کبھی کبھی ہم ایک خوبصورت رشتے کی حفاظت کرنے کے لئے خاموشی برقرار رکھتے ھیں
لیکن بہت زیادہ خاموشی ہر خوبصورت تعلقات میں دوری .پیدا کردی دیتی ھے ..
خاموشی کی افادیت اگر سب کو معلوم ھوجاۓ تو لوگ بولنے سے گریز کریں
خاموش انسان گہرے شفاف پانی کی طرح ھوتے ھیں
کم بولتے ھیں کم دکھہ اٹھاتے ھیں
معبود کے روبرو خاموشی عبادت
محبوب کے روبرو خاموشی حیا
والدین کے سامنے خاموشی فرمانبرداری
کائنات کے سارے راز خاموشی کے بطن میں ھی پوشیدہ ھیں
ایک خاموشی ھزار شکووں کا کتنا پیارا حواب ھوتی ھے
خاموشی کے لاتعداد فوائد ھیں
مگر اس کے نقصانات بھی بہت ھیں
آپ کا شمار گم گو انسانوں میں ھوتا ھے
یا،،،،،،،،،،،،،،؟

اگر ہم زبان کی پھیلائی ہوئی مصبیتوں کا جائزہ لیں تو معلوم ہو گا کہ خاموشی میں کتنی راحت ہے۔
زیادہ بولنے والا مجبور ہوتا ہے کہ ہو سچ اور جھوٹ ملا کر بولے۔
آواز انسان کو دوسروں سے متعلق کرتی ہے اور خاموشی انسان کو دوسروں سے تعارف کرواتی ہے۔
زندگی سراپہ اور سر بستہ راز ہے اور راز ہمیشہ خاموش ہوتا ہے اور اگر خاموش نہ ہو تو راز نہیں رہتا۔
باطن کا سفر ، اندرون بینی کا سفر، من کی دنیا کا سفر، دل کی گہرائیوں کا سفر، رازِ ہستی کا سفر، دیدہ وری کا سفر، چشمِ بینا کا سفر، حق بینی کا سفر، اور حق یابی کا سفر، خاموشی کا سفر ہے۔
خاموش انسان خاموش پانی کی طرح گہرے ہوتے ہیں۔
انسان بولتا رہتا ہے اور خاموش نہیں ہوتا کیونکہ خاموشی میں اسے اپنے روبرو ہونا پڑتا ہے اور وہ اپنے رُو برو ہونا نہیں چاہتا۔
انسان کے قبل از پیدائش زمانے خاموشی کے زمانے ہیں اور مابعد بھی خاموشی ہے۔
خلیل جبران
میں تو بہت ہی کم گو ہوں ۔ ۔ ۔ یا شاید ہوتا جا رہا ہوں ۔
میرے اچھے بھائ آصف احمد بھٹی سلامت بعافیت رھو
ھاں مجھے علم ھے تم بہت خاموش رھتے ھو، مگر یہ کثر تم ماشا اللہ خوب خوب لکھہ کر نکال لیتے ھو، جو ایک بہت اچھی عادت ھے اور اللہ پاک کی طرف سے عطا کردہ عطیہ بھی ھے ،
چلیں خاموشی پر کچھہ اور ارشادات الرسال کریں ۔
آصف میرے بھائ ۔ کویت میں اکثر جگہوں پر اتنا سکون اور خاموشی ھوتی ھے کہ آپ ھوا کی سرگوشی تک سماعت کرسکتے ھیں ،
صبح جب میں آفس کے لیے گھر سے نکلتی ھوں تو ھم گلف روڑ سے گذرے ھیں سب سے پہلے سمندر پر نظر پڑتی ھے انتا خوبصورت لینڈ اسکیپ کہ ،بے ساختہ دل وزبان سے سبحان اللہ کا ورد جاری ھوجاتا ھے ۔ نیلگوں سمندر سبزہ صبح نو کی اولین ساعتیں ۔ھر شے پر وجد طاری ھوتا ھے ،سرسبز پام ٹریز ،تاحد نظر پھول اور روح پرور سبزہ خاموشی اور سکون ، سحر خیز پرندے کے الوھی نغمے کاش کوئ میری انکھوں سے ان منظروں کو دیکھے اور دینا کی ھر خواھش سے دست بردار ھوجاۓ ،
خاموشی ساز ھے
خاموشی آواز ھے
خاموشی گنگناتی شام ھے
خاموشی پر لطف کلام ھے
خاموشی گیت ھے
خاموشی پریت ھے
خاموشی اضطراب ھے
خاموشی خیمہ ھستی کا طناب ھے
خاموشی خطاب ھے
خاموشی ھر سوال کا جواب ھے
عالمی اخبار کی کالم نگار اور ھم سب کی اچھی بہن وینکور کی عالم آراء کی تحریر سے اقتباس
شور شرابہ اور مختلف اآوازین زندگی کی علامت ہیں ۔اسی طرح خاموشی بھی ایک نعمت ہے جو کچھ لمحوں کو اپنی ذات کے سچ سے سامنا کرنے کا امتحان لیتی ہے ،اور جو کوئی اس امتحان کا جواب خوش اسلوبی اور ایمانداری سے دے لیتا ہے وہ ہی سر خرو ہو جاتا ہے ۔
میری خاموشی مجھے اپنی ذات کا ادراک دیتی ہے ۔میں اکثر خاموشی میں سوچتی ہوں کہ میں کیا ہوں اور مجھے کیا ہونا چاہئے ؟ میرا دوسرا سوال مجھے اپنی کمزوریوں سے روشناس کراتا ہے اور میں ایک نئی امنگ لے کر خود کو اُس راہ پر لے جانے کی کوشش کرتی ہوں جو مجھے واقعئی اشرف المخلوقات میں شامل کردے جیسا کہ اُس کا حق ہے ۔
بس میری خاموشی میرے علم کو عمل میں بدلنے کا ایک خوبصورت راستہ ہے ۔
اللہ ہمارے اندر وہ خواہش پیدا کردے جو ہمیں اُس سچ کا سامنا کرنے کی طرف راغب کرے جو دین و دنیا دونوں کو سنوار دے ۔کہ ہم بہت کمزور ہیں اور یہ توفیق صرف وہ ذاتِ باری ہی عطا کر سکتا ہے ۔اللہ ہم سب کو نیک اور سچے عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
اسلام علیکم بہن شا ھین رضوی سکھی رہو سلامت رہو۔
جہاں اآپ جیسی پیاری بہنیں ہوں وہاں کون خاموش رہ سکتا ہے ،آج کل مجھ پر بھی خاموشی کا بھوت سوار تھا جسے سب سے پہلے میرے بہت محترم اور عزیز بھائ جناب شمس جیلانی کی فون کی گھنٹی نے توڑا ۔ان سے بات کر کے مجھ میں ہمیشہ طاقت آجاتی ہے ،اور ایمان بھی تازہ ہو جاتا ہے ۔ اللہ انہیں سلامت رکھے اور ہم ان کی دعاؤں میں شامل رہیں ۔ آمین
پیاری بہن شاھین جب میں خاموش ہوتی ہوں تو میرے اندر اتنا شور ہوتا ہے کہ گھبرا جاتی ہوں ، اس لئے میں بہت کم خاموش رہتی ہوں ۔لیکن ایسی باتوں سے گریز ضروری سمجھتی ہوں جو کسی کی بھی دل آزاری کا سبب بنیں ۔ آپ نے میری تحریر کا اقتباس لکھ کر مجھے محدود کر دیا کہ دوبارہ وہی باتیں نہ لکھوں ۔ آپ کی اس محبت اور خلوص پردلی دعائیں ۔
اکّثر خاموشی بہت فائدے مند ہوتی ہے لیکن اکثر انتہائی نقصان دہ ۔
اکّثر خاموشی بہت بڑے دکھ کا پیش خیمہ ہوجاتی ہے یا رشتوں میں دراڑوں کی زمے دار ، اس لئے ہمیشہ بزرگوں کی نصبحت ہوتی تھی کہ وقت پر صحیح بات کرنا بھی نبکی ہے ۔
شاید ہمارے بزرگ اسی لئے بہت سی تکلیفوں سے عافیت میں تھے کہ وہ ان تمام رموز کو جانتے تھے کہ خاموشی کہاں فائدہ دیتی ہے کہاں نقصان پہنچاتی ہے ۔
بھائی آصف اللہ تمہیں زندگی کی ساری خوشیاں عطا کرے آمین
کم گو ہونا اچھی بات ہے لیکن وقت پر بولنا عقلمندی کی علامت ہے ۔ آج کل میں اس کی پریکٹس کر رہی ہوں ۔
کیونکہ میں جس عمر میں ہوں اس میں ہر وقت خود کو اپنے زاتی احتساب بورڈ کے سامنے رکھتی ہوں ، اور یقین جانو کہ ہمیشہ ڈانٹ کھا کر اٹھتی ہوں ،
ایک نئی اچھائی پر عمل کرنے کی طاقت لے کر ۔
مگر میرا خیال ہے کہ زیارہ بولنے والے رونق ہوتے ہیں زندگی کی ۔کہ نہ خود مایوس ہوتے ہیں نہ کسی کو مایوس ہونے دیتے ہیں ۔کیونکہ آواز زندگی ہے اور خاموشی شاید زندگی کا دوسرا رخ ۔
زندگی کے اس رخ سے بہت خوفزدہ ہوں ۔ تو چلو باتیں کرتے ہیں ۔ اچھی اچھی باتیں ۔ کہ بس بولنا ہی زندگی کی علامت ہے ۔
باقی لوگ کہاں ہیں آجاؤ بھائی بڑی اچھی محفل سجی ہے ۔ اللہ تم سب کو اپنی حفا ظت میں رکھے آمین
عالم آرا
کم گو ہونا اچھی بات ہے لیکن وقت پر بولنا عقلمندی کی علامت ہے ۔۔آپا ہمیشہ کی طرح خوبصورت باتیں کرتی ہیں
ارے سہیلیوں میرا مت پوچھیں ۔۔ درد کی ایک فصل ہے اور کٹائی ابھی باقی ہے ۔ ان حالات میں مجھے میرا کمیوٹر بھی تنہا چھوڑ کر چل دیا ۔ سو اس لئے یہ خاموشی تھی ورنہ آُپ تو جانتی ہی ہیں کہ مجھے تو صرف شور ہی مچانا ہوتا ہے ۔
یقین جانئے مجھے کسی کو خوش کرنے کے لئے ناچنا بھی پڑے تو شاید ناچنے لگ جاؤں ۔ ایسے میں شور کیا چیز ہے ۔ میرے مریض اتنے دکھی ہوتے ہیں کہ اگر میں خاموشی سے صرف نسخے لکھتی رہوں تو وہ کبھی ٹھیک نہیں ہو سکتے ۔ میرا ماننا ہے کہ ہر انسان کا ایک دوسرے پر حق ہے کہ وہ اسے اداس نہ ہونے دے ۔۔۔ اس کو ہر جتن کر کے ہنسا دے ۔ ہاں تنہائی میں نہ ہنسے کہ ایسا کرنے سے مجھے اس کا علاج کرنا پڑے گا ۔
ہمری نفسیات کی روح سے “ خوش مزاجی اور ہنساہنسانا ایک “ میچورڈ ڈیفنس“ ہے یعنی ایسے لوگ دکھوں میں ٹوٹتے نہیں ہیں اور ہر قسم کے حالات سے گزر جاتے ہیں اور ایک نئی ہمت کے ساتھ سفر میں شامل ہو جاتے ہیں ۔ سائیکالوجی میں اس ڈیفنس کو کسی انسان میں پیدا کرنے کے لئے بڑے جتن کئے جاتے ہیں ۔
میں نے اسی موضوع پر کالم “ اپنے اپنے غم کی گھٹڑیاں“ لکھا ہے ایک اقتباس لکھتی چلوں
“دل کے دروازے تو کئی طرح سے بند ہوتے ہیں ۔۔۔ جیسے جو کسی کے غم کا احساس نہ کرے ۔۔ کسی کی کسی بھی مد میں کوئی مدد نہ کرے ۔۔۔ جو وقت پر بیمار کی دلداری نہ کرے ۔۔ جو اپنے بہن بھائی دوست احباب کو شرمندگی سے نہ بچائے ۔۔ کسی کی بھوک کو اپنی زمہ داری سمجھ کر شکست نہ دے ۔۔۔ پیٹھ پیچھے کسی کی عزت نہ رکھے ۔۔ اپنی انا کی دیواروں کو کبھی نہ گرائے ۔۔۔ یہ سب کیا تھا ۔۔ “ غرور “ اور “ تکبر ” نے تندرست دل کےسارے دروازے بند کر دئے تھے ۔ایسے لوگوں کے پاس بھلا وقت ہی کہاں تھا جو کسی کے غم کی گھٹڑی اپنے پاس رکھ سکتے “
میرے نزدیک دلدار وہ ہوتے ہیں جوکبھی اپنے غم کی گھٹڑیاں کسی کے پاس چھوڑ کر نہیں جاتے بلکہ جاتے جاتے ان کی گھٹڑی بھی اپنے ساتھ لے جاتے ہیں ۔ دوسروں کے غموں کی گھٹڑیاں اٹھانے والے بہت خوش مزاج ہوتے ہیں ان کی خاموشی بھی باتیں کرتی ہے ۔
اسلام علیکم بہن نگہت خوش رہو ۔
بہت اچھا کالم ہے ،
میرے نزدیک دلدار وہ ہوتے ہیں جوکبھی اپنے غم کی گھٹڑیاں کسی کے پاس چھوڑ کر نہیں جاتے بلکہ جاتے جاتے ان کی گھٹڑی بھی اپنے ساتھ لے جاتے ہیں ۔ دوسروں کے غموں کی گھٹڑیاں اٹھانے والے بہت خوش مزاج ہوتے ہیں ان کی خاموشی بھی باتیں کرتی ہے۔
میرا بھی دل یہ ہی چاہتا ہے کہ سب کے غموں کی گٹھریاں دور کہیں دور پھینک آؤں ۔ اور قہقہوں کے تھیلے ان کے پاس رکھ آؤں ، کہ انہیں کھولتے ہی وہ ہر غم اور دکھ سے دور ہو جائیں ۔
عالم آرا
وینکور
السلام علیکم
میرے دوستوں کو ہمیشہ یہ شکایت رہتی ہے کہ کہ میں بہت کم بولتا ہوں اور جب بولنے پر آتا ہوں تو مجھے چپ کرانا مشکل ہو جاتا ہے ، اور یہی حال میرے لکھنے پڑھنے کی مصروفیات کا ہے کہ کہ جب پڑھنے کا سودا دماغ میں سما جائے تو بس میں ہوتا ہوں اور میری کتابیں ، پھر ایسا ہوتا ہے کہ اچانک طبیعت سیر ہوجاتی ہے اور مزاج پر خاموشی کا راج ہونے لگتا ہے ، کتابیں شیلف پر یا پر میری میز پر پڑی پڑی گرد آلود ہوتی رہتی ہیں ، اور یہی حال لکھنے کا ہے ، لکھنے پر آتا ہوں تو قے در قے صفحے سیاہ کرتا رہتا ہوں اور جانے خود ہی اپنے خلاف کیسی کیسی تعزیریں رقم کرتا رہتا ہوں مگر پھر افاقہ ہو جاتا ہے اور طویل عرصہ طبیعت آرام میں رہتی ہے ، ہر شے سے بے نیازی ہو جاتی ہے ، زندگی پر سکون ہا جاتی ہے ۔ اور آج کل زندگی بہت پر سکون ہے ۔ مگر لگتا ہے کہ یہ پر سکونی کو دور ختم ہوا چاہتا ہے ۔
آصف احمد بھٹی
السلام علیکم
شاہین آپی ! کویت میں مجھے تین ہی چیزیں پسند آئی ہیں ، ایک شہر سے باہر پھیلے صحرا اور دوسرا سمندر اور تیسرا یہاں کی پر سکون خاموشی ، جب تک آپ خود اپنی خاموشی ختم نہ کریں کوئی دوسرا آپ اور آپ کی خاموشی کے بیچ حائل نہیں ہوتا ، البتہ ہمارے پاکستانی دوست یہاں بھی اپنی زندہ دلی کا ثبوت دیتے رہتے ہیں ، اکثر کہیں نہ کہیں مل بیٹھنے کے بہانے ڈھونڈھ ہی لیتے ہیں ، محفلیں سجائی جاتی ہیں اور وقت گزاری کا سبب کیا جاتا ہے ، گو کہ میری کوشش ہمیشہ یہی رہی ہے کہ میں ان محفلوں سے دور رہوں اور اس میں میں کسی حد تک کامیاب بھی ہو ہی جاتا ہوں مگر پھر بھی کبھی کبھی یار دوست اپنے ساتھ گھسیٹ ہی لیتے ہیں اور اگر ایسی کوئی مجبوری بن بھی جائے تو میری کوشش ہوتی ہے کہ میں سر محفل بھی اپنی خاموشی پر قائم رہوں اس لیے ایسی محفلوں میں میری حیثیت عموما خاموش قاری کی سی ہی رہتی ہے ۔
مجھے صحرا سے بیوقوفی کی حد تک انسیت ہے ، میں موقع ملتے ہی صحرا کی طرف نکل جاتا ہوں اور گھنٹوں خاموش سے صحرا کی سر گوشیاں سننے کی کوشش کرتے کرتے ریت پھانک کر لوٹ آتا ہوں ۔
آپ نے شاہرائے خلیج کی بات کی ، میرا آفس شاہراہ خلیج کے پاس شرق کی سوق سمک کے بلکل سامنے ہے ، اس لیے میرے آفس کی کھڑکی سے سمندر کا خوبصورت منظر سارا دن میری نظروں کے سامنے رہتا ہے ، میں شام کو مغرب کی نماز مسجد کبیر میں ادا کرتا ہوں اور اس کے بعد سمندر کے کنارے جا بیٹھتا ہوں ، کچھ سال پہلے تک یہ سمندری ساحل شام کے وقت عموما خاموش اور ویران سے ہی رہتے تھے مگر تین چار سال سے یہاں بھی لوگ آنے لگے ہیں ، سمندر کے کنارے تنہا اور خاموش بینچ پر بیٹنے کا اپنا ہی مزہ ہے اور پھر جب سے یہاں لوگ آنے لگے ہیں ، اس خاموشی میں کبھی کبھار بھاگتے دورٹے بچوں کی قلقاریاں دھنک کے تمام خوبصورت رنگ بھر دیتی ہیں ، حالانکہ خاموشی خاموشی نہیں رہتی مگر زندگی کی موجودگی کا یہ اچھوتا احساس ہر خاموشی سے بہت بہتر اور دلکش ہے ۔
آصف احمد بھٹی
دوستان و ھمکاران عزیز ۔ سلام باشد
میں آپ سب کی محفل میں ایک طرف خاموشی سے آپ سب کی باتیں سماعت کررھی تھی ۔ اور بہت اچھا لگ رھا تھا ، میں تو سمجہ رھی تھی کوئ بھی اس بلاگ میں ینہن آۓ گا اور مجھے سبق دیگا کہ خاموشی ضروری ھے مگر شور اور رورنق بھی زندگی کی زیب وآسائش ھیں
انسانوں سے بھری اس دینا کے رنگ دیکھتی ھوں
کیہں خاموشی کے گہرے ساگر میں ڈوبے شفاف لوگ ھیں جو بولیں انکے قریب موجود لوگ حکمت و علم کے موتیوں سے اپنا دامن مراد بھر لیں۔ عالم کا بولنا لازمی ھے ۔تاکہ کم عقل اور کم فہم لوگ استفادہ کرسکیں ، ھمارے آغائ محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب ۔ محترم جناب شمس جیلانی صاحب جیسے قابل اور ذھین مخلص اعلی لوگ ھمارے لیے باعث فخر ھیں ، اللہ پاک آپ سب کے علم میں رزق میں اور عمر میں خیر میں صحت وتندرستی میں برکت عطا فرماۓ آمین ثم آمین
خاموشی میری بہت اچھی دوست ھے ،مجھے کسی لمحے اکیلا نیہن چھوڑتی
میں اس کے وجود سے اکتا بھی جاوں تو بھی مجھہ سےبیزار نیہن ھوتی
خاموشی مجھے فکر وجستبجو کی طرف مائل کرتی ھے
میں خود کلامی اور خود شنا سی سے واقف ھوئ خاموشی کی بدولت ،
خاموشی واقعی نعمت ھے ، جو لوگ شور وھنگاموں میں رھتے ھیں ان کو اگر چند دنوں کے لیے کسی پرسکون جگہ بھیج دیا جاۓ تو انکی ذھنی اور جسمانی صحت بہتر ھوجاتی ھے
اس موضوع پر ھم سبکی بہت عزيز بہن ڈاکٹر نگہت نسیم ضرور ھم کو گائيڈ کرینگیں
شور انسان کے لیے کتنا نقصان دہ ھے
کتنا شور انسان برداشت کرسکتا ھے ؟
سب کے شب وروز بہت مختلف ھیں ۔کیہں شور ھے کیہں خاموشی کیہں مایوسی ھے کیہں پرجوشی کیہں دکھہ ھے کیہں شادمانی
کیہں آزمائش ھے
کیہں آسائش ھے
کیہں بھوک ھے
کیہں شکم سیری
کیہں اہ فغاں ھے
کیہں موج ومستی ھے
کیہں احساس کی دولت سے مالامال انسان دوست قبیلے کے فرشتہ صفت دوست ھیں
کیہں ھر روز قتل وجدال کرنے والے شیطان صفت آدمی
خاموشی یوں تو وصف انبیا ہے لیکن بولنا بھی ضروری ہے کہ مولائے کائنات نے فرمایا کہ..بولو کہ بولنے سے آدمی پہچانا جاتا ہےْ…..شاہین رضوی کے لیئے تو میری بڑی مخلصانہ رائے ہے کہ وہ خاموشی کے موضوع پر ایک مکمل کتاب لکھ ڈالیں۔ ایک جانب توجہ دلواؤں کہ مجھ جیسے لوگ جو بہت بولتے ہیں انکی خاموشی بڑی بھیانک ہوتی ہے۔ بہت بولنے والا جب خاموش ہوتا ہے تو جیسے سمندر اور دریا چپ کر جاتا ہے۔ اللہ نے نطق دیا ہے تو پھر بولنا بھی فرض ہے لیکن خاموشی بھی اولیا،اوصیا اور صوفیا کا وصف ہے۔بعض اوقات خاموشی وجود پر نہیں دل پر اترتی ہے پھر اس سے زیادہ مکمل، خوبصورت اور بامعنی گفتگو کوئی اور چیز نہیں کر سکتی اور یہ گفتگو انسان کی ساری زندگی کا حاصل ہوتی ہےاور اس گفتگو کے بعد ایک دوسرے سے کبھی دوبارہ کچھ کہنا نہیں پڑتا- – – -کچھ کہنے کی ضرورت رہتی ہی نہیں“۔ ۔
یقین کریں خاموشی کی زبان ہوتی ہے لیکن اس آواز کو سننے کے لیئے سننے والے کان درکار ہیں
تو اس میں ڈوب کے شاید ابھر سکے نہ کبھی
مرے حبیب مری خامشی سمندر ہے
شکیب جلالی
محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب سلامت بعافیت آغائ
خاموشی یوں تو وصف انبیا ہے لیکن بولنا بھی ضروری ہے کہ مولائے کائنات نے فرمایا کہ..بولو کہ بولنے سے آدمی پہچانا جاتا ہےْ…
جزاک اللہ خیلی خیلی ممنونم
اس بات کے بعد تو کچھہ کہنے کی ضرورت ھی نیہن رھتی ھے۔ گفتگو کی اھمیت وافادیت کا بھی اندازہ ھوتا ھے،
خاموشی کے سمندر اور ساحل سے جو لوگ آشنا ھوتے ھیں پھر وہ شور کی دینا سے کیہں اور چلے جاتے ھیں کیسی اور جزیرے میں کسی غیر آباد بستی میں ، جہاں متکلم خاموشی کے اسرار سے انکے جسم وجاں میں شب دیدگی کی صلاحیت کے ساتھہ ایک نئی اور بند دنیا کا دروازہ بھی کھل جاتا ھے
عالمی اخبار کی بلاگ فیملی کو ھمارا سلام
آج بیقرار دل کو قرار آگیا کے ھم اپنوں میں وآپس آگئے۔ عالمی اخبار سے دور رہ کر یہ دن کیسے گزارے بیان سے باہر ہے،
آج اخبار کھولا تو حسبِ معمول نگہت آپی کا خوبصورت بلاگ سامنے پایا
”خوبصورت رشتوں کو برقرار رکھنے میں خاموشی کی کتنی اھمیت ھوتی ھے“
یہ بجا ہے کہ خاموشی کی ایک مستند حیثیت ہے مگر گویائی اس سے بڑی صفت کی حامل ہے
ھمدانی صاحب نے درست فرمایا ہے کہ ”خاموشی یوں تو وصف انبیا ہے لیکن بولنا بھی ضروری ہے کہ مولائے کائنات نے فرمایا کہ..بولو کہ بولنے سے آدمی پہچانا جاتا ہےْ“
——————————-
خاموشی کے واقعی لاتعداد فوائد ھیں
مگر اس کے نقصانات بھی بہت ھیں
وقت پر بولنا اور برمحل بولنا انسان کی اضافی خوبیوں میں شمار ہوتا ہے
جبکہ بیتکار اور زیادہ بولنے والا بیوقوف کہلاتا ہے
میں گھر میں کم اور آفس میں زیادہ بولتا ہوں کہ وہاں بولنا بڑتا ہے ، سفر میں خاموش رہنا پسند کرتا ہوں یقین کریں تنہائی سے باتیں کرنے میں بڑا مزا آتا ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ زیادہ عرصے تنہائی سے باتیں کرنے والا سنکی کا لقب پاتا ہے۔ (ابھی ھم نے نہیں پایا ہے)
—————————
اور خواتین کا زیادہ دیر تک خاموش رہنا کسی بڑے طوفان کا پیشخیمہ ہوتا ہے
بقول علامہ اقبال ؎
زمانہ دیکھے گا جب مرے دل سے محشر اٹھے گا گفتگو کا
مری خموشی نہیں ہے گویا مزار ہے حرفِ آرزو کا
———————————————————
کہیں خاموشی سے زندگی ہے ، کہیں ہے موت کی خموشی
ہے طرفِ تماشہ کہ بندگی بھی ، کہیں ہے زیست کی خموشی
جو محفلوں سے اٹھایا مجھکو ، مرے سخن کو یوں گنوایا
ہزار آئینے وہ دیکھتا ہے،یہیں کہیں ہے شکست کی خموشی
مثالِ رنگیں مرے وطن کی ، مرے جیالے پرانے سیاسی قیدی
کہ گفتگو جن کی بے محل ہے تو کہیں ہے پست کی خموشی
شریف ہوں یا ہوں کھلاڑی ، کسان ہوں یا ہوں زر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔داری
ہیں مشکلوں میں آزمائشوں میں ، پر کہیں ہے جیت کی خموشی
ارے سب باتیں چھوڑیئے جعفر بھائی یہ بتایئے آپ تھے کہاں ۔۔ ہم تو واقعی اب اعلان گمشدگی کروانے والے تھے
اسلام علیکم دوستو
اللہ آپ سب کو یونہی چہچہاتا رکھے ۔کہ زندہ ہونے کا احساس بہت خوبضورت ہوتا ہے جب ایسی پیاری آوازیں ما حول کو خوشگوار بنا رہی ہوں ۔
میرا خیال خاموشی سے متعلق کچھ عجیب سا ہے ، ایک خاموشی ہوتی ہے جو آپ کے اندر روحانیت بھر دیتی ہے ۔ایک خاموشی جہالت کی خاموشی ہے اور ایک خاموشی جو مجبوراََ اپنانی پڑتی ہے ۔
میری خاموشی میں یہ تینوں خاموشیاں آتی جاتی رہتی ہیں ۔ جب تنہا ہوتی ہوں اور خاموشی کا راج ہوتا ہے تو اپنی کھڑکی سے باہر دیکھتی ہوں جہاں سے قدرتی منظر مجھے ایک نئی دنیا سے روشناس کراتا ہے اور میں اپنے مالک کی قدرت اس کی صنا عی پر اس کی حمد کرتی ہوں اور میری خاموشی مجھے ایک نئی جہت سے روشناس کراتی ہے ۔
دوسری خاموشی اس وقت طاری ہوتی ہے جب کچھ لکھنا چاہوں لیکن اس بارے میں اتنا علم میرے پاس نہ ہو ۔ اور میں اپنا دل مسوس کر رہ جاتی ہوں کہ کاش یہ علم بھی میں حاصل کرتی ۔ اور میری جہالت مجھے خاموش رکھتی ہے ۔
تیسری خاموشی مجھے تکلیف دیتی ہے جب کوئی بات کرنے کو نہ ہو اور دل چاہے کہ کوئی سننے والا ہو ۔گھر والوں کو اللہ سلامت رکھے سب ساتھ ہوتے ہیں ۔لیکن ان رشتوں کی دوری کھلتی ہے ۔ جن کے درمیان پلے بڑھے ہنسے کھیلے ،یہ خاموشی مجھے تکلیف ضرور دیتی ہے لیکن ان سب سے قریب بھی کر دیتی ہے ۔یہ خاموشی کبھی کبھی مجھے رونے پر بھی مجبور کرتی ہے اور ایسے موقعوں پر میں رو کر اپنے آپ کو ہلکا کر لیتی ہوں ۔لیکن چھپ کر رونا پڑتا ہے ، کیونکہ یہ رونا گھر والوں کی وجہ سے نہیں ہوتا وہ پریشان ہوجاتے ہیں ۔
مجھے لگتا ہے کہ ہماری ہر کیفیت ہمیں اپنے آپ سے روشناس کراتی ہے ، پھر چاہے وہ باتونی ہونا ہو ، کم گو ہونا ہو ،، یا بالکل ہی خاموش رہنے والا ۔
مگر رونق بولنے والوں ہی کی ہے ، مجھے بھی جب موقعہ ملے خوب بولتی ہوں ۔
اللہ ہمیں اچھی باتیں کرنے کی توفیق عطا فرمائے ،
عالم آرا
بس آپ کچھ نہ ہوچھیے ھم پر خاموشی کا بھوت سوار ہوگیا تھا اور کچھ آفس کی اضافی ذمہ داریاں تھیں جن کی وجہ سے ھم اپنے آپ سے بھی دور ہو گئے تھے بہر حال اب کچھ افاقہ ہوا ہے تو پھر سے حاضر ہو گئے ہیں آپ شاید یقین نہ کریں کہ ھم نے اپنا ای میل باکس بھی دو مہینے کے بعد چیک کیا ہے اور اس میں اب بھی 10156میل چیک کرنا باقی ہیں کبھی کبھی انسان اپنے اندر اتنا گم ہو جاتا ہے کہ پھر شاید گھر کا رآستہ بھی بھول جاتا ہے ابھی چند دن پہلے لیلٰی کے دادا کے چہلم میں شرکت کے لیے راولپنڈی جانا ہوا وہاں بھائی قمر سے ملاقات بھی ہوئی اور انہوں نے بھی یہی گلہ کیا کہ ھم کہاں غائب ہیں اور ہماری ساسو ماں اور سسر صاحب کو بھی شکوہ تھا کہ ھم صرف دو دن کے لیے وہاں گئے تھے۔
ہاں اس سارے عرصے میں جو یاد آیا وہ آپ تھیں ھم نے میل باکس میں سب سے پہلے آپ کی میل تلاش کی کہ آپ ھمیں یقیننا ڈھونڈ رہی ہونگی مگر آپ شاید ھمیں بھول ہی گئیں تھیں اور آج ھمیں موجود دیکھ کر آپ کو یاد آیا کہ کراچی میں بھی آپ کا کوئی بھائی رہتا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟
کیا میں صحیح نہیں سوچ رہا مائی ڈیئر سوئیٹ آپی۔
ھم صبح سویرے جب اپنے بیٹے کے ساتھ چہل قدمی کر رہے ہوتے ہیں تو لگتا ہے کہ سارے پودے بول رہے ہیں اور سارے پرندے ان سے باتیں کررہے ہین اور ھم دونوں بھی ان کی سرگوشیوں میں شامل ہو کر لمبے لمبے ڈگ بھرنے لگتے ہیں اتنی خاموشی ہوتی ہے اس وقت کہ ھم کو اپنے قدموں کی چاپ بھی کسی فوجی کے بوٹ جیسی لگتی ہے پھر جیسے جیسے دن بیدار ہوتا ہے زندگی میں شور پربا ہونا شروع ہوجاتا ہے پھر آفس جاتے ہوئے گاڑیوں کے ہارنز کا شور رکشہ کی پٹ پٹ آثارِ قدیمہ سے تعلق رکھنے والی بسوں کی بے سری آوازیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایسا لگتا ہے کہ بس یہی زندگی ہے اور اس شور کو کوئی ختم نہیں کرسکتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ میری زندگی تھی
میری ھم سفر تھی
میری روح کی گہرائیوں سے
باتیں کرتی بہت اچھی لگتی تھی
وہ مجھے بہت عزیز تھی
اور وہ مجھے کبھی تنہا نہیں چھوڑتی تھی
پھر اچانک ایک بجلی سی چمکی اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور میرے حلق سے ایک آہ نکلی بس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور
اور وہ مچھے ھمیشہ کے لیئے چھوڑ کی چلی گئی
میری خاموشی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوٹ گئی بکھر گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جعفر میرے پیارے بھائی آپ کی آپی پر بہت ساری مشکلیں ایک ساتھ ہی آ گئیں تھیں ۔ میرے بہنوئی خالد محمود جو مجھے بھائیوں سے بڑھ کر تھا جس کے لئے میں اجنبیوں تک کو دعا کے لئے کہتی تھی وہ اس جہاں سے رخصت ہو گیا ۔ اس کی وفات میرے لئے بہت اچانک صدمہ ہے جو مجھے سنبھلنے نہیں دے رہا ۔ وہ اٹھائیس فروری کو اس جہاں سے رخصت ہوا اور ہم سب کوتنہا کر گیا ۔ میں اپنی بہن کے غم میں تاحال پاکستان نہیں پہنچ سکی ہوں بوجہ میرے امتحانات ۔ جو میں نے دے تو دئے پر کیسے ہوئے یاد نہیں ۔ مجھے آپ بہت یاد آئے کہ آپ نہ ہی اس کی دعا میں شامل ہوئے اور نہ ہی اس کے مرنے پر مجھے تسلی دی ۔ یہی دعا کرتی رہی کہ خدا خیر کرے ۔۔ قمر نے بھی کوئی اطلاع نہیں دی آپ کہاں ہیں ۔
اس کوتاہی پر اپنی آپی کو درگزر کر دیجئے ۔ ہاں اب آپ آ گئے ہیں ۔ آپکی خاموشی بھی ٹوٹی ۔۔ شکر خدا کا ۔۔بس ساتھیوں سے ہمیشہ التجا رہتی ہے کہ جہاں بھی جائیں بتا کر چلے جایا کریں ۔ اس سے تسلی بھی رہتی ہے اور بدگمانی نہیں ہو پاتی ۔
انا للہِ وانا الیہِ راجعون
آپی بہت افسوس ہوا کہ خالد بھائی اس دارِ فانی سے کوچ کرگئے ، اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور پنجتنِ پاک کی شفاعت عطا فرمائے آمین،
اس سے پڑھ کی افسوس اس بات کا ہوا کہ ھم بر وقت آپ کو تسلی بھی نہ دے سکے اور ان کی تعزیت بھی نہ کرسکے
ہاں قمر سے بھی ھماری بات نہ ہوسکی اور انہوں نے نہ معلوم کیوں ھمیں نہ بتایا شاید سب ہی اپنے کسی نہ کسی مسئلے میں الجھے ہوئے تھے راحیلہ بھی ھمیں نہ بتا سکی اور کراچی کے ایک اور بھائی کے پاس بھی ھمارا موبائل نم تھا مگر شاید ھمارے نصیب میں یہ خفت اٹھانا تھی تو ھمیں آپ پر آنے والی مصیبتوں کا علم نہ ہوسکا ۔ بہر حال ھم اور لیلٰی آپ کے غم میں برابر کےشریک ہیں خدا آپ کو اور آپ کی بہن کو اور تمام اہل خانہ کو یہ غم برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے اور خالد بھائی کے درجات بلند فرمائے آمین۔
———————————–
جی یہ ھماری کوتاہی ہے کہ ھم اپنی غیر حاضری کی اطلاع نہ دے سکے، اگر ھماری غلطی کی وجہ سے کوئی بدگمانی آپ کے دل میں جگہ پا گئی ہے تو برائے مہربانی اس کو نکال باہر کریں ، ھمیں معلوم ہے کہ آپ بہت بڑے دل کی مالک ہیں ھماری ساری کوتاہیوں کو غلطیوں کو پلک جپکتے میں معاف کردیں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ معاف کردیں نہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ھم ہرجانہ بھی ادا کرنے کو تیار ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جی
اوہ ! اب ہنس بھی دیں نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ ہوئی نہ بات اچھی آپیوں والی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خدا آپ کو کوئی غم نہ دے سوائے غمِ حسین(ع) کے اور آپ کو ہر امتحان میں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے آمین۔۔
جعفر بھائی کوئی بات نہیں ۔ توبہ استغفار جو آپ کے لئے کوئی بدگمانی ہوئی ہو۔ بس اللہ کریم میرے بھائی کے درجات بلند فرمائے اور اس کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ الہی آمین ۔