کل 18 مارچ دوہزار تیرہ کی دوپہر کراچی کے معروف عالمی شہرت یافتہ منقبت خوان شاعر اور استادسید سبط جعفر شہید ہو گئے۔ انہی ہدف بنا کر قاتلوں نے موت کی نیند سلا دیا۔
پولیس کے مطابق کالج پرنسپل سبط جعفرموٹر سائیکل پرکالج سے گھر جا رہے تھے راستے میں ان کو ھدف کر کے فائرنگ کی گئی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
عالمی اخبار کے ادارتی عملے نے اس عظیم نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے اور ملک میں لاقانونیت کی سخت مذمت کی ہے۔
کراچی سے شاعر،محقق اور ادیب عقیل عباس جعفری کی اطلاع کے مطابق استاد پروفیسر سید سبط جعفر زیدی کی نماز جنازہ آج منگل بعد نماز ظہرین امروہہ گراؤنڈ انچولی سوسائٹی میں ادا کی جائے گی۔ اور تدفین ان کی وصیت کے مطابق وادی حسین میں عمل میں آئے گی۔ تمام عزاداران سے شرکت کی درخواست ہے ۔۔۔۔۔مقامی پولیس کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے پیر کی دوپہر لیاقت آباد کے علاقے میں پروفیسر سبطِ جعفر کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ کالج سے اپنی اہلیہ کے ہمراہ واپس جا رہے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق وہ کالج سے موٹرسائیکل پر نکلے ہی تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی تاہم اس واقعے میں ان کی اہلیہ محفوظ رہیں۔
حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
واقعے کے فوراً بعد ڈاکٹر سبطِ جعفر کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔ان کی میت کو رضویہ میں واقع امام بارگاہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس واقعے کے بعد کراچی میں شیعہ اکثریتی علاقوں میں کشیدگی پائی جاتی ہے جبکہ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سندھ میں اساتذہ کی تنظیموں نے اس واقعے پر منگل کو تعلیمی سرگرمیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
کراچی سے عالمی اخبار کے سید ابرار حسین نے اپنے مراسلے میں لکھا ہے
کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ بوائز کالج لیاقت آباد کے پرنسپل کے قتل کے خلاف کراچی سمیت سندھ بھر کالجز میں احتجاجی طور تدریسی عمل کا بائیکاٹ ، اساتذہ ہاتھوں پر کالی سیاہ پٹیاں بابندھیںگے ۔ غیر تدریسی عملہ بھی احتجاج میں شریک ہوگا ۔قاتلوں کی گرفتاری اور عبرتناک سزا نہ ملنے تک احتجاج جاری رہے گا سپلا کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز کالج لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب واقع ہے کالج کے پرنسپل سید سبطہ جعفر کو قتل کردیا اور با آسانی فرار ہوگئے ۔
پروفیسر سید سبطہ جعفر کی عمر 52بتائی جاتی ہے ان کی رہاہش ناظم آباد نذد گجر نالہ کے قریب ہے اور وہ شہر کے ایک معروف جانے پہنچانے شاعر بھی تھے۔ سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرار ز ایسو سی ایشن کے رہنما پروفیسر افتخار اعظمی اور دیگر اساتذہ رہنمائوں نے پرنسپل پروفیسر سبطہ جعفر کے قتل پر شدید اپنت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آج منگل 19مارچ کو کراچی سمیت سندھ بھر کے کالجز میں یوم احتجاج منایا جائے گا اور تدریسی عمل معطل رہے گا جبکہ غیر تدریسی عملہ نے بھی اس قتل کی بھرپور مذمت کی ہے اور علان کیا ہے کہ قاتلوں کی گرفتاری تک اساتذہ اور غیر تدریسی اسٹاف کا احتجاج جاری رہے گا۔

ثانیہ حسن کیانی لکھتی ہیں ۔۔۔
رات کا اندھیرا چھانے کو ہے، سورج منہ چھپانے کو ہے اور ستارے سر نکالنے کو ہیں ۔ آج عالم بالا میں عجیب ہل چل ہے کسی تقریب کا بندوبست زوروں پر ہے۔ فرش درست کیا جا رہا ہے، کچھ خاص افراد کے لیے مسند بچھا دی گئی ہے اور ایک جم غفیر ہے ہے جو کسی کے انتظار میں ہے۔ معلوم ہوا آج 19 مارچ 2013 ہے۔ اور سید الشہداء کے ایک عظیم و بے لوث مدح خواں کی آمد کا دن ہے۔
کیونکہ آنے والا مجلس عزا سے بہت مانوس ہے اس لیے اس کی آمد پر فرش عزائے حسین بچھا دی گئی ہے۔ آج استقبال کے لیے بہت بڑے بڑے نام کھڑے ہیں۔ جو غور سے دیکھا تو دعبل بھی ہیں، سید الحمیری بھی ہیں اور فرزدق بھی ہیں۔ بائیں مڑا تو دیکھا انیس بھی ہیں، دبیر بھی ہیں، جوش بھی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اتنے میں ایک شخص داخل محفل ہوا کووبیاں میں شور اٹھا وہ آگیا جس کا انتظار تھا۔ سب نے آگے بڑھ کر گلے لگایا پر گلے لگانے والے ایک منصب میں تو آنے والے کا ساتھ دے سکتے تھے کہ وہ مداح اہلبیت تھے پر اس کے سر پر تو تاج شہادت بھی ہے۔ ایک ثنا خواں کا تو استقبال ہو گیا، پر رتبہ شہادت کیا ہوا۔۔۔۔۔۔۔ آواز آئی راستہ دو، حسین معہ رفقاء کربلا کے خود اس کو گلے لگانے آ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ مسند پر رسول پاک بھی ہیں علی ع بھی ہیں حسنین ع بھی ہیں۔ پردے میں فاطمہ سلام اللہ بھی ہیں، ثانی زہراؑ بھی ہیں، زبابؑ بھی ہیں۔۔۔۔۔۔۔
پردے کے پیچھے سے ایک آواز آئی اے میرے بیٹے ، میرے فرزند زید شہید کی نسل کا بھرم رکھنے والے مرثیہ خوان حسین ، رخصت حسینؑ کا حال پڑھو۔۔۔۔۔۔ آواز گریہ بلند ہوئی کسی کو کسی کی خبر نہیں ، بس واہ حسینا کی صدائیں ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ آج سے سبط جعفر نے فرشیوں کی مجالس عزا چھوڑ عرشی مجالس میں فرائض سوز خوانی سرانجام دینے شروع کر دیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محترم المقام جناب صفدر ہمدانی نے لکھا ۔۔
میرا ایمان اور یقین کہتا ہے کہ ایسا ہی ہے بالکل ایسا۔ آپکو معلوم ہے کہ مستند شیعہ سنی کتب میں یہ مرقوم ہے کہ حجت آخر کا ظہور ہو گا تو وہ شاعر امام سے کہیں گے منقبت و مرثیہ پڑھنے کو۔کسی مولوی کو وعظ کے لیئے نہیں کہیں گے۔ اور وقت ملے تو یہ بھی ضرور پڑھیں وہ کون لوگ ہونگے جو سب سے پہلے انکی تلوار کی زد میں آئیں گے ۔
وہ شہید کہتا تھا جب امام آئیں گےزخم دل دکھائیں گے
اے خدائے واحد تو یہ بتا دے صفدر کو
کب ظہور ہووے گا کب امام آئیں گے
محترم المقام جناب صفدر ہمدانی
تم تو سوئے عدم سدھارے ہو
اپنی باری کا منتظر ہوں میں
محترم المقام جناب صفدر ہمدانی
سید محمد مصباح حسین جیلانی نے لکھا
محترم ہمدانی صاحب کیا درست بات کی ھےآپ نے. میں بخدا یہی سوچ رہا تھا کہ عالم تو ہر وه فرد ھے جو فکر قرآن کو زنده کرے، چاھے کسی لباس میں ھو. اس میں نہ مدارس کی قید نہ مکتب کی. اسی طرح ہر جبہ و دستار بردار عالم کہاں ہو تا ھے. ……موت العالم موت العالَم
کس کو پردیس میں دونگا کہو پرسہ تیرا
تیرا صفدر بڑی مشکل میں ہے سبط جعفر
محترم المقام جناب صفدر ہمدانی
ہونٹوں پہ تیرے عشق محمد کی پیاس ہے
تو بزم سوز خوانی کی برحق اساس ہے
بستہ بلک بلک کے ہے فریاد کر رہا
تیرے بغیر مرثیہ،نوحہ اداس ہے
صفدر ھمدانی
بستہ میرے عزیز دوست سبط جعفر کا عزائی شاعری کا تا بد رہنے وال کارنامہ ہے ۔۔
صفدر ھمدانی
خود تو چلا گیا سوئے جنت وہ خوش مزاج۔ صفدر
اب ہم ہیں لاشیں اٹھانے کے واسطے
صفدر ھمدانی
یہ دشمن کی بھول ہے کہ وہ سبط جعفر کو شہید کر پایا ہے کیونکہ سبط جعفر کسی شخص واحد کا نام نہیں بلکہ ہر با شعور انسان ، علم دوست جوان اور اردو زبان عزاداران شہہ مظلوم کا نظریہ اور اسکی فکر کا نام ہے.
چھری کی دھار سے کٹتی نہیں چراغ کی لو
بدن کی موت سے کردار مر نہیں سکتا
سادہ لباس زیب تن کئے ہوئے، ایک پرانی سی موٹر سائیکل پر سوار پورے شہر میں سر وعدہ پہنچنے والے شخص کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ یہ شخص ایڈووکیٹ، مصنف و شاعر اور سوزخوان وقومی سماجی کارکن ایک کالج کا پروفیسر، کئی مذھبی اور تعلیمی اداروں کا بانی، پاکستان میں فن سوز خوانی اور مرثیہ خوانی کے موثر ترین بلکہ واحد ادارے، ادارہ ترویج سوز خوانی کا سربراه اور ان سب باتوں سے بڑھ کر شاعر و مداح اہلبیت تھا. ہزاروں شاگردوں کی مختلف میدانوں میں تربیت کرنے والے سبط جعفر کی شخصیت سادگی میں پر کاری کا مصداق تھی. طبیعیت کی سادگی نے مزاج کو اتنا شفیق کر دیا تھا کہ ہر ملاقات کرنے والا یہ سمجھتا تھا کہ استاد اس ہی سے اتنا قریب ہیں. بچے بڑے کا فرق انکی نظر میں کیا تھا بس احترام کرنا تھا ہر انسان کا اور وہ بھی عبادت جان کر. ہر وقت خوشگوار مزاج میں دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کے مشاق ہر حال میں راضی برضائے الہی نظر آتے۔
یوشع ظفر حیاتی
انکے جاہ حشم کا تذ کرہ کروں تو ان خراب حالات میں بھی اپنی روٹین کے مطابق اسی موٹر سائیکل پر اکیلے پورے شہر میں گھومنا کیونکہ خود ہی تو کہتے تھے
موت برحق ہے تو پھر موت سے ڈرنا کیسا
ہے شہادت کی خبر اپنے لئے خوشخبری
آج، دشمنوں نے بلا شبہ ایک بہت بڑے ہدف کا انتخاب کیا. کیونکہ کسی بھی قوم کو اگر تباہ کرنا ہو تو اسکی علمی اور تربیتی بنیادوں کو کمزور کر دو بس وہ قوم خود بخود تباہ و برباد ہو جاتی ہے. اسی نظریہ کے پیش نظر ہزاروں جوانوں کے مربی اور مرد مومن استاد سبط جعفر کو ڈگری کالج لیاقت آباد کہ جس کالج میں وہ علم دوست جوانوں کو علم کی دولت سے مالا مال کیا کرتے تھے علم دشمنوں نے اپنے ہدف کا نشانہ بنایا اور وہ اس حملے میں شہید ہو گئے. ورثا میں ایک بیٹا دو بیٹیاں اور انکی اہلیہ شامل ہیں. آج ببانگ دھل یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ مرثیہ نگاری کا قلم ٹوٹ گیا. علم کی مسند ویران ہوگئی بلکہ کیا لکھوں ایک انسان اس دنیا کی وحشی گری کا شکار ہو گیا.
یوشع ظفر حیاتی
میری آنکھیں ،روح اور دل ناتواں
سبھی رو رہئے ہیں میرے ساتھ
یہ کون عالم بالا چلا گیا ہمارے درمیاں سے آج
گزرتی شب میں فرشتوں نے آکے پر پھیلائے
چلی اجل جو عرش علٰی کے حسین رستے پر
حسین شہید کے مد ح خواں کو اپنے ساتھ
میں سیّد سبط جعفر مرحوم کے خانوادے کو ان کے اس عظیم نقصان پر دلی تعزیت پیش کرتی ہوں اور دعا گو ہوں کہ پروردگار عالم فردوس بریں کے سب سے بلند ایوان میں مرحوم مغفور کو اپنی رحمت کی ٹھنڈی چھاؤں میں رکھّے آمین
تعزیت کنندہ
زائرہ بجّو
ایڈمنٹن
کینیڈا
بجو واقعی یوں لگ رہا ہے جیسے کوئی بہت ہی اپنا چلا گیا ہو ۔۔ اس قدر اداسی ہو رہی ہے کہ کیا بتاؤں
وہ ہر سال محرم الحرام کے عشرے میں پڑھا کرتے تھے “شور ہے شام کے لشکر میں کہ عباس آئے” یہ سوز کی بندش نے مجھے مشتاق بنا کر چھوڑ دیا اور اسی سوز کی بندش نے مجھے ملاقات کا متمنی بنا کر چھوڑا۔
ڈرتے ڈرتے شہید کو یہ جان کر فون کال کی اگر ملاقات سے انکار کر دیا تو؟ مگراُن کا کردار میرے خیال کے برعکس نکلا۔ وہ مجھ سے ایسے ملے جیسے میں کوئی اُن کا دیرینہ یار۔ اور میں نے سر خم کیئے دل کی بات عرض کی کہ حضور آپ ہمیں اپنی شاگردی میں لے لیجئے
حضور مسکرائے اور کہا سوز صاحب ہم تو اذاں دیتے ہیں نماز تو آپکو خود ادا کرنی ہے ۔
سوز صاحب ۔ کراچی
ہرسال شہید کے گھر 8 ربیع الاول کو سالانہ مجلس منعقد ہوتی ،زہے نصیب کہ مجھے بھی بڑی محبت سے کہتے کہ میاں سوز آپ ضرور آئیےگا اور آپ کوئی رباعی یا قطعہ تیار کر لیجئے پڑھنے کےلئے ۔ بحیثیت ِ شاگرد میرا پہلا سال تھا ۔مجلس میں پہنچا تو شاگردوں کا ہجوم تھا سب کی باری آتی رہی یہاں تک کہ اساتذہ آنے لگیں ۔ میرے دل میں بد گمانی پیدا ہونے لگی کہ اُستاد نے میری جانب تھوڑی سی بھی التفات نہیں کی۔
بات یہاں تک آ پہنچی کہ منبر پر خطیب بھی خطابت کرنے لگا۔ یوں گماں یقیں میں بدلنے لگا کہ اب میری باری شاید ٹھیک ایک سال بعد ہی ممکن ہو ۔ بعد از تبرک حاضرین شہید سے رخصتی چاہنے لگے مگر بلند آواز میں حسنِ مزاح کے لہجے میں کہا ۔
رُک جاؤ کوئی نہیں جائیگا۔
حاضرین شہید کی بات کو کیسے ٹال سکتے تھے ؟
حاضرین پھر فرش عزا پر بیٹھ گئے اور کہا خبردار اگر کسی نے گھر جانے کا کہا کیونکہ ابھی ایک گجراتی سوزخواں کو سنانا چاہتا ہوں اگر کوئی سوز صاحب کو سنے بغیر گیا تو یاد رہے اگر جنت میں بھی گیا تو وہ اُلٹے پاؤں جائیگا۔
شہید نے بڑی محبت سے کہا آئیے سوز صاحب۔ اور داد ایسے دی جیسے کوئی شاگرد اُستاد کو سن رہا ہو۔ اللہ اکبر
سوز صاحب ۔ کراچی
غسلِ میت نہ کہنا میرے غسل کو
اجلے ملبوس کو مت کفن نام دو
میں چلا ہوں علی (ع) سے ملاقات کو
جس کی تھی آرزو وہ گھڑی آگئی
سچ ہے شہید کبھی نہیں مرتا اور اس کا کفن کبھی میلا نہیں ہوتا
سلام ہو محسن ادبِ پر
سلام ہو استاد سبطِ جعفر پر
لبیک یا حسین
لبیک یا حسین
اہ سبط جعفر
پروفیسر سبط جعفر زیدی کی شہادت سے پاکستان کے عوام ایک محب وطن، عاشق اہلبیت (ع)، منتظرِ امام مہدی (عج) اور ایک شفیق اور مہربان انسان سے محروم ہوگئی ہے۔ سبط جعفر کی شہادت ملت جعفریہ کیلئے ایک بہت بڑا نقصان ہے، جس کا ازالہ کرنا شاید ہی کبھی ممکن ہو۔ شہید نے اپنی تمام حیات مدح سرائی اہل بیت (ع) اور ملت جعفریہ کی سربلندی کیلئے وقف کر رکھی تھی اور ان کی شہادت ملت جعفریہ کو ایک ایسا صدمہ دے گئی کہ جس کا تدارک کرنا کسی کے بس کی بات نہیں۔
موت ان کے محبوں کو آتی نہیں
آ بھی جائے تو پھر بچ کے جاتی نہیں
موت کا خطر موت سے کیا ہے ڈر
اس سے بچنا بھی کیا آگئی آگئی
غسل میت نہ کہنا میرے غسل کو
اجلے ملبوس کو مت کفن نام دو
میں چلا ہوں علی (ع) سے ملاقات کو
جس کی تھی آرزو وہ گھڑی آگئی
آہ سبط جعفر آپکو مرحوم و مغفور لکھتے ھوۓ دل خون کے آنسو رو رھا ھے
ایک عظیم انسان
ایک بہت ھمدرد اور دعاۓ سیدہ کا ثمر سبط جعفر مرحوم
اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرماۓ آمین ثم آمین
اللہ تعالی انکے قاتلوں کو واصل جہنم کرے
ایسا لگتا ھے مجھے جنگل میں ھوں
اور میرے اردگرد حونی درندے اچھے انسانوں کے خون کے پیاسے گھوم رھے
غور سے مجھکو دیکھہ رھے ھیں
سوچ رھے ھیں
کیسے اس دینا کو اچھے لوگوں سے محروم کروں
؎انفرادی اجتماعی قتل وغارت و خونریزی کا بازار گرم ھے
مگر مجھے پتہ ھے کہ خون ناحق کھبی رايئگاں نیہں جاۓ گا
زمین کھا گی آسمان کیسے کیسے
میں نے جناب سبط حسن صاحب کا نام تو سناتھا مگر کبھی شرف نیازنہ حاصل ہوسکا لیکن جو کچھ محب من جناب ھمدانی صاحب سے سنا وہ میرے لیئے دیکھنے کے برابر ہے اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ دے آمین
انا للہ و انا الیہ راجعون
کراچی محسن کُش شہر بنتا جا رہاہے ۔ اللہ ہمارے حال پر رحم فرمائے
خون حسین کو تجارت بنانے والے ملاؤں کے عہد میں مرثیئے کو عزت دینا والا ستون سبط جعفر گر گیا. مرثیہ نگاری اور مرثیہ نگاروں کا سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے
منتظر ہے لحد سبط جعفر چلوتم کو لینے علی وبتول آ گئے
الوداع الوداع عاشق مرتضی تیری بالیں پہ جاناں رسول آ گئے
لحد کو سونپ کے ہم مدح خوانِ آل رسول
اب اگلی لاش اٹھانے کا انتظار کریں
صفدر ھمدانی
میرا اہلِ سنّت والجماعت (سابق انجمن سپاہِ صحابہ اور لشکرِ جھنگوی) کو مشورہ ہے وہ اب قائدہ اعظم کی قبر کو کھدواکر اُنہیں پھانسی پر چڑھادیں کیونکہ وہ بھی شیعہ تھے۔
پاکستان کے سنی جس طرح اس وقت شیعوں کے حق میں سراپا احتجاج ہیں اُسکی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔
جب ثک (سابق انجمن سپاہِ صحابہ اور لشکرِ جھنگوی) پنجاب میں خادمِ اعلیٰ کی آشیرباد حاصل ہے انکا کوئ کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ کیا یہ ضروری نہیں کہ نواز لیگ اور فضل الرحمٰن کا انتخابات میں بائیکاٹ کیا جائے۔
کاش
مرد مجاہد سبط جعفر یوں نہ مارے جاتے
بس ایسے ہوتا
کسی زلزلے کا شکار ہو جاتے
کسی قومی جنگ کا حصہ ہو جاتے
کسی بغاوت کے جرم میں سولی چڑھا دیئے جاتے
ہائے
وہ تو اس لئے مار دئے گئے
کہ
وہ دشمنوں سے بزدلوں کی طرح محبت نہ کر سکے
وہ دوستوں سے بے دینوں کی طرح نفرت نہ کر سکے
صد حیف
وہ مار دئے گئے اس لئے کہ وہ گنہگار نہ تھے
وہ مار دئے گئے اس لئے کہ وہ ساہوکار نہ تھے
اور
وہ مار دئے گئے اس لئے
کہ
پوری انسانیت اندھی اور بہری ہو چکی تھی
ڈاکٹر نگہت نسیم
سبط جعفر . . . . . . کون؟ (عباس عالم)
سبط جعفر صاحب نے اپنے ذمے ایک چھوٹا سا کام لیا تھا اور زندگی بھر وہی کام کرتے رہے۔ کام کیا تھا؟ اس کی اہمیت کیا تھی؟ اس کا سمجھنا اُن لوگوں کے لیے ذرا مشکل ہے جو روایات اور کلچر کی اہمیت نہیں سمجھتے۔ لیکن جو لوگ ان باتوں کی اہمیت سے واقف ہیں ان کو معلوم ہے کہ سبط جعفر صاحب کیا کررہے تھے؟
سبط جعفر صاحب دراصل محرّم میں ہونے والی سرگرمیوں میں وہی تہذیبی روح پھونکنے کے خواہاں تھے جو مذہبی سرگرمیوں کو ایک مسَلک سے اوپر لے جاکر دوسرے مسالک کے لیے قابل قبول بنادیتی ہے۔ جس کے ذریعے آپ اپنے مسَلک اور نظریے پر کار بند رہتے ہوئے بھی احساسات کی سطح پر دوسرے مذہبی مسَلک کے تجربے کو Share کرسکتے ہیں اور کسی حد تک Own بھی کرسکتے ہیں۔
آج کی مسَلکی تقسیم کے زمانے میں شاید یہ بات سمجھ میں نہ آئے یا شاید اس میں لبرل رنگ محسوس ہو لیکن کچھ دہائیوں قبل لوگوں کو اس بات کے معانی معلوم تھے۔ اس لیے مذہبی سرگرمیوں میں مختلف سطحوں پر آرٹ کا تاثر ملتا تھا۔ لوگ مذہبی جذبات کو آرٹ کی شکل دیتے تھے اور پھر جو لوگ آرٹ کو Appreciate کرسکتے تھے وہ اس آرٹ کے ذریعے مذہبی تجربات کی گہرائی اور گیرائی سے بھی آشنا ہوجاتے تھے۔ ان مذہبی تجربات سے بھی رشتہ جوڑ لیتے تھے جوان کی رسائی سے دور ہوتے تھے۔
یوں معاشرے میں وہ Tolerance پیدا ہوجاتی تھی جس کی اب ہم صرف بات کرسکتے ہیں۔ کیونکہ ظاہر ہے کہ حقیقی Tolerance منافقت سے پیدا نہیں ہوتی کہ آپ دل میں کسی کو غلط اور ظاہر میں اچھا سمجھ رہے ہیں اور بس Tolrate کررہے ہیں۔ بلکہ حقیقی Tolerance یہ ہے کہ سامنے والے کے تجربات اور ان کی شدت کو محسوس بھی کرسکتے ہوں۔ لیکن آپ کا اپنا تجربہ اس سے مختلف ہو اور آپ اپنے تجربے کو مختلف مانتے ہوئے سامنے والے کے تجربے کی سچائی پر بھی یقین رکھ سکیں۔
مذہبی تجربات کو آرٹ کی شکل دینے کے لیے بہت سی Forms کو اختیار کیا جاسکتا ہے۔ سبط جعفر صاحب نے اس کے لیے مرثیے اور سوز کا اپنا ذریعہ اظہار بنالیا تھا اور ان کا یقین تھا مرثیے میں اس زمانے میں بھی وہ تہذیب دوبارہ تازہ کی جاسکتی ہے جوگزرے زمانے میں محرّم کی Sensibility مسلمان تو مسلمان ہندوئوں تک کو بھی Communicate کرتی رہی ہے۔ اس حوالے سے اپنا کام انہوں نے مرثیے اور سوز تک محدود رکھا۔ مرثیے کی گزشتہ تہذیب کا گہرا مطالعہ کیا۔ اس تہذیب کا جس نے انیس اور دبیر پیدا کیے اور ایک مذہبی تجربے کو ادب کے سیلبس کا حصہ بنادیا۔
جب لوگ کہتے تھے سبط جعفر صاحب یہ کام کرنے کی کوشش کررہے ہیں تو ان لوگوں کو بڑا مشکل یا Up Hill سا کام لگتا تھا جو اس کی نزاکت کو سمجھتے ہیں لیکن سبط جعفر صاحب نے یہ کام کرلیا۔ پہلے انہوں نے خود اس فن کو Review کیا اور پھر شہر بھر سے شاگرد تلاش کیے اور پھر ان کو بھی اس جذبے سے Inspire کردیا جو انہوں نے خود تلاش کیا تھا۔
یوں محرّم کی سرگرمیوں میں مرثیے کی حد تک سہی، دوبارہ تہذیبی روح جگمگانے لگی تھی۔ یہ ایک خوشگوار بات تھی اور چھوٹے سے دائرے میں لیکن حیران کن تجربہ تھا اس وجہ سے بہت سے لوگ سبط جعفر صاحب کا بہت احترام کرتے تھے۔ اب وہ نہیں رہے اور زمانہ بھی وہ نہیں کہ لوگ ان کے Contribution کو Appreciate کرسکیں۔ لیکن جو لوگ اس Contribution کو سمجھ سکتے ہیں۔ انہیں معلوم ہے کہ کیا ہوا ہے۔
بات پروفیسر کی، کالج پرنسپل کی، شاعر کی، ادیب، اچھے انسان کی نہیں۔ بات اس سے ذرا زیادہ کی ہے۔ بات ایک ایسے انسان کی ہے جس نے اپنے ذمہ ایک چھوٹا سا کام لے لیا تھا اور زندگی بھر وہی کام کرتا رہا۔ آپ کو، ہم کو یہ کہاں میسر ہے؟ اور یہ میسر نہ ہو تو ایسے لوگ تو میسررہیں۔ کیا ایسے لوگ بھی میسر نہیں رہیں گے؟
میرے بہت محترم دوست سید صفدر ھمدانی نے سید سبطِ جعفر شہید کیلئے ایک شعر کہا:
ایک مجلس ہم نے کی ہے سبطِ جعفر کیلئے
ایک مجلس کر رہا ہے سبطِ جعفر خُلد میں
آج باب العلم ۔ لاس اینجلس میں سبطِ جعفر مرحوم کے ایصالِ ثواب کی مجلس تھی، ابھی وہیں سے آ رہا ہوں، کچھ شعر جو اس مجلس کیلئے فوری طور پر کہے تھے، آپ حضرات کی خدمت میں پیش ہیں:
قدسیاں یہ کہہ رہے ہیں اپنے گھر تو دیکھ لو
وہ ابھی ذکرِ بہتّر کر رہا ہے خُلد میں
اس کا بستہ قدسیوں نے ٓبِ زر سے ہے لکھا
دیکھتا ہے مسکرا کر سبطِ جعفر خُلد میں
سرورِ کونین کی محفل میں کیسے جھوم کر
کر رہا ہے مدحتِ ساقیٗ کوثر خُلد میں
کفر کا فتویٰ لگا کر تم نے مارا ہے جسے
چومتا ہے دیکھ لو دستِ پیمبرؑ خُلد میں
مجید اختر
مجید اختر بھائی۔ آپ اللہ،اسکی رسول اور اسکی آل کے سایہ رحمت میں رہیں۔ اس کے چlے جانے کا دکھ تو ہے اصل دکھ ان قلم اور قلم کار سے بے وفائی کرنے والوں کا ہے جنکا ادب میں آج بہت بڑا بڑا نام ہے۔ یہ سب لوگ کیا اندھے گونگے بہرے ہیں۔ ایتھوپیا کے قحط پر لفظوں کی قے کرنے والوں کے کانوں میں کیا سیسہ اور دلوں پہ قفل ہے جو یہ آواز سنائی نہیں دی کہ سبط مارا گیا۔تف ہے مجھ پر کہ میں اس قلم قبیلے کا فرد ہوں.
صفدر ہمدانی
قرآن مجید، مخالف مذاہب اور عقائدکے ماننے والوں کو صفحہٴ ہستی سے مٹانے کا نہیں بلکہ ’ لکم دینکم ولی دین‘ اور ’ لااکراہ فی الدین‘ کادرس دیتاہے اور جو انتہاپسند عناصر اس کے برعکس عمل کررہے ہیں وہ اللہ تعالیٰ، اس کے رسول سلم ، قرآن مجید اور اسلام کی تعلیمات کی کھلی نفی کررہے ۔ یہ حقیقت ہے کہ دنیا میں اسلام تلوار کے زور سے نہیں بلکہ سیرت و کردار کے زور سے پھیلا ہے۔ برصغیر پاک و ہند میں تبلیغ اسلام اور اشاعت دین کا سہرا اولیاء کرام اور صوفیاء عظام کے سر ہے اور اس خطے میں ان نفوس قدسیہ کا وجود اﷲ کریم کا بہت بڑا انعام ہے۔ جو کام غازیان اسلام کی شمشیر اَبدادر ارباب ظواہر کی علمیت سے نہ ہو سکا وہ خدا وند تعالیٰ کے ان مقبول و برگزیدہ بندوں نے بخوبی اپنے اعلی سیرت و کردار سے سرانجام دیا۔ انہوں نے شبانہ روز محنت اور اخلاق حسنہ سے بر صغیر پاکستان و ہندوستان کو نور اسلام سے منور کیا اور اسلام کے ننھے منے پودے کو سر سبز و شاداب اور قد آور درخت بنا دیا۔ ہمارے اسلاف اور اولیائے کرام نے مکالمہ کے ذریعے لوگوں کو پرامن رکھا اور طاقت کے ذریعے اپنے نظریات اور افکار مسلط نہیں کئے۔
پاکستان میں دہشت گردی‘ فرقہ واریت اور قتل و غارت کی وجوہات کثیر الجہتی ہیں۔ دہشت گردوں کا ایجنڈا سیاسی ہے۔ وہ مذہب کی آڑ میں اپنے سیاسی ایجنڈے کو بزور طاقت لوگوں پر نافذ کرنے کے لیے اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ فرقہ واریت بھی اسی گروہ کا ایک خطرناک ہتھیار ہے۔
دہشت گردی کے عفریت نے پورے پاکستان اور اس کے سماج کو اپنی مکمل گرفت میں لے رکھا ہے۔پاکستان ،دہشستان بن چکا ہے ۔ دہشت گردی اور خودکش حملے روزانہ کا معمول بن کے رہ گئے ہیں۔ فرقہ ورانہ دہشت گردی عام ہے ۔ فرقہ پرستوں کے ہاتھوں صرف شیعہ مسلمان ہی نہیں مارے جارہے بلکہ ان کے ہاتھ سنی مسلمانوں کے خون سے بھی رنگے ہوئے ہیں۔ یہ ایک زندہ حقیقت ہے کہ پاکستان کے داخلی دفاع کو شدید نقصان، فرقہ واریت نے ہی پہنچایا ہے اور فرقہ واریت کی وجہ سے چند ساعتوں میں کراچی سے لے کر گلگت تک پاکستانیوں کا خون نہایت آسانی سے بہایاجاسکتا ہے۔ اب اور تو اور داڑہی والے بھی دہشت گردی سے محفوظ نہ ہیں۔ پورا پاکستان دہشتگردی سے لہو لہان اور اشکبار و سوگوار ہے۔ افواج پاکستان ،پولیس اور رینجرز پر حملے ہو رہے ۔ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں انتشار ہے۔ بلوچستان لہو لہان ہے جہا ن ، بی ایل اے اور القائدہ کی ساتھی ، لشکر جھنگوی تخریب کاریوں میں مصروف ہے اور فرقہ ورانہ بنیادوں پر ایک مخصوص ہزارہ کمیونٹی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
……………………………………..
اقبال جہانگیر کا تازہ بلاگ : پشاورجوڈیشل کمپلیکس پر خودکش حملہ
http://www.awazepakistan.wordpress.com
اسلام علیکم ساتھیو
اآپ سب کے تبصروں سے جو تعارف مرحوم کا ہوا وہ واقعئی ایک ایسی سحر انگیز شخصیت تھی جس کا جانا بہت بڑا نقصان ہے ۔ سب سے بڑی بات یہ کہ ایک پروفیسر تھے یعنی علم دینے والے اور حسین ابن علی کے جانثار ۔
اللہ ان کی مغفرت کرے اور لواحقین کو سبر جمیل عطا کرے ۔
عالم آرا
وینکور
اللہ ان کی مغفرت کرے اور لواحقین کو سبر جمیل عطا کرے ۔
ایک علم کا چراغ گل ہو گیا نا جانے کتنے افردا علم کی ضیا سے محروم ہو گءے
استاد کے جانے سے لگتا ہے چند ماہ قبل رخصت ہونا والا محرم لوٹ آیا ہے زبان گنگ ہو گئی ہے کہیں تو کیا کہیں وہ انسان کامل تو چلا گیا ہمیں اس معاشرے میں چھوڑ گیا خدایا کاش کہ ھم ان سے مزید مستفید ہوتے اور اپنے دل کو اہل بیت علیہم السلام کی محبت کے جام سے کچھ اور سیر کرتے لیکن رضاَ بقضائہ و تسلما لامرہ کہنے کے سوا چارہ نہیں ۔ خدایا: انکے پسماندگان کو صبر جمیل ، تمام مومنین کو سلامتی اور سر بلندی عطا فرما ۔ آمین
شہید ہوگئے کچھ اور تیرے لال حسین
جو بچ گئے ہیں تو ہی انھیں سنبھال حسین
شہید استاد سبط جعفر رحمت اللہ علیہ
منتظر ہے لحد سبط جعفر چلوتم کو لینے علی وبتول آ گئے
الوداع الوداع عاشق مرتضی تیری بالیں پہ جاناں رسول آ گئے سبحان اللہ ،۔ اللہ پانجتن پاک کے حکم سے وہ اعلی درجات پر ھیں اللہ ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل دے آمین اللہ تمام انبیا ہ کے صدقے اور اہل بیت ع ۔س کے صدقے دشمنوں کو نیست نابود کرے آمین ثم آمین
السَّلام و علیکم :- میں ” عبداُلعلی عَالم ایک طفلِ مکتب جسے فیس بک پر کچھ لوگ جاننے لگے ہیں ،،،، ایک مختصر سی بات کہ بڑا آدمی ہوتا ہی مارے جانے کے لیئے ہے ،،،،،،، میں نے کہیں لکھا تھا کہ لوگ اہلیبِیتِّ مُحمَّدً کے مصائب پر روتے ہیں ،، مگر میں اُن کے فضائل پر روتا ہوں ، کیونکہ اُن کے فضائل ہی اُن کے مصائب کا سبب بنے ،،،،، والسَّلام ،،،،،