میر انیس اساتذہ کی نظر میں

پہلی قسطmiranees.jpg
میر،غالب،انیس،اقبال اور جوش اردو شاعری کے پنجتن ہیں۔ یہ اردو کے کوہسار کی پانچ ایسی بلند ترین چوٹی ہیں جو اپنے اپنے میدان میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ انیس نے مرثیہ کی صنف میں جسطرح اپنی وحدانیت کو منوایا ہے وہ مرتبہ دوسری اصنافِ سخن میں کسی اور شاعر کو نصیب نہیں ہوا۔ محرم اور صفر میں کلامِ انیس کی تلاوت شب و روز سنی جاسکتی ہے۔
میرانیس نے اپنی شاعری کا آغاز غزل سے کیا تھا اور کم عمری ہی میں اپنا لوہا منوالیا تھا۔ لیکن اپنے والد کی ہدایت پر کہ اپنی آخرت کیلئے کچھ کرو انیس نے یکلخت غزل کو خدا حافظ کہا اوراپنا سارا کلام صحن کی حوض میں پھینک دیا جو یقینا اردو شاعری پر ستم تھا۔ اسکے بعد انیس نے ساری شاعری دربارِ اہلبیت کیلئے وقف کردی اور پھر مڑ کر غزل کی طرف نہیں دیکھا۔ یہی وجہ ہے کہ انیس کے مرثیوں میں تغزل بدرجہ اتم موجود ہے اور اسی چیز نے انیس کے مرثیوں کو جلا بخشی ہے۔

میدانِ کربلا میں امام حسین کی تلوار کو انیس کے ہاں دیکھئے؎؎

آئی پستی میں تو پانی میں روانی کی طرح
واں سے پلٹی تو زلیخا کی جوانی کی طرح

نعتیہ شعر دیکھئے

طاقت دکھاؤں میں جو رسالت ماب کی
رکھدوں زمیں پہ چیر کے ڈھال آفتاب کی

باقی آئندہ

42 thoughts on “میر انیس اساتذہ کی نظر میں”

  1. دوسری قسط

    میر انیس کے مرثیوں سے ادب نواز خوب واقف ہیں۔ ہم اس بلاگ میں جو کچھ بھی انیس کی غزل کے اشعار موصول ہو سکے ہم پیش کرنا چاہیں گے اور مبصرین ہماری دعوت ہے کے وہ انیس کی غزل یا غزل کے اشعار بیش کریں۔ اسکے علاوہ انیس پر غالب سے آج تک اساتذہ کے بارے میں جو تاثرات ہیں اُنہیں بھی بیش کیا جائے گا۔ یہ تحقیقی اور تنقیدی بلاگ ہے۔ اسلئے سارے مبصرین سے درخواست ہے کہ وہ کُھل کر بغیر کسی قید و بند اور پابندی کے تبصرے کریں ۔

  2. محترم ظفر جعفری صاحب،میں ذاتی طور پر احسان مند ہوں آپکا کہ آپ نے خدائے سخن میر ببر علی انیس پر بلاگ کا یہ سلسلہ شروع کیا۔ دنیائے منافقت و منافرت نے جہاں انسانوں کو اور اعتقادات کو تقسیم کیا وہاں ایسے خدائے سخن کو بھی مسلک کی بھینٹ چڑھا دیا۔ انیس اگر سچ پوچھیں تو غالب پر بھی غالب ہے اور اسکی وجہ اگلے کسی تبصرے میں لکھوں گا۔ میں چاہتا ہوں کہ احباب انیس اور اردو مرثیے پر انیس کے احسانات کے بارے میں لکھیں۔میری پوری کوشش ہو گی کہ انیس کی مکمل شاعری کی بات کی جائے اور اس اہم حقیقت کو سامنے لایا جائے کہ انیس مرثیے کے آسمان کے آفتاب تو تھے ہی لیکن انہوں تاجِ غزل کو بھی اپنے سامنے سرنگوں رکھا۔
    فی الحال اس ضمن میں میرا ایک پرانا مضمون ملاحظہ کیجئے

  3. ایک انتہائی معلوماتی مضمون میر انیس پر ۔۔ جو ” خبرگزاری ” سے لیا گیا

    “میر انیس ہر عہد کا شاعر ”

    انیس دم کا بھروسہ نہیں ٹھہر جاؤ
    چراغ لیکے کہاں سامنے ہوا کے چلے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    خیال خاطر احباب چاہیۓ ہر دم
    انیس ٹھیس نہ لگ جاۓ آبگینوں کو

    خداۓ سخن میر ببر علی انیس کے یہ اور ایسے متعدد اشعار اردو ادب سے واقف ان لوگوں کو بھی یاد ہیں جو شاید تفصیل سے یہ نہ جانتے ہوں کہ انیس اردو ادب کی پر شکوہ عمارت کے ایک بنیادی ستون ہیں اور انکا نام تاریخ اردو ادب کی چوکور میں میر تقی میر/ غالب اور علامہ اقبال کے ساتھ شامل ہے۔

    میر انیس کی پیدائش کے حوالے سے دو روایات موجود ہیں ایک جنوری اٹھارہ سو دو کی اور دوسری اٹھارہ سو تین کی تاہم زیادہ تر محققین نے اٹھارہ سو تین ہی کو درست قرار دیا ہے گویا ہر دو روایات کے پس منظر میں انیس دو سو سال سے آسمان ادب پر زوال سے نا آشنا ماہ کامل کی طرح رخشندہ ہیں۔ انیس کی تاریخ وفات پر تمام محققین کا اتفاق ہے اور انکی وفات اٹھارہ سو چوہتر میں بہتر تہتر برس کی عمر میں ہوئ۔ میر انیس اتر پردیش میں فیض آباد کے محلے گلاب باڑی میں پیدا ہوۓ اور اس وقت ھندوستان پر بادشاہ امجد علی شاہ کی حکومت تھی۔ انیس کے والد میر خلیق اور دادا میر حسن مثنوی سحر البیان اور بدر منیر کے خالق اپنے عہد کے معروف شعرا میں شمار ہوتے تھے اور انکے ہی مشورے پر انیس نے غزل گوئ کو خیرباد کہہ کر مرثیہ اور سلام لکھنا شروع کیا۔

    دنیاۓ مرثیہ نگاری کے بے تاج بادشاہ میر انیس نے شاعری کی ابتدا غزل گوئ سے ہی کی اور والد کے اس مشورے پر کہ ٌبیٹا غزل کو سلام کرؤٌ انہوں نے مولانا محمد حسین آزاد کے بقول ایک سعادت مند بیٹے کی طرح غزل کو سلام کیا اور پھر ساری عمر مرثیہ نگاری میں بسر کی۔

    عمر گزری ہے اسی دشت کی سیاحی میں
    پانچویں پشت ہے شبیر کی مداحی میں

    دو صدیاں گزر جانے کے باوجود مرثیے میں انیس کا کوئ ثانی نہیں ہو سکا اور انکی اسی عظمت نے انکے دیگر فنی اور ہیتی محاسن کو منظر عام پر نہیں آنے دیا اور پھر ناقدین نے انکی تخلیقات کا اس طرح ناقدانہ جائزہ نہیں لیا جیسے غالب/ میر اور سودا کے کلام کا۔اس کی ایک وجہ مرثیے کو فقط عزائ شاعری تک محدود کر دینا بھی تھا۔انکی مکمل شاعری پر آج تک سواۓ حالی کے موازنہ انیس و دبیر کے کوئ ایسا تنقیدی کام نہیں ہوا جسے واقعی ادبی معیار کا کام قرار دیا جا سکے۔ میرانیس کو اپنی حیات میں بھی شاید اس امر کا اندازہ تھاجو انہوں نے کہا تھا کہ ۔۔۔۔۔۔

    حاسد سے نہ کچھ خوف نہ دشمن سے ہے کچھ باک
    نا فہم ہے وہ چاند پہ ڈالے جو کوئ خاک

    اس حقیقت سے انکار ناممکن ہے کہ انیس کی مرثیہ نگاری کے متعدد محاسن معجزاتی زمرے میں آتے ہیںـانکے مراثی کی تعداد کے بارے میں بھی مختلف روایات ہیں۔ کچھ محققین نے یہ تعداد ہزاروں میں بتائ ہے تا ہم زیادہ تر کے نزدیک یہ تعداد ایک ہزار اور بارہ سو کے درمیان ہے۔تاریخ نگار بتاتے ہیں کہ وہ اکثر اوقات ایک ہی وقت میں اپنے کاتبوں کو مختلف شہیدوں کی شہادت کے تین تین چار چار مرثیے بھے لکھواتے تھے۔انکے متعدد مراثی ابھی تک غیر مطبوعہ ہیں۔انہوں نے مراثی کے علاوہ بڑی تعداد میں رباعیات/سلام/نوحے اور منقبتیں بھی لکھیں اور اب تک کی تحقیق کے مطابق انکی رباعیات کی تعداد چھ سو کے لگ بھگ ہے اور دیگر اشعار کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

    رتبہ جسے دنیا میں خدا دیتا ہے
    وہ دل میں فروتنی کو جا دیتا ہے
    کرتے ہیں تہی مغز ثنا آپ اپنی
    جو ظرف کہ خالی ہو صدا دیتا ہے

    انیس کی شاعری کا منبع و مرکز کربلا کا واقعہ اور شجاعت و قربانی ہے اور انیس کی زباں کے حسن اور بیاں کی معجز نمائ نے اسے آسمان پر پہنچا دیا ہے۔ کچھ ناقدین نے مرثیے کو انگریزی ادب کی صنف ایپیک کے معیار پر پرکھنے کی کوشش کی ہے جو درست نہیں۔ میر انیس اردو کے واحد شاعر ہیں جنکے مراثی میں بیاں کردہ مناظر کے علاوہ واقعات اور کردار باقاعدہ دیکھے اور محسوس کیۓ جا سکتے ہیں۔

    تاریخ مرثیہ نگاری میں یہ حقیقت بھی تحریر ہے کہ میر انیس کا معروف مرثیہ ” آج شبیر پہ کیا عالم تنہائ ہے” جب لکھنؤ سے دلی پہنچا تو نواب مصطفی شیفتہ نے صرف اسکا مھلع سن کر اس طرح داد دی کہ ” میر صاحب نے مکمل مرثیہ کہنے کی کیوں زحمت کی مصرع تو خود ہی ایک مکمل مرثیہ ہے”

    خورشید چھپا گرد اڑی زلزلہ آیا
    اک ابر سیاہ دشت پر آشوب میں چھایا
    پھیلی تھی جہاں دھوپ وہاں ہو گیا سایہ
    بجلی کو سیاہی میں چمکتا ہوا پایا
    جو حشر کے آثار ہیں سارے نظر آۓ
    گرتے ہوۓ مقتل میں ستارے نظر آۓ

    انیس کے بیٹے میر نفیس کے نواسے میر عارف کی ایک تحریری یاداشت سے پتہ چلتا ہے کہ اٹھارہ سو ستاون کے بعد انیس نے محلہ سبزی منڈی چوک لکھنؤ کے عقب میں واقع رہائش گاہ میںایک سو ستانوے بند یعنی ایک ہزار ایک سو بیاسی مصرعوں کا یہ مرثیہ ” جب قطع کی مسافت شب آفتاب نے” ایک ہی رات میں تحریر کیا اور گھر کے عشرے میں پڑھا جو انیس کے شاہکار مراثی میں سے ایک ہے۔

    انیس کی مرثیہ نگاری کے معجزات میں سے ایک بغیر نقطوں کے مرثیے بھی ہیں۔ان طویل مراثی میں کہیں بھی ایک نقطہ نہیں اور سی مناسبت سے انہیں بے نقط کے مرثیے کہا جاتا ہے۔

    انیس شاید آنے والے حالات و واقعات سے بھی با خبر اور آگاہ رہتے تھے اور شاید اسی لیۓ 23 جولائ 1871 کو انہوں نے خاندان کے لیۓ ایک وسیع زمین گھر کے قریب ہی اسوقت تدفین کی خاطر 100 روپے میں خرید لی تھی۔ 1874 میں 24 رمضان کو انیس بیمار ہوۓ اور ابتدا میں ہونے والا بخار مرض الموت بن گیا اور یوں 01 دسمبر 1874 کو بوقت مغرب یہ آفتاب شاعری غروب ہو گیا۔

    غفران مآب کی امام بارگاہ میں سید بندے علی نے نماز جنازہ پڑھائی اور سبزی منڈی چوک میں اپنے ہی گھر کے باغ میں سپرد خاک کیا گیا۔ زندگی کے آخری ایام میں ایک رباعی یوں کہی۔

    وہ موج حوادث کا تھپیڑا نہ رہا
    کشتی وہ ہوئ غرق وہ بیڑا نہ رہا
    سارے جھگڑے تھے زندگی کے انیس
    جب ہم نہ رہے تو کچھ بکھیڑا نہ رہا

    رواں صدی کے عظیم مرثیہ نگار شاعر جوش ملیح آبادی نے خداۓ سخن میر انیس کو یاد کرتے ہوۓ کیا خوب کہا ہے۔

    اے دیار لفظ و معنی کےرئیس ابن رئیس
    اے امین کربلا باطل فگار و حق نویس
    ناظم کرسی نشین و شاعر یزداں جلیس
    عظمت آل محمد کے مورخ اے انیس
    تیری ہر موج نفس روح الامیں کی جان ہے

    http://www.Abna.ir

  4. ایک اور مضمون جو رضوان احمد نے پٹنہ سے لکھا تھا اور وائس آف امریکہ پر چھپا تھا ۔۔اس کو پڑھنے کے بعد بہت کچھ جاننے کو ملے گا ۔۔

    “لکھنئو میں رثائی ادب اور میر انیس کا فن”

    مرثیہ کا لفظ رثا سے مشتق ہے اور اس کے معنی کسی عزیز شخصیت کے دنیا سے گزر جانے پر اپنے رنج و ملال کا اظہار کرنا ہے۔ لیکن اردو میں مرثیے کی شناخت شہدائے کربلا کے علائم و مصائب اور ان کی مظلومیت کے خونچکاں واقعات کے بیان سے ہے۔

    مرثیے کو اودھ کے شعرا نے اتنے عروج پر پہنچایا کہ ناقدین ادب اسے ایک صنف ماننے پر مجبور ہو گئے اور صرف یہی نہیں اسے اردو ادب کی اہم ترین صنف مانا گیا کیوں کہ شعرائے اودھ نے اس صنف میں اتنا مودا فراہم کر دیا تھا جو اردو ادب میں اپنی مثال آپ ہے۔

    مرثیے کی پرورش عزا داری کی آغوش میں ہوئی اور اس کے ارتقا کے لیے اودھ کا ماحول بہت ساز گار ثابت ہوا کیوں کہ اودھ کے نوابین اہل تشعی تھے، جنہوں نے مرثیہ نگاروں کی سر پرستی کی۔

    مرثیہ میر انیس سے قبل بھی لکھا جاتا تھا، خود ان کے والد میر خلیق بہت عمدہ مرثیہ گو تھے۔ اس کے علاوہ سودا نے بھی کئی اعلیٰ ترین مرثیے لکھے ہیں، لیکن اس فن کو میر انیس اور مرزا دیبر نے جن بلندیوں پر پہنچا دیا، اس کی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔ میر انیس خود کہتے ہیں:

    سبک ہو چلی تھی ترازوئے شعر
    مگر میں نے پلہ گراں کر دیا

    میرانیس کو مرثیے کا فن وراثت میں ملا تھا اور ان کے دوسرے دو بھائی میر انس اور میر مونس بھی مرثیہ گو تھے۔ انیس کے بعد ان کی اولاد میں بھی یہ فن پھلتا پھولتا رہا اور ان کے صاحب زادے میر نفیس اور پھر ان کے صاحبزادے، پوتے اور پر پوتے سب مرثیہ گوئی میں اپنے اپنے وقت میں استاد مانے جاتے تھے۔ ہندوستانی مسلمانوں کے آخری دور تمدن کا یہ بھی ایک زمانہ ہے جو معجزہ سے کم نہیں کہ ایک ہی نسل سات پشتوں تک مسلسل شعر و شاعری کے اعلیٰ سے اعلیٰ معیار تک قائم رہیں۔ غالباً دنیا کے کسی تمدن میں اس کی دوسری مثا ل نہیں مل سکتی۔ اسی لیے میر انیس فخر سے کہتے ہیں:

    عمر گزری ہے اسی دشت کی سیاحی میں
    پانچویں پشت ہے شبیر کی مداحی میں

    پروفیسر مسعود حسین رضوی ادیب نے لکھنئو کے رثائی ادب پر بہت کام کیا اور اس موضوع پر بلند پایہ کتابیں تصنیف کی۔ انہوں نے اپنے رسالے” ادب“لکھنئو بابت مئی 1931ء میں میر انیس کے عنوان سے ایک نوٹ لکھتے ہوئے میر انیس کا وہ مرثیہ شائع کیا تھا جو اس سے قبل کہیں شائع نہیں ہو ا تھا۔ انہوں نے اپنے نوٹ میں لکھا تھا :

    ” خدائے سخن میر انیس مخفور نے غدر کے بعد اجڑے ہوئے لکھنئو کی تعریف میں سولہ بند کہہ کر کسی مرثیے میں شامل کر دئے تھے یہ بند ایک دو ورق پر خود حضرت مصنف کے ہاتھ کے لکھے ہوئے مرحوم کے پر پوتے جناب محمد حسن صاحب فائز کے پاس موجود ہیں۔ انہیں میں سے نویں اور دسویں بند کا عکس ذیل میں دیا جاتا ہے۔ “

    ”جب لشکر خدا کا علم سر نگوں ہوا “

    ہر دل ہے عندلیبِ گلستانِ لکھنئو
    رضواں بھی ہے ارم میں ثنا خوانِ لکھنئو
    گلزار مومناں ہے زہے شانِ لکھنئو
    نعرے علی علی کے ہیں قربانِ لکھنئو
    کیوں سر خرو نہ ہوں کہ چمن سبز وار ہے
    دیکھوں کہ اس خزاں پر بھی ایسی بہار ہے
    مانی بھی اس معرکہٴ ماتم میں دنگ ہے
    گلشن کو صدقہ کیجے یہ مجلس کا رنگ ہے
    نوحوں میں ان کے نالہٴ بلبل کا ڈھنگ ہے
    ماتم کے ولولے میں بقا کی امنگ ہے
    دس روز ماتم شہِ دیں میں گزرتے ہیں
    جیتے رہیں یہ لوگ کہ رونے پہ مرتے ہیں

    میر انیس کے مرثیے کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس میں ہندوستانی تہذیب کے اعلیٰ عناصر نظر آتے ہیں۔ اس میں ہندوستانی ثقافت کی چلتی پھرتی تصویریں ملتی ہیں اور پھر کربلا کے وہ مناظر اودھ کے مناظر میں مدغم ہو جاتے ہیں:

    زینب کی دعا ہے کہ اے رب ذوالجلال
    بچ جائے اس فساد سے خیر النسا کا لال
    بانو ئے نیک نام کی کھیتی ہری رہے
    صندل سے مانگ بچوں سے گودی بھری رہے
    ظاہر ہے کہ ان اشعار میں جو باتیں کہی گئی ہیں ان کا تعلق عرب کی خواتین سے نہیں ہے،مانگ میں صندل وغیرہ جیسی اصطلاحات کا تعلق ہندوستانی خاتون سے ہے۔ لیکن انیس کی خصوصیت یہی ہے اور یہی ان کا کمال بھی ہے کہ وہ جن شخصیات کو پیش کرتے ہیں انہیں عرب کے صحرا سے نکال کر اودھ کے معاشرے میں پیوست کر دیتے ہیں۔

    انیس کے زمانے میں شعر گوئی کے دو انداز عام تھے۔ ایک انداز تو وہی قدیمی تھا جس کی روش سے میر تقی میر کو ”خدائے سخن“ تسلیم کیا گیا تھا، لیکن اس انداز کو دہلوی شعرا سے منسوب کیا جاتا تھا۔یعنی تغزل میں داخلی افکار کی پیشکش جسے عرف عام میں فصاحت کہا جاتا ہے۔ لیکن دوسرا انداز وہ تھا جسے لکھنئو میں ناسخ اور ان کے شاگردوں اور پیرو کار وں نے شہرت کے بام عروج پر پہنچایا تھا اور اس انداز میں الفاظ کی شعبدہ بازی اور صناعی کو زیادہ دخل حاصل تھا۔ انیس کے فن کو پوری طرح سمجھنے کے لیے یہ جاننا بے حد ضروری ہے کہ انیس کی شعری شخصیت اس دکھاوے کا رد عمل ہے جس شاعری کا اس زمانے میں لکھنئو میں دور دورہ تھا۔ انیس کا رویہ اس سے بالکل مختلف ہے۔ انیس صرف دعویٰ نہیں کرتے بلکہ اس پر عمل بھی کرتے ہیں۔ اب انیس کادعویٰ دیکھیئے:

    ایک قطرے کو جو دوں بسط تو قلزم کر دوں
    بحر مواج فصاحت کا تلا طم کر دوں

    یا پھر ان کا یہ دعویٰ

    یہ فصاحت یہ بلاغت یہ سلاست یہ کمال
    معجزہ گر نہ اسے کہیئے تو ہے سحر جمال

    ایک اور بند میں کہتے ہیں

    ہے کجی عیب مگر حسن ہے ابرو کے لیے
    تیرگی بد ہے مگر نیک ہے گیسو کے لیے
    سرمہ زیبا ہے فقط نرگسِ جادو کے لیے
    زیب ہے خالِ سیہ چہرہٴ گل رو کے لیے
    داند آں را کہ فصاحت بہ کلامے دارد
    ہر سخن موقع و ہر نقطہ مقامے دارد

    اور انیس کے کلام کو اسی کسوٹی پر پرکھا جاتا ہے ان کے مراثی اس کسوٹی پر کھرے اترتے ہیں۔ انہوں نے جو جدت، سلاست، جذبات نگاری اور محاکات پیش کیے ہیں وہ صرف میر انیس کا حصہ ہیں۔ اسی لیے انیس کے مراثی اردو ادب کا گراں مایہ حصہ ہیں:

    اے خوشا حُسن رخِ یوسف کنعان حسن
    راحتِ روح حسین ابن علی جان حسن
    جسم میں زورِ علی طبع میں احسان حسن
    ہمہ تن خلق حسُن، حُسن حسن شان حسن

    تن پر کرتی تھی نزاکت سے گرانی پوشاک
    کیا بھلی لگتی تھی بچپن میں شہانی پوشاک
    اور جب رزم کا ذکر کرتے ہیں تو یوں گویا ہو تے ہیں:

    کٹ گئی تیغ تلے جب صفِ دشمن آئی
    یک بیک فصل فراقِ سرو گردن آئی
    بگڑی اس طرح لڑائی کہ نہ کچھ بن آئی
    تیغ کیا آئی کہ اڑتی ہوئی ناگن آئی
    غل تھا بھاگو کہ یہ ہنگام ٹھرننے کا نہیں
    زہر جو اس کا چڑھے گا تو اترنے کا نہیں

    اور پھر انیس اپنے انفرادی اسلوب کا سکہ یوں چلاتے ہیں:

    یک بیک طبل بجا، فوج میں گرجے بادل
    کوہ تھرائے، زمین ہل گئی، گونجا جنگل
    پھول ڈھالوں کہ چمکنے لگیں تلواروں کے پھل
    مرنے والوں کو نظر آنے لگی شکل اجل
    واں کے چاؤش بڑھانے لگے دل لشکر کا
    فوج اسلام میں نعرہ ہوا یا حیدر کا

    انیس کو مرثیہ میں جو امتیاز حاصل ہے۔ اس کے بارے میں تمام ناقدین ادب اس بات پر متفق ہیں کہ وہ اپنے طرز کے موجد بھی ہیں اور خاتم بھی۔ ا س لیے انہوں نے جو دعوے کیے ہیں وہ کسی لحاظ سے غلط نہیں ہیں۔ وہ اس بات سے بخوبی آشنا تھے کہ کہاں پر کس لفظ کا استعمال کرنا ہے اور کون سا واقعہ بیان کرنا ہے:

    بزم کا رنگ جدا رزم کا میداں ہے جدا
    یہ چمن اور ہے زخموں کا گلستاں ہے جدا
    فہم کامل ہو تو ہر نامے کا عنواں ہے جدا
    مختصر پڑھ کہ رلا دینے کا ساماں ہے جدا
    دبدبہ بھی ہو مصائب بھی ہوں توصیف بھی ہو
    دل بھی محظوظ ہوں رقت بھی ہوں تعریف بھی ہو

    انیس نے جس انداز اور اسلوب کی بنیاد ڈالی تھی ان کے بعد آنے والے شعرا اسی کی پیروی کرتے رہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ لکھنئو کی مجالس میں آج بھی سب سے زیادہ انیس کے مراثی ہی پڑھے جاتے ہیں اور امام بارگاہوں میں انہیں کی باز گشت سنائی دیتی ہے۔

    بقول مجاز:

    ہم پر ہے ختم شام غریبان لکھنئو

  5. میر انیس کی چند خوبصورت رباعیاں آپ سب کی بارگاہ فکر میں

    پہنچا جو کمال کو وطن سے نکلا
    قطرہ جو گہر بنا عدن سے نکلا
    تکمیلِ کمال کی غریبی ہے دلیل
    پختہ جو ثمر ہوا چمن سے نکلا

    وہ موجِ حوادث کا تھپیڑا نہ رہا
    کشتی وہ ہوئی غرق، وہ بیڑا نہ رہا
    سارے جھگڑے تھے زندگی کے انیس
    جب ہم نہ رہے تو کچھ بکھیڑا نہ رہا

    عزّت رہے یارو آشنا کے آگے
    محجوب نہ ہوں شاہ و گدا کے آگے
    یہ پاؤں چلیں تو راہِ مولا میں چلیں
    یہ ہاتھ جب اٹھیں تو خدا کے آگے

    کیوں زر کی ہوَس میں دربدر پھرتا ہے
    جانا ہے تجھے کہاں؟ کدھر پھرتا ہے؟
    اللہ رے پیری میں ہوَس دنیا کی
    تھک جاتے ہیں جب پاؤں تو سر پھرتا ہے

    کیا کیا دنیا سے صاحبِ مال گئے
    دولت نہ گئی ساتھ، نہ اطفال گئے
    پہنچا کے لحد تلک پھر آئے سب لوگ
    ہمراہ اگر گئے تو اعمال گئے

    سینے میں یہ دم شمعِ سحر گاہی ہے
    جو ہے اس کارواں میں وہ راہی ہے
    پیچھے کبھی قافلہ سے رہتا نہ انیس
    اے عمرِ دراز تیری کوتاہی ہے

    گوہر کو صَدَف میں آبرو دیتا ہے
    بندے کو بغیر جستجو دیتا ہے
    انسان کو رزق، گُل کو بُو، سنگ کو لعل
    جو کچھ دیتا ہے جس کو، تُو دیتا ہے

  6. ماشا اللہ ظفر جعفری صاحب نے ایک عظیم ترین شاعر پر اتنا معلوماتی بلاگ شروع کیا۔ یقینی طور پر اسکی جتنی پذیرائی ہوگی وہ کم ہے ۔
    انیس ہی کا یہ شعر ہے ( اگر نہیں ہے تو کوئی میری تصحیح کردے )
    لگا رہا ہوں مضامینِ نو کے پھر انبار
    خبر کرو مرے خرمن کے خوشہ چینوں کو
    ۔۔۔۔
    ظفر جعفری صاحب کو اس بلاگ کے ذریعہ ایک مثبت اور تعمیری کام کرنے پر دلی مبارکباد
    فقط:
    منظور قاضی از جرمنی

  7. مکرمی ظفر صاحب نے انتہائی معلوماتی بلاگ شروع کیا ہے۔ حضرت میر انیس کے بارے میں ہم کم کاست کیا کہیں کہ جنہیں خدائے سُخن کہا گیا ہو۔ آپ سب کے مضامین اور تبصروں سے سیر حاصل مستفید ہونے کا موقع ملا۔۔۔۔شکریہ

  8. انیس کے عظیم مراثی میں سے ایک مرثیے کے چند بند

    یا رب چمنِ نظم کو گلزارِ ارم کر – اس مرثیے میں کُل 221 بند گویا 663 اشعار ہیں

    اترا یہ سخن کہہ کے وہ کونین کا والی
    خاتم سے نگیں گر گیا، زیں ہو گیا خالی
    اس دکھ میں نہ یاور تھے، نہ مولا کے موالی
    خود ٹیک کے تلوار کو سنبھلے شہِ عالی

    کپڑے تنِ پُر نور کے سب خوں میں بھرے تھے
    اک ہاتھ کو راہوار کی گردن پہ دھرے تھے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    منہ یال پہ رکھ رکھ کے یہ فرماتے تھے ہر بار
    جا ڈیوڑھی پہ اے صاحبِ معراج کے راہوار
    اب ذبح کریں گے ہمیں اک دم میں ستمگار
    زینب سے یہ کہنا کہ سکینہ سے خبردار

    رہنا وہیں جب تک مرا سر تن سے جدا ہو
    لے جائیو بانو کو جدھر حکمِ خدا ہو
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    یہ کہہ کے جو سرکا اسداللہ کا جایا
    اک تیر جبیں پر بنِ اشعث نے لگایا
    فریاد نے زہرا کی دو عالم کو ہلایا
    پیکانِ سہ پہلو عقبِ سر نکل آیا

    تڑپے نہ، زہے صبر امامِ دو جہاں کا
    سوفار نے بوسہ لیا سجدے کے نشاں کا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    حضرت نے جبیں سے ابھی کھینچا نہ تھا وہ تیر
    جو سر پہ لگی تیغِ بنِ مالکِ بے پیر
    ابرو تک اتر کر جو اٹھی ظلم کی شمشیر
    سر تھام کے بس بیٹھ گئے خاک پہ شبّیر

    چلّائے ملک دیکھ کے خوں سبطِ نبی کا
    تھا حال یہی مسجدِ کوفہ میں علی کا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    بیٹھے جو سوئے قبلہ دو زانو شہِ بے پر
    جھکتے تھے کبھی غش میں اٹھاتے تھے کبھی سر
    تھے ذکرِ خدا میں کہ لگا تیر دہن پر

    یاقوت بنے ڈوب کے خوں میں لبِ اطہر

    بہہ آیا لہو تا بہ زنخدانِ مبارک
    ٹھنڈے ہوئے دو گوہرِ دندانِ مبارک
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نیزے کا بنِ وہب نے پہلو پہ کیا وار
    کاندھے پہ چلی ساتھ زرارہ کی بھی تلوار
    ناوک بنِ کامل کا کا کلیجے کے ہوا پار
    بازو میں در آیا تبرِ خولیِ خونخوار

    تلوار سے وقفہ نہ ملا چند نَفَس کا
    دم رک گیا نیزہ جو لگا ابنِ انَس کا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تھرّا کے جکھے سجدۂ حق میں شہِ ابرار
    شورِ دہلِ فتح ہوا فوج میں اک بار
    خوش ہو کے پکارا پسرِ سعد جفا کار
    اے خولی و شیث و بنِ ذی الجوشنِ جرّار

    آخر ہے بس اب کام امامِ ازلی کا
    سر کاٹ لو سب مل کے حسین ابنِ علی کا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    لکھتا ہے یہ راوی کہ بپا ہو گیا محشر
    بارہ ستم ایجاد بڑھے کھینچ کے خنجر
    اک سیّدہ نکلی درِ خیمہ سے کھلے سر
    برقع تھا، نہ مقنع تھا، نہ موزے تھے نہ چادر

    چلّائے لعیں خوف سے ہاتھ آنکھوں پہ دھر کے
    لو فاطمہ آتی ہے بچانے کو پسر کے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ہلتا تھا فلک، ہاتھوں سے جب پیٹتی تھی سر
    بجلی کی طرح کوندتے تھے کانوں کے گوہر
    فرماتی تھیں، فِضّہ جو اڑھا دیتی تھی مِعجَر
    فریادی ہوں، فریادی کو زیبا نہیں چادر

    سر ننگے یونہی جاؤں میں روضے پہ نبی کے
    پردہ تو گیا ساتھ حسین ابنِ علی کے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اُس بھیڑ میں آ کر وہ ضعیفہ یہ پکاری
    اے سبطِ نبی، ابنِ علی، عاشقِ باری
    گھوڑا تو ہے کوتل، کدھر اتری ہے سواری
    بھیّا، بہن آئی ہے زیارت کو تمھاری

    مر جاؤں گی حضرت کو جو پانے کی نہیں میں
    بے آپ کے دیکھے ہوئے جانے کی نہیں میں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اُس وقت شہِ دیں نے سنی زاریِ خواہر
    جس وقت کہ تھا حلقِ مبارک تہہِ خنجر
    فرمایا اشارے سے کہ اے شمرِ ستم گر
    زینب نکل آئی ہے، ٹھہر جا ابھی دم بھر

    آخر تو سفر ہوتا ہے اس دارِ محن سے
    دو باتیں تو کر لینے دے بھائی کو بہن سے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    منہ پھیر لیا شمر نے خنجر کو ہٹا کے
    دی شہ نے یہ زینب کو صدا اشک بہا کے
    تڑپاتی ہو بھائی کو بہن بلوے میں آ کے
    دیکھو گی کِسے، ہم تو ہیں پنجے میں قضا کے

    اٹھ سکتے نہیں جسم پہ تلواریں پڑی ہیں
    گھبراؤ نہ، امّاں مرے پہلو میں کھڑی ہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    جاؤ صفِ ماتم پہ کرو گریہ و زاری
    گھر سے نکل آئے نہ سکینہ مری پیاری
    فردوس سے آ پہنچی ہے نانا کی سواری
    بس اب نہ سنو گی بہن آواز ہماری

    رونا ہے تو رو لیجو مرے لاشے پہ آ کے
    ہٹ جاؤ کہ سر کٹتا ہے سجدے میں خدا کے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    دوڑی یہ صدا سن کے یداللہ کی جائی
    چلّائی کہ دیدار تو میں دیکھ لوں بھائی
    پر ہائے، بہن بھائی تلک آنے نہ پائی
    یاں ہو گئی سیّد کے تن و سر میں جدائی

    قاتل کو نہ گردن کو نہ شمشیر کو دیکھا
    پہنچیں تو سناں پر سرِ شبّیر کو دیکھا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    سر دیکھ کے بھائی کا وہ بے کس یہ پکاری
    دکھ پائی بہن آپ کی مظلومی کے واری
    خنجر سے یہ گردن کی رگیں کٹ گئیں ساری
    تم مر گئے پوچھے گا خبر کون ہماری

    آفت میں پھنسی آل رسولِ عَرَبی کی
    اب جائیں کہاں بیٹیاں زہرا و علی کی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ہے ہے، پسرِ صاحبِ معراج حُسینا
    پردیس میں بیووں کا لٹا راج حُسینا
    گویا کہ علی قتل ہوئے آج حُسینا
    ہے ہے، کفن و گور کے محتاج حُسینا

    پرسا بھی ترا دینے کو آتا نہیں کوئی
    لاشا بھی زمیں پر سے اٹھاتا نہیں کوئی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    قربان بہن، اے مرے سرور، مرے سیّد
    مذبوحِ قفا کشتۂ خنجر، مرے سیّد
    اے فاقہ کش و بیکس و بے پر، مرے سیّد
    پنجے میں ہے قاتل کے ترا سر، مرے سیّد

    دیتے ہو صدا کچھ، نہ بلاتے ہو بہن کو
    کس یاس سے تکتے چلے جاتے ہو بہن کو
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    بھیّا، مرا کوئی نہیں، تم خوب ہو آگاہ
    احمد ہیں، نہ زہرا، نہ حَسن ہیں نہ یداللہ
    ڈھارس تھی بڑی آپ کی اے سیّدِ ذی جاہ
    چھوڑا مجھے جنگل میں یہ کیا قہر کیا، آہ

    چلتے ہوئے کچھ مجھ سے نہ فرما گئے بھائی
    بھینا کو نجف تک بھی نہ پہنچا گئے بھائی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اے میرے شہید اے مرے ماں جائے برادر
    کس سے ترا لاشہ بہن اٹھوائے برادر
    کس طرح مرے دل کو قرار آئے برادر
    پانی بھی نہ قاتل نے دیا ہائے برادر

    انساں پہ ستم یہ کبھی انساں نہیں کرتا
    حیواں کو بھی پیاسا کوئی بے جاں نہیں کرتا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    خاموش انیس اب کہ ہے دل سینے میں بے چین
    لکھّے نہیں جاتے جو زینب نے کیے بین
    اب حق سے دعا مانگ کہ اے خالقِ کونین
    حاسد ہیں بہت، دل کو عطا کر مرے تو چین

    ناحق ہے عداوت انھیں اس ہیچ مداں سے
    بے تیغ کٹے جاتے ہیں شمشیرِ زباں سے

  9. ڈاکٹر نگہت صاحبہ نے انیس کے حوالے سے جو کچھ تحریر کیا ہے وہ اس لیئے قابل مبارکباد ہے کہ انکے ادب سے تو تعلق ہے لیکن مرثیے یا انیس سے براہ راست کوئی تعلق اس سے قبل نہیں رہا لیکن اب جو ”انیس شناسی” کا یہ عمل شروع ہوا ہے تو بلاشبہ وہ خود بھی دیکھیں گی کہ کیسا بڑا اور آفاقی شاعر کیسے لوگوں نے ”مسلک” کی سولی پر چڑھا دیا ہے۔ کاش باقی احباب بھی انیس کے بارے میں ایسے ہی تندہی اور خوشی سے لکھیں جیسے بیت بازی میں لکھتے ہیں۔ انیس عالمی ادب کا تاج ہے اور اردو ادب میں واحد قلم کار جسکے ”خدائے سخن” ہونے پر کوئی تنازعہ نہیں۔

  10. تیسری قسط

    صفدر ہمانی صاحب اور ڈاکٹر صاحبہ کی تحریر پڑھکر میرا احساسِ لا علمی اور بھی بڑھ گیا ۔ میری خواہش ہے مصباح صاحب، قاضی صاحب اور دیگر احباب اس بلاگ میں چار چاند لگائیں۔ غیر رسمی طور پر انیس کو کہیں کہیں خدائے سخن گیا کہا ہے اور چاہے فردوسی ہوں یا ہومر یا شیکسپیر یا غالب نقاد نے میر انیس کو بلند و برتر مقام دیا ہے جسکا ذکر ہم سیاق و سباق کے ساتھ آگے چل کر کریں گے۔ لیکن اردو میں خدائے کا خطاب میر تقی میر کیلئے وقف ہے اور وہ سو فی فیصد اسکے مستحق ہیں ۔عزیم شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ وہ اردو کے مجدّدِ اعطم اور میر انیس کے ایک پسندیدہ شاعر ہیں۔ میر انیس نے فردوسی کو خدائے سخن کہا ہے۔

    اساتذہ کے تاثرات

    حالی
    ٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰ ٰٰٰٰٰالفظ کو خوش سلیقگی اور شائستگی سے استعمال کرنے کو اگر معیار کمال قرار دیا جائے تو بھی میر انیس کو اردو شعرا میں سب سے برتر ماننا پڑیگا۔ میر انیس کے ہر نقطہ اور ہر محاوہ کے آگے ہر اہلِ زبان کو سر جھکا نا پڑتا ہے۔ اگر انیس چوتھی صدی ہجری میں ایران میں پیدا ہوتے اور اسی سوسائٹی میں پروان چڑھتے جس میں فردوسی پلا بڑھا تھا وہ ہرگز فردوسی سے پیچھے نہ رہتے۔ رباعی

    اردو گو چار سو راج تیرا ہے شہروں میں کو بکو رواج تیرا ہے
    پر جب تک انیس کا سخن ہے باقی تو لکھنؤ کی ہے، لکھنؤ تیرا ہے

    دلی کی زبان کا سہارا تھا انیس اور لکھنؤ کی آنکھ کا تارا تھا انیس
    دلی جڑ تھی تو لکھنؤ اس کی بہار دونوں کو ہے دعویٰٰٰ ہمارا تھا انیسٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰ ٰٰٰٰٰ

  11. ٰٰٰٰٰ ٰٰٰٰٰاردو گو چار سو راج تیرا ہے
    شہروں میں کو بکو رواج تیرا ہے
    پر جب تک انیس کا سخن ہے باقی
    تو لکھنؤ کی ہے، لکھنؤ تیرا ہے

    دلی کی زبان کا سہارا تھا انیس
    اور لکھنؤ کی آنکھ کا تارا تھا انیس
    دلی جڑ تھی تو لکھنؤ اس کی بہار
    دونوں کو ہے دعویٰٰٰ ہمارا تھا انیسٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰ ٰٰٰٰٰ

    الطاف حسین حالی

  12. اساتذہ کے تاثرات

    مرزا غالب

    اردو زبان نے انیس اور دبیر سے مرثیہ گو پیدا نہیں کئے۔ ایسے مرثیہ گو نہ ہوئے ہیں نہ پیدا ہونگے۔ انیس کا مرتبہ نہایت بلند ہے (ٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰیاد گارِ غالب۔واقعاتِ انیسٰٰٰٰٰٰٰٰ)۔ میر انیس کے مقابلہ میں کسی اور کا مرثیہ کہنا میر انیس نہیں خود مرثیہ کا منہ چڑھانا ہے۔ آج لکھنؤ اور دلی میں میر انیس کی مرثیہ گوئ کو معجزہء کلام مانا جاتا ہے ٰٰٰٰٰ(حیاتِ انیس ۔ امجد اشہری) ۔

    غالب نے لکھنؤ کے ایک مجتحد عباس صاحب کے کہنے پر ایک مرثیہ کہنا شروع کیا۔ لیکن تین بند کہنے کے بعد یہ کہکر قلم رکھدیا کہ مرثیہ کہنا میرے بس کی بات نہیں۔ غالب کے کلام میں انیس کی تشبیہات، تلمیحات اور استعارے موجود ہیں۔ یہ عظمتِ غالب کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ غالب میں استفادہ کرنے کی صلاحیت عالم کی طرح بدرجہ اتم موجود تھی۔ میر انیس کے یہاں دوسرے شعراء کی قدر دانی غیر معمولی حد تک موجود تھی جسکی وضاحت ہم آگے چل کر کریں گے۔ فی الحال اتنا کہیں گے کہ میر انیس نے غالب کو یگانہء روگار کہا ہے۔ دونوں ایک دوسرے کے کلام سے خوب واقف تھے اور ایک دوسرے کے دلدادہ تھے۔ میر انیس عمر میں غالب سے پانچ برس چھوٹے تھے اور انکا انتقال غالب سے پانچ سال بعد ہوا ۔ غالب کے انتقال پر میر انیس کی ایک رباعی

    گلزارِ جہاں سے باغِ جنّت میں گئے
    مرحوم ہوئے جوارِ رحمت میں گئے
    مدّاحِ علی کا مقام اعلیٰٰٰٰ ہے
    غالب اسد اُللہ کی خدمت میں گئے

  13. ظفر جعفری صاحب نے یہ خواہش ظاہر کی کہ :

    ” میری خواہش ہے مصباح صاحب، قاضی صاحب اور دیگر احباب اس بلاگ میں چار چاند لگائیں۔ ‘”

    میرے خیال میں ظفر جعفری صاحب نے انیس پر یہ نہیایت ہی تحقیقی بلاگ لکھکر خود اپنی آخرت کا سامان تیا ر کرلیا ۔ جس کےلیے وہ سب کی مبارکباد کے مستحق ہیں ( اللہ انہیں ایسے ہی مثبت اور تعمیری کام کرنے کی توفیق اور سعادت عطا فرما تا رہے ۔ آمین )

    انیس سورج کی طرح ہے اس کے بلاگ کو ” چار چاند ” لگا نے کے لیے اس کی اشعار اور خاص طور پر اس کے بے نقطہ اشعار کافی ہیں ۔
    فقط:
    انیس کی شاعری کا معتقد
    منظور قاضی از جرمنی

  14. غزل

    اشارے کیا نگہ ناز دلربا کے چلے
    جب انکے تیر چلے نیمچے قضا کے چلے
    پکار کہتی تھی حسرت سے لاش عاشق کی
    صنم کہاں ہمیں تم خاک میں ملا کے چلے
    کسی کا دل نہ کیا ہم نے پائمال کبھی
    چلے جو راہ تو چیونٹی کو بھی بچا کے چلے
    ملا جنہیں اُنہیں افتادگی سے اوج ملا
    اُنہیں نے کھائ ہے ٹھوکر جو سر اُٹھا کے چلے
    مثالِ ماہئ بے آب موج تڑپا کی
    حباب پھوٹ کے روئے جو وہ نہا کے چلے
    تمام عمر جو کی سب نے بے رخی ہم سے
    کفن میں ہم پھی عزیزوں سے منہ چھپا کے چلے
    انیس دم کا بھروسہ نہیں ٹھہر جاؤ
    چراغ لے کے کہاں سامنے ہوا کے چلے

  15. اساتذہ کے تاثرات

    ڈاکٹر گراھم بیلی

    Anis employed an enormous number of words but preferred a simple, easy and flowing style. His family is famous for the use of pure and idiomatic Urdu. He had a wonderful power of description. This is seen best when he depicts human feelings, especially pathos and bravery or scenes of nature and fighting. He writes as if he had been present himself on the occasion which he describes and as if the people had spoken the very words which he has put down” (His tory of Urdu Literature (Page 60) by Dr. Graham Baily

    انیس اور شیکسپئر اور شیکسپئر اور برنارڈ شاء کے کافی موازنے کئے گئے ہیں۔ لیکن آج تک انیس اور برنارڈ شاء کا کوئ موازنہ نہیں ہوا۔ میرا اتنا مطالعہ نہیں ہے کہ میں Qualified رائے دے سکوں لیکن اتنا ضرور کہونگا کہ مجھے انیس اور شیکسپئر اور شیکسپئر اور برنارڈ شاء سے زیادہ مماثلت انیس اور برنارڈ شاء میں نظر آتی ہے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ شیکسپئر کے زمانہ میں وہ سہولتیں مہیا نہیں تھیں جو چار سو سال بعد برنارڈ شاء کے زمانہ میں عام تھیں اسلئے شیکسپئر کے ہاں منظر کشی اُس تفصیل کے ساتھ نظر نہیں آتی جو تفصیل برنارڈ شاء کے ہاں موجود ہے۔ اس کے برعکس انیس کی منظر کشی برنارڈ شاء سے بڑھ کر ہے۔ تینوں کے ہاں کردار خود بولتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ مصنف بولتے ہوئے نظر نہیں آتے۔ تلمیذ فاطمہ صاحبہ کا میدان کیونکہ لسانیات، اردو اور انگریزی ادب ہے اسلئے یہ ہماری خوش قسمتی ہوگی کہ وہ اس سلسلہ میں خامہ اُٹھائیں۔ تلمیذ فاطمہ صاحبہ اور امین ترمذی صاحب نے محرم میں مرثیہ اور میر انیس پر ایک دلچست معلوماتی اور علمی پروگرام کیا تھا۔ چنانچہ میں چاہونگا کہ ترمذی صاحب سے پھی استفادہ کیا جائے۔Correlations اور موازنے تحقیق کے ستون ہیں۔ اور کچھ شعراء یا مصنفین میں اگر ماثلت یا فرق نظر آتا ہے تو اُس پر تبصرہ ضرور ہونا چاہئے۔ اشعار تو کتابوں، رسائل اور انٹرنیٹ پر جگہ جگہ موجود ہیں۔ اگر کسی بھی شاعر یا ادیب کی بات انیس کے Context میں کی جاسکتی ہے تو اس بلاگ میں ضرور کی جائے۔ بقول غالب

    قطرہ میں دجلہ دکھائ نہ دے اور جزو میں کُل
    کھیل لڑکوں کا ہوا دیدہء بینا نہ ہوا

    بقول فیض احمد فیض اردو کو سب سے بڑی دین غالب کا دیدہء بینا ہے۔

    شیخ ناسخ
    ٰٰٰٰ ٰٰٰٰایک دن آئیگا کہ انیس کی زبان اور شاعری کی عالمگیر شہرت ہوگی۔ ٰٰٰٰ ٰٰٰٰ ناسخ انیس کے استاد تھے۔ اور انیس کو انیس تخلص ناسخ نے دیا تھا۔اس سے پہلے انیس کا تخلص حزیں تھا۔

    مرزا دبیر
    تازہ مضمون نظم می فرمود ہر بحر شعر
    چشمئہ چشمم شودہم چشمِ کوثر بے انیس
    آسماں بے ماہِ کامل سدرہ بے رح الامین
    طور سینا بے کلیم اُللہ ممبر بے انیس

    یہ رباعی دبیر نے انیس کے انتقال پر رو رو کر ممبر پر پڑھی تھی۔ انیس کے انتقال سے کچھ روز قبل دبیر انکی جب عیادت کیلئے گئے اور دبیر نے پوچھا

    کہئے حضور مزاجِ معلیٰٰٰٰ بخیر ہے

    تو انیس نے جواب دیا

    ساغر تو بھر چُکا ہے، چھلکنے کی دیر ہے۔

    آتش
    ٰٰ ٰٰ کون بیوقوف کہتا ہے کہ تم محض مرثیہ گو ہو۔ واللہ باللہ تم شاعر گر ہو اور شاعری کا مقدس تاج تمہارے سر کے لئے موزوں بنایا گیا ہے۔خدا مبارک کرے بھئ اس میدان میں کوئ تمہارا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ انیس کے مرثیہ پر سیکزڑوں غزلوں کے دیوان صدقے کئے جا سکتے ہیں۔ٰٰٰ ٰٰٰٰ

    محمد حسین آزاد
    ٰٰٰٰجسطرح انیس کا کلام لا جواب تھا اس ہی طرح انکا پڑھنا بے مثال تھا۔اِن کے گھرانے کی زبان اردؤ معلیٰٰٰٰ کے لحاظ سے
    تمام لکھنؤ میں سند تھی۔ان کے ذریعہ ہماری نظم کو قوت اور زبان کو وسعت حاصل ہوئ۔ٰٰٰٰ ٰٰٰٰ
    انیس کا کہنا تھا کہ نہ لکھنؤ کا اُنکی زبان سے کوئ تعلق ہے او نہ انکی زبان کا لکھنؤ سے کوئ تعلق ہے۔ انکی زبان اُنکے گھر کی زبان ہے۔

  16. شکسپیر اور جارج برنارڈ شا ء مفروضی اور افسانوی کرداروں پر اپنی خدا داد صلاحتو ں کو کام میں لاتے تھے ۔
    انیس و دبیر اصلی کرداروں کی بات اور ان پر جو گذری ان تما م حالات اور واقعات کی منظر کشی کرتے تھے۔
    میر انیس حق پر جان قربان کرنے والوں کی بات کرتے تھے ۔
    میر انیس سورج تھے ان کا مقابلہ مغربی ڈرامہ نگاروں سے کرنا میرے خیال میں غلط ہے۔
    اور اس مقدس موضوع کو کسی الگ ذیلی موضوع میں بدلنے کے برابر ہے ۔
    ویسے قابل بلاگ نگار اور قابل مبصروں کی مرضی جو چاہے اس بلاگ میں لکھیں ،
    فقط:
    منظور قاضی از جرمنی

  17. اساتذہ کے تاثرات

    ابولکلام آزاد

    ٰٰٰٰٰدنیائے ادب کو اردو ادب کی جانب سے میر انیس کے مرثئے اور مرزا غالب کی غزلیں تحفہ تصور کی جائیں۔ ادبیباتِ اُردو اور اُردو زبان کو قصرِ گمنامی سے نکال کر مراثئ انیس نے بین الاقوامی سطح پر پہنچا دیاٰٰٰٰٰٰ ٰٰٰٰٰ

    اگر مشاہیرِ ادب انیس کا موازنہ فردوسی، ہومر یا شیکسپئر سے نہ کرتے تو ابولکلام آزاد یہ لکھنے کی پوزیشن میں نہ ہوتے۔
    ابھی تک ہم نے ایک فیصد سے کم لکھا ہے۔ اگر زندگی رہی تو یہ بلاگ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔ انشاء اللہ

  18. اساتذہ کے تاثرات

    امداد اثر

    ٰٰٰٰٰٰٰ ٰٰٰٰٰ شعراے نامی یعنی ہومر ورجل اور فردوسی میں ابو ا لشعرا ہومر ہی ہے۔ جس کے ساتھ انیس کا موازنہ صورت رکھتا ہے۔ ورنہ ورجل جو ہومر کا تتبع ہے انیس کا ہرگز ہم پایہ نہیں قرار دیا جا سکتا اور نہ اُنکی ہم پائیگی کا استحقاق فردوسی کو حاصل ہے۔ انیس کو فردوسئ ہند کہنا انیس کی ایک بڑی ناقدر شناسی ہے۔ راقم کی دانست میں انیس کی کریکٹر نگاری ہومر کی کریکٹر نگاری سے بڑھی معلوم ہوتی ہے۔ بلا شبہ و شک میر انیس وہ الہامی شاعر ہیں کہ تائیدِ غیبی بغیر انیس کا کمال کوئ بنی آدم پیدا نہیں کرسکتا۔ انیس کا موید من اللہ ہونا ایک امرِ یقینی ہےٰٰٰٰ ٰٰٰ۔

    ٰٰٰٰٰٰاکبر الہ آبادی

    ٰٰٰٰٰ ٰٰٰٰ انیس کے کلام پر غور کرنا ذوق فہمی، نکتہ سنجی اور زبان شناسی کا فائدہ دیتا ہےٰٰٰٰٰ ٰٰٰٰ

    میری خواہش ہے کہ عاطف معین صاحب جو بلا شبہ اردو کے ایک عالم ہیں وہ اپنی ناراضگی ختم کر کے اس بلاگ میں حصہ لیں۔ نکتہء اختلاف و اعتراض اُٹھا نا بائیں ہاتھ کی بات ہے۔ لیکن اتحاد اور اعتراف کیلئے مواد کی ضرورت ہوتی ہے جس دولت سے معین صاحب مالا مال ہیں۔ کاش میرے پاس آپکا ای میل ہوتا جو میں آپ سے کچھ سیکھ سکتا۔

  19. میر انیس یقینی طور پر ” الہامی شاعر ” ہیں اور انہوں نے یقینی طور پر ” تائید غیبی ” کی مدد سے صرف اور صرف ایک اصلی کردار اور اسکے خاندان کی مشکلات اور اسکی حق کی خاطر باطل سے لڑائی اور اپنی اور اپنے سارے خاندان کی قربانی کی منظر کشی کی۔
    کہاں انیس اور کہاں ہومر، ورجل ، شیکسپیر اور برنارڈ شاء جنھوں نے دماغی قلابا زیاں کھا کر کئی خاندانوں ( فرضی اور افسانوی اور دیو مالائی ) پر اپنا قلم اٹھایا اور انکے افسانوں کی منظر کشی کی۔؟
    میر انیس کا مقام مندرجہ بالا تمام افسانہ نگاروں اور ڈرامہ نگاروں سے بر تر ہے ۔ اور ” بین الاقوامی سطح ” سے بالا تر ہے ۔
    اس بلاگ کا عنوان ” میر انیس اساتذہ کی نظر میں ” ہے :
    کیا میر انیس اور اس کی شاعری کا موازنہ ابوالکلام آزاد نے ہومر ، ورجل اور شیکسپیر اور برنارڈ شاء سے کیا ؟
    جب تک یہ بلاگ اردو اور فارسی اور انگریزی کے مستند اساتذہ کی تحریں ( جو انہوں نے میر انیس کے بارے میں لکھی ہیں ) پیش کرتا رہے گا اس وقت تک اس بلاگ کا تعلق اسکے عنوان سے منسلک رہے گا ۔

  20. اساتذہ کے تاثرات

    مخمور اکبر آبادی

    ٰٰٰٰٰ ٰٰٰٰ یونانی میں جو درجہ ہومر یا فارسی ادب میں جو مقام فردوسی کا ہے وہی اُردو میں انیس کا ہے۔انیس سے پہلے مرثیہ صرف مذہبی و اعتقادی صنفِ نظم سمجھا جاتا تھا۔ اس میں کوئ نمایاں ادبی اہمیت پیدا نہیں ہوئ تھی۔ یہ فخر انیس کا حصہ ہے کہ اردو زبان میں ایسے نئے اور پُرمغز باب کا ایسی قدرت اور حسنِ کمال سے اضافہ کیا۔ مرثیے سے پیکری حیثیت سے جو قوت و اثر لطافت و تازگی، سلاست و روانی انیس نے پیدا کردی وہ اب تک متقدموں سے ممکن نہ ہوئ تھی۔۔۔۔۔۔۔۔بہر عنوان مناظر کی نقاشی، میدانِ جنگ کی مصوری محبت کے علاوہ جراء ت، ایثار، شرافت،انصاف، حق پسندی،حق گوئ جیسے بلند انسانی جذبوں کی مرقع کشی کے باب میں انیس کے مرثئے ایلیڈ،اینیڈ، رامائن،مہا بھارت اور شاہنامہ مقتدر اور مہتم بالشان لفظوں کے شاہکار میں جن سے اُردو شاعری کا اخلاقی و تمدنی درجہ بہ مراتب بلند اور بہ منازل اہم ہوجاتا ہے۔ (صحیفہ تایخِ اُردو از سیّد محمد مخمور رضوی اکبرآبادی صفحہ 227-229 سال اشاعت 1946)ٰٰٰٰٰ ٰٰٰٰ

    جوش ملیح آبادی

    ٰٰٰٰٰ ٰٰٰٰ تیری ہر موجِ نفس روح الامیں کی جان ہے
    تو مری اُردو زباں کا بولتا قرآن ہے
    رزم کے میداں میں تو چلتی ہوئ تلوار ہے
    بزم کی محراب در میں کلک گوہر بار ہے
    اے امامِ کشورِ جادو بیانی السلام
    اے کلیم طور و الفاظ و معانی السلامٰٰٰٰ ٰٰٰٰ

    ڈپٹی نظیر احمد

    ٰٰٰٰٰٰ ٰٰٰٰ آپ دیکھئے کہ حق تعلیٰٰ نے ایک اُردو شاعر انیس کو کیسی قدرت عطا فرمائ اور اس کے قلبِ پاک کو کیا نور بخشا ہے کہ وہ خاصانِ خدا کے ارواحِ پاک کی باتوں کو اس پاک وصاف طریقے سے نظم کرتا ہے کہ معلوم ہوتا ہے بلکہ یقین ہوجاتا ہے کہ وہی ارواحِ پاک بول رہی ہیں اور یہ بات بغیر الہام کے غیر ممکن ہے۔ اسلئے میری رائے میں اور شعراء دنیا میں آکر اپنے کسبِ علوم سے نامور ہوتے گئے۔ لیکن میر اانیس وہیں سے شاعر بناکر بھیجے گئے تھے اور مدارجِ اعلیٰٰ پر فائز ہوئے۔

  21. ظفر جعفری نے کہا ہے: آپ کا تبصرہ ابھی نظرثانی کا منتظر ہے.
    August 8, 2009 بوقت 7:13 pm
    ایک 34 بند یعنی 102 اشعار پر مشتمل انیس کی نعت جو قسطوں میں ہم پیش کریں گے ۔ ایک sitting میں پوری نعت ٹائپ نہیں کرسکتا۔

    ولادت و معراج

    واللہ عجب شانِ شہنشاہِ رُسل ہے
    اس گلشنِ ایجاد کا پہلا وہی گُل ہے
    اس شاہ کے اوصاف کا کونین میں غُل ہے
    سب جزو کُل اجزاء ہیں، اُسی کا وہی کُل ہے
    ہر چند کہ ہے وہ خلفِ آدم و حوّا
    بر حق نے کیا ہے شرفِ آدم و حوّا

    اُس شاہ سے کونین میں بہتر نہیں کوئ
    بہتر کا تو کیا ذکر ہے ہمسر نہیں کوئ
    حق یہ ہے کہ ایسا تو پیمبر نہیں کوئ
    جرّار و بہادر نہیں صفدر نہیں کوئ
    ادنیٰٰ سا یہ رتبہ ہے جسے ذکر کیا ہے
    بوذر کو شرف اس کی غلامی سے ملا ہے

  22. خالق نےکیا اُسکو ملائک سے بھی افضل
    آخر کیا معبوث تو پیدا ہوا اوّل
    واں پہنچا جہاں کوئ بھی پہنچا نہیں مُرسل
    پہنچے نہ فرشتے بھی بھلا اور کا کیا دخل
    سب معجزے تھے اس میں رسولانِ سلف کے
    پہچانا کسی نے نہ سوا شاہِ نجف کے

    پُر نور سدا رہتی تھی پیشانئ انور
    اُس نور سے رہتے در و دیوار منوّر
    جب اپنے کبھی ہاتھ اُٹھاتے تھے پیمبر
    ضو اُنگلیوں کی دیکھتے تھے لوگ برابر
    اُس نور کا کیا وصف کروں میں کہ وہ کیا تھا
    وہ نورِ خدا نورِ خدا نورِ خدا تھا

    آتی تھی یہ خوشبو تنِ محبوبِ خدا سے
    بے قدر ہے تشبیہ جو دوں عطرِ حنا سے
    بو باس ہے گلشن میں اُسی زلفِ رسا سے
    کوچے جو مہکتے گزرِ شاہِ ھُدا سے
    سب کہتے تھے اِس راہ میں خوشبو جو سوا ہے
    شاید گُذرِ احمدِ مختار ہوا ہے

    لکھا ہے یہ تھا معجزہء خاص بیمبر
    سر پر سے نہ نکلا کوئ طائر کبھی اُڑکر
    بیٹھی نہ مگس بھی کبھی حضرت کے بدن پر
    تھے نور میں اعضاء مبارک بھی برابر
    کوئ عقبِ پشت اگر جاتا تھا چھپ کر
    حضرت کو نظر آتا تھا وہ شخص برابر

  23. بیداری و خواب آپکا ہر حال تھا یکساں
    سونے سے نہ رہتے تھے معطل کسی عنواں
    سنتا تھا ملائک کے سخن وہِ ہشہِ ذیشاں
    جو سنتے تھے حضرت نہ کوئ سنتا تھا انساں
    حضرت کو صدا شکل دکھاتے تھے فرشتے
    اوروں کو نہ ہرگز نظر آتے تھے فرشتے

    بے شک تھا عبور آپکو ہر ایک لغت پر
    کرتے تھے سخن ساری زبانوں میں پیمبر
    ہر اُنگلی سے پانی بھی رواں ہوتا تھا اکثر
    ہوجاتے تھے سیراب ہزاروں اُسے پی کر
    یہ معجزہ خالق سے ملا خیرِ بشر کو
    اک اُنگلی سے دو ٹکڑے کیا قُرض قمر کو

    آیا ہے روایات و خبر میں یہ سراسر
    پیدا ہوئے جب سرورِ دیں شافعِ محشر
    خوشبو سے بدن کی ہوئے آفاق معطّر
    قبلہ کی طرف سجدہء خالق میں رکھا سر
    ہاتھ آپ نے اونچے کئے صدق و دل و جاں سے
    توحیدِ خدا کا کیا اقرار زباں سے

    آگاہ ہیں سب آمنہ سے ہے یہ روایت
    فرماتی تھیں اس طرح سے وہ صاحب عصمت
    میں جبکہ ہوئ حاملہء شاہِ رسالت
    مطلق نہ ہوئ جو کہ ہے عورات کی عادت
    مونس تھا یہ فرزند مرا درد و الم میں
    کرتا تھا سدا ذکرِ خدا میرے شکم میں

    جب وقتِ ولادت ہوا نزدیک تو اُس دم
    کچھ عورتیں آئیں مرے گھر میں خوش و خرّم
    شکلیں تھیں مثالِ قمر اور زلف تھی پُرخم
    وہ سب تھیں فرستادہء خلاقِ دو عالم
    مانندِ گہر دانت تھے اُنکے دہنوں میں
    پوشاک ہر اک رنگ کی پہنے بدنوں میں

    تھا ہاتھ میں ہر ایک کے اک کاسہء شربت
    تھی کاسے میں خوشبو صقتِ گُلشنِ جنت
    کی میری طرف پینے کو شربت کی اشارت
    میں نے پیا شربت تو یہ دی مجھکو بشارت
    بی بی ترا فرزند یہ مقبولِ خدا ہے
    بہتر کوئ اس شہ سے نہ ہوگا نہ ہوا ہے

    پیدا ہوئے جب بطن سے میرے شہِ مرداں
    مسکن تھا مرا شعبِ ابوطالبِ ذیشاں
    مکہ میں تو پیدا ہوا وہ خاصہء یزداں
    تا مغرب و مشرق ہوا اک نور درخشاں
    مملو ہوئے یہ چودہ طبق ذکرِ ملک سے
    گھر میں مرے اک ابر اُتر آیا فلک سے

  24. محترم جعفری صا حب
    اسّلام علیکم

    مجھے بے حد افسوس ہے کہ بلاگ میں نے کافی تاخیر سے پڑھا۔میں ممنون ہوں کہ آپ میری تحر یر کے متّمنی ہیں۔وقت ملتے ہی میں انیس کی شاعر ی کے دو تین اہم عناصر پر لکھو نگی۔ اس بلاگ کو پڑھ کر مجھے بہت سیکھنے کا مو قع ملا ہے۔

  25. ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    شکریہ تلمیذ فاطمہ صاحبہ۔ ہم آپکی تحریر کے متمنی ہیں۔ تلمیذ فاطمہ صاحبہ نے جامعہ کراچی سے لسانیات اور اردو میں ڈبل ایم اے کیا ہے اور اب ڈلس سے انگریزی ادب میں ایم اے کررہی ہیں۔
    قاضی صاحب کی اس بات میں بیحد وزن ہے بلکہ یہ بحث یا موازنہ کا ایک اور پہلو ہے کہ انیس نے جو کیا وہ ایک حقیقت ہے جبکہ مغربی ادیبوں نے جو لکھا وہ ایک افسانہ ہے۔ ہم مذکورہ نعت ختم ہونے کے بعد اس پر مزید گفتگو کریں گے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اُس ابر نے گودی میں محمد کو اُٹھاکر
    سب خلق کو دکھلا دیا وہ روئے منوّر
    اُس دم تھا یہی خواستہء حضرتِ داور
    تا دیکھ لیں سب صورتِ بے مثلِ پیمبر
    آدم کی طرح چہرہء پُر نور صفا تھا
    اور حُسن میں تو حضرتِ یوسف سے سوا تھا

    خالق نے عنایت کی انہیں نوح کی رفعت
    بخشی انہیں مانندِ خلیل اُلفت و خُلّت
    کی صورتِ داؤد عطا ان پہ عنایت
    بخشی اُنہیں یعقوب کی مانند بشارت
    بس زُہدنبی زہد سے یحیٰٰٰ کے نہ کم تھا
    اور عیسیٰٰٰٰ و مریم کی طرح ان میں کرم تھا

    پھر تین جواں ماہ کی صورت نظر آئے
    وہ طشت اور اِبریق تھے ہاتھوں میں اُٹھائے
    محبوبِ خدا ہاتھوں سے پھر ان کے نہائے
    انگشترِ پُر نور بھی وہ ساتھ تھے لائے
    کَتفینِ پیمبر سے جو اک نور عیاں تھا
    وہ مہرِ نبوبت اُس انگھوٹی کا نشاں تھا

  26. ہے جد سے پیمبر کے روایت یہ سنو اب
    کہتے ہیں میں سوتا تھا قریں کعبہ کے اس شب
    ارکان جو تھے کعبہ کے کندہ ہوئے وہ سب
    سجدہ جو اُنہوں نے کیا حیراں میں ہوا تب
    قائم ہوئے پھر اپنی جگہ عزّ و شرف سے
    تکبیر کی آواز تھی ہر چار طرف سے

    میں خواب سے چونکا تو نظر آئ یہ روداد
    اک ابر سپید آمنہ کے گھر پہ ہے اُستاد
    آواز یہی دیتا ہے ہاتف بدلِ شاد
    پیدا ہوا جبریل کے استاد کا استاد
    خوش خوش میں چلا آمنہ کے گھر کی طرف کو
    حسرت تھی یہی دیکھ لوں میں اپنے خلف کو

    ہاتف کی ندا آئ میرے کان میں اک بار
    تو تین دن اُس کو نہ کبھی دیکھے گا زنہار
    از بس کہ ہیں مشتاقِ لقائے شہِ ابرار
    آتے ہیں زیارت کو ملائک وہاں ہر بار
    کرلیں گے فرشتے جو زیارت شہِ دیں کی
    تب آئیگی باری کہیں پھر اہلِ زمیں کی

    جب آئے جہاں میں قدمِ احمدِ مختار
    تاثیر گئ سحر کی کاہن ہوئے بیکار
    اوندھے ہوئے بُت خوف سے لرزاں ہوئے کُفّار
    ہر جا سے تشہد کی صدا آتی تھی ہر بار
    یہ معجزہ مابینِ سما وات ہے مشہور
    کسرا کا محل گر پڑا یہ بات ہے مشہور

    ہر دن یہ نموئے شہِ لولاک کا تھا حال
    اک ہفتہ میں جس طرح نمو کرتے ہیں اطفال
    ہر ہفتہ میں یوں بڑھتا تھا وہ شاہِ خوش اقبال
    اطفال پہ جس طرح گذر جاتا ہے اک سال
    تعلیم کسی نے نہ کیا علم و ادب کا ?
    اُستادِ ازل نے اُنہیں بتلا دیا سب تھا

  27. اس بلاگ میں صفدر ھمدانی صا حب نے اپنے 5 اگست کے تبصرے میں اپنے ایک بہت ہی معلوماتی مضمون کا حوالہ دیا جس میں انکا یہ جملہ موجود ہے :

    “انیس کی مرثیہ نگاری کے معجزات میں سے ایک بغیر نقطوں کے مرثیے بھی ہیں۔ان طویل مراثی میں کہیں بھی ایک نقطہ نہیں اور ا سی مناسبت سے انہیں بے نقط کے مرثیے کہا جاتا ہے۔”
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    اس بلاگ میں انیس کی معجزاتی بے نقطہ اشعار کی مثال دی جا سکتی ہے ۔
    کیا اس معجزاتی بے نقطہ شاعری کو ” صنعتی شاعری ” کی اعلی ترین مثال قرار دیا جاسکتا ہے؟
    کیا اس طرح کی بے نقطہ شاعری دنیا کے کسی اور شاعر نے کی؟ اگر نہیں کی تو انیس کا مقام اس لحاظ سے عظیم ترین ہے، اس کا کوئی مدِ مقابل نہیں۔
    فقط:
    منظور قاضی از جرمنی

  28. غیر منقو ط لکھنا انتہا ئی مشکل ہے۔یہ میرے علم میں نہیں تھی کہ انیس نے غیر منقو ط مرثیہ بھی لکھا ہے۔ ایک تو مرثیے کی مخصو ص زبا ن اور لب ولہجہ برقرار رکھنے میں ہی اچھے اچھوں شعر ا کا تخلیقی سانس اکھڑ جاتا ہے اُس پر غیر منقو ط کی پابندی یقیناً انیس کی تخلیقی زرخیزی کا ثبوت ہے۔

    جہاں تک مجھے علم ہے مُلّا فیضی نے قر آ ن کی غیر منقو ط تفسیر لکھی ہے۔

    میرے نزیک انیس کی شاعری کے دو اہم عنا صر یہ ہیں کہ انھو ں نے مرثیے کو مقامی رنگ میں رنگ دیا۔جسکی وجہ سے مرثیہ فن کے اظہا ر کا ذریعہ بنا اور صرف ایک مسلک کا نمائندہ بن کر محدود نہیں رہ گیا

    دوسرا عنصر بھی شاید اسی کی تو سیع ہے ا و ر وہ یہ ہے کہ اگرچہ و اقعئہ کر بلا ایک مخصو ص دور میں پیش آیا مگر انیس کی شاعری نے اس واقعے کے تمام افراد کو زمان و مکان کی قیو د سے آذاد کر دیا۔ اس کا یہ ہر گز مطلب نہیں ہے کہ اس سے پہلے یہ پا ک سیر ت لوگ زمان ومکان کی قیود میں محدود تھے بلکہ انیس نے ان طاہر و طیّب ا ر واح سے ہما ر ی اجنبیت ختم کر دی بغیر اسکے کہ انکے احترام میں کوئ کمی آئے

    تیسرا اہم کام جو انیس نے کیا وہ ہے زبا ن اور تہذیب کا تحفظ۔ جوش اور نظیر کا نام انکی لفظیا ت کے حوالے سے بہت لیا جاتا ہے لیکن میں اس میں ایک اضافہ انیس کا ضرور کرنگی۔ انیس نے ایک مخصو ص تہذیب اور زبان،محاورے اور روزمرّہ کو اپنے مراثی کے ذریعے محظو ظ کرکے اردو ادب اور زبان کی ایک بہت بڑی خدمت کی ہے۔میرا خیال ہے کہ یہ کام صرف مرثیے جیسی ہی صنفِ سخن کی بدولت ہی ممکن تھا۔ ہو سکتا ہے کوئ یہ بات کہے کہ غز ل نے بھی یہی کام کیا ہے یقنیاً کیا ہے مگر غزل میں اجمال ہوتا ا ور مرثیے میں تفصیل اور تفصیل مرثیے کا ایک مستحکم عنصر ہے۔

    آخری بات یہ کہ میر ا مرثیے کا مطا لعہ بہت

    محدود ہے لہذا اگر کوئ تصحیح کرے تو خوش آمد ید

  29. تصحیح

    سطر نمبر ایک

    یہ بات میرے علم میں نہیں تھی

    سطر نمبر دو

    اچھے اچھے شُعر ا

    سطر نمبر پندرہ

    کرو نگی

  30. قاضی صاحب کے سوال کا جواب یہ ہے ڈاکٹر تقی حیدر عابدی کی تحقیق کے مطابق انیس سے زیادہ غیر منقوط اشعار دبیر نے کہے ہیں اور انکے مرثیوں اور رباعیوں کی تعداد بھی انیس سے تقریباً دو گنی ہے۔ ۔ اس بلاگ کے ختم ہونے کے بعد میرا ارادہ غیر منقوط شاعری پر بلاگ شروع کرنے کا ہے۔

    تلمیذ فاطمہ صاحبہ کا تجزیہ علمی ہے۔ کیونکہ وہ دونوں اردو اور انگریز ی ادب پر قدرت رکھتی ہیں میں اس حوالہ سے اُنکی تحریر کا متمنی ہوں۔

  31. اگر دبیر نے بھی غیر منقوط اشعار لکھے ہیں اور اگر فیضی نے قرآن کی غیر منقوط تفسیر لکھی ہے تو یہ ان تمام قادرالکلام سخنوروں کی دانشوری اور قادر الکلامی کا ثبوت ہے ۔
    کیا ان غیر منقوط اشعار کی( جو انیس اور دبیر نے لکھے ہیں ) کوئی مثال اس بلاگ میں پیش کی جاسکتی ہے؟
    غیر منقوط شاعری پر نیا بلاگ بھی کافی معلوماتی ثابت ہوگا مگر اسکی مثال اس موجودہ بلاگ میں شایع کرنے سے اس بلاگ کی افادیت میں اضافہ ہی ہوگا کمی نہیں۔
    تلمیذ فاطمہ صاحبہ بھی کہ چکی ہیں کہ انکو یہ علم نہہں تھا کہ انیس نے غیر منقوط مرثیے لکھے تھے۔
    میرے پاس کوئی اردو لایریری اور متعلقہ کتاب نہیں کہ میں غیر منقوط اشعار کی مثال پیش کرسکوں ۔ ۔
    کیا کوئی صاحبِ علم قاری انیس اور دبیر کے چند غیر منقوط اشعار اس بلاگ میں پیش کرسکتا ( کرسکتی ) ہے؟

  32. قاضی صاحب میں اس نعت کے بعد کچھ غیر منقوط اشعار ضرور پیش کرونگا۔ میرے پاس کافی مواد ہے۔میرے پاس ایک غیر منقوط کتاب سیرت پر بھی ہے جس کا عنوان ہادئ عالم ہے۔

    لکّھا ہے ہوئے سات مہینے کے جو حضرت
    تب والدِ ماجد کی جہاں سے ہوئ رحلت
    شش سالہ ہوئے جبکہ شہنشاہِ رسالت
    تب والدہء ماجدہ پہنچی سوئے جنّت
    جب آٹھ برس کے ہوئے افضالِ خدا سے
    جب جدِّ معظم گیے اس دارِ فنا سے

    چالیس برس کا سنِ حضرت ہوا جس دم
    معبوثِ رسالت ہوا وہ شاہِ معظّم
    معراج کے احوال سے آگاہ ہے عالم
    یہ رتبہ کسی اور پیمبر کا ہوا کم
    اس امر میں دینداروں کو تشکیک نہیں ہے
    اس طرح سے پہونچا کوئ نزدیک نہیں ہے

  33. ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    مرزا دبیر کا غیر منقوط تخلص عطارد تھا۔ اُ نکے غیر منقوط دیوان طالعء مہر میں 568 اشعار میں سے چند اشعار جس کے بعد انیس کی نعت جاری رہے گی۔

    رباعی
    آرام دلِ حرم کا معدوم ہوا
    کم عصر کا حالِ مرگ معلوم ہوا
    دودھ اُگلا لہو ڈالا کھا کر سہم
    اور سرد وہ معصوم کا معصوم ہوا

    رباعی کو اساتذہ نے مشکل ترین صنفِ سخن کہا ہے۔یہ رباعی شش ماہِ شہید حضرت علی اصغر بر ہے۔نعت کے بعد میں مزید غیر منقوط اشعار بیش کرونگا۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اک شخص نے پوچھا یہ شہِ عقدہ کُشا سے
    معراج میں کیا فرق تھا احمد سے خدا سے
    گویا ہوئے یوں تب لبِ اعجاز نما سے
    جو فرق تھا وہ کہ نہیں سکتا میں زباں سے
    اک پردہ ہی پردہ تھا رہا تھا نہ ذرا فرق
    کہتا ہے خدا آپکو قوسین کا تھا فرق

    بھر اُس نے کہا مجھ سے بیاں کیجئے یا شاہ
    پردہ کے اُدھر کیا تھا کہ فدوی تو ہو آگاہ
    ہنس کر یہی فرمانے لگے حضرتِ ذیجاہ
    کچھ تھا عقبِ پردہ نہ جُز قدرتِ اللہ
    اسرارِ الٰٰہی کو بھلا کیا کوئ جانے
    اللہ و محمد کے سوا کیا کوئ جانے

  34. جزاک اللہ ظفر جعفری صاحب ۔ ما شااللہ
    اللہ آپ کے عللم میں اضافہ اور اس کو دنیا میں تقسیم کرنے کا موقعہ عطا کرتا رہے ۔ آمین

  35. اس طرح بیاں کرتا ہے راوی یہ روایت
    معراج کو جس وقت گئے شاہِ رسالت
    کی موسیٰٰٰٰ وعمراں نے محمد کی زیارت?
    پھر پوچھا کہ کس حال میں ہے آپ کی اُمت
    احمد نے یہ فرمایا وہ مصروفِ جفا ہے
    کچھ اس میں حمّیت ہے نہ کچھ اس میں وفا ہے

    موسیٰٰٰٰٰ نے یہ تب احمدِ مختار سے پوچھا
    اللہ سے اور آپ سے باتیں ہوئیں کیا کیا
    کیا ایک برس روزوں کا فرمان ہوا تھا
    تم سے تو یہ ہوگا مگر اُمّت سے نہ ہوگا
    روزوں میں نمازوں میں بہت طول ہوا ہے
    ان دونوں میں تخفیف جو کچھ ہو تو بجا ہے

    یہ سُن کے محمد نے کہا اے مرے داور
    امت پہ مری اپنا سدا فضل و کرم کر
    دے اتنی نہ تکلیف اُنہیں خالقِ اکبر
    یہ صوم و صلٰٰٰوہَ اُن پہ جو ہو قصر ہے بہتر
    حُکم آیا کہ خاطر جو تری مجھ پہ سوا ہے
    روزے چھ مہینے کے رکھیں قصر کِیا ہے

    موسیٰٰٰٰ نے کہا سُن کے یہ فرمان خُدا کا
    اُمّت سے تمہاری کسی صورت سے نہ ہوگا
    کی عرض پیمبر نے کہ اے خالقِ یکتا
    اس میں بھی کمی کا متوقع ہے یہ بندا
    حکم آیا پڑھیں پانچ نمازیں یہ جہاں میں
    اک ماہ یہ روزے رکھیں ماہِ رمضاں میں

  36. ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    مرزا دبیر کی غیر منقوط رباعی

    واللہ کہ حُر کو دلِ آگاہ ملا
    ہمدم ملکِ سدرہ سرِ راہ ملا
    کامل ہوا اسلام دمِ وصلِ امام
    اللہ ملا اور اسد اُللہ ملا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    انیس کی بقیہ نعت

    موسیٰٰٰ نے کہا اس سے بھی کم ہو تو ہے بہتر
    کہنے لگے اُس وقت یہ موسیٰٰٰٰٰ سے پیمبر
    کس درجہ ہوا ہے کرمِ حضرتِ داور
    شرم آتی ہے اب عرضِ مکرّر سے برابر
    آئ یہ ندا اَب جو دعا لب پہ یہ لاتا
    میں صوم و صلٰٰٰٰٰوہَ اس تری اُمّت سے اُٹھاتا

  37. لکّھا ہے کہ اک روز تھے فاقہ سے پیمبر
    پیغامِ خدا یوں کہا جبریل نے آکر
    سُن بعد سلام آپ سے فرماتا ہے داور
    فاقوں کے سبب سے تعب و کرب ہے تم پر
    گر ہوئے خوشی گھر کو جواہر سے میں بھر دوں
    یہ کوہِ تہامہ جو ہیں سب سونے کے کردوں

    شہ بولے کہ انجام پھر اس بات کا کیا ہے
    جبریل نے کی عرض کہ بعد اس کے فنا ہے
    ہر ایک کو درپیش رہِ ملکِ بقا ہے
    باقی نہیں زنہار کوئ غیرِ خدا ہے
    افلاک و زمیں دشت و جبل کچھ نہ رہے گا
    انہارو چمن قصر و محل کچھ نہ رہے گا

    جبریل کا سن کر یہ سخن بولے پیمبر
    کرنا یہی تم عرض مری سمت سے جاکر
    اک روز تو فاقہ ہو مجھے اے مرے داور
    تا صبر کی دولت بھی رہے مجھکو میسّر
    نے خواہشِ گوہر نہ تمنّائے طلا ہے
    یارب مجھے فاقہ میں عجب لطف ملا ہے

    یہ وقت دعا کا ہے انیس اب نہ ہو غافل
    یا رازق و یا حافظ و یا خالق و عادل
    عالم میں بہ حشمت رہے یہ بانیء محفل
    سب مطلِب دل ہوں تری درگاہ سے حاصل
    ہر لحظہ فزوں دولت و اقبال و حشم ہو
    غم ہو فقط تو فاطمہ کے لال کا غم ہو

  38. مندرجہء بالا نعت کی طرح میرے پاس وفاتِ رسولِ کریم کا 34 بند یعنی 102 اشعا پر مشتمل ایک مرثیہ بھی ہے۔ اس ہی طرح رسولِ کریم پر انیس کا کثیر کلام موجود ہے۔ میرے پاس انیس کا غیر منقو طہ کلام نہیں ہے۔ اگر ہمدانی صاحب یا کسی اور کے پاس یہ کلام ہے تو یہاں وہ کلام پیش کیا جاسکتا ہے جس سے اس بلاگ کی زینت بڑھ جائے گی۔ ہم دبیر کا غیر منقو طہ کلام پیش کرتے رہیں گے۔

  39. اب رمضان المبارک کی وجہ سے میں یہ بلاگ عیدالفطر تک معطّل کرنا چاہونگا۔ البتہ حمدیہ اور نعتیہ کلام اور شرعی باتوں سے رمضان میں اس بلاگ کو نوازنا باعثِ ثواب ہوگا۔ میں اس زمانہ میں زیادہ شہر سے باہر ہونگا

  40. سب سے پہلے میں ظفر جعفری صاحب كا شكر گزار ہوں كہ انہوں نے اتنے عظیم شاعر كے بارے میں اتنی معلومات دیں اور بلاگ بنایا۔ واقعی میر انیس وہ شاعر ہیں جو اردو ادب كے متعصبوں كے تعصب كا شكار ہو گئے۔ حالانكہ كسی شاعر میں اتنی جرات نہیں كہ انیس كے مقابلے پر كھڑا ہو۔
    میر ببر علی انیس كے بارے میں میں صرف یہ كہوں گا كہ میں ان كا عاشق ہوں اور میرا اپنا نظریہ یہ ہے كہ انیس دنیا كے تمام شاعروں پر بھاری ہیں۔ ان كے مرثیے تو لاجواب ہیں ہی اور ان پہ كچھ لكھنا اتنی مختصر حیات میں ممكن نہیں لیكن میں آج انكی غزلوں كے چند اشعار آپ سے شئیر كرنا چاہوں گا۔

    سب سے پہلے میں ان كی زندگی كا وہ پہلا شعر پیش كر رہا ہوں جو انہوں نے آٹھ سال كی عمر میں اپنے والد كے دوست معروف شاعر ناسخ كے سامنے سنایا جس پر ناسخ ششدر رہ گئے اور پیش گوئی كر دی كہ یہ بچہ سلطنت شعر كا بادشاہ بنے گا۔ وہ شعر یوں ہے۔۔

    كھلا باعث یہ اس بیداد كے آنسو نكلنے كا
    دھواں لگتا ہے آنكھوں میں كسی كے دل كے جلنے كا

    اور اب انیس كی غزلوں سے انتخاب۔۔۔

    شہید عشق ہوئے قیس نامور كی طرح
    جہاں میں عیب بھی ہم نے كئے ھنر كی طرح

    كچھ آج شام سے چہرہ ہے فق سحر كی طرح
    ڈھلا ہی جاتا ہوں فرقت میں دو پہر كی طرح

    تجھ ہی كو دیكھوں گا جب تك ہیں برقرار آنكھیں
    میری نظر نہ پھرے گی تیری نظر كی طرح

    سیاہ بختوں كو یوں باغ سے نكال اے چرخ
    كہ چار پھول تو دامن میں ہوں سپر كی طرح

    انیس یوں ہوا حال جوانی و پیری
    بڑھے تھے نخل كی صورت ، گرے ثمر كی طرح

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    وجد ہو بلبل تصویر كو جس كی بو سے
    اس سے گل رنگ كا دعوی كرے پھر كس رو سے

    شمع كے رونے پہ بس صاف ہنسی آتی ہے
    آتش دل كہیں كم ہوتی ہے چار آنسو سے

    ایك دن وہ تھا كہ تكیہ تھا كسی كا زانو
    اب سر اٹھتا ہی نہیں اپنے سر زانو سے

    شوخی چشم كا تو كس كی ہے دیوانہ انیس
    آنكھ ملتا ہے جو یوں نقش سم آہو سے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ركھ كے منہ سو گیا ان آتشیں رخساروں پر
    دل كو چین آیا تو نیند آ گئی انگاروں پر
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    انیس اعلی مقامہ كے بارے میں شئیر كرنے كے لیئے بہت كچھ ہے لیكن معافی چاہوں گا كہ دامن وقت میں گنجائش نہیں تھی۔ میری تمام دوستوں سے گزارش ہے كہ حضرت میر انیس اعلی مقامہ كے بارے میں مجھے ضرور كچھ نہ كچھ بھیجتے رہیئے گا۔ میرا ای میل ہے۔۔۔۔raz2pk@hotmail.com اور موبائل ہے 03004112266……بہت شكریہ

  41. از میر انیس

    ولادت و معراج

    واللہ عجب شانِ شہنشاہِ رُسل ہے
    اس گلشنِ ایجاد کا پہلا وہی گُل ہے
    اس شاہ کے اوصاف کا کونین میں غُل ہے
    سب جزو کُل اجزاء ہیں، اُسی کا وہی کُل ہے
    ہر چند کہ ہے وہ خلفِ آدم و حوّا
    بر حق نے کیا ہے شرفِ آدم و حوّا

    اُس شاہ سے کونین میں بہتر نہیں کوئ
    بہتر کا تو کیا ذکر ہے ہمسر نہیں کوئ
    حق یہ ہے کہ ایسا تو پیمبر نہیں کوئ
    جرّار و بہادر نہیں صفدر نہیں کوئ
    ادنیٰٰ سا یہ رتبہ ہے جسے ذکر کیا ہے
    بوذر کو شرف اس کی غلامی سے ملا ہے

    خالق نےکیا اُسکو ملائک سے بھی افضل
    آخر کیا معبوث تو پیدا ہوا اوّل
    واں پہنچا جہاں کوئ بھی پہنچا نہیں مُرسل
    پہنچے نہ فرشتے بھی بھلا اور کا کیا دخل
    سب معجزے تھے اس میں رسولانِ سلف کے
    پہچانا کسی نے نہ سوا شاہِ نجف کے

    پُر نور سدا رہتی تھی پیشانئ انور
    اُس نور سے رہتے در و دیوار منوّر
    جب اپنے کبھی ہاتھ اُٹھاتے تھے پیمبر
    ضو اُنگلیوں کی دیکھتے تھے لوگ برابر
    اُس نور کا کیا وصف کروں میں کہ وہ کیا تھا
    وہ نورِ خدا نورِ خدا نورِ خدا تھا

    آتی تھی یہ خوشبو تنِ محبوبِ خدا سے
    بے قدر ہے تشبیہ جو دوں عطرِ حنا سے
    بو باس ہے گلشن میں اُسی زلفِ رسا سے
    کوچے جو مہکتے گزرِ شاہِ ھُدا سے
    سب کہتے تھے اِس راہ میں خوشبو جو سوا ہے
    شاید گُذرِ احمدِ مختار ہوا ہے

    لکھا ہے یہ تھا معجزہء خاص بیمبر
    سر پر سے نہ نکلا کوئ طائر کبھی اُڑکر
    بیٹھی نہ مگس بھی کبھی حضرت کے بدن پر
    تھے نور میں اعضاء مبارک بھی برابر
    کوئ عقبِ پشت اگر جاتا تھا چھپ کر
    حضرت کو نظر آتا تھا وہ شخص برابر

    بیداری و خواب آپکا ہر حال تھا یکساں
    سونے سے نہ رہتے تھے معطل کسی عنواں
    سنتا تھا ملائک کے سخن وہِ ہشہِ ذیشاں
    جو سنتے تھے حضرت نہ کوئ سنتا تھا انساں
    حضرت کو صدا شکل دکھاتے تھے فرشتے
    اوروں کو نہ ہرگز نظر آتے تھے فرشتے

    بے شک تھا عبور آپکو ہر ایک لغت پر
    کرتے تھے سخن ساری زبانوں میں پیمبر
    ہر اُنگلی سے پانی بھی رواں ہوتا تھا اکثر
    ہوجاتے تھے سیراب ہزاروں اُسے پی کر
    یہ معجزہ خالق سے ملا خیرِ بشر کو
    اک اُنگلی سے دو ٹکڑے کیا قُرض قمر کو

    آیا ہے روایات و خبر میں یہ سراسر
    پیدا ہوئے جب سرورِ دیں شافعِ محشر
    خوشبو سے بدن کی ہوئے آفاق معطّر
    قبلہ کی طرف سجدہء خالق میں رکھا سر
    ہاتھ آپ نے اونچے کئے صدق و دل و جاں سے
    توحیدِ خدا کا کیا اقرار زباں سے

    آگاہ ہیں سب آمنہ سے ہے یہ روایت
    فرماتی تھیں اس طرح سے وہ صاحب عصمت
    میں جبکہ ہوئ حاملہء شاہِ رسالت
    مطلق نہ ہوئ جو کہ ہے عورات کی عادت
    مونس تھا یہ فرزند مرا درد و الم میں
    کرتا تھا سدا ذکرِ خدا میرے شکم میں

    جب وقتِ ولادت ہوا نزدیک تو اُس دم
    کچھ عورتیں آئیں مرے گھر میں خوش و خرّم
    شکلیں تھیں مثالِ قمر اور زلف تھی پُرخم
    وہ سب تھیں فرستادہء خلاقِ دو عالم
    مانندِ گہر دانت تھے اُنکے دہنوں میں
    پوشاک ہر اک رنگ کی پہنے بدنوں میں

    تھا ہاتھ میں ہر ایک کے اک کاسہء شربت
    تھی کاسے میں خوشبو صقتِ گُلشنِ جنت
    کی میری طرف پینے کو شربت کی اشارت
    میں نے پیا شربت تو یہ دی مجھکو بشارت
    بی بی ترا فرزند یہ مقبولِ خدا ہے
    بہتر کوئ اس شہ سے نہ ہوگا نہ ہوا ہے

    پیدا ہوئے جب بطن سے میرے شہِ مرداں
    مسکن تھا مرا شعبِ ابوطالبِ ذیشاں
    مکہ میں تو پیدا ہوا وہ خاصہء یزداں
    تا مغرب و مشرق ہوا اک نور درخشاں
    مملو ہوئے یہ چودہ طبق ذکرِ ملک سے
    گھر میں مرے اک ابر اُتر آیا فلک سے

    اُس دم تھا یہی خواستہء حضرتِ داور
    تا دیکھ لیں سب صورتِ بے مثلِ پیمبر
    آدم کی طرح چہرہء پُر نور صفا تھا
    اور حُسن میں تو حضرتِ یوسف سے سوا تھا

    خالق نے عنایت کی انہیں نوح کی رفعت
    بخشی انہیں مانندِ خلیل اُلفت و خُلّت
    کی صورتِ داؤد عطا ان پہ عنایت
    بخشی اُنہیں یعقوب کی مانند بشارت
    بس زُہدنبی زہد سے یحیٰٰٰ کے نہ کم تھا
    اور عیسیٰٰٰٰ و مریم کی طرح ان میں کرم تھا

    پھر تین جواں ماہ کی صورت نظر آئے
    وہ طشت اور اِبریق تھے ہاتھوں میں اُٹھائے
    محبوبِ خدا ہاتھوں سے پھر ان کے نہائے
    انگشترِ پُر نور بھی وہ ساتھ تھے لائے
    کَتفینِ پیمبر سے جو اک نور عیاں تھا
    وہ مہرِ نبوبت اُس انگھوٹی کا نشاں تھا

    ہے جد سے پیمبر کے روایت یہ سنو اب
    کہتے ہیں میں سوتا تھا قریں کعبہ کے اس شب
    ارکان جو تھے کعبہ کے کندہ ہوئے وہ سب
    سجدہ جو اُنہوں نے کیا حیراں میں ہوا تب
    قائم ہوئے پھر اپنی جگہ عزّ و شرف سے
    تکبیر کی آواز تھی ہر چار طرف سے

    میں خواب سے چونکا تو نظر آئ یہ روداد
    اک ابر سپید آمنہ کے گھر پہ ہے اُستاد
    آواز یہی دیتا ہے ہاتف بدلِ شاد
    پیدا ہوا جبریل کے استاد کا استاد
    خوش خوش میں چلا آمنہ کے گھر کی طرف کو
    حسرت تھی یہی دیکھ لوں میں اپنے خلف کو

    ہاتف کی ندا آئ میرے کان میں اک بار
    تو تین دن اُس کو نہ کبھی دیکھے گا زنہار
    از بس کہ ہیں مشتاقِ لقائے شہِ ابرار
    آتے ہیں زیارت کو ملائک وہاں ہر بار
    کرلیں گے فرشتے جو زیارت شہِ دیں کی
    تب آئیگی باری کہیں پھر اہلِ زمیں کی

    جب آئے جہاں میں قدمِ احمدِ مختار
    تاثیر گئ سحر کی کاہن ہوئے بیکار
    اوندھے ہوئے بُت خوف سے لرزاں ہوئے کُفّار
    ہر جا سے تشہد کی صدا آتی تھی ہر بار
    یہ معجزہ مابینِ سما وات ہے مشہور
    کسرا کا محل گر پڑا یہ بات ہے مشہور

    ہر دن یہ نموئے شہِ لولاک کا تھا حال
    اک ہفتہ میں جس طرح نمو کرتے ہیں اطفال
    ہر ہفتہ میں یوں بڑھتا تھا وہ شاہِ خوش اقبال
    اطفال پہ جس طرح گذر جاتا ہے اک سال
    تعلیم کسی نے نہ کیا علم و ادب کا ?
    اُستادِ ازل نے اُنہیں بتلا دیا سب تھا

    لکّھا ہے ہوئے سات مہینے کے جو حضرت
    تب والدِ ماجد کی جہاں سے ہوئ رحلت
    شش سالہ ہوئے جبکہ شہنشاہِ رسالت
    تب والدہء ماجدہ پہنچی سوئے جنّت
    جب آٹھ برس کے ہوئے افضالِ خدا سے
    جب جدِّ معظم گیے اس دارِ فنا سے

    چالیس برس کا سنِ حضرت ہوا جس دم
    معبوثِ رسالت ہوا وہ شاہِ معظّم
    معراج کے احوال سے آگاہ ہے عالم
    یہ رتبہ کسی اور پیمبر کا ہوا کم
    اس امر میں دینداروں کو تشکیک نہیں ہے
    اس طرح سے پہونچا کوئ نزدیک نہیں ہے

    اس طرح بیاں کرتا ہے راوی یہ روایت
    معراج کو جس وقت گئے شاہِ رسالت
    کی موسیٰٰٰٰ وعمراں نے محمد کی زیارت?
    پھر پوچھا کہ کس حال میں ہے آپ کی اُمت
    احمد نے یہ فرمایا وہ مصروفِ جفا ہے
    کچھ اس میں حمّیت ہے نہ کچھ اس میں وفا ہے

    موسیٰٰٰٰٰ نے یہ تب احمدِ مختار سے پوچھا
    اللہ سے اور آپ سے باتیں ہوئیں کیا کیا
    کیا ایک برس روزوں کا فرمان ہوا تھا
    تم سے تو یہ ہوگا مگر اُمّت سے نہ ہوگا
    روزوں میں نمازوں میں بہت طول ہوا ہے
    ان دونوں میں تخفیف جو کچھ ہو تو بجا ہے

    یہ سُن کے محمد نے کہا اے مرے داور
    امت پہ مری اپنا سدا فضل و کرم کر
    دے اتنی نہ تکلیف اُنہیں خالقِ اکبر
    یہ صوم و صلٰٰٰوہَ اُن پہ جو ہو قصر ہے بہتر
    حُکم آیا کہ خاطر جو تری مجھ پہ سوا ہے
    روزے چھ مہینے کے رکھیں قصر کِیا ہے

    موسیٰٰٰٰ نے کہا سُن کے یہ فرمان خُدا کا
    اُمّت سے تمہاری کسی صورت سے نہ ہوگا
    کی عرض پیمبر نے کہ اے خالقِ یکتا
    اس میں بھی کمی کا متوقع ہے یہ بندا
    حکم آیا پڑھیں پانچ نمازیں یہ جہاں میں
    اک ماہ یہ روزے رکھیں ماہِ رمضاں میں

    موسیٰٰٰ نے کہا اس سے بھی کم ہو تو ہے بہتر
    کہنے لگے اُس وقت یہ موسیٰٰٰٰٰ سے پیمبر
    کس درجہ ہوا ہے کرمِ حضرتِ داور
    شرم آتی ہے اب عرضِ مکرّر سے برابر
    آئ یہ ندا اَب جو دعا لب پہ یہ لاتا
    میں صوم و صلٰٰٰٰٰوہَ اس تری اُمّت سے اُٹھاتا

    لکّھا ہے کہ اک روز تھے فاقہ سے پیمبر
    پیغامِ خدا یوں کہا جبریل نے آکر
    سُن بعد سلام آپ سے فرماتا ہے داور
    فاقوں کے سبب سے تعب و کرب ہے تم پر
    گر ہوئے خوشی گھر کو جواہر سے میں بھر دوں
    یہ کوہِ تہامہ جو ہیں سب سونے کے کردوں

    شہ بولے کہ انجام پھر اس بات کا کیا ہے
    جبریل نے کی عرض کہ بعد اس کے فنا ہے
    ہر ایک کو درپیش رہِ ملکِ بقا ہے
    باقی نہیں زنہار کوئ غیرِ خدا ہے
    افلاک و زمیں دشت و جبل کچھ نہ رہے گا
    انہارو چمن قصر و محل کچھ نہ رہے گا

    جبریل کا سن کر یہ سخن بولے پیمبر
    کرنا یہی تم عرض مری سمت سے جاکر
    اک روز تو فاقہ ہو مجھے اے مرے داور
    تا صبر کی دولت بھی رہے مجھکو میسّر
    نے خواہشِ گوہر نہ تمنّائے طلا ہے
    یارب مجھے فاقہ میں عجب لطف ملا ہے

    یہ وقت دعا کا ہے انیس اب نہ ہو غافل
    یا رازق و یا حافظ و یا خالق و عادل
    عالم میں بہ حشمت رہے یہ بانیء محفل
    سب مطلِب دل ہوں تری درگاہ سے حاصل
    ہر لحظہ فزوں دولت و اقبال و حشم ہو
    غم ہو فقط تو فاطمہ کے لال کا غم ہو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *