میرا تعارف ، میری گواہی آپ سب ہیں . ڈاکٹر نگہت نسیم

ڈاکٖٹر نگہت نسیم حال ہی میں اپنی دو نئی کتابوں کے لندن اور امریکہ میں اجرا کے بعد واپس اپنے گھر سڈنی پہنچی ہیں جہاں سے انہوں نے ایک بھرپور تاثر کی ایک تحریر سپرد قلم کی ہے.احسان مندی کے جذبے سے عاری،خالی خولی الفاظ کی جگالی کرنے والے اور صٍفحات کو سیاہ کرنے والے قلم کاروں کو اس سے مندرجات پر غور کرنا چاہیئے.
یک چینی کہاوت ہے کہ ایک کتاب پڑھنے سے دس ہزار میل کا سفر طے ہوتا ہے . آپ سوچئے کہ جب آپ سب میری دو کتابیں پڑھیں گے تو بیس ہزار میل کا سفر طے کریں گے .
زرا سوچئے انہیں لکھتے ہوئے میں نے کتنے میلوں کا سفر کیا ہوگا ۔ یقین کیجئے میرا سفر آپ کی اندازوں سے کہیں زیادہ طویل تر تھا . ایک ایسا سفر جو آپ کو “ آپ میں “ رہنے نہیں دیتا
مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کریں

5 thoughts on “میرا تعارف ، میری گواہی آپ سب ہیں . ڈاکٹر نگہت نسیم”

  1. میرے سفر کی کامیابی نہ تو میری کوئی ذاتی کامیابی ہے اور نہ ہی میری وجہ سے ممکن ہوئی ہے بلکہ میری کامیابی کے پیچھے ایک پوری ٹیم ہے جن میں میرے والدین ، میرے بہن بھائی ،میرے اہل خانہ میرے اساتذہ ، میرے سارے احباب ، میرے قارئین اور میرے مریض تک شامل ہیں جنہوں نے مجھے ہمیشہ آگے بڑھتا دیکھنا چاہا اور میری ہر ممکن راہنمائی کی
    ،،،،،،،،،،،،،،،،
    بے شک ڈاکٹر صاحبہ یہی فلسفہ آپکی کامیابی کا راز ہے

  2. یہ دنیا انسان کے لئے بنائی گئی ہے اور اس کو سب سے افضل مخلوق قرار دیا گیا ہے اور جب انسان زندگی کے مختلف نشیب و فراز کے مراحل طے کرتا ہوا ترقی کی طرف گامزن ہوتا ہے تو اس کے اندر کمال پیدا ہوتا ہے اور وہ کمال حاصل کرنے کی جستجو میں کوشان رہتا ہے جو اس کے اندار کمال اور اختیار کے مختلف زوایوں سے نظر آتے ہیں کوئی کتاب سے محبت کرتا ہے اور کو قلم سے ڈاکٹر نگہت نسیم بھی ایک ایسی ہی شخصیت ہیں جن کے بارے میں یہ کہا جائے تو کوئ مبغالہ نہ ہو گا کہ ان کو خدا کی ہر مخلوق سے محبت ہے چاہے وہ جانور ہو نباتات ہوں یا ان کے مریض کی صورت کومیں کوئی شخصیت ہو ویسے استاد کی عزت کرنا بھی عبادت خدا کے برابر جانتی ہیں قلم دوست ہوں یا کتاب دوست ہوں ان کے لئے سب سب کے سب افضل ہیں اور ان کی تعریف بھی خوب کرنا جانتی ہیں اور ان کے ہاتھ میں جو تلوار قلم کی صورت میں اس سے کردار کو درست کرنے کا ہنر بھی خوب جانتی ہیں انہیں جو ظہارت و عصمت اپنے والدیں کی جانب سے ملی ہے وہ ان کی زینت کا زیور اور عبادت کا زین بھی ہے۔ دعا گو ہوں کہ وہ ادب کی اسی طرح سے خدمت میں مصروف رہیں اور اس عصمت اور طہارت کو ہمشیہ قائم و دائم رکھیں۔ آمین

  3. اسّلام علیکم ،معزّز ہم نشینوں ،

    اللہ تعالٰی کا صد ہزار احسان ہے کہ اس نے پاکستانی قوم کو وہ معزّز بیٹی عطا کی جس کا نام نگہت نسیم ہے جو مسیحا ئ کا مقدّس پیشہ بھی اپنائے ہوئے ہے اور قلم کی تلوار سے جہاد کا فرض بھی نباہ رہی ہے ،

    میں کبھی کبھی نہیں اکثر سوچتی ہوں کہ اس کو اپنی زات کے لئے کتنا وقت مل پاتا ہو گا ،بہر حال خاکساری کے جس عنوان سے وہ اپنے قارئین کے سامنے پیش ہوتی ہے یہ اسی کا وصف ہے اور اللہ تعالٰی کو انسان کا یہ وصف بے حد پسند ہے

    بارِ اِ لٰہا ہما ری اس لائق بیٹی کو دین و دنیا کی اعلٰی نعمتوں سے سرفرا ز کرتا رہے آمین

    زائرہ بجّو

    ایڈ منٹن

  4. اسلام علیکم ساتھیو
    جیتی رہئے بہن نگہت نسیم یونہی خوشیون کے جھولے جھولتی رہئے ۔
    میں سمجھتی ہوں کہ خاندان کا ساتھ تو کسی نہ کسی صورت حاصل ہی رہتا ہے اور دوستوں کا بھی ۔مگر سب سے قوی ساتھ ہے شوہر کا اور جسے یہ ساتھ اور یہ طاقت حاصل ہے وہ خوش نصیب عورت ہے ۔اور یقینا آپ کی خوش نصیبی ہے کہ آپ کو اللہ نے ایسا ساتھی عطا کیا جو آپ کا ہر قدم پر ساتھی ہے اللہ آپ کی جوڑی کو سلامت رکھے اور آپ دونوں یونہی ایک دوسرے کے ساتھی بنے رہیں ۔
    با برکت ہوتے ہیں وہ لوگ جو اپنے بڑوں کو اہمیت د یتے ہیں ۔ اور دوسروں کو بھی اس طرف راغب کرتے ہیں ۔
    بجو خوش آمدید اللہ آپ کو سلامت رکھے
    دعا کی طالب
    عالم آرا

  5. آپ سب کی شفقتوں اور دعاؤں کے لئے دل کی گہرائیوں سے ممنون ہوں ۔۔جزاک اللہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *