لندن میں آن لائن ٹیلی ویژن ”ولایت ٹی وی” کی باقاعدہ نشریات کا آغاز ہو گیا

مورخہ 17ستمبر 2011بروزہفتہ برطانوی وقت کے مطابق بوقت ایک بجے دوپہر ایک آن لائن کمیونٹی ٹی وی چینل ‘‘ولایت ٹی وی‘‘ کی باقاعدہ نشریات کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کو لندن کے ایک مقامی اسٹوڈیو سے براہ راست نشر کیا گیا

Watch live streaming video from wilayat_tv at livestream.com

یہ چینل گزشتہ ماہ سے اپنی آزمائشی نشریات کر رہا تھا جو الحمد اللہ اب باقاعدہ اذان ظہر کے بعد سے نشریات شروع کر چکا ہے یاد رہے کہ اس چینل کا نام ولایت ٹی وی ہے اور اس کی لندن سے نشریات جاری ہوئی

اس ادارے کے سربراہ اعلی جناب صفدر ہمدانی ، نے اپنی افتتاحی پیام میں جو کہ اپنے نجی کام کے سلسلے میں جرمنی گئے ہوئے تھے اور وہاں سے انٹرنیٹ کے جدید سہولیات کو استعمال کرنے ہوئے اپے ناظرین کے لئے پروگرام نشر کیا اور اپنے پیام میں کہا کہ اس ٹیلی وثرن کو کسی مالی معاونت کی ضرورت نہیں ہے اور اس کے ممبر آپ بھی بن کر اس میں پروگرام کر کے شمولیت کر سکتے ہیں اور آپ کو صرف اور صرف ایک پاک فکر کی ضرورت ہے جو کہ علم علم اور قلم کو محفوظ کر سکے

صفدر ھمدانی نے کہا کہ برطانیہ میں سکائی کے ذریعے چلنے والے مسلکی ٹی وی اسلام کو اور مکتب اہلبیت کو بدنام کر رہے ہیں اور ان ٹی وی کی انتظامیہ کے لوگ سارا سارا دن ٹی وی پر بیٹھ کر معصوم لوگوں کو لوٹنے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسلام میں اتحاد کی بجائے نفاق پیدا کیا گیا ہے اور برصغیر کی مسلکی جنگوں کو برطانیہ میں ہوا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ایک آفاقی دین ہے لیکن اس کے ماننے والوں کی ایک غالب اکثریت اسلام کی حقانیت سے آشنا نہیں اور انہیں نام نہاد ملاں اور مولوی نے یہی بتایا ہے کہ دین کا مطلب نماز،روزہ،حج اور زکوات ہے۔ انہوں نے ناظرین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے آزمائشی نشریات کو سراہا

صفدر ھمدانی نے کہا کہ دین اور دنیا کو الگ الگ نہیں کیا جاسکتا اور یہ دنیا ہی تو انسان کی آزمائش ہے۔اس لیئے ولایت ٹی وی کوئی کٹھ ملائیت کے مقصد کے ساتھ میدان میں نہیں آیا بلکہ متوازن پروگراموں کے ساتھ اس عملی میدان میں اترا ہے جسمیں موسیقی،ڈرامہ،حالات حاضرہ اور خبروں کے پروگرام بھی شامل ہونگے

دو گھنٹے کی لائیو نشریات میں لندن سے اکمل سید نے بھی اپنے نشر پروگرام میں ناظرین کو ایک بک بینک کا پیام دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے پاس کوئی فاتو کتاب موجود ہے تو وہ ہمارے پاس صرف اور صرف اپنے نام اور بتادیں ہم اس کو خود اس کے ضرورت مند تک پحنچا دیں گے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے بھی اس بات پر زور دیا کہ رقم نہیں درکار صرف اور صرف شخصی اعانت در کار ہے جس کی علمی اور قلمی فکر ادارہ ولایت ٹی وی کے کارکنان سے ملتی ہے قدم بڑھا ئے اور ساتھ چلے تاکہ علم کی شمع کو روشن کیا جا سکے۔

نشریات کے دوران یہ بات بھی سننے کو ملی کہ بلا تفریق دین و ملسک ہر دور میں انسانی سماج کے درمیان اہمیت کا حامل ولایت ٹی وی نشریات کا باقاعدہ آغاز کر رہا ہے اور کون نہیں جانتا کہ ولایت ہی وہ مقدمہ ہے جو انسانی معاشرے کی نشکیل کے لئے ایک خاندان ثابت ہو گا۔

جناب آل عمران جو کہ ادارہ کی تکنیکی مہارت کے ذمہ دار بھی ہیں نے اپنے پیام میں اسی بات پر زور دیا اور مجالس اور محافل میں شرکت کے درخواست کے علاوہ پوری دنیا میں ہونے والے پروگرمواں کے میں مدد کرنے کا وعدہ کیا کہ انشااللہ اس ٹی وی پر نشر کیے جا سکے گیں اس ٹی وی کی پوری کوشش ہو گی کہ اس پر ناظرین جو پروگرام دیکھ سکیں گے وہ ان کی خواہش کے مطابق ہوں گے۔ اور ناظرین کے مشورہ اور باہمی صلاح سے بہتر پروگرام نشر کئے جائیں گے۔ لندن کے مقامی افراد کے علاوہ بیرونی دنیا کے لوگوں نے بھی اس براہ راست پروگرام کو خوب سراہا۔

13 thoughts on “لندن میں آن لائن ٹیلی ویژن ”ولایت ٹی وی” کی باقاعدہ نشریات کا آغاز ہو گیا”

  1. ولایت ٹی وی کی باقاعدہ نشریات پر اسکے روح رواں محترم المقام صفدر ہمدانی اور ان کی ٹیم کو بہت مبارک باد جنہوں نے اس ٹی وی کو ممکن بنایا بے شک ہمیں اس وقت ایک ایسے نشریاتی ادارے کی ضرورت ہے جو بین المسلکی اتحاد کا داعی ہو اور بین المذہبی ہم آہنگی کو قائم کرے تا کہ ہم اسلام کی اصل تصویر دنیا کے سامنے پیش کر سکیں ایک بار پھر سب کو بہت بہت مبارک ہو

  2. بہت بہت تہنیت اور مبارک باد ولایت ٹی وی کی باقاعدہ نشریات کا آغاز کرنے پر محترم ھمدانی صاحب آپکوآپکی ٹیم اور ھر ساتھی کو
    مبارک باد خدا بصدقہ آل محمّد و آل محمّد علیہ السلام آپ حضرات کو آپکی محنت اور مقاصد میں سنہری کامیابی عطا فرمائے آمین ثمہ آمین

  3. ولایت ٹی وی کی کامیاب لانچنگ پر بابا اور ان کی ٹیم کو مبارکباد۔۔۔

  4. بہت بہت مبارک باد ولایت ٹی وی کی باقاعدہ نشریات کا آغاز کرنے پر محترم ھمدانی صاحب آپکوآپکی ٹیم اور ھر ساتھی کو
    مبارک باد خدا بصدقہ آل محمّد و آل محمّد علیہ السلام آپ حضرات کو آپکی محنت اور مقاصد میں سنہری کامیابی عطا فرمائے آمین ثمہ آمین

  5. تمام احباب کو ولایت ٹی وی کی باقاعدہ نشریات کا آغاز مبارک ہو ۔
    لائقِ صد افتخار ہیں محترم ھمدانی صاحب اور انکی ٹیم جو منافقت بھرے اس پر آشوب دور میں ولایت محمد و آلِ محمد (ص) کے ذریعے فہم دین و دنیا کی ترویج کر رہے ہیں
    مولا (ع) آپ کی حفاظت فرمایئں اور ولایت ٹی وی کو دن دونی رات چوگنی ترقی ہو آمین۔

  6. لندن میں آن لائن ٹیلی ویژن ”ولایت ٹی وی” کی باقاعدہ نشریات کا آغاز ہو گیا
    یہ تو بہت بڑی خوشخبری ھے اور یہ عالمی اخبار کے روح رواں اور قافلہ سالار ھم سب کے لیے بہت محترم اور بہت قد آور علمی وادبی شخصیت ریڈیو کی ایک دینا کا ایک بہت مستند نام محترم المقام صفدر ھمدانی صاحب کی دن رات کی کاوشوں کا ثمر ھے ۔ خبر میں نے کل ھی پڑ ھ لی تھی مگر ڈیڑھ من تازہ اور خوش ذائقہ اصلی گھی سے خاص طور پر تیار کی گی مٹھائ کی تقیسم اور اس کو اپنے سارے مختلف ملکوں میں بر وقت پہچانا بھی تو ایک مشکل کام تھا بہرحال ھم نے یہ کام خواب میں بخوبی سرانجام دیا ، ماشا اللہ ستمبر کا مہینہ تو بہت مبارک ھے عالمی اخبار کے لیے ، اللہ تعالی آپ سب کو اس نیک کام کرنے کا اجر عطا فرماۓ اور دارین میں اس کا صلہ عطا فرماۓ ۔ آمین ثمہ آمین ۔

    انشا اللہ نشریاتی اداروں میںولایت ٹی وی سب سے عمدہ اور اعلی مقام حاصل کریگا آمین ثمہ آمین اللہ تعالی بحق ممحد اور آل محمد آپ کو ھر علمی ادبی قلمی محاذ پر خوب خوب ترقی عطا فرماۓ آمین ثمہ آمین

    مجھے ولایت ٹی وی کا نام ھی بہت اچھا لگا ، کویت سے سارے احباب آپ کو مبارک باد دے رھے ھیں ملک نورمحمد صاحب بھی آپ کو ھمشیہ سلام کہتے ھیں ۔ مونس بھائ ۔ اور ۔ رمضان بھی بہت مبارک باد دے رھے تھے ۔رمضان بہت محبت کرنے والے مخلص انسان ھیں اور اپنے بزنس کے سلسلے میں واقعی بہت مصروف رھتے ھیں ان کا وعدہ ھے کہ وہ تصویروں والا وعدہ بھی جلد پورا کرنیگے ایک بار پھر تہہ دل سے مبارک باد قبول کیجیے

  7. شاھین بہن یہ کیا مٹھائی تازہ لذیذ خوش ذائقہ اور وہ بھی دیسی گھی سے تیار کردہ لیکن خواب کا کہہ کر ایک میٹھے خواب سے جگا دیا

  8. فاطمہ جی نکڑ پر مٹھائی کی دوکان تو ہو گی ۔۔ پلیز جب اپنے لینے جائیں گی تو ہم سب کے لئے بھی لیتی آئے گا ۔۔ مجھے بھی مٹھے میٹھے گلاب جامن اور رس ملائی جلیبی قسم کے خواب آنے لگے ہیں

  9. مولائے کائنات حضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام فرماتے ہیں‌ کہ زیادہ لعنت ملامت نہ کرو کیونکہ اس سے نفرتیں بڑھتی ہیں۔ آغا صاحب کی بات بلکل درست ہے کہ کچھ مسلکی ٹی وی والوں‌ نے محبت کے بجائے نفرت کو مسلک بنا لیا تھا اور اس طرح اس ہستی کے فرمان کو بھلا بیٹھے جو ممبعہء محبت ہے۔ آغا صاحب کی سربراہی میں انشاء اللہ ناضرین کو اس چائنل پہ دین اور دنیا دونوں ہی ملیں گے۔ میں اس ٹیم کا ادنیٰ سا کارکن ہوں اور میں‌اپنی خدمت کا مکمل یقین دلاتا ہوں۔ دیکھتے رہئے ولایت ٹی وی۔

  10. ماشاء اللہ۔ دعا ہے کہ اللہ کریم ہمیں حق سمجھنے، اس پر عمل پیرا ہونے اور اسے عام کرنے کی مزید توفیقات عنایت فرمائے۔ اس موقعے پر میں ولایت ٹی وی کی پوری جماعت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

  11. برادرم مصباح.سلامت باشد. ہمارا ہر کام ہر منصوبہ بے سروسامانی کا ہے اور اسے بھی اسی طرح شروع کیا ہے.جو میرے اللہ پاک،انکے حبیب پاک اور انکی اہلبیت کو منظور

  12. آغا جی مجھے معلوم ہے کہ آپ نے پہلے سے بڑی مشکل کا بیڑا اٹھایا ہے، لیکن آپ کے لئے یہ کوئی نیا کام بھی نہیں ہے۔ آپ کے لئے تہہ دل سے دعا گو ہیں کہ دامے درمے سخنے اس کام کی ترقی ہو، اداء الحق ہو سکے اور آپ کی عزت و توقیر میں اللہ کریم مزید اضافے فرمائے۔ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *