ماں جیسا ہونا ایک روحانی کیفیت ہے جو کسی بھی عمر میں کسی پر بھی طاری ہو سکتی ہے
17 thoughts on “کچھ تصویریں ، تحریروں کی طرح زندہ رہتی ہیں”
ماں کی ممتا تو ایک جزبہ جو باپ میں بھی ہو سکتا ہے اور بچے میں بھی.اللہ کی حکمت کی یہ نشانیاں ہیں لیکن انسان ہی اندھا ہے. اس انسان کو بس اپنی ناک تک نظر آتا ہے
لگتا ہے ایسے موضوعات پر بھی احباب لکھنے پر مائل نہیں ہوتے،اب بھلا کب تک سیاسی موضوعات کو پیٹاجائے یا پھر بیت بازی کی جائے
کچھ تصویریں ، تحریروں کی طرح زندہ رہتی ہیں
اس تصویر پر نگاہ پڑتے ھی ایک عجیب سی کیفت کا شکار رھی
پاک پروردگار نے اس معذور عورت وہ خوشی عطا کی جس سے بہت ساری تندرست وصحت مند مائيں محروم رھتی ھیں یعنی اتنا چھوٹا بجہ ماں کو اپنے ھاتھہ سے کھانا کھلا رھا ھے ۔
کسی نے آنحضرت (صلی اللہ علیہ و آلہ) سے سوال کیا کہ باپ کا کیا حق ہے؟ فرمایا، جب تک وہ زندہ ہے اس کی اطاعت کرنا، پھر پوچھا کہ ماں کا کیا حق ہے؟فرمایا، اگر صحراؤں میں ریت کے ذرات کے برابر اور بارش کے قطرات کی مقدار میں بھی اگر ماں کی خدمت سرانجام دی جائے تو پھر بھی شکم مادر میں ایک دن بھی رہنے کا حق ادا نہیں ہوسکتا۔
ماں کے قدموں کے نیچے جنت ھے مگر اس چھوٹی عمر میں یہ بچہ بھی جنت کا حقدار لگتا ھے ، اللہ پاک ھماری ماوں کا سايہ ھم پر قایم رکھے آمین ثم آمین
ایک آدمی آنحضرت (صلی اللہ علیہ و آلہ) کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی، یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ) میری ماں ہاتھ پیر سے معذور ہے۔ وہ اپنی جگہ سے خود ہل نہیں سکتی۔ میں اس کے پیٹھ پر بٹھاتا ہوں، اس کے منہ میں نوالہ دیتا ہوں، اس کی گندگی کو پاک و صاف کرتا ہوں، کیا میں نے اس کا حق ادا کر دیا؟
آنحضرت (صلی اللہ علیہ و آلہ) نے فرمایا، نہیں۔ کیونکہ تم اس کے پیٹ میں مدتوں رہے۔ اس کے جسم سے تم کو کھانے اور پینے کی اشیاء فراہم ہوتی رہیں۔ اس کے ہاتھ پیر مسلسل تمہاری حفاظت کے لیے استعمال ہوئے ۔ ان زحمات کے باوجود یہ تمہاری درازیٴ عمر کے لیے تمنا کرتی رہی۔ لیکن تم ہو کہ آرزو رکھتے ہو کہ وہ دنیا سے رخصت ہو جائے تا کہ تم کو اس کی فکر سے آزادی مل جائے۔
آنحضرت (صلی اللہ علیہ و آلہ) نے ماں کی عظمت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر تم مستحبّی نماز پڑھ رہے ہو اور اسی اثناء میں باپ نے تم کو بلایا تو نماز قطع نہ کرنا، لیکن ماں اگر بلائے تو تم نماز چھوڑ دو۔
جی ہاں، ماں کی عظمت و عزت بہت زیادہ ہے۔ جیسا کہ حضرت خاتم الانبیاء نے ارشاد فرمایا:
الْجَنَّةُ تَحْتَ اَقْدَامِ الْاُمَّھاتِ
“بہشت کی تلاش میں دور جانے کی ضرورت نہیں، بہشت تو ماؤں کے قدموں تلے موجود ہے۔”
ابراہیم کا بیٹا زکریا نصرانی تھا، بعد میں مسلمان ہو گیا اور حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) کی زیارت سے مشرف ہوا تو اس نے عرض کی کہ میری ماں نصرانی و نابینا ہے، وہ بڑھاپے کی حالت میں ہے۔ آپ (علیہ السلام) نے فرمایا ، ماں کی خدمت کرو اور اچھے طریقے سے پیش آؤ۔
مرنے پر اس کا جنازہ دوسروں کے حوالے نہ کرنا، بذات خود تجہیز و تکفین کا کام انجام دینا۔ اس جملے میں بعد ہونے والی دو پیش گوئی کی طرف اشارہ فرمایا، ایک اس کی ماں کی وفات اور دوسرا اس کا مسلمان ہونا۔
زکریا جب واپس کوفہ پہنچا تو والدہ کے ساتھ بہت ہی ہمدردی و مہر بانی سے پیش آنے لگا۔ یہاں تک کہ نوالے اس کے منہ میں رکھتا، کپڑے تبدیل کرتا، نہلاتا و دھلاتا تھا۔ مختصر یہ کہ ہر ممکن خدمات انجام دیتا رہا۔
ماں نے پوچھا، بیٹا، جس وقت تم نصرانی تھے اس قدر میری خدمت نہیں کرتے تھے۔ اب کیا وجہ ہے کہ دن رات میری خدمت کرتے ہو؟
زکریا نے جواب دیا : اے میری ماں، میرا ایک مولا ہے، وہ رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ) کا فرزند ہے۔ اس نے مجھے اس طرح تیری خدمت انجام دینے کی نصیحت کی ہے۔
ماں نے پوچھا، کیا وہ پیغمبر ہے؟
زکریا نے کہا، نہیں۔ بلکہ وہ فرزند پیغمبر ہے۔
ماں نے کہا، اے بیٹا، ایسا شخص پیغمبر ہونا چاہیئے۔ کیونکہ ایسی نصیحتیں اور احکامات انبیاء کرام (علیہم السلام) ہی دیتے ہیں۔
زکریا نے کہا، پیغمبر اسلام حضرت محمد بن عبد اللہ پر سلسلہٴ نبوت ختم ہو چکا ہے۔ وہ خاتم الانبیاء ہیں۔ لیکن مجھے نصیحت کرنے والے فرزند رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ) ہیں۔
اس کی ماں بے ساختہ کہہ اٹھی کہ اے بیٹا، یہ دین اسلام تمام ادیان سے بہتر ہے۔ جسے تو اپنایا ہے۔ وہ مجھے بھی تعلیم دے تاکہ میں بھی مسلمان ہو جاؤں۔
پس زکریا نے اسے شہادتین اور تمام عقائد حقہ کی تعلیم دی۔ اس کے بعد اس عورت نے نماز ظہرین و مغربین ادا کی۔ اسی شب اس پر موت کے آثار ظاہر ہونے لگے تو اپنے بیٹے سے کہنے لگی، بیٹا، جو کچھ تم نے مجھے تعلیمات دی تھیں، ان کی دوبارہ تکرار کرو۔ زکریا نے تکرار شروع کی، وہ عورت سنتی رہی اور اسی حالت میں رحلت کر گئی۔
والد ین سے زند گی اور موت کے بعد نیکی کرنا
والدین کی نافرمانی کرنا حرام اور ان کے ساتھ نیکی کرنا واجب ہے، چاہے وہ زندہ ہو ں یا مر گئے ہوں۔ بعبارت دیگر ، ان کی موت کے بعد بھی اولاد کے ذمے ان کے حقوق باقی رہتے ہیں۔
اگر والدین کی موت کے بعد اولاد ان کو فراموش کردے، ان کے لیے کارِ خیر بجا نہ لائے تو اس صورت میں اولاد عاقِ والدین شمار ہوگی۔ اگرچہ ان کی زندگی میں حقوق ادا بھی کیے ہوں اور مرتے وقت تک ان کی خدمت سرانجام دی ہو۔
مرنے کے بعد والدین کے حقوق
اول) ایسے واجبات کا ادا کرنا جو انہوں نے اپنی حیات میں انجام نہ دیئے ہوں۔ مثلاً نماز، روزہ، حج اور قرضے وغیرہ
دوم) ان کی وصیت پر عمل کرنا
گوگل سرچ سے استفادہ کیا
۔
احترام والدین
والدین کے حقوق کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ نہایت ادب و احترام سے پیش آنے کی سخت تاکید کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں اہل بیت اطہار (علیہم السلام) سے متعدد روایات نقل ہوئی ہیں۔ مثلاً:
۱) والدین کو پکارنے کی صورت میں ان کا نام نہیں لینا چاہیئے بلکہ لقب یا کنیت وغیرہ سے یاد کرنا چاہیئے۔
۲) راستہ چلتے ہوئے والدین سے آگے نہ بڑھیں اور ان سے پہلے نہ بیٹھیں۔
۳) والدین سے قبل دستر خوان پر ہاتھ آگے نہ بڑھائیں۔
حضرت امام زین العابدین (علیہ السلام) اپنی والدہٴ گرامی کے ساتھ احتراماً کھانا تناول نہیں کرتے تھے۔ آپ (علیہ السلام) فرماتے تھے کہ میں اس بات سے ڈرتا ہوں کہ کہیں کسی نوالہ کو والدہ اٹھانے کا ارادہ رکھتی ہوں اور میں ہاتھ بڑھا دوں۔ اگر میں نے ایسا کیا تو گویا ان کا ادب و احترام نہ کیا۔
۴) کسی مجلس میں والدین سے منہ پھیر کر نہ بیٹھیں۔
۵) دورانِ گفتگو اپنی آواز کو ان کی آواز پر بلند نہ کریں۔
سبحان اللہ !
خود بچوں والے ہو چکے ہیں ، اور ماں بھی بیمار ہے ، مگر کبھی یہ سعادت نصیب نہ ہوئی جو اس معصوم کے حصے میں آئی ہے ۔
آصف احمد بھٹی بھائ اھلا و سہلا صد مرحبا ۔خوش امدید ۔سلامت بعافیت رھو۔
دراصل یہ تصویر ھی کائنات کا سب سے ضغیم ناول ھے بڑی متکلم تصویر ھے ۔بس آپ ایک ٹک دیکھا کیۓ جایئں اور اس بچے کو سلام کرتے جايئں
کاش میری ماں مجھہ سے کچھہ طلب کرے اور میں ایک پوری عمر اس کے قدموں میں سرجھکاۓ انکے ھر حکم کی تعمیل کے لے کھڑی رھو۔ اللہ پاک میری ماں کو عمر خضر عطا فرماء آمین ثم آمین
ماں ایک خوشبو ہے جس سے سارا جہاں مہک اٹھتا ہے
ماں ایک چھاؤں ہے جس کے پاس سستانے سے ساری تھکن اتر جاتی ہے
ماں ایک دعا ہے جو سر پہ سدا سایہ فگن ہوتی ہے
ماں ایک مشعل ہے جو ہمیشہ راہ دکھاتی ہے
ماں ایک ایسی آہ بھی ہے جو سیدھی عرش پر جاتی ہے
ماں جو اپنے بچے کو لیئے پھول سی کھل جاتی ہے
کہ کیسے اسے سلائے، کھلائے، پلائے، دیکھ دیکھ مسکرائے
اپنی گود میں ایک نازک کھلونے کی طرح حفاظت کرتی ہے
بدلتے موسموں کی سختیوں سے بچاتی ہے
صحت و تندرستی کے ساتھ پالتی ہے
دکھ درد تکلیف میں بھی اوس کے قطروں کی طرح مسکراتی ہے
ماں، جس کی محبت پاش نظروں کا حصار چاند کے ہالے سے زیادہ خوبصورت ہے
جو بیٹیوں کو دعائیں دیتے نہیں تھکتی
جو بیٹوں کی بلائیں اتارتے نہں تھکتی
اسی لیئے ٬ماں٬ کسی کی بھی ہو لیکن عظیم ہوتی ہے
اس کے قدموں تلے جنت ہوتی ہے۔
ماں
ماں دکھوں کا بہترین علاج ہے۔
ماں کے بغیر گھر قبرستان ہے۔
ماں اور پھول میں کوئی فرق نہیں۔
ماں ایسی خوشبو ہے جس سے سارا جہاں مہک اٹھتا ہے۔
ماں ایسا بادل ہے جو رحمت بن کر آتا ہے اور برستا ہے۔
ماں روشنی کا وہ مینار ہے جو گھپ اندھیرے میں راہ دکھاتا ہے۔
ماں ایک ایسا انمول موتی ہے جس کو دولت سے نہیں خریدا جا سکتا۔
ماں خالق لم یزل کی جانب سے زمین پر انسان کے لیے سب سے قیمتی تحفہ ھے ماں تو بس سہارا ھے اسرہ ھے سکھہ ھے سایہ ھے۔ بہار ھے، آس ھے۔ امید ھے ماں روشنی ھے ماں جلتے ھوۓ سینے کی ٹھنڈک ھے۔۔ ماں رحمت ھے ۔ماں سراپا محبت ھے۔ ماں دعا ھے آسمانی صحیفہ ھے ماں خوشبو ھے ماں خیر ھے ماں باعث برکت ھے ماں جنت ھے
آصف نے اتنی حسین بات لکھی ہے کہ اب کوئی اور بات سوچنے کو ہے ہی نہیں ۔ واہ جیو میرے ویر جی خوش کر دیا ۔ اس متکلم تصویر نے مجھے حیران کر دیا ۔ کبھی ماں کو دیکھتی ہوں تو اس کی آنکھوں میں بھوک کے ساتھ بیچارگی اور پھر ایک فخر ایک ساتھ ہلکورے لیتا دکھتا ہے ۔ جب بچے کو دیکھتی ہوں تو جیسےاس معصوم سے جسم میں ایک عظیم ماں جو اپنا سب کچھ اپنے بچے پر نچھاور کر دیتی ہے ۔ ایک عجیب سا اطمینان ہے اس بچے کی اس ادا میں ۔ مجھے تو یہ بچی دنیا کا سب سے امیر بچہ لگ رہا ہے ۔ اور جانے کیوں مجھے اپنا آپ اس بچے سے کمتر لگ رہا ہے ۔ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ اسے کیسے سمجھاؤں کہ میں اس بچے کے سامنے کتنی غریب سی ہوں ۔ آصف نے میری ساری مشکل آسان کر دی ۔ ہاں میری ماں بھبی بیمار ہے اور میرے بھی بچے ہیں ۔ ہم دونوں میں سے کوئی اس بچے کی معراج نہیں پا سکا ۔ آہ ہم تابعداری کی راہ پر چل سکتے ۔۔ اے اللہ مجھے اپنی ماں اور باپ کا تابعدار بنا دے ۔ مجھے بھی اپنے ماں باپ کو اتنی محبت سے نوالے کھلانے کی توفیق عطا کر دے ۔۔الہی آمین
شاہین ماشاللہ تم نے انتہائی خوب لکھا ۔۔ میں نے بہت کچھ سیکھا جزاک اللہ
زندگی کی اوج گاہوں سے اتر آتے ہیں ہم
صحبت مادر میں طفل ِ سادہ رہ جاتے ہیں ہم
علامہ اقبال
جو بچہ اس تصویر میں نظرآرہا ہے وہ ابھی شعور کی منزل سےبہت دور ہےاس لیئے معذور ماں کی خدمت میں مصروف ہے۔ اللہ جانے کہ یہ جب سن َ شعور کو پہونچے تو کیسا نکلے ؟ کیونکہ زمانہ اسقدر بدل گیا ہے کہ بچے معذور یا بوڑھے ماں باپ کو پاکستان میں اید ی ہوم میں جمع کراکر بھول جاتے ہیں ۔ جبکہ وہ نام نہاد اسلامی ملک ہے۔ کیونکہ مسلمان اس بات کے عادی ہو چکے ہیں کہ جو اسلامی تعلیمات ہیں اس کے خلاف کیا جا ئے؟ قرآن کہتا ہے کہ ان کے سامنے اف بھی نہ کرو اور میرے آقا (ص )فرماتے ہیں “ کہ وہ برباد ہوا جس نے رمضان پائے اور روزے رکھ کر اپنی بخشش نہ کرائی ،وہ بر باد ہوا جس کے سامنے میرا نام لیا گیا اس نے درود نہیں بھیجی اور وہ بھی بر باد ہواجس نے بوڑھے ماں باپ پا ئے اور ان کی خدمت کر کے اپنی جگہ جنت میں نہ بنالی “
شمس بھائی آپ نے کتنی قمیتی بات کی کہ “ جو بچہ اس تصویر میں نظرآرہا ہے وہ ابھی شعور کی منزل سےبہت دور ہےاس لیئے معذور ماں کی خدمت میں مصروف ہے۔ “ واقعی فی زمانہ سچ یہی ہے کہ ہم اپنے ماں باپ کے ہوتے ہوئے ان کی خدمت سے کوسوں دور ہیں ۔ سچ آپ نے یہ لکھ کر جان ہی نکال لی کہ “ مسلمان اس بات کے عادی ہو چکے ہیں کہ جو اسلامی تعلیمات ہیں اس کے خلاف کیا جا ئے؟ “ بربادی کے لئے یہی کافی ہے شمس بھائی کہ ہم عمل جیسے زیور سے بہت دور ہیں ۔ بس دل کبھی کبھی اتنا اداس ہو جاتا ہے کہ بتا نہیں سکتی ۔ دنیا کی بے ثباتی مارے ڈالتی ہے ۔ اس دنیا کو عمل کا گھر جان کر مذید دکھ بڑھ جاتا ہے کہ اعمال میں کچھ ایسا ہے ہی نہیں جس کی آس پر آنکھیں ہی بند کر لی جائیں ۔
اللہ سے اپنی دوری پر انتہائی شرمساری ہے ۔۔ دعاؤں میں اس گنہگار بہن کو مت بھولئے گا ۔ آپ کا بلاگ میں آنا ہمیشہ ہی ڈھارس اور تسلی بن جاتا ہے اور رونق کا باعث بھی ۔ اب ہم لوگ رہ ہی کتنے گئے ہیں ۔ جو زرا سی پرواز پاتا ہے اڑ جاتا ہے ۔ اپنی انا کے پھول سمیٹنے والے دراصل اپنے دامن میں پتھر بھر رہے ہوتے ہیں کاش جان سکتے ۔ خیر سب جہاں رہیں خوش رہیں ۔
بہن نگہت اپنا دل اداس مت کرو، وہ مہربان ہے عفو اور در گزر کرنے والوںکو پسند فرماتا ہے۔شیطان کی ڈینگوں کے جواب میں فرما تا ہے کہ بند ہ یا بندی آخری سانسوں تک بھی توبہ کر لے سانس اُ کھڑنے سے پہلے تو میں معاف کر دیتا ہوں ۔یہ وہ یہ تو عام فرما تا ہے کہ میں کسی کو سزا دیکر خوش نہیں ہوتا پھر بہت ہی پیار سے فرما تا ہے کہ بس تم میری بات مان لیا کرو؟ جبکہ ہم یہ ہی نہیں کرتے۔ اور آپس کے تعلقات کے بارے میں فرما تا ہے کہ رشتے جوڑنے والےبہتر ہیں رشتے توڑنےوالوں سے؟ پھر فرماتا ہے کہ تم ایک دوسرے کومعاف کرتے رہا کروکہ معاف کیئے جا ؤ۔ لوگوں کے جانے سے دلبرداشتہ مت ہو، دنیا داروں میں یہ عیب عام ہے کہ وہ چھوڑ کر چلے جاتے ہیں جبکہ ہم جیسے فقیروں میں یہ نہیں ہوتا جو چھوڑ کر چلے جائیں! تمہیں بہن اور صفدر بھا ئی کو ایک دفعہ بھا ئی کہدیا، تو کہدیا ،انشا اللہ اس وقت تک نبھا نے کی کو شش کرونگا جب تک کہ میں زندہ ہوں کیونکہ میں رشتے توڑا نہیں کر تا جوڑا کرتا ہوں۔ الحمد للہ یہ ہی وجہ ہےکہ میرا دنیا میں دشمن کوئی نہیں ہے؟ جب کوئی مجھ پر نا راض ہوتا ہے،تو میری نظر سورہ مومن کی پہلی دس آیتوں پر جاتی ہے ،جن میں مومن کی تعریف بیان کی گئی ہے اور اس کی وہاں صفت غصہ پی جانے والااور صبر کر نے والا بھی بیان ہو ئی ہے ،پھر اسوہ حسنہ(ص ) سے گزرتی ہو ئی آخر میں جا کر حضرت امام حسن (ع) پر ٹھہر جاتی ہے جنہیں اشتعال دلانے کے لیئے کرایہ کے لوگ بھیجے جا تے تھے اور وہ ان کی بکواس صبر سے سنتے تھے اور جب وہ اپنا مشن انجام دے چکتا ،تو اس سے پو چھتے تھے کہ تم اپنا کام کر چکے،اب تم میرے مہمان ہو بتا ؤ کیا خد مت کروں ؟تمہا ری سواری تھک گئی ہوتو سواری دیدوں بھوکے ہو تو کھانا کھلا ؤں ،زادِ راہ چاہئے ہو تو وہ دیدوں اور ضرورت مند ہو تو مالی مدد کروں ؟
رہی دعا کی بات تو وہ میں ہمیشہ کرتا رہتا ہوںاور انشا اللہ کرتا رہونگا۔ تم جس راہ کی مسافر بنی ہو مایوسی اور اس کے نتیجہ میں غصہ پیدا ہو تا۔ جو کہ امتحان ہے۔ کیونکہ وہ بغیر پرکھے کسی کو دوست نہیں بنا تا۔لہذا جو اسے صبر کے ساتھ جھیل گیا وہ کامیاب ہوا۔اور جو صبر کا دامن چھوڑ دے وہ امتحان میں فیل ہو گیا۔ اللہ تمہیں راہ حق پر ثابت قدم رکھے اور استقامت عطا فرما ئے آمین۔
شمس بھائی اللہ کریم آپ کو صحت و سلامتی عطا فرمائے ۔۔ آپ نے مجھے بہت ڈھارس دی ۔۔ بہت دل سے شکرگزار ہوں جزاک اللہ