ماہء رمضان مبارک

بسم اللہ الرحٰمن الرحیم
اللہم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجہم
تمام قارئین کو رمضان کا مہینہ بہت بہت مبارک ہو، سب کی خدمت میں یہ استدعا ہے کی اس مہینے کی دُعاؤں میں ہمیں بھی ضرور یاد رکھئیے، اللہ تعالٰی ہم سب کو اس ماہ کے روزے رکھنے، اس میں قران مجید کی تلاوت اور زیادہ سے زیادہ عبادات بجا لانے کی توفیق عطا فرمائے، ہمارے اعمال کو شرفِ قبولیت سے نوازے، الٰہی آمین۔

20 thoughts on “ماہء رمضان مبارک”

  1. اللہم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجہم

    سب کو رمضان کا مہینہ بہت بہت مبارک ہو۔
    محتاج دعا
    ثناء

  2. میری طرف سے آپ سب کو رمضان کی برکتیں بہت بہت مبارک ہوں ۔۔اللہ پاک ھمیں ہمت اور توفیق عطا کرے کہ اس کی بارگاہ میں اپنی محبتیں پیش کر سکیں ۔۔آمین

  3. ا للّہُم صلّ علے محمدٍ و علے آل ِ محمدٍ کما صلّیت علے ابراہیم وعلے آل ِ ابرہیم اِنّک حمید مجید

    تما م قا ریئن کو رمضان مبا رک

    ربّ کر یم ہم سب کو اس با بر کت مہینے کی رحمتو ں سے فیضیا ب کر ے آ مین

  4. سب کو برکتوں کا مہینہ رمضان مبارک ہو۔ اللہ ہم سب کی عبادات قبول فرماےء آمین

  5. اللہم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجہم
    آپ سب کو رمضان المبارک کی آمد بے حد مبارک ہو ۔
    پروردگار عالم ہم سب کو توفیق عطا فرمائے کے ہم اس ماہ مبارک میں بھرپور عبادتیں کر کے اپنے گناہان کبیرہ و صغیرہ کی معافی مانگ سکیں آمین
    محتاج دعا
    ماریہ علی

  6. اسّلام و علیکم ،
    آپ سب کو میری طرف اس با برکت مہینے کی بہت بہت مبارک ہو ،،،
    الله پاک ،هم سب کو اس مہینے کی فضیلت اور برکتوں کو لوٹنے کی ہمت اور طاقت عطا فر ما ئے،،،اور ہماری عبادتوں کو قبول کرے (آمین )
    اپنی ہر دعاؤں میں اس خاکسار کو بھی یاد رکھے گا ،،

  7. سلام، اس ماہینے کو خُدا کریم کا اپنا مہینہ کہا جاتا ہے، ارتباط با خدا کے لئے یہ مہینہ مخصوص ہے، اس مہینے میں “ایک کا ستر ” کے حساب سے ملتا ہے. ہم بھی کتنے بزنس مائینڈڈ لوگ ہیں. بعض اوقات تو کسے سے یہ بھی سننے میں آتا ہے کہ اس مہینے میں ایک نماز قضاء عمری بھی ہوتی ہے کہ ایک نماز ایسی بھی پڑھی جا سکتی ہے کہ ساری عمر کی قضا نمازیں ادا ھو جائیں گی. ہم بھی کتنے خود غرض لوگ ہیں.

  8. رمضان المبارک کا مہینہ نہایت ہی برکتوں اورسعادتوں والا مہینہ ہے۔ حدیث پاک ہے : الرمضان شہر اﷲ (رمضان اللہ کا مہینہ ہے)۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان المبارک سے بہت زیادہ محبت فرماتے اور اس کے پانے کی اکثر دعا کیا کرتے تھے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس مبارک مہینے کا خوش آمدید کہہ کر استقبال کرتے۔ جب رمضان المبارک کا مہینہ آیا تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنھم سے دریافت کیا کہ تم کس کا استقبال کر رہے ہو اور تمہارا کون استقبال کر رہا ہے؟ (یہ الفاظ آپ نے تین دفعہ فرمائے) (الترغیب والترہیب، 2 : 105)۔ اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : یا رسول اللہ (صل اللہ علیہ وآلہ وسلم )! کیا کوئی وحی اترنے والی ہے یا کسی دشمن سے جنگ ہونے والی ہے؟ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم رمضان کا استقبال کر رہے ہو جس کی پہلی رات میں تمام اہل قبلہ کو معاف کر دیا جاتا ہے۔ (الترغیب والترہیب، 2 : 105)۔

    حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان المبارک کا استقبال ماہ شعبان میں ہی روزوں کی کثرت کے ساتھ فرماتے تھے۔ جب رمضان المبارک شروع ہوتا تو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے معمولاتِ عبادت و ریاضت میں عام دنوں کی نسبت کافی اضافہ ہو جاتا۔ ذیل میں ہم رمضان المبارک میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چیدہ چیدہ معمولات بیان کرتے ہیں کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے معمولاتِ رمضان پر عمل ہی ہماری کامیابی کا ذریعہ ہے اور انہی معمولات کی روشنی میں ہی ہم اس مہینے کی برکتوں اور سعادتوں سے بہرہ یاب ہوسکتے ہیں۔

    رمضان المبارک کا چاند دیکھنے پر خصوصی دعا :
    جب حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان المبارک کا چاند دیکھتے تو فرماتے : یہ چاند خیر و برکت کا ہے، یہ چاند خیر و برکت کا ہے، میں اس ذات پر ایمان رکھتا ہوں جس نے تجھے پیدا فرمایا۔ (مصنف ابن ابی شیبہ، 10 : 400، رقم : 9798)۔

    سحری و افطاری کا معمول :
    حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بالالتزام روزے کا آغاز سحری کھانے سے فرمایا کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امت کو تلقین فرمائی کہ سحری ضرور کھایا کرو خواہ وہ پانی کا ایک گھونٹ ہی کیوں نہ ہو۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : سحری کھایا کرو، کیونکہ سحری میں برکت ہے (صحیح البخاری، 1 : 257، کتاب الصوم، باب برکۃ السحور من غیر ایجاب، رقم حدیث : 1823)۔ ایک دوسری حدیث میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل کتاب اور مسلمانوں کے روزے کے درمیان فرق کی وجہ بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا : ہمارے اور اہل کتاب کے روزوں میں سحری کھانے کا فرق ہے۔ (صحیح مسلم، کتاب الصیام، باب فضل السحور، رقم حدیث : 1096)۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : سحری سراپا برکت ہے اسے ترک نہ کیا کرو۔ (مسند احمد بن حنبل، 3 : 12)۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بھی فرمایا : سحری کرنے والے پر اﷲ کی رحمتیں ہوتی ہیں۔ (مسند احمد بن حنبل، 3: 12)۔

    رمضان المبارک میں پابندی کے ساتھ سحری و افطاری بے شمار فوائد اور فیوض و برکات کی حامل ہے۔ روحانی فیوض و برکات کے علاوہ سحری دن میں روزے کی تقویت کا باعث بنتی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : دن کو قیلولہ کرکے رات کی نماز کے لئے مدد حاصل کرو اور سحری کھا کر دن کے روزے کی قوت حاصل کرو۔ (سنن ابن ماجہ : 123، کتاب الصیام، باب ما جاء فی السحر، رقم حدیث : 1693)۔

  9. تمام امتِ مسلمہ کو میری جانب سے ماہِ رمضان کی مبارک ھو اور دعا ھے کہ اللہ پاک اس بابرکت ماہ میں ھمیں روزے رکھنے اور نیک اعمال کی توفیق عطا کرے آمین۔
    عمران چوہدری صاحب معافی کے ساتھ کہ،
    رسولِ اکرم کا فرمان ھے کہ ً رجب اللہ کا، شعبان میرا اور رمضان میری امت کا مہینہ ھے ً

    محتاج دعا
    امتیاز حسین لغاری

  10. ماہِ رمضان تمام مسلمانوں کو مبارک ھو ، بہتری کی تمام دعائوں کے ساتھ ۔
    ۔
    پنہاںؔ

  11. ” نماز و روزہ و قربانی و حج ”
    اللہ تما م مسلمانوں کو ان پر عمل کرنے کی توفیق اور سعادت عطا فرمائے ۔ آمین
    رمضان مبارک
    منظور قاضی از جرمنی

  12. رحمتوں بھرا یہ مبارک مہینہ تمام اہل اسلام کو مبارک ہو۔

    اللہ تعالیٰ ہم سب پر اپنا رحم و کرم فرماےء اور ہم سب کو توفیق عطا فرماےء
    کہ ہم اس بابرکت مہینے کی حیات آفرین ساعتوں کو اپنے توشہء آخرت کے
    لیےء استعمال میں لائیں۔
    آمین۔

    محتاجِ دعا
    سائرہ بتول

  13. الحمدوللہ ھمارا آج پہلا روزہ ھے ۔اللہ پاک سے دعا ھے کہ اس مہینے ھی نہیں بلکہ اس پاک مہینے کی برکت سے سارے مہینے بابرکت ھو جایئں ۔سب ایک دوسرے خوب ھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔

  14. بھائی مناف صاحب اور دیگر اہل بلاگ کو میری طرف سے ماہ رمضان مبارک ہو- الللہ تعالیٰ اس ماہ مبارک کے طفیل سب مسلمانوں پر اپنی خصوصی رحمتوں‌ کا نزول فرمائے اور ہم کو نیک عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے-
    بھائی مناف صاحب میں‌ معذرت خواہ ہوں اس دفعہ برلین حاضر نہ ہو سکا لیکن محرم سے پہلے انشاء الللہ حاضری دوں‌ گا-
    آپ سب کی دعاؤں کا محتاج

  15. تمام پیارے مسلم بھائی بہنو‫‫ں کو اسلام علیکم کے بعد یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہمدانی بھائی کے حسب الحکم کچھ لکھنے کے لئے حاضر ہوں اور اب جب آہی گیا ہوں تو انشا اللہ دوسرے تیسرے کچھ لکھتا ہی رہوں گا یہاں رمضان کیسے گزرتا ہے سے پہلے تو رمضان کیا ہے پر بات ہو جائے پھر یہ سوچوں گا کہ یہاں کیسے گزرتا ہے غور کروں گا ۔کیوں کہ میں اپنی بہنوں کی طرح چاٹ بنانے کی ترکیب اور سموسے بنانے کا طریقہ تو نہیں بتا سکتا اس کام کے لئے تو الحمد لللہ اللہ نے ایک اچھی سی بیوی دی ہوئی ہے جو باتوں کے علاوہ سب کچھ بنا سکتی ہے۔ ایک با ت ابھی ابھی لکھتے ہوئے یاد آئی پہلے سے ذہن میں نہیں تھی اور وہ یہ کہہ آج کی تاریخ کو اس نیک بخت سے ملن کو پینتیس سال ہو گئے ہیں ماشااللہ۔ ماشااللہ۔ میں تو اس کا تعارف یہ کہہ کر کراتا ہوں کہ یہ میری پون بہتر ہیں نصف بہتر تو بہتوں کی ہوتی ہیں بلکہ سچ بتاؤں کبھی کبھی تو جی چاہتا ہے کہ ایسی ہوں تو دو ہوں ۔پھر صبر کرلیتا ہوں کہ ایسی تو کبھی کبھی بنتی ہیں ۔ایسی کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہیں جسے۔ ادھر ایک اور بلاگ بھی مجھے اپنی جانب راغب کرنے کے لئے ہشکار رہا ہے ۔مگر نہیں پھر کبھی۔
    صوم۔صیام۔ روزہ۔ رمضان کیا ہے۔ اصطلاح شریعت میں اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی شخص جو احکام شریعت کا مکلف ہو طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک روزے کی نیت اور اللہ کی خوشنودی کی خاطر ارادۃً کھانے’ پینے’ نکاح اور ہر قسم کی لغویات سے مجتنب رہتا ہے صوم اسلام کا چوتھا رکن ہے صوم کے مقاصد میں ایک یہ بھی ہے کہ انسان اپنے نفس پر حاکم ہو کر پاکیزگی کے اعلٰی معیار تک پہنچ جائے۔ تھوڑی دیر کو سوچئے کہ آپ کا کوئی ماتحت۔کوئی ملازم کوئی عقیدت مند آپ کی خوشنودی کی خاطر اپنی بدنی۔ نفسانی اور تفریحی خواہشات کی تکمیل سے باز رہتا ہے محض اس لئے کہ اسے آپ کے حکم کی تعمیل کا احترام کرنا ہے تو اندازہ کیجئے کہ آپ کو کتنی خوشی ہوگی ایسی ہی خوشی ا س خالق کائنات کو اپنی تخلیق پر ہوتی ہوگی اپنی اس اشرف المخلوقات تخلیق پر جسے بنانے کے بعد اس نے فرشتوں کو حکم دیا کہ اسے سجدہ کرو اور جب ان کے سردار ابلیس نے ایسا کرنے سے انکار کیا تو کہا کہ دور ہو یہاں سے نکل جا۔ اور جب اس نے کہا کہ مجھے اتنی مہلت اور طاقت دے کہ میں انہیں تیرے خلاف کرتا رہوں تو یہ خالق کائنات کا زعم تھا کہا جا تجھے یہ بھی دیا تو اپنی سی کوشش کرکے دیکھ لے جو میرے نیک بندے ہوں گے وہ تجھ پر لاحول پڑھتے رہیں گے اب ہمیں یہ خیال رکھنا ہے کہ اس رحیم و کریم کو سرخروئی حاصل ہو اور ہم میں ایسے لوگ ہمیشہ موجود رہیں جو اس کی اطاعت کرتے اور شیطان کی نافرمانی کرتے رہیں۔ سورہء بقرہ میں ارشاد ربی ہے
    اے ایمان والو ‘ تم پر روزہ اسی طرح فرض کیا گیا جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیا گیا تھا’ تاکہ تم پرہیز گار بن جاؤ۔ وہ بھی گنتی کے چند روز ہیں۔ اس پر بھی جو لوگ تم میں بیمار ہوں یا سفر میں ہوں تو دوسرے دنوں میں گنتی پوری کر لیں اور جن بیماروں اور مسافروں کو کھانا دینے کا مقدور ہے وہ ایک ایک روزے کے بدلے ایک محتاج کو کھانا کھلائیں اس پر بھی جو شخص خوشی سے نیک کام کرنا چاہے تو اس کے حق میں بہتر ہے اور سمجھو تو روزہ رکھنا تمہارے حق میں بہتر ہے۔ رمضان کا مہینہ تو ایسا با برکت مہینہ ہے جس میں قرآن نازل ہوا ہے جو لوگوں کا رہنما ہے اور اس میں ہدایت اور فرقان کے کھلے کھلے احکام موجود ہیں تو تم میں سے جو شخص اس مہینے کو پائے وہ ضرور اس مہینے کے روزے رکھے اور جو بیمار یا سفر میں ہو تو دوسرے دنوں میں اس کی گنتی پوری کرلے اللہ تمہارے ساتھ آسانی کرنی چاہتا ہے اور سختی کرنا نہیں چاہتا اور چاہئے کہ تم گنتی پوری کرلو اور اللہ نے تم کو جو سیدھی راہ دکھائی ہے اس کے لئے اس کی بڑائی کرو تاکہ تم شکر ادا کرو۔ اس آیت سے تین چیزیں ظاہر ہوتی ہیں ایک تو یہ کہ تم متقی بن جاؤ۔ دوسرے یہ کہ خدا کی عظمت کا جذبہ تم میں پیدا ہو اور سوئم یہ کہ تم اس کا شکر ادا کرو۔
    جب ماہ رمضان شروع ہوتا ہے تو رحمت کے دروازے کھل جاتے ہیں اور جس شخص نے ایمان اور حصول ثواب کے لئے روزے رکھے اس کے گذشتہ گناہ معاف کردئے جاتے ہیں روزے کوترک کرنے کی بے حد ممانعت آئی ہے نبی صلعم نے فرمایا جو شخصرمضان میں بے عذر شرعی ایک دن بھی روزہ نہ رکھے تو اس کے بدلے اگر تمام عمر بھی روزے رکھتا رہے تو کافی نہ ہوگا حدیث میں ہے کہ جو شخص ماہ رمضان میں گناہوں کی معافی حاصل نہ کرے وہ اللہ کی رحمت سے دور ہوگیا۔
    اس مہینے کا پہلا عشرہ رحمت کا ہے’ دوسرا عشرہ مغفرت کا اور تیسرا دوزخ کی آگ سے نجات کا۔ دنیاوی زندگی میں بھی طبی مشاہدات بتاتے ہیں کہ بسا اوقات انسان کا بھوکا رہنا اس کی صحت کے لئے مفید ہوتا ہے بعض بیماریوں کا یہ حتمی علاج ہے ۔روزے کے ذریعے اس کے مواقع مل جاتے ہیں اور یہ چیز بہت سے جسمانی فضلوں کی تخفیف کا سبب بنتی ہے جس طرح زمین کو ایک عرصہ بغیر کاشت کے رکھنے سے وہ زیادہ زرخیز ہوجاتی ہے اسی طرح قوائے انہضام یا نظام ہاضمہ کو ایک ماہ آرام دینے سے وہ زیادہ مظبوط ہو جاتا ہے۔عبادت میں یکسوئی کے لئے بھی روزہ مفید ہے ۔ کہ جب انسان کا معدہ ہضم کے فتور سے محفوظ اور دل و دماغ تبخیر سے پاک ہو تو یہ چیز روحانی یکسوئی اور صفائی کے لئے اکسیر کا حکم رکھتی ہے۔ روزے کے دوران میں دن بھر کی بھوک ہمارے گرم اور مشتعل قوٰی کو ٹھنڈا کرنے کا کام دیتی ہے اس طرح روزہ دراصل ایک روحانی تربیت ہے۔
    اس ماہ میں انسان کی ہر نیکی کا بدلہ دس گنا سے سات سو گنا تک ہے اور اللہ کا فرمان ہے کہ بندہ روزہ میرے لئے رکھتا ہے اور اس کی جزا میں ہی اسے دوں گا لہذا بس یہ سمجھیں کہ عالمی اخبار میں SALE کا اشتہار چھپا ہے اس ماہ میں ہر نیکی کا بدلہ دس یا اس سے زیادہ ملے گا تو دیکھتے ہیں کہ کتنے لوگ MALL
    یعنی مسجد کی جانب لپکتے ہیں تاکہ اللہ کی رحمتیں جتنی بٹور سکیں بٹور لیں بسم اللہ چلئے پہلے میں۔ ایک قطعہ سن لیجئے
    تجھ کو بیٹھا ہوں بھلا کر اے میرے ربٍ کریم
    کل سے میں سجدے کرونگا روز ہے عزمٍ صمیم
    کچھ نہ کچھ کارٍ جہاں رہتا ہے مجھ کو صبح و شام
    کل کی جنت سے ہے ڈالر آج کا زیادہ عظیمٍ آپ سب کی بہت سی دعاؤں کا طالب اور محبتوں کا امین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔(مجھے دعاؤں میں یاد رکھئے)

  16. محترم غائبین اسلام علیکم
    رمضان 22 اگست کو شروع ہوا اور صرف تین دن بعد یعنی 25 اگست کو میں نے رمضان سے متعلق چند سطور بہ تابعداری برادر بزرگ صفدر ہمدانی کچھ لکھا اور اب تک جو کچھ کیڑے مکوڑےقرطاس ادب پر بکھیرنے کی بے ادبی کرچکا ہوں اس سے کہیں زیادہ لکھا لیکن آج چار دن گزرجانے کے باوجود کسی نے اسے نہیں پڑھا اور اگر پڑھا ہو تو مجھے کیا پتہ۔ پتہ تو جب چلتا جب کوئی توصیفی نہ سہی تنقیدی ہی دو حرف لکھتا کہ یہ آپ نے کیا لکھا ہے جھک ماری ہے یہ بات تو ہم پہلے بھی ایک بار سن چکے ہیں کوئی نئی بات لکھو میاں یہ کیا چودہ سو سال پرانی راگنی،،وغیرہ وغیرہ قسم کی بات ہوتی تو معلوم ہوتا اور یہ نہیں کہ لوگ لکھ نہیں رہے مختلف بلاگوں میں خوب خوب لکھا جارہا ہے ماشااللہ مگر رمضان کے بلاگ کو ایسا تہہ کر کے رکھ دیا جیسے کہہ رہے ہوں کہ بھائی رمضانی مہمان تین دن کا ہوتا ہے اب اس سے زیادہ آپ کو لفٹ نہیں دی جاسکتی اور بھی غم ہیں زمانے میں عبادت کے سوا۔مجھے معلوم ہے اب اس سے زیادہ لکھا تو پٹوں گا
    میں نے ارادہ کیا تھا کہ ایسے مختلف موضوع پر کچھ لکھتا رہوں گا مگر قارئین تو غائبین ہو گئے اچھا سنیں اگر میں غلط کہہ رہا ہوں تو مجھے بتائیں کہ بھلا یہ تیسرے روزے کے بعد سے رمضان کے بلاگ سے بے توجہی نہیں تو کیا ہے اور وہ صاحبٍ بلاگ ہمارے پیارے بھائی عبدالمنان صاحب بھی اپنے بلاگ میں نہیں جھانک رہے میری خواہش ہے کہ دس پندرہ ڈنڈے میری طرف آئیں تاکہ اس بہانےیہاں کچھ لکھا تو جائے۔ رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لئے آ۔
    اور دیکھئے رمضان کا موقع ہے زور سے نہ مارئیے گا شکریہ۔۔۔ آپ سب کی بہت سی چپلوں کا نہیں دعاؤں کا طالب۔ بخش دو گر خطا کرے کوئی

  17. رمضان کا مقدس مہینہ اب اپنی آخری منزل کی سمت جارہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بلاگ بھی آہستہ آہستہ نظروں سے اوجھل ہوتا جارہا ہے۔

    بلاگ نگار عبدالمناف غلزئی صاحب نے اس بلاگ کی ابتدا تو نہایت ہی خشوع و خضوع کے ساتھ کی مگر وہ امین ترمذی صاحب پر یہ بلاگ چھوڑ کر مطمئن ہوگئے کہ یہ بلاگ خود بخود کم از کم رمضان ہی میں اپنی آب وتاب کے ساتھ چلتا رہے گا۔
    امین ترمذی صاحب نے صحیح فرمایا تھا کہ
    ” میں نے ارادہ کیا تھا کہ ایسے مختلف موضوع پر کچھ لکھتا رہوں گا مگر قارئین تو غائبین ہو گئے اچھا سنیں اگر میں غلط کہہ رہا ہوں تو مجھے بتائیں کہ بھلا یہ تیسرے روزے کے بعد سے رمضان کے بلاگ سے بے توجہی نہیں تو کیا ہے اور وہ صاحبٍ بلاگ ہمارے پیارے بھائی عبدالمنان صاحب بھی اپنے بلاگ میں نہیں جھانک رہے ”
    امین ترمذی صاحب نے یہ بھی کہا تھا کہ
    ” میری خواہش ہے کہ دس پندرہ ڈنڈے میری طرف آئیں تاکہ اس بہانےیہاں کچھ لکھا تو جائے۔ رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لئے آ۔”

    افسو س کہ دس پندرہ ڈنڈے تو کیا ایک بھی” ڈنڈا ” انکی طرف نہیں پھینکا گیا ورنہ وہ اس کا” بہانہ ” بنا کر اس بلاگ میں کچھ نہ کچھ لکھتے اور اس بلاگ کو جاری رکھتے ۔ افسو س کہ انکی ” خواہش ” پوری نہیں ہوئی۔
    بہر حال :
    اللہ سب کی عبادتیں اورسب کے روزے قبول فرمائے : آمین
    رمضان مبارک اور آنے والی عید مبارک
    فقط:
    منظور قاضی از جرمنی
    منظور قاضی از جرمنی

  18. منظور بھائی آپکو علم نہیں کہ روزہ رکھنا اللہ پر کتنا بڑا احسان ہے۔ بھائی صاحب بھلا روزہ رکھ کر کون کوئی کام کر سکتا ہے اور لکھنا لکھانا تو ویسے بھی فارغ لوگوں کا کام ہے ہم جیسے جو فارغ ہیں۔ یہ سب روزہ دار ہیں۔ بس اپنے روزوں میں منہمک ہیں کہ بس انہی دنوں میں عبادت بھی کرتے ہیں اس لیئے پلیز ان سب کو معاف کر دیں۔ یہ اگر اللہ نے چاہا تو عید کے بعد رمضان پر لکھیں گے

  19. صفدرھمدانی صاحب آپ کا تجزیہ بالکل درست ہے ۔
    مشکل یہ کہ ہم کسی کو رمضان ہی کے مہینے میں رمضان پر لکھنے پر مجبور نہیں کرسکتے۔
    جو لکھے اس کا بھی بھلا ، اور جو نہ لکھے اس کا بھی بھلا۔
    ہاں ایک خوشی کی بات یہ ہے کہ عبدالمناف غلزئی صاحب نے 7 ستمبر کو ایک ای میل جس کا عنوان ہے : “دعائے شبِ قدر اور وداعِ رمضان ” میرے علاوہ اپنے کئی احباب کو بھجوائی ہے ۔ میں نے بہت کوشش کی کہ اس ای میل کو اس بلاگ میں منتقل کردوں مگر مجھ میں اتنی فنی مہارت نہیں کہ اس کو اس بلاگ میں منتقل کرسکوں۔
    چونکہ یہ بلاگ عبدالمناف غلزئی صاحب کا ہی ہے ، میں ان کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ ” دعائے شبِ قدر ” کو اس بلاگ میں منتقل کردیں تاکہ رمضان کے جانے سے پہلے شبِ قدر میں اس دعا کواس بلا گ کے پڑھنے والے اسکو پڑھ سکیں۔اگر وہ خود اس دعا کو اس بلا گ میں منتقل نہیں کرسکتے تو وہ اس کو صفدر ھمدانی صاحب کے پاس بھجوادیں تاکہ وہ اس کو اس بلاگ میں منتقل کرسکیں۔

  20. اکسیویں شب کی عبادتیں

    1 اکسیویں شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے اور ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ قدر ایک ایک بار اور سورہ اخلاص ایک ایک مرتبہ پڑھے ، بعد سلام کے 70 مرتبہ دورود پاک پڑھے ۔ انشاہ اللہ اس نماز کے پڑھنے والے کے حق میں فرشتے دعاے مغفرت کرے گئے ۔

    2 اکیسویں شب کو دو رکعت نماز پڑھے ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ قدر ایک ایک اور سورہ اخلاص تین تین بار بار پڑھنی ہے ۔
    بعد سلام کے نماز ختم کر کے ستر مرتبہ استغفار پڑھے ۔ انشا اللہ اس نماز اور شب قدر کی بر کت سے اللہ پاک اس کی بخشش فرما دے گا ۔

    3 ماہ رمضان کی اکیسویں شب کو اکیس بار سورہ قدر پڑھنا بھی افضل ہے.

    دعاؤں میں سب ایک دوسرے کو دھیان سے یاد رکھیں ۔۔ التماس دعا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *