کراچی کی 8 سالہ دعا زہرا کو عالمی اخبار کی سب سے کم عمر لکھاری کا اعزاز

عالمی اخبار کے بلاگ سیکشن میں 25 مئی کو ڈاکٹر نگہت نسیم نے کراچی کی 8 سالہ قلم کار دعا زہرا کو متعارف کرواتے ہوئے اسکی کہانی۔۔۔خوشیوں بھرے غبارے۔۔۔شائع کی تھی جس پر متعدد احباب اور حلقوں اس کم عمر بچی کی حاصلہ افزائی کی جس کے جواب میں عالمی اخبار کے ادارتی بورڈ نے دعا زہرا کو عالمی اخبار کی سب سے کم عمر قلم کار کا اعزاز دینے کا فیصلہ کیا
dua-zahara11
یہ اعزازی سند عالمی اخبار کے بیورو چیف برائے لندن سید اکمل حسین نے تیار کی ہے جو دعا زہرا کو روانہ کی جارہی ہے
مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کیجئے

دنیا سے آج کیسے وہ اہلِ سخن گئے

shabih-ul-hassan2مجھے کچھ علم نہیں کہ میں اپنے اس استاد زادے کی موت پر اس تحریر کو کہاں سے شروع کرؤں اور کیسے ختم کرؤں۔ اب اس وقت جب میں یہ سطور قلمبند کر رہا ہوں تو شبیہ الحسن کو اپنے خالق حقیقی کے حضور حاضر ہوئے چوبیس گھنٹے سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ احباب،دست ،ساتھی،شاگرد،محبت کرنے والے اور اس سے فکری و ادبی اختلاف رکھنے والے اسے منوں مٹی تلے دباکر واپس آ چکے ہیں اور وہ شبیہ الحسن اپنے والد وحید الحسن کے پاس پہنچ چکا ہے۔ اسکے گھر میں جو کہرام بپا ہے اسکی آواز میں ہزاروں میل دور بیٹھا سن سکتا ہوں، عرفی آسٹریلیا سے لاہور پہنچ چکا ہے لیکن علم نہیں کہ وہ اپنے محسن صفت بڑے بھائی کا آخری دیدار بھی کر پایا کہ نہیں؟
مزید پڑھنے کے لیئے اس لنک کو کلک کریں

ارادوں کی شکست اور رب کی پہچان۔باب شہر علم علی علیہ السلام

باب شہر علم۔امیر المومنین ،یعسوب الدین، حضرت علی علیہ السلام کا قول ہے ۔” میں نے اپنے رب کو اپنے ارادوں کے ٹوٹنے سے پہچانا“.. ہم سب کی زندگی میں ایسا ایک بار نہیں بلکہ کتنی بار ہوتا ہے کہ ہم اپنی خواہش کے مطابق اپنے ارادے کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچاسکتے اور جو کچھ ہمارے بس میں ہے وہ سب کچھ ایمانداری سے کرنے کے باوجود بظاہر جیسے ہار سے جاتے ہیں۔ یہی صورت حال اس بات کی علامت ہے کہ میرے ارادے اور اختیار کے باوصف کوئی قوت ہے جو اپنے فیصلے کرتی اور میرے ارادوں پر خطِ تنسیخ پھیر دیتی ہے ۔ لیکن ارادوں کے ٹوٹنے کے باوجود یہ بات ہر ایک کی سمجھ میں نہیں آتی۔ کیوں؟

اسکو نوحہ سمجھ کے پڑھ لیجے

نہ جانے کب یہ شعر کہا تھا جو آج یاد آ گیا۔۔۔۔
اس کو نوحہ سمجھ کے پڑھ لیجئے
خط میں جو حال میں نے لکھا ہے
lady-gaga-tea-cup

امریکا کا ڈرون حملے بند کرنے کا پاکستانی پارلیمنٹ کا مطالبہ مسترد کرنے کا فیصلہ

22امریکا نے پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ڈرون حملے بند کرنے کا پاکستانی پارلیمنٹ کا مطالبہ مسترد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔امریکی اخبار کا دعویٰ ہے کہ وائٹ ہاؤس اسلام آباد سے تعلقات میں تنائو کم کرنے کیلئے سلالہ چیک پوسٹ حملے پر معافی مانگنے پر غور کررہا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے ایک امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھے گا.
یہ آخر مشترکہ مفادات کیا ہیں؟

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ جیت لیا. روز روز کی بری خبروں کے درمیان ایک اچھی خبر

pak_team_asia_cupبنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا کپ کے فائنل میں مقابلہ آخری گیند تک ہوا اور خوش قسمتی سے پاکستان 2 سکور سے دوسری مرتبہ ایشیا چمپین بن گیا. سب کو مبارکباد، عالمی اخبار نے بال بائی بال کی براہ راست کمنٹری نشر کی. پاکستان بھر میں خوشیاں لیکن بنگلہ دیش میں صدمے کی کیفیت. اگر سچ کہوں تو یہ فائنل پاکستان جیتا نہیں بنگلہ دیش ہارا ہے. Continue reading پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ جیت لیا. روز روز کی بری خبروں کے درمیان ایک اچھی خبر

آج کیوں نہ اپنے اپنے حصے کا اعتراف کریں

kursi
اعتراف بھی عطائے پروردگار ہے اور یہ وصف بھی وہ بینا انسان کو یا پھر آئینہ صفت کو دیتا ہے.میں اکثر لکھتا بھی ہوں اور اپنی تقاریر میں کہتا بھی ہوں کہ میرے تجربے اور مشاہدے کے مطابق سب سے زیادہ منافق دو طبقے ہیں.ایک اہل قلم کا اور دوسرا خطیبوں اور منبر نشینوں کا.یہ دونوں طبقے جو کہتے ہیں نوے فیصد سے زیادہ اس پر عمل نہیں کرتے،جیسے دوسروں کے لیئے کہتے ہیں اپنے لیئے نہیں. میں شاید اسی وجہ سے نہ اہل قلم میں شامل ہوں اور نہ ہی منبر نشینوں میں. میں جیسے اپنا دشمن خود ہوں. جو لکھتا ہوں اور جو کہتا ہوں،اس پر جب جب عمل کرتا ہوں زخم پر زخم کھاتا ہوں.مطعون ہوتا ہوں.اپنوں کے ہاتھوں بھی اور ان کے ہاتھوں بھی جو شکر ہے میرے اپنے نہیں. لیکن اللہ گواہ ہے مجھے کوئی شکوہ نہیں.کیکر پر انگور تو جینیاتی زراعت بھی نہیں اگا سکی. Continue reading آج کیوں نہ اپنے اپنے حصے کا اعتراف کریں

ربیع الاول کا مہینہ ، محبتِ رسول کے عروج کے لمحے.حصہ اول

یا رسول اللہ
اس ماہ مبارک کی مناسبت سے آیئے سارے جہانوں کے لیئے رحمت بن کے آنے والے آخری رسول کو نعتوں کا نذرانہ پیش کریں۔ یہ نعت آپ کی اپنی لکھی بھی ہو سکتی ہے اور Continue reading ربیع الاول کا مہینہ ، محبتِ رسول کے عروج کے لمحے.حصہ اول

ارفع کریم کے لیئے دعا کیجئے

آپ سب نے نیوز میں دیکھا سنا اور پڑھاہو گا کے ہمارے ملک پاکستان کا فخر ارفع کریم اس وقت بہت بیمار حالت میں ہسپتال میں زیرعلاج ہےآپ سب دوستو سے درخواست ہے کے اسکی صحت کے لئے بہت بہت دعائیں کریں
الله پاک انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے اور انکے گھر والوں کو صبر وتحمل عطا کرے۔ Continue reading ارفع کریم کے لیئے دعا کیجئے

گوشت حلال،انشورنس حلال ، ڈاٹ کام حلال مگر سوچ حرام

قلم فروشوں، ضمیر فروشوں اور دین فروشوں کی ایسی بڑی بڑی منڈیاں قائم ہو چکی ہیں کہ جہاں باقاعدہ بولیاں لگائی جاتی ہیں۔ میں کیا کرؤں کہ جب ایسے ملت فرفروشوں کے بارے میں بات کرتا اور لکھتا ہوں تو ابلیس کے یہ سب نمائیندے تمام تر اپنے اختلافات کے باوجود اکٹھے ہو جاتے ہیں۔
مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کریں

روزہ تو قوت دیتا ہے تو پھر

میں اکثر یہ سوچتا ہوں کہ روزہ تو انسان کو قوت عطا کرتا ہے ذہنی بھی اور جسمانی بھی. جی جسمانی قوت میں نے سوچ سمجھ کر کہا ہے اور کوئی بھی ڈاکٹر یہاں بلاگ میں میری اس سوچ کی تنسیخ کر سکتا ہے. لیکن اسکے باوجود کیا وجہ ہے کہ مسلمانوں کی بہت بڑی تعداد روزہ رکھ کر سست ہو جاتی ہے اور اسلامی ممالک میں استعداد کار نہایت بری طرح متاثر ہوتی ہے

رمضان المبارک کی ایک ایک ساعت کو روح میں اتاریں

مبارک ہو ان سب نفوس کو کہ جنکی حیات میں ایک اور ماہ رمضان المبارک آیا ہے اور وہ جو اس دنیا میں نہیں رہے ہم ان سب کی مغفرت کی دعا کریں کہ اللہ پاک اپنی رحمتوں کے صدقے انکی مغفرت کرے. رمضان صرف بھوکے پیاسے رہنے کا نام نہیں بلکہ تطہیر روح و قلب ہے اور اسکی ایک ایک ساعت کو روح میں اتارنے مطلب قلب المنقلبون ہے. Continue reading رمضان المبارک کی ایک ایک ساعت کو روح میں اتاریں

افتخار نسیم افتی وفات پا گئے۔عالمی اخبار تعزیتی کتاب

چراغ ہوں میں اگر بُجھ گیا تو کیا غم ہے
کہ جتنی دیر جلا روشنی تو کی میں نے
مزید پڑھنے کے لیئے

کربلائے معلیٰ روضہ امام حسین ع سے براہ راست

karbala-live
اس ویب سائٹ پر آپ کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے مزار مقدس سے براہ راست فیڈ دیکھ سکتے ہیں۔
کربلا میں مزار امام حسین سے براہ راست

دعائے عافیت

جب بھی گھر،دفتر، دکان سے نکلیں یا داخل ھوں تو یہ دعا پڑھیں
بِسمِ اللہِ وَ تَوَکَّلتُ عَلَی اللہ وَلاَ حَولَ وَلاَ قُوَّ ةَ إلاَّ بِِالله

انشاء اللہ تمام آفات سے محفوظ رھیں گے۔ کل چار مرتبہ پڑھنی ھوگی۔ گھر سے نکلتے وقت،دفتر یا دکان میں داخلے کے وقت پھر دفتر،دکان سے نکلتے وقت اور گھر میں داخلے کے وقت۔ یا آپ کہیں بھی آ جا رھے ھوں۔

ہائےمہنگائی،ہائے مہنگائی ۔۔۔ حاکمو تم کو شرم نہ آئی

کہنے کو ایک تصویر ہے لیکن Continue reading ہائےمہنگائی،ہائے مہنگائی ۔۔۔ حاکمو تم کو شرم نہ آئی

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر داخلہ کو سورہ اخلاص بھی پڑھنا نہیں آتی

اسلام کے نام پر حاصل کئے جانے والی مملکت کے وزیر داخلہ نے انتیس دسمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں صرف ایک بار ہی نہیں بلکہ تینوں مرتبہ قل ہو اللہ احد کی غلط تلاوت کی.
مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کیجئے

سب کی سالگرہ کے درمیان یکم نومبر عالمی اخبار کی سالگرہ

سب دوستوں کی سالگرہ منائی جا رہی ہے اور اسی دوران یکم نومبر عالمی اخبار کی دوسری سالگرہ ہے جو صاف شفاف اور بے لاگ صحافت کی کامیابی کا سفر ہے۔ یہ سفر آپ سب قلم کاروں،قارئین اور ہر شعبے کے ہم سفر کو مبارک ہو۔ دوسری سالگرہ کا یہ گرافکس برادرم امجد شیخ نے تیار کیا ہے.ہم سبکی طرف سے انکا شکریہ.
akhbar_2bd320_225

قیام پاکستان کا پہلا اعلان آزادی،لاہور ریڈیو سے مصطفیٰ علی ھمدانی کی آواز میں