“ڈلس، ٹیکسس ، امریکہ سے ہم سب کے دلوں کے مکین اور ہم سب کی محبتوں کے امین ترمذی صاحب کے ارشادات کے اقتباسات :::
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
FUNASIA.NET ہر اتوار( ڈلس ،امریکہ کے) شام کے سات بجے سے نو بجے تک سینٹرل امیرکا وقت مطابق ۔اور ہاں دیکھیں آپ چاہیں تو مزید معلومات کے لےء میرا فون نمبر بھی لےلیں 6633786۔817
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امین ترمذی نے کہا ہے:
May 27, 2009 بوقت 5:20 pm
قاضی صاحب اسلام علیکم فن ایشیاء ویب سائیڈ لگانے کے بعد کوئی بٹن کلک کرنا ضروری نہیں چند لمحے توقف فرمائیے اور بس۔
آپ نے فن ایشیاء کے وائس آف اسلام پروگرام کا ذکر کیا اس پروگرام میں بھی کبھی کبھی صبح میں مذہبی تقریر کرتا ہوں آئندہ ہفتے منگل کے دن صبح چھ بجے سے سات بجے کے درمیان سنئیے گا موضوع ہے ِ ً اسلام میں وصیت کی اہمیت اور امیریکا میں اس کی ضرورت ً اس پروگرام کے پروگرامرز غلام جھانگڑا صاحب کو آپ کا سلام پہنچا دیا ہےاس پروگرام کا وقت آپ لوگوں کے لئے مناسب ہے ۔
میرے پروگرام کے لئے ہمدانی صاحب کی ً ہاں ً کامنتظر ہوں آپ سب کی محبتوں کا امین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امین ترمذی نے کہا ہے:
May 28, 2009 بوقت 11:00 pm
محترم ہمدانی صاحب اسلام علیکم ۔۔برائے مہربانی مجھے ای میل کر دیجئے تاکہ مزید گفتگو ہو سکے میرا ای میل ایدریس حاضر ہےmeriurdu@yahoo.com شکریہ—
آپ کے التفات کا متمنی اورمحبتوں کا امین
۔۔۔۔؛؛؛؛؛۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منظور قاضی نے کہا:
عالمی اخبار کے قارئین کے لیے یہ خوشخبر ی پیشِ خدمت ہے:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امین ترمذی نے کہا ہے:
May 30, 2009 بوقت 9:50 pm
قاضی صاحب اسلام علیکم آپ کی بلکہ آپ سب کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ قابل ِ صد احترام صفدر ہمدانی صاحب نے میرے ریڈیو پروگرام بزم ادب میں گفتگو کرنے کی حامی بھر لی ہے
اور میں نے ان کا ٹیلیفون نمبر بھی حاصل لیا ہے لیکن ابھی مجھے اس کی تیّاری میں کچھ وقت لگے گا میں نے ہمدانی صاحب کی معلومات مرتب کر نا شروع کردی ہے
انکے خالو فارغ بخاری صاحب سے بھی1983 میں اردو مرکز لندن میں ملاقات ہوئی تھی یقیناً ان کی کوئی کتاب بھی میرے پاس ہوگی
انکے ماموں رضا ہمدانی صاحب اور خالو فارغ بخاری صاحب کی مشترکہ کتاب “پشتو شاعری ” طبع شدہ انجمن ِ ترقئ اردو 1975 بھی میرے پاس ہے
الغرض ابتدائی کام مکمل کرنے کے بعد انشااللہ آئندہ اتوار یعنی سات جون کی شام ( بلکہ آپ کے ہاں تو آٹھ جون ہو جائے گا تو اس دن ) آپ ان کی گفتگو سن سکین گے
کیا بتاؤں کتنی خفت ہے اس بات پر کہ آپ کے لئے بھی اور ہمدانی صاحب کے لئے بھی یہ نصف شب بیداری والا کام ہے ۔۔۔۔۔
وائس آف اسلام والے پروگرام میں انشا الہ آپ مجھے پیر اور منگل دونوں دن سن سکیں گے ۔
آپ سب کی محبتوں کا امین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منظور قاضی نے 31 مئی کو یہ کہا :
: میں تما م قارئین کو اس خوشخبری پر مبارکباد دینےکے بعد یہ عرض کرتا ہوں کہ میں یہ بلاگ خاص طور پر امین ترمذی کے ارشادات اور مکالمات اور تبصروں کے لیے شروع کیا ہوں تاکہ امین ترمذی صاحب کو اپنی تحریروں کی اشاعت کے لیے کوئی غیر متعلق بلاگ استعما ل نہ کرنا پڑے۔
۔۔۔۔۔۔۔
ہم سب کے دلوں کے مکین : امین ترمذی صاحب :
یہ عالمی اخبار کی انتظامیہ کی محبت ہے کہ اس نے مجھے اتنی آزادی دے رکھی ہے کہ اردو نواز دانشوروں اور سخنوروں کے لیے بلاگ شروع کرکے انکی نظامت بھی کروں تاکہ وہ بلاگ اپنے اصل موضوع پر ہی باہمی اتحاد اور اتفاق اور افہام و تفہیم کے ساتھ چلتے رہیں اور ان پر سیر حاصل تعمیری تبصرے ہوتے رہیں۔
میں آپ کی نشریات اب تک سن نہیں پایا مگر میرا خیال ہے کہ آپ بھی انہوں اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے پروگرام اور انٹرویو پیش کرتے ہونگے۔ ۔
انشااللہ جرمنی کے وقت کے مطابق سات اور آٹھ جون کی درمیانی رات کا رت جگا ہوگا جس میں ہم آپ سے صفدر ھمدانی صاحب کا انٹرویو سن سکینگے ۔ ہوسکےتو اس انٹرویو کو کمپیوٹر کے جادو سے ہمیشہ کےلیے محفوط کرلیں تاکہ جو سن نہ سکے وہ بھی اپنی فرصت میں سن سکیں ۔
۔۔۔۔
فقط :
خادمِ اردو
منظور قاضی از جرمنی

اگر آنے والے اتوار یعنی 7 جون کی شام کو (ڈلس کی گھڑیوں کے مطابق شام کے سات سے نو کے درمیان ) امین ترمذی صاحب صفدر ھمدانی صاحب کا انٹرویو لینے والے ہیں تو اس کی اطلاع اگر آج ( جمعہ ) کو نشر کردی جائے تو سب کے سب اس انٹرویو کو سننے کی کوشش کرسکتے ہیں۔
تمام احباب ۔مصنفین و قارئین عالمی اخبار کی خدمت میں مودبانہ سلام عقیدت پیش کرنے کے بعد معذرت خواہ ہوں کہ گذشتہ کئی روز سے آپکی محفل سے روپوش تھا جس کی وجہ ابھی بتاتا ہوں پہلے قاضی صاحب کی نئی تحریر کا جواب دیتا چلوں کہ جو انہوں ےاس ہفتے صفدر ہمدانی صاحب کی ریڈیو پر متوقع گفتگو کے بارے میں پوچھی ہے تھی جو تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا ۔ کیا بتاؤں کہ کتنی غرت افزائی اور مسرت کا احساس تھا اُس احساس میں کہ باعث د افتخار صفدر ہمدانی صاحب کا التفات حاصل اور انشاالہ جلد ان سے گفتگو کا شرف نصیب ہو گا ۔۔ لیکن اس ہفتے محترم حنیف اخگر صاحب کے انتقال کے سبب میرے تمام پروگرام منجمد ہوگئے اتوار کو انکے انتقال کی خبر آپ لوگوں کو دینےکے بعد ان کے گھر چلا گیا اسی شام بیادحنیف اخگر دو گھنٹے کا ریڈیو پروگرام کیا جس میں ختلف شہروں سے معتقدین ادب نے ٹیلیفون کر کے رحوم کے لئے اور ان کے افراد خانہ کے لئے دعاؤں نیک تمناؤں اور عقیدت و محبت کا اظہار کیا دوسرے دن تدفین کی مصروفیت رہی تیسرے دن قرآن خوانی اور چوتھے دن رحوم کے دوردراز سے آے ہوئے ماشاالہ گیرہ بچوں اور اتنے ہی دامد اور بہوؤں اور ان کے بچوں۔ کینیڈا سے آئے ہوئے مرحوم کے اکلوتے بھائی منیف اشعر صاحب اور نیو یارک سے آئے ھوئےمرحوم کے انتہائی قریبی ساتھی جنہیں مرحوم کے پانچویں بیٹے کہلاےکا اعزاز حاصل رہا ان سب کے ساتھ دن گذارنے میں گذرا ۔ کیا بتاؤں کہ مرحوم سے رے کتنے معتقدانہ اور محبوبانہ تعلقات تھے اور اہل ڈیلس جانتے ہیں کہ وہ انتہائی محبت سے ہر شخص سے میرے تعلقات کا ذکر کر تے ہوئے تھکتے نہ تھے حتاکہ جب میں نے جشن حنیف اخگر کیا تو اس موقع پر طبع ہو نے والے مجّلےمیں بھی اپنے مضمون میں بھی انہوں نے بڑی محبت سے میرا ذکر کیا ہر آنے جانے والے سے کہتے تھے کہ مجھے نیویارک سے ڈیلس لانے والے امین ترمذی ہیں خیاب وہ سب باتیں خواب ہوگئیں ہیں اور وہ محبت جو کبھی میرے لئے باعث مسرت و عرت و طمانیت تھی اب اذیت یں بدل گئی ہے اللہ مرحوم کو جنت میں اعٰلی مقام عطا کرے اور ان کے معاملات کو آسان کرے آمین ثم آمین ان کی شاعری اور ادب دوستی پر جو کہا جائے اس سے کہیں بڑی بات انکی شخصیت میں۔ انسانیت میں۔ خلوص ومحبت میں۔ شیریں کلامی میں اور تقوے میں تھی حپ ِ اللہ اور حب ِ رسول(ص) ہر لمحے ان کی تسبیح تھی نعت رسول(ص) کہنے پڑھنے کا جو اشتیاق اور سننے اس پر جھومنے ۔ آبدیدہ ہوجانے میں جو سرور انہیں حا صل ہوتا وہ کم لوگون میں دیکھا ۔غرض انکے اعلٰی انسان ہونے کے درجے کو بیان کرنے سے عقل متحّیر اور قلم قاصر ہے۔۔چیونٹی سے سلیماں کی ثناء ہو نہیں سکتی۔۔ تو قاضی صاحب اس سانحے کے سبب اس ہفتے کے سارے کام آئیندہ ہفتے کے لئے ٹل گئے ہیں اب انشاءاللہ وہ سات جون والا پروگرام اب چودہ جون کو ممکن ہو سکے گا ۔۔۔عالمی اخبار کے بہت سے احباب کی جانب سے دعائیہ کلمات پڑھ کر خوش ہوا انکے اہل ِ خانہ کو عالمی اخبار کے قارئین و انتظامیہ کی جانب سے پیغام پہنچایا اور سب کو عالمی اخبار سے روشناس کرایا ۔ جناب شمس جیلانی صاحب کا کنیڈا سے ٹیلیفون آیا تھا ان سے تفصیلی گفتگو ہوئی جو باعث مسرت تھی ۔۔۔آب سب کی محبتوں کا امین
امین ترمذی صاحب کی تفصیلی تحریر سے انکی بے شمار مصروفیات کا اندازہ ہوگیا ۔ یقینی طور پر وہ ڈلس ، فورٹ ورتھ ٹیکیسس کی اردو اور اسلامی دنیا کے ایک مرکزی اور بے لوث رکن ہیں ۔
چونکہ ڈلس ، ٹیکسس کی فضا کسی متحدہ اور متفقہ اور منظم اردو تنظیم کے لیے راس نہیں ، اس لیے اردو کی صحیح طور پر خدمت کا کام نہایت ہی فہیم و ذہین ، سب کے دلون کے مکین اور اردو ادب اور شاعری کے ذوق کی تسکین اور سب کی محبتوں کےامین جناب ترمذی صاحب ، کے کاندھوں پر پڑ گیا ہے جسے وہ انتہائی وقار اور خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے حنیف اخگر ملیح آبادی کی ہمیشہ دعائیں لیں ۔ حنیف اخگر مرحوم کی وفات پر انہیں جو صدمہ ہوا ہے اس کا اندازہ لگانا ہمارے لیے مشکل ہے۔
اس لیے کہ انکے اوپر کے تبصرےکے مطابق وہ حنیف اخگر صاحب سے اور انکے اہل و عیال سے دلی تعلق رکھتے ہیں۔
۔۔۔۔
اللہ حنیف اخگر مرحوم کو جنت میں جگہ دے ۔ آمین
۔۔۔
امین ترمذی صاحب کی اس اطلاع سے کہ صفدر ھمدانی صاحب سے انٹرویو کا پروگرام فن ایشیا ریڈیو پر 14 جون کو ممکن ہے ۔ دلی خوشی ہوئی۔
۔۔۔۔
فقط : حنیف اخگر ملیح آبادی مرحوم کو قریب سے ڈلس کے مشاعروںمیں دیکھنے اور سننے کی سعادت حاصل کرنے والا :
اساتذانہ شاعری کا دلدادہ :
منظور قاضی ا ز جرمنی
امین ترمذی صاحب سے آج ٹیلیفون پر بات کی اوران سے یہ معلوم کرکے خوشی ہوئی کہ وہ صفدر ھمدانی صاحب سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
امین ترمذ ی صاحب کو صفدر ھمدانی صاحب ان دو نمبروں پر ٹیلی فون کرسکتے ہیں
001-817-663-3786 or 001 817 715 8786
اور صفدر ھمدانی صاحب کا ٹیلیفون نمبر ہے : 00447796515479
امید کہ یہ دونوں حضرا ت ایک دوسرے سے بات چیت کرکے آنے والے اتوار 14 جون والے پروگرام کے متعلق کوئی پروگرام بنا سکینگے
qazi saheb asslam o alikum umeedhay kheryat say hongay ajj meri hamdani saheb say baat hoi awr aglay atwar ka tay howa hay tafseel blag mian likhoonga
مندرجہ بالا خوشخبری جناب امین ترمذی صاحب نے ڈلس سے کل 12 جون کو اپنے ای میلل سے مجھے دی ۔
اگر یہ معاملہ ترمذی صاحب اور صفدر ھمدانی صاحب کے درمیان طئے ہوگیا ہے تو کل 14 جون کو اتوار اور پیر کی ررمیانی رات کے تقریبا دو بجے سے چار بجے تک ( جرمنی کے وقت کے مطابق ) یہ انٹرویو فن ایشیا سے نشر ہوگا اور انٹر نیٹ پر سنا جاسکے گا۔
باقی تفصیلات اور قطعی اوقات وغیرہ کے بارے میں صفدر ھمدانی صاحب ہی بہتر طور پر بتا سکتے ہین۔ انکے اعلان کا انتظار ضروری ہے ۔ ایسا نہ ہو کہ وقت اور تاریخ بد ل جائے اور خواہ مخواہ سب کی نییندیں خراب ہوجائیں ۔
فقط:
منظور قاضی از جرمنی
محترم منظور قاضی صاحب اسلام علیکم جناب عالی ہوا یہ کہ کل میری ہمدانی صاحب سے بات ہوئی لیکن ٹھیک اسی وقت ھمدانی صاحب کا ریڈیو پروگرام بھی آن ایر ہے اس لئے انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے وہ میرے پروگرام کے لئے چھٹی لین گے جس کا بے حد شکریہ ان کی جگہ شاید مین ایسا نہ کر پاتا اس لئے اب ان کا پروگرام انشاء اللہ 21 جون کو ممکن ہو گا آپ سب کی محبتوں کا امین
ہمارے دلوں کے مکین ، نہایت ہی فہیم و ذہین ، ہمارے علمی ذوق کا سامانِ تسکین ، بردبار و میتن ، ہماری محبتوں کے امین ، ترمذی صاحب نے جو اوپر خوشخبری دی ہے اس کے لیے ہم سب انکے ممنون ہیں اور انشااللہ 21 جون والے پروگرام کو سننے کی کوشش کرینگے اور اتوار اورپیر کی درمیانی شب یہ انٹرویو سن سکینگے۔
فقط:
منظور قاضی از جرمنی
بہر خدا اسے بھی کہیں چھاپ دیجئے۔۔۔۔۔۔عالمی اخبار کی انتظامیہ سے میری استدعا ہے مین ملتمس و ملتجی ہوں کہ میری اس تحریر کو شامل اشاعت کر کے مجھے گراں بار احسان کریں مجھے بہن عظمی محمود صاحبہ نے چیلنج کیا ہے کہ دوسروں کی عزت بازی پر لگی ہے اور آپ خاموش ہیں مرد بنئے اور منہ کھولئے اور ان شاہ عالم صاحب کا پتہ بتائےاور جب میں نے اس بلاگ میں کچھ لکھنا چاہا تو وہ بلاگ خارج از نصاب ہو گیا مجھے اپنی صفائی پیش کرنے اور بہن عظمی محمود کے سوالوں کا جواب دینے کی ایک کسک اور کرب جو ہے مجھے اس کرب سے نکالئے۔۔ اللہ آپ کے لئے آسانیاں پیدا کرے انتظامیہ کو پورا حق حاصل ہے کہ وہ میری تحریر سے کوئی بات حزف کرنا چاہین تو وہ اس کے مختار ہیں۔۔۔۔۔۔
قابل صد احترام ڈاکتر پنہاں صاحبہ اسلام علیکم ۔۔ میری تحریر مین آپ آج بھی وہ عزت و عقیدت و احترام پائیں گی جو کل تھا اس لئے کہ یہ جزبے تو عموماً یکطرفہ ہوا کرتے ہیں اس سے کسی چھوٹی موٹی باتوں سے کوئی فرق نہین پڑتا ۔۔پہلی بات تو یہ کہ میں عموماً مختلف ناموں سے لکھتا ہوں یہاں مجھے اصلی نام محص اس لئے لکھنا پڑا کہ محترم حنیف اخگر صاحب مرحوم کی مزاج پرسی کے لئے جانا احباب عالمی اخبار کی جانب سے انکی مزاج پرسی کر نی اور انکا اظہار تشکر وغیرہ قسم کی چیزوں میں میں اپنے آپ کو چھپا نہین سکا اور اصلی نام لکھنا پڑا جو میری عادت و مرضی کے خلاف ہوا ثبوت کے طور پر پچھلے چند بلاگون مین دیکھئے میں نے 786 اور 96 والے بلاگ میں عبداللہ کے نام سے کچھ لکھا ہے جو غلط نہیں ہے اسلئے کہ عبد اللہ تو میں بہر حال ہوں تو اس میں میں نے عمل جُمل کی وضاحت کرتے ہوئے میں نے لکھا ہے کہ ہمارے گھر مین تاریخی نام رکھے جاتے ہیں میرے تاریخی نام اتفاق سے دو ہیں نثار الشاکرین اور رضوان الادریس ان دونوں ناموںکا مادّہ نکالئے تو1363 ہجری آتا ہے اس حساب سے سن ہجری میں میری عمر 67 سال ہوتی ہے اب آپ اپنا حساب لگا کر مجھے چھوٹی بہن کہنے اور بڑی بہن کی عزت دینے سے نہیں روکئے۔۔۔دوسری بات یہ کہ صاحب بلاگ 1997 سے فی البدیہ شاعری کر رہے ہیں اور ہمارے شہر کے پانچ سات اہل ادب کے ہم پلّہ ادب دانی رکھتے ہیں آپ نے موصوف کی ادب دانی(آپکا تحریر کردہ لفظ( کا مقابلہ شہر کے پانچ سات شعراء سے کرا رہی ہیں تو یہ بات تو صاحب بلاگ کی بہر حال اچھوتی ہےء ہے کہ اردو زبان کے اس ادب دان کو بچے انکا نام اردو مین لکھنا سکھا رہے ہیں۔۔اور ہاںبی بی نقوش۔۔فنون۔۔سیپ۔۔اوراق۔۔نیرنگ خیال مین ان بارہ سالوں مین موصوف کتنی دفعہ چھپے ہیںجبکہ آپ کئی دہائیوں سے چھپ رہی ہیں۔۔
فیاض امر صاحب کی تحریر میں ان کے لئے عظیم شاعر کا لفظ استعمال ہوا آپ نے انہین قابل قدر شاعر لکھا تو پچھلے بارہ سالوں میں انکے کتنے دیوان طبع ہوئے یا کس کتاب پر تنقیدی مضمون یا تبصرہ یا کوئی اور نثری تحریر کس ادبی مجّلے میں شائع ہوئی ہمارے شہر کے کرامت گردیزی صاحب جو اب اس شہر میں نہیں رہتے لیکن اب بہی ہمارے دل کے بہت قریب ہیں ہان تو میں کہہ رہا تھا کہ کرامت گردیزی صاحب۔۔۔اور آپ خود۔۔یونس اعجاز صاحب نادر درانی صاحب۔۔مسعود قاضی صاحب۔۔نور امروہی صاحب حنیف اخگر صاحب اور کئی اور اہل سخن امریکہ کی دوسری ریاستوں میں ٹکٹ بھیج کر بلوائے گئے اور رونق محفل بنائے گئےہیں ان میں یہ نام تو ڈھونڈئیے ذرا۔۔اور اگر معقول اردو بول لینا ہی ادب دانی کے زمرے میں آتا ہےتو ضیاء محی الدین نہ شاعر ہیں نہ ادیب۔۔۔اور کئی دختران بام اچھی اردو بولنے میں ملکہ رکھتی تھیں مگر ان کا ادب میں کیا مقام ہے؟
اب بات ہو جائے بہن عظمیٰ محمود سے میری بہن آپکو چونکہ بہت غصہ ہے اور ہونا بھی چاہئیے تھا اس غصے میں آپ نے دو باتیں لکھیں ایک میری اس اہم موضوع پر خاموشی دوسری
S ELF PROMOTION ۔۔۔۔۔پہلی بات خاموشی کی تو بی بی شریف آدمی اپنی عزت سےڈرتا ہے خاص طور پر جب مد مقابل آپکے معیار کا نہ ہو۔۔۔۔تمہیں دشمن اگر سمجھں تو کیسے۔ تم اس معیار تک پہنچے نہیں ہو۔۔لیکن اب جب آپ نے کہا ہے کہ لوگوں کی عزت بازی پر لگی ہے اور آپ خاموش ہیں تو لیجئے کل جو بات بند ہونٹوں سے کہی تھی میں نے آج اس بات کو منہ کھول کر کہے دیتا ہوں آپ نے شاہ عالم صاحب کے بارے میں دریافت کیا ہے میں نے آج ان سے بات کی انہوں نے جو کچھ کہا وہ یہاںتحریر ہے وہ خود بھی اس بلاگ میں اپنا حلفیہ بیان لکھیں گے اور اپنا ای میل ایڈریس اور ٹیلیفون نمبر بھی لکھیں گ
ے تاکہ انہیں فرضی کردار نہ سمجھا جائےاور بہن عظمیٰ محمود چاہین تو ان سے ٹیلیفون پر بھی بات کر سکتی ہیں اچھے شریف فیملی والے آدمی ہیں اگلے ہفتے ان کی بیٹی کی شادی بھی ہورہی ہے انہوں نے کہا ” میں خدا کو حاضر و ناظر جان کر اپنے بچوں کی قسم کھا کر کہہ سکتا ہوںکہ کل 12 جون2009 سے پہلے میں نے عالمی اخبار کا نام بھی نہیں سنا۔ تھا نہ پڑھا تھا نہ ہی میں منظور قاضی صاحب یا عظمی محمود صاحبہ کے نام سےبھی واقف تھا اور نہ ہی میں نے گوگل میں وہ تحریر لکھی نہ پڑھی اور اب تو شاید لکھنے والے نے اسے ڈیلیٹ بھی کردی ہے” یہ تحریر لکھنے کے بعد میں نے ٹیلیفون کر کے شاہ عالم صاحب کہ سنائی اور حاشا و کلّہ انہاں نے کہا کہ ترمزی بھائی بالکل درست ہے لفظ بہ لفظ درست ہے اور اس وقت میں کام پر ہوں شام کو گھر جاکرّ اس بلاگ پر لکھ دونگا ۔۔۔۔ دوسری بات
self promotion کی آتی ہے تو بی بی کاش آپ اس شہر کے کچھ ادبی دوستون سے بات کر سکتیں طویل گفتگو self promotion کے زمرے میں آجائے گی گواہ یہیں موجود ہے میری بڑی بہن ڈاکٹر پنہاں جو مجھے کئی مرتبہ ڈانٹ چکی ہیں کہ ترمزی بھائی یہ بات تو بہت غلط ہےکہ آپ اپنی تحریر پر اپنا نام نہیں لکھتے یہ تو ایک غلط رسم پڑ جائے گی اور کل کو کوئی بھی کچھ بھی بغیر نام کے لکھ دے گا اور کسی کو اس کا نام معلوم نہ ہوسکے گا۔ دوسری بات کی گواہ بھی وہی ہیں کہ میں نے پہلے تین سال ریڈیو پر پروگرام کیا اور اب ڈھائی سال سے پروگرام کر رہا ہوں میرے شہر کے لوگوں سے قسم دے کر پوچھ لیجئے مین نے کبھی ریڈیو پر اپنا نام نہیں لیا یہ دنیا کے پروگرامرز مین واحد مثال ہے ( self promotion)….ہاںمجھے خوشی ہے کہ یہ بلاگ “زیاں” اپنی دو روزہ عمر گزار کر با الا آخر اپنے انجام کو پہنچا اور قرطاس ادب سے بے دخل کر دیا گیا۔۔۔۔۔ (ایک انتہائی اہم نکتہ(۔۔۔گوگل پر طبع ہونے والی غلاظت کے لئے موصوف نے لکھا کہ یہ بات آرلنٹن ڈیلس میں رہنے والے ایک شخص شاہ عالم نے لکھی ہے میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے اگر اس بیان کو درست مان لیا جائے تو موصوف کو شاہ عالم سے سخت نفرت ہونی چاہئے تھی کہ شاہ عالم کی وجہ سے انکا دامن داغ دار ہو رہا ہے دوءم یہ کہ شاہ عالم عالمی اخبار اور احباب کے بارے مین کیچڑ اچھال رہا ہے بخلاف اس کےموصوف نے 14 جون کو لکھا جو ابھی ریکارد میں موجود ہے کہ شاہ عالم اور نور امروہی دو بڑے شعراء ہیں ان کے لئے بلاگ کھولا جائے شاہ عالم کا کمال یہ ہے کہ انکی ہر غزل کا رنگ دوسری غزل سے جدا ہوتا ہے میری نظر میں یہ ایک بہت بڑی بات ہے ( لمحہ فکریہ(۔۔آپکی اور آپ سب کی محبتوں کا امین۔۔۔۔۔۔۔۔
(انتظامیہ کی طرف سے نوٹ )
جناب امین ترمذی کا یہ تبصرہ ان کی طرف سے جواب کا حق استعمال کرنے کے لیئے شائع کیا جا رھا ھے اور اس کے بعد کسی کو کوئی سوال جواب کرنا ھو تو اپنی ذاتی ای میل استعمال کریں ۔عالمی اخبار کا بلاگ ذاتی اور مقامی مسائل پر بحث کی جگہ نہیں ھے ۔امید ھے آپ سب ھم سے تعاون کریں گے ۔
میں بہت ممنون ہوں امین ترمزی صاحب کا جنھوں نے مجھے عالمی اخبار کے بارے مین معلومات بہم پہونچائیں۔ صفدر ہمدانی اور اصف جیلانی ایسی شخصیتوں میں شمار ہوتے ہیں جو اردو کی خدمت کے حوالے سے کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ اس کے علاوہ عالمی اخبار کی پوری ٹیم قابل تعریف ہے ۔
امین ترمزی بھائی نے میرے بارے میں جو کچھ بھی لکھا ہے وہ حرف بہ حرف درست ہے۔ میں عظمہ بہن سے درخواست کرونگا کہ وہ اگر چاہیں تو مجھ سے اس سلسلے میں بات کر سکتی ہیں۔ میں مزید کچھ لکھنے سے قاصر ہوں کہ سب ہدف کردیا جائے گا اب خدا جانے میری یہ تحریر بھی قابل اشاعت ہوگی یا نہیں۔ میں ممنون ہونگا اگر شائع کردیا جاے۔ شکریہ۔
عبدالہ نے کہا ہے:
May 22, 2009 بوقت 4:19 pm ایڈٹ
معاف کیجےء انگریزی میں ہندسے لکھنے کی وجہ غلطی ہوگئ میرے دونوں ناموں کا حاصل جمع 1363 آتاہے ہمارے ہاں سب کے تاریخی نام ہیں میرے بڑے بھائ کا نام نواب ظفر الملک ہے جس سے 1360 ہجری آتا ہے میری چھوٹی بہن کا تاریخی نام مہرخورشید ہے جس کا حاصل جمع 1365 ہجری آتا ہے ہو سکتا بہت سے لوگوں کے لےء یہ سب باتیں غیر ضروری ہوں لیکن یہ بہر حال اُردو ادب کا حصہ ہے شکریہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مندرجہ بالا تحریر دراصل ہماری محبتوں کے امین ترمذی صاحب کی ہے جسے وہ عبداللہ کے نام سے میرے ایک پرانے ( نومبر 2008 ) کے بلا گ میں شایع کرچکے ہیں ۔ یہ بلاگ میں نے 786 اور 92 نمبروں کی وضاحت کے لیے کھولا تھا۔
اس تحریر کو میں کاپی اور پیسٹ کی مدد سے اس بلاگ میں ( جس کو میں ترمذی صاحب کے نام پر کھولا ہوں ) چسپاں کررہا ہوں اس لیے کہ تاریخ نویسی ادب کا ایک اہم موضوع ہے اور مشکل فن بھی ، جس سے آج کل کافی لوگ ناواقف ہیں ۔ امین ترمذی کے والدین نے اس علم پر عبور حاصل کرکے اپنے بچوں کے نام انکی تاریخ پیدائش کے نمبروں کے امتزاج سے تجویز کیا اور استعمال کیا۔
اردو شاعری کے اساتذہ نے اس علم کا کافی اچھے طریقے سے مظاہرہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
فقط :
منظور قاضی از جرمنی
جناب سلام علیکم
امیں صاحب اور شاہ عالم صاحب کا بھت بھت شکریہ کے انھوں نے اھم حقائق بیان کئے اور عظمی بیٹی کو بھت دعائں کہ انکی تحریک پر یہ سب قرار پایا
امید کہ انتظامیہ مزکورہ صاحب کو شرکت کی مراعات عظا کرنے سے قبل یہاں کے اخلاقی حدود سے مطکع فرمادیں گی تاکہ اس بلاگ برادری میں امن اور چین قائم رھے
میرے خیال میں میں نے کوئ قابل اعتراض بات نھیں لکھی ھے امید کہ میرے اس تبصرہ پر مقراض کا استعمال نہ ھوگا
ورنہ ھاتھون میں گھٹیا کی شکایت کے باوجود بہ مشکل لکھی گئ تحریر ، اگر حذف ھو جائے تو پھر بلاگ کی قرائت کے علاوہ آئندہ میں کچھ نہ کرسکوں گا
شاہ نور قادری
سلام علیکم
جناب امیں ترمزی صاحب اور بھائ شاہ عالم صاحب آپ حضرات کا تہہ دل سے شکریہ
امین بھا ئ صاحب میں آپ کی بے حد شکر گزار ہوں اور میں نے آپ کی ای میل کا جواب بھی پیش کیا امید کہ آپ اسی طرح جرعت مندی کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔
ایک اور صا حب جنکے پیچھے خاص طور سے ” صاحب شر ” پڑا ہوا تھا مجھے ای میل میں مشوروں سے نوازنے کی کوشش کی ھے حالانکہ ان حضرت سے
بر وقت بس ایک ہی امید رہی کہ وہ خود آ کر اپنا حساب کتاب برابر کرتے۔۔۔۔ یعنی بجائے دوسروں کی آڑ میں روپوش ہوکر تما شہ دیکھنے کے
بہر حال اللہ تعلی نے تمام مردوں کو ھمت مردان سے نہیں نوازا ھے
مجھے۔۔۔۔ نیک دعاؤں ۔۔۔میں یاد رکھنا
عظمی محمود
ترمزی صاحب
۔
یہاں کم از کم سات باتیں آپ نے غلط لکھی ھیں۔ مگر میں آپ کی کسی بات کا جواب نہیں دوں گی۔ صرف اتنا کہوں گی بقول شخصے کہ
” ھر داغ ھے اس دل میں فقظ داغِ ندامت ۔”
۔
آغاز میں آپ مجھے میرے بارے میں یہ خبر دینے آگئے تھے خود ھی ، میری ھمدردی میں کہ ( بقول آپ کے ) میں کیچڑ میں کودی ھوں ۔اور انجام پہ (کسی کے بلانے سے ھی سھی) کیچڑ میں پڑی میری لاش کو ٹھکانے لگانےکے لئے تشریف لے آئے ۔ عنایت کرم شکریہ مہربانی ۔آپ سے مجھے یہی توقعات تھیں۔ بھت شکریہ۔
۔
فقط آپ کی “بڑی” بہن
۔
پنہاںؔ
بنہاں باجی اسلام علیکم آپ نے میری ست عیبی تحریر پڑھ لی میرے لئے اعزاز ہے دل کی گہرائیوں سے آپ کو تسلیمات۔۔ میرے کسی لفظ میں خدا را طنز نہ تلاش کریں اور میرے خلوص و عّقیدت پہ اعتماد کریں مگر ایک ننھی سی شکایت۔ آپ نے تحریر کے اختتام پر بڑی بہن لکھا ہے اور القاب میں ترمزی صاحب لکھا ہے مجھے میرے مقام پر رہنے دیں اور چھوٹے بھائی والی شفقت برتیں ۔۔ آبکی شفقتوں کا طالب ہوں ۔بہن عظمی محمود کو دعائین اور شکر خدا کہ ان کے سامنے سرخرو ہوا آپ کی ای میل ملی بہت شکریہ آپ سب کی محبتوں کا امین
تصحیح
۔
“ھر داغ ھے اس دل میں بجز داغ ندامت ”
۔
پنہاںؔ
سلام علیکم
امین ترمذی بھائ صاحب
شکریہ عزت افزائ کا آپ نئے بلاگ میں اپنا معلوماتی تبصرہ شائع کیا کریں سب لوگ منتظر ھیں
رہا دیگر معاملات کا تو دراصل
خانہ جنگی میں کسی کی جیت نہیں ہوتی۔ یہان کوئ بھی فاتح نھین۔صرف لوا حقین اپنے کشتگان کی لاشیں ڈھو تے ہیں
اللہ منصف ھے اور لوگوں کی فرما ئشوں کا پابند نھیں۔
اب اجزت چا ہون گی میں کمپیوٹر سے دور رہنا چاھتی ھون۔۔۔۔۔۔اس بلاگ میں یہ میرا آخری تبصرہ ہے فرصت ملے تو نئے بلاگ میں اپنی نگارشات کے ساتھ حاضر ھون گی
تھوڑی سی فرصت دے دیں
آپ سے درخواست ھے
کہ
مجھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نیک دعاؤں ۔۔۔۔۔میں یاد رکھنا ( دعاؤں کی اور بھی قسمیں میں نے یہاں دیکھی ھیں) عظمی
(میں نے کوئی ایمیل نہیں بھیجی ھے ) ۔ ( پنہاںؔ )
محترم ترمذی صاحب
سلام علیکم
آپ کے بقول
“آپ نے میری ست عیبی تحریر پڑھ لی ”
جناب
ھفت عیبی تو ممکن ھے
ست رنگی تو ممکن ھے
مگر یہ اردو ھندی کا نیا امتزاج ماشاللہ اردو میں نیا اضافہ ھوا ھے
اللہ برکت دے
مبارک
شاہ نور قادری
شاہ نور قادری صاحب شاید لغت میں ” ست خصمی ” کا لفظ دیکھ سکتےہیں ۔ ست ہندی کا لفظ مگر خصم عربی کا لفظ ۔
اردو کا دامن کافی وسیع ہے ۔
آپ کی تحریر کا انداز دلچسپ ہے ۔ اردو ہندی کا امتزاج ماشااللہ اردو میں نیا اضافہ کہکر آپ تعریف ہی کررہے ہونگے
بہر حال یہ آپ کا اور امین ترمذی صاحب کا معاملہ ہے
،،،،
فقط
ناظمِ بلاگ
منظورقاضی از جرمنی
محترم شاہ نور صاحب اسلام علیکم۔خداآپکا اقبال بلند کرے اور آپ کو صحت عطا کرے میں آپ کی اصلاح کا ممنون ہوں اور اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں جو یقیناً میں نے لکھنے کے بعد محسوس کی اور آئندہ یاد رکھوںگا دوسرے پڑھنے والوں کے لئے بھی اسے ذہن نشین رکھنا ضروری ہے محترم شاہ صاحب میں اور چیزوں کی طرح کمپیو ٹر میں بھی اناڑی ہوں تمام لوگ جملے توڑ کر پیراگراف بدل کر لکھتے ہیں اور میں اوّل تا آخر ایک لائن سے لکھتا چلا جاتا ہوں یقیناّ اسے بھی سیکھنے کی کوشش کروںگا میری ایک تحریر قائد اعظم والے بلاگ میں پڑھ کر اپنی رائے اور اصلاح سے نوازیں تو خوشی ہو گی آپ کا اور آپ سب کی محبتوں کا امین (ڈیلس ۔ٹکساس( اور لوگ بھی بہتر ہو گا اگر لکھا کریں کہ وہ کہاں سے ہیں تاکہ اندازہ ہو۔شکریہ
ہمارے دلوں کے مکین ، اور ہماری محبتوں کے امین ترمذی صاحب اب اس بات سے واقف ہوگئے ہونگے کہ پنہاں صاحبہ نے ایک نیا بلاگ شروع کیا ہے جس کے عنوان میں مسعود قاضی اور امین ترمذی اور میرا نام موجود ہے ۔
اس بلاگ میں امین ترمذی صاحب نے پنہاں صاحبہ کی یہ تحریر بھی پڑھ لی ہوگی کہ صرف اور صرف وہی بلاگ شعر وا دب سے متعلق رہے گا ( عالمی اخبار کی انتظامیہ کے حوالے سے ) ۔ اور عا؛لمی اخبار کے دوسرے تمام بلاگ جو اردو ادب اور شاعری پر تھے انکو ہمیشہ کے لیے منجمد کردیا گیا ہے ۔
اس لیے وہ اس موجودہ بلا گ کو ( جو میں نے انکے لیے شروع کیاتھا) صرف اپنے اعلا نات اور کسی غیر شعر وادب کے موضوع کے لیے ہی استعما ل کرسکتے ہیں۔ ( معاشیات ، عمرانیات ، سیاسیات اور مختلف ممالک کی تواریخ جیسے موضوعات پر لکھنے پر کوئی قد غن نہیں ہے )
میں اس سلسلے میں امین ترمذی صاحب سے معافی کا خواستگار ہوں ۔
امید کہ امین ترمذی صاحب ہمارے نئے بلاگ کو اپنی تحریروں سے رونق بخشینگے۔
ویسے وہ دوسرے بلاگوں میں بھی اپنے تبصرے شامل کرسکتے ہیں
ہم سب انشااللہ 21 جون کے پروگرام کو اور جناب صفدر ھمدانی صاحب کے انٹرویو کو سننے کی کوشش کرینگے ۔
خیر اندیش
منظور قاضی از جرمنی ۔
محترم ہمدانی صاحب اسلام علیکم میں ترمذی صاحب کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے آپ کہ جوابی ای میل کر رہی ہوں میرا نام تلمیذ فاطمہ برنی ہے۔ پروگرام کا نام “بزب ادب ” ہے ۔ یہ پروگرام ہر اتوار کو سنٹرل امیرکا وقت کے مطابق سات بجے سے نو بجے تک ہوتا ہے لندن میں اس وقت رات کے ایک بجے ہونگے اس پروگرام کو پوری دنیا میںfunasia.net پر سنا جاسکتا ہے ۔ ریڈیو اسٹیشن کا نام فن ایشیا ء ریڈیو ہے۔ میں اس پروگرام سے گزشتہ ایک سال سے وابستہ ہوں ترمذی صاحب یہ پروگرام کئی سالوں سے کر رہے ہیں۔ محرم میں ہم نے اردو مرثیے کی تاریخ پر پروگرام کیاتھا۔ اس پروگرام میں عرب میں مرثیہ۔ ایران میں مرثیہ۔ صفوی خاندان کی مرثیہ نگاری میں خدمات۔ بر صغیر میں مرثیہ۔ غرض ایک تفصیلی گفتگو۔ پروگرام میں بابائے مرثیہ میر انیس کا ایک مرثیہ ترمذی صاحب نے اپنے مخصوص انداز میں پڑھا۔ اس کے علاوہ نو تصنیف مرثیہ نگاری میں جناب جوش ملیح آبادی کا مرثیہ انکی اپنی آواز میں پیش کیا گیا۔ ربیع الاوّل میں ہم نے نّعت رسول مقبول کی تاریخ پر پروگرام کیا جس میں بتا گیا کہ تاریخ کا پہلا مرثیہ حضرت ابو طالب نےلکھا جس میں انہوں نےکہا کہ عرب کے قابل فخر خاندان قریش کی جڑ اور بنیاد عبدالمناف ہیں اور قریش مکہ میں قابل فخر ہمارا بھتیجا ہے اس پروگرام میں ہم نے جامعہ کراچی کی معلمہ محترمہ تنظیم الفردوس صاحبہ سے براہ راست گفتگو کی تنظیم الفردوس صاحبہ نے بابائے نعت گوئی مولانا رضا خان بریلوی پر ڈاکٹریٹ کی سند لی ہے۔ گذشتہ سال ہم نے اردو کی نسائی شاعری کی تاریخ اور اظہار کے مختلف رویّوں اور تبادلوں پر بات کی گئی۔ علاقائی ادب پر بھی ہم نے ایک پروگرام نشر کیا جس میں پنجابی ادب کا جایزہ پیش کیا گیا ۔ ہیر وارث شاہ پر ترمذی صاحب نے دو گھنٹے پنجابی زبان میں پروگرام کر کے سامعین کو حیران کر دیا۔ ہم نے بابابلھے شاہ ۔ ٹیگور۔ قاضی نذرالاسلام۔ خلیل جبران۔ عمر خیام۔ مولانا رومی۔ پروین شاکر۔ منٹو۔ ڈاکٹر اختر حسین رائے پوری۔ عصمت چغتائی۔ قرت العین حیدر۔ مجروح سلطان پوری۔ علامہ اقبال۔ حفیظ جالندھری۔ مجید امجد۔ ناصر کاظمی۔ ابن انشاء۔ فیض۔ فراز۔ راشد۔ غلام عباس۔ خواجہ احمد عباس۔منشی پریم چند۔ امریتا پریتم۔ مرزا ہادی بیگ رسوا۔ اور امیر خسرو پر پروگرام پیش کئے۔۔یہ فہرست طویل ہے۔مگر حافظے کی بنیاد پر جو یاد آیا لکھدیا ہے۔ یہ تمام موضقعات ظاہر ہے تحقیق کا مطالبہ کرتے ہیں اور ترمذی صاحب اس مطالبے کو حت الامکان پورا کرنے کی کوشش کر تے ہیں مختلف مواقع پر شعراء کا انٹرویو بھی نشر کیا جاتا ہے۔ مثلاً ذکیہ غزل۔ عشرت آفرین۔ نون میم دانش۔ حنیف اخگر(مرحوم) وغیرہ سے ہم دوران گفتگو ادبی تبادلہ خیال کرتے ہیں جو یقیناً کچھ سامعین کے جمالیاتی ذوق کی تسکین کا سبب ہوتے ہیں۔ پروگرام کے دوران میری کوشش ہوتی ہے کہ ادیب یا تحریر کا سیاسی، سماجی۔ اور تاریخی پس منظر (اگر میرے علم مہں ہو ) کی توضیع کروں۔ مجھے امید ہے کہ میں نےپروگرام سے متعلق خاطر خواہ معلومات دی ہونگی پھر بھی اگر سہواً کوئی حصہ رہ گیا ہو تو مطلع کیجئے گا۔ سکریہ تلمیذ فاطمہ برنی (آپ سے کل ٹیلیفون پر مزید گفتگو ہوگی)
محترمہ تلمیذ فا طمہ برنی صاحبہ سے گذارش ہے کہ وہ اپنا تبصرہ از سر نو لکھکر ” تبصرہ ارسال کریں ” کے بٹن کو دبادیں۔
انتظار رہے گا۔
شاید وہ بھی امین ترمذی صاحب کے ساتھ ساتھ صفدر ھمدانی صاحب کا انٹر ویو لینگی ۔
شکریہ
منطور قاضی از جرمنی
جناب ابن صفی پر ٍیر تجارتی ویب سائٹ دیکھنے کی دعوت:
http://www.wadi-e-urdu.com
خیر اندیش
راشد اشرف
ماشاءاللہ