عالمی اخبار کی کالم نگار اور شاعرہ فریدہ لاکھانی کے رفیق سفر ڈاکٹر سرجن ذکریا لاکھانی انتقال کر گئے

عالمی اخبار کی کالم نگار اور شاعرہ فریدہ لاکھانی کے رفیق سفر ڈاکٹر سرجن ذکریا لاکھانی جو چھ ماہ سے شدید علیل تھے . بدھ اور جعرات کی درمیانی رات کو قضائے الہی سے سڈنی کے مقامی ہوسپٹل میں انتقال کر گئے ….
انااللہ وانا الہ راجعون

ڈاکڑ صاحب سڈنی کے مشہور و معروف سرجن ہیں اور پاکستان کے چند چیدہ پسندیدہ شخصیتوں میں ان کا شمار ہوتا تھا . ان کی ایک اور خاص بات جو انہیں اوروں سے ممتاز کرتی تھی وہ ان کا ادب نواز ہونا تھا . فریدہ کی کامیابی کے پیچھے ان کا تعاون اور اور ان کی یہی ادب نوازی شامل رہی .جہاں فرہدہ ہر مشاعرے کے لئے لازم ہو جاتیں ہیں تو وہیں ڈاکٹر صاحب کا ہونا ملزوم ہوجاتا تھا .

ڈاکٹر صاحب دو ہزار آٹھ میں محترم المقام جناب صفدر ہمدانی کے اعزاز میں ہونے والا مشاعرہ جو میرے ہی گھر پر منعقد کیا گیا تھا . اس میں شدید بارش کے باوجود فریدہ کے ساتھ پہنچے تھے اور ہر شاعر کو بڑھ بڑھ کر داد سے بھی نواز رہے تھے .. ان کی دھیمی دھیمی مسکراتی ہوئی باتوں میں بھی صرف فریدہ کا زکر رہتا تھا . ڈاکٹر صاحب بے حد مہمان نواز تھے . سڈنی میں تقریبا ہم سب کو ان کے گھر کئی بار جانے کا اعزاز حاصل رہا . پھر سڈنی میں آنے والے کم و بیش ہر شاعر ادیب ان کے گھر ضرور مدعو ہوتے تھے ..

اللہ کریم سے دعا ہے اپنے حبیب پاک کے صدقے اور ان کی آل پاک کے صدقے ڈاکٹر زکریا لاکھانی کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ہماری بہن ، ہماری دوست فریدہ کو صبر جمیل عطا فرمائے …

فریدہ اس مشکل وقت میں ، دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب تمہارے ساتھ ہیں اورتمہارے لئے حوصلے اور ہمت کی بہت ساری دعائیں کررہے ہیں .. اے اللہ کریم ہم سب کی دعاؤں کو اس خانوادے کے حق میں قبول فرما لے ..آمین ثمہ آمین

15 thoughts on “عالمی اخبار کی کالم نگار اور شاعرہ فریدہ لاکھانی کے رفیق سفر ڈاکٹر سرجن ذکریا لاکھانی انتقال کر گئے”

  1. انا للہ وانا الیہ راجعون
    اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کریں

  2. اللہ تعالیٰ ڈاکٹر ذکریا کی مغفرت فرمائے اور فریدہ لاکھانی اور باقی تمام اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔ موت تو زندگی سے بہت بڑی حقیقت ہے اور اس سے اللہ کے نبی و رسل بھی نہیں بچ پائے۔ اللہ سبکی آخرت بخیر کرے۔آمین

  3. انا للہ وانا الیہ راجعون

    اللہ پاک ڈاکٹر ذکریا لاکھانی کی مغفرت و بخشش فرماء انکی روح کو اپنے جوار رحمت میں مقام خاص عطا فرماء آمین ثم آمین اور فریدہ لاکھانی کو صبر اور ھمت عطا فرماۓ تاکہ وہ اس صدمے کو برداشت کرسکیں ، اللہ پاک ھم سب کو صبر کرنے جماعت میں شامل فرماء دے ،

    اللہ پاک ڈاکٹر ذکریا لاکھانی کو جنت الفروس میں مقام خاص عطا فرماء انکی قبر کو نور سے منور کردے آمین ّثم آمین انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرماء آمین ثم آمین
    بڑے دکھہ کی خبر ھے ، موت برحق ھے مگر جب موت ھمارے سروں سے کسی مشفق کا سایئہ چھین کر اپنے ساتھہ لے جاتی ھے تو آدمی بے دست وپاء ھوجاتا ھے ، بس یہی پر صبر کا وصف کام آتا ھے ، اللہ ھم سب کو مصیبت و ازمائش میں صبر کرنے کی توفیق عطا فرماء اور ھمارے مرحومیں کے درجات کو بلند فرماء ، اللہ پاک ڈاکٹر ذکریا لاکھانی کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرماء آمین ثم آمین انکے پس ماندگان کو اس غم کو سہنے کی ھمت اور طاقت عطا فرماء آمین ثم آمین

    موت کیا ہے در حقیقت زندگی کا اختتام
    زندگی فانی ہے لیکن موت کو حاصل دوام
    سچ تو یہ ہے موت کی منزل ہے اصلِ زندگی
    زندگی کرتی ہے خود یاں پہنچنےکا انتظام
    ’صفدر ھمٰدانی

  4. ٓللہ تعالی ڈاکٹر ذکریا کی مغفرت کرے اور انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔آمین

  5. اسلام علیکم
    اللہ رب العزت ڈاکٹر ذکریا کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عنایت فرمائے ۔ آمین
    اللہ تعالیٰ تمام لواحقین کو اور خاص طور پر بہن فریدہ لاکھانی کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے ۔آمین

    عالم آرا

  6. انااللہ وانا الہ راجعون
    اللہ کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے
    آمین ثم آمین

  7. انااللہ وانا الہ راجعون
    انااللہ وانا الہ راجعون
    انااللہ وانا الہ راجعون
    اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے- آمین

  8. فریدہ بہن! اس خبر کو پڑھ کے دکھ ہوا ، خدا مرحوم کی مغفرت کرے ، اور آپ کو اس صدمے کو سہنے کی ہمت دے امین ، صبر کی تلقین کرنا آسان ہے ، جس ساتھ کے ساتھ اتنی عمر گزاریی ہو ، وقت سب سے بڑامرہم ہے ،وقت کے ساتھ صبر وہمت ا اہے گی، پیاری بہن اپنا خیال ر کھنا ، عابدہ

  9. اِنَا لِلَہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُون ۔
    بہت صدمہ ہوا یہ خبر پڑھ کر۔ اللہ پاک ڈاکٹر ذکریا لاکھانی صاحب کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل کی دولت بخشے۔ آمین یا غفورالرحیم ۔

  10. تم آگے چلو ،ہم پیچھے آتے ہیں ،

    اللہ تبارک و تعالٰی ڈاکٹر زکریا لاکھانی کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے

    موت ایک برحق حقیت ہئے ،ہم سب میں بس باری کا فرق اسی کی جانب سے ہئے ،اللہ تعالٰی اس مشکل گھڑی میں فریدہ لاکھانی کو صبر جمیل عطا کرے اور ڈاکٹر زکریا لاکھانی کے تمام متعلّقین کہ بھی یہ صد مہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے

  11. میری فریدہ سے ابھی فون پر بات ہوئی تھی ۔ اس نے فردا فردا سب کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ انشاللہ میں افسوس کے لئے اس کے گھر بھی جاؤنگی ۔۔ آپ اس کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھئے گا ۔

  12. انا للہ وانا الیہ راجعون
    اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کریں ۔
    آصف احمد بھٹی

  13. اللہ تعالیٰ سے دُعاگوہوں کہ اپنے حبیب پاک اوراُن کی آل پاک کے صدقے ڈاکٹرذکریالاکھانی کواپنی جوارِ رحمت میںجگہ عنایت فرمائے اوربہن فریدہ لاکھانی کویہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطافرمائے۔آمین۔

  14. انا للہ وانا الیہ راجعون
    Farida Khuda tum ko saber dy awr
    khuda mrhum ko janat myan jga dy Aamin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *