میں سوچ ہی رہی تھی کہ ایسا کبھی ہو ہی نہیں سکتا کہ محترم المقام جناب صفدر ہمدانی کی سالگرہ ہو اور زرقا مبارکباد نہ دے . آج یہی سوچتے ہوئے ہوسپٹل سے نکلی تھی کہ گھر پہنچتے ہی زرقا کو خریت کا فون کرونگی . جیسے ہی جی میل کھولی کہ زرقا کا نمبر دیکھ سکوں ( جب سے میرا موبائل فون خراب ہوا ہے تب سے میں نےفون نمبر جی میل میں محفوظ کرنے شروع کر رکھے ہیں ) .. وہاں فون نمبر تو کیا دیکھتی پہلے زرقا کی میل پڑھی … میرے ہوش و حواس اس وقت سے گم ہیں .. کیو کروں اور کیا نہ سوچوں .. اسے اس وقت سے کئی بار فون کر چکی ہوں لیکن زرقا فون بھی نہیں اٹھا رہی ..
دوستو اس نے لکھا ہے کہ کل رات کو اس کے سب سے چھوٹے دیور کو ڈاکوؤں نے گھرمیں گھس کرقتل کر دیا …انا للہ و انا الیہ راجعون اور وہ اخبار پر کچھ دنوں نہیں آسکے گی … دیکھا آپ نے میں یونہی زرقا سے محبت نہیں کرتی .. اس میں احساس زمہ داری سانس کی طرح رہتا ہے … اس لئے جب وہ دو دن بھی اخبار پر نظر نہ آئے مجھے گھبراہٹ ہونے لگتی ہے …
ہماری پیاری بہن زرقا مفتی کو اس وقت ہم سب کی دعاؤں کی بہت ضرورت ہے . آیئے ہم سب اس کے دیور کے لئے سورت فاتحہ پڑھ کر دعائے مغفرت کریں اور تمام لواحقین کے لئے صبر کی دعا کریں .. ہائے ہماری بہن زرقا اور اس کے اہل خانہ پر بڑا کڑا وقت آ پڑا ہے .. زرقا اپنے میکے سے زیادہ سسرال والوں سے قریب ہے . زرقا سے جب بھی فون پر بات ہوتی ہے وہ انہی کے تذکرے سے اپنے گھر کی بات شروع کرتی ہے اور انہیں کے تذکے پر ختم .. ابھی پچھلے سال جب اس کی امی کا ایکسڈینٹ ہو گیا تھا تو اس کے سسرال والوں نے اس کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر اس کی ساری مشکلیں اس کے ساتھ ہی اٹھا ئی تھیں …
اللہ کریم اپنے حبیب اور ان کی آل پاک کے صدقے زرقا پر اور ہمارے ہر بہن بھائی پر آئی ہوئی مشکلوں کو دور فرمائے ..آمین

پیاری زرقا یہ خبر میں نے کیسے لگائی ہے یہ میں جانتی ہوں یا میرا خدا … اتنی دکھی ہو رہی ہوں کہ بتا نہیں سکتی … میں اور میرے ساتھ میرے گھر والے اور میرے تمام احباب دکھ کی اس گھڑی میں تمہارے اور تمہارے اہل خانہ کے حوصلے کے لئے دعاگو ہوں .. بس اس وقت اور کچھ نہیں لکھ سکونگی …بس تعزیت قبول کرو اور اپنے اہل خانہ تک ہماری اور بلاگ فیملی کے ہر فرد کی تعزیت پہنچا دو .. کاش ہمارے بس میں کچھ ہو سکتا ..
زرقا مفتی صاحبہ میں ذاتی طور پر اپنے اہل خانہ اور تمام عالمی اخبار کی طرف سے تعزیت پیش کرتا ہوں اور مغفرت کے لیئے دعا گو ہوں.ہمارے یہ جزبات اپنے اہل خاندان تک بھی پہنچا دیجئے گا. اللہ پاک آپکو صبر جمیل عطا کرے، خد اجانے اس ملک کی لاقانونیت اور بد امنی ہم سب کو کہاں لے کر جائے گی.
بری خبر ہے۔ اللہ مرحوم کے اہل خانہ کو صبر دے۔
یا خدا یہ سب کیا ہورہا ہے ہمارے ملک میں، مولا بس کردے……………… زرقا مفتی صاحبہ ہم سب آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور خداوندسے دعا ہے کہ وہ آپ سب کو صبر جمیل عطا کرے اور مرحوم کی مغفرت فرمائے آمین
کس قدر افسوس کا مقام ہے۔ ہم سب زرقا باجی اور انکے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ خدا آپ سب کو یہ غم سہنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔
اوه انا للہ و انا الیہ راجعو، ہم محترمہ زرقا بہن کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالٰی مرحوم کی مغفرت فرمائے
پیاری زرقا
بہت ہی دکھ ہوا یہ جان کر. اللہ آپ سب کو صبر جمیل عطا کرے.
آمین
انا للہ وانا الیہ الراجعون
کُلُّ نَفْس ذَائِقَۃُ الْمَوْت
بے شک دنیا اپنی منزل کی راہ پر گامزن ہے جس کا اختتام اللہ کے علم میں ہے لیکن یہ ایک دستور ہے، ایک طریقہ ہے کہ یہاں پر جو بھی آتا ہے وہ جانے کا پیغام ساتھ لے کر آتا ہے۔ جانے والے تو چلے جاتے ہیں لیکن ناگہانی موت کے زخم بہت تکلیف دیتے ہیں اور اپنے پیچھے رہ جانے والوں کے دلوں کو دکھاتے رہتے ۔
اس سے انکار نہیں کہ یہ غم کی گھڑی سہنا بہت مشکل ہوتی ہے، خاص اس صورت میں بھی جب کوئی اپنا ہو جائے ،ہم دکھ کی اس گھڑی میں محترمہ زرقا مفتی اور ان کے غم ذدہ اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور دعا گو ہیں کہ رب کریم ان کے چھوٹے دیور کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
میں محترمہ زرقا مفتی صاحبہ آپ کے غم میں شریک اور آپ کے دیور کی مغفرت کے لیئے دعا گو ہوں.
اللہ پاک آپکو صبر جمیل عطا کرے،
بہن زرقا بہت افسوس ہوا ہم سب آپ کے دکھ میں شریک ہیں۔ اللہ مر حوم کو جنت الفردوس عطا فرما ئےآمین۔
اسلام و علیکم
میں نے جیسے ہی فیس بک اوپن کی تو آپی کی طرف سے ایک میسج شو ہوا جس کا عنوان تھا کہ ہماری پیاری بہن زرقا مفتی کو اس وقت ہم سب کی بہت ضرورت ہے ۔ یہ پڑھتے ہی دل سے دُعا نکلی مولا خیر کرنا ۔ اب ساری تفصیل پڑھنے کے بعد دل دُکھ سے بھر گیا ہے ۔ اپنوں کو کھونے کے دُکھ اور اذیت سے میں بخوبی واقف ہوں اس لئے جانتی ہوں زرقا آپی اور اُن کے اہلِ خانہ پر کیا قیامت گزر رہی ہو گی ۔
میری دُعا ہے کہ اللہ پاک اپنی حبیب ( ص) اور ان کی آل ِ پاک (ع) کے صدقے زرقا آپی اور ان کے تمام اہلِ خانہ کو صب اور ہمت عطا فرمائے الہی آمین ۔ اور جانے والے کو جنت میں بُلند درجات عطا فرمائے الہی آمین ۔
اس دُکھ کی گھڑی میں ہم سب زرقا آپی آپ کے ساتھ ہیں ۔ خدا ہم سب کی ہر مشکل آسان فرمائے الہی آمین ۔
دُعا گو
ثمرین
اللہ زرقامفتی صاحبہ کے شہید دیور کو جنت میں اعلیٰ رتبہ عطا کرے ؛؛آمین اور تمام لواحقین کو صبر عطا کرے :آمین
ہم سب اللہ کی طرف سے آئے ہیں اور بالاخر اللہ ہی کی طرف واپس جائینگے : مگر قبل از وقت جانےوالوں کی جدائی کا صدمہ بے حد شدید ہوتا ہے: اسے بھی اللہ کی مرضی ہی کہ سکتے ہیں: اور اللہ کی مرضی پر راضی رہنا ہمارے ایمان کا تقاضہ ہے ۔
زرقا بیٹی،
اللہ پاک تم کو اور تمھارے تمام خاندان کو یہ صدمہء عظیم برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے آمین اب ہمارے وطن میں
یہی وقت آ لگا ہے کہ صرف زور آور کو جینے کا حق رہ گیا ہے
،
میں تمھارے تمام خاندان کو اس جواں مرگ کی تعزیت پیش کرتی ہوں
سوگوار
زائرہ بجّو
زرقا آپکے دیور کی ناگہانی موت پر ھم آپکے غم میں شریک ھیں اور مرحوم کے لیئے دعائے مغفرت کرتے ھیں خدا اپنی رحمت سے مرحوم
کے درجات کو بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں مقام اعلی عطا فرمائے آمین اور رب کریم اپنے رحم وکرم و نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
اور انکی آل پاک کے صدقے آپکو تمام اھل خانہ ومعتلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
اسلام علیکم
پیاری بہن زرقا مفتی اللہ آپ کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرماۓ ۔ اور آپ کے دیور کے درجات اللہ رحیم و کربم بلند فرماۓ آمین
بہن نگہت میں نے بھی سورۃ فاتحہ پڑھ کر مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے ۔اللہ قبول فرماۓ آمین
دل اس قدر دکھی ہے کہ سمجھ نہیں آتا کہ کس طرح تسلی دیں ۔
ہم سب آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔
عالم آرا
وینکوور
اوه انا للہ و انا الیہ راجعون، ہم محترمہ زرقا بہن کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالٰی مرحوم کی مغفرت فرمائے
نااللہ وانا الیہ راجعون۔ کل نفس ذائقۃ الموت
زرقا مفتی کے جوان سال دیور کی ناگہانی موت کی خبر پڑھ کر بہت افسوس ھوا ۔ ایک بہت قیمتی زندگی کچھہ درندہ صفت ڈاکوں کی وجہ سے خاک میں پنہاں ھوگی اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرماۓ اللہ پاک لواحقین کو صبر جمیل عطا فرماۓ ، بہت بڑا صدمہ ھے ، اللہ پاک زرقا مفتی کے خانوادے کو صبر واستقامت عطا فرماۓ ۔اس مشکل وقت میں ھم سب تمھارے ساھتہ ھیں زرقا ۔
میری بہن صبر کروجانتی ھوں ،مانتی ھوں کہ صبر بھی تو سب سے مشکل بہت کٹھن مرحلہ ھے ۔یہی مسلم و مومن کا امتحان ے کہ اس وقت صبر سے کام لیے ۔ھماری دعا ھے کہ ،اللہ پاک لواحقین کو سوگواروں کو یہ صدمہ سہنے کی طاقت عطا فرماۓ ۔اللہ پاک صبر کرنے والوں کے ساتھہ ھے۔ قرآن مجید میں معتدد مقامات پر صبر کی تلقین کی گی ھے
إِنَّمَا يُوَفَّى الصَّابِرُونَ أَجْرَهُم بِغَيْرِ حِسَابٍ)
“صبر کرنے والوں ہی کو ان کا پورا پورا اجر بلاحساب دیا جاتا ہے۔”
ارشاد باری ہے:
(وَاصْبِرُوا ۚ إِنَّ اللَّـهَ مَعَ الصَّابِرِين)
“اور صبر کرو، یقیناً اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔”
جو لوگ صبر کرتے ہیں اللہ ان سے محبت رکھتا ہے ۔ ارشاد باری ہے :
وَاللَّـهُ يُحِبُّ الصَّابِرِينَ)
“اور اللہ صبر کرنے والوں کو (ہی) چاہتا ہے۔
ابھی کچھ دیر پہلے میری زرقا سے فون پر بات ہوئی ہے .. صدمے سے نڈھال زرقا سے بات بھی نہیں ہو رہی تھی .. رندھے ہوئے لہجے میں بکھری بکھری باتیں .. مجھے اشکبار کر رہی ہیں .. لیکن یہ ذمہ داری بھی تو میری ہی ہے نہ کہ آپ سب کو بتاؤں کہ ہماری بہن زرقا پر اچانک یہ کیسا غم آپڑا ہے …
زرقا کے آنسو میری آنکھوں سے بہہ رہے ہیں … وہ کہہ رہی تھی کہ ….
” ہائے نگہت ہمارے تین بیٹوں میں سے ایک بیٹا چلا گیا ”
کاش ڈاکو ہمارا سب کچھ لے جاتے اور ہمارے بیٹے جیسے بھائی کو چھوڑ جاتے … اس نے بھلا کسی کا کیا بگاڑا تھا .. نہ اس کا کسی سے جھگڑا تھا .. نہ کوئی جائیداد کا لین دین .. نہ کوئی دشمنی .. نہ کسی پارٹی سے تعلق .. اسے کیوں مار گئے .. وہ انتہائی نیک اور ہنس مکھ بھائی تھا ..اپنے ماں باپ کا بڑ اہی تابعدار بیٹا … اپنے سولہ سال کی بیٹی اور بارہ سالہ بیٹے کا انتہائی شفقت کرنے والا باپ .اور رقیہ کی انتہائی عزت اور پیار کرنے والا شوہر …. میرے اور مفتی صاحب کا سب سے چھوٹا بھائی اور سب سےبڑا بیٹا بھی .. جس کی شادی ہم نے بڑے ارمانوں سے کی تھی . اس کے لئے لڑکی ڈھونڈنے سے لے کر بری بنانے تک سب کام میں نے ہی کئے تھے .. پھر دنیا کی سارے گرم سرد ایک ساتھ کاٹے تھے ..
اکتالیس سالہ نعمان مجھے اپنے بھائیوں جیسا تھا .. وہ میرے ساس سُسر کے ساتھ رہتا تھا۔جمعرات کی شام ہمارے گھر آیا تھا .. چائے پیتے ہوئے ہم سب نے مل کر ڈھیروں باتیں کیں .. پھر مغرب کی نماز کے بعد اپنے گھر چلا گیا ..عشا سے پہلے وہ اپنے کمرے میں آرام کر رہا تھا ۔ .. ابی جان وضو کر رہے تھے .. اسکی بیٹی کچن میں رات کا کھانا گرم کر رہی تھیں .رقیہ . امی جان اور فواد ٹی وی لاونج میں بیٹھی تھیں .. خدا جانے کب اور کیسے ” تین نقاب پوش” گھر داخل ہو گئے اوران پر پستول تان لی . اور کہا کہ یہ بتاؤ گھر میں کتنے لوگ ہیں ..اور خبردار جو اونچی آواز نکالی …
اتنے میں ان کی بیٹی ٹی وی لاؤنج میں داخل ہو گئیں جسے ایسی کسی بات کا علم نہیں تھا . ان ڈاکؤں نے اس بچی کے سر پر بھی گن رکھ دی .. اتنے میں ابی جان وضو کر کے غسل خانے سے نکلے تو انہوں نے ٹی لاؤنج کے شیشے کے دروازے تین نقاب پوشوں کو بچوں پر گن تانے دیکھا تو انہوں نے درواز دھکا دے کر ان کو ڈسٹرب کرنا چاہا تاکہ ان کے بچے محفوظ رہ سکے . ان ڈاکؤں نے ابی جان پر موپنگ برش دے مارا اور ساتھ ہی فائر کھول دیا جو خطا ہو گیا .. نعمان گولی کی آواز سُن کر کر باہر آیا اور ابی جان کو بچانے کی کوشش کی ان ڈاکؤں کے پاؤں پڑ گیا کہ اس کے ابی جان کو کچھ مت کہیں ….. رقیہ بہت گڑگڑائی کہ اس گھر کی ایک ایک چیز لے جاؤ لیکن مکینوں کو چھوڑ جائیں .. ان ڈاکؤں نے ایک نہ سنی ..
قاتل نے نعمان کے ہاتھ سے موبائل فون لے کر زمین پر دے مارا .. اور ساتھ دو گولیاں نعمان پر فائر کر دی .. جو ایک گردن پر لگی اور ایک دل پر … اور اسے خون میں لت پت چھوڑ کر جیسے آئے تھے ویسے چلے گئے …
گھرمیں کہرام بپا ہو گیا .. جیسے جیسے سب کو پتہ چلا سب دوڑے دوڑے گھر پہنچے .. نعمان کو لے کر ہوسپٹل گئے لیکن وہ تو گھر میں ہم سب کو چھوڑ گیا تھا …
کیسی تسلی نگہت .. کیسا صبر .. .. اخباروں اور ٹی وی پر دیکھنا بہت آسان ہے .. خود پر جب بیتی ہے اس کا حال اور ہے .. ابی جان بہت صبر کرتے ہیں لیکن قبرستان جا کر وہ ٹوٹ گئے ..گھر آ کر ہم سب سے لپٹ لپٹ کر روتے رہے … آج بھی تہجد کے وقت سے رو رہے ہیں اور یہ وقت آگیا .. انہیں کوئی تسلی نہیں دے پاتا … بچوں کو نہیں معلوم کہ وہ اپنی ساری خوشیاں منوں مٹی نیچے دبا آئے ہیں … بس نگہت اب اور بات نہیں ہو رہی … تم سب سے میری طرف سے تعزیت کا جواب دے دینا .. میرا دل دماغ بند ہے .. مجھ سے جیسے سب کچھ روٹھ گیا ہے .. میرا بھائی جو میری ماں جیسی عزت کرتا تھا مجھ سے بچھڑ گیا .. ہمارے تین بیٹوں میں سے ایک بیٹا چلا گیا …
بہت افسوس ہوا پڑھ کر، زرقا مفتی صاحبہ میری جانب سے بھی تعزیت قبول کریں۔ اللہ آپ کو اس صدمے کو جھیلنے کا حوصلہ دے۔ اور مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ ابھی ابھی نگہت صاحبہ کی پوسٹ پڑھی ہے، تو حالات سے آگاہی ہوئی، خدا جانے ہمارا معاشرہ کس سمت جا رہا ہے؟ ہم کیوں ایسے بے حس ہوتے جارہے ہیں۔ خدا ہ سب پر اپنی رحمتیں نازل کرے۔ آمین
خداوندا امان دے امان دے ہر انسان کو اور تُجھ پر ایمان لانے والوں کے دلوں کو تیری رضا پر صابر کر دے مولا زرقا آپی اور ان کے تمام اہلِ خانہ کو اس کڑی آزمائش پر صبر عطا کر دے اور ان کے دلوں کو اپنی رحمت کے سائے میں سمیٹ لے ۔
الہی آمین ۔۔۔
اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔اٰمین
بہت پیاری زرقا
ابھی ابھی نگہت نسیم سے بات ہوئی تو ایک حیران کُن خبر نے چونکا دیا .ایک دَم سے سماعت مفلوج ہونے لگی .ارے یہ کیا سانحہ ہو گیا .ہم کچھ کر نہیں سکتے ایسے مواقعے کیوں زندگی میں چلے آتے ہیں جن کے لئے ہماری زبان ہمارا قلم تک ساتھ نہیں دیتا .پچھلے ویک کافی مصروفیت تھی تو عالمی اخبار کا مطالعہ نہیں کر پائی .
مجھے نہیں معلوم کیا کہوں . میرے چند لفظ حوصلہ افزائی کے لیئے کافی ہر گزنہیں جانتی ہوں مرحوم کے لئے دعا کے سوا کچھ نہیں پاس .
میری طرف سے تمام اہل خانہ کی خدمت میں اظہار افسوس کیجئے گا .اللہ تعالیٰ جانے والے کی مغفرت کرے اور تمام فمیلی کےافراد کو صبرو جمیل عطاکرے.آمین
اپنا بھی خیال رکھئے گا .اللہ آپکو بھی صبر دے.
جوان کی موت وہ بھی ناگہانی موت ایک ایسا صدمہ ہے جس سے انسان کبھی بھی نہیں نکل پاتا۔
اللہ بہن زرقا کو اور ان سے سب گھر والوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے الفاظ نہیں ہیں کہ تعزیت ادا کی جاسکے وہ لمحہ کتنا تکلیف دہ ہوگا جب سب لوگوں کی موجودگی میں ان کے پیارے بیٹے،بھائی ، شوہر اور باپ کو گولیوں سے بھون دیا گیا ہو اور مجبور اور بے بس ایک ماں ایک باپ ایک بیوی اور معصوم بچے حسرت و یاس کی تصویر بنے یہ سے کچھ دیکھتے رہ گئے۔
یہ کوئی ایک سانحہ نہیں ہے جس کو نوشتہ سمجھ کر برداشت کرلیا جائے یہ تماچہ ہے اس جیتے جاگتے معاشرے کے منہ پر اور ھمارے بے حیا حکمرانوں پر جن کو اپنی حفاظت کو تو بہت پاس رہتا ہے مگر عوام کے لیے اپنے لے پالک ڈاکو اور دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دے دی ہے کہ وہ انسانی لہو سے اپنی پیاس بجھاتے رہیں ۔
السلام علیکم
نگہت جی میں آپ کی بے حد ممنون ہوں کہ آپ نے اس کڑے وقت میں میری ڈھارس بندھائی ۔ دوستوں کو اطلاع دی اور دُعا ؤں کی استدعا کی۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا کرے۔
جمعرات کے روز میں نے فیس بُک پر ھمدانی صاحب کے لئے مبارکباد کا پیغام لکھا ۔ پھر گھر پر کچھ مہمان آگئے ۔ اور پھر اس سانحے کی خبرآ گئی۔ میرے لئے یہ خبر کسی قیامت سے کم نہ تھی میں اُسے بھائی صاحب کہتی تھی۔ میرے اپنے دو بھائی ہیں ایک سات سمندر پار رہتا ہے اور ایک کراچی اور دُبئی میں اپنا وقت گزارتا ہے۔مگر بھائی صاحب کے رہتے مجھے کبھی اپنے بھائیوں کی کمی محسوس نہیں ہوئی تھی۔ ہر مشکل وقت میں وہ ہمارے ساتھ آکھڑا ہوتا۔ میرے شوہر کے لئے وہ بڑے بیٹے کی طرح تھا ۔مگر ہمارے بیٹوں سے زیادہ سعادتمند تھا۔
اسکی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد شریک تھے۔ وہ سفید کفن میں ملبوس اتنا معصوم اور پیارا لگ رہا تھا جیسے ابھی مسکراتا ہوا اُٹھ بیٹھے گا اور مجھے کہے گا زرقا بھابھی آپ کیوں رو رہی ہیں۔میں کیا کہوں کہ اب تو اُس کی جُدائی کا دُکھ تا حیات ساتھ رہے گا۔
نہ جانے کون ظالم تھے جو ہمارے ہنستے بستے گھر کو ویران کر گئے۔ چوری کے ارادے سے آئے تھے تو گولی مارنے کی کیا ضرورت تھی۔ موت کا کھیل رچانے والے ظالم یہ نہیں جانتے کہ وہ ایک فرد کی جان نہیں لیتے پورے کُنبے کو ختم کر جاتے ہیں۔
قاتل نے امی ابی جان سے اُن کا بیٹا رقیہ سے اُس کا محبوب شوہر بچوں سے اُن کا شفیق باپ اور ہم سے ہمارا دُلارا بھائی چھین لیا ہے۔ میرے بچوں سے اُن کا پیارا چچا چھین لیا ہے ۔ ایک موت کے ساتھ کئی رشتوں کی ھی موت واقع ہوگئی۔
میری آنکھوں کے سامنے ابھی اسکی شادی کے مناظر پھرتے ہیں۔ دولہا بن کر میرا بھائی کتنا پیارا لگ رہا تھا۔ میرا بیٹا اس کا شہ بالا بنا تھا۔ میں کتنے چاو سے اس کی دولہن بیاہ کر لائی تھی۔
نہ جانے اللہ تعالی کی کیا مصلحت ہے وہ جو ہمیں سب سے پیارا تھا اُسے بھی اتنا پیارا ہو گیا کہ اُسے اپنے پاس بُلا لیا۔ اب اللہ تعالیِ سے یہی دُعا ہے کہ وہ اُس کے بچوں اور بیوہ کے لئے آسانیاں فراہم کرے ۔ انہیں زمانے کے سرد گرم سے بچا کر رکھے اور ہمیں توفیق دے کہ اُن کا حق ادا کر سکیں
والسلام
زرقا
محترم ھمدانی صاحب السلام علیکم
آپ کی دُعاؤں کے لئے ممنوں ہوں۔ اس سانحے کے بعد علاقہ کے ایس پی ہمارے گھر آئے تو نعمان کی بیٹی نے اُن سےقاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ یہ بھی کہا کہ آپ کچھ کر کے دکھائیں گے تو ہم سمجھیں گے کہ ہماری پولیس بھی کچھ کام کرتی ہے ۔ آج مفتی صاحب ڈی آئی جی سے ملاقات کے لئے گئے ہیں ۔اللہ کرے کہ قاتل گرفتار ہو جائیں۔ عدلیہ اور پولیس اپنا فرض ایمانداری سے ادا کریں تو معاشرے میں جرائم کم ہو سکتے ہیں۔ عوام کو بھی اپنا رویہ بدلنے کی ضرورت ہے اکثر شریف لوگ ایف آئی آر درج کروانے سے کتراتے ہیں کہ پولیس کے چکر میں نہیں پڑنا
والسلام
زرقا
زرقا صاحبہ. اللہ پاک آپ سب کو صبر دے کہ صبر ہر ددکھ کے لیئے ڈھال ہے. اب قاتل مل جائیں.سزا بھی ہو جائے لیکن جانے والا تو واپس نہیں آئے گا. جن معاشروں میں بنیادیں ہل چکی ہوتی ہیں وہاں یہی صورت حال ہوتی ہے.مفتی صاحب کی خدمت میں بھی ہم سب کی طرف سے تعزیت پیش کیجئے گا. اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائیں. آمین
زرقا اب کیا کہوں .. دن رات بس تمہارے لئے اور تمہارے اہل خانہ کے لئے صبر کی دعا ہے .. اللہ کرے آنے والے وقتوں میں یہ زخم بھر جائیں .. آمین
السلام علیکم
اس بلاگ پر شریک سبھی بہن بھائیوں کی ممنون ہوں۔ دُنیا کے کام دھندے زندہ انسانوں کو گھیر ہی لیتے ہیں مگر اس سانحے کی چبھن شاید موت تک باقی رہے گی۔ آپ سب سے التماس ہے کہ دُعاوں میں یاد رکھئے گا
والسلام
زرقا
بہت پیاری ذرقا
میں نے کل بھی گھرکے نمبر پر تمھیں فون کیا پاکستانی وقت ک مطابق 7بجے شام ،فون بجتا رہا مگر کسی نے اُٹھایا نہیں شاید کوئی گھر نہیں تھا .آج افٹرنون یو کے کے تقریباََ 2 بجے .کسی نے نہیں اُٹھایا .خیال تھا آج بات ہو جائے گی .چلئے پھر کوشش کرؤں گی .
اللہ تعالیٰ آپ سب کوصبر دے .ایسے حادثات تو زندگی بھر ساتھ رہتے ہیں ..
بہت سی دعائیں جانے والے بھائی ک لیئے.اور آپ سب کو خدا تعالیٰ صبر و جمیل عطا کرے.آمین