الحمرا، قرطبہ ، جبل الطارق اور غرناطہ کے سابقہ نام کیا تھے؟

میں جب کبھی اسپین جاتا ہوں اور اندلس کے مقامات جن میں الحمرا ، قرطبہ ، جبل الطارق اور غرنا طہ شامل ہیں ، جاتا ہوں تو ان مقامات کے سابقہ ناموں کے جاننے کی جستجو لگی رہتی ہے۔
مجھے حالیہ ناموں کا پتہ تو ہے جو انگریزی میں اور اسپین کی زبانوں میں بولے جاتے ہیں مگر ان شہروں کے سابقہ نام کیا تھے کسی کو پتہ نہیں۔
اس بلاگ کے پڑھنے والے دانشور اس سلسلے میں کچھ تبصرے کریں تو یہ معلوم ہوسکے گا کہ مسلمانوں نے یہ مقامات خود آباد کرکے انکو اسلامی نام دیے یا انہوں نے سابقہ ناموں کو بدل کر اسلامی نام دیے۔
فقط :
علم کا خواہاں
منظور قاضی از جرمنی

13 thoughts on “الحمرا، قرطبہ ، جبل الطارق اور غرناطہ کے سابقہ نام کیا تھے؟”

  1. Córdoba
    قرطبہ
    Granada
    غرناطہ
    Gibraltar
    جبل الطارق
    al-Hamra
    District of Baysan
    الحمرا کو الحمرا ہی کہتے ہیں
    آٹھ سو برس قبل نصری خاندان کے بادشاہوں نے قرآن میں جنت کی منظر کشی سے متاثر ہو کر یہ محل تعمیر کروایا تھا، جسے مکمل ہونے میں صدیاں لگ گئیں۔
    روایت مشہور ہے کہ ایک جپسی عورت نے غرناطہ میں ایک اندھے فقیر کےبارے میں کہا تھا کہ اے لوگو، اسے زیادہ بھیک دو، کیوں کہ اُس شخص سے زیادہ بدنصیب کون ہو گا جو غرناطہ میں ہو اوراندھا ہو۔
    غرناطہ ہی میں وہ محل ہے جسے دنیا الحمرا کہتی ہے۔ الحمرا کے درودیوار کے حسن کا بیان دنیا کی کسی زبان میں ممکن نہیں ہے۔

  2. صفدر ھمدانی صاحب کا بہت بہت شکریہ کہ انہوں نے اسپین کے ان مقامات کے وہ نام انگریزی میں تحریر فرماے جن کو 1492 کے بعد بھی اسپیین کی ملکہ اور اسکے شوہر نے مسلمانوں کو م ختم کرننے کی بعد بھی نہیں بدلا ۔ ۔ بس وہی رہنے دیا ( صرف انگریزی یا ہسپانوی کے حروف کے ساتھ ) جیسا کہ مسلمانو ں نے رکھا تھا ۔ یعنی قرطبہ کو قرطبہ ( cordoba ) اور غرناطہ کو غرناطہ ( granada ) اور جبل الطارق کو جبل الطارق Gibralterاور الحمرا کو الحمرا alhambra ہی رہنے دیا ۔ ان کو عیسائی ناموں میں بدلا نہیں ۔

    اسپیین میں مسلمانوں کےآنے سے پہلے ان مقامات کے کیا نام تھے ؟ یہی اس بلاگ کے عنوان کا سوال ہے۔

    اگر ان مقامات کے نام عیسائی نام تھے یا کوئی اور نام تھے تو اسپیین کی حکومت نے 1492 کے بعد ان مقامات کو ان عیسائی یاان کے اصلی ناموں میں تبدیل کیوں نہیں کیا ؟

    مییر ا خیال ہے کہ یہ شیر خاص طور پر غرناطہ اور قرطبہ صرف مسلمانوں ہی نے نئے سرے سے بنائے تھے اور آباد کیے تھے ( جس طرح اسلام آباد ایک نیا شہر پاکستان میں بنا) ۔

    مگر جبل الطارق کے ساحل کا نام مسلمانوں کے آنے سے پہلے کچھ اور رکھا ہوگا مگر طارق کے آنے کے بعد ا سکو مسلمانوں نے جبل الطارق کا نام دیا۔ اور عیسائیوں نے مسلمانو ں کے جانے کے بعد اسکو جبرالٹر ہی رہنےدیا ۔
    اسی طرح اسپین اور پرتگال میں کئی شہروں کے نام اور کئی مقامات کےنام ابھی تک عربی نام ہیں ۔ صرف انکو انگریزی حروف میں لکھا جاتا ہے۔ مثا ل کےطور پر پرتگال میں الغرب کو الگارو Algarve کہا جاتا ہے اور الجزور کو الجزور ہی کہا جاتا ہے ۔

    ایک لحاظ سے یہ درست بات ہے کہ تمام ممالک اپنے اپنے شہروں کے ناموں کو انکے ابتدائی تاریخی ناموں میں تبدیل کردیں ۔ مگر اسپیین میں شائد اس لئے نہیں ہوا کہ اسپین کی عیسائی حکومت نے مسلمانوں کو اسپین سے نکالنے کے بعد شہروں کے ناموں کو بدلنے کی مہم نہییں چلائی ۔
    بہرحال : ترجیح اپنی اپنی :
    فقط:
    منظور قاضی از جرمنی

  3. غرناطہ 500 قبل مسیح میں آباد ہوا اس وقت اس کا نام Iliberra تھا۔
    قرطبہ 169 قبل مسیح میں رومیوں نے فتح کیا اور اس وقت اس کا نام Corduba تھا۔
    الحمرا کے محل چونکہ مسلمانوں ہی نے بنوائے اس لیے ان کے آنے سے قبل نہ تو یہ محل تھے اور نہ ہی ان کو کوئی ہسپانوی نام۔
    ہسپانیہ میں جبل الطارق (جو شمال میں ہے ) اور مراکش میں جبل موسیٰ (جو جنوب میں ہے) کو زمانہء قدیم میں یونانی زبان میں hai Herakleioi stēlai کہا جاتا تھا جس کا مطلب ” ہرقلس کے ستون ” Pillars of Hercules تھا۔ یہ غیر آباد علاقہ تھا۔

  4. السلام علیکم
    تاریخ کے مطالعے سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ ملکوں کی سرحدیں ، نام ، اور زبانیں بدلتی رہتی ہیں
    کیونکہ دُنیا فانی ہے یہاں کسی شے کو دوام نہیں
    صرف اللہ کی ذات ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گی

    والسلام
    زرقا

  5. زرقا مفتی صاحبہ ۔آپ عالمی اخبار کی بے لوث،بلا مفاد اور ان تھک فعال کارکن ہیں جو پہلے روز سے اس سفر میں ہمارے ساتھ ہیں۔ آپ کی فکری تحریریں اور تبصرے بلاگ کی وقعت اور اہمیت کو بڑھا رہے ہیں۔ میں ہمیشہ کہتا ہوں ہمیں ہجوم کی ضرورت نہیں۔ بے شک پندرہ بیس لوگ ہوں لیکں ہوں ساحبان فکر۔ بس اپنی رائے کا اظہار کرتی رہیں۔

  6. عبد المناف غلزئی کی تحقیق سے تاریخی پس منظر کا علم ہوا اور ان مقامات کے یونانی نام معلوم ہوئے ۔
    ماشا اللہ عبد المنا ف غلزئی صاحب جب بھی اپنا تبصرہ لکھتے ہیں اس میں معلومات کا خزانہ پیش کردیتے ہیں۔
    اب میرا یہ سوال ہے کہ اسپین کی حکومتوں نے 1492 کے بعد مسلمانوں کا اسپین سے صفایا کرکے ان مقامات کو یونانی ناموں میں کیو ں تبدیل نہیں کیا جس طرح بھارت کی حکومت چند ایک مقامات کے ناموں کو انکے مسلم ناموں سے بدل کر ہندو تاریخی ناموں میں بدلنے کی مہم جوئی کررہی ہے۔

    ۔۔۔
    میں غلزئی صاحب کا شکریہ ادا کرتےہوئے یہ کہتا ہوں کہ میں انکی تحقیق کی داد دیتا ہوں۔
    ۔۔
    زرقامفتی صاحبہ کا ارشاد صحیح ہے کہ دنیا فانی ہے اور اللہ کی ذات ہی لا فانی ہے۔
    فقط:
    علم کا خوا ہاں
    منظور قاضی از جرمنی

  7. محترم و مکرم جناب قاضی صاحب قبلہ ! سلام” علیکم ،
    حضور آپ کی ذرہ نوازی پر بہت مشکور و ممنون ہوں، آپ جیسی شخصیت کے قلم سے مجھ جیسے کی اتنی عزت افزائی اللہ اللہ، جی چاہتا ہے کہ اس بلاگ کو پرنٹ کر کے فریم کروا کے دیوار پر آویزاں کروں۔

    لیکن آپ کے سوال کے دوسرے حصے نے تو میری معلومات کی پول کھول دی کہ پچھلے 500 سال زیادہ عرصے میں ہسپانیوں نے اپنے شہروں کے عربی نام ہسپانوی زبان میں واپس کیوں نہیں بدلے؟

    میری ناقص رائے میں جس طرح کئی مسلمان ممالک میں کئی علاقوں کےغیر اسلامی اور غیر عربی رائج نام بدل دیے گئے اور کچھ کے نہیں اسی طرح ممکن ہے کہ ہسپانیوں نے کچھ نام بدل دیے ہوں لیکن چند نام کسی مناسبت کی وجہ سے یا مقبولیت کی بنا پر یا کسی اور وجہ کے سبب بدل دینے مناسب نہ سمجھے گئے ہوں !!

    مسلمان ممالک میں غیر اسلامی اور غیر عربی نام کے علاقوں کی چند مثالیں:
    1۔ پاکستان، جیکب آباد Jacobabad
    2۔ پاکستان، ایبٹ آباد Abbottabad
    3۔ پاکستان، منڈی واربرٹن Mandi Warburton
    4- پاکستان، پاکستان، ٹوبہ ٹیک سنگھ Toba tek Singh
    5۔ مصر، اسکندریہ Alexandria
    6- ترکی، آدانا Adana (قدیمی آرمینی زبان میںAtana
    7- اردن، اربد Irbid (قدیمی Arabella )
    وغیرہ

  8. عبدالمناف غلزئی صاحب کا شکریہ کہ وہ اس بلاگ کو پرنٹ کرکے فر یم کرکے دیوار پر لگانا چاہتےہیں ۔ یہ انکی عزت افزائی ہے اور ذرہ نوازی ہے ۔ میں انکی تمام تحاریر کو اپنے دل میں محفو ظ رکھتا ہوں اور انکی تحقیقی معلومات کو قدر کی نگاہوں سے دیکھتا ہوں۔ ( یہ میں بغیر کسی طنز یا طعنہ کے لکھرہا ہوں )

    میرے دوسرے سوال کا دوسرا حصہ ہندوستان سے متعلق تھا ۔ مسلمان ممالک کےبارے میں اور خاص طور پر پاکستان کے با رے میں نہیں تھا۔

    ہندوستان میں تو ہندو توا اور مہا سبھائی ذہنیت کے لوگ مقامات کے مغلو ں کے دیئے ہوئے ناموں کو بدل کر دیومالائی ناموں میں تبدیل کرنے کی مہم چلا رہے ہیں۔ جب کہ اسپین میں پانچ سو سال میں مسلمانوں کے دیے ہوئے ناموں کو ویسا ہی رکھاگیا ( صرف ان ناموں کو انگریز ی حروف میں لکھنا شروع کردیا )

    اس بلاگ کا مقصد صرف تحصیل علم ہے (اس کے علاوہ کچھ نہیں )
    فقط :
    صاف دلی کےساتھ
    منظور قاضی از جرمنی

  9. محترم قاضی صاحب قبلہ ! میرے خیال میں میں آپ کا مطلب سمجھ گیا ہوں، اور اس سے بالکل متفق ہوں کہ

    ایک ملک جس کی آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ، مثلاً %97 ایک ہی قوم یا ایک ہی دین کے ماننے والوں، مثلاً مسلمانوں پر مشتمل ہو، وہاں شہروں علاقوں وغیرہ کے نام بدل دیے جائیں اور اپنی ثقافت کے مطابق رکھ لیے جائیں تو، ہم کہیں گے کہ انہں اس کا حق ہے، لیکن

    جس ملک کی آبادی کا تقریباً پانچواں حصہ اس ملک میں رائج دوسرے بڑے دین کے پیروکار ہیں، وہاں ایسا کرنا زیادتی ہے۔ لیکن

    اس معاملہ کے چند اور پہلو بھی ہیں
    1۔ پاکستان میں آباد %97 لوگ اس دین کے پیرو کار ہیں جو عیسائیت کے بعد دنیا کا سب سے بڑا دین ہے، دنیا کو کوئی ملک ایسا نہیں جہاں مسلمان آباد نہ ہوں، یہ لوگ اگر اپنی بین الاقوامی ثقافت کو اپنے ملک میں رائج کرنا چاہیں تو حقدار ہیں اسے ہم بین الاقوامیت Internationalism کہیں گے جبکہ بھارت دنیا کا واحد ملک ہے جہاں ہندو مت ملتا ہے، کچھ ہرے کرشنا ہرے راما گانے والے مغربی ممالک میں بھی مل جائیں گے، لیکن یہ ایک بین الاقوامی دین نہیں کہلا سکتا۔ اس لیے اس دھرم کے نفاذ کی بنیاد قومی پرستی Nationalism شمار ہوگی۔
    2۔ مسلمان بھارت میں فوج کشی سے بطور فاتح داخل ہوئے تھے وہ زمانہ ہی ایسا تھا، ان کے اطوار و انداز اس کے مطابق تھے، لیکن آج کے جدید دور میں ایک حکومت جو خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلواتی ہے، جدید نظام حکومت اور جدید سیاست سے ملک کو چلانے کی دعویدار ہے، انہیں سوچنا چاہیے کہ ان کے طور طریقے جمہوری ہیں یا جس کی لاٹھی اس کی بھینس ؟؟

    بہر حال مجھے اس بات سے زیادہ تشویش ان واقعات کی ہے جب 11 ستمبر کے سانحہ کے بعد بھارت کے گجرات ، احمد آباد میں ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کا قتلِ عام ہوا، رات کو گھروں میں سوئے ہوئے خاندان کے خاندان تیل چھڑک کر زندہ جلا دیے گئے، پوری دنیا تماشا دیکھتی رہی کوئی نہیں بولا، بھارتیوں کی شدید خواہش تھی کہ پاکستان کی طرف سے احتجاج کی ایک آواز بلند ہو تو ذرا، فوراً ” دہشت گرد دہشت گرد ” کا واویلا کرتے ہوئے حملہ کر دیا جائے گا، لوہا گرم ہے چوٹ کارگر ہوگی، پاکستان ہر قسم کی مزاحمت سے گریز کرے کا دنیا کے سامنے نیویارک کے سانحہ کے بعد اپنی ساکھ بنانے کے چکر میں سخت ردِ عمل سے پرہیز کرے گا، مگر پاکستانی حکام خطرہ کو بھانپ گئے، دنیا کے سامنے Live نشر ہونے والے پریس کانفریس میں مشرف نے واجپائی کے سامنے ہاتھ بڑھا کے اسے وہ جارحانہ رویہ چھوڑ کر ہاتھ ملانے پر مجبور کر دیا۔
    بھارت وہ موقع گنوا بیٹھا اب وہ نئے موقعہ کی تلاش میں ہے۔ مجھے اس بات کی بے حد تشویش ہے۔ مجھے خدشہ ہے کہ بھارت نے امریکہ سے منوا لیا ہے کہ تم چاہے افغانستان لو، چاہے عراق یا کچھ اور بس اس پاکستان سے مجھے نمٹنے دینا، یہ بہت عرصے سے میری آنکھ میں چبھ رہا ہے۔ میں نے تمہاری اتنی مانی ہیں یہ ایک تمہیں میری ماننی پڑے گی۔
    یہ بم بئی بم دھماکے اسی معاہدے پر عمل درامد کی تیاریاں ہیں۔

  10. بھارت کسی نہ کسی بہانے پاکستان کوختم کرنے کی بہانے ڈھونڈ رہا ہے ۔
    بھارت کی انتہائ کٹر ہندو جماعتیں یہ سمجھتی ہیں کہ اکھنڈ بھارت کا دائرہ بہت وسیع ہے جس میں وہ تمام علاقے شامل ہیں جو اس وقت پاکستا ن اور بنگلہ دیش میں ہیں۔
    اسی خیال کو ذہن نشین کرکے بھارت کی ہندو جماعتیں اپنے شہروں کے ناموں کو انکے سینکڑوں سال قبل ( اسلامی ناموںکے قبل ) کے ناموں میں بدلنے کی مہم چلا رہی ہیں۔
    پاکستان تو صرف 62 سال کی عمر کا ملک ہے ۔اگر اسکے لوگ انگریزوں کے رکھے ہوئے ناموں کو بدل کر اسلامی ناموں میں بدلدیں تو یہ انکا حق ہے ۔ مگر پاکستان کے مسلمان ان پاکستانی مقامات کے ناموں کو ہند و دیومالائی ناموںمیں تو نہیں بدل رہے ہیں۔
    اسپین کی مثال دینے کا مقصد یہی تھا کہ اسلام دشمن ممالک کی پالیسیوں کے فرق کو بتا وں ۔ اسپین تو مسلم ناموں کو قبول کر چکا ہے مگر بھارت کے کٹر ہندو رہنما شہروں کے مسلم ناموں کو دیومالائی ناموں میں بدلنے کی مہم چلا رہی ہے۔
    ۔۔
    اس بلاگ کا مقصد یہی تھا ۔ ۔
    شکریہ کے ساتھ۔
    منظور قاضی از جرمنی

  11. ماشاء اللہ قاضی صاحب ! میں آپ کی باتوں سے صد در صد متفق ہوں،
    ہمیں اس خطرے کو سبک شمار نہیں کرنا چاہیے، بالکہ اس سلسلہ میں کچھ کیا جانا چاہیے۔
    لیکن کیا؟
    ہم وطن سے دور یا وطن میں ہمارے بہن بھائی کر ہی کیا سکتے ہیں؟
    یہ تو سیاست دانوں اور حکمرانوں کے کھیل ہیں، ان تک بات کیسے پہنچائی جائے؟
    اور اگر پہنچا بھی دی گئی تو وہ اس پر کان بھی دھریں گے کیا؟
    فی الحال دعا ہی کر سکتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ہمارے وطن اور تمام اسلامی ممالک کی حفاظت فرمائے۔
    آمین۔

  12. السلام علیکم
    اس با ت میں قطعی دو رائے نہیں کہ پاکستان کا وجود بھارت کو 1947 سے ہی کھٹک رہا ہے
    ہندووں نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے پہلے تو تقسیم میں بے قاعدگیاں کیں
    پھر اثاثوں کی تقسیم میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا
    اس کے بعد کشمیر میں فوجیں اُتار دیں
    مشرقی پاکستان کو الگ کروایا
    لیکن اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان قائم رہا
    پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے بعد بھارت زیادہ تشویش میں مبتلا ہے اور کسی نہ کسی طرح ہماری ایٹمی صلاحیت ختم کروانے کے در پہ ہے
    سب سے زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ ہمارے اپنے کچھ لوگ بھارت کے پروردہ ہیں
    اور تقسیم کی لکیر کو مٹنا چاہتے ہیں
    قوم کی صفوں میں نفاق کے بیج بو رہے ہیں
    قائدِ اعظم کے فرمان کے مطابق ہمیں متحد ہونا چاہیئے

    والسلام
    زرقا

  13. میں زرقا مفتی صاحبہ کی باتوں سے بالکل متفق ہوں ۔ انکا یہ کہنا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان کے مطا بق ہمیں متحد ہونا چاہیئے بالکل صحیح مشورہ ہے اس لیے کہ اس ہی میں پاکستان کی بقا مضمر ہے۔
    بھارت کے پروردہ ضرور تقسیم کی لکیر کو مٹانے پر تلے ہوئے ہیں اور قوم کی صفوں میں بڑی روباہی سے نفاق کے بیج بورہے ہیں ۔ ان آستینوں کےسانپوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
    اقبال اگر زندہ ہوتے تو یوںکہتے :
    نہ سمجھوگے تم تو مٹ جاوگے ارض پاک کے لوگو !!!
    تمھاری داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں

    یہی پیغام ہم پاکستان کےحکام کو اور سیاست دانوں کو پہنچا سکتے ہیں۔

    فقط
    منظور قاضی از جرمنی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *