ھم سب کی بہت قابل احترام بہن زرقا مفتی کے 41 سالہ دیور کی موت کی خبر پڑھی تو جیسے لمحہ بھر کو یقین ھی نیہن آیا، بہت پیاری بہن اور بہت عزيز دوست ڈاکٹر نگہت نسیم نے اشکبار آنکھوں سے تفصیل بھی لکھی ھے، مگر میں جانتی ھوں کہ یہ بہت بڑاصدمہ ھے بہت بڑا سانحہ ھے ۔ بہت دکھہ بھرا احوال ھے ۔ رونا تو مجھے بھی باربار آرھا ھے میں زرقا مفتی ، انکے شوھرغم سے بے حال ۔ ساس اور سسر ؎شہید نومان کی غم زدہ اھلیہ اور معصوم بچوں کو تسلی دینا چاھتی ھوں ۔ زرقا مفتی جو اپنے بہت نیک اور دیانت دار دیور کی ناگہانی موت پر بہت مغموم ھیں ،زرقا کی اپنے دیور سے عقیدت و اپنايئت بیٹوں جیسی تھی ۔ اس وقت توانکے گھر میں شام غریباں جیسا منظر ھوگا۔ ایسی موت جس نے اپنے پراۓ سبکو اشکبار کردیا ۔میں عالمی اخبار پڑھنے والے ھر دوست سے المتاس کرتی ھوں کہ اپنی شب وروز کی دعاوں میں مرحوم کی مغفرت کی دعا اور لواحقین کو صبر کی خاص دعا میں یاد رکھیے گا۔ مرحوم نعمان کو اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلی وارفع مقام عطا فرماۓ لواحقین کو صبر عطا فرماۓ ۔ زرقا میری بہن ھم سب تھمارے ساتھہ ھیں ۔

میرے مالک صبر عطا فرماء جوان سال نعمان مرحوم ومغفور کی مرگ ناگہانی نے سب کو ایسا ملول کیا ھے ۔۔میں باربار بلاگ دیکھہ رھی ھوں جیسے ابھی خبر اجاۓ گی کہ کوئ معجزہ ھوگیا ھے اور زرقا اور مفتی صاحب کا بہت لاڈلا اور عزيز بھائ بیٹا اپنے والدین کی ضعیفی کا سہارہ ۔ اپنے بچون کے لیے چھت سایہ شفیق والد ، رقیہ کا بہت محبت کرنے والا شوھر، ، کس قیامت کا منظر ھوگا ، بوڑھے باپ کے سامنے جوان بیٹے کو ظالموں نے گولی ماری ۔ کیا نعمان مرحوم ومغفور کے بچے کبھی یہ دل خراش لمحہ بھول سکیں نگے، موت سب سے بڑی حقیقت ھے، مگر ایسی موت کہ ھم سب دینا کے مختلف ممالک میں مرحوم کو یاد کرکے اللہ پاک سے مرحوم کی مغفرت کی دعا کررھے ھیں لواحقین کو صبر عطا کرنے کی دعا کر رھے ھیں ۔ میرے دل میں زرقا کے لیے بہت محبت اور بہت احترام ھے، اسی لیے آج جب وہ اپنے آپ کو سنھبال کر سب کو تسلی دے رھی ھے ، اپنے آنسووں کو ضبط کرکے رقیہ اور مرحوم کے سوگواروں کے آنسو پونچھہ رھی ھے،جو سب اس کے بہت اپنے ھیں ۔جن کی سلامتی کی دعا ھر وقت زرقا کے لبوں پر رھتی تھی ، خاص کر نمعان جو مان باپ کا بہت تابعدار تھا فرمانبردار تھا، اپنے بچون کے ناز آٹھانے والا، رقیہ کے لیے ڈھارس ھمت چھت ، جینے کا آسرہ ، سبکی آنکھوں کا تارہ ، سب کا بہت احترام کرنے والا، ، زرقا ھم سب ایک دوسرے کے ادبی ساتھی ھیں ھم سب ایک اسی نادیدہ مگر بہت مضبوط دوڑ میں پرو ۓ جاچکے ھیں ، تمھارا غم ھم سب کو اپنا غم لگ رھا ھے، آج صبح ڈاکٹر نگہت نسیم سے اسی سانحے پر بات ھورھی تھی ھم دونوں اپنے افس میں لوگوں کے سامنے رو رھے تھے دکھہ کی لہر باربار ھم کو اپنے ساھتہ بہا کر لے جارھی تھی ، ۔ بات تو ھے ھی دکھہ کی ۔ جوان بیٹے کی موت کا دکھہ ۔ دنیا میں اس سے بڑی قیامت اور کیا ھوگی اور اولاد بھی ایسی جو ماں باپ کے لیے صرف اور صرف راحت و فرحت کا سبب ھوتی ھو۔ جن کو دیکھہ کر بوڑھے والدین جیتے ھیں ، جو اپنے گھر والوں کی آس اور ھمت ھوتے ھیں ۔
اللہ پاک کسی ماں باّ پ کو ایسے سخت امتحان سے مت گذار نا، اور جن کو رب نے اس آزمائش میں ڈالا ھے وہ صبر بھی عطا کرتا ھے، ھماری تو اس وقت ایک ھی دعا ھے کہ اللہ پاک تم سب کو صبر جمیل عطا فرماۓ ، اور مرحوم کے درجات بلند فرماۓ آمین ثمہ آمین
موت کیا ہے در حقیقت زندگی کا اختتام
زندگی فانی ہے لیکن موت کو حاصل دوام
سچ تو یہ ہے موت کی منزل ہے اصلِ زندگی
زندگی کرتی ہے خود یاں پہنچنےکا انتظام
’صفدر ھمٰدانی‘
زندگی کیا ہے عناصر میں ظہورِترتیب
موت کیا ہے انہی اجزاء کا پریشاں ہونا
یاَ اٴَیَّتُھَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةّ ارْجِعِی اِٴلٰی رَبِّکِ رَاضِیَةً مَرْضِیَّةً فَادْخُلِی فِی عِبَادِی وَ ادْخُلِی جَنَّتِی
موت روزازل سے روزابد تک سب سےبڑی حقیقت
موت سے ھر زندہ آدمی بھاگتا ھے موت کے تذکرے سے ڈرتا ھے ، قبر کے ذکر سے بھاگتا ھے ، آخرت کے بارے میں کم دینا کے بارے میں زیادہ سوچتا ھے ، وہ خسارے کا سودا کرتا ھے اور سمجھتا ھےکہ وہ فائدے میں ھے۔
دینا بھر میں ھر مرض کا علاج اور دوا ایجاد ھوگی مگر موت سے فرار ممکن نیہن ۔ موت کا کوئ علاج نیہن ، کوئ موت سے بچ نیہن سکتا ، کوئ موت کو شکت نیہن دے سکتا ،
موت کی کوکھہ سے زندگی جنم لیتی ھے ۔موت مومن کے لیے باعث نجات ھے ، کافر کے لیے باعث زحمت ،موت معصوم کے لیے بخشش ھے گناہ گار کے لیے سخت ترین سزا ۔موت اپنے پیاروں سے ابدی جدائ کا نام ھے ،
موت فنا اور منتقل ھونے کا نام ھے
موت ایک عالم سے عالم بالا جانے کا نام ھے
میں کہ صحرائے محبت کا مسافر تھا فراز
ایک جھونکا تھا کہ خوشبو کے سفر پر نکلا
جب زیست پہ ہوتے ہیں ترانے ممنوع
تب کارِ سرود موت کرتی ہے شروع
ہر شاہ و گدا قبر میں ہوتا ہے غروب
شاعر افق لحد سے ہوتا ہے طلوع
اے شاعر دانا، خس و خاشاک نہ بن
اکسیر ہے تُو سر نہ جھکا خاک نہ بن
جوش
مَر مَر کے مسافر نے بسایا ہے تجھے
منہ پھیر کے سب سے منہ دکھایا ہے تجھے
کیوں کہ نہ لپٹ کر سوؤں تجھ سے اے قبر
میں نے بھی تو جاں دے کے بسایا ہے تجھے
نامعلوم
کوثر ہے، دل میں ایک ہی اعزاز کی ہوس
کہہ دیں وہ حشر میں کہ ہمارا غلام ہے
کوثر نیازی
مرحوم نعمان کو اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلی وارفع مقام عطا فرماۓ ۔ زرقا ہماری بہن ہماری دوست کو اور اس کے اہل خانہ کو یہ دکھ اٹھانے کی ہمت اور طاقت عطا فرمائے ..آمین
اسلام علیکم
حقیقت یہ ہے بہن شا ھین کہ اس جانکہ حادثے پر جتنا بھی غم کیا جاۓ کم ہے ۔ ہم سب ہی اس غمزدہ خاندان کے دکھ میں شریک ہیں ۔واقعي موت ایک ایسی حقیقت ہے جس سے کہیں مفر نہیں کہ جب آنی ہے بس آئيگي ۔مگر جوان موت رونگٹے کھڑے کر دیتی ہے ،
ماں باّپ بہن بھائیوں اور رشتے داروں کے لئے بڑا امتحان ہے ۔اور خاص کر ان کی بیوہ اور بچوں کے لئے ،
اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ وہ ان سب پر رحم فرمائے انہیں اس صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے ۔
بہن زرقا آپ کی ہمت نہیں ٹوٹنی چاہئے ۔ خود کو بھی سنبھالئے گا اور آپ پر جن کی زمے داری آگئی ان کو بھی سنبھالئے ۔ ہم سب آپ کی ہمت اور حوصلے کی دعا کرتے ہیں ،
میری دعا ہے کہ اللہ رب العزت آپ سب لواحقین کو صبر اور ہمت عطا کرے ۔
اللہ مرحوم کو جنت میں جگہ دے ۔
عالم آرا
زرقا مفتی صاحبہ،انکے شوہر اور دیگر اہل خانہ کی نذر
لمحے میں جینے کا ارمان گیا
زندگی لے ترا احسان گیا
تھی صدا آیا محمد کا غلام
سوئے جنت جونہی نعمان گیا
صفدر ھمٰدانی
کیوں حادثات روز کا معمول بن گۓ
اچھی بہن عالم آراء سلامت رھیں۔
اس جانکہ حادثے پر جتنا بھی غم کیا جاۓ کم ہے ۔ ہم سب ہی اس غمزدہ خاندان کے دکھ میں شریک ہیں ۔واقعي موت ایک ایسی حقیقت ہے جس سے کہیں مفر نہیں کہ جب آنی ہے بس آئيگي ۔مگر جوان موت رونگٹے کھڑے کر دیتی ہے ،۔ سچ کہتی ھیں۔ نمعان کی موت انکے اھل خانہ عزيز و رشتہ دار دوست احباب سبھی کو غم زدہ کرگی ھے۔بعض حادثے ایسے ھوتے ھیں جن کو سن کر دل بھاری اور آنکھیں اشکبار ھوجاتیں ھیں، میں تو یہی سوچتی ھوں کہ اس اتنے بڑے سانحے پر قومی سطح پر آواز کیوں نیہن بلند کریں ڈاکو آۓ تھے مال و دولت کی تلاش میں اور اس گھر کی سب سے قیمتی شے لے گیۓ ۔بچوں کے سروں سے چھت ، بیوی کے سر سے سائباں ، بھائ کی قوت و ھمت والدین کی ضعیفی کا سہارا ایک شاندار خاندان کا چشم وچراغ بجھا کر چلے گیۓ ،
کل جب فون پر میری بہت عزيز ازجان دوست اور بہت پیاری بہن ڈاکٹر نگہت نسیم مجھے فون پر اس حادثے کی تفصیل بتا رھیں تھیں تو ایک موقع پر میں اور نگہت بے ساختہ رونے لگے ، میں افس میں تھی اور اپنے بے ساختہ امنڈ آنے والے آنسووں کو نہ روک سکی ۔میرے کولیگ گھبرا کر میرے پاس آۓ اور جب میں نے انکے خادثے کی تفصیل بتائ تو وہ ایک دم پریشان ھوگۓ کہ پاکستان میں کوئ قانوں کوئ عدالت کوئ محافظ کوئ ایسا ادارہ نیہن ھے جو ایسے غیر انسانی غیر اسلامی؛ افعال کی مذمت کرے، ؟ قاتلوں کے خلاف کوئ کاروائ کب ھوگی ، ؟اولاد دل وجاں کی ٹھنڈک ھوتی ھے ، اللہ یہ منظر کسی مان باّ پ کو نہ دکھاۓ اس کی نظروں کے سامنے کوئ اسکی اولاد کو گولی مار دے ،
ایک قیمتی انسانی جاں ،ایک ایسا گوھر آبدار جنکی موت پر ھم دینا کے مختلف ممالک میں بیھٹے ھوۓ دوست بھی بہت دل گرفتہ ھیں۔ دعا کر رھے ھیں کہ زرقا مفتی کے اھل خانہ کو اللہ پاک یہ غم برداشت کرنے کی توفیق عطا فرماۓ آمین ثمہ آمین
جوہر انساں عدم سے آشنا ہوتا نہیں
آنکھ سے غائب تو ہوتا ہے فنا ہوتا نہیں
موت کو سمجھے ہیں غافل اختتامِ زندگی
ہے یہ شامِ زندگی، صبحِ دوامِ زندگي
قُلِ اللهُ يُحْيِيكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يَجْمَعُكُمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ لَا رَيبَ فِيهِ وَلَكِنَّ أَكَثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ
ان سے کہو اللہ ہی تمہیں زندگی بخشتا ہے، پھر وہی تمہیں موت دیتا ہے۔ پھر وہی تم کو اس قیامت کے دن جمع کرے گا جس کے آنے میں کوئی شک نہیں ، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں۔
— القرآن سورۃ الجاثیہ:26
مِنْهَا خَلَقْنَاكُمْ وَفِيهَا نُعِيدُكُمْ وَمِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً أُخْرَى
اِسی زمین سے ہم نے تم کو پیدا کیا ہے، اِسی میں ہم تمہیں واپس لے جائیں گے اور اسی سے تم کودوبارہ نکالیں گے۔
— القرآن سورۃ طٰہٰ:55
لمحے میں جینے کا ارمان گیا
زندگی لے ترا احسان گیا
تھی صدا آیا محمد کا غلام
سوئے جنت جونہی نعمان گیا
صفدر ھمٰدانی
بہت ہی دردناک ہے یہ واقعہ……….میں کچھ لکھنے سے قاصر ہوں صرف دل ہی نہیں رو رہا آنکھیں بہہ رہی ہیں ایسی ناانصافی
ایسی لاقانونیت پر.
اللہ گھر والوں کو صبر دے.
آمین
السلام علیکم
شاھین میں آپ کی بے لوث محبت کی اسیر ہوں۔ والدین کے لئے اولاد کا اس عمر میں بچھڑنا ناقابلِ برداشت ہوتا ہے۔ ابی جان دو روز صبر کرتے رہے ۔ تیسرے روز نمازفجرکے بعد قبرستاان چلے گئے اور نعممان کی قبر سے لپٹ کر روتے رہے۔ کہتے ہیں کہ میں خوش تھا کہ میری اولاد میری نظروں کے سامنے ہے۔ مگر آخری عمر میں یہ صدمہ جھیلنا قسمت میں لکھ تھا۔ پھر کہتے ہیں کہ باری تو اب میری تھی نعمان کیوں چلا گیا۔سمجھ نہیں آتا اُن کو کیسے دلاسا دیں۔ صبر بھی اللہ ہی دے گا۔
والسلام
زرقا
السلام علیکم
لمحے میں جینے کا ارمان گیا
زندگی لے ترا احسان گیا
تھی صدا آیا محمد کا غلام
سوئے جنت جونہی نعمان گیا
صفدر ھمٰدانی
اس قطعے کے لئے ممنون ہوں
میری عزيز بہن زرقا مفتی ۔سلامت رھو۔اللہ پاک تم سب کو صبر جمیل عطا فرماۓ ،
اولاد کا غم تو ماں باپ کو جیتے جی مار دیتا ھے۔میرے کڑيل جوان چچا کا برسوں پہلے مغرب سے ذرا پہلے روزے کی حالت میں انتقال ھوا تھا۔الامان الامان مجھے وہ منظر آج بھی بے چین کردیتا ھے،
میری دادی پہنے اوڑھنے کی بہت شوقین تھیں ،چچا کی موت کے بعد میں نے انکو رنگین کپڑے پہنا تو دور کی بات ھسنتے مسکراتے بھی نیہن دیکھا، جوان بیٹے کی طبعی موت تو غیروں کو ابدیدہ کردیتی ھے یہ تو مرگ ناگہانی ھے کیا اپنے کیا پراۓ بھلا کون آنسووں پر قابو رکھہ سکتا ھے ، لگتا ھے کہ ابھی دل صدمے سے پھٹ جاۓ گا ،غم کی ناقایل بیان کیفیت کبھی کھبی انسان کو پاگل کردیتی ھے ، ایکدم جیسے سر سے آسمان اور پاوں تلے کوئ زمین کھنچ لے،۔ صبر کی تعلیم کرنا تو آسان ھے مگر جس پر گذرتی ھے اسکوپھر چین سے سونا نصیب نیہن ھوتا ، اللہ پاک زرقا اور مفتی صاحب کے خانوادے کو صبر جمیل عطا فرماۓ آمین ثمہ مین
ھم آپ تو معمولی حوصلے والے انسان ھیں اولاد کا غم تو الانبیاء اور پیغمبروں کو مائل گريئہ کردیتا ھے
حضرت یعقوب علیہ اسلام جلیل القدر پیغمبر تھے ،جانتے تھے کہ انکا چہتا لخت جگر زندہ ھے بیٹا آنکھوں سے اوجھل ھوتا تو والدین بے چین ھوجاتے ھیں حضرت یعقوب علیہ اسلام نے حضرت یوسف کو یاد کرکے اتنا گریئہ کیا کہ روتے روتے آنکھیں سفید ھوگیئں
اللہ پاک نعمان مرحوم کے درجات بلند فرماۓ اور لواحقین کو صبر عطا فرماۓ آمین ثمہ آمین