اخلا ق کی حد میں تبا د لہ خیال سے مثبت نتایج نکل سکتے ہیں –
آپس میں گفتگو سے انسان ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھتا ہے – اور اگر یہ اخلاقی حد میں رہے ، سننےاور سنانے والا ایک دوسرے پر اپنے خیالات رعب، غصّہ ، سے ٹھونسنے کی کوشس کرے ، تو اس کے صرف منفی نتا یج ہی نہیں بلکہ ، ماحول کی فضا بھی خوش گوار نہیں رہتی -بہتر تو یہ ہے اگر ا س کے پاس ا س بات کا علم ہے تو دلا یل سے قائل کرے –
میں اپنے ملک کے لوگوں کی مثال دیتی ہوں ، اکثر دیکھنے میں آیا ہے . کہ وہ بعض او قات سب کچھ جانتے ہوئے بھی ، کریدنے کے خیال سے ذاتی سوال پوچھنا شر و ع کر دیںگے ، اور اگر بچے نظر آ جایئں تو کیا ہی بات ہے ، ان کے ذریعے معلومات حاصل کرنے کے درپے رہتے ہیں ہم نے تو یہی سنا تھا ، کہ اجنبی لوگ جن سے آپ ، کھبی کبھار یا ایک٢ بار ملے یاسرسری ملے ہوں ، ان سے تین مو ضو ع پہ بات کرنے سے گریز کرنا چا ہیئے . سیاست ، مذہب ، اور ……..-
اگر ا نکل آنٹیاں، چا ہتے ہیں ، کہ ہمارے بچے ہماری محفلوں میں ہمارے ساتھ جایا کریں ، یا گھر آے مہمانوں کے ساتھ بیٹھنا پسند کریں ، تو ہمیں ، ا ن کی ذہنی لیول کو سمجھ کر بات کرنی چا ہئے – ماحول، ا ن کی تعلیم ،کو مد نظر رکھنا چا ہے ، بڑی عمر کے لوگ اگر اس طرح کا رویہ رکھیں گے میں تم سے بڑا ہوں ، تمہارے باپ کو جانتا ہوں، تم سے زیادہ جانتا ہوں وغیرہ وغیرہ ، میں دعوی سے کہتی ہوں ا س ا نکل انٹی سے ا س بچے کی آخری ملاقات ہو گی ، ا ور یہ ہوتا بھی ہے– – ہزاروں ا و ر مو ضو ع ہیں ، جس پہ آپ ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کر سکتے ہیں -کئی اور طریقے سے بچوں کو یا ا پنے برابر کے لوگوں کو قائل کر سکتے ہیں . مجلس ہو میلاد ہو ، اکثر ٥٠ ،٦٠ سال کے لوگوں کی اکثریت ہوتی – نو جوان لوگ جانا کم پسند کرتے ہیں ، ہمارے بزرگوں کو اپنے آپ کو بدلنا ہے یہ وقت کی ضرورت ہے ،

جی بہت اہم موضوع کی طرف آپ نے توجہ دلوائی ہے۔دراصل گفتگو میں وقت،مقام اور موضوع کا انتخاب بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ متعدد ایسے موضوعات ہیں جن پر گفتگو سے پہلے آپ کو اپنی عمر،روابط کی سطح اور ذہنی سطح کو دیکھنا ہوتا ہے ورنہ اکثر اوقات اچھا موضوع بھی اپنی افادیت کھو دیتا ہے۔ رہی تقریبات اور محافل میں پچاس ساٹھ عمر کے لوگوں کی اکثریت کی بات تو اسکی واحد وجہ یہ ہے کہ جس محفل میں بچوں اور نوجوانوں کے لیئے کچھ نہیں ہو گا وہاں وہ نیم دلی سے شاید چلے تو جائیں گے لیکن محفل میں شریک نہیں ہوں گے۔
جیسا کہ صفدر بھائی نے فرمایا بہت اہم موضوع ہے.اور نئی نسل کی اپنے بڑوں سے دوری کی
بنیادی وجہ یہی ہے کہ اس دور کے بچّے اظہارِ راےء کو اپنا حق سمجھتے ہیں مگر کچھ بڑے اب
بھی زمانہء قدیم کی طرح توقع کرتے ہیں کے ان کی ہر بات بلا چون چرا تسلیم کر لی جاےء اور اسی وجہ سے
بچّے بڑوں کے درمیان بیٹھنے سے گھبراتے ہیں.
صحت مند تبالہء خیال کیلئے تحمل اور ذہنی سطح کا کم وبیش ایک ہونا ضروری ہے۔
دوسری بات یہ کہ دو اشخاص ایک دوسرے سے مزہب، مسلک، سیاست، ادب وغیرہ پر صحت مند بحث کرسکتے ہیں۔ لیکن تعداد اگر دو سے زیادہ ہو تو عموماً بحث کج بحثی میں بدل جاتی ہے۔