے ان لوگوں نے مجھے عالمی اخبار پر لکھنے کا موقع دیا ۔ اور اگر آج مجھے یہاں آپ سب کی محبتیں مل رہی ہیں تو یہ سب ہمدانی صاحب اور نگھت باجی کی وجہ سے ہے۔
میرا بلاگ کافی بڑا ہو گیا انشااللہ پھر کوئی چھوٹا بلاگ لکھنے کی کوشش کرونگی اب اجازت
آپ سب کی دعاوں کی طالب
ماریہ علی
ماریہ علی صاحبہ کو اور انکے شوہر ” نامدار ” کو دلی سلام و دعا ۔
” وہ آے گھر میں ہمارے خدا کی قدرت ہے ۔ ” کبھی ہم ان کو کبھی کبھی اپنے گھر کو دیکھتےہیں ” غالب کے اس شعر میں گھر کی بجائے بلاگ کہنا ٹھیک رہے گا ۔
میں عالمی اخبار کی انتظامیہ سے درخواست کرونگا کہ وہ ماریہ علی صاحبہ کو خود اپنا بلاگ لکھنے کے قابل بنا دیں یعنی ان کو ان تمام سہولتوں سے مزین کردیں جن سے وہ خود اپنے بلاگ شروع کرتی رہیں اور انکی نظامت کرتی رہیں۔ ( خدا نے انکے قلم میں جو طاقت دی ہے اس کا وہ مثبت اور تعمیری طریقہ سے استعمال کرتی رہیں تو بلاگوں میں ایک قسم کا تنوع پید ہوجاےگا ) ۔
ماریہ علی صاحبہ سے درخواست ہے کہ بار بار میری تعریف نہ کیا کریں اس لیے کہ میں نے جو کچھ بھی آپ کے لیے کیا وہ میرا فرض تھا ا ور اس میں میں نے دلی خوشی محسوس کی تھی ۔ یہ آپ کی اور آپ کے شوہر نامدار علی کاظمی صاحب کی سعادت مندی ہے کہ مجھے اپنا مخلص سمجھتے ہیں ورنہ “من کہ اک خاکم کہ ہستم ” ( میں پہلے کی طرح ایک خاک ہی ہوں )
فقط :
دلی دعائیں اور نیک تمنائیں
منطور قاضی از جرمنی
ماریہ علی اور علی کاظمی آپ دنوں کی خوشی کے نظر یہ شعر
غموں کی دھوپ سے رکھے خدا تجھے محفوظ
کبھی غروب تبسم کا آفتاب نہ ہو
میں انور ظہیر رہبر کی دعاپر آمین کہتے ہوے ، یہ دعا مانگتا ہوں ں کہ خدا تبسم کے آفتاب کی دھوپ میں ماریہ علی صاحبہ کو ، غموں کے
” سائے ” سے محفوظ رکھنے کا اثر عطا کرتا رہے ۔ آمین
مجھے انور ظہیر رہبر صاحب لکھنا چاہیے تھا۔
اس عجلت کی غلطی کی معافی چاہتا ہوں۔
السلام علیکم !!
قاضی صاحب میں آپ کی عجلت کی غلطی میں شوہر نامدار کو شوہر نامراد پڑھنے کو ترس رہی ہوں 🙂
السلام علیکم قاضی صاحب ۔
آپ نے بلاگ میں ایک بات لکھی کے مجھے اپنا بلاگ بنانے کے لئے آئی ڈی اور پاسورڈ دیا جائے تو قاضی صاحب اسکی ابھی میرے خیال میں مجھے کوئی خاص ضرورت نہیں ہے ۔
میں یہاں آتی ہوں آپ سب کے بلاگز میں لکھ لیتی ہوں میرے خیال میں میرے لئیے یہی کافی ہے 🙂
ماریہ علی صاحبہ اگر خود اپنے بلاگ شروع کرنا نہیں چاہتیں تو یہ انکی مرضی ویسے وہ بقول جگر :
کبھی شاخ و سبزہ و برگ پر ، کبھی غنچہ و گلا وخار پر
میں چمن میں چاہے جہاں رہوں مرا حق ہے فصل بہار پر
چاہے جہاں رہیں وہ اور انکے شوہر نامدار علی کاظمی صاحب کسی بھی بلاگ میں لکھ سکتے ہیں۔
اللہ سے دعا ہے کہ ماریہ علی صاحبہ کی ” مراد ” پوری ہو اور انکو خوبصورت اور خوب سیرت ، صحت مند اور بلند اقبال اولاد عطا ہو۔
فقط:
دلی دعاوں کے ساتھ
منظور قاضی از جرمنی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔نوٹ اور گذارش :
ماریہ علی صاحبہ سے گذارش ہے کہ وہ ہم سب کے کرم فرما اور عالمی اخبار کے ترجمان ، اسٹریلیا کے بیورو چیف جنا ب مصباح حسین جیلانی صاحب کو بھی اپنی قوت تحریر سے عالمی اخبار میں بلاگ لکھنے اور تبصرے کرنے کے لیے بلا لیں۔ دیکھیے پنہاں صاحبہ نے بھی ایک بلاگ میں مصباح حسین صاحب کی کمی محسوس کی ہے اور ڈاکٹر نگہت نسیم بہن نے بھی ان سے رابطہ کی کوشش کی ہے۔ اب آپ بھی مصباح حسین صاحب کو بلا سکیں تو اچھا ہے ۔ ویسے میں نے ا ن سے ذاتی ای میل کے ذریعہ شروع ہی سے کہا ہے کہ : بقول اقبال شجر سے وابستہ رہکر امیدِ بہار رکھنے میں اور ملت کے ساتھ رابطہ ء استوار رکھنے میں ہی سب کا بھلا ہے۔ اسلیے کہ فرد ربط ملت ہی سے قائم رہ سکتا ہے تنہا کچھ نہیں جس طرح موج دریا میں ہی ایک موج بن کر رہ سکتی ہے بیرونِ دریا کچھ بھی نہیں رہتی ۔
منظور بھائی میری کل رات کو ھی مصباح بھائی سے بات ھوئی ھے وہ اپنی بیٹی فضا کی ولادت پر گھر کی نئی رونقوں میں بہت مصروف ھیں ۔۔ وہ ھم سب کو بہت یا دکر رھے تھے اور سب کو سلام دعا بھی کہہ رھے تھے ۔۔ اور انہوں نے وعدہ کیا ھے کہ وہ جلد ھی عالمی اخبار کو پہلے جیسا وقت دینے کی پوری کوشش کریں گے ۔ ھم مصباح بھائی کی اس خوشی میں برابر کے شریک ھیں ۔ انشاللہ مصباح بھائی سے عنقریب ملاقات ھو گی ۔۔
بہن ماریہ علی آپ نے چپ چاپ شادی بھی کر لی اور اس کو چھ مہنے ہونے کو آئے۔ جبکہ عالمی اخبار کو خبر تک نہ ہوئی۔ یہاں سب لوگ سمجھ رہے تھے کہ آپ ناراض ہیں ۔ چلیئے غلطی فہمی دور ہوگئی۔ میری طرف سےآپ دونو ں کو شادی پر دلی مبارک باد ۔ نگہت بہن نے ایک اور خوشخبری دی کہ مصباح بھائی بھی اپنی بیٹی کی آمد کے سلسلہ میں مصروف تھےاور عنقریب بلاگ میں نظر آ ئینگے۔ مصبا ح بھائی بیٹی کی پیدائش مبارک ہو۔
در اصل عالمی بلاگ کو ایک چمن کی سے حیثیت حا صل ہے ۔اس میں کا ایک پھول بھی مر جھائے یا نظر نہ آئے تو سب سے پہلے منظور قاضی صاحب اور صفدر ھمدانی فکر مند ہو جاتے ہیں ۔چونکہ حضور (ص) نے فرمایا ہے کہ بدگمانی نہ پیدا ہونے دو۔ یہ غلط فہمی آپ کے بلاگ سے غائب ہو جانے کی وجہ سے ہوئی۔ مگر کیا کیا جائے کہ بچیاں شادی کا ذکر کرتے ہوئے شر ماتی ہیں ہمارے معاشرے میں بہت شر ماتی ہیں۔ دیکھئے نا ثنا ء بھی شر ما گئیں صرف شادی کے ذکر ہی سے !۔جبکہ بہن نگہت نے تصور میں ان کی رخصتی تک لکھ ڈالی ۔
ڈاکٹر نسیم صاحبہ سلا م مسنون
آپ سے شکایت ہے ۔ دنیا کی تمام اشیا ء میں استثا ہے مگر آپ نے مجھے اب تک مستثنیٰ نہیںقرار دیا ۔ میںعالمی اخبار کے تمام احباب کا کی تحریریںپڑھ کر محظوظ بھی ہوتا ہوں اور سیکھتا بھی ہوں۔ کیا اچھا ہوتا اگر مجھے بھی اپنی آرا ء کو شامل کرنے کا موقع عنایت فرماتیں۔خیر
میں آپ سے ایک مشورہ بھی چاہتا ہوں۔ اکتوبر 2009 میںایک انٹرنیشل سیمنار کا پروگرا م ہے ۔ “اردو زبان میںکمپیوتڑ اور انٹرنیٹ کے استعنمال کے مسائل اور امکانات ” کے حوالے سےیہ سیمنار ہونا ہے۔ برائے کرم اسکپرٹ احباب کے اسمائے گرامی ارسال کریں ۔تاکہ انھیں مدعو کیا جاسکے اور ہمارا مقصد بھی پورا ہو۔ در اصل ہندستان میں ابھی بی لوف جدید تکنالوجی سے اب تک ہم آہنگ نہیںہوئے ہیں، اور آپ لوگ اس سمت میںکوشش کر رہے ہیں۔اسی لیے درخواست کر رہا ہوں۔
والسلام
تمام عالمی اخبار کے احباب کو بھی سلام
اکرام بھائی میں دل سے آپ کی عزت کرتی ھوں اور آپ اس بات کے گواہ بھی ھیں ۔اسی لیئے میں نے آپ سے اپنی ادارتی زمہ دارایاں بھی گنوائی تھیں اور آپ سے درخواست بھی کی تھی کہ ھمارے کارواں میں شامل ھو جایئے ۔ بھائی آپ کی آمد ھمارے لیئے مانند بہار ھے جو ایک نئی فکر اور خوشی لاتی ھے ۔۔ میں عالمی اخبار کے تمام ساتھیو کی جانب سے آپ کا دلی خیر مقدم کرتی ھوں ۔
لیکن بھائی اس ضمن میں ھمارے جو تحفظات تھے وہ میں نے کھل کر آپ سے کر دیئے تھے ۔۔۔۔ آپ بلاگ کی محفل میں ایک قابل احترام بلاگر کی حثیت سے فکری شرکت کر سکتے ھیں لیکن جب تک آپ کی وابستگی القمر سے ھے ھم آپ کی کوئی تحریر شائع نہیں کر سکیں گے ۔۔ بھائی اکرام مجھ سمیت کوئی اس پالیسی سے باھر نہیں ھے ۔۔۔آپ کی مندرجہ بالا تحریر سب پڑھ رھے ھیں اوریقین جانئے ھم سب آپ کی بے حد عزت کرتے ھیں اور آپ کی توجہ اور شفقت پرادارہ عالمی اخبار بے حد نازاں ھے اور قلبی شکریہ ادا کرتا ھے ۔
نگہت نسیم بہن نے جو سید مصباح حسین صاحب کے بارے میں خوشخبر ی سنا کر دل خوش کردیا ۔ شکریہ
سید مصباح حسین صاحب کو انکی بیٹی فضا کی والادت مبارک ہو ۔ اللہ اسکی تقدیر اچھی کرے ، نیک نصیب ، طویل عمر ، صحت مند اور خوشحال زندگی عطا کرے ۔ آمین
ہم سب انکے مثبت ا، تعمیری اور تعلیمی تبصرے اور بلاگ پڑھنے کے منتظر ہیں۔ وہ عالمی اخبار کے پودے کی شروع ہی سے آبیاری اوردیکھ بھال کررہے ہیں اور دلی دعا ہے کہ وہ آئیندہ بھی کرتے رہیں اور عالمی اخبار کو ایک مضبوط شجرِ سایہ دار بناتے رہیں۔
شمس جیلانی صاحب کی باتیں ہمیشہ کی طرح ہم سب کے دل و دماغ کو تازگی بخشتی رہتی ہیں ۔ وہ اپنی گونا گوں مصروفیا ت کے باوجود اس بلاگ کو پڑھکر ماریہ علی صاحبہ اور ثناء شاہ صاحبہ پر اپنی محبت اور شفقت کا ہاتھ رکھ گئے یہ ان دونوں خواتین کے لیے ایک مبارک تحفہ ہے۔
بہت شکریہ ماریہ علی جی آپ کا اور خوشی ھو گی آپ کو دیکھ کر 🙂 پر ابھی ایسا کوئی ارادہ نہیں ھے ابھی صرف اچھے بچوں کی جیسے پڑھائی اور بس ۔۔۔ !!
نگہت جی ، منظور قاضی جی اور شمس جیلانی صاحب آپ کی محبت اور شفقت بھری دعاووں کا شکریہ 🙂
سلامت رہیں آپ سب بھی ھمیں آپ کی دعاہیں یوں ہی ملتی رہیں
ڈاکٹر نسیم صاحبہ سلام عقیدت
آپ کی محبتوں اور نوازشوں کا شکریہ ۔ وہ تو مجھے معلوم تھا آپ نے جن مجبوریوں کا ذکر کیا تھااور میںان ادارتی پالیسیوں کا احترام بھی کرتا ہوں ۔لیکن میں نے اپنی بہن سے بس شوخیوں میں گزارش کی تھی،آپ کا کرم ہے کہ کم از کم بلاگ میںکچھ تحریریں تو قبول کی گئیں۔اس نوازش کا بھی شکریہ ۔
انشاء اللہ میںبلاگ میںتحریری جسارت کرتا رہوں گا۔
بہت ممکن ہے ماہ جون میں میں بلاگ پر کم نظر آوں کیونکہ 8 جون کو اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ عمرہ کی سعادت کے لیے روانگی کا ارداہ ہے۔
دعاوں کی درخواست کے ساتھ تمام احباب کو سلام اور بہن نگہت نسیم صاحبہ کو بے انتہا احترام کے ساتھ تسلیم
ڈاکڑ خواجہ اکرام صاحب کا ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ کے ساتھ اوپر جو مکالمہ شایع ہوا ہے اس کو پڑھکر :
” میرا میکا ہو یا سسرال ۔ مجھے دونوں طرف کا خیال ” والی کہاوت یاد آگئی۔
انہیں القمر سے بھی محبت ہے اور عالمی اخبار سے بھی رغبت ہے۔
اسی شش وپنج میں وہ عمرہ کرتے وقت اللہ سے صحیح رہنمائی کی دعا مانگتے رہینگے کہ اللہ انہیں صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق اور سعادت عطا کرتا رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ : اگر یہ مکالمہ عالمی اخبار کے بلاگوں کی بجائے ای میل کے ذریعہ ہوتا تو مجھے یہ تبصرہ لکھنے کا موقعہ نہ ملتا۔
خیر اندیش:
منظور قاضی از جرمنی
منظور بھائی جانے دیجیئے نا ۔۔ اکرام بھائی سمجھ گئے جو ھم کہنا چاھتے تھے ۔۔ بس اب ھم سب ان کو دیار حبیب پر دعاؤں کی ایک لمبی لسٹ تھما دیتے ھیں ۔ بھائی آپ کو عمرہ کی سعادت مبارک ھو ۔۔ھم سب کو ھو سکے تو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھئے گا ۔۔۔
ان سب باتوں کو پڑھکر میں بس ایک بات کہنا چاہونگی ۔جو کے میرا ذاتی تجربہ بھی ہے ۔
کبھی بھی انسان کو دو کشتیوں میں سوار نہیں ہونا چاہئے ۔
میں نے بات بہت چھوٹی کی ہے کیونکہ یہاں پر میرے بزرگ قاضی صاحب اور نگھت باجی موجود ہیں اس لئیے انکے آگے میں کچھ بولنا مناسب نہیں سمجھتی
ماریہ علی
ڈاکٹر خواجہ اکرم صاحب:
بہ عمرہ رفتنی مبارکبا د
بہ سلامت روی و باز آئی
۔۔۔۔
خیر نال جائیے تے خیر نال آئیے
۔۔۔
ہوسکے تو نگہت بہن کے ساتھ ساتھ عالمی اخبار کے تمام شیدائیوں کو بھی اپنی ” نیک” دعاوں میں شامل رکھیے۔
۔۔۔۔۔۔۔
نیک دعاوں کے ساتھ
منظور قاضی از جرمنی
السلام علیکم خواجہ اکرام بھائی ۔
سب سے پہلے تو آپ کا بہت بہت شکریہ کے آپ نے مجھے اپنی دعاوں میں یاد رکھا ۔ اور ساتھ ہی ساتھ مجھے یہاں پڑھ کر علم ہوا کے آپ عمرہ کرنے جا رہے ہیں ؟
تو بھائی ایک گزارش ہے کے اپنی دعاوں میں مجھے اور علی کو بھی ضرور یاد رکھئیے گا پلیز ۔
محترم منظور قاضی صاحب ، ماریہ صاحبہ اور ڈاکٹر نگہت باجی سلام و رحمت
میں ضرور تمام حضرات کے لیے دعا کروں گا اور خصوصی دعاوں میں یاد رکھوں گا۔باقی آپ حضرات کی باتیں سر آنکھوں پر ۔
خدا عالمی اخبار کو ترقی اور دن دونی کامیابی عطا فرمائے ۔
ڈاکٹر خواجہ اکرام صاحب کی دعا پر میں آمین کہتا ہوں۔
اللہ انکو اپنے نیک مقاصد میں کامیاب کرتا رہے ۔اور انکا عمرہ قبو ل فرمائے ۔ آمین
اکرام بھائی خیر سے جایئے اور خیر سے آیئے ۔۔ اللہ پاک آپ اور آپ کے اہل خانہ پر اپنی خاص رحمتوں کاسایہ رکھے ۔۔آمین ۔۔ ھم سب کو دعاؤں میں یاد رکھنے بہت شکریہ ۔۔جزاک اللہ ۔۔
میں سید مصباح حسین جیلانی صاحب کی اپنی شدید مصروفیات میں سے کچھ وقت نکال کر عالمی اخبار کی پھر سے ترجمانی کے خدمت نبھانے کے لیے واپسی پر انہیںدلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
انکی بے باک اور حقیقت پسندانہ باتیں جو وہ ہر موضوع پر چاہے وہ دینی ہو یا دنیاوی ہو ، تحریر کرتے ہیں تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ پوری تیاری اور تحقیق کی بنیاد پر سپرد قلم کرتے ہیں۔
وہ عالمی اخبار کے وقار کی جس طرح شروع ہی سے حفاظت کررہے ہیں وہ بھی قابل دید ہے۔
امید ہے کہ انکے علم کے فیض سے ہم سب فیضیاب ہوتے رہینگے ۔
شکریہ کے ساتھ:
منظور قاضی از جرمنی
سلام علیمکم
ڈاکٹرنگہت باجی ، قاضی صاحب اور عالمی اخبار کے قارئین۔
مکہ معظمہ میں موجود ہوں اور تمام احباب و قارئین کے لیے دعا گو ہوں۔ نغہت باجی خد اآپ کو سلامت رکھے ۔ آمین
ماریہ بہن آپ خوش رہیں آپ کے لیے بھی دعائیں اور کاظم صاحب کے لیے بھی ۔ انشا ء دو دنوں بعد مدینہ منورہ میں حاضری ہوگی وہان بھی آپ لوگوںکو دعاوں میں یاد رکھوں گا۔
خد احافظ
سبحان اللہ ۔۔اکرام بھائی آپ کو یہ سعادت مبارک ھو ۔۔ دعاؤں کے لیئے ممنون ھوں ۔۔آپ بھی ھماری دعاؤں میں رھتے ھیں ۔
ڈاکٹر خواجہ اکرام کو عمرہ کی سعادت مبارک ہو۔
انکا شکریہ کہ وہ مجھ گناہگار کو بھی اپنی نیک دعاوں میں شامل کررہے ہیں۔
ان سے یہ استدعا ہے کہ عالمی اخبار کے قاریین کے ساتھ ساتھ عالمی اخبار کی انتظامیہ جس کی روح رواں صفدر ھمدانی صاحب ہیں ، کے لیے بھی دعایں کرتے رہیں اور خاص طور پر صفدرھمدانی صاحب کی طویل عمر اور صحت کے لیے دعائیں کریں کہ انہوں نے جس طرح کسی صلہ اور ستائش اور معاوضہ کے بغیر القمر کو القمر بنا یا اور اب عالمی اخبار کو عالمی اخبار بنا رہے ہیں۔
سبحان اللہ اکرام بھائی بہت بہت شکریہ کے آ پ نے اتنی مقدس جگہ جا کر بھی ہم سب کو یاد رکھا۔
بھائی آپ ایسی جگہ ہیں جہاں جانا ہر مسلمان کی خوہش ہوتی ہے ۔ میں بس اتنی ہی گزارش کرونگی کے اپنے اور ہم سب کے لئیے جتنی بھی دعائیں کر سکتے ہیں کریں کے پروردگار عالم اس مقدس جگہ کے صدقے میں ہم سب کی تمام پریشانیاں دور فرمائے اور تمام جائئز حاجات کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرمائے آمین ۔
ڈاکٹر خواجہ اکرام صاحب کو عمرہ کی سعادت مبارک ہو : اللہ قبول کرے آمین
ان سے گذارش ہے کہ وہ میرا ایک بلاگ جو میں ایک ” انتہائ سنجیدہ موضوع : صنعتی شاعری ” پر شروع کیا ہوں اس میں اس “صنعت ” پر ایک تحقیقی جائزہ پیش کریں تاکہ وہ بلا گ آہستہ آہستہ اختتام کو پہنچے ۔
شکریہ
منظور قاضی از جرمنی