موت کا کوئ موسم نیہں موت کا کوئ بھروسہ نیہن موت سے کس کو دستکاری ھے

موت برحق ھے
موت سے کوئ بھاگ نیہں سکتا
موت ھر بشر کو اس کی آخری آرام گاہ تک لے جاتی ھے
موت نہ پیارے کو چھوڑتی ھے
موت کو جس وقت آنا ھے
وہ دبے پاوں آتی ھے اور چپکے سے ھم سے ھمارے بہت پیاروں کو چھین کر لے جاتی ھے
موت ھمہ وقت اپنے شکار کے تعاقب میں رھتی ھے
موت کو کسی پر رحم نیہن آتا
موت کا فرشتہ کسی کو نیہں بخشتا ھے
جس کا وقت آجاتا ھے وہ بحکم ربی اسکی روح قبض کرلیتا ھے
میری بہت اچھی دوست عابدہ اشرف کا کل امریکہ میں انتقال ھوگیا
اسکی تدفین پاکستان لاھور میں ھوگی
اسکی اچانک موت سے کویت پاکستان اور امریکا اور سعودیہ میں کہرام مچ گیا ھے
ھم برسوں پرانے دوست تھے
وہ پردیس میں میری پہلی دوست تھی
اف آج اس کو مرحوم لکھتے ھوۓ دل خون کے انسو رورھا ھے
اج اسکی ایک ایک بات یاد آرھی ھے
اس کے ساتھہ ھی تو 2011 میں عمرہ کیا تھا
ساری زندگی عبادت کرنے والی تہجد گذار دوست کو کیسے الوداع کہوں
بہہ جلدی روٹھنے والی بہت جلدی من جانے والی دوست کو آخری بار کیسے دیکھوں
ایک ایک منظر انکھوں کے سامنے ھے
اللہ پاک عابدہ اشرف کی مغفرت فرماۓ
اسکی قبر کو نور سے بھردے
اسکی قبر کو کشادہ کردے
اللہ پاک عابدہ اشرف کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرماۓ آمین ثم آمین

23 thoughts on “موت کا کوئ موسم نیہں موت کا کوئ بھروسہ نیہن موت سے کس کو دستکاری ھے”

  1. آپ سب احباب سے گذارش ھے کہ عابدہ اشرف کے لیے مغفرت کی دعا کیجیے گا اور التماس سورہ فاتحہ ھے
    کہ آج وہ کل ھماری باری ھے
    اچھے دوستوں کو الودع کہنا کتنا مشکل ھوتا ھے ،وہ دوست جو آپکی ڈھال اور ڈھارس ھوتے ھیں
    آپ نے عابدہ کو نیہں دیکھا
    اس نے ساری زندگی صرف اور صرف اپنے اللہ ھی سے لولگائ
    بہت عبادت گذار خاتون تھیں، بیٹے کا بہت ارمان تھا انکی صرف دو بیٹاں تھیں جو واقعی بیٹوں جیسی تھیں
    اقصی اور افراح
    اقصی حنان امریکہ میں ھے
    اور افراح لاھور میں ھے
    عابدہ کچھہ وقت کے لیے حسب معمول اپنی بیٹی اقصی کے پاس امریکہ گی تھی دوبار اس کا ٹکٹ بھی کنفرم ھوگيا اور وہ جہاز تک بھی پہنچ چکی تھی مگر ايئر لائن نے اسکو اکیلے سفر کی اجازت نیہں دی ھے
    پھر اشرف بھائ اس کو لینے گیے عید کی چھٹیوں میں مگر اس وقت اسکی حالت بہت خراب تھی اس لیے انکو اکیلے ھی واپس انا پڑا
    اشرف بھائ کو کیا پتہ تھا کہ عابدہ کو وھاں موت لے گی ھے
    میں کل سے مسلسل یہ سوچ رھی ھوں کہ عابدہ جیسی عبادت گذار خاتون جو جنتی بھی ھے اور اسکا رب بھی اس سے راضي تھا
    کھبی کوئ نماز قضا نیہں ھوئ
    ھر وقت اللہ کو یاد کرنا وہ درویش تھی
    اللہ پاک اسکی مغفرت کرے
    اللہ پاک عابدہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرماۓ آمین ثم آمین

  2. اسلام علیکم
    بہن شاھین حیدر رضوی دوستوں کا بچھڑنا انتہائی تکلیف اور ازیت دیتا ہے ،لیکن موت بر حق ہے ، اللہ سے دعا ہے کہ وہ عابدہ اشرف کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے آمین
    یہ ہی وہ مقام ہے جہاں بندہ بالکل عاجز ہے کچھ بھی کام نہیں آتا ۔بس ساتھ جاتے ہیں اعمال اور صدقئہ جاریہ ہوتے ہیں وہ اقرباء اور دوست جو مغفرت کی دعا کریں ، اور یاد رکھیں ۔
    جانے والے جاتے وقت پیچھے رہ جانے والوںکو ایک سبق ضرور دے جاتے ہیں کہ ہمارا تو وقت پورا ہوا تمہارے پاس ابھی وقت ہے اپنے اعمال پر نظر کر لو ۔
    کاش ہم بھی ایسے خوش قسمت ہوں کہ ہمارے جانے کے بعد لوگ ہمیں بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔اور ہماری اچھائیاں اپنا لیں تا کہ وہ ہماری بخشش کا زریعہ بن جائیں آمین
    اللہ مرحومہ کے لواحقین کو صبر عطا فرمائے اور ان کے درجات کو بلند کرے آمین ۔
    عالم آرا
    وینکور

  3. میں تمہارے دکھ میں دل سے شریک ہوں دوست .. موت سے بڑی سچائی کوئی نہیں . اللہ کریم اپنے حبیب کے صدقے میں عابدہ بہن کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے . ان کے لئے سورت فاتحہ ہدیہ حاضر ہے . میں اپنے اہل خانہ کی طرف سے تمہیں اور ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتی ہوں . دعا گو ہوں کہ اللہ اپنی خآص مہربانیوں سے آپ سب کو صبر جمیل عطا فرمائے . الہی آمین

  4. پروردگارعا لم عابدہ اشرف کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے ،میری جانب سے بھی ہدیہ سورہ فاتحہ ہئے ،ہم بے بس لوگ ایسے کڑے وقتوں میں اس کا دامن تھام لینے سے ہی سکون پاتے ہیں ،اللہ تعالٰی تم کو بھی ایسی باوفا دوست کی جدائ کا صدمہ برداشت کرنے کی ہمّت عطا کرے

  5. بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
    الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
    الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
    مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ
    إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ
    اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
    صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ
    ———————–

    بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
    قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ
    اللَّهُ الصَّمَدُ
    لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ
    وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌّ

    رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ
    الَھمٰ صلی علیٰ محمدِ و آلیہِ محمد
    پرودگارِ عالم تو محمد اور آلِ محمد کے صدقے میں محترمہ عابدہ اشرف مرحومہ کی مغفرت فرما
    ان کے درجات کو بلند فرما
    ان کے لواحقین کو صبر مرحمت فرما
    اور ھمیں آخرت کی تیاری کرنے کی توفیق عطا فرما
    کیونکہ
    سامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں!!!!

  6. کسی مشکل وقت میں اچھے دوستوں کا وجود بہت بڑی نعمت ھے ، آج صبح ھم سب کی بہت عزيز اور بہت قریبی دوست اور بڑی قابل احترام بہن ڈاکٹر نگہت نسیم کا فون آیا دل کو تسلی ھوتی ھے اور بے ساختہ دل سے دعا نکلتی ھے کہ اللہ پاک آپ سب کو سلامت رکھے آمین ثم آمین دعا کریں کہ اللہ پاک ڈاکٹر صاحبہ کو صحت و تندرستی عطا فرماۓ ھمت وحوصلہ دے اور انکو طب کے میدان میں وہ کمال عطا فرماۓ کہ لوگ انکی مثالیں دیا کریں وہ آج بھی ھمارے لیے نیکی مروت و محبت وخلوص کی ایک بہت بہترین مثال ھیں
    اللہ پاک ھمشیہ ڈاکٹر نگہت نسیم کو اور دیگر رفقاۓ کرام کو سلامت رکھے آمین ثم آمین
    بہت اچھی بہن عالم آراء بہت شکریہ جزاک اللہ خیر آپکی تحریر کردہ سطور نے دل بڑھایا دوست اور اچھے دوست تو زمین پر اللہ تعالی کا انعام ھوتے ھیں
    زائرہ بجو آپ کا بہت شکریہ جزاک اللہ

    اللہ پاک آپ کو دارین کی ھر نمعت عطا فرماۓ آمین ثم آمین

    ابھی میری دوست عابدہ اشرف کا جسد خاکی ورجینا سے نیو یارک میں آیا ھے جہاں سے بروز منگل کو پی آئ اے کی پرواز کے ذریعے لاھور پہنچے گا اقصی حنان امریکہ سے اشرف بھائ ، کویت سے منگل کے دن لاھور جارھے ھيں جہاں افراح سب کی منتظر ھے
    میرا دل چاھتا ھے کہ میں آپ کو بتاوں کہ میری دوست کتنی سادہ اور معصوم تھی
    وہ اکثر میرے پاس آجاتی تھی کھبی ڈپریشن ھوا کھبی میری یاد آگی تو فروانیہ سے آجاتی تھی ، ھم جہاں بھی اکٹھے ھوتے تو پھر ھنسی مذاق کا نا ختم ھونے والا سلسلہ شروع ھوجاتا تھا
    عابدہ اشرف ھم سب دو تین دن سے مسلسل تمھارے گھر میں جمع ھو کر تمھاری با تیں کرتے ھیں کل ھم لوگ تمھارے لیے دعا کرتے ھوۓ یہں بات کر رھے تھے کہ تم کتنی نیک اور ھم درد خاتون تھیں قرآن سے تم کو عشق تھا کتنے زمانے سے تم قرآن کی کلاسز میں جاتیں تھیں تم نے کتنا کام کیا تھا ، ھر ایک کو قران پاک پڑھنے کی طرف رجوع کرنے کی کوشش کرتیں تھیں اور عبادت کے ساتھہ ھر ایک کی مدد کرنا سب کے کام آنا سب کا خیال رکھنا ۔
    عابدہ تمھارے اپارٹمنٹ کی کھڑکی میں بہت سارے کبوتر آتے تھے جن کو کھانا اور پانی بھی بہت خاص طریقے سے دیا جاتا تھا
    تمھاری لیے خاص طور پر بنوایا گیا وہ آرام دہ کوچ جہاں تم دن بھر لیٹ کر اپنے کام کرتی تھیں اور تمھارے گھر کام کرنے والی لیڈی نسمیہ بھی تم کو بار بار یاد کرکے روتی جاتی ھے ، باجی بہت اچھی تھیں باجی بہت دور چلی گی اسکی انکھوں سے اشک جاری ھیں
    تمھارے گھر میں تمھاری خوشبو پھیلی ھوئ ھے
    تمھارا سامان بھی امریکہ سے آگیا ھے ،
    عابدہ ابھی کوئ بھی یقین کرنے کو تیار نیہن ھے کہ تم اب اس دار فانی سے کوچ کر چلی ھو
    تمھاری خوبصورت ھنسی تمھارا معصوم چہرہ ھم سب کی نظروں میں ھمشیہ رھے گا تھماری پیاری نیچر تھماری محبت تمھاری تڑپ دوستوں کے لیے تھمارا پیار ھم تم کو کبھی بھلا نہ سکیں گے
    تم ھمشیہ ھمارے دلوں میں قیام کروگی
    ھم سب تم کو ھمشیہ یاد کریںگے اور تمھاری مغفرت کی دعا کرتے رھیں گے
    اللہ پاک تم کو اپنے جوار رحمت میں مقام خاص عطا فرمایئںگے
    اللہ پاک تمھاری قبر کو خلد بریں میں تبدیل فرماۓ آمین ثم آمین
    اپنے شوھر کی بہت چہتی بیوی تھیں

  7. میرا دل چاھتا ھے کہ میں آپ سب کے ساتھہ وہ باتیں شیئر کروں جو جب جب مجھے یاد آيئنگی مجھے رولاتی رھینگی

    عابدہ اشرف سے میری پہلی ملاقات 19085 یا 1986 میں ھوئ تھی وہ مجھہ سے ملنے سے پہلے ھی مجھے جانتی تھی میرے افسانے دوشیزہ میں شايع ھوتے تھے اس زمانے میں گنتی کے میگزین ھوتے تھے اور ایک آدھ اچھے میگزین میں چھپنے والے قلمکاروں کو سبھی یاد رکھتے تھے میرے مرحوم شوھر عادل المنا سترلی جس کمپنی میں پروجیکٹ مینجر تھے عابدہ اشرف کے شوھر اسی کمپنی میں انجنيئر تھے جب اشرف بھائ کو علم ھوا کہ عادل نے پاکستانی خاتون سے شادی کی ھے تو وہ عادل کو گھر آنے پر اصرار کرنے لگے
    عادل کسی سے نیہں ملتے تھے کیہں کھانا نیہں کھاتے تھے خیر بڑی مشکلوں سے وہ اشرف بھائ کے گھر جانے پر رضا مند ھوۓ شائد میری وجہ سے ، کہ میں اس وقت کویت میں کسی کو نیہں جانتی تھی یوں میری پہلی دوست عابدہ اشرف بنی پھر یہ دوستی آج تک قا‏ئم ھے
    اور اب تو اس کے لیے روز دعا بھی کرنی ھے تو شايد یہ دوستی پہلے سے زیادہ مضبوط ھوگی کیونکہ اب یہ بہت مضبوط رشتے میں ڈھل گی ھے ۔
    ھاں تو میں کہہ رھی تھی کہ
    یوں سب سے پہلے ھماری دوستی عابدہ سے ھوئ جب میں نے باتوں باتوں میں اسکو بتایا کہ میں نے اپنا قلمی سفر دوشیزہ سے شروع کیا تھا تو وہ بہت خوش ھوئ

    بار بار خوش ھوتی کہ تم شاھین رضوی ھو تم شاھین رضوی ھو
    اور میری کچھہ تحریریں اس کےپاس ھی تھیں وہ بہت شوق سے پڑھتی تھی
    پھر بیچ میں 1990میں عراقی قبضہ کے دوران ھم سب بچھڑ گیے 1997 میں دوبارہ اچانک ملاقات ھوئ پھر اچھے موسموں کی طرح ھماری دوستی کا درخت سرسبز رھتا اور اس پر ھمشیہ خوش نظر پھول کھلتے رھتے تھے ، اس دوران وہ پاکستان بچوں کی اعلی تعلیم کے لے بھی گی ایک بار میں اپنی والدہ ماجدہ کے ساتھہ لاھور گی تو اس کے گھر بھی گی اور اس روز وہ ھم لوگوں کو لبرٹی لیکر گی رات میں ھماری واپسی تھی وہ باربار امی کے ھاتھوں کو پکڑ کر ان سے زیادہ ٹہرنے کی درخواست کر رھی تھی مگر ھمارے گھر میں بھی بھائ کی شادی تھی اس لیے ھمارا کراچی پہچنا بہت ضروری تھا

    امی جب کویت آیئں تو بھی عابدہ انکے آگے اگے انکی خدمت کرنے میں پیش پیش تھی امی کھبی کبھی حیران رہ جاتیں کہ میرے کتنے مخلص اور بہترین دوست ھیں ھم سب ایک دوسرے کے دکھہ سکھہ میں ھمشیہ شریک رھتے کبھی کھبی سردی گرمی بھی ھوجاتی مگر وہ بھی تو رشتوں کی خوبصورتی کے لیے ضروری ھے
    جب بھی عابدہ گھر آتی تو اکثر وہ روزے سے ھوتی تھی کبھی کھبی یہ سعادت میر ے حصے میں آجاتی تھی کہ میں اس کے لیے روزہ افطار کرانے کا کوئ اھمتام کرتی ، اس کو کوئ چیز اچھی لگتی تو کہتی کہ اشرف کے لیے لے جاونگی اچھی بنی ھے
    پھر وہ نماز کے لیے نیت کرتی میں پہلے ھی قبلہ رو کرکے اس کی جاءنماز بچھا دیتی تھی پھر بھی کبھی وہ بھول جاتی اور جاءنماز کا رخ بدل دیتی ۔ تو مجھے بہت ھنسی آتی ایک بار وہ میرے ساتھہ میری پسندیدہ جگہ کویت سائنٹفیک سنیٹر آئ بہت ھی پرسکون اور خوبصورت ترین جگہ ھے ساحل سمندر اور بہت ھی پر اثر منظر تھا وہ نماز پڑھنے گی تو میں وھیں بھیٹکر تسبح پڑھتے ھوۓ رونے لگی میں تو اللہ تعالی کا شکر ادا کررھی تھی ان نعمتوں پر میری انکھوں سے اشک رواں تھے میں نے کویتی عباء پہنی ھوئ تھی جس میں منہ چھپاۓ رو رھی تھی جب عابدہ آئ تو میں رو رھی تھی مجھہ سے کہنے لگی کیوں روتی ھو اللہ سب کی مشکل آسان کریگا اور تم کو بھی غیب سے خوب انعام واکرا م عطا کریگآ میں نے کہا کہ عابدہ میں تو اللہ تعلی کا شکرادا کر رھی تھی دنیا میں اتنا سکون اتنی پاکیزگی اتنا امن وامان اتنی حوبصورتی کہاں ھوگی اللہ تعالی کا لاکھوں بار شکر ادا کرتی ھوں اسی لیے انکھوں سے آنسو نکل پڑے
    اتنا سننا تھا کہ عابدہ اشرف صاحبہ بھی میرے پہلو میں بیھٹکر رونے لگیں کہ اللہ تعالی کا ھزار بار شکرھے تھوڑی دیر میں مجھے احساس ھوا کہ ھم ایک پبلک پلیس پر بیھٹے ھوۓ رو رھے ھیں میں نے عباء پہنی ھوئ مگر عابدہ شلوار قمیض میں ھے
    پھر ميں نے عابدہ سے کہا کہ عابد رونا دوھونا بند کرتے ھیں کیہں کوئ کویتی یہ نہ سمجھے کہ کسی کفیل کے گھر سے بھاگی ھوئ خادمايئں یہاں بھٹی ھوئ رو رھی ھیں بس اس بات پر جو ھنسی شروع ھوئ تو پھر جب بھی ھم ملتے عابدہ کہتی چلو سائنٹفیک سینٹر چلتے ھیں اور ھم پاگلوں کی طرح ھسنا شروع کردیتے
    عابدہ اشرف تم تو بہشت بریں کی طرف سدھاریں تم بہت نیک اور محبت کرنے والی روح تھیں اللہ پاک تم کو جنت الفردوس میں مقام اعلی عطا فرماۓ ۔ آمین ثم آمین

  8. عابدہ عاشق رسول تھی اسکو اللہ پاک سے قرآن پاک سے رسول پاک سے عشق تھا عابدہ اپنے شوھر کے ھمراہ جب کویت آئ تو جب اسکو پتہ چلا کہ مکہ مدینہ یہاں سے قریب ھے تو وہ لوگ مدینہ کی طرف رخ کرکے دورد پاک کے تحائف بھجتے تھے ، عابدہ کے پہلے عمرے کی تفصیل لکھتی ھوں ان دنوں بہت معصومیت کا وقت تھا اور یہ دونوں میاں بیوی بھی بہت کم عمر تھے جیسے ھی عابدہ کے عمرے پر جانے کی خبر انکی والدہ کو ملی تو انھوں نے جالی کا دوپٹہ اور ایک کسی باریک کپڑے کا بنا ھوا سوٹ اور ایک سیٹ عابدہ کو بھجیوایا ،عابدہ نے دلنہوں والی تیاری کی سرخ کپڑے پہنے اور سیٹ کے ساتھہ وھی جالی والا دوپٹہ اور یہ کوئ 1979 یا 1980 کی بات ھے اس وقت عابدہ بہت کم سن تھی نئی نئی شادی تھی اور خوشی اور مسرت سے جھومتی عابدہ سوۓ مندیہ جانے کی سرشار سے بے حال ايئر پورٹ جانے کے لیے گاڑی میں بیھٹی تو وہ لوگ حیران کہ یہ کیسے شفاف دوپٹے میں عمرے کے لیے جارھی ھیں خیر جیسے ھی عابدہ جدہ پہنچی انکی چچیا ساس نے فوار اسکو ایک بڑی سی چادر دی کہ جالی والے رنگین کپڑوں میں عمرہ نیہن ھوتا وہ ان باتوں کو یاد کرکے خوب ھسنتی کہ کتنی معصومیت کے دن تھے پھر تو اس نے بہت سارے عمرے بھی کیے اور بہت سارے لوگوں کو عمرے کراۓ بھی حج بھی کیۓ اور بہت زیادہ عبادت بھی کی اللہ پاک قبول فرماۓ ، میرے دل سے اس کے لیے دعا نکل رھی ھے ، اللہ پاک اپنے نیک اور صالح لوگوں کے گروہ میں عابدہ کو شامل کرنا
    اللہ تعالی عابدہ کی مغفرت فرماۓ آمین ثم آمین
    اسکی تدفین بدھ کے دن ھوگی کیونکہ اسکا جسد خاکی نیویارک سے لاھور منگل کے دن کسی وقت پہنچے گا
    اللہ تعالی اسکی آگے کی ساری منزلوں کو آسان فرماۓ آمین ثم آمین

    انا للہ وانا الیہ راجعون

    (( يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً ))

    اللهم اغفـر له وارحمه و اعف عنه وأكرم نزله ووسع مدخله واغسله بالماء والثلج و البرد و نقه من الخطايا كما ينقى الثوب الأبيض من الدنس و أبدله دارآ خيرآ من داره و أهلآ خيـرآ من أهله و قه فتنة القبر وعذاب النار

    اللہ پاک عابدہ اشرف کی مغفرت فرماۓ آمین ثم آمین

  9. ابھی میری لاھور عابدہ اشرف کی صاحبزادی افراح سے بات ھوئ ھے عابدہ اشرف کی تدفین جمعرات کو ھوگی اللہ پاک عابدہ اشرف کی قبر کو نور سے بھردے آمین ثم آمین
    ایک ماہ قبل اشرف بھائ کے والد صاحب کا بھی انتقال ھوا ھے یہ دونوں جاں لیوا صدمات اشرف بھائ کے لیے بہت بڑا امتحان ھیں اللہ پاک عابدہ اشرف کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرماۓ آمین ثم آمین

    انا للہ وانا الیہ راجعون

    انا للہ وانا الیہ راجعون

    انا للہ وانا الیہ راجعون

  10. عابدہ بہن کی قسمت پر رشک آ رہا ہے کہ جس کے لئے دعاّوّں کے ساءیبان تنے ہیں ۔ جس کی دوست غمگسار شاہین حیدر رضوی جیسی مہربان اور پر نور دوست ہو اسے کیا غرض کہ اس کے لئے پھر کون دعا کرتا ہے اور کون نہیں ۔ شاہین میری دلاری میری پیاری تم میرا فخر ہو ۔ میرا مان ہو ۔ میری کسی نیکی کا ایک حسین اجر ہو ۔۔۔ اللہ کریم مجھے تمہاری دعاّں میں ہمیشہ رکھے ۔۔ الہی آمین

  11. بِسمِ اللّٰہِ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُونَ

    اسلام علیکم

    ھم سب کو دیر سویر اسی رب کی طرف لوٹنا ھے
    ھمشیہ قائم رھنے والی ذات صرف اللہ تبارک وتعالی کی ھے
    دو دن قبل شاھین باجی سے بات ھوئ تو مجھے انھوں نے بڑے دکھہ سے
    عابدہ باجی کی اچانک رحلت کی خبر سنائ مجھے بہت افسو س ھوا
    عابدہ باجی سے مجھے بھی ملنے کا شرف مل چکا ھے جب میں کویت شاھین باجی سے ملنے گیا تھا
    میرا اپنی بڑی بہن شا ھین باجی سے بڑا عجیب سا رشتہ ھے
    وہ میری بڑی بہن ھیں
    وہ میری ماں جیسی ھستی ھیں
    وہ میرے دکھہ سکھہ کی ساتھی بھی ھیں
    ھم دونوں ایک دوسرے سے کوئ بات نیہں چھپاتے
    انکو سکھی دیکھہ کر مجھے بہت سکون ملتا ھے
    جب میری بہن کو کوئ دکھہ ھوتا ھے تو مجھے اتنی ھی تکلیف ھوتی ھے
    شاھین باجی کے کویت میں بہت اچھے دوست ھیں
    شائد اس لیے کہ میری بہن شاھین باجی خود بھی سب کے کام آتی ھیں
    بغیر کسی صلے کے سب کی خدمت کرتی ھیں
    مجھے اس وقت انکی اذیت کا اندازہ ھے
    عابدہ باجی جیسی بہت اچھی دوست کے انتقال کی خبر سنکر شاھین باجی کا کیا حال ھوا ھوگا
    میں بھی عابدہ باجی سے مل کر بہت متاثر ھوا تھا
    وہ بہت نیک روح اور پاکیزہ اطوار خاتون تھیں
    میں بھی انشا اللہ پاکستان میں عابدہ باجی کے لیے قران خوانی کروانگا
    اللہ پاک عابدہ باجی کی مغفرت فرماۓ آمین ثم آمین
    انکو نیک اور صالح لوگوں کی صف میں شامل فرماۓ آمین ثم آمین
    انکی قبر کو کشادہ کرے انکے دوجات بلند فرماۓ الہی آمین ثم آمیں ثم آمین

  12. این این میری بہت ھی دل سے قریب ترین بہن اور عزيز ازجان دوست سلامت رھو آج جو تم نے مجھے کتنی قیمتی بات بتائ ھے کہ تنہائ کتنی بڑي نمعت ھوتی ھے انکے لیے جو اللہ کی جستجو کرتے ھیں جو اللہ سے پیار کرتے ھیں اس پر بھی انشا اللہ این این آپ اتنا ھی شاندار بلاگ لکیھے گا جیسے کہ آپ ھمیشہ لکھتی ھیں ، اللہ پاک باب علم کے تصدق میں آپکو علم کی دولت سے مالا مال کردے آمین ثم آمین

    میں کبھی اللہ تعالی سے شکوہ کرتی تھی کہ مجھے اتنا تنہا کیوں کر دیا ایک دن میں نے شکوہ کرنے کے بجاۓ شکر کرنے کی خوشی حاصل کرلی ۔ بس پھر ساری منزلیں آسان ھوگیں ھیں سب لوگ اپنے مستقبل کی فکر کرتے ھیں میں محنت تو خوب کرتی ھوں مگر میں نے اپنے مستقبل کا ھر فیصلہ اپنے کریم ورحیم رب پر چھوڑا ھے وھی عزت دینے والا ھے وھی ھر مشکل سے نجات دینے والا ھے وھی سب کی بگڑی بنانے والا ھے وھی سیدھا راستہ دکھانے والا ھے اللہ پاک ھم سب پر ھمشیہ اپنا فضل و کرم رکھے آمین ثم آمین
    میں اچھی بہن عالم آراء سے
    اچھی زائرہ بجو سے
    اپنے قابل صد احترام بھائ شمس جیلانی صاحب سے

    محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب سے

    جعفر حسین بھائ سے
    احمد ترازی بھائ سے
    اعظم عظیم بھائ سے
    ھر ایک سے استدعا کرتی ھوں کہ ھماری بہت ھی عزيز بہن ڈاکٹر نگہت نسیم کے لیے خاص طور پر دعا کریں انکے امتحان میں پوزیشن لانے کی اور انکی ھر مشکل کو آسان کرنے کی ڈاکٹر نگہت نسیم کی کمر کی تکلیف کو اللہ پاک دور فرماۓ الہی آمین ثم آمین

    اللہ پاک ڈاکٹر نگہت نسیم کے والدین خاص کر والدہ ماجدہ کو صحت کاملہ اور شفاۓ عاجلہ عطا فرماۓ ھر دکھہ بیماری ھر پریشانی سے محفوظ رکھے اور انکو عمر طویل عطا فرماۓ الہی آمین ثم آمین ثم آمین یا رحیم یا کریم والدہ ماجدہ ڈاکٹر نگہت نسیم کو مکلمل تندرستی عطا فرماۓ آمین ثم آمین

  13. شاہین تم نے کتنی پیاری بات لکھی کہ شکر کر لیا ۔ شکریہ احسانمندی تو اللہ کے محبوب بندوں کو نصیب ہوتی ہے جو راضی ہونے والوں میں شمار ہوتے ہیں ۔ مجھ جیسے تھوڑ دلے لوگ بحی تم سے شکر تحمل سیکھتے ہیں ۔ جگ جگ جیو میری دوست

  14. صفدر تمہیں اللہ اجر عظیم عطا فرمائے جو ہم سب کا خیال رکھتے ہو ۔ اللہ تمہاری ہر مشکل کو اسان کرے ۔۔ الہی امین

  15. اسلام علیکم
    اللہ آپ سب کو سلامت رکھے خوشیوں کے ساتھ صحت اور تندرستی کے ساتھ آمین
    بہت عزیز بہنوں اور ساتھیو یہ عا لمی اخبار کا رشتہ بھی بہت ہی عجیب سا رشتہ ہے جو ہم سب کو بلا ایک دوسرے کو دیکھے بلا ایک دوسرے سے ملے ایسے جوڑے ہوئے ہے جیسے ہم سب ایک خاندان ہیں ،سب بہنیں ہیں جو ایک دوسرے کا دکھ بانٹنے کو ہر وقت تیار ہیں ۔ دُکھ ہوتا ہے ایک کا شامل ہوتے ہیں ہم سارے اور واقعئی وہ دکھ ہمارا بھی بن جاتا ہے بغیر کچھ سوچے سمجھے کہ ہمیں اُس شخص سے محبت ہے جو اس اخبار پر لکھ رہا ہے کسی ایک کی خوشی بن جاتی ہے ہم سب کی خوشی اس سے بڑھ کر محبت شاید ہی کہیں ہو ۔
    اللہ ان محبتوں کو اس خلوص کو قائم رکھے آمین ۔
    آپ سب ہی میری دعاؤں میں ہمیشہ شامل رہتے ہیں ۔ آپ سے بھی استدعا ہے کہ مجھے بھی اپنی دعاؤں میں شامل رکھئے گا کہ جب ہم کسی کے لئے دعا کرتے ہیں تو وہ ہمارے دل کے اور قریب ہوجاتاہے ۔
    خلوص اور محبت ہی وہ جزبہ ہے جو غیروں کو بھی اتنا اپنا بنا دیتا ہے کہ ہمیں اپنا ہی حصہ محسوس ہونے لگتا ہے ، اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کی پریشانیاں دور کر دے ۔اور ہم سب پر اپنا فضل و کرم کر دے آمین ثمہ آمین
    اس سال جتنے لوگ ہم سے بچھڑ گئے اللہ ان سب کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور انہیں جنت کے باغوں میں جگہ دے آمین
    اللہ ہمارے بزرگوں کو سلامت رکھے اور ہمارے دعاؤں کے یہ دروازے ہمیشہ کھلے رہیں آمین ثمہ آمین
    عالم آرا
    وینکور

  16. اچھی بہن بہت اچھی بہن عالم آراء اسلام علیکم ، پروردگار آپکو سلامت رکھے صحت و مکلمل تندرستی عطا فرماۓ اللہ پاک آپ کو ھمشیہ اپنے حفظ وامان میں رکھے آمین ثم آمین

    میں بھی آپ سے صد فی صد متفق ھوں عالمی آخبار کی وجہ سے مجھے بھی اللہ تعالی نے بہت اچھے اور مخلص دوست عطا فرماۓ ھیں
    جن کے بارے میں لکھنے بیھٹوں تو درجنوں بلاگ درکار ھونگے ،اللہ تعالی کی ھر نعمت کا شکر ادا کرتی ھوں ، آپ جیسے اعلی فکر ، خوش اطوار ،خوش قلم ، اعلی ظرف اور کشادہ قلب احباب کی ممنون ھوں کہ آپ نے اپنے دائرہ دوستی میں مجھہ کم فہم و کم علم کو بھی شامل کیا ھے ، اللہ تعالی کا لاکھوں بار شکر ھے

    آپ بھی ھماری دعاوں کی کتاب میں شامل ھیں اور مجھے بھی اپنی دعاوں میں شامل رکھیے گا کہ قبل الموت اور بعد الموت دعا سے بڑھ کر کوئ تحفہ نیہں ھے ، یہ آپکی زندگی میں بھی کام آتی ھے اور مرنے کے بعد جب انسان بہت بے بس و لاچار ھوجاتا ھے وھاں بھی تلاوت وفرات و دعا ھی کام آتی ھے ۔ اور اگر مرحومیں نے اچھی اولاد چھوڑی ھے تو وہ بھی مرحومیں کی بخشش کا سبب بنتی ھے
    کل شام کو پھر فرواینہ گیۓ جہاں عابدہ اشرف کی دیگر بہت اچھی دوستوں نے سارے تعزیت کے لیے آنے والے لوگوں نے دعا کے ساتھہ سورہ بقرہ بھی پڑھی اسی سورہ میں ھے کہ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھہ ھے اور جب کوئ مصیبت آۓ تو

    انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھنے کی تا کید بھی ائ ھے
    کل رات جب ھم لوگ سورہ بقرہ پڑھ رھے تھے سارے سپارے عابدہ اشرف ھی پاکستان سے لايئں تھیں سپارے بہت اچھے اور لفظ بلفظ ترجمہ اور درست تلفظ کی سہولت بھی تھی

    یوں تو قرآن کریم کی ھر آیت چاھے وہ مکی ھو یا مدنی
    ھر سورہ سراپا شفا ھے ھدایت و پاکیزگی ھے
    مجھے سورہ البقرہ پڑھنا بہت آچھا لگتا ھے

    اِس سُورۃ کا نام ” بقرۃ“ اِس لیے ہے کہ اس میں ایک جگہ گائے کا ذکر آیا ہے۔ قرآن کی ہر سورۃ میں اس قدر وسیع مضامین بیان ہوئے ہیں کہ ان کے لیے مضمون کے لحاظ سے جامع عنوانات تجویز نہیں کیے جاسکتے۔ عربی زبان اگرچہ اپنی لغت کے اعتبار سے نہایت مالدار ہے ، مگر بہر حال ہے تو انسانی زبان ہی۔ انسان جو زبانیں بھی بولتا ہے وہ اس قدر تنگ اور محدود ہیں کہ وہ ایسے الفاظ یا فقرے فراہم نہیں کر سکتیں جو ان وسیع مضامین کے لیےجامع عنوان بن سکتے ہوں۔ اِس لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی رہنمائی سے قرآن کی بیشتر سُورتوں کے لیے عنوانات کے بجائے نام تجویز فرمائے جو محض علامت کا کام دیتے ہیں ۔ اس سُورۃ کو بقرہ کہنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس میں گائے کے مسئلے پر بحث کی گئی ہے بلکہ اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ” وہ سورۃ جس میں گائے کا ذکر آیا ہے۔
    زمانہ ٴنزول :
    اِس سُورۃ کا بیشتر حصّہ ہجرت ِ مدینہ کے بعد مدنی زندگی کے بالکل ابتدائی دَور میں نازل ہوا ہے، اور کمتر حصّہ ایسا ہے جو بعد میں نازل ہوا اور مناسبت ِ مضمون کے لحاظ سے اس میں شامل کر دیا گیا ۔ حتیٰ کہ سُود کی ممانعت کے سلسلہ میں جو آیات نازل ہوئی ہیں وہ بھی اس میں شامل ہیں حالانکہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلّم کی زندگی کے بالکل آخری زمانہ میں اُتری تھیں۔ سُورۃ کا خاتمہ جن آیات پر ہوا ہے وہ ہجرت سے پہلے مکہ میں نازل ہو چکی تھیں مگر مضمون کی مناسبت سے ان کو بھی اِسی سُورۃ میں ضم کر دیا گیا ہے۔
    شان نزول :
    اِس سُورۃ کے سمجھنے کے لیے پہلے اِس کا تاریخی پس منظر اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے: (۱) ہجرت سے قبل جب تک مکہ میں اسلام کی دعوت دی جاتی رہی ، خطاب بیشتر مشرکینِ عرب سے تھا جِن کے لیے اسلام کی آواز ایک نئی اور غیر مانوس آواز تھی۔ اب ہجرت کے بعد سابقہ یہودیوں سے پیش آیا جن کی بستیاں مدینہ سے بالکل متصل ہی واقع تھیں۔ یہ لوگ توحید، رسالت، وحی، آخرت اور ملائکہ کے قائل تھے، اُس ضابطہء شرعی کو تسلیم کرتے تھے جو خدا کی طرف سے اُن کے نبی موسیٰ علیہ السلام پر نازل ہوا تھا، اور اُصولاً اُن کا دین وہی اسلام تھا جس کی تعلیم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلّم دے رہے تھے۔ لیکن صدیوں کے مسلسل انحطاط نے اُن کو اصل دین سے بہت دُور ہٹا *1* دیا تھا۔ ان کے عقائد میں بہت سے غیر اسلامی عناصر کی آمیزش ہوگئی تھی جن کے لیے توراۃ میں کوئی سَنَد موجود نہ تھی۔ ان کی عملی زندگی میں بکثرت ایسے رسُوم اور طریقے رواج پاگئے تھے جو اصل دین میں نہ تھے اور جن کے لیے توراۃ میں کوئی ثبوت نہ تھا۔ خود توراۃ کو اُنہوں نے انسانی کلام کے اندر خلط ملط کر دیا تھا، اور خدا کا کلام جس حد تک لفظاً یا معنیً محفوظ تھا اس کو بھی انہوں نے اپنی من مانی تاویلوں اور تفسیروں سے مسخ کر رکھا تھا ۔ دین کی حقیقی رُوح ان میں سے نکل چکی تھی اور ظاہری مذہبیت کا محض ایک بے جان ڈھانچہ باقی تھا جس کو وہ سینہ سے لگائے ہوئے تھے۔ ان کے علماء اور مشائخ، ان کے سردارانِ قوم اور ان کے عوام، سب کی اعتقادی ، اخلاقی اور عملی حالت بگڑ گئی تھی، اور اپنے اس بگاڑ سے ان کو ایسی محبت تھی کہ وہ کسی اِصلاح کو قبول کرنے پر تیار نہ ہوتے تھے۔ صدیوں سے مسلسل ایسا ہو رہا تھا کہ جب کوئی اللہ کا بندہ انہیں دین کا سیدھا راستہ بتانے آتا تو وہ اسے اپنا سب سے بڑا دشمن سمجھتے اور ہر ممکن طریقہ سے کوشش کرتے تھے کہ وہ کسی طرح اِصلاح میں کامیاب نہ ہو سکے۔ یہ لوگ حقیقت میں بگڑے ہوئے مسلمان تھے جن کے ہاں بدعتوں اور تحریفوں ، موشگافیوں اور فرقہ بندیوں، استخواں گیری و مغز افگنی ، خدا فراموشی و دنیا پرستی کی بدولت انحطاط اس حد کو پہنچ چکا تھا کہ وہ اپنا اصل نام ”مسلم“ تک بھُول گئے تھے، محض ” یہُودی“ بن کر رہ گئے تھے اور اللہ کے دین کو انہوں نے محض نسلِ اسرائیل کی آبائی وراثت بنا کر رکھ دیا تھا۔ پس جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ پہنچے تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو ہدایت فرمائی کہ ان کو اصل دین کی طرف دعوت دیں ، چنانچہ سُورۂ بقرہ کے ابتدائی پندرہ سولہ رکوع اسی دعوت پر مشتمل ہیں۔ ان میں یہودیوں کی تاریخ اور ان کی اخلاقی و مذہبی حالت پر جس طرح تنقید کی گئی ہے، اور جس طرح ان کے بگڑے ہوئے مذہب و اخلاق کی نمایاں خصُوصیّات کے مقابلہ میں حقیقی دین کے اُصُول پہلو بہ پہلو پیش کیے گئے ہیں، اس سے یہ بات بالکل آئینے کی طرح واضح ہو جاتی ہے کہ ایک پیغمبر کی اُمّت کے بگاڑ کی نوعیت کیا ہوتی ہے ، رسمی دینداری کے مقابلہ میں حقیقی دینداری کس چیز کا نام ہے، دینِ حق کے بُنیادی اُصُول کیا ہیں اور خدا کی نگاہ میں اصل اہمیّت کِن چیزوں کی ہے۔ (۲) مدینہ پہنچ کر اسلامی دعوت ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی تھی۔ مکّہ میں تو معاملہ صرف اُصُول ِ دین کی تبلیغ اور دین قبول کرنے والوں کی اخلاقی تربیت تک محدُود تھا، مگر جب ہجرت کے بعد عرب کے مختلف قبائل کے وہ سب لوگ جو اسلام قبول کر چکے تھے، ہر طرف سے سمٹ کر ایک جگہ جمع ہونے لگے اور انصار کی مدد سے ایک چھوٹی سی اسلامی ریاست کی بُنیاد پڑ گئی تو اللہ تعالیٰ نے تمدّن ، معاشرت، معیشت، قانون اور سیاست کے متعلق بھی اُصُولی ہدایات دینی شروع کیں اور یہ بتایا کہ اسلام کی اساس پر یہ نیا نظامِ زندگی کس طرح تعمیر کیا جائے۔ اس سُورۃ کے آخری ۲۳ رکوع زیادہ تر انہی ہدایات پر مشتمل ہیں ، جن میں سے اکثر ابتدا ہی میں بھیج دی گئی تھیں اور بعض متفرق طور پر حسبِ ضرورت بعد میں بھیجی جاتی رہیں۔ (۳) ہجرت کے بعد اسلام اور کفر کی کشمکش بھی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی تھی۔ ہجرت سے پہلے اسلام کی دعوت خود کفر کے گھر میں دی جا رہی تھی اور متفرق قبائل سے جو لوگ اسلام قبول کرتے تھے وہ اپنی اپنی جگہ رہ کر ہی دین کی تبلیغ کرتے اور جواب میں مصائب اور مظالم کے تختہء مشق بنتے تھے۔ مگر ہجرت کے بعد جب یہ منتشر مسلمان مدینہ میں جمع ہو کر ایک جتھا بن گئے اور اُنہوں نے ایک چھوٹی سی آزاد ریاست قائم کر لی تو صُورتِ حال یہ ہوگئی کہ ایک طرف ایک چھوٹی سی بستی تھی اور دُوسری طرف تمام عرب اس کا استیصال کر دینے پر تُلا ہوا تھا۔ اب اِس مُٹھی بھر جماعت کی کامیابی کا ہی نہیں بلکہ اس کے وجود و بقا کا انحصار بھی اس بات پر تھا کہ اوّلاً وہ پُورے جوش و خروش کے ساتھ اپنے مسلک کی تبلیغ کر کے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنا ہم عقیدہ بنانے کی کوشش کرے۔ ثانیاً وہ مخالفین کا برسرِ باطل ہونا اس طرح ثابت و مبرہن کر دے کہ کسی ذی عقل انسان کو اس میں شبہہ نہ رہے۔ ثالثا ً بے خان و ماں ہونے اور تمام ملک کی عداوت و مزاحمت سے دوچار ہونے کی بنا پر فقرو فاقہ اور ہمہ وقت بے امنی و بے اطمینانی کی جو حالت ان پر طاری ہو گئی تھی اور جن خطرات میں وہ چاروں طرف سے گھِر گئے تھے، ان میں وہ ہراساں نہ ہوں، بلکہ پورے صبر وثبات کے ساتھ ان حالات کا مقابلہ کریں اور اپنے عزم میں ذرا تزلزل نہ آنے دیں۔ رابعاً وہ پُوری دلیری کے ساتھ ہر اس مسلّح مزاحمت کا مسلّح مقابلہ کر نے کے لیے تیار ہو جائیں جو ان کی دعوت کو ناکام کرنے کے لیے کسی طاقت کی طرف سے کی جائے، اور اس بات کی ذرا پروا نہ کریں کہ مخالفین کی تعداد اور ان کی مادّی طاقت کتنی زیادہ ہے۔ خامسا ً ان میں اتنی ہمّت پیدا کی جائے کہ اگر عرب کے لوگ اس نئے نظام کو ، جو اسلام قائم کرنا چاہتا ہے ، فہمائش سے قبول نہ کریں، تو انہیں جاہلیّت کے فاسد نظامِ زندگی کو بزور مٹا دینے میں بھی تامل نہ ہو۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے اِس سُورۃ میں ان پانچوں اُمور کے متعلق ابتدائی ہدایات دی ہیں۔ (۴) دعوتِ اسلامی کے اس مرحلہ میں ایک نیا عنصر بھی ظاہر ہونا شروع ہو گیا تھا، اور یہ منافقین کا عنصر تھا۔ اگرچہ نفاق کے ابتدائی آثار مکّہ کے آخری زمانہ میں بھی نمایاں ہونے لگے تھے ، مگر وہاں صرف اس قسم کے منافق پائے جاتے تھے جو اسلام کے برحق ہونے کے تو معترف تھے اور ایمان کا اقرار بھی کرتے تھے لیکن اس کے لیے تیار نہ تھے کہ اس حق کی خاطر اپنے مفاد کی قربانی اور اپنے دُنیوی تعلقات کا اِنقطاع اور اُن مصائب و شدائد کو بھی برداشت کر لیں جو اس مسلکِ حق کو قبول کرنے کے ساتھ ہی نازل ہونے شروع ہو جاتے تھے۔ مدینہ پہنچ کر اِس قسم کے منافقین کے علاوہ چند اور قسموں کے منافق بھی اسلامی جماعت میں پائے جانے لگے۔ ایک قسم کے منافق وہ تھے جو قطعاً اسلام کے منکر تھے اور محض فتنہ برپا کرنے کے لیے جماعت ِ مسلمین میں داخل ہو جاتے تھے۔ دوسری قِسم کے منافق وہ تھے جو اسلامی جماعت کے دائر ۂ اقتدار میں گھِر جانے کی وجہ سے اپنا مفاد اسی میں دیکھتے تھے کہ ایک طرف مسلمانوں میں بھی اپنا شمار کرائیں اور دُوسری طرف مخالفین ِ اسلام سے بھی ربط رکھیں تاکہ دونوں طرف کے فوائد سے متمتع ہوں اور دونوں طرف کے خطرات سے محفوظ رہیں۔ تیسری قسم ان لوگوں کی تھی جو اسلام اور جاہلیّت کے درمیان متردّد تھے۔ انہیں اسلام کے برحق ہونے پر کامل اطمینان نہ تھا۔ مگر چونکہ ان کے قبیلے یا خاندان کے بیشتر لوگ مسلمان ہو چکے تھے اس لیے یہ بھی مسلمان ہوگئے تھے۔ چوتھی قسم میں وہ لوگ شامل تھے جو امرِ حق ہونے کی حیثیت سے تو اسلام کے قائل ہو چکے تھے مگر جاہلیّت کے طریقے اور اوہام اور رسمیں چھوڑنے اور اخلاقی پابندیاں قبول کرنے اور فرائض اور ذمہ داریوں کا بار اُٹھانے سے ان کا نفس انکار کرتا تھا۔ سُورۃ بقرہ کے نزول کے وقت ان مختلف اقسام کے منافقین کے ظہُور کے محض ابتدا تھی اس لیے اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف صرف اجمالی اشارات فرمائے تھے۔ بعدمیں جتنی جتنی اِن کی صفات اور حرکات نمایاں ہوتی گئیں اُسی قدر تفصیل کے ساتھ بعد کی سُورتوں میں ہر قسم کے منافقین کے متعلق ان کی نوعیت کے لحاظ سے الگ الگ ہدایات بھیجی گئیں۔ ”

    یہ تفاصیل تو میں نے گوگل سرچ کی سہولت سے حاصل کی ھیں

  17. ایک بار مجھے کسی نے اپنی کتاب تبصرہ لکھنے کی غرض سے بھیجی ۔اس دوران صاحب کتاب کا بہت بار فون بھی آیا اور انھوں نے اپنے بہت سارے اشعار بھی باربار سناۓ اور یہی کہتے رھے کہ میری کتاب ابھی تک کیوں نیہں پڑھی تبصرہ کیوں نیہں لکھا انکی کتاب کی تقریب رونمائ کویت میں ھوئ اور مجھے اس پروگرام کی کمپریئنگ بھی کرنی پڑی
    مگر اس دن مجھے پہلی بار ایک عجیب سا خیال آیا
    کہ دینا میں جتنے بھی صاحب کتاب قلم کار ھیں سبھی اس بات کو پسند کرتے ھیں کہ سب انکی کتاب کو پڑھیں اور تبصرے کریں جو کہ ھر صاحب کتاب کا حق بھی ھوتا ھے
    ھمارے ملک میں تو 18 کڑور کی آبادی ھے مگر صد حیف کہ 500 کی تعداد میں شا‏‏يع ھونے والی کتابوں کو بھی پڑھنے اور خریدنے والے نیہں ملتے
    400 سے زائد کتابیں تو گفٹ ھی میں چلی جاتیں ھیں ھمارے قلم کاروں کو کوئ مالی فوا‏‏يد بھی نیہں ملتے بلکہ الٹا اپنی جیب سے بہت زیادہ خرچہ ھی کرنا پڑتا تھا ۔
    یہ بات میں نے اس بلاگ میں کیوں لکھی
    اس لیے کہ میں اکثر سوچتی ھوں
    کہ وہ خالق ومالک
    دوجہانوں کا پروردگار
    جو انگنت آسمانی کتابوں کا خالق ھے

    مگر اللہ پاک کی آخری کتاب جو قران مجید ھے
    جب اس کو لوگ دل سے شوق سے پڑھتے ھونگے تو اللہ تعالی کی کیسی کیسی نعمتوں سے جھولی بھردی جاتی ھوگی
    اللہ پاک ھم سب کو قران کو سمجہ کر پڑھنے کی دل سے پڑھنے کی توفیق عطا فرماۓ الہی آمین ثم آمین
    اللہ پاک ھم کو دینا کی محبت سے بچاۓ
    اللہ پاک ھماری سّیات کو خیرات میں تبدیل کردے
    اللہ پاک ھمکو نیکی اور سچائ کی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرماۓ
    اللہ پاک ھمارے دلوں میں اللہ پاک مرسلین و الانبیاء آ‏‏ئمہ اطہار اسلام ایمان اور قرآن سے محبت کے چراغوں کو روشن کردے آمین ثم آمین
    اللہ تعالی مرحومہ عابدہ اشرف کی بخشش و مغفرت ، درجات کی بلندی کی دعا کرتے ھیں اللہ تعالی عابدہ اشرف مرحومہ کو جنت میں مقام عظیم دے….اور تمام اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے…آمین
    طالب دعا شاھین رضوی

  18. واقعی یہ سچ ہے شاہین مجھے سمجھ نہیں آتا کہ میں کیوں قران پاک کو سمجھ کر پڑھنے کا وقت نہیں نکال پاتی ۔ اور اگر جو نکل بھی آئے تو دل ہی نہیں لگتا ۔۔ وہ وہ کام یاد آجاتے ہیں جو کبھی یاد نہیں آئے ہوتے ۔ کبھی سوچتی ہوں اور خود کو ملامت بھی کرتی ہوں کہ سارا قصور شیطان پر رکھ دینے سے بھی بریت نہیں ہے ۔ بہت بہت توفیق مانگتی ہوں ۔۔ بہت بہت دعائیں بھی ۔۔ آپ سب سے بھی التماس دعا ہے

  19. اللہ تعالی اس سورہ یسن کا ثواب مرحومہ عابدہ اشرف کی روح کو پہنچے آمین ثم آمین

    يس (1) وَالْقُرْآنِ الْحَكِيمِ (2) إِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ (3) عَلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ (4) تَنزِيلَ الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ (5) لِتُنذِرَ قَوْماً مَّا أُنذِرَ آبَاؤُهُمْ فَهُمْ غَافِلُونَ (6) لَقَدْ حَقَّ الْقَوْلُ عَلَى أَكْثَرِهِمْ فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ (7) إِنَّا جَعَلْنَا فِي أَعْنَاقِهِمْ أَغْلاَلاً فَهِيَ إِلَى الأَذْقَانِ فَهُم مُّقْمَحُونَ (8﴾ وَجَعَلْنَا مِن بَيْنِ أَيْدِيهِمْ سَدّاً وَمِنْ خَلْفِهِمْ سَدّاً فَأَغْشَيْنَاهُمْ فَهُمْ لاَ يُبْصِرُونَ (9) وَسَوَاء عَلَيْهِمْ أَأَنذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنذِرْهُمْ لاَ يُؤْمِنُونَ (10) إِنَّمَا تُنذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّكْرَ وَخَشِيَ الرَّحْمَن بِالْغَيْبِ فَبَشِّرْهُ بِمَغْفِرَةٍ وَأَجْرٍ كَرِيمٍ (11) إِنَّا نَحْنُ نُحْيِي الْمَوْتَى وَنَكْتُبُ مَا قَدَّمُوا وَآثَارَهُمْ وَكُلَّ شَيْءٍ أحْصَيْنَاهُ فِي إِمَامٍ مُبِينٍ (12) وَاضْرِبْ لَهُم مَّثَلاً أَصْحَابَ الْقَرْيَةِ إِذْ جَاءهَا الْمُرْسَلُونَ (13) إِذْ أَرْسَلْنَا إِلَيْهِمُ اثْنَيْنِ فَكَذَّبُوهُمَا فَعَزَّزْنَا بِثَالِثٍ فَقَالُوا إِنَّا إِلَيْكُم مُّرْسَلُونَ (14) قَالُوا مَا أَنتُمْ إِلاَّ بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَمَا أَنزَلَ الرَّحْمن مِن شَيْءٍ إِنْ أَنتُمْ إِلاَّ تَكْذِبُونَ (15) قَالُوا رَبُّنَا يَعْلَمُ إِنَّا إِلَيْكُمْ لَمُرْسَلُونَ (16) وَمَا عَلَيْنَا إِلاَّ الْبَلاَغُ الْمُبِينُ (17) قَالُوا إِنَّا تَطَيَّرْنَا بِكُمْ لَئِن لَّمْ تَنتَهُوا لَنَرْجُمَنَّكُمْ وَلَيَمَسَّنَّكُم مِّنَّا عَذَابٌ أَلِيمٌ (18﴾ قَالُوا طَائِرُكُمْ مَعَكُمْ أَئِن ذُكِّرْتُم بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ مُّسْرِفُونَ (19) وَجَاء مِنْ أَقْصَى الْمَدِينَةِ رَجُلٌ يَسْعَى قَالَ يَا قَوْمِ اتَّبِعُوا الْمُرْسَلِينَ (20) اتَّبِعُوا مَن لاَّ يَسْأَلُكُمْ أَجْراً وَهُم مُّهْتَدُونَ (21) وَمَا لِي لاَ أَعْبُدُ الَّذِي فَطَرَنِي وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ (22) أَأَتَّخِذُ مِن دُونِهِ آلِهَةً إِن يُرِدْنِ الرَّحْمَن بِضُرٍّ لاَّ تُغْنِ عَنِّي شَفَاعَتُهُمْ شَيْئاً وَلاَ يُنقِذُونِ (23) إِنِّي إِذاً لَّفِي ضَلاَلٍ مُّبِينٍ (24) إِنِّي آمَنتُ بِرَبِّكُمْ فَاسْمَعُونِ (25) قِيلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ قَالَ يَا لَيْتَ قَوْمِي يَعْلَمُونَ (26) بِمَا غَفَرَ لِي رَبِّي وَجَعَلَنِي مِنَ الْمُكْرَمِينَ (27) وَمَا أَنزَلْنَا عَلَى قَوْمِهِ مِن بَعْدِهِ مِنْ جُندٍ مِّنَ السَّمَاءِ وَمَا كُنَّا مُنزِلِينَ (28 ﴾إِن كَانَتْ إِلاَّ صَيْحَةً وَاحِدَةً فَإِذَا هُمْ خَامِدُونَ (29) يَا حَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِم مِّن رَّسُولٍ إِلاَّ كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُون (30) أَلَمْ يَرَوْا كَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُم مِّنْ الْقُرُونِ أَنَّهُمْ إِلَيْهِمْ لاَ يَرْجِعُونَ (31) وَإِن كُلٌّ لَّمَّا جَمِيعٌ لَّدَيْنَا مُحْضَرُونَ (32) وَآيَةٌ لَّهُمُ الْأَرْضُ الْمَيْتَةُ أَحْيَيْنَاهَا وَأَخْرَجْنَا مِنْهَا حَبّاً فَمِنْهُ يَأْكُلُونَ (33) وَجَعَلْنَا فِيهَا جَنَّاتٍ مِن نَّخِيلٍ وَأَعْنَابٍ وَفَجَّرْنَا فِيهَا مِنْ الْعُيُونِ (34) لِيَأْكُلُوا مِن ثَمَرِهِ وَمَا عَمِلَتْهُ أَيْدِيهِمْ أَفَلَا يَشْكُرُونَ (35) سُبْحَانَ الَّذِي خَلَقَ الْأَزْوَاجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنبِتُ الْأَرْضُ وَمِنْ أَنفُسِهِمْ وَمِمَّا لَا يَعْلَمُونَ (36) وَآيَةٌ لَّهُمْ اللَّيْلُ نَسْلَخُ مِنْهُ النَّهَارَ فَإِذَا هُم مُّظْلِمُونَ (37) وَالشَّمْسُ تَجْرِي لِمُسْتَقَرٍّ لَّهَا ذَلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ (38﴾ وَالْقَمَرَ قَدَّرْنَاهُ مَنَازِلَ حَتَّى عَادَ كَالْعُرْجُونِ الْقَدِيمِ (39) لَا الشَّمْسُ يَنبَغِي لَهَا أَن تُدْرِكَ الْقَمَرَ وَلَا اللَّيْلُ سَابِقُ النَّهَارِ وَكُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ (40) وَآيَةٌ لَّهُمْ أَنَّا حَمَلْنَا ذُرِّيَّتَهُمْ فِي الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ (41) وَخَلَقْنَا لَهُم مِّن مِّثْلِهِ مَا يَرْكَبُونَ (42) وَإِن نَّشَأْ نُغْرِقْهُمْ فَلَا صَرِيخَ لَهُمْ وَلَا هُمْ يُنقَذُونَ (43) إِلَّا رَحْمَةً مِّنَّا وَمَتَاعاً إِلَى حِينٍ (44) وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اتَّقُوا مَا بَيْنَ أَيْدِيكُمْ وَمَا خَلْفَكُمْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ (45) وَمَا تَأْتِيهِم مِّنْ آيَةٍ مِّنْ آيَاتِ رَبِّهِمْ إِلَّا كَانُوا عَنْهَا مُعْرِضِينَ (46) وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ أَنفِقُوا مِمَّا رَزَقَكُمْ اللَّهُ قَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنُطْعِمُ مَن لَّوْ يَشَاءُ اللَّهُ أَطْعَمَهُ إِنْ أَنتُمْ إِلَّا فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ (47) وَيَقُولُونَ مَتَى هَذَا الْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ (48 ﴾مَا يَنظُرُونَ إِلَّا صَيْحَةً وَاحِدَةً تَأْخُذُهُمْ وَهُمْ يَخِصِّمُونَ (49) فَلَا يَسْتَطِيعُونَ تَوْصِيَةً وَلَا إِلَى أَهْلِهِمْ يَرْجِعُونَ (50) وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَإِذَا هُم مِّنَ الْأَجْدَاثِ إِلَى رَبِّهِمْ يَنسِلُونَ (51) قَالُوا يَا وَيْلَنَا مَن بَعَثَنَا مِن مَّرْقَدِنَا هَذَا مَا وَعَدَ الرَّحْمَنُ وَصَدَقَ الْمُرْسَلُونَ (52) إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَاحِدَةً فَإِذَا هُمْ جَمِيعٌ لَّدَيْنَا مُحْضَرُونَ (53) فَالْيَوْمَ لَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْئاً وَلَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ (54) إِنَّ أَصْحَابَ الْجَنَّةِ الْيَوْمَ فِي شُغُلٍ فَاكِهُونَ (55) هُمْ وَأَزْوَاجُهُمْ فِي ظِلَالٍ عَلَى الْأَرَائِكِ مُتَّكِؤُونَ (56) لَهُمْ فِيهَا فَاكِهَةٌ وَلَهُم مَّا يَدَّعُونَ (57) سَلَامٌ قَوْلاً مِن رَّبٍّ رَّحِيمٍ (58 ﴾وَامْتَازُوا الْيَوْمَ أَيُّهَا الْمُجْرِمُونَ (59) أَلَمْ أَعْهَدْ إِلَيْكُمْ يَا بَنِي آدَمَ أَن لَّا تَعْبُدُوا الشَّيْطَانَ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ (60) وَأَنْ اعْبُدُونِي هَذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِيمٌ (61) وَلَقَدْ أَضَلَّ مِنكُمْ جِبِلّاً كَثِيراً أَفَلَمْ تَكُونُوا تَعْقِلُونَ (62) هَذِهِ جَهَنَّمُ الَّتِي كُنتُمْ تُوعَدُونَ (63) اصْلَوْهَا الْيَوْمَ بِمَا كُنتُمْ تَكْفُرُونَ (64) الْيَوْمَ نَخْتِمُ عَلَى أَفْوَاهِهِمْ وَتُكَلِّمُنَا أَيْدِيهِمْ وَتَشْهَدُ أَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ (65) وَلَوْ نَشَاء لَطَمَسْنَا عَلَى أَعْيُنِهِمْ فَاسْتَبَقُوا الصِّرَاطَ فَأَنَّى يُبْصِرُونَ (66) وَلَوْ نَشَاء لَمَسَخْنَاهُمْ عَلَى مَكَانَتِهِمْ فَمَا اسْتَطَاعُوا مُضِيّاً وَلَا يَرْجِعُونَ (67) وَمَنْ نُعَمِّرْهُ نُنَكِّسْهُ فِي الْخَلْقِ أَفَلَا يَعْقِلُونَ (68﴾ وَمَا عَلَّمْنَاهُ الشِّعْرَ وَمَا يَنبَغِي لَهُ إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ وَقُرْآنٌ مُّبِينٌ (69) لِيُنذِرَ مَن كَانَ حَيّاً وَيَحِقَّ الْقَوْلُ عَلَى الْكَافِرِينَ (70) أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا خَلَقْنَا لَهُمْ مِمَّا عَمِلَتْ أَيْدِينَا أَنْعَاماً فَهُمْ لَهَا مَالِكُونَ (71) وَذَلَّلْنَاهَا لَهُمْ فَمِنْهَا رَكُوبُهُمْ وَمِنْهَا يَأْكُلُونَ (72) وَلَهُمْ فِيهَا مَنَافِعُ وَمَشَارِبُ أَفَلَا يَشْكُرُونَ (73) وَاتَّخَذُوا مِن دُونِ اللَّهِ آلِهَةً لَعَلَّهُمْ يُنصَرُونَ (74) لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَهُمْ وَهُمْ لَهُمْ جُندٌ مُّحْضَرُونَ (75) فَلَا يَحْزُنكَ قَوْلُهُمْ إِنَّا نَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعْلِنُونَ (76) أَوَلَمْ يَرَ الْإِنسَانُ أَنَّا خَلَقْنَاهُ مِن نُّطْفَةٍ فَإِذَا هُوَ خَصِيمٌ مُّبِينٌ (77) وَضَرَبَ لَنَا مَثَلاً وَنَسِيَ خَلْقَهُ قَالَ مَنْ يُحْيِي الْعِظَامَ وَهِيَ رَمِيمٌ (78﴾ قُلْ يُحْيِيهَا الَّذِي أَنشَأَهَا أَوَّلَ مَرَّةٍ وَهُوَ بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِيمٌ (79) الَّذِي جَعَلَ لَكُم مِّنَ الشَّجَرِ الْأَخْضَرِ نَاراً فَإِذَا أَنتُم مِّنْهُ تُوقِدُونَ (80) أَوَلَيْسَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِقَادِرٍ عَلَى أَنْ يَخْلُقَ مِثْلَهُم بَلَى وَهُوَ الْخَلَّاقُ الْعَلِيمُ (81) إِنَّمَا أَمْرُهُ إِذَا أَرَادَ شَيْئاً أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ (82) فَسُبْحَانَ الَّذِي بِيَدِهِ مَلَكُوتُ كُلِّ شَيْءٍ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ (83)

    کل جمعرات کو اسکی تدفین لاھور میں ھوگی اللہ پاک عابدہ اشرف کی مغفرت فرماۓ اور درجات کو بلند فرماۓ آمین ثم آمین
    طالب دعا
    شاھین رضوی

  20. اسلام علیکم
    اللہ سے بہن عابدہ اشرف کی مغفرت کی دعا کرتی ہوں ، اللہ تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

    بہت پیاری بہت اچھی بہن شاھین رضوی سلامت رہو
    بہت اچھی اور دل دماغ روشن کر دینے والی باتیں آپ نے لکھیں ،کلام پاک کا ہر ہر لفظ اپنے اندر ہزاروں معنی لئے ہوئے ہے اور یہ اللہ کے کلام کا خاصہ ہے کہ دلوں کو مسخر کرتا ہے ۔میں جتنی دفعہ کلام پاک کو ترجمے سے پڑھتی ہوں ایک نیا لطف حاصل ہوتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ میں کسی اور ہی جہان میں ہوں ایک علم کے سمندر میں جس میں جتنا اتر جاؤ تشنگی رہتی ہے ۔ بس یہ توفیق ملتی رہنی چاہئے کہ ہم اسے سمجھ کر پڑھ سکیں اور عمل بھی کر سکیں ۔
    اس سورۃ کی سب سے خوبصورت بات جو مجھے لگتی ہے وہ ہے کہ اللہ اس کے پڑھنے والوں سے شروع ہی میں فرماتا ہے کہ مفہوم کہ پہلے تو اپنے دل سے شک نکال دو پھر ان تمام باتوں پر ایمان لے آؤ جو اس میں بیان کی گئی ہیں اور سب سے اہم بات یہ کہ آخرت کی زندگی پر ایمان رکھو کہ پھر زندہ ہونا ہے اس مالک کے سامنے کھڑا ہونا ہے جواب دینا ہے ایک ایک عمل کا ۔اور یہ ہی مجھے سب سے بڑی یاد دہانی لگتی ہے ۔اگر اس کے پہلے رکوع کو سمجھ کر پڑھ لیں تو پورا ضابطئہ زندگی سمجھ آجاتا ہے کہ ہمیں کس طرح اور کیا خرچ کرنا ہے کس کس پر ایمان لانا ہے اور کیا ایمان رکھنا ہے ۔جو ہمیں اپنی زندگی کو گزارنے کے لئے سامنے رکھنا ہے ۔
    اور آخری رکوع میں ہمیں یہ بھی بتا دیا گیا کہ جو سہو تم سے ہو جائیگا اس کی معافی بھی اللہ اپنے فضل اور کرم سے دے دیگا اگر اُس کے احکامات پر عمل کی کوشش ہر ہر مرحلے پر کی ،صبر کیا اور اس سے ہر وقت معافی کے خواستگار رہے تو ۔
    لکھنے کو تو بقول آپ کے بہت لکھ سکتے ہیں بس دعا اتنی ہے کہ جو کچھ لکھتے اور کہتے ہیں اُس پر اللہ رب العزت ہمیں عمل کرنے کی توفیق عطا فرما دے کہ بغیر اُس کی مدد کے ہم کچھ بھی نہیں کر سکتے اور میرا تو یہ ایمان ہے کہ ایک لفظ بھی لکھ نہیں سکتے نہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ اُسی کی دی ہوئی صلاحیت ہے جو ہم استعمال کرتے ہیں ،اللہ ہمیں نیکیاں کرنے اور نیکیاں پھیلانے کی توفیق عطا کردے آمین ثمہ آمین

    بہت پیاری بہن نگہت ایک آیت سے شروع کریں جب آپ ایک آیت کو مطلب اور تفسیر سے پڑھ لینگی تو ،تو برکت خود بہ خود ہوتی رہیگی اور اللہ رحیم و کریم وقت بھی عنایت کر دے گا اور سہولت بھی انشاء اللہ
    بہن شاھین دعا کی کتاب میں میرا نام شامل رکھنے پر جزاک اللہ خیر
    عالم آرا
    وینکور

  21. Allah Marhoom Ki Bakhshish Farmai Aur Un Ka Mukaam Buland Farmai Ameen
    _____________
    بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
    قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ
    اللَّهُ الصَّمَدُ
    لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ
    وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌّ
    _____________
    اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
    كَمَا صَلَّیْتَ عَلَى إِبْرَاهِیمَ وَعَلَى آلِ
    إِبْرَاهِیمَ إِنَّكَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ

    اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
    كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِیمَ وَعَلَى آلِ
    إِبْرَاهِیمَ إِنَّكَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ
    _____________

  22. تمام بہنوں کو اللہ تعالیٰ اپنے شایانِ شان اجر عظیم عطا فرمائے،آمین اللہم آمین

  23. Just feeling the reflection of my loved ones here, in these these memorable posts of nostalgia and supplication.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *