سنا ہے شاہین کو بھی ہے شعر و شاعری سے شغف

اس خوبصورت غزل کی تخلیق کار بھی اتنی ہی حسین ہے ۔ یقین نہ آئے تو اس سے بات کر کے دیکھ لیجئے ۔۔۔ اس کا لکھا کلام پڑھ لیجئے ۔۔۔
بقول فراز ۔۔۔
سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھڑتے ہیں
یہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں

image001

میری دوست شاہین حیدر رضوی ، میری دلاری جگ جگ جیو ۔ ۔ لفظوں اور جذبوں کی دولت سے مالا مال رہو ۔۔ کاروان عالمی اخبار کو تمہاری ہمسفری پر ناز اور مان ہے ۔

49 thoughts on “سنا ہے شاہین کو بھی ہے شعر و شاعری سے شغف”

  1. منظور بھائی آپ نے ابھی تک شاہین کی شاعری پر کچھ نہیں لکھا ۔۔ آپ کے تبصرے کا مجھے خاص طور پر انتظار رہے گا ۔۔

  2. سلام دوستان عزيز

    متشکرم
    سپاسگزارم
    خیلی ممنونم

    شکرا جزیلا

    محبت سب سے پہلے آپ سے گویائ چھینی ھے ، پھر سماعت اور پھر آپ کو چشم بینا عطا کرتی ھے اور وہ سماعت کہ آپ دینا میں کیہں بھی ھوں اپنے محسنوں کے دل کی دھڑکن سن سکتے ھیں

    آپ کی اس محبت کا بہت بہت شکریہ

    آپ کی اس محبت کا بہت بہت شکریہ

    آپ کی اس محبت کا بہت بہت شکریہ

  3. شاہین کا نام ایسے ہی شاہین نہیں رکھا گیا جی. شاہین کی پہلی صفت کہ دوسرے کا مارا شکار نہیں کھاتا اور دوسری اسکی بلند پروازی اور تیسری دوربین نگاہ. بس اسی کا نام شاہین ہے.

    چلو دعا کریں مل کے خدائے واحد سے
    ہمارے در پہ بھی دستک دے انقلاب کوئی
    ……
    فقیرِ شہر نے دی ہے دعا بوقت سحر
    تمہاری شب میں بھی اترے گا ماہتاب کوئی
    ……
    تمہارے پیار کے بدلے میں جو عطا ہو تمہیں
    نصابِ فکر میں ایسا خطاب کوئی نہیں

  4. تمہارے پیار کے بدلے میں جو عطا ہو تمہیں
    نصابِ فکر میں ایسا خطاب کوئی نہیں

    بھئی واہ واہ میرے دل کی بات کہہ دی آپ نے .. واہ

  5. بہت شکریہ نگہت آپی کہ آپ نے ہمیں شاہین صاحبہ کے خوبصورت اشعار پڑھنے کا موقع دیا. بہت ہی دلگداز شاعری ہے.
    دل کو چھونے ہی نہیں دل میں اتر جانے والی………خوش رہئے شاہین.

  6. اسلام علیکم ساتھیو
    واہ بہن شاھین بہت خوبصورت شاعری ہے ،

    سفر میں دوست ہی چہرے بدل کے ملتے رہے
    فریب دیتا رہا ا وڑھ کے نقاب کوئی
    چلو دعا کریں مل کے خدائے واحد سے
    ہمارے در پہ بھی دستک دے انقلاب کوئی

    عالم آرا

  7. لو جی شاہین جی اب ہو جاؤ شاداں و نازاں. سائرہ بتول نے بھی دے دی نا سند. سائرہ عمومی طور پر ایسی رائے دیتی ہی نہیں ہیں اور پھر عام طور پر لکھتی بھی نہیں ہیں. بات ہے بھی سچ کہ شاہین کے اشعار ہیں بھی قابل تعریف. اللہ قلم کو نوجوان رکھے.آمین

  8. واہ بھئی واہ۔ مزہ آگیا۔ وڈیو نمبر2 نے بھی ایک دفعہ یونہی متاثر کیا تھا۔

  9. یہ میری خوش قسمتی ہے کہ ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ نے مجھے محترمہ شاہین رضوی صاحبہ کی شاعری پر تبصرے لکھنے کے لیے کہا : مگر آفتاب آمد دلیلِ افتاب کی بات ہے : شاہین رضوی صاحبہ کی بات تو آفتاب کی طرح ہے وہ اپنی روشنی سے عالمی اخبار کی دنیا روشن کرتی رہتی ہیں:اللہ انہیں ہمیشہ خوش رکھے : آمین

    :شاہین رضوی صاحبہ اپنی شاعری کے اس اعلی مقام پر پہنچ گئی ہیں کہ ان کے اشعار پڑھکر بے اختیار ماشااللہ، سبحان اللہ ، جزاک اللہ ، مرحبا ، بہت اچھے بہت خوب، کیا کہنے ہیں: مکرر ارشاد : واہ واہ جیسے الفاظ ہم سب کی زبان سے نکل جاتے ہیں :

    انکے کلام کا ہرشعر اپنی جگہ بہت ہی خوبصورت ہے اورمعنی خیز ہے؛
    غلاف چشم میں رکھا ہوا ہے خواب کوئی
    سجا گیا ہے چراغوں سے شہر آب کوئی
    مطلع بے حد ہی دلپذیر قسم کاہے اور باقی کے تمام اشعار پڑھنے کی دعوت دیتا ہے:

    اوپر کے تبصروں میں شاہین رضوی صاحبہ کی شاعری پر جتنے تبصرے کیے گئے ہیں میں ان سب کی تائید کرتا ہوں: خاص طور پر جناب صفدر ہمدانی صاحب کے تعریفی اشعار کو دہراتا ہوںکہ

    ”چلو دعا کریں مل کے خدائے واحد سے
    ہمارے در پہ بھی دستک دے انقلاب کوئی
    ……
    فقیرِ شہر نے دی ہے دعا بوقت سحر
    تمہاری شب میں بھی اترے گا ماہتاب کوئی
    ……
    تمہارے پیار کے بدلے میں جو عطا ہو تمہیں
    نصابِ فکر میں ایسا خطاب کوئی نہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    یہا ں پر صرف اپنے ایک شعر کا اضافہ کرنا چاہتاہوں کہ :
    الہی میری دعا ہے کہ خوش رہے شاہین
    کہ اس ثواب سے بڑھکر کوئی ثواب نہیں
    فقط:
    خیر اندیش
    منظور قاضی
    جرمنی سے

  10. بہت خوب ،ماشاللہ ،شا ہین ویسے تو ہمیشہ ہی تمھار ےشاعرانہ زہن کا ہر شعر مجھے متا ثّر کرتا ہئے لیکن اس جگہ یہ اشعار پورے کے پورے دل میں اتر گئے ہیں

    اللہ کرے زور قلم اور زیادہ اورڈھیر ساری دعائیں کے ساتھ

    زائرہ بجّو

  11. بہت پیاری شاھین
    آپکے قلم سے نکلے ہر لفظ کی خوبصورتی دل و دماغ کو معطر کرنے لگتی ہے ۔آپکا کلام نہایت خوبصورت ہے ۔ڈھیروں دعائیں ہاتھوں میں سمیٹے آپکے روبروحاضر ہوں .کئی بار ویڈیو دیکھ چکی ہوں .بار بار سُننے کو دل چاہتاہے .اللہ کرے ہمارا اور آپکا ساتھ یونہی قائم و دائم رہے.

  12. میں تو سوچ رھی تھی کہ مجھے سب کچھ بھول چکا ھے
    وہ جو ادھورے خوابوں کی کہانی تھی
    وہ جو میں نے تمہیں سنانی تھی
    جب
    وقت نے اپنی سانسوں سے روح کے بدن پر لکھا تھا
    وقت نارسا کا مہر
    اُن شناسا باتوں کا زہر
    جو کبھی تم نے مجھ میں انڈیلا تھا
    بڑی چاہ سے جسے میں نے سنبھالا تھا
    مدت بعد
    یہ آج مجھے کس مقام پہ لے آئے ھو
    ایسے کہ
    نہ آئے ھی ھو اور نہ گئے ھو تم
    نہ اپنے ھی ھو اور نہ پرائے ھو تم
    میری جان
    ادھورے خوابوں کی کہانیاں ادھوری ھی رھنے دو
    اور اب
    اٍن ادھوری کہانیوں کو بلاعنوان ھی رھنے دو

    میری بہت عزيز اور بہت دلنواز و دلکش دوست ۔ قریہ دل سے قریں بہت پیاری بہن ڈاکٹر نگہت نسیم بعافیت و بسلامت رھو خوش رھو
    خوش حال وخوش احوال رھو اور ھر امحتان میں بہت نمایاں اور امتیازي نمبروں سے کامیاب ھوتی رھو ،آمین ثمہ آمین

    دل بدست آور کہ حج اکبر است

    دل جوئ کرنا حج اکبر کی مانند ھے اور تم یہ نیکی دن کے کسی لمحہ میں ضرور کرتی ھو، میں نے پہلے بھی کیہں لکھا تھا یہ اتنی
    محبت اور تعریف و توصیف و تايئد تو آدمی سے قوت نطق چیھن لیتی ھے ۔ آدمی دم بخود بانچھہ سنگلاخ پہاڑوں سے پھوٹتے پانی کے زندگی بخش چشموں کو دیکھہ کر محو حیرت رہ جاتا ھے ،یہ سب محبت اور یقین کی فسوں کاریاں ھیں ۔تعریف وستائش انسانی وجود کا شدید ترین تقاضہ ھے محبت زندگی کی سب سےبڑی متحرک قوت کا نام ھے ،یہی محبت اگر اشرف المخلوق سے کی جاۓ تو ھر پھتر دل موم ھوجاتا ھے

    میرے ہم نشین
    نئے برس کا پہلا لمحہ دل آنگن میں اتر رہا ہے
    میرے ہاتھ میں گزرے برس کی کچھ یادیں تھمی ہیںٹکڑوں کو دل کے چنتا رہا ہوں تمام رات
    یہ کرتا رہا ہوں تمام رات
    اور ان یادوں میں میرے اچھے برے کئی پل ہیں
    اور ان لمحوں میں ۔۔۔
    میرے ان گنت وہم جو دھڑکن کی صورت دھڑک رہے ہیں
    میرے ان گنت اندیشے جو یہاں وہاں بکھرے ہوئے ہیں
    شب کی تیسرے پہر مانگی ہوئی بےشمار دعائیں ہیں
    میری بےشمار امیدیں جو دلاسا بن کر ساتھ رہی ہیں
    اور ۔۔اور۔۔
    میری ڈھیر ساری تمنائیں جو بےقرار کرتی رہی ہیں
    ان سب سے جڑا ایک نام ہے
    وہ نام تمہارا ہے
    جو میرا سہارا ہے
    سنو
    میرے ہم نشین
    میں نے
    گزرے برس کو وہ سارے گزرے پل واپس کر دئے ہیں
    بس ان سے جڑا تمہارا نام پاس رکھ لیا ہے
    یہ سوچ کر دعا کے پلو سے باندھ دیا ہے
    کہ
    ہم نئے برس گزرے برس سے اچھی یادیں بنائیں گے

    ھماری بہت محترم اور عزيز دوست ڈاکٹر نگہت نسیم جو نظم کی ایک بہت مستند شاعرہ ھیں
    انکی ایک نظم آپ کے ذوق مطالعہ کی نذر

  13. دونوں خوبصورت نظمیں ھم سب کی عزيز اور قابل فخر دوست ڈاکٹرنگہت نسیم صاحبہ کی ھیں

  14. محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب سلامت بعافیت رھیں اللہ پاک آپکو ھمشیہ اپنے حفظ وامان میں رکھے آمین ثمہ آمین

    آپکی تحریر کردہ قیمیتی سطور نے مجھے فرش سے اٹھا کر عرش پر پہنچا دیا ۔ بہت شکریہ آپ سب کی اتنی محبت و توقیرنے مجھے ابدیدہ کردیا

    کسی انسان کا دل بڑھانا ۔اور دلجوئ کرنا بہت بڑي انسانی خدمات ھیں انکا اجر بہت بڑا ھے

    میرا اس بات پر یقین ھے کہ دراصل یہ کائنات خلق ھی اس لیے کی گی ھے کہ اللہ پاک ایک آدمی سے دوسرے آدمی کا برتاو اور رويئہ دیکھہ سکیں
    اور انسان دوست فرشتہ صفت ایّثار پسند لوگوں کی جماعت کے ھر فرد کو اللہ پاک بے تحاشہ انعام واکرام سے نوازتا ھے
    اسی اخلاص اور دوستی کی برکھا میں بھيگا ھوا انسان ایسی شفقتوں اور مہربانی

    کے سہارے ساتوں اسمانوں پر دستک دیکر آجاتا ھے

    پوری کائنات ھی حب البشر کے الوھی اور صادق جذبے کی بدولت معرض الوجود میں آئ

    میں تو اسی ڈر سے شاعری نیہن کرتی کہ ابھی مجھے اپنی بات کو ادا کرنا کا ھنر نیہن آتا ھے

    ٹکڑوں کو دل کے چنتا رہا ہوں تمام رات
    کانٹوں پہ جیسے چلتا رہا ہوں تمام رات

    جاتے ہوئے وہ کہہ نہ سکی مجھکو الوداع
    یہ سوچ کے میں روتا رہا ہوں تمام رات

    کس جرم کی سزا ہمیں لمحے میں مل گئی
    جیتا رہا ہوں مرتا رہا ہوں تمام رات

    اس خوف سے کہ وہ مجھے تنہا نہ چھوڑ دے
    سائے سے اپنے ڈرتا رہاہوں تمام رات

    باہر تمام رات رہیں تیز بارشیں
    اس ڈر سے گھر میں جلتا رہا ہوں تمام رات

    جس حادثے نے توڑا ہے اس شخص کا بھرم
    اُس حادثے کولکھتا رہاہوں تمام رات

    بے شک وہ جا چکی تھی ہواؤں کے دوش پر
    آواز اس کی سنتا رہا ہوں تمام رات

    روئے گی میرے مرنے پہ کیا کہہ کے وہ مجھے
    میں کیسے خواب بُنتا رہا ہوں تمام رات

    اک شب میں جھُک گیا ہوں ندامت کے بوجھ سے
    گر گر کے میں سنبھلتا رہا ہوں تمام رات

    صفدر رہوں میں اسکی نگاہوں میں سرخرو
    رب سے دعا یہ کرتا رہا ہوں تمام رات

    دبستان سخن کا ایک معتبر نام محترم المقام اعلی مرتبت جناب صفدر ھمدانی کی ایک غزل

  15. ن
    پیاری سائرہ بتول خوش رھو

    تمھارا محبانہ،محبت آمیز تبصرہ اچھا لگا ،
    کاش میں بھی تم دوستوں کی طرح اچھا اور بہترین شعر تخلیق کرسکوں
    میں اپنے تمام دوستوں کی ممنون ھوں بہت شکریہ میری دوست سائرہ بتول

    دوستان عزیز ، سائرہ بتول کی خوبصورت شاعری آپکے ذوق سلیم کی نذر

    نفرتوں کی دھوپ ہے اور سائباں کوئی نہیں
    کارواں گمراہ ، میرِ کارواں کوئی نہیں

    کیا کہوں کس سے کہوں میں توعجب مشکل میں ہوں
    چاہنے والے بہت ہیں راز داں کوئی نہیں

    پھول سب کملا گئے کلیاں بھی سب مرجھا گئیں
    ہے خزاں چھائی ہوئی اور باغباں کوئی نہیں

    ہے بہت سی روشنی چاروں طرف میرے مگر
    تیری آنکھوں کی طرح سے ضوفشاں کوئی نہیں

    وقت کی گردش مجھے کس موڑ پر لائی بتول
    لوٹنے والوں نے گھیرا پاسباں کوئی نہیں

    سائرہ بتول

  16. ھماری شگفتہ فکر ونظر اور پیاری بہن عالم آراء

    خوش رھیں خوش باش رھیں آپکی خوش فکری آپکو ھمشیہ پرامید اور پرجوش رکھے آمیں ثمہ آمین
    آپ کی قیمتی راۓ میرے لیے بہت معنی رکھتی ھے ۔ میں اللہ پاک کا لاکھہ لاکھہ بار شکر ادا کروں تو کم ھے کہ آپ جیسے خاصان قلم سے ربط ومحبت کے حصار میں ھوں

    عالم آرآء بہن کے ایک کالم سے اقتباس جو مجھے بہت پسند ھے

    مگر میرے خیالات میں ایک انقلاب تھا کہ وطن سے محبت بہت بڑا سرمایہ ہے ان محبت کرنے والوں ہی سے ملک قا ئم ہیں ایسا شخص جو صرف اپنے ملک کی زمین اور آسمان استعما ل کرتا ہے اور اتنا شکر گزار ہے د رس ہے ان لو گوں کے لئے جنکے ملک انہیں ہر دولت سے نوازتے ہیں کہ وہ اپنے ملک سے ایسی ہی محبت کریں جیسا ایک ھوم لیس جسنے مجھے پر خلوص محبت کا ایک نیا د رس د یا کہ اچھی بات تو کسی کی بھی اثر کر جاتی ہے صرف چشم بینا چاہئے اور ا ثر قبول کرنے والا دل کاش وہ جنکے پاس سب کچھ ہے اپنے ملک سے ایسی ہی محبت کرنے لگیں تو سارے د کھ دھل جائیں اے کاش الفاظ الفاظ نہ رہیں عملی جامہ پہن لیں اے کاش میرے دل نے کہا واقعئ یہ ملک اور جھنڈا ہی ہے جو ہر بھوکے ،ننگے ،کالے ،پیلے ،گلابی ،سفید،بھورے سبکو اپنے اندر ایک ماں کی طرح سمیٹ لیتا ہے یہ ملک ہی ہے جو اپنے بسنے والوں کو کبھی دھتکارتا نہیں پہچان دیتا ہے ،امان دیتا ہے ۔ یہ تو ہم رہنے والے ہیں جو اسکے حصّے بخرے کر دیتے ہیں کہ یہ اس جگہ کا ہے تو وہ اس جگہ کا اور مجھے خیال آ یا کہ واقئ یہ بانٹ تو ہم نے کی ہے ملک تو ایک جھنڈے تلے سب کو سمیٹے ہوئے ہے وہ تو یہ نہیں پوچھتا کہ تم مہاجر ہو پنجابی ہو پٹھان ہو بلّوچی ہو سرائیکی ہو یا سندھی ۔نہ وہ یہ پوچھتا ہے کہ تمہارا م‍‍ز ہب کیا ہے وہ تو تمہیں آزادی دیتا ہے کہ تم سب میرے نام سے ہو میری پہچان بنو بس میرے بن جاؤ مجھ سے محبت کرو جیسا کہ میں تم سے محبت کرتا ہوں میں نہیں پوچھتا کہ تم کیا ہو بس سبکو اپنے سینے سے لگاتا ہوں یہ تو تم ہو جو خرابی لاتے ہو بٹ جاتے ہو مصلحت کے نام پر حالات بناتے ہو آپسمیں اختلاف پیدا کرتے ہو میں نے تو تمہیں ایک جھنڈا ایک نام دیا ہے کاش اپنی عظمت اپنی وقعت پہچانو کہ تم مجھ سے ہو اور میں تم سے ہوں اور اسی میں مجھے کہیں اپنے وطن کی آواز بھی سنا ئی دی اور میں نے گھر آکرپاکستان کے جھنڈے کو سینے سے لگا لیا کہ نہ اپنی اصل کو بھولو اور نہ اپنے حال کو ہر لمجہ ایک سبق دیتا ہے صرف طلب کی بات ہے آپ بھی عالم آرا کے ساتھ اس طلب میں شامل ہو جائیۓ کہ ہماری بقا ہما ری پہچا ن میں ہے اور ہماری پہچان ہمارا ملک ہے کہ کہیں بھی رہیں دل پاکستانی ہی رہنا چاہۓ

    پاکستان پائندہ یاد
    پاکستان زندہ باد

  17. بہت محترم اور اچھے بھائ قمر رضوی آف اسلام آباد

    شکریہ کا لفظ اس کیفیت کا احاطہ نیہن کرسکتا جو آپکی واہ واہ نے دیا ۔ میری تو دعا ھے کہ آپ کو آفتاب وماھتاب جیسی بلندی اور مرتبہ ملے ،آپکے پاکیزہ قلم کی کرنوں سے ھر دل میں روشنی ھو ۔آمین ثمہ آمین

    قمر رضوی۔اسلام آباد
    ‎سفرِ حیرت و عشق کی قلمبندی کا جو سلسلہ کم و بیش ڈیڑھ سال قبل شروع ہوا تھا، بفضلِ خدا ربیع الاول 1433ھ کی 9 تاریخ کو اپنے انجام کو پہنچا۔ جہاں اس سفرِ عقیدت کا حامل ہونا میری زندگی کا ایک سنگِ میل تھا، وہیں اس سفر کے حقائق اور اس میں رونما ہونے والی واردات ہائے قلبی، مشاہدات اور تجربات کو ایک تحریر کی صورت میں سپردِ قلم کرنا بھی کسی معجزہ سے کم نہیں۔ جہاں اس سفر سے مجھے روحانی بالیدگی، علم و وقار میں اضافہ اور معنیءعشق جیسی بے بہا نعمات ملیں، وہیں اس در سے قلم اٹھانے کا ڈھنگ بھی مرحمت ہوا جسکی بنا پر پاکیزہ دیار کی سیر پر مشتمل یہ میری زندگی کی پہلی تحریر قرار پائی۔

    ‎میری یادداشت میں سب تازہ ہے کہ کسطرح سے پہلی قسط کی اشاعت پر ہی یہ سلسلہ دنیا بھر میں مقبول ہوا اور مجھے تہنیتی پیغامات کے ساتھ ساتھ قاریئین کے تجسس کو پرکھنے کا موقع بھی ملا۔ ساتھ ہی وہ حوصلہ افزائی، جو کسی بھی میدان کے نئے کھلاڑی کی پہلی ضرورت ہوتی ہے، مجھ ناچیز کو اس مقدار اور انداز میں ملی، جو ہر ایک کا نصیب نہیں۔ اسی تحریر کی برکات میں سے ایک نئے دوستوں کا ملنا بھی ہے، جو اس تحریر کے رستے میری زندگی میں آئے اور اب انکا یہاں سے نکلنا ناممکنات میں سے ہے۔

    ‎چند باتیں، جو اس تحریر کے آغاز پر میرے ذہن میں آئیں، انکا تذکرہ کرنا ضروری سمجھوں گا۔

    ‎سب سے پہلے تو اس نئی دنیا کے مشاہدات و تجربات کو دوسروں تک پہنچانا میری بیتابی کا باعث تھے۔ اسکا بہترین حل یہی
    ‎ تھا کہ تمام یادداشتوں کو سپردِ قلم کردیا جائے۔ دوسرے یہ کہ اس انداز میں بتایا جائے کی پڑھنے والا کچھ حد تک اپنے آپ کو اسی ماحول اور انہی اوقات میں محسوس کرے تاکہ تصوراتی طورپر ہی سہی، زیارت و سیر کا لطف حاصل کرلے۔

    ‎تیسرے یہ کہ جو قاریئین قبل ازیں مشرف با زیارتِ امامِ رضا علیہ السلام ہیں، انکی تمام یادداشتیں تازہ ہو جائیں اور جو ابھی تک یہ تمنا دل میں لیئے بیٹھے ہیں، انکے شوق کی چنگاریاں بھڑک اٹھیں۔ اس لحاظ سے عمر کے کسی بھی حصے کا شخص اس تحریر کا ہدف ہوسکتا ہے۔ مگر اپنی رائے میں، میں ان نوبیاہتا جوڑوں کو اپنا ہدفِ تخاطب قرار دوں گا جو اپنی زندگی کے سفر کا آغاز کیا چاہتے ہیں۔ ایسے تمام احباب سے میری گذارش اور مشورہ ہے کہ وہ شادی کے بعد یہاں وہاں وقت اور پیسہ برباد کرنے کی بجائے امام رضا و بی بی معصومہ علیہم السلام کی بارگارہ میں ہدیہءتشکر پیش کرنے جائیں۔ یہ ایک تیر سے کئی شکار کرنے کے متراداف ہے۔ زیارات، ہنی مون، سیر سپاٹا، معلومات میں اضافہ اور تاریخی مقامات کی سیر ۔۔۔ سب ایک ہی سفر میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔ سب سے قیمتی اثاثہ، اس سفر کے نتیجے میں ملنے والے وہ روحانی انعامات ہیں، جنکی قیمت کا اندازہ حیاتِ حقیقی میں ہوپائے گا۔

    ‎ان تمام گذارشات کے بعد میں اس تحریر سے متعلق ایک ایک فرد کا علیحدہ علیحدہ شکرگذار ہوں کہ جنکے تعاون سے اسکی تکمیل ممکن ہوئی۔ یہاں ناموں کے ذکر سے گریز کروں گا، کیونکہ تمام نام میرے لئے وہ قدر و منزلت رکھتے ہیں، جو صرف میں ہی جانتا ہوں اور اگر کسی ایک نام کے سلسلے میں بھی بھول چوک ہوگئی تو یہ میرے کاندھوں پر ایک بارِ ثقیل ہوگا۔
    ‎اب اگلا مرحلہ اسکی کتابی صورت میں اشاعت ہے، جسکا مجھے یقین ہے کہ بالکل ایسے ہی اسباب بن جائیں گے اور بہت جلد یہ تحریر آپ سب کے ہاتھوں میں ہوگی۔

    ‎خدا سے دعا گو ہوں کہ وہ تمام احباب کی تمام تر توفیقات کو قبول کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں اضافہ فرمائے۔ تمام عاشقانِ ولایت کو بار بار حج، عمرہ و زیارات کی توفیق مرحمت فرمانے کے ساتھ ساتھ اسباب بھی مہیا فرمائے۔ خدا مؤمنین کو جہاں بھئی لے جائے، اس حقیر کو اپنی دعاؤں کا حصہ بنانا نہ بھولیئے گا۔

    ‎بااحتراماتِ فراواں
    ‎فقیرِ درِ شاہِ خراساں
    ‎قمر

    انشا اللہ ھم کو آپکے قلم سے ایسی ھی دلشاد تحریريں پڑھنے کو ملتی رھیں خوش رھیں

  18. محترم منظور قاضی صاحب اللہ پاک آپ کو صحت وتندرستی درازي عمر کے ساتھہ رزق اور علم میں برکت عطا فرماۓ آمین ثمہ آمین

    آپکی آمد سے یہ بلاگ بہت بیش قیمت ھوگیا ھے، آپکی پرخلوص شفقت اور مہربان طبعیت ھم لوگوں کے لیے سخت دھوپ میں سایے کی طرح ھے ، آپ کی اردو سے بہت گہری انسیت نے آپکو ممتاز بنایا ھے ، آپ کی زبان بہت ششتہ اور شائستہ ھے ،آپکے تبصرے نے مجھے واقعی مائل پرواز شاھین بنادیا ۔ بہت ممنون ھوں

    عید ائی بھی اور چلی بھی گئی ۔ اور ہم سب کو یاد کرتے ر ہے
    اجنبی بستیوں میں افسردہ ۔ دِل کو یادوں سے شاد کرتے ر ہے

    منظور قاضی صاحب کا شعر جو مجھے بہت پسند ھے

  19. سیّدہ زا ئرہ عابدی عرف ھم سب کی بہت مشفق اور عزیز بجو سلامت رھیں آپ کی مصروفیت کا تو سب کو علم ھے کہ آپ درس وتدریس کے مقدس پیشے سے وابستہ ھیں ، معلم ھیں ،آپ کی دعايئں ھم سب کا سائبان ھیں ، اللہ پاک آپ کو ھر رنج والم سے دور رکھے اور آپ کو طویل العمری کے ساتھہ صحت و تندرستی عطا فرماۓ آمین ثمہ آمین

    آپکی شفقت ھمارا بہت قیمتی سرمايئہ ھے

    سیدہ زائرہ عابدی صاحبہ کی ایک خوبصورت تحریر سے اقتباس

    عجیب بات ہے دوست ہم تم ایک ہی تنخواہ پر کا م کرتے ہیں مگر تم کبھی مجھے اپنی طرح حیران نظر نہیں آ تے ہو
    ہاں ! کیونکہ میں ایک عمدہ زندگی جیتا ہوں
    مگر کیسے ؟ کیا آج کے دور میں اور اس پر آشوب زمانے میں عمدہ زندگی جینا نصیب ہو سکتا ہے
    ہاں بلکل ! کیونکہ زمانہ ہر دور میں ایسا ہی تھا جیسا آج ہے ،
    وہ کیسے ؟
    ہزاروں سال پہلے اصحاب کہف کے دور میں بھی زمانہ ایسا ہی تھا مگر وہ اللہ کے بندے اللہ کو پکار کر اس کے قریب ہو گئے تھے ورنہ ان کی گردنیں مار دی جاتیں تو بس ،جب انہوں نے اللہ سے رشتہ جوڑا تو اللہ تعالٰی کی بے کراں رحمت کے سائے میں ٹھنڈی میٹھی نیند سو گئے
    لیکن سوچو ہم ان کے مرتبے کو کہاں پا سکتے ہیں ،
    او ہو ،زرا سی دیر کو کوئ گھڑی دیکھ کر چپکے سے اللہ سے رازونیاز کی عادت تو ڈال کر دیکھو ،اس کی رحمت برستی ہے کہ نہیں ،اور اللہ کوجو بھی دل سے پکارتا ہے اللہ ہر اس ہستی کارفیق بن جاتا ہے پھر زمانے کے مصائب و آلام اس کو گھیر نہیں سکتے ہیں
    اچھّا کوشش کرتا ہوں ،اللہ حافظ
    اللہ حافظ ،اور ہاں جاتے جاتے ذرا سنتے جاؤ قران کریم کی سورۃ سورہ ءمزمّل پڑھنے سے انسان عمدہ زندگی جینے لگتا ہے ،
    شکریہ ! چلتا ہوں
    ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
    ایک ہفتے بعد پھر ان کی ملاقات کا احوال
    کہو یار کیسی گزر رہی ہے ،بلکہ اس دن کے مقا بلے میں چہرے پر بشاشت نظر آرہی ہے
    ہاں تمھارے کہنے سے میں نے نماز فجر کے بعد سورہ مزمّل کی تلاوت کو اپنی عبادت کا حصّہ بنا لیا ہے اور پھر یہ ہو رہا ہے کہ میں جو کچھ دل میں ارادہ کرتا ہوں وہ اللہ تبارک و تعالٰی من وعن پورا کر دیتا ہے
    تمھارے لئے جزاک اللہ کی دعائیں دیتا ہوں
    تمھیں بھی جزا ک اللہ کہ تم نے میری بات مان لی .

    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں

  20. مائ ڈئیرسٹ فرخندہ رضوی ۔سلامت رھو، خوش رھو، تمھاری تعریف نے ڈھیروں خون بڑھایا ھے

    کاش میں بھی تمھاری طرح شاعری ،کتب کے تبصرے اور افسانے لکھہ سکوں اور تمھاری جیسی مقبولیت اور اھمیت حاصل کرسکوں

    زہر آلود فضائیں ، یہ ہوائیں مسموم
    خون بہاتے ہوئے یہ وحشی درندوں کے ہجوم
    جانے کتنوں کے ابھی اور کٹیں گے حلقوم
    کتنے بارود کے شعلوں میں جلیں گے معصوم
    کون سا شہر نشانے پہ ہے اب کیا معلوم؟

    دھرم کے کیسے خداجانے نگہان ہیں یہ
    یہ نہ عیسائی نہ ہندو ،نہ مسلمان ہیں یہ
    کون پاگل انہیں کہہ دے گا انسان ہیں یہ
    یہ تو قاتل ہیں،جلادہیں ،شیطان ہیں یہ
    کب تلک ڈھائیں گے یہ ظلم و ستم کیا معلوم؟

    قوم مسلم میں ہی پیدا یہ کیوں حیوان ہوئے
    جن سے شیطان بھی پناہ مانگے وہ شیطان ہوئے
    جن سے ہر قوم کے انسان ، پشیمان ہوئے
    جن سے بدنام جہاں بھر میں مسلمان ہوئے
    کتنے گھر اور اُجڑنے ہیں ابھی کیا معلوم

    فرخندہ رضوی کی شاندار نظم آپ احباب کی بارگاہ شوق میں

  21. سائرہ بتول ایک بارپھر تمھاری آمد کا اور اس پیار کا بہت شکریہ ،
    دوستوں ھم نے تو سب سے پیار کرنے کا ھنر اپنی بہت عزيز دوست اور بہت پیاری بہن ڈاکٹر نگہت نسیم سے سیکھا ھے ، ھر ایک کی خبر رکھنا ھر دکھہ بیماری میں باد نسیم کے نگہت بیز جھونکے کی طرح سب کو اپنی موجودگی کا احساس دلانا اور سب کو آگے بڑھانا ، سلامت رھو میری خوش افکار دوست ۔ مجھے تم سب پر ناز وفخر ھے

  22. میری تحریر پڑھتے ھوۓ آگر آپ لوگ سر درد یا کوفت کا شکار ھوجايئں تو پیشگی معذرت ، کیا کروں دو دن کی تاخیر کی کمی کو پورا بھی کرنا تھا ۔ آپ سب میری ڈھارس ھیں اللہ پاک آپ سب کو سلامت رکھیں آمین ثمہ آمین

  23. اے میرے پیارے خدا شاہین کو ساری دنیا کا انجمن باہمی اتحاد و محبت کاصدر بنا دے ..آمین

  24. شاہین کی ایک بات جو مجھے اس کے بہت قریب رکھتی ہے .. وہ اپنے دوستو کو اس کے کام کے حوالے سے عزت دینا جانتی ہے . اور خوب صاف اور کھلے دل سے سراہاتی ہے . اس کو اللہ کریم نے ہر دنیاوی خوف سے آزاد رکھا ہے جو اسے ہر خواہش سے بے نیازی عطا کرتی ہے . اللہ سے دعا ہے کہ مجھے بھی ایسی ہی مہربان اور بے نیاز سی محبت کرنا سیکھا دے ..آمین

    دیکھو کتنی پیار سے ڈھونڈ کر لائی ہے منظور بھائی ک الکھا ہوا حسین شعر ..

    عید ائی بھی اور چلی بھی گئی ۔ اور ہم سب کو یاد کرتے ر ہے
    اجنبی بستیوں میں افسردہ ۔ دِل کو یادوں سے شاد کرتے ر ہے
    واہ سبحان اللہ

  25. قوم مسلم میں ہی پیدا یہ کیوں حیوان ہوئے
    جن سے شیطان بھی پناہ مانگے وہ شیطان ہوئے
    جن سے ہر قوم کے انسان ، پشیمان ہوئے
    جن سے بدنام جہاں بھر میں مسلمان ہوئے

    واہ کیا اچھا کہا فرخندہ نے .. واہ ..واہ .. خوش رہو دوست

  26. ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں .. واہ کیا خوبصورت جملہ ہے ..

  27. شکر گزاری ہر ایک کا ہنر کہاں میری جان میری شہزادی شاہین .. بابا ایک جملہ اکثر کہا کرتے ہیں کہ شکر گزاری مورثیت میں نہیں آتی .. اس کی عطا کے لئے اللہ پاک انسان چنتا ہے .. ہمیشہ دعا کرتی ہوں مجھے شکر گزاروں اور احسانمندوں میں رکھنا ۔۔ آمین

    میں تمہاری محبت کی احسانمند ہوں شاہین کہ تم مجھے ہمیشہ احساس دلاتی ہو کہ میں خاص ہوں ۔۔ سلامت رہو ۔۔دین و دنیا کہ ہر خوشی تمہارا مقدر ہو ۔۔آمین

  28. ارے ہاں ایک بات توبتانا بھول گئی کہ ہماری پیاری بہن فاطمہ ابرار کچھ دنوں سے بلاگ پر نہیں آرہیں تو مجھے تشویش ہوئی .. میں نے ان سے فون پر بات کی توپتہ چلا کہ وہ ہم سب کے بغیر بے حد اداس ہیں پر انہیں یقین تھا کہ میرا فون ضرور آئے گا پوچھنے کے لئے .. اپنے صحیح اندازے پر بے حد خوش اور مغرور تھیں .. بہت ساری باتیں ہوئی .. صبح شام کی تفصیل .. بلاگ فیملی کے حال احوال .. ملکی حالات .. جاب .. بچے .. موسم .. سب پر تفصیلی گفتگو ہوئی ..

    شاہین تمہارے کزن کے جواں سال بیٹے کی سپاہ صحابہ کے ہاتھوں قتل پر بھی افسوس کیا .. وہ اتفاق سے انہیں جانتی ہیں اور ان کے گھر تعزیت کے لئے گئی بھی تھیں . تم سے بےحد تعزیت کا کہا ہے.

    انہوں نے فردا فردا سب کو سلام اور دعا کہا .. اور مجھ سے کہا کہ میری کالمز کی کتاب ان کی فیورٹ بن چکی ہے اور اب دوسری بار پڑھ رہی ہیں .. اس کے بعد ہی تبصرہ کر سکیں گی ..

    فاطمہ جلدی سے آ جاؤں بہن ہم سب آپ کو بہت بہت یاد کرتے ہیں ..

  29. اے میرے پیارے خداانسان دوست نازک مہرباں مسیحاء اورمحبتوں کے چراغوں کو باد صرصر سے محفوظ رکھنے والی ھماری بہت پیاری بہن اور عزيز دوست ڈاکٹر نگہت نسیم تو تاحیات دنیا کی انجمن باہمی اتحاد و محبت کی صدرھیں ،
    اللہ پاک ڈاکٹر نگہت نسیم کو ھمشیہ اسی منصب پر فائز رکھنا اور انکو دارین کی ھر خوشی اور کامیابی سے ڈاکٹر نگہت نسیم کا دامن بھر دے ، آمین ثمہ آمین
    ارے ھاں مجھے بھی پیاری اور نفیس فاطمہ ابرار کی یاد آئ تھی ، جیسے میں نے بہت قابل احترام اور سوسن ویاسمین کی طرح معطر اور خوش دماغ و خوش اطورا زرقا مفتی کو یاد کیا تھا ، ان دنوں کویت میں یونہی تو جاں آفریں آبر آلود موسم نیہن چھایا ھوتا ھے۔ آپ سب دوستوں کی محبت شاہ خاور کے آگے ڈھال بن گی ھے اور سورج کو اس وجہ سے اپنا مزاج بدلنا پڑا ھے ،وہ خود بدلی کی واٹ میں چھپ گیا ھے، چہرے پر گرمی کے بجاۓ نرمی ھے ۔

  30. فاطمہ ابرار اچھی بہن تمھارا بہت شکریہ ،
    برسوں دیار غیر میں رھنے کے باعث میں نے فہمیدہ خالہ اور اقرار بھائ‏ کے 16 سالہ بیٹے احتشام کو کھبی دیکھا نہ تھا ،احتشام کی والدہ جن کو ھم سب بہت پیار سے فمو خالہ کہتے ھیں ھر وقت ھسنے والی فمو خالہ پر کھبی اتنا بڑا غم کا پہاڑ ٹوٹے گا یہ سوچ کر دل پھٹتا ھے اللہ پاک احتشام کے والدین کو صبر جمیل عطا فرماۓ اور فمو خالہ کو یہ غیر معمولی صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرماۓ ، جوان بیٹے کی موت تو سارے گھر کو ماردیتی ھے ، ظالموں نے کیسا ستم کیا ،ایک بھرے گھر کے چراغ کو بجھا دیا ،ھمارے ملک میں تو جس کا دل چاھے کسی کو بھی مار سکتا ھے ، نہ کوئ منصف نہ کوئ انصاف کرنے والا ، مگر زمین و آسمان کا خالق تو ھے وھی انصاف کریگا اور وھی احتشام اقرار مرحوم کے اھل خانہ کو صبر عطا کریگا ، ان اللہ مع الصابرین
    اسی لیے کہتے ھیں کہ اولاد کا ھونا بھی بڑي بخشش رب ھے، یہ سچ ھے مگر داغ بھی بیٹے کا غضب ھے

    میری نانی اور نانا میرے والدہ کے بچپن ھی میں انتقال فرما گیے تھے اور میری والدہ کا کوئ بھائ بھی نیہن تھا اس لیے امی فمو خالہ کے بڑے بھائ جن کو ھم سب پیارے ماموں کہتے تھے بہت عزيز رکتھیں تھیں اور ھر وقت انکی ترقی اور کامیابی کی دعا کریتیں تھیں

    ،ایک بار پیارے ماموں پر بڑا سخت وقت آیا تھا ،میری والدہ نے شايد ھی کوئ عبادت گاہ چھوڑی ھو انکی سلامتی کے لیے پھر میں نے اپنی ماں کی دعا کا اعجاز دیکھا تھا ، اور مجھے بہت چھوٹی عمر ھی سے دعا پر یقین ھوگیا تھا کہ دعا سب کی کشتی کو ساحل مراد تک پہنچاتی ھے

  31. ابھی افس سے چھٹی لیکر علی آغا فراز کو دیکھنے جارھی ھوں ۔ میں نے اس وعدہ کیا تھا کہ اسکی پسندیدہ کارٹون ٹام اینڈ جیری کی ڈی وی ڈیز لیکر آونگی میں علی تک آپکا پیار اور دعايئں اور + عالمی اخبار کی طرف سے اس کو ڈی وی ڈیز کا تحفہ دینے جاری ھوں ، علی بہت بہادر بچہ ھے ، اللہ پاک اس کو مکمل صحت اور طویل زندگی عطا فرماۓ آمین ثمہ آمین
    علی کی دادی کی طرف سے بھی

    آپ سب کے لیے بہت ساری دعايئں

    ڈاکٹر اور سارے گھر والے دوست احباب عالمی آخبار کے دعاگو نیک دل دوست سبھی کو امید ھے کہ علی بہت جلد گھر آجاۓ گا اور پہلے کی طرح اپنے بھايئوں کے ساتھہ بھرپور زندگی گذارے گا انشا اللہ

    االتماس دعا

  32. اسلام علیکم قابلِ احترام اور عزیز از جان ساتھیو
    اللہ آپ سب کوسکھی اور شاد و آباد رکھے آمین
    پیاری بہن شاھین اللہ آپ کو نظرِ بد سے بچاۓ رکھے اور آپ کا قلم یوں ہی رواں رہے ۔
    میرے تو تصور بھی میں نہ تھا کہ میری کوئ تحریر اس قابل بھی ہے کہ کوئ اسے دہراۓ ،آپ نے میرا اقتباس لکھ کر میرا مان بڑھا دیا ۔ اللہ آپ کو اور تمام عالمی اخبار کے دوستوں کو اپنے فضل و کرم سے نوازتا رہے آمین
    بھائ منظور قاضی ،کا تبصرہ کافی عرصے بعد پڑھنے کو ملا ، اللہ انہیں سلامت رکھے ۔
    بجو کے آنے سے بھی رونق بڑھ گئ ہے ۔
    پیاری بہن شاھین ،نگہت نسیم ۔فاطمہ ابرار ،زرقا مفتی ،سارہ بتول ،فرخندہ رضوی اور سب بھائیوں کے لۓ میری نیک خواہشات اور ڈھیروں دعائیں ۔
    اللہ پیارے ننھے منے علی کو ہمیشہ صحت مند اور تندرست رکھے آمین
    عالم آرا

  33. بہت ہی پیاری بہن شاہین
    اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ اپنے پیارے حبیب (ص) کے صدقے میں خوش و خرم رکھے
    آمین

    آپ نے اپنی اور دوسرے دوستوں کی اتنی بہترین شاعری کے ساتھ مجھ مبتدی کی تک بندی لگا کر میرا مان بڑھایا میں آپ کی دلی
    شکر گذار ہوں.
    صفدر بھائی تو ہیں ہی ہم جیسے حقیر اور نا چیز لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنے والے .
    اللہ آپ کے پورے گھرانے کو پنجتن پاک کے صدقے میں شاد و آباد رکھے.
    آمین.
    ہماری بہت قابل احترام عالم آرا صاحبہ بلکہ عالم آرا آپا
    آپ کی محبّت کے لیئے بہت ممنون ہوں
    اللہ آپ کو بھی اپنی امان میں رکھے.
    آمین

    میں اپنی نجی مصروفیات کی بنا پر بہت کم حاضر ہو پاتی ہوں جس سے صفدر بھائی آگاہ ہیں اور درگذر کرتے ہیں میں ان کی بہت ممنون ہوں
    .

    ایک اور بات قاضی صاحب کا تبصرہ پڑھ کر بہت اچھا لگا اللہ آپ کو صحت و سلامتی سے رکھے .
    آمین.

  34. دوستان عزيز میرے عالمی اخبار کے عزيز دوست اور ساتھی اللہ پاک آپ سب کو ھمشیہ اپنے حفظ وامان میں رکھے آمیں ثمہ آمین

    مجھے بھی اس بلاگ میں گل بدست سائرہ بتول کی آمد بہت اچھی لگی اور دعاوں نے تو جیسے میرے ارد گرد حفاظت ومحبت کے ھزاروں چراغ جلا دیئۓ

    مصروفیات کے باوجود آپ کی آمد نے بزم سخن میں چار چاند لگا دیۓ متشکر خانم سائرہ بتول آپ سب محترمین اور محبین تو اس بزم کی رونق ھیں ھمارے بہت محترم اور شفیق محترم منظور قاضی صاحب کی راۓ اور انکی آمد نے دل بڑھایا ، اللہ پاک آپ کو طویل عمر صحت وتندرستی اور آھنی عزم وحوصلہ عطا فرماۓ آمین ثمہ آمین

    اچھی بہن عالم آراء خوش رھیں ، آپ کے کالم میں بہت شوق سے پڑھتی ھوں آپکے کالمز میں حب الوطن کی خوشبو ھر پاکستانی دل کو شاد رکھتی ھے اللہ کرے زور قلم اور زیادہ

  35. عزیز دوستوں ۔اللہ پاک آپ کو ھر رنج ومحن سے دکھہ آزار سے مصائب وپریشانی سے اپنے امان میں رکھے امین ثمہ آمین

    کل رات میں مونس بھائ ترنم وقار تصویر کے ساتھہ علی فراز آغا کو دیکھنے گی تھی ، مجھے پہلے ھی وقار نے علی کی پروگریس کے ساتھہ ھی اس کے یکلخت گر جانے والے دانتوں کے بارے میں بتا دیا تھا اس کو گنجا بھی کردیا گیا ھے،
    میں بہت دھڑکتے دل سے علی کے کمرے میں گی تو وہ افشاں سے لپٹا چیوڑا کھا نے کی ضد کر رھا تھا ، افشاں اس کو کہہ رھی تھی کہ کل دادی چیوڑا لے آیئنگی ۔اس کے کمرے میں انٹر ٹینمنٹ کا ھر سامان تھا جو کسی بھی بچے کو خوش کرنے کے لیے کافی تھا
    جو اس کے پیار کرنے والے والد فراز آغا اس کے لیے لاتے ھیں ، علی کا چہرہ متورم تھا اور وہ گنجا ھوکر بھی اتنا ھی پیارا لگ رھا تھا ، میری ھمت ھی نیہن ھوئ کہ اس کو آگے بڑھ کر پیار کرتی میں نے چپکے سے اسکے لیے لی ھوئ ڈی وی ڈیز لیپ ٹاپ کے پاس رکھہ دیں وقار نے وعدہ کیا کہ وہ اس کے لیے اسپشل چیوڑا لاۓ گا ،وہ ھم سب سے بے نیاز چپس کھاتے ھوۓ ٹی وی پر اپنے پسندیدہ کارٹونز دیکھہ رھا تھا ،چھوٹا ھے ناں اس لیے ، علی کی والدہ مسلسل اس کے ساتہھ ھی ھسپتال میں ھیں ، اسکی حالت دیکھہ کر دکھہ ھوا
    کوئ ماں بھی اپنے چاھنے والے بچے کو اس حالت میں دیکھہ کر کیسے آرا م سے رہ سکتی ھے ۔ افشاں ویسے بھی بہت کم گو ھے

    امید ھے کہ ایک آدھ ھفتے میں علی گھر چلا جاۓ گا ایک آدھ دن میں اسکی رپورٹز بھی آجايئنگی اللہ خیر کریگا علی کا علاج تو جاری رھے گا ۔ اللہ پاک اس کو صحت کاملہ عطا فرماۓ آمین ثمہ آمین

    علی کے والد رومی علی کا خاص کمرہ بھی تیار کروارھے ھیں ۔اس کی کلر اسکیم بھی علی نے پسند کی ھے علی کی اللہ پاک حفاظت فرماۓ اور وہ جلد از جلد شفایابی کے بعد اپنے گھر جاسکے ، اللہ پاک اس معصوم بچے پر اپنا کرم فرماۓ اور اس کو ھر دکھہ اور بیماری سے نجات ملے آمین ثمہ آمین

  36. تُو تو شاھین ہے تیرا کام ہی ہے پرواز
    بہت پیاری دوست شاھین
    میں تو اپنوں کے معصوم سے انداز کی پابند ہو جاتی ہوں .دامن میں جب جب محبتیں اُترتی جاتی ہیں وہ اور وسیع تر وسیع ہوتا جاتا ہے .میں تو مقروض ہوجاتی ہوں اُن دوستوں کی جو میرے کمزور سے لفظوں کو محبتوں کا سہارا دیتے ہیں .
    اُن دوستوں میں میری پیاری دوست نگہت جس کو پچھلے دو ویک سے کہیں نظر نہیں آئی تو آواز بن کر میرے بہت قریب چلی آئی .اور شاھین میری نظم لیئے پڑھنے والوں کو بھی متوجہ کروانے کے لئے میری بن بیٹھی.اور صفدر بھائی جو میرے ہر سوال کا جواب بن جاتے ہیں …میں ان سے اپنے سوال کا جواب پا کر کس قدر مطمین ہو جاتی ہوں .اللہ تعالی ٰ ہم سب کی محبتوں کو ایسے ہی قائم رکھئے .
    آخر میں پیارے علی کے لیئے ایک بار پھر دعا گو ہوں ..ایک معجزے کی منتظر ہوں .

  37. اسلام علیکم ساتھیو
    پیاری بہن شاھین اور سب ہی کے لئے ایک بات لکھنا چاہتی ہوں ۔میری والدہ مرحومہ بیماری میں ایک صدقہ نکالا کرتی تھیں ،وہ سوا روپیہ یا ہم جہاں بھی رہتے تھے وہاں کا سوا دینار سوا ڈالر ،ا جو بھی سکہ ہو وہ رات میں سوتے وقت مریض کے سرہانے تکیہ کے نبچے رکھتی تھیں اور صبح خیرات کرا دیا کرتی تھیں ،یہ صدقہ گیارہ دن تک نکالا جاتا ہے ، شِفا اللہ رب العزت کے ہاتھ میں ہے اور صدقہ بلاؤں کو ٹالتا ہے ۔
    آپ سب کی محبتوں کے لئے شکر گزار اور ان سب کے لئے دعا گو جن کی تحریریں بہت دن سے نظر نہیں آرہیں ۔اللہ سب کو اپنی امان میں رکہے ۔
    اللہ سے دعا ہے کہ علی جلد صحتیاب ہو اور ماں باپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنا رہے ۔
    اللہ تمام مریضوں کو صحت کامل عطا کرے ،اور سب کی پریشانیاں دور کرے ۔آمین
    سب کے لئے دعا گو اور اپنے لئے دعا کی طالب
    عالم آرا

  38. میری اچھی بہن عالم آراء اسلام علیکم ۔آپ سبکی دعاوں کی بدولت انشا اللہ علی آغا فراز کو مکمل شفا یابی ملے گی ،اللہ پاک سارے بیماروں کو شفا کلی عطا فرماۓ آمین ثمہ آمین

    علی کے دادا ،دادی والد والدہ پھوپھی ساری فیملی ھی صدقہ نکالتی ھے ، ھر آنے جانے والا بھی علی کا صدقہ نکالتا ھے جو علی کے سرھانے ھی رکھا ھوتا ھے پھر شام کو واک کرتے ھوۓ یا کھیلتے ھوۓ علی اغا فراز صاحب اپنے ھاتھوں سے وہ پیسے کام کرنے والوں میں تقسیم کرتے ھیں ، کون سی دعا ھے جو سب علی کے لیے نیہن کر رھے ھیں ، آپ نے علی کو نیہن دیکھا ھے شکل وصورت تو اسکی ھے ھی پیاری مگر جو اسکی سويئٹ نیچر ھے ھم سب تو اس کے دیوانے ھیں ۔اللہ پاک جو بیمار ھیں ان کو شفا بخش دے خزاں او بہار میں بدل دے آزمائش کو آسائش میں بدل دے ، الہی امین
    ڈاکٹر الیکس کہتے ھیں
    ایک ڈاکٹر کی حیثیت سے میرا مشاھدہ ھے کہ جب انسان ھر قسم کی دوا سے مایوس ھوجاتا ھے تو دعا اسکی ساری پرمژدگی اور بیماری کی شدت کو کم کرتی ھے
    دعا ریڈیم کی طرح روشن اور قوت کا سرچشمہ ھے اسکی بدولت انسان اپنی قوت میں بے پناہ اضافہ کر سکتا ھے
    جب ھم دعا مانگتے ھیں تو اپنا رشتہ ایک لازوال تحریکی قوت سے جوڑ لیتے ھیں جو ساری کائنات پر حاوی ھے ھم دعا مانگنے کے بعد پرسکون مضبوط اور توانا ھو کر آٹھتے ھیں

  39. دوستی محبت اور خلوص کی سفیر فرخندہ رضوی خوش رھو سلامت رھو ۔

    میں کافی دیر سے تمھاری نثری اور شعری تخلیقات کا مطالعہ کررھی تھی ۔

    تمھاری دونوں شعری کے مجموعات سنو خموشی کی داستاں
    اور فاصلے ستا رھے ھیں
    اور افسانوں پر مشتمل کتاب پھر وہ صبح کہاں لکھہ تم اچھے تخلیق کاروں کی فہرست میں شامل ھوچکی ھو، اور کوئ بھی تخلیق ھوکر صاحب کتاب کو ھمت اور مصائب کا سمند پار کرنا پڑتا ھے کتنی راتوں کو جاگنا پڑتا ھے ، کتنے چراغوں کو لہو دیکر جلانا پڑتا ھے کتنی امیدوں کا خون کرنا پڑتا ھے ،کتنا اردو اور انگریزی والا سفر کرنا پڑتا ھے ، پھر کیہں جاکر انسان صاحب تخلیق بنتا ھے

    تمھارا افسانہ دیوار مجھے بہت اچھا لگا۔

    میں نے تم سے پہلے بھی کہا تھا ھم دونوں میں بہت ساری چیزیں مشترک ھیں نام کا آخری حصہ قلم ، محبت ، اور ھم سب کی بہت پیاری دوست ڈاکٹر نگہت نسیم ،ان کے بارے میں کیا کہوں کیا لکھوں کہ لفظی کم مائیگی آڑے آتی ھے ، وہ محبت اعتبار، ایثار اور انسان دوستی کی بہت خوبصورت مثال ھیں اور ھم سب کو ملانے والا ایک مضبوط پل بھی ھیں ،
    ڈاکٹر نگہت نسیم کی انگنت نیکیوں کا اجر تو اللہ پاک ھی انو عطا فرماۓ گا کیونکہ میرا ایمان ھے کہ محفی نیکیوں کو اللہ پاک خود عیاں کرتا ھے ،اسکی خوشبو کو ساری دینا میں پھیلا تا ھے اور ھر ایک نیکی کا اجر ستر ستر بار بلکہ اس سے بھی کیہں زیادہ اجر عطا کرتا ھے ، وہ جو سب سے زیادہ رحیم و کریم ھے جو قادر بھی ھے کریم بھی ھے

    اللہ پاک آپ کا شکریہ مجھے حالت غربت میں اتنے بہترین دوستوں سے نوازہ ،
    دوستان عزيز اللہ پاک آپ سب کو دارین کی ھر خوشی عطا فرماۓ آمین

    فرخندہ رضوی میری دوست ،علی کے لیے دعاوں کا شکریہ ، انشا اللہ مالک و خالق اس کو شفاۓ کاملہ عطا فرماۓ گا
    اللہ پاک میرے سارے دوستوں کو ھر مشکل سے محفوظ رکھے آمین

  40. اظہار۔ تشکر :

    میں اپنی پیاری بہن شاہین رضوی صاحبہ سے معافی کا خواستگار ہوں کہ انہوں نے اپنے گیارہ فروری کے تبصرے میں مجھے اتنے پرخلوص الفاظ سے یا د کیا مگر میں اپنی فیس بک کی بھول بھلیوں میں کچھ اس طرح گم ہوگیا تھا کہ اس بلاگ پر توجہ نہ دے سکا :

    آج جب ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ کے بھائی کی صحت یابی کی دعا مانگ کر اس بلا گ پر نظر پڑی تو مجھے اپنی غفلت کا احساس ہوا کہ میری اتنی اچھی اچھی بہنوں نے مجھے یاد کیا مگر میں اپنی غفلت کی وجہ سے ان کےتبصرے نہ پڑھ سکا اور انکا شکریہ ادا نہ کرسکا:

    آج میں محترمہ شاہین رضوی صاحبہ ، محترمہ عالم آرا صاحبہ ، محترمہ سائرہ بتول صاحبہ اور ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ کا اور ان سب بھائیوں اور بہنوں کا جن کا نام میں یہاں نہ لکھ سکا ، ان سب کا دل وجان سےشکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے اتنے پرخلوص انداز میں یاد کیا اور میرے بائی پاس شدہ دل میں زندگی کی لہر دوڑا دی۔

    اللہ آپ سب بہنوں کو اور ان تمام بھائیوں کو سلامت رکھے ، شاد و آباد رکھے جو مجھے اپنا سمجھتے ہیں اور میری خطاوں کو در گذر کرتےرہتے ہیں۔

    میں شاہین رضوی صاحبہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوںنے میرےمتعلق یہ بات کہی کہ:

    ”آپکی آمد سے یہ بلاگ بہت بیش قیمت ھوگیا ھے، آپکی پرخلوص شفقت اور مہربان طبعیت ھم لوگوں کے لیے سخت دھوپ میں سایے کی طرح ھے ، آپ کی اردو سے بہت گہری انسیت نے آپکو ممتاز بنایا ھے ، آپ کی زبان بہت ششتہ اور شائستہ ھے ،آپکے تبصرے نے مجھے واقعی مائل پرواز شاھین بنادیا ۔ بہت ممنون ھوں

    عید ائی بھی اور چلی بھی گئی ۔ اور ہم سب کو یاد کرتے ر ہے
    اجنبی بستیوں میں افسردہ ۔ دِل کو یادوں سے شاد کرتے ر ہے

    منظور قاضی صاحب کا شعر جو مجھے بہت پسند ھے”
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    شکریہ ، مہربانی، عنایت ، ذرہ نوازی : شاہین رضوی صاحبہ کی اس تحریر پر میں انکا دل و جان سے شکریہ ادا کرتا ہوں : دعا کرتا ہوں کہ اللہ ہم سب کو انکی دعائیں لینے کی توفیق و سعادت عطا کرتا رہے: آمین

    میرے اوپر کے ایک تبصرے میں میں نے شاہین رضوی کے لیے یہ دعا مانگی تھی کہ :
    الہی میری دعا ہے کہ خوش رہے شاہیں
    کہ اس ثواب سے بڑھکر کوئی ثواب نہیں
    میں اس شعرکے پہلے مصرع کو یوں بدل رہا ہوں تاکہ یہ دعا ہم سب کی دعا بن جائے :
    یہی دعا ہے ہماری کہ خوش رہے شاہیں
    کہ اس ثواب سے بڑھکر کوئی ثواب نہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔
    اللہ آپ سب کی محفل کو اسی طرح ہنستا کھیلتا رکھے: آمین ثمہ آمین یارب العالمین
    فقط:
    خیر اندیش
    منظور قاضی
    میونخ جرمنی سے

  41. السلام علیکم
    نگہت آپی ! آپ نے شاہین آپی کی خوبصورت غزل پیش کی ، اور میں آپ کی اس بات کا گواہ اور شاہد ہوں کہ !
    اس خوبصورت غزل کی تخلیق کار بھی اتنی ہی حسین ہے ۔ یقین نہ آئے تو اس سے بات کر کے دیکھ لیجئے ۔۔۔ اس کا لکھا کلام پڑھ لیجئے ۔۔۔
    الحمد اللہ ! اللہ تعالی نے مجھے یہ سعادت بار بار بخشی ہے کہ ، میں ہمیشہ حسین شاہین آپی کی خوبصورت ترین شفقت اور شیریں ترین خلوص سے سیراب ہوتا رہا ہوں ،
    شاہین آپی کی شاعری واقعی بہت لاجواب ہے ، بلکہ لاجواب ترین ہے ، اللہ قلم کی جوانی قائم دائم رکھے ۔
    آصف احمد بھٹی

  42. نگھت نسیم نے کہا ہے:
    February 11, 2012 بوقت 10:24 am
    قوم مسلم میں ہی پیدا یہ کیوں حیوان ہوئے
    جن سے شیطان بھی پناہ مانگے وہ شیطان ہوئے
    جن سے ہر قوم کے انسان ، پشیمان ہوئے
    جن سے بدنام جہاں بھر میں مسلمان ہوئے

    یہ نظم بہت اچھی لگی
    ناصرالدین مظاہری مظاہرعلوم سہارنپوریوپی انڈیا

  43. اسلام علیکم تمام پڑھنے والو کو کل رات سے میں آپ کے بلاک کا ایک ایک پیچ پڑھ رھا ھوں اور بہت خوشی ھو رھی ھے جس طرح آپ ادب کو فروغ دے رھے ھیں آپ سب سے ایک گزارش ھے کہ ھماری نئی نسل جو کہ اس وقت اپنے اسلاف سے اپنے کردار سے اپنے آپ سے دور ھو رھی ھے اس کے لیے کچھ لکھیں تاکہ انکی راھمنائی ھوسکے۔
    شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *