تین مئی 2012 ہماری زندگی کا کامیاب ترین دن ہمارے بیٹے منیب آفتاب نے قانون کی ڈگری لی

wahan-se-yahan-tak
میں جب 26نومبر 1994 میں آسٹریلیا آئی تھی تو میں سوچتی تھی کہ میں یہاں کیوں آئی ہوں ۔ مجھے میرے بچوں اور شوہر کے علاوہ کوئی جانتا تک نہیں ہے ۔ آج جب میں خود کو دیکھتی ہوں تو مجھے لگتا ہے جیسے مجھے اب ساری دنیا جانتی ہے حالانکہ اب بھی مجھے کوئی نہیں جانتا سوائے انہی 4 لوگوں کے ۔ پر اب میری پہچان میرے بچے ہیں بلکل ایسے جیسے میں اپنے امی جی اور ابا جی کا دنیا میں تعارف ہوں ۔

یہ سب میں نے اس وقت سوچا جب میں اپنے بیٹے کی Graduation Day پر اس کی یونیورسٹی آف ٹیکنولوجی ،سڈنی (UTS)کے کشادہ ہال میں آفتاب کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھی اور میرے سامنے میرا بیٹا محمد منیب آفتاب اسٹیج پربیچلر آف لاء کی ڈگری لیتے ہوئے چانسلروکی سارا سے ہاتھ ملا رہاتھا ۔ میری آنکھیں جھلملا گئیں اور منظر بدل گیا ۔ میرا تین سال بیٹا کا مونٹیسوری ، اپنے پہلے اسکول کے سامنے میر اہاتھ تھامے کھڑا تھا ۔ آفتاب اس وقت بھی منظر کوقید کر رہے تھے اور آج کے لمحوں کو بھی تصویری روپ دے رہے تھے ۔ میں اس منظر میں کھو کر تالیاں بجانا ہی بھول گئیں ۔۔۔

چانسلر وکی سارا کو دیکھ کر میری آنکھیں محبت اور تشکر سے بھیگ گئیں ۔ انہوں نے پہلے ہم سب والدین سے کہا کہ اپنے بچوں کو شاباش دیں اور تالیاں بجا کر نہ صرف ان کا استقبال کریں بلکہ انہیں اس شاندار دن کی کامیابی کی مبارکباد بھی دیں ۔ پھر انہوں نے کہا کہ گریجویٹس اپنے ماں باپ اور دوستوں کے تعاون پر تالیاں بجا کر ان شکریہ ادا کریں کہ ان کی بے لوث محبت اور شفقت سے آپ سب نے یہ ڈگری لی ہے ۔۔

چانسلر کی باتیں مجھے کہیں اور لئے جا رہی تھیں وہ کہہ رہی تھیں کہ گریجویٹس میری دو باتیں ہمیشہ یاد رکھئے گا ۔۔۔ ایک یہ کہ “ یہ دنیا اتنی ہی خوبصورت ہوگی جتنا تم حصہ دار بنو گے ، جتنی تم اسے اپنے اچھے عمل اور کردار سے بنا جاؤ گے ۔۔ سو تم میں سے ہرگریجویٹ یہ آج کے دن سے اپنی انفرادی کوششوں سے اس دنیا کو دوسروں کے لئے خوبصورت بناتے رہنے کی کوشش کرنی ہے “ ۔۔ دوسری بات یہ کہ ہمیشہ خود پر یقین رکھنا ۔ اپنی قابلیت پر بھروسہ ہی اصل منزل ہے “ ۔۔۔ پھر انہوں نے کہا کہ ایک بات میری خواہش ہے چاہے مانویا نہ مانو پر سن ضرور لو اور وہ یہ ہے کہ “ یونیورسٹی سے تعلق کبھی نہ توڑنا ، کسی نہ کسی بہانے اس سے جڑے رہنا “ ۔۔

تقریب میں 400 افارد شامل تھے جو واں 132 کونوکیشین ڈے منانے پہنچے تھے اور اب تک اس یونیورسٹی سے ایک لاکھ چالیس ہزار اسٹوڈنٹ مختلف ڈگریاں لے کر دنیا میں اپنا مقام بنا چکے ہیں ۔ اتنی پر وقار تقریب کے اختتام پر یونیورسٹی کی جانب سے مہمانوں کے لئے چائے کا انتظام کیا گیا تھا ۔ اس دوران اراکین ، ڈین اور دیگر اساتذا اور چانسلروکی سارا کے ساتھ ساتھ باری باری مہمانوں سے ملتے رہے ۔ میری حیرت دیدنی تھی جب چانسلر زمین پر بیٹھ کر ویل چیئر پر بیٹھی کسی بچے کی نانی یا دادی سے ان کے اس موقع پر آنے کا شکریہ ادا کر رہی تھیں ۔ پھر وہ ہماری طرف متوجہ ہوئیں اور ہمارا شکریہ ادا کیا کہ اپنے بچے کو اس قابل بنایا کہ یونیورسٹی تک پہنچ سکے ۔ یوں ہم سب والدین نے ایک دوسرے کی محنتوں کو سراہا اور مل کر اپنے بچوں کو خوشیاں مناتے دیکھا ۔۔۔۔ ہر طرف کیمرے اور فلیش لائٹ ۔۔ جیسے ہر منظر ٹھہرنے لگا تھا ۔۔۔

اتنے میں منیب بھی وہاں آگیا ۔ اس نے سب کو بتایا کہ اس کی قانون کی ڈگری کے اصل حقدار اور وارث اس کے ماں باپ ہیں ۔۔۔ پھر اس نے ہنستے ہوئے اپنے سر سے ٹوپی اتار کر اپنے والد آفتاب کے سر پر سجا دی اور پھرپیار سے میرے سر پر ۔۔۔۔ مجھے یوں لگا کہ جیسے مجھے ماں ہونے کی ڈگری مل گئی ہو ۔۔

40 thoughts on “تین مئی 2012 ہماری زندگی کا کامیاب ترین دن ہمارے بیٹے منیب آفتاب نے قانون کی ڈگری لی”

  1. اسلام علیکم ساتھیو
    بہت بہت مبارک بہن نگہت نسیم ۔بھائی اآفتاب اور بیٹے منیب اآفتاب ۔
    اللہ اآپ سب کو خوش و خرم رکھے ۔ اآمین
    بہن نگہت یہ حقیقت ہے کہ جب بچے پہچان بنتے ہیں تو ماں باپ کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں ہوتا ۔بلکہ پورا خاندان ہی سر خرو ہو جاتا ہے ۔
    ہم سب کی طرف سے دلی مبارک باد ۔
    عالم آرا
    وینکور

  2. Dear
    Nighat aur Aftab Bhai bohot bohot mubarak ho Allah nai ye din dikhaya . Mujahi yad hai choota sa Muneeb school jaya kerta tha, saray bachai aisay hi jatay hain per iss maqam tak sab nahi pohoch patay. Allah ka ehsan hai k Muneebo mehnat ka sila mila aur maan baaps surkhuru ho gai .Allah ye din aap logo ko Najeeb aur Amna k silsilay mai bhi dikhai ameen.
    Dua gu
    Musarrat Bano

  3. قابل قدر، محتر م المقام! آپا۔۔۔بہت بہت مبارک ہو۔دُعاگوہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے پریوارکومزیدخوشیاں عطافرمائے۔

  4. بہت بہت بہت بہت بہت بہت مبارک ھو میری جان سے پیاری بہن اور عزیز تر دوست خانم ڈاکٹر نگہت نسیم اور محترم جناب افتاب صاحب اور بہت ھی پیارے بیٹے منیب آفتاب ،مبارک ھو اردو میں مبارک کے علاوہ میں نے دینا کی مختلف زبانوں سے بھی مدد لی ھے آپ سب اس بہت سعد دن کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے پیارے بیٹے منیب افتاب کی شاندار کامیابی پرمبارک باد قبول کیجیے
    felicitaciones -spanish
    gong xi – chinese
    félicitations -french
    Glückwünsche -german
    congratulazioni-italian
    Gelukwens -dutch
    parabéns -portuguese
    поздравления -russian
    congratulations -norwegian
    omedetou japanese
    mubarak ho – urdu
    badhai ho – hindi

    میں ابھی منیب کے نام پر غور کررھی تھی
    کتنا منفرد اور بامعنی نام ھے مجھے یاد ھے ایک بار تم نے کہا تھا کہ تمھار ے محترم ابا جی نے اتنے خوبصورت ناموں کا انتخاب کیا تھا

    اللہ پاک تم سب کو سلامت رکھے اور باب العلم کے تصدق میں تم سب کو اللہ پاک دنیی اور دیناوی علوم سے تم سب کا دامن مراد بھر دے
    امین ثم آمین

    منیب کا مطلب الوکیل بھی ھے اور اللہ کے فضل سے منیب بیٹے نے اپنی وکالت کی ڈگری بھی حاصل کرلی ھے
    منیب کا مطلب ھے موسم بہار کی بارش
    اللہ کی اطاعت کرنے والا
    قرآن مجید میں بھی منیب کا لفظ آیا ھے القلب منیب
    تمھاری اس خوشی میں ھم سب بھی شامل و شریک ھیں اور ابھی تھوڑی دیر میں ھم سب سڈنی آرھے ھیں ، میں اج بھی افس میں ھوں مگر اس خوشی کے موقع پر ھماری شرکت بھی ضروری ھے ، میں ابھی تو اچھی بہن عالم آراء اور زائرہ بجو کے ساتھہ آرھی ھوں باقی سب کو تیاری میں تھوڑا وقت لگے گا ، خوشی محبت اور مبارک کی اس گھڑی میں سڈنی جاکر خانم دکتورہ نگہت نسیم اور آغائ آفتاب کو اپنے بہت پیارے بیٹے کی مبارک باد دنیے جانے والے بہن اور بھائ اپنے اپنے نام اور پتے سے مطلع فرمايئں تاکہ ھماری خیالی بس کی بہت آرام دہ سیٹوں پر آپ کے نام کی ریزویشن کی جا سکے ، سیٹں کم ھیں اور مبارک کے لیے جانے والوں کی تعداد 3 خوشی کی بسیں میں بھی پوری نیہن ھوگی
    برا‎ۓ مہربانی آپ سب لوگ اپنے پھول ، دعايئں تحائف اور چاکلیٹ سڈنی جانے والی خوشی کی بس میں احتیاط سے رکھوانے کے لیے کویت میں مقیم ھمارے نیک بھائ آصف بھٹی کے پاس بھیج دیں
    مجھے تو یہ سوچ کرھی بہت خوشی ھورھی ھے کہ ھم سب محترم المقام جناب اغائ صفدر ھمدانی صاحب کے ھمراہ سڈنی جارھے ھیں
    ایک بار پھر بہت بہت بہپت مبارک ھو
    ھم سب تھمارے سروں پر دعاوں نیک خواھشات اور مبارک باد کی چادر رکھنا چاھتے تھے ، اللہ پاک تمام بچوں کو کامیابی عطا فرما آمین ثم آمین
    اور والدین کا دل شاد و آباد رھے امین ثم آمین

    مبارک تمیھں خوشی کا یہ سماں

  5. اسلام علیکم،
    آج میرے یہاں جمعہ کا دن ہے سو آپ سب کو جمعہ کا مبارک دن مبارک ہو ۔ اللہ پاک سب کے لیئے اسے رحمتوں اور برکتوں والا بنائے ۔آمین ۔
    نگہت آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو ۔ ماں باپ کے لیئے یقینا اس سے بڑھ کر اور کوئی خوشی نہیں ہو سکتی کہ اپنی آنکھوں کے سامنے اپنی اولاد کو سُرخرو ہوتا دیکھیں ۔ میری دعا ہے کہ اللہ کریم منیب کو ہمیشہ کامیابیوں اور کامرانیوں سے ہمکنار کرے آمین ثُمَ آمین ۔

  6. بچوں کی کامیابی دراصل ماں باپ کی کامیابی ہوتی ہے سو ڈاکٹر صاحبہ آپکو اور آفتاب بھائی آپکو مبارک ہو۔ پھر ہماری تہذیب میں بچوں کی کامیابی ماں باپ کے ساتھ ساتھ سارے گھر کی کامیابی ہوتی ہے اس لیئے آمنہ اورمجیب کے ساتھ ساتھ اصل کامیابی کے حامل منیب کو بھی ڈھیروں مبارکباد۔ بس ایک بات یاد رہے منیب بیٹا۔قانون کی ڈگری حاصل کرنے والے کو ہی سب سے زیادہ قانون پر عمل درآمد کرنا ہے۔انشااللہ

  7. نگہت باجی:
    آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو، اب تو ماشااللہ قانون دان بھی گھر کا آدمی ہو گیا اور قانون گھر کی لونڈی. منیب کو ابتدائی سالوں میں بہت محنت کرنا ہوگی جس کا پھل ان کو آئیندہ قانونی ذندگی میں ملے گا. خدا تعالی منیب کو دن دگنی رات چوگنی ترقی دے.آمین.

  8. Bohat Bohat aur Bohat Mubarak Ho. Mola Bakht Buland karain aur Aap sab ko mazeed khushian Inayat Karain. Aameen.

  9. آپا عالم آراء آُ کی دعاؤں کے لئے بے حد ممنون ہوں . بہت بہت شکریہ

  10. پیاری مسرت منیب تمہار ابھی تو بیٹا ہی ہے . اس نے اپنی پڑھائی کی شروعات تمہارے سامنے ہی کی تھیں .. میں اندازہ ہے کہ تمہیً کسقدر خؤشی ہو رہی ہو گی . انشاللہ جب بھی ملیں گے ہم اپنے بچوں کی خوشیاں منائیں گے . انشاللہ

  11. طارق پیارے بھائی جگ جگ جیو .. دعاؤں میں یاد رکھنا . بہت بہت شکریہ

  12. شاہد آپ کی بہت بہت شکر گزار ہوں کہ آُپ نہ صرف بلاگ پر آئے بلکہ اپنی دعاؤں سے بھی مجھے نوازا .. جزاک اللہ

  13. نواز بھائی آُ کی دعاؤں کے لئے میں اور میرے اہل خانہ بے حد شکرگزار ہیں

  14. مصباح بھائی آپ یقیننا کام پر ہیں پر اتنی مصروفیت میں بھی ہماری خوشیوں میں اتنی دور سے شریک ہیں . یہ خیال ہی مسرور کر رہا ہے . خوش رہیئے . الہی آمین

  15. بابا صاحب آپ کا پیغام منیب کو پہنچ گیا ہے اور وہ مسکرا رہا ہے .. او مائی گوڈ

  16. اور اب بات ہوتی ہے اپنی دلاری سے .. شاہین تم نے کتنی اچھی طرح سے منیب کے معنی سب کو بتائے .. ہاں ہمارے ہاں ابھی بھی ابا جی ہی بچوں کے نام خاندان کے بڑے ہونے کی وجہ سے رکھتے ہیں .. منیب کا نام بھی انہوں نے ہی رکھا تھا .. سنو میرا نام میرے دادا جی نے رکھا تھا . اور مجھے اپنے نام کی یہی نسبت بہت عزیز اور پیاری ہے .
    ارے آتے ہوئے کیا سوچنا .. سب آئیں جگ جگ آئیں .. اپنا گھر سمجھ کر آئیں .. کیک مٹھائی کھانا سب حاضر سائیں ..تمہاری دعائیں مجھے یمیشہ گھیرے رہتی ہیں اور اسی وجہ سے میں ہر فکر سے آزاد رہتی ہوں .. جزاک اللہ .. تم جیسی دوست صرف قسمت والوں کے نصیب میں ہوتی ہے .

  17. نوماہ اپنے شکم میں بچے کو پروان چڑھانے والی ماں اپنے بچے کو جب اپنی ممتا بھری آغوش میں لیتی ھے تو وہ بچے جیسی نعمت کے حصول کے لیے اٹھا‏ جانے
    والی ھر تکلیف بھول جاتی ھے اپنے پیارے بچے کو گود میں لیتے ھی اس کے سارے دکھہ خوشی اور اطمیعان میں بدل جاتے ھیں
    اپنے بجے کو پروان چڑھانے والی اس کو قدم بہ قدم سہارنے والی
    مشفت و محبت سے اپنے بچوں کو اعتماد سے چلنا اور بولنا سکھانی والی ماں
    جب کاونوکیشن میں جاتی ھے تو اس کے چہرے پر بھی وھی نور اور فخر ھوتا ھے جو اس تصویر میں بہت محترم آپی ڈاکٹرنگہت نسیم کے چہرے پر نظر آرھا ھے
    بہت مبارک ھو میں بھی شاھیں باجی کے ساتھہ بس میں سڈنی آرھا ھوں
    پارٹی کے لیے اور سب سے ملاقا ت کے لیے
    لیجیے میں پو چلا
    اپنی شیروانی لینے جارھا ھوں

    جنید جمشید والے بہت پریشان کرتے ھیں
    شاھین باجی راستے کے لیے کچے کوشت کے کباب بھی امی تیار کررھی ھیں
    مزہ آے گا

  18. بھئی صفی مہمان ہوں تو آپ سب جیسے ۔ اپنی من پسند کھانے خود ہی ساتھ لا رہے ہیں ۔ یار صفی امی جی کو کیوں چھوڑ کر آ رہے ہو ۔ انہیں بھی ساتھ ہی لیتے آ ؤ اور سنو ننھی پریاں بھی لے آنا اور اپنی ملکہ کو مت بھولنا ۔ انتظار شروع ہو چکا جی

  19. پیاری ،محنتی ،جفا کش ،مسیحا بیٹی ،

    بے شمار دعائیں ،

    سب سے پہلے بلاگ پر دیر سے آنے کی معذرت کہ گھر پر ہی نہیں تھی ،اور پھر صد ہزار مبارکباد تم کو اور آفتاب میاں کو اور سب سے بڑھ کر منیب یبٹے کو ،
    دیکھو بیٹی یہ سب بڑھ کر مبارکباد منیب بیٹے کو اس لئے دے رہی ہوں کہ والدین لاکھ چاہیں کہ ان کی اولاد کامرانی کی راہوں پر سفر کرے لیکن ا گر اللہ نا کرے بچّہ تعلیم میں دلچسپی نا لے تو کچھ نہیں ہو سکتا ہئے ،بس اس لئے منیب کی شاباشی کا حق بھی زیادہ ہئے کہ اس نے اپنے والدین کی تمنّاؤں کے مطابق رزلٹ لیا ،،پروردگار عالم شہر علم اور باب علم کے صدقے ان کو علم کی راہوں میں ایسی صد ہزار کامیابیا ں عطا کرے اور اللہ پاک تم دونوں کو اپنی اولاد سے فیض اٹھانے کی سعادت عطاکرے آمین ثمّہ آمین

    دعاگو زائرہ بجّو

  20. پیاری آپی نگہت ، آپ اور تمام اہل خانہ کو بیٹے کی کامیابی پر ڈھیرون مبارک ہو۔ اللہ میاں آپ کے بیٹے کو زندگی کے ہر موڑ پر کامیاب کرے۔آمین۔ میں اندازہ کر سکتی ہے۔کہ میری جان عزیز آبی آچ کس قدر خوش ہوں گی۔خدا آپ کو بچوں کی ڈھیروں خوشیاں دیکھنی نصیب کرے۔ آمین۔بچوں کی کامیابی میں زیادہ حصہ ماں ہی کا ہوتا ہے۔اس لیے ایک بار پھر آپی جان آپ کو دل کی گہرای سے بہت بہت مبارک ۔

  21. السلام علیکم
    نگہت جی آپ سب کو یہ کامیابی بہت مبارک ہو. اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ آپ کا عملی زندگی میں بھی ہمیشہ کامیاب رہے.
    والسلام
    زرقا

  22. نسیم، صاحبہ!منیب کی اس کامیابی کی خوشی پ بیحد مبارک ہو – اس کا سہرا والدین کے سر پےہے ، خدا کرے وہ آیندہ بھی ہر قدم پے کامیاب ہو -امین میں آپکی خوشی اور فخر کا بخوبی اندازہ لگا سکتی ہوں کہ والدین اپنی اولاد کی کامیابی پ کسقدر خوش ہوتے ہیں وہ خوشی سے پھولے نہیں سماتے – اس کا مجھے ذاتی تجربہ ہے . اور ہم اپنی اولاد کو ہر طرح کا ماحول مہیا کرتے ہیں کہ وہ سکون سے پڑھ سکیں – جب اس محنت کا پھل اور خوشی ملتی ہے تو اس کا کیا کہنا !

  23. ماشاءاللہ خدا مبارک کرے اور اس جوان کو ایک سچا وکیل ثابت کرے جو قانون اور آئین کا پاسدار ہو۔

  24. آپ سب کی دعاؤں پر صدق دل سے آمین ثمہ آمین

  25. بہت بہت مبارک ہو اس کامیابی پر منیب کو اورظاہرہےکہ اُس کے والدین ادر بھائ بہنوں کو

  26. پیاری نگہت آپی
    آپ کو بیٹے کی کامیابی بہت بہت مبارک ہو.

  27. السلام علیکم
    نگہت آپی ! میری طرف سے بھی ڈھیروڈھیر مبارک باد وصول کریں ، اور جناب محمد منیب آفتاب صاحب کو بھی میری طرف سے مبارک باد دیجئے گا ۔
    آصف احمد بھٹی

  28. پیارے منیب کو ، اور دلارے آفتاب بھائی اور ہم سب کی باجی جان ، نگہت باجی اور آپ کے سب خاندان کو یہ حسین پل اور سچی خوشی مبارک ہو . .. اللہ آپ کو مزی خوشیاں عطا فرمائے ، آمین

  29. اب زیادہ خوبصورتی آگئ ہئے سارے منظر میں ماشاللہ چشم بد دور

    پاک پروردگار عالم تم سب کو یونہی کامیابیوں اور کامرانیوں سے نوازتا رہئے آمین

    دعا گو زائرہ بجّو

  30. بہن نگہت بہت بہت مبارک ہو آپ کو منیب کواور آفتاب بھائی کو اللہ سبحانہ تعالیٰ آپ سب کو ایسی بہت سی خوشیاں دیکھنا نصیب فر ما ئے۔ آمین

  31. شمس بھائیی بہت بہت شکریہ ، دعاؤں کے لئے بے حد ممنون ہوں

  32. بہت شکریہ ظہیر ۔ آجایا کرو کسی بھی بہانے اچھا لگتا ہے

  33. اتنی ڈھیروں ڈھیر مبارکبادیں لینے کے بعد آپ تھک گئی ہونگی لہذا کچھ آرام کے بعد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اب ھماری اور لیلیٰ کی طرف سے آپ کو بھائی آفتاب کو اور سب سے زیادہ برخوردار منیب میاں کو بہت بہت مبارک ہو ، ھم نے ہوا کے دوش پر مٹھائی کا ٹوکرا بھجوا دیا ہے محبت بھری سانسوں کے ساتھ قبول فرمائیے گا

  34. Dr Sahiba
    million, belated, congratulations with million apologies for such a long delay. May you enjoy such happv occasions again and again in your life, Aamin. 

  35. جعفر اور لیلی سلامت رہو ۔۔۔ اللہ کریم تم دونوں کو اپنے بچوں کی خوشیاں عطا فرمائے ۔آمین

  36. جاوید جیتے رہو ۔۔ کی اہوا ویر ابھی تک سیٹل نہیں ہوئے واپس آکر ۔۔ ہوتا تومشکل ہی ہے پر دل تو لگانا ہی پڑتا ہے نہ سامان سجانے کے ساتھ ساتھ ۔۔ بہت ساری دعائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *