امریکہ کے شہر ڈیلس کے ریڈیو ‘‘فن ایشیا‘‘ کا اردو ادب کا دو گھنٹے دورانیہ کا ہفتہ وار پروگرام صرف امریکہ میں ہی نہیں بلکہ پوری اردو دنیا میں مقبول ہے جو ہر اتوار کو ڈیلس کے مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے سے رات نو بجے تک نشر ہوتا ہے۔
اس ادبی پروگرام کے روح رواں جناب امین ترمذی اور محترمہ تلمیذ فاطمہ برنی ہیں جو اپنی ادبی اُپج سے اس پروگرام کو ایک مستند اور باوقار پروگرام بنائے ہوئے ہیں۔
اس اتوار اکیس جون کو اس پروگرام میں لندن میں مقیم ادیب،شاعر، محقق،صحافی، عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ، براڈکاسٹر اور مرثیہ نگار صفدر ھمٰدانی کا انٹرویو نشر ہو گا جس میں انکے تیس سال سے زائد عرصے کے ادبی اور نشریاتی سفر کے علاوہ اردو ادب ،زبان،لسانیات اور متعدد دیگر موضوعات پر امین ترمذی اور تلمیذ فاطمہ گفتگو کریں گے۔
ریڈیو فن ایشیا کا اردو ادب کا یہ منفرد پروگرام انٹر نیٹ پر بھی لائیو یعنی براہ راست اس لنک پر سنا جا سکتا ہے۔
پروگرام لائیو سننے کے لیئے اس لنک پر کلک کریں۔
یہ پروگرام ڈیلس کے مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے سے رات نو بجے تک نشر ہو گا جبکہ یورپ میں 22جون کی نصف شب کے بعد کے دو بجے ہوں گے،لندن میںرات کاایک ،پاکستان میں صبح کے چھ،بھارت میں ساڑھے چھ اور آسٹریلیا میں صبح کے دس بجے ہوں گے ۔
اس پروگرام میں مختلف شعراء ،ادیب ،ناقدین ، فنکاروں اور اہل فکر پر پروگرام کیئے جاتے ھیں ۔اس کے علاوہ عشیم ھستیوں کی جشن ولادت یا ان کی برسی پر بھی خصوصی پروگرام کئے جاتے ھیں ۔
علاقائی ادب پر بھی مختلف پروگرام نشر کیئے جا چکے ھیں ۔ اس کے علاوہ بابا بلھے شاہ ، ٹیگور، خلیل جبران، عمر خیام ، پروین شاکر، منٹو، ڈاکٹر اختر حسین رائے پوری، عصمت چغتائی ، قرت العین حیدر، مجروع سلطان پوری، داکٹر اقبال، حافظ جالندھری، مجید امجد، ناصر کاظمی، ابن انشا، فیض فراق ، گلام عباس ، اور خواجہ احمد کے نام کے علاوہ بے شمار ایسے نام ھیں جن کی شہرت کو دوام ھے ۔
ایسے تمام تاریخ ساز شخصیات تحقیق اور مطالعہ کامطالبہ کرتی ھیں اور امن ترمذی اس مطالبے پر پورا اترنے کی کوشش بھی کرتے ھیں ۔ خاص طور پر جب وہ کسی کا انٹرویو کرتے ھیں تو ان کی یہ خوب عروج پر نظر آتی ھے ۔ مثال کے طور پر ان کے وہ انٹرویو جو انہوں نے زکیہ غزل ، عشرت آفرین، نون معین دانش، اور مرحوم حنیف اخگر کے کئے ھیں ۔
آج 21 جون کو پروگرام “بزم ادب“ کے مہمان ھونگے معروف شاعر،ادیب،صحافی،مرثیہ نگار،محقق اور براڈکاسٹر صفدر ھمٰدانی جو لاہور کے ایک علمی اور ادبی گھرانے میں 17 نومبر 1950 میں پیدا ہوئے۔ ایف سی کالج سے گریجوایشن کے بعد جامعہ پنجاب سے صحافت میں ایم اے کیا اور 1973 میں ریڈیو پاکستان سے بطور پروڈیوسروابستہ رھے ھیں ۔
کئی کتابوں کے خالق اور سیلانی جناب صفدر ھمدانی جو آج کل لندن میں بی بی سی کی اردو سروس سے وابستہ ھیں ۔ اس کے علاوہ اردو نیٹ کی دنیا کا دوسرا بڑا اخبار “عالمی اخبار“ کے چیف ایڈیٹر بھی ھیں ان کا انٹرویو جناب امین ترمذی صاحب کر رھے ھیں ۔۔
سننا مت بھولیئے گا اور اپنی آراء سے بھی نوازیئے گا ۔۔ شکریہ

السلام علیکم
اطلاع کے لیے شکریہ
بقیہ تبصرہ پروگرام سننے کے بعد۔۔۔۔
امید ہے یہ انٹرویو عالمی اخبار کے محفوظات میں بھی شامل ہو جائے گا
والسلام
زرقا
ابھی ابھی میں نے “بزم ادب” سنا اور یقین جانئے کہ بہت اچھا لگا ۔ میں خود چونکہ سڈنی ایف ایم -ریڈیو پر لایئو اردو پروگرام کرتی رھی ھوں تو میں اندازہ لگا سکتی ھوں کہ جب کسی دوسرے ملک سے مہمانوں کے ساتھ پروگرام کرنا ھو تو کتنی مشکل ھو جاتی ھے ۔ اور ایسے موقع پر ھمیشہ ٹیلی فون دھوکہ دے جاتا ھے اور یوں ایکیسوی صدی اچانک عیسوی صدی لگنے لگتی ھے ۔۔
مجھے یاد ھے ابھی تک اپنا یک پروگرام جو میں نے احمد ندیم قاسمی صاحب کی وفات پر کیا تھا اور ملکی اور غیر ملکی ادیبوں شاعروں سے باتیں ھوئی تھیں ۔ اس پروگرام کے آن ائر جانے تک میں نے کوئی سانس سکون کا نہیں لیا تھا ۔۔ سو میں امین بھائی اور تلمیذ فاطمہ آپا کی بے چینی اور مشکل کا اندازہ کر سکتی تھی جب انہیں بروقت محترم نغمی صاحب کی فون کال نہیں مل سکی تھی ۔۔
اور دوستو جب وہ لائن ملی تھی تو جی یہی چاھتا تھا کہ وقت کی نبضیں یہی رک جایئں اور میں صرف وہ یاداشتیں سنوں جنہیں سسنے کو کان ترس گئے ھیں ۔۔ واہ ۔۔ واہ ۔۔ کیا خوب باتیں ھوئی ۔۔ واللہ مزہ آگیا ۔۔ سوچ رھی ھوں کہ کیا کوئی ایسے بھی اپنے ساتھیوں کو یاد رکھتا ھے ۔۔ جیسے نغمی صاحب محترم مصطفی علی ھمدانی صاحب کا زکر فرما رھے تھے ۔۔۔کاش ھم سب لکھنے والے بھی ایسے ھی ایک دوسرے کے نزدیک ھوں اور ایک دوسرے کو جانیں ۔۔اور دوستوں کےجانے کے بعد بھی انہیں زندہ رکھ سکیں ۔۔
ایسی ھی پیاری باتیں میں نے جناب عارف نقوی صاحب جو جرمنی میں انجمن ترقی ادب کے روح رواں اور ادب اور ڈرامے کے بے تاج بادشاہ بھی ھیں ان سے منٹو اور کرشن کی باتیں سنی ھیں جن کو وہ اب بھی اپنے بہت قریب سمجھے ھیں ۔۔ میں اکثر ان سے صرف ایسی باتیں سسنے کے لیئے فون کر لیتی ھوں ۔۔ عارف بھائی اتنی دھیمی اور پیاری آواز میں بولتے ھیں کہ دل رکنے لگتا ھے ۔۔ اپنے محسنوں کو یاد رکھنا کتنی بڑی خوش نصیبی ھے ۔۔۔
ایسی ھی خوش نصیبی مجھے اس وقت ملی جب میری ملاقات بابا (صفدر ھمدانی) سے ھوئی تھی ۔۔۔مجھے ان سے ھمیشہ بات کرنے میں خوشی اس لیئے ھوتی ھے کہ وہ کبھی اپنی بات نہیں کرتے ۔۔ ھمیشہ اپنے رفقا کی کوئی بات سنا رھے ھوتے ھیں یا تاریخ کے حوالے سے کچھ سمجھا رھے ھوتے ھیں ۔۔ اپنی غلطیوں کو کھلے دل سے تسلیم کر رھے ھوتے ھیں اور مجھے وہی غلطیاں نہ کرنے کی تلقین کتے ساتھ ساتھ اسی لگن سے سیکھا رھے ھوتے ھیں ۔۔ کتنی عجیب بات ھے بابا نے کبھی غلطی کرنے پر مجھے نہیں ڈانٹا ۔۔ ہاں غلطی کو تسلیم نہ کرنے پر ضرور ڈانٹا ھے ۔۔
مجھے یہ کہنے میں کوئی عار اور تکلف نہیں کہ ۔۔پہلے لوگ مجھے صرف ایک افسانہ نگار ،ٹی وی اور ریڈیو کے اناؤسر کے طور پر جانتے تھے پر اب مجھے لوگ ایک “اچھی ” افسانہ نگار ، شاعرہ کے علاوہ صحافی کے طور پر بھی جانتے ھیں ۔اور اتنا کچھ ایک ساتھ “اچھا” ھونا مجھے بابا نے سیکھایا ھے ۔۔۔۔دوستو میں نے بابا سے اتنا کچھ سیکھا ھے کہ۔۔ اگر نگہت نسیم ھزار بار بھی پیدا ھو تو اپنے بابا کے سیکھائے ھوئے “ایک لفظ ” کا بھی احسان نہیں اتار سکیں گی ۔
یہ احسانمندی کان میں پڑی پہلی ازان کی طرح میرے ساتھ رھتی ھے ۔۔۔ اور محسنوں کی تسبیح میرا حسب بھی ھے اور میرا نسب بھی ۔۔ آج جب بابا کی زبان سے اسی احسان مندی کے طور پر اپنا نام سنا تو میری آنکھیں تشکر سے بھیگ گئی ۔۔ ھم قبیلہ اور ھم زبان ھونے کا سکھ ھی اور ھے ۔۔ بابا آپ کو اللہ پاک ھمارے سروں پہ قائم رکھے ۔۔ آپ ھماری چھت بھی ھیں اور ھمارا سائبان بھی ۔۔
امین بھائی اور تلمیذ فاطمہ آپا اللہ پاک آپ کو شاد و آباد رکھے جو ایسے مشکل حالات اور دیار غیر میں علم و ادب کے چراغ روشن کیئے بیٹے ھیں ۔۔ اور اسی کے لیئے فراز نے کہا تھا کہ “تم اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے ” ۔۔آپ دونوں اپنے اپنے حصے کی شمع جلانے پر مبارکباد لیجئے ۔۔سلامت رھیں ۔۔ آمین۔
بہن نگہت نسیم اسلام علیکم
بے حد ممنون ہوں کہ میرے ریڈیو پروگرام ختم ہوتے ہی آپکی ستائشی تحریر موجود تھی جس گو مگو کیفیت کا ہمیں سامنا کرنا پڑا
اس کا اندازہ ظاہر ہے وہی شخص کر سکتا ہے جو ان حالات سے دوچار ہوا ہو۔ نغمی صاحب بزرگ آدمی ہیں نہ جانے کس ضرورت سے
انہیں ٹیلیفون سے دور ہونا پڑا اور ہم انہیں ڈھونڈتے رہے اس وقت ریڈیو اسٹیشن پر ہم دونوکے علاوہ کوئی نہیں تھا جو ٹیلیفون پر ہمارے
لئے معاون ہوتا اب ہمیں ٹیلیفون بھی ملانا ہے آن ایر بھی رہنا ہے اس اثنا میں ہم ہمدانی صاحب کو بھی لائن پر نہیں لے سکتے اور عجب سکتے
میں ہیں کہ کیا کریں اور جب ہم نے ہمدانی صاحب کو لائن پر لے لیا تو میرے سیل فون پر نغمی صاحب کا ٹیلیفون آگیا اب مجھے ان سے کہنا
ہے کہ آپ خاموش رہیں انتظار فرمائیں پھر ہمیں وقفہ اشتہار میں ہمدانی صاحب سے کہنا پڑا کہ اب ہم آپ کو آف ایر کرنا چاہتے ہیں اور
نغمی صاحب کو آن ایر۔
غرض نغمی صاحب سے گفتگو بہت دلچسپ اور خوش ائند رہی جو ہم سب سے کہیں زیادہ ہمدانی صاحب سے لئے
دلچسپ رہی یہاں ایک بات بتاؤں کہ ہمدانی صاحب کو نغمی صاحب کی آمد کی اطلاع نہیں تھی یہ میری دریافت تھی اور پھر جب
ہمدانی صاحب سے گفتگو شروع ہوئی تو وقت کے پر لگ گئے
یہ آپکا حسن سماعت ہے کہ آپ کو فقیر کی صدا بھی بھلی لگی اس سے پہلے بھی آپ نے میری چند الٹی سیدھی لائنوں کو
کو وہ منصور حلاج اور سر مد سرمست والی کو بہت سراہا تھا۔شکریہ
ہمدانی صاحب کے بارے میں آپ کے عقیدت بھرے الفاظ نوک قلم سے ٹپکتے ہوئے شبنمم کے ان قطروں کی مانند ہیں جن
خنکی جن کی تراوٹ و سرور محسوس تو کیا جاسکتا ہے بیان نہیں کیا جا سکتا اور عجز و احترام کا ہر لفظ بہ مثل سجدہ ہے جس سے
نہ صرف مسجود کی بلکہ ساجد کی بھی عظمت کا پتہ ملتا ہے آپ کی عقیدت مندی کو سلام۔ آپ کی اور آپ سب کی محبتوں کا امین۔
محتر مہ نگہت نسیم صاحبہ
اسلا م علیکم
آ پکے کے تعریفی کلمات کا شکر یہ۔ جو کچھ کل بیتی اس کا احوال امین ترمذی صاحب نے لکھ ہی دیا ہے۔
تکنیکی معا ملا ت بعض اوقات قابو سے باہر ہو جا تے ہیں جو کہ ہما ر ے ساتھ ھوا لیکن ہم کو شش کرنا نہیں چھو ڑ تے۔میر ے لے اردو میں ٹائپ کرنا بہت دقّت طلب کام ہے لِہذا فلحا ل اجازت
تلمیذ فاطمہ برنی
واہ آپا آپ آئی تو ۔۔ خدایا جتنی خوبصورت اردو آپ بولتی ھیں اتنی ھی اچھی لکھتی بھی ھیں ۔ کون کہہ سکتا ھے کہ یہ نیٹ پر لکھنے کی پہلی کوشش ھے ۔۔ آپا آپ سے رابطہ رھے گا ۔۔۔انشاللہ ۔۔
امین بھائی آپ کی “فن ایشیا” کا اردو لوگو بہت ھی عمدہ تھا ۔۔ اور اس کی تشریح بھی ۔۔ آپ کے پروگرام کے جاندار ھونے میں آپ دونوں کی محنت قابل ستائش ھے ۔ کیا ھی اچھا ھو کہ آپ بہت ساری محنت کر کے یہ سارے انڑویوز تحریری دستاویز بنا دیں ۔۔ تاکہ ایسے یادگار انٹرویوز جب چاھے پڑھیں بھی جا سکیں ۔۔ سچی ایسی خوبصورت باتیں کبھی پڑھنے کو نہیں ملتی جو یہ پیارے مون موھنے سے لوگ بے خیالی اور اپنی رو میں کہہ جاتے ھیں ۔یقین جانئے آپ اس کام کو اپنا تخلیقی ،مجزہ سمجھیں گے ۔۔ بھائی میں آپ کی محبتوں اور شفقتوں کی قرضدار ھوں۔۔ سلامت رھے ۔
میں انٹر ویو سن نہ سکا مگر اسکی کامیابی کی دعائیں کرتا رہا۔ خدا کا شکر کہ یہ پروگرام بھی کامیاب رہا ۔ اور صفدر ھمدانی صاحب کی باتیں سب نے سنیں ۔
امین ترمذی صاحب کا شکریہ کہ کل انہوں نے ٹیلی فون کے ذریعہ مجھے یاد کیا اور یہ بھی کہا کہ وہ اس انٹرویو کی لنک بذریعہ ای میل بھیجنے کی کوشش کرینگے ۔
ہمارے دلوں کے مکین ، ہمارے ادبی ذوق کے سامانِ تسکین ، نہایت ہی فہیم و ذہین ، لائیقِ صد تحسین، ہماری محبتوں کے امین ترمذی صاحب نے اگر اس انٹرویو کو کامیابی سے ہمیشہ کے لیے محفوظ کرلیا ہے تو ضرور وہ اس کو تبرکاٰ مجھے اور عالمی اخبار کے تمام پڑھنے والوں عطا کرسکتے ہیں۔
اس میں ہم سب صفدر ھمدانی صاحب ، اور نغمی صاحب اور تلمیذ فاطمہ برنی صاحبہ اور امین ترمذی صاحب کے ارشادات سننے کے لیے بے تابی سے منتظر ہیں۔
فقط:
اردو کا ایک خادم جس کی درخواست پر نہ صرف پنہاں صاحبہ بلکہ امین ترمذی صاحب بھی عالمی اخبار میں تشریف لائے اور اس کی رونق بڑھائی
منظور قاضی از جرمنی
بہن نگھت نسیم اسلام علیکم
مجھے خوشی ہے کا آپ نے میرے پروگرام کی ریکارڈنگ سنی اور پسند کی ۔گو کہ مجھے اس مین بہت
کمزوری لگی اتنے عرصے سے پروگرام کر رہا ہوں مگر نہ جانے اس دن میں اتنا نروس کیوں تھا میری بولنے کی رفتار ابتداء میں بہت تیز تھی گو کہ میں خود بہن تلمیذ فاطمہ سے کہتا رہتا ہون کہ اپنی رفتار کو کچھ اور ذرا سست کریں لوگ کہتے ہیں کہ وہ جتنا تیز بولتی ہیں اتنا تیز تو ہم سوچ بھی نہیں سکتے مگر یہاں ایسا کہنے کا مقصد کسی طرح بھی تلمیذ صاحبہ کی خامی کی نشان دہی کرنا نہیں ہے میری نظر میں انکی بہت عزت ہے اور اسکی وجہ جیسا پہلے بھی ایک بار لکھ چکا ہوں علم کی قدر ہے میں انکی علمیت کا بےحد ذکر کرتا ہوں اور مجھے انکی مدد پر فخر ہے۔
میری بوکھلاہٹ کی ایک مثال اور بھی ہے کہ میں نے یہ پروگرام بغیر سلام کے شروع کیا جو میری عادت کے خلاف ہے۔ شاید اسکی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ ریڈیو کی دنیا کے دو بڑے لوگوں کی دہشت اور دبدبہ۔
نغمی صاحب کو ڈھونڈ کر شامل پروگرام کر نے پر مجھے فخر ہے ان کی باتیں واقعی یو ٹیوب پر ڈالنے والی ہیں
آج میں نے ان سے وعدہ لے لیا ہے کہ گاہے گاہے انہیں پروگرام میں شامل کرتا رہوںگا سوچا یہ ہے کہ جس طرح اشفاق صاحب کا پروگرام زاویہ ہو تا تھا اس طرح کی کوئی چیز اپنے پروگرام میں شروع کرون خوبصورت باتیں ۔قابل فخر تلفظ۔ وغیرہ وغیرہ۔ امید ہے دو ہفتے میں انشااللہ۔
یہ سب باتیں ای میل پر کرنے کے بجائے سوچا کہ اپنے کلب کے سب ممبرز سے بھی کی جائیں اور جو صاحب اس پروگرام کی کاپی حاصل کر نا چاہیں اپنا ای میل کا پتہ مجھے بھیج دیں۔ آخر میں کوشش اور امید کہ تلمیز بہن بھی عالمی اخبار میں باقائدہ لکھنے کی کوشش کریں گی اگر ایسا ممکن ہوا تو مجھے بہت فخر ہوگا میں آپ کو کیا بتاوں کہ ماشاللہ اردو ادب کا کتنا بڑا خزانہ میرے ہاتھ لگ گیا ہے کئی پی ایچ ڈیز کے مقابلے کا علمی معیار اور اب تو وہ انگریزی میں بھی ماسٹر کر رہی ہیں باقی آئندہ۔۔۔۔۔۔ آپ کی اور آپ سب کی محبتوں کا امین ۔
ہجّے کی اصلاح (باقاعدہ ) میں نے ہمزہ سے لکھا تھا جو غلط ہے
امین بھائی آپ کی بوکھلاہٹ تو کچھ بھی نہیں تھی ۔۔ میری سنیئے ۔آپ کو یاد ھے جب بھگوان داس نے پتہ نہیں کونسے جج کا اختیار سنبھالا تھا ۔۔ میں خبریں پڑھ رھی تھی اور میں نے لائیو آن ایئر کچھ ایسے کہا ” کہ بکواس داس نے اختیار سنبھال لیا ھے ” ۔۔ پوچھیئے مت کہ مجھے کیا کیا نہ سننا پڑا ھو گا اور سڈنی ریڈیو کے دوستو کے درمیان اب بھی میرا ریکارڈ اسی شان سے بجتا ھے اور اب تو میں بھی اس بوکھلاہٹ کو یاد کر کے ھنسی ھوں۔۔ میں اپنا 3 گھنٹے کےپروگرام جمعہ کے روز ھوسپٹل سے واپسی پر کرتی آتی تھی اور اس دن کسی وجہ سے لیٹ ھو گئی تھی ۔ اور پروگرام کو حسب معمول وقت پر ھی آن ائیر جانا تھا ۔۔ تو آپ اور آپا بلکل صیح ھیں ۔۔۔ کڑوڑوں سے بہتر ۔۔اور پھر غلطیاں توکام کرنے والوں ھی سے ھوتی ھیں نا ۔۔ !
محترمہ نسیم نگہت صاحبہ
ا و ر ترمذی صا حپ
اسّلا م علیکم
آپ دونوں کا شکریہ۔ جواب تاخیر سے دینے کی وجہ میری اردو ٹائپںگ کی ُسست رفتار ہے۔کا ش میں جتنا تیز بو لتی ہوں
ا سی رفتار سے اردو میں ٹائپ بھی کر سکوں۔کیا انگریزی کی طرح اردو میں ٹائپ سکھا نے کا کو ئی سوفٹ ویر بازار میں دستیاب ہے؟
تلمیذ فاطمہ برنی
تلمیز آپا جس تواتر اور جس روانی سے آپ لکھ رھی ھیں ۔۔ مجھے تو فکر ھے کہ اب لوگ آپ سے نہ پوچھنے آ جایئں کہ بھئی ھمیں بھی وہ جادو کی چھڑی بتاؤ جس کے ھلاتے ھی اردو نیٹ پر لکھنی آ جاتی ھے ۔۔ آپا پلیز میری محبت کو جادو کی چھڑی کہہ دیجیئے گا ۔۔ اور اپنی محنت پر ناز کیجیئے گا ۔۔ دعایئں
ہاں جادو کی چھڑی جو پھو لو ں کی چھڑی کی طر ح خو شگو ا ر ہے
تلمیذ
تلمیذ مجھے جب سے یہ پتہ چلا ھے کہ ھم دونوں ھم عمر ھیں تو اب کوئی سابقہ اور لاحقہ نہیں (امین بھائی شکریہ) ۔۔ سنو مجھے تم سے مل کر اتنی خوشی ھو رھی ھے کہ کیا بتاؤں ۔۔ رکو ۔۔ ابھی فون کرتی ھوں اور پھر مزے مزے کی باتیں کرتے ھیں ۔۔او کے۔۔
امین ترمزی بھائی اسلام و علیکم
آپکی اور تلمیز صاحبہ کی کاوشوں کو سلام۔ آپ لوگوں کی بدولت ہمیں صفدر ہمدانی اور نغمی صاحب جیسی شخصیات کی خوبصورت باتیں سننے کو ملیں۔ اور سیکھنے کے لئی بہت کچھ۔ آپسے درخواست ہے کہ اگر ممکن ہو تو آپ انٹرویو کو عالمی اخبار کی زینت بنا دیں تاکہ جن خواتین و حضرات کو اس دن انٹرویو سننے کا موقع نہین مل سکا تھا وہ بھی فیضاب ہو سکیں۔ شکریہ