گزشتہ عیدالفطر کے موقع پر پاکستانی موبائل فون صارفین نے اپنے پیاروں، احباب اور رشتہ داروں واہل خانہ کو ایک ارب 30 کروڑ روپے کے مختصر پیغامات یعنی SMS روانہ کیے تھے ۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے ذرائع کے مطابق عید کے خاص موقع پر عوام کی جانب سے نئے sim خرید نے والے صارفین کی تعداد میں 72 تا 73 فیصد اضافہ ہوچکاہے ۔۔پاکستان کے حالات آپ کے سامنے ہیں ۔۔سب کچھ بدل رہا ہے ۔۔موسم ۔۔انسان اور اخلاق ۔۔ رشتے اور رواداریاں ۔۔تہوار ۔۔۔ عبادتیں ۔۔۔ حتی کہ اللہ کریم کی رحمتوں کو بھی سر عام مشکلوں میں ڈال دیا جاتا ہے ۔۔۔ایسے میں جو بے مثال ترقی ہوئی ہے وہ صرف موبائل کمپنیوں کی آمدنی میں ہوئی ہے ۔۔ بھئی اس وقت پاکستان میں جو کلچر ہے وہ ہے “سیل (موبائل) کلچر ۔۔سو اس حساب سے عید الفطر کا نام اب ” برقی عید” ررکھ دینا چاہیئے ۔۔
عالمی اخبار نے بھی اپنے تمام قارئین۔قلم کاروں اور احباب کو وڈیو مبارکباد دی ہے۔ذرا دیکھئے تو
آئیں ساری باتوں سے پہلے اللہ سبحانہ تعالی کی دی ہوئی ہر ہرنعمت پر سچے دل سے شکر ادا کریں اور اس سے خلوص دل سے اپنے لئے ۔۔ سب کے لئے دعائیں مانگ لیں .پھر ایک دوسرے کو کہہ دیں عید مبارک ..عید مبارک …عید مبارک

سنا ھے زرداری نے عید کا چاند بیچ دیا
عید کے چاند کو بیچنے کے لیئے صدر زرداری کی صدارت میں کمیٹی نے فیصلہ کیا ھے کہ عید کا چاند کا سودا کیا چائے تاکہ ملکی مشعیت کو سنبھالا جا سکے اس کے لیئے کمیٹی مختلیف بیرونی کمپنیوں سے رابطے میں تھی کمیٹی کے صدر زرداری کو ایک امریکن کمپنی کی پیشکش پسند آئی اب پاکستانی عوام چاند نہیں دیکھیں گے
سارے عالم اسلام کو خصوصا ساری دینا میں موجود پیارے پاکستانی بہن بھائیوں اور پاکستان میں رھنے والوں کو پیشگی عید مبارک اور سعودیہ کویت اور ديگر خلیجی ممالک میں چونکہ کل یعنی منگل 30اگست کو عید کا پہلا دن اناونس ھوچکا ھے اس لیے گلف بسنے والے سارے مسلمانوں کو خاص کر سب پاکستانی بہن بھايئوں کو دلی عید مبارک باد،اللہ پاک بس ایک ھی دعا ھے کہ ھمارے مللک میں امن وامان قائم ھوجاۓ لوگ چین و سکون میسر آجاۓ ، امیں ثمہ آمین
میری اور میرے اہلِ خانہ کی جانب سے عالمی اخبار سے وابستہ تمام احباب کو دلی عید مبارک
عالمی اخبار کی انتظامیہ ، مبصرین و قارئین کو عید الفطر مبار ک ۔
عید مبارک!
السلام علیکم
میری جانب سے آپ کو عید مبارک
پاکستان کے لئے خصوصی دُعا کیجئے
اللہ اسے اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین
والسلام
زرقا
بھاءیوں اور بہنوں کچھ کی عید آج ہے اور کچھ کی کل لہذا جنکی آج تھی وہ عید کی مبارک باد قبول فرما لیں اور جن کی کل ہے وہ اس تحفے کو سر ہانے رکحھ کر سوجا ءیں جیسے کہ بچے عید کے تحاءف سرہانے رکھ کر سوجا تے ہیں اور صبح اٹھ کر کپڑے جوتے پہن لیتے ہیں ۔ لہذا ان کی طرح کل عید منانے والے پہلی فرصت میں قبول فرما لیں۔ اللہ مسلم امہ میں اتفاق اور اتھاد پیدا کرے آمین
عید صرف اس کے لئے ہے، جس کے روزوں کو اللہ نے قبول فرمایا اور اس کے قیام کو قدر کی نگاہ سے دیکھا، اور ہر وہ دن جس میں اللہ کی معصیت نہ کی جائے عید کا دن ہے
امام علی (ع)
خدا ہم سب کو عید کا حقدار ٹھہرائے اور اس عید کو یوم موعود کے انتظار اور خوشخبری کا دن قرار دے۔ ۔ ۔ ۔
عید مبارک
آج
پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش
اور
برصغیر پاک و ہند، فار ایسٹ
دنیا کے جن جن حصوں میں
کل منائی جانے والی عیدالفطر کا چند نظر آ گیا ہے
وہاں تمام دوستوں کو
ان کے اہل خانہ
احباب وغیرہ کو
میری
اور
تمام پاکستانیوں کی طرف سے
دلی عید مبارک
میں اللہ تعالّی
سے
دعا گو ہوں
کہ یہ عید
ہم سب کے لئے
اور
خصوصاّ
ہمارے پیارے جان سے بھی پیارے
پاکستان
کے لئے
خوشیوں، کامیابیوں، کامرانیوں اور ترقیوں کی نوید لے کر آیے
اللہ تعالّی
ہم سب کا حامی و ناصر ہو
آمین- ثمہ آمین
عید مبارک مگر دکھی دل اور آنسوﺅں کی زبان سے
عید مبارک مگر دکھی دل اور آنسوﺅں کی زبان سے۔ بے شک عید اللہ کا بہت بڑا انعام ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جنہوں نے احتساب کے احساس اور مغفرت کی تمنا میں روزے رکھے۔ لیکن اس بار کتنے ہی لوگ ایسے تھے جو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسلمانوں کو قتل کرتے رہے۔ اللہ کو راضی کرنے اور رسول اکرم و جبریل کی بددعا سے بچنے کی تدبیر کے بجائے اللہ کے غضب کو للکارتے رہے۔
کراچی کی سڑکوں پر اس ماہ بھی خون بہتا رہا۔ گلے کٹی، بوری بند لاشیں ملتی رہیں، حکمرانوں کی بدمستیاں ایسے ہی جاری رہیں۔ تھانوں میں ظلم کا راج رہا۔ بے گناہ افراد کو ملزم گردان کر تشدد سے ہلاک کیا جاتا رہا اور حکمران خاموش رہے۔ قبائلی علاقوں میں میزائل برستے رہے، بے گناہ افراد شہید ہوتے رہے اور حکمرانوں کی پیشانی پر بل تک نہ آیا کہ خفیہ سمجھوتا ہو چکا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری، سالمیت اور حدود کو پامال کرتے رہو۔ ہم کچھ نہیں کہیں گے۔ کہہ بھی کیا سکتے ہیں۔ ہمت، غیرت اور حمیت کب کی بیچ کھائی۔
کوئی اس کا حوالہ دے بھی دے تو امریکا کے کاسہ لیس غیرت لابی کی پھبتی کستے ہیں اور خود کو بے غیرت لابی کی صف میں کھڑا کرکے خوش ہوتے ہیں۔ قوم کو امریکا کے قہر سے ڈرایا جاتا ہے اور اللہ کے قہر و غضب کو فراموش کر دیا جاتا ہے۔ یہ اللہ کی قدرت کاملہ کا انکار ہے جس نے قلت تعداد اور بے سرو سامانی کے باوجود اہل ایمان کو نصرت عطا کی۔ یہ لوگ اللہ کا وعدہ بھول جاتے ہیں کہ اگر تم مومن ہو تو فتح تمہاری ہی ہوگی۔ لیکن یہ کڑی شرط لگتی ہے۔ امریکا کو سب سے بڑی طاقت تسلیم کر لیا گیا ہے اور مسلمان لرزہ برا ندام ہیں۔ امریکا میں طوفان آیا ہوا ہے۔
کیا اللہ میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ کسی بھی دنیاوی طاقت کو سمندر میں غرق کر دے، سیلاب برپا کر دے، زلزلے سے تہس نہس کر دے اور جنگ خندق کی سنت کا اعادہ کر دے کہ ایسی آندھی لے آئے جو دشمنوں کو کثرت تعداد اور سامان جنگ کے باوجود ان کا منہ پھیر دے اور وہ بھاگنے پر مجبور ہو جائیں۔ مدینہ کے یہودی اپنے مضبوط قلعوں میں بیٹھے ہوئے تھے۔ اللہ نے ان کے دلوں میں خوف ڈال دیا اور وہ اپنے قلعے چھوڑ کر نکل بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔
اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ ”یہ لوگ آپس کی مخالفت میں بڑے سخت ہیں۔ تم انہیں اکٹھا سمجھتے ہو، مگر ان کے دل ایک دوسرے سے پھٹے ہوئے ہیں“۔ امریکا اور صلیبی حواریوں کا آج بھی یہی حال ہے۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے تنبیہ فرمائی ہے کہ ”ان لوگوں کی طرح نہ ہو جاﺅ جو اللہ کو بھول گئے تو اللہ نے انہیں خود اپنا نفس بھلا دیا“ خدا فراموشی کا لازمی نتیجہ خود فراموشی ہے۔ آج یہی حال مسلمانوں کا ہے۔ خدا کو بھول کر دوسروں کو معبود بنائے بیٹھے ہیں اور اللہ کی یہ تنبیہ یاد نہیں کہ پھر اللہ بھی ان کو بھلا دے گا۔
مسلمان اللہ کی بندگی کے بجائے ان بہت سوں کی بندگی کر رہے ہیں جن کے وہ فی الواقع بندے نہیں ہیں۔ خدا کی کبریائی اور قدرت کاملہ کا زبان سے تو اقرار کرتے ہیں لیکن عمل سے نہیں۔ عملاً تو امریکا کو رازق، حاجت روا اور معبود بنا لیا ہے۔ ایسے میں اللہ بھی بھلا دے گا۔ اللہ رب کریم ہے، اب بھی وقت ہے کہ جھوٹے معبودوں سے سے ترک تعلق کرکے اس کی پناہ میں آجائیں، امریکا ہو یا بنو نضیر کے یہودیوں کی باقیادت، کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکے گا۔ اپنے اندر یقین تو پیدا کرو۔ جو اللہ سے نہیں ڈرتا وہ سب سے ڈرتا ہے۔
وینز ویلا اور شمالی کوریا جیسے چھوٹے چھوٹے ممالک تک امریکا کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہیں۔ ایران کا امریکا نے کیا بگاڑ لیا۔ اپنی تمام تر عسکری برتری اور تمام صلیبی ممالک کے تعاون کے باوجود افغانستان کے بے وسیلہ مجاہدین کو زیر نہیں کر سکا۔ پاکستان توا یک ایٹمی قوت ہے اس کے باوجود ہم اپنے قلعوں میں بیٹھے ہوئے لرز رہے ہیں۔ جو اللہ کی نافرمانی کرتا ہے اللہ اس کے دل میں جھوٹے معبودوں کا خوف ڈال دیتا ہے۔
اللہ کے احکامات سے روگردانی کا نتیجہ پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک بھگت رہے ہیں۔ عید مناتے ہیں تو علامہ اقبال کے الفاظ میں ”عید محکوماں ہجوم مومنین“ کا منظر ہے۔ کراچی خون میں ڈوبا ہوا ہے۔ رمضان کریم میں بھی شیطان ننگا ناچتا رہا، مسلمان مسلمان کو ہلاک کرتا رہا، بلوچستان میں لوگوں کو قتل کیا جاتا رہا اور لوگ غائب بھی ہوتے رہے۔ کئی لاشیں اِدھر اُدھر سے ملیں۔ کس نے مارا، کیوں مارا، کچھ بتائیں۔
کراچی میں بوری بند لاشوں کی روایت ماہ مبارک میں برقرار رہی۔ کیا یہ لوگ مسلمان کہلانے کے مستحق ہیں؟ آج یہ لوگ کس منہ سے نماز عید ادا کریں گے؟ کیا دعا مانگیں گے؟ یہ کہ ان کا ظلم کسی پر آشکار نہ ہو اور وہ قانون کی گرفت میں نہ آئیں۔ یقیناً انہیں یہ بھی اطمینان ہوگا کہ قانون کا جال بہت کمزور ہے، حکمران عیش و عشرت میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ ان کے لیے سب ٹھیک ہے۔ خدا فراموشی نے انہیں خودفراموشی میں مبتلا کر رکھا ہے
انہیں تو ان سیلاب زدگان کی بھی فکر نہیں جو آج عید کے دن بھی بے یارو مددگار کھلے آسمان تلے بھوکے پیاسے پڑے آسمان کو تک رہے ہوں گے۔ کیا ہمارے حکمران ان کے ساتھ عید منانا پسند فرمائیں گے یا ان کے لیے جعلی امدادی کیمپ لگائے جائیں گے۔ کیوں نہیں۔ جب سب کچھ جعلی ہے تو یہ بھی سہی۔
بہرحال عید مبارک، اس دعا کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ ہمارے گناہ معاف کر دے اور ہم سے اپنی نظریں نہ پھیرے۔ جن لوگوں نے خلوص اور احتساب کے ساتھ روزے رکھے ان کی طفیل امن و سلامتی عطا فرما دے۔ بے شک تو معاف کرنے کو پسند فرماتا ہے۔