کراچی کی 8 سالہ دعا زہرا کو عالمی اخبار کی سب سے کم عمر لکھاری کا اعزاز

عالمی اخبار کے بلاگ سیکشن میں 25 مئی کو ڈاکٹر نگہت نسیم نے کراچی کی 8 سالہ قلم کار دعا زہرا کو متعارف کرواتے ہوئے اسکی کہانی۔۔۔خوشیوں بھرے غبارے۔۔۔شائع کی تھی جس پر متعدد احباب اور حلقوں اس کم عمر بچی کی حاصلہ افزائی کی جس کے جواب میں عالمی اخبار کے ادارتی بورڈ نے دعا زہرا کو عالمی اخبار کی سب سے کم عمر قلم کار کا اعزاز دینے کا فیصلہ کیا
dua-zahara11
یہ اعزازی سند عالمی اخبار کے بیورو چیف برائے لندن سید اکمل حسین نے تیار کی ہے جو دعا زہرا کو روانہ کی جارہی ہے
مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کیجئے

27 thoughts on “کراچی کی 8 سالہ دعا زہرا کو عالمی اخبار کی سب سے کم عمر لکھاری کا اعزاز”

  1. مرحبا ،مرحبا ،صد ہزار مبارک میری پیاری سی گڑیا دعاء زہرا

    سلامت رہو اور پھولو پھلو،جہاں میں جہاں بھی رہو ،
    اور اپنے خوشیوں بھرے غبّا روں کے ہمراہ
    اوراپنی طائرانہ بلند سوچوں کے ہمراہ
    نیک پریوں کی مانند یونہی اڑتی رہو ،
    خوشا نصیب وہ آنگن کہ جس میں اس خوش نصیب بچّی نے آنکھ کھولی

    میری جانب سے دعاءزہرا رضوی اور سب اہل خاندان کو مبارکباد
    نیک تمنّاؤں کے ہمراہ

    زائرہ بجّو

  2. یہ خظ ہمارے پیارے بھائی صفدر رضا رضوی نے اپنی بیٹی دعا زہرہ کے تعارف میں لکھا ہے ۔۔۔

    ” میری پیاری بیٹی دعا زھرامجھے اپنے دوسروں بچوں کی نسبت بہت عزيز ھے میں ھر لمحہ خالق کائنات کا شکر ادا کرتا ھوں کہ مجھے ایسی پیاری اور باپ کا سر سے بلند کرنے والی بیٹی عطا کی اللہ پاک میری بیٹی کو دین و دینا کی ھر نعمت عطا فرماۓ آمین ثم آمین میرے لیے تو دعا زھراء کی لکھی ھوئ کہانی کسی اعزاز سے کم نیہں ھے ، مجھے اپنی بچیاں بہت عزيز ھیں دعا کا نام دعا زھرا اس لیے رکھا گیا یہ یکم شعبان کو پیدا ھوئ یہ جناب ثانی زھراء کی ولادت کا یوم مبارکہ بھی ھے جس طرح ھماری پاک بی بی حضرت زینب علیہ اسلام شہزادی کونین کی دعا تھی ھماری دعا زھرا بھی ھمارے گھر کی رونق اور ھمارا سر فخر سے بلند کرنے والی پیاری بیٹی ھے بیٹاں تو یوں بھی باپ کو بہت پیاری ھوتی ھیں ۔

    دعا کے بارے میں کچھہ کہنے سے قبل میں آپ سب کو بتانا چاھتا ھوں کہ اپنی بہن انعمت کے ساتھہ بیڈ پر بیھٹی ھوئ تھی کسی بات پر دونوں میں لڑائ ھوگی تو انعمت نے دعا کو دھکا دیدیا تھا ، دعا کے سر پر چوٹ لگی تھی اور ااسکی انکھوں کی ساخت بھی بدل گی تھی ۔ میرا دل اس بات پر بہت غم زدہ ھوگیا تھا میری پیاری بچی بہت دن تیز بخار میں مبتلا رھی ، اور اس کے بعد جب وہ مکمل تندرستی کے بعد گھر آئ تھ بہت خاموش رھتی تھی اب بھی وہ بہت کم بولتی ھے مگر جب بھی بولتی ھے بہت اچھا اور بہت میھٹا بولتی ھے بہت صلح پسند بچی ھے ، بہت سمجھہ داری کی باتیں کرتی ھے ،سب کا بہت خیال رکھتی ھے دادی کے وضو کا اھمتام کرتی ھے ، اور ماشا اللہ جس بات پر مجھے فخر ھوتا ھے وہ صوم وصلاۃ کی بہت پابند ھے ھر نماز بڑی باقاعدگی سے ادا کرتی ھے ،

    اور سب سے خوبصورت بات کہ ھر نماز کے بعد اپنے لیے کم سارے گھر والوں کے لیے دعا کرتی ھے مجھے پتہ ھے یہ بات اس نے اپنی دادی سے سیکھی ھے اس کم عمری میں اپنی کہانی پر اس نے عالمی اخبار جیسے مستند اور معتبر خبری ادارے سے تعریفی سند وصول کی ھے یہ اعزاز ھم سب کے لیے بھی بہت اھم ھے ، آپ سب کا بہت شکریہ اور آپ سے المتاس دعا ھےھم سب کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں انشا اللہ دعا اور پاکستان کی ساری دعا جیسی بچیاں دنیاوی زندگی میں خوب ترقی کریں اور ستاروں پر کمند ڈالیں امین ثم ءآمین میری دعا ھے کہ ھمارے بچوں میں کتاب بینی اور نصاب سے محبت کا جذیہ جاگے اور ھمارے بچے اپنے وطن کا نام روشن کریں یہ اپنے حسن نظر حسن خیال اور حسن عمل سے ھر ایک کے لیے مثال بن جایئں

  3. بیٹے صفدر رضا بہت سی دعائین ،

    چہاردہ معصومین علیہم السٌّلام کے وسیلے سے آپ جیسے مومن کی شا ن کے شایان بیٹی ملی ہئے ،اور انشاللہ دیکھئے گا یہ بچّی آپ کے اور دیگر خاندان کے لئے باعث عزّ ت و افتخار ثابت ہو گی ،میری جانب سے آپ کو بحیثیت دعاٰزہرا کے والد کے یہ اعزاز بہت بہت مبارک ہو
    دعاگو
    زائرہ بجّو

  4. میرے بہت اچھے دوستوں میرے فکری اور قلمی قبیلے کے بلند اور قد آور دوستوں آپ سب کا فردا فردآ شکریہ ادا کرنا چاھتی ھوں مگر مجھے وہ لفظ ھی مل رھے ھیں جن سے میرے جذبات کی صحیح عکاسی ھوسکے ، اللہ پاک آپ کے دلوں اور گھروں کو ھمشیہ ایمان کی روشنی اور برکت کے نور سے روشن رکھے آمین ثم آمین
    انسو میری آنکھوں کی منڈیروں پر ٹہرے رھتے ھیں ، تو جناب آج دن میں کي بار کوشش کی کہ آپ سب کا شکریہ ادا کردو اور یہ کوئ رسمی شکریہ نیہں ھے ، بخدا اس وقت بھی یہ چند سطور لکھنا کتنا مشکل ھورھا ھے آنسووں کا آبشار ھے بھلا کیسے اس آبی پردے کے ساتھہ کوئ لکھہ سکتا ھے ، میں نے بارھا اپنے بھايئوں کے بچوں اور بچیوں میں یہ بات نوٹ کی کہ سب کو لکھنے پڑھنے کا شوق ھے ، اور ماشا اللہ میری بہن کا بیٹا بھی بہت کم عمری میں ایک بہت قابل فخر عہدے پر فائز ھے ، شبر رضا رضوی کے بچوں نے سال گذشتہ صوبے میں ٹاپ کیا تھا ،
    یہ سب میرے بزرگوں کی دعا ھے ، اور باب علم کا صدقہ ھے ، بس میری آپ سب سے یہی گذارش ھے کہ دینا کے سارے بچوں کے لیے دعا کیجیے گا اگر بچے خوش ھونگے تو ساری دینا مسکراۓ گی ، اوربچوں کی مسکراھٹ دعا زھرا رضوی کو کہانی لکھنے کی طرف مائل کرتی رھے گی ، دراصل یہ سب دعا زھرا کے پاپا کے صبر کا پھل ھے ، میرے والد صاحب جنت مکانی سید علی رضا رضوی کا بہت عرصے پہلے انتقال ھوچکا ھے میرے بھائ بہت چھوٹے تھے خاص کر میرے عزيز بھائ صفدر رضا رضوی نے محلے کے بچوں کو ٹیوشن پڑھائ اور بہت مشکل وقت میں امی کا سہارہ بنا ، آج بھی وہ امی کے قدم چوم کرھی گھر سے باھر جاتا ھے ، سب کی مدد کرنے والے بھائ کو یہ انعام قدرت کی طرف سے ملا ھے ، ایک بار پھر ھم سب آپ لوگوں کے ممنون و متشکر ھیں دعا کی ھمت افزائ کے لیے ، اعزآز کے لیے دعا کے لیے ، ھمارے گھر کا موسم ھی بدل دیا ،دعا نے ھمارا سر فخر سے بلند کردیا ھے میں آپ سب کے ساتھہ دعا کی بھی شکرگذار ھوں کوشش کرتے ھیں کہ دعا بھی اس بلاگ میں شامل ھوسکے ،انشا اللہ خوش رھیں خوش رھیں خوش رھیں خوش حال مستور الحال رھیں سلامت رھیں

  5. ہماری
    جانب
    سے
    بھی دعاءزہرا رضوی
    اور
    تمام اہل خانہ کو مبارکباد
    اللہ کرے زور قلم اور بھی زیادہ

  6. اسلام علیکم ساتھیو
    میری طرف سے ننھی دعا کے لئے ڈھیروں دعائیں ، اور بہت بہت مبارکباد ۔
    بھائی صفدر رضا آپ کو اور آپ کے تمام گھر والوں کو ننھی دعا کے اس اعزاز پر دلی مبارکباد ۔ اللہ آپ سب کو خوشیوں سے نوازتا رہے ۔اآ مین
    عالم آرا
    وینکور

  7. بہت اچھے معلومات کے لئے ، مضمون لکھنے کے لئے بہت شکریہ. تاثیر اور اہمیت یہ مجھے سمجھ چکی ہے ، من boggling ہے. آپ ایک بار پھر اور خوش قسمتی کا شکریہ!

  8. 25 مئی،2012 یقیناعالمی اخبارادارہ کےلئے خوشیوں کی سوغات لیکرآیاہے۔نگہت آپانے قارئین عالمی اخبارکومسرت بخشی ہے۔ 25 مئی سے یہ آنگن خوشیوں سے مہک رہاہے ۔ اللہ تعالیٰ کالاکھ لاکھ شکرہے کہ ہمارے عالمی اخبار کی بلاگ فیملی میں ایسی ننھی کھلائی جس کی خوشبوہم دوردورتک محسوس کررہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دُعاگوہوں کہ دُعازہراکووالدین کااطاعت گذاربنائے اوردُنیاوآخرت میں سرخروفرمائے۔ میرے پاس الفاظ کی کمی ہے دُعازہراکی ذہانت وکامیابی کےلئے مبارکبادپیش کرنے کےلئے ۔دُعازہراکوعالمی اخبارکاسب سے کم عمرلکھاری ایوارڈحاصل کرنے پردُعااوراُس کے والدین ومحترم المقام شاہین حیدررضوی صاحبہ ودیگراہل وعیال کومیری جانب سے بہت بہت مبارک ہو۔
    اس کے علاوہ میں عالمی اخبارادارتی بورڈکابھی مشکورہوں جس نے اس ننھی پری کے خیالوں کی وُسعت ، اُڑان اوربلندیوں کومحسوس کرتے ہوئے دُعاکی حوصلہ افزائی کےلئے اعزازعطاکیا۔میں ذاتی طورپرنگہت صاحبہ کاشکریہ اداکرتاہوں جن کی اس کاوش نے ہمیں ایسانایاب ہیراعطاکیاجس کی خوشبوسے آنگن معطرہے۔

  9. آپ سب احباب کی شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمارے فیصلے کو سراہا اور ننھی پری کو قلم قبیلے میں محبت اور دعاؤں سے خوش آمدید کہا ۔۔ آپ سب کی دعائیں ۔۔ آپ کی موجودگی ہی اس پلیٹ فارم کی اصل کامیابی ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ آپ یونہی اپنے وقت میں سے کچھ وقت عالمی اخبار کی بلاگ فیملی کو روزانہ ضرور دی اکریں گے ۔۔۔ ایک بار عالمی اخبار کے ادارتی بورڈ کی جانب سےآپ سب احباب کی ممنون ہوں ۔
    ڈاکٹر نگہت نسیم
    سڈنی

  10. دعا کے لیے بہت بہت مبارک . . . .
    اللہ آپکو ہمیشہ خوش رکھے ، آمین

  11. google seo
    خوش رھیں ، سلامت رھیں ، آپکے نام کی طرح آپکا طرز تحریر بھی یونیک ھے ، ھماری بہت ساری دعايئں آپکے ساتھہ ھیں بلاگ میں آنے کا بھی بہت شکریہ امید ھے کہ آپکی فکری اور قلمی کاوشوں سے ھم سب استفادہ کرینگے ، اللہ پاک آپ کو اپنے حفظ وامان میں رکھے آمین ثم آمین
    کسی دانا کا قول ھے
    بچوں کی بعض عادتیں بڑوں میں پیدا ھوجايئں تو وہ قطب وابدال کا درجہ حاصل کرلیں
    مثلا بچے اپنے کھانے پینے کی فکر نیہن کرتے جو چیز انھیں ملتی ھے اسے دوسرے روز کے لیے بچا کر نیہن رکھتے جب باھم لڑتے ھیں تو بغض و کینہ نیہں رکھتے کاش ھم سب بچے ھی رھتے تو دینا کی پرسکون ھوتی

  12. گرامی قدر طارق ابرار بھائ سلامت رھیں ۔ سـچ پوچھیں تو ھم سب کی عزيز ترین ھمشیرہ اور بہت پرخلوص دوست سڈنی میں مقیم انسان دوست ڈاکٹر نگہت نسیم نے دعا زھرا کی کہانی کو آنر کرکے ھم سب کو حیران کردیا تھا ، میں نے ایک موضوع پر بہت بحث ومباحثہ کیا ھے کہ بچپن کتنا قیمتی ھوتا ھے کسی بچے کو کسی لا‏ئق بنانا ھوتو اس کے بچپن کے چند سالوں پر توجہ دیں وہ نہ طرف اپنا بلکہ اپنے گھروالوں کا اپنے شہر کا اپنے ملک کا نام ضرور روشن کریگا
    کاش ھم بچپن میں اپنے بچوں کو اپنی محبت و توجہ سے عام بچے کو بہت خاص بنا سکیں
    انکو ڈانٹ ڈپٹ سے گریز کریں بچے تو امانت ھوتے ھیں بچے کتنے حساس ھوتے ھیں بچپن کی بے جاء مار پیٹ بچوں کو کتنا سرکش اور وحشی بنا دیتی ھے یہ ایک الگ کہانی ھے ۔
    طارق ابرار بھائ آپ نے بلاگ میں لکھا ھے کہ آپکے پاس لفظوں کی کمی ھے مگر میں جانتی ھوں کہ آپ کے پاس لفظوں کا بہت وسیع اور مختلف ذخیرہ ھے انشا اللہ اپ کی فکری اور علمی باتوں سے ھم بھی کچھہ سیکھہ سکینگے
    دنیا میں الفاظ سے زیادہ موثر کوئ دوا ابھی تک ایجاد نیہں ھوئ ھے

  13. اچھے بھائ محمد احمد ترازی سلامت رھیں آپکی تحریر کردہ سطور ھمارے لیے اور دعا زھرا کے لیے بہت بڑا اغزاز ھے ، اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے اور آپکی بہت پیاری بیٹی کو بھی دین ودینا کی ھر خوشی عطا فرما‎ ۓ آمین ثم آمین

    اچھے بھائ اظہار الحق سلامت رھیں ، آپکی تعریف و توصیف ھمارے لیے بہت اعزاز کی بات ھے ، دعا زھرا آپ سب کا فردا فردا شکریہ ادا کر رھی ھے، دعا زھرا کے ساتھہ ھمارا دل بھی آپ نے بڑھایا ، ھم سب آپ کے ممنون ھیں ،سلامت رھیں
    ھم سب اھل خانہ عزيز ترین بہن ڈاکٹر نگہت نسیم کے بہت ممنو ن ھیں کہ بن کی جوھر شناس نظروں نے دعا زھرا میں چھپے لکھاری کو تلاش کیا اور اسکی اولیں تخلیق کو نہ صرف بلاگ اور کہانی سیکشن میں جگہ دی بلکہ اعزازی توصیف سے بھی نوازہ
    بہت بہت ممنون ومتشکر ھوں ھمارے گھر کے ديگرا افراد بھی آپ کے سپاس گذار ھیں جزاک اللہ

  14. صفدر رضا صاحب ! شاہین رضوی بہن، اور والدہ duaa زہرہ اپ کو ڈھیروں مبارک ہو ، خدا کرے وہ بچی اور ترقی کرے، دنیا کی ہر خوشی اس کا مقدر ہو آمین آمین

  15. مجھے ابھی ابھی بھائی صفدر رضا کی کراچی سے ای میل آئی ہے جوں کی توں شایع کر رہی ہوں ۔۔

    Salam and thanks apa

    Pakistan Children Writers Guide has awarded DUA ZEHRA for her achievement for youngest writer of Alaami Akhbar, with a cash prize of 2000

    Regards,

    SAFDAR RAZA

    صفدر بھائی آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو اور خاص طور پر اپنی دلاری اور عزیز دوست شاہین کو بہت بہت مبارک ہو ۔۔

    دعا زہرہ کی نئی کہانیوں کے انتظار رہے گا ۔۔ ایک بار پھر ہم سب کی طرف سے دعا کو اور آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو ۔۔

  16. خالق لوح و قلم دعا زہرا کو خاتون جنت کی دعا کے صدقے میں ہمیشہ کامیابیوں اور کامرانیوں سے مستفیض رکھے.آمین.بتصدق معصومین. سب سے پہلے دعا زہرا کو ایک اور انعام پانے پر ہم سب کی طرف سے قلبی مبارکباد،اسکے بعد انکی والدہ کو مبارک کہ جس آغوش میں اس نونہال کی تربیت ہوئی. مبارکباد اپنے ہم نام بھائی صفدر کو یہ یہ پھول انکے گلشن کا ہے اور پھر مبارکباد محترمہ و معظمہ حال مقیم کویت شاہین حیدر رضوی صاھبہ کو کہ دعا زہرا انکی وارث قلم و فکر ہے.

    ادب کی جستجو رکھنا جہاں میں تم دعا زہرا
    نمو کی آرزو رکھنا جہاں میں تم دعا زہرا
    دعاہےخالق اکبر سے صفدر اور تمنا ہے
    قلم کی آبرو رکھنا جہاں میں تم دعا زہرا

  17. سبحان اللہ بابا صاحب ۔۔ میں تویہی سوچ رہی ہوں کہ ماشاللہ دعا زہرا کے نصیب کتنے اونچے ہیں آٹھ سال کی عمر میں وہ سند پا گئی جو ہم اس عمر میں بھی نہ پا سکیں ہیں ۔۔ جگ جگ جئیں آپ جو ایسا کشادہ دل رکھتے ہیں اور جگ جگ جئیں ہماری بیٹی دعا زہرا جو ایسے نصیب لائی ۔۔ اللہ ہر قدم پر دعا زہرا کا نگہبان ہو ۔۔ الہی آمین

  18. پیاری بہن عابدہ ۔۔ بہت کم کم آتی ہیں پر جی خوش کر دیتی ہیں آ کر ۔۔ سلامت رہئے ۔۔ دعا زہرا سر جھکا کر سب کا شکریہ ادا کر رہی ہے ۔

  19. اکمل بھائی بہت ہی عمدہ سرٹیفیکیٹ بنایا ہے ۔۔ دعا زہرا کو بہت بہت اچھا لگا ۔۔ شکریہ بھائی

  20. مالک لوح قلم ، خالق ارض وسماء آپ سب کو ھمیشہ اپنے حفظ وامان میں رکھے ، میرے لیے میرے بھائ کے لیے میری پیاری دعا زھرا کے لیے اور ھمارے سارے خانوادے کے لیے بہت ھی بڑے اعزاز و فخر کی بات ھے کہ دعا کی کہانی کو پڑھا اور اس کو تعریف و توصیف اور اعزازی سند سے بھی نوازہ اس چھوٹی عمر میں دعا زھرا نے ھمارے سر فخر سے بلند کر دے ھیں ، اللہ پاک دعا زھراء کے قلم کو روانی اور حق گوئ عطا فرماۓ آمین ثم آمین
    ھم سب محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب کے بہت ممنون ھیں کہ اپنے قلم لکھی اتنی قیمتی سطور کو دعا زھراء کے نام کیا اور آپ کا تحریر کردہ قطعہ تو بہت ھی شاندار ھے اللہ کرے زور علم ،زور سخن اور زیادہ

    ادب کی جستجو رکھنا جہاں میں تم دعا زہرا
    نمو کی آرزو رکھنا جہاں میں تم دعا زہرا
    دعاہےخالق اکبر سے صفدر اور تمنا ہے
    قلم کی آبرو رکھنا جہاں میں تم دعا زہرا
    اللہ پاک سب کے بچوں کو سلامتی اور خوبصورتی سے رکھے ھر دکھہ درد کو ھر مشکل کو ھمارے سارے بچوں سے دور رکھے آمین ثم آمین
    جگ جگ جیں دودھ بتاشے پیئں
    ھماری جنت مکانی بوا یہ دعا بہت خاص موقعوں پر دیتی تھیں اور اس سے زیادہ قابل فخر کون سا لمحہ ھوگا ، کہ میری بہت عزيز ترین دوست اور بہت ھی پیاری بہن ڈاکٹر نگہت نسیم نے دعا زھرا کی کہانی کو بلاگ میں لگا کر اس کی اتنی حوصلہ افزائ کی یہ ھمت افزائ دعا زھراہ کے ساتھہ ھماری بھی ھے ، ابھی دعا زھراء کے پاپا ھمارے بہت پیارے دل جگر بھائ سید صفدر رضا رضوی نے بتایا ھے کہ دعا زھراء کی کتاب خوشیوں بھرے غبارے اشاعت کے پہلے مرحلے میں ھے ، سچ پوچیھں تو میں اور صفی اور دعا وزھراء اس بات پر جتنا بھی شکر خدا ادا کریں کم ھے،اللہ پاک آپ سب کو سلامت رکھے آمین ثم آمین
    ایک بار پھر آپ سب احباب کا اردو سے پیار کرنے والوں کا بچوں سے پیار کرنے والوں کا بہت شکریہ خوش رھیں شاد و آباد رھیں ھمارے دلوں کو خوشی سے ھمکنار کرنے کا شکریہ اور دعازھرآء کی کہانی کو آنر کرنے کا شکریہ ، سلامت رھیں

  21. میرے اچھے بھائ سید اکمل خوش رھیں سلامت رھیں
    آپکی بنائ ھوئ اعزازی سند بہت ھی اچھی لگی اور دعا زھراء بھی یہ اعزآز پا کر بہت خوش ھیں دعا زھراء کہانی کی اشاعت پر اتنی پزیرائ پر اللہ کا شکر ادا کرتی ھیں اور آپ سب کشادہ قلب والے اچھے اور پیارے لوگوں کا شکریہ ادا کررھی ھیں ، آپ نے جگنو کو ستارہ ، زرے کو آفتاب بنا دیا ، یہ حوصلہ افزائ دعا زھراء کی آنے والی تحریروں میں کتنے خوبصورت رنگ بھريگی ، اس کم عمر لکھاری کو مزیذ اعتماد کے ساتھہ
    لکھنے پر امادہ کریگی ، انشا اللہ

  22. سويڈن کی عابدہ سلامت رھیں آپکی ستائش نے ھم سب کا دل بڑھایا ، سچ پوچھیں تو حوصلہ افزائ وہ جادوئ ٹانک ھے جو ھر عمر کے بچوں کا بہت برق رفتاری سے حوصلہ بحال کرتی ھے اور یہ اگے بڑھنے کی تحریک کو جلا دیتی ھے ، اور ایک دم سے لکھنے والے میں بے تحاشہ انرجی کیساتھہ انوکھے خیالات کا بند دروازہ بھی کھولتی ھے ، آپکی دعا پر آمین ّثم آمین
    اللہ پاک آپ کے آنگن کے چاند ستارے سلامت رھیں ، خوش رھو عابدہ
    صفدر رضا، صدف زھراء والدہ دعا زھراء کی جانب سے بھی بہت شکریہ اور دعا زھراء تمھارے پیار اور تعریف سے خوشی سے مسکرا رھی ھیں
    اللہ پاک دینا کے سارے بچوں کو ھر پریشانی اور آزار، ھر مرض ،ھر آفت سے محفوظ رکھے امین ثم آمین

  23. شاہین حیدر رضوی صاحبہ.بہت بہت شکریہ اس فقیر کے بارے میں حوصلہ افزائی کے کلمات کا. یہ تو ہماری عزت افزائی اورخوش قسمتی ہے کہ دعا زہرا عالمی اخبار کے پلیٹ فارم سے شناخت کے عمل سے گزر رہی ہیں. اللہ پاک جس طرح وارثان قلم کے طور پر افراد کو منتخب کرتا ہے اسی طرح خاندانوں کو بھی منتخب فرماتا ہے.آپکا خانوادہ قبل فخر ہے کہ اسمیں آپ،آپ کے بھائی اور اب دعا زہرا انتخاب مالک لوح و قلم ہیں.

  24. آج میری صفی سے بات ھورھی تھی ۔صفی کہہ رھے تھے کہ دعا زھراء کی اس سے قبل بھی 3 کہانیاں اور نظم شا‏ئع ھوچکی ھیں ھم اپنے بچوں کو صرف بچے ھی سمجھتے ھیں خصوصا آج کے بچے تو اتنے پر اعمتاد ھیں کہ کھبی کھبی سب کو لاجواب کردیتے ھیں چھوٹی چھوٹی باتوں کو محسوس کرنے والے بڑے دل و دماغ کے قابل فخر بچے ،
    چالاکی کے بجاۓ ان میں معصومیت ھے یہ احساس کی دولت سے مالا مال ھیں اور جو صورت حال ھے اس پر بھی انکی گہری نظر ھے
    کوئ پیار کرے تو اس کو بھی یاد رکھتے ھیں کوئ بے جا خوامخواہ میں ڈانٹے تو اسکو بھی نیہں بھولتے ھیں
    میں خود کتنا ان بچوں سے سیکھتی ھوں ، اللہ پاک ھمارے آنگن کے چاند ستاروں کو سلامت اور یونہی روشن رکھے آمین ثم آمین

    ، مجھے یاد ھے 2 سال قبل جب میں پاکستان گي تو حسب معول زیادہ وقت بچوں کے ساتھہ ھی گذرا،میری واپسی کی فلائٹ 3 بجے صبح تھی اور سارے بچے جاگ رھے تھے باقاعدگی سے رونا دھونا مچا تھا اور میرا ھاتھہ پکڑ کر سب سے زیادہ رونے والی شخصیت دعا زھرا ء کی تھی ، میں اس کو ائیرپورٹ تک سینے سے لگاۓ آئ ،پہلی بار میں نے اس کو اتنا تڑپتا دیکھا تھا خود میری بھی بہت بری حالت تھی ۔ھمشیہ میری رخصتی پر یہی ھوتا ھے کوئ صدقہ نکال رھا ھے کوئ انکھوں کی نمی چھپا رھا ھے کوئ سامان کو ایک طرف رکھہ رھا ھے اور ما شا اللہ میرے سارے بہن اور بھايئوں کے بچے میری آنکھوں کے تارے ھیں اور یہ بات سارے بچے جانتے ھیں ،مجھے ان سے بہت محبت ملتی ھے، جب میں سب سے رخصت ھوکر ڈیپارچر لاونج میں آئ تو میں نے ایک بار پھر سب کو فون کیا اور پھر جہاز میں ٹیک آف سے پہلے میں نے صرف ایک پیغام بھیجا کہ اس بار میری انکھوں میں دعا کے آنسو ھیں اللہ کرے میری دعا زھراء کی آنکھوں میں ھمشیہ خوشی اور مسرت کی نمی رھے اس کو کوئ غم نہ ملے صرف خوشیاں اور خوشیاں ھی سب بچوں کا مقدر ھوں آمین ثم آمیں ،میرے کانوں میں ایک ھی بات گونجتی ھے پھوپھو آّپ کب آيئنگی ؟
    ابھی اس کی ایک اور کہانی پڑھ کر میں حیران رہ گی ھوں
    آپ سب کی بارگاہ فکر میں وہ کہانی؛ انشا اللہ کل پیش کی جاۓ گی ، اور یہ ساری وہ باتیں ھیں جو دعا زھراء کے اردگرد ھوتی ھیں اور دعا زھراء نے ان باتوں کو بڑی معصومیت سےقلم بند کیا ھے ،اس میں زیادہ کریڈیٹ صفی بھائ کا ھے ، دراصل میرے پیارے بھائ کے گھر سب سے پہلے ایک بیٹی پیدا ھوئ جو صرف دو دن زندہ رھی اور فاطمہ اس کا نام رکھا گیا تھا ، یہ دعا زھراء کی پیدائش سے بہت پہلے کی بات ھے مگر دعا زھراء نے جس ماھرانہ طریقے سے اس کو کہانی کے قالب میں ڈھالا ھے وہ قابل تعریف ھے
    ھمارے باصلاحیت بچے جانے کتنی کہانی لکھتے ھونگے اور وہ کہانیاں انکی کسی کتاب میں یونہی دھری کی دھری رہ گی ھوگی نہ کسی نے پڑھا ھوگا نہ کسی نے انکا حوصلہ بڑھایا ھوگا

    آيئے ھم مل کر عہد کریں کہ اپنے اردگرد کسی بچے میں کوئ ھنر دیکھنگے تو اسکی حوصلہ افزائ کرینگے جیسے آپ سب نے ھماری پیاری بیٹی کی اتنی حوصلہ افزائ کی ھے اور اس کے اندر چھپے ھوۓ قلم کار کو باھر نکالا ھے ، اللہ پاک آپ سب کے لیے آسانیآں پیدا کرے آمین ثم آمین

  25. دعا زھراء کے جنت مکانی پرنانا اور دادا اللہ پاک انکی قبور کو روشن اور کشادہ کرے اور جنت الفردوس میں مقام خاص عطا فرماۓ آمین ثم امین دونوں شاعر اھل بیت علیہ اسلام تھے اور دعا زھراء نے بچپن ھی سے اپنے گھر میں عزاداری کا سلسلہ دیکھا ھے ھمارے گھر سے پاکستان کا سب سے بڑا علم حضرت عباس برآمد ھوتا ھے ، اور دعا زھراء کے پاپا سید صفدر رضا رضوی علمدار بھی ھیں اللہ پاک سارے ماتم داروں کو مولا کے عزاداروں کو مولا کے چاھنے والوں کو سلامت رکھے آمین ثم آمین
    میرے دیگر بہن بھایئوں میں بھی لکھن پڑھنے کا جنون موجود ھے مگر دو بھا‏ ئ صرف مدحت آل خامس عباء کرتے ھیں میری ماں بھی بہت مولائ ھیں اللہ پاک میری والدہ کو صحت وتندرستی اور عمر طویل عطا فرماۓ اور مجھے انکی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرماۓ

    میری ماں مجھہ سے راضی اور خوش رھے ، میرا رب مجھہ سے راضی و خوش رھے میرا رب مجھے نیکی اور سچائ کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرماۓ آمین ثم آمین
    رب ھم سب سے راضی اور خوش رھے آمین ثم آمین

  26. شاہین تمہاری باتوں سے میری بھی آنکھیں نمناک ہو گئیں ۔۔ اللہ کریم ہر بچے کو اس کا مقام عطا فرمائے جس سے ان کی صلاحیتوں نکھار ملے ۔۔ بہت پیار اور دعائیں تماہرے لئے ۔۔ تمہارے اہل خانہ کے لئے ۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *