عمران خان کے لئے دُعائے صحت

سات بجے ہمیں بھی ایسا لگا کہ ہمارا مستقبل تاریک ہو چلا ہے ۔ عمران جس محنت ،لگن اور جذبے سے کام کر رہا تھا یہ یقین ہو چلا تھا کہ قوم کی قسمت بدلنے والی ہے ۔خبر دیکھتے ہی اپنے بیٹے کو فون کیا جو ایک ریلی کے ساتھ رائیونڈ گیا تھا ۔ میں سمجھی حادثہ وہاں ہوا ہے مگر بعد میں معلوم ہوا غالب مارکیٹ ہوا ہے ۔ بچے رائیونڈ سے شوکت خانم ہسپتال چلے گئے ۔ ہزاروں جوان بوڑھے بچے پُر نم آنکھوں سے دُعائیں کرتے رہے ۔ اس کی ایک جھلک کے انتظار میں کھڑے رہے ۔ نوجوانوں کو یہ اُمید کہ وہ اپنی قوتِ ارادی سے کھڑا ہو جائے گا۔ ہجوم میں متضاد اطلاعات کہ وہ ابھی گلبرگ کے جلسہ میں پہنچیں گے۔ وی آئی پی ٹریفک ہسپتال کے پچھلے دروازے سے جاری رہی ۔ یہ بھی خبر ملی کہ شہباز شریف عیادت کے لئے آنا چاہتا ہے مگر نوجوان سپورٹرز اُسے یہاں دیکھنے کے روادار نہیں تھے۔ آخر ایک ڈیوٹی ڈاکٹر کی زبانی علم ہوا کہ عمران خان خیریت سے ہے اور بات چیت کر رہا ہے ۔ اسد عمر صاحب نے باہر آ کر سی ٹی سکین کی رپورٹ مختصرا بتائی تو بچے گھر کو لوٹے
ابھی ٹی وی پر عمران خان کو بات کرتے تو سُنا اور دیکھا تو سکون ملا ۔ اللہ تیرا لاکھ شکر ۔ اور دل سے دُعا نکلی اے اللہ اس شخص کو صحت کے ساتھ عمرِ خضر عطا کر جسے اپنی سخت تکلیف کی حالت میں بھی قوم کے مستقبل کی فکر ہے
عمران خان نے سچ کہا اُس نے اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائی اب قوم کا فرض ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری نبھائے

17 thoughts on “عمران خان کے لئے دُعائے صحت”

  1. اسلام علیکم ساتھیو
    بالکل بہن زرقا مفتی میں نے بھی جب سے دیکھا ہے مسلسل دعا کر رہی ہوں اللہ انہیں صحت کامل عطا کرے ۔ ہم سب ہی دعا کرتے ہیں کہ ہمارے قوم کا مستقبل تابناک ہو اور ہمارے جوان آگے آئیں ۔
    آزمائش ہے اللہ اس آزمائش سے تحریکَ انصاف کو سر خرو نکالے آمین
    یہ جان کر بہت اطمینان ہوا کہ عمران خان خطرے سے باہر ہیں اللہ انہیں لمبی عمر دے ۔ اور ان کی کاوشوں کو با ر آور کرے ۔
    مجھے امید ہے کہ ہمارے جوان جو عمران کے ساتھ تھے اپنا کردار نباہیں گے اور دکھا دینگے کہ وہ ہر مشکل سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔انشاء اللہ
    اللہ میرے ملک کا اور اس کے ہمدردوں کا حامی و ناصر رہے آمین ۔
    مجھے یہ بھی خوشی ہوئی کہ کم از کم سب نے ہی اس حادثے پر عمران خان کی مزاج پرسی کی اور اپنی دعاؤں میں انہیں شامل کیا ،بس قوم وہ ہی ہے جوہر موقعہ پر ایک دوسرے کی ساتھی ہو ۔ اللہ ہمارے دلوں سے بغض و عداوت کو ختم کر کے ہمیں اچھا پاکستانی بنا دے آمین
    عالم آرا

  2. اللہ عمران خان کو اپنی حفظ وامان میں رکھے ۔ آمین

  3. اللہ عمران خان کو صحت دے۔ آمین اب الیکشن عوام اور کارکنان کو اپنے ہاتھ میں لے لینا چا ہیئے۔ یہ ہی تو پارٹی کا امتحان ہے کہ اس کو انہوں نےجن خطو ط پر تشکیل دیا ہے کہ وہاں کسی کے ساتھ کچھ ہونے سے کام پر فرق نہیں پڑتا۔

  4. آچھی بہن زرقا مفتی اسلام علیکم
    کل شام روز کی
    آفس سے گھر جارھی ھوں
    آنکھیں بند ھیں
    نہ سور رھی ھوں
    نہ جاگ رھی ھوں
    بس ایک عجب سی سرشار غنودگی ھے
    جس میں دعا بھی ھے شکر بھی ھے
    ھلکی سی بارش ھو رھی ھے
    ٹریفک کا اژدھام ھے

    میرے موبايئل پر

    میری دوست فرزانہ ظفر کا پیغام

    دعا کرو چیرمین عمران خان بچ جاۓ
    میں ایکدم جاگ گی اور میرے منہ سے نکلا کہ عمران خان کے ساتھہ کڑورں لوگوں ک دعايئں ھیں
    اسکو کچھہ نیہں ھوگا
    انشا اللہ
    وہ بڑی ھمت والا انسان ھے
    اس نے 1992میں بھی شانوں پر آئ شدید چوٹوں کی پروا نہ کرتے ھوۓ
    ورلڈ کپ جیت کر دکھایا تھا
    اور آج جب وہ لفٹر سے گرا
    یا گرایا گیا ھے
    کہ جس کا امکان زیادہ ھے
    وہ سر پر کمر پر گہری چوٹ کے باوجود الیکشن 2013 کا کپ بھی جیتے گا
    سچ پوچھو تو تحریک انصاف کے چیرمین کے گرنے اور زحمی ھونے کی خبر نے ھوش اڑا ديئے تھے

    تمھاری طرح میرا دل بھی لمحہ بھر کے لیے ٹہر ھی گیآ تھا
    اللہ کا شکر ھے کہ ھمارا ھیرو ھمارا قائد
    ھمارا چیرمین الحمد اللہ بصحت و بعافیت ھے
    اور جو چوٹیں آیئ ھیں وہ بھی ایک آدھ ھفتے کے مکمل آرام کے بعد ٹھیک ھوجاينگی انشا اللہ
    اس کے لیے پورا پاکستان دعايئں کررھا ھے
    کیا نوجوان
    کیا بزرگ
    قوم کی مايئں اور بہنیں
    بچے سبھی اس کے رو رو کر دعا کر رھے ھیں
    وہ اسپورٹ میں اسپرٹ کے ساتھہ پھر اٹھے گا اور بازي جیت جاۓ گا
    یہ 18 فٹ کی بلندی سے گر کر وہ بہت اونچا ھوجاۓ گا
    اسکی مقبولیت وچاھت میں بے تحاشہ اضافہ ھوگا انشا اللہ

  5. اللہ تعالیٰ آپ سب کی دُعائیں قبول کرے
    پاکستانی عوام ایک اندھیرے غار میں قید بٹے ہوئےہجوم کی مانندہے غار کے دھانے پر کرپشن اور ذاتی مفاد کی سیاست کا بھاری پتھر رکھا ہے ۔ یہ بٹا ہوا ہجوم متحد ہو کر اس پتھر کو دھکیل سکتا ہے اپنی قسمت بدل سکتا ہے
    عمران خان بھرپور مہم چلا چکے ہیں۔
    یہی وقت ہے کہ قوم اپنے لئے فیصلہ کرے ذاتی مفاد کی سیاست پر قومی مفاد کو ترجیح دے ووٹ ڈالے اور بدلے پاکستان

  6. اسلام علیکم ساتھیو
    واقعئی یہ تحریک پاکستان کے اس طبقے کی نمائندگی کر رہی ہے جو اس جھوٹ فریب اور دھوکے کی سیاست سے تنگ ہیں ۔
    میرا بھی یہ ہی خیال ہے کہ اب تحریک انصاف کے کارکنوں اور اس میں شامل ان لیڈروں کی بھی بصیرت کا وقت ہے جو اس میں شامل ہوئے ۔
    قسمت بدلنے کے لئے جس عزم کی ضرورت ہے وہ اللہ کی مدد سے عمران نے اپنے نو جوانوں میں بھرا اب اسکے کارکنوں کے عمل کا وقت ہے ہم سب کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں ۔
    اللہ ہم سب پر فضل اور اپنا کرم کر دے اور ہمیں اچھی با صلاحیت اورغیور قیادت عطا کر دے ۔آمین
    مجھے اپنے بیٹے کی بات بہت پسند آئی اس نے کہا ۔ امی گرتے ہیں شہسوار ہی میدانِ جنگ میں ۔انشاء اللہ عمران خان پھر کھڑا ہو جائیگا وہ ایک بہادر انسان ہے ۔
    میں نے کہا انشاء اللہ
    عالم آرا

  7. عمران خان کی صحت یابی کیلئے بہت بہت دعائیں
    اللہ کریم ہر اس محب وطن پاکستانی کو جس کا جینا مرنا اٹھنا بیٹھنا سونا جاگنا پہننا اوڑنا سب کچھ پاکستان کیلئے ہو ،اپنی امان وپناہ میں رکھے آمین

  8. بیٹی زرقا مفتی ،
    اللہ تبارک و تعالٰی ہمارے قومی اثاثے اور قومی ہیرو کو جلد سے شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے ،اس خبر نے تو پیروں تلے سے گویا زمین کھینچ لی تھی لیکن الحمد للہ آ نے والی خبریں حوصلہ افزاء ہیں

    اور مجھے یوں لگ رہا ہئے کہ پوری پاکستانی قوم ہی اپنے قومی ہیرو کے لئے دعاؤں میں لگ گئ ہئے،
    اس وقت پاکستا نی سیاست کے منجھدھار میں صرف ایک عمران خان ہی تو امّید کی آخری کرن ہئے

    پروردگار عالم عمران خان کے حق میں اس کے لئے مانگی جانے والی ہم سب کی دعاؤں کو قبول فرمائے آمین الٰہی آمین
    دعاگو زائرہ بجّو

  9. بہن سیّدہ زائرہ عابدی

    یہ معلوم ہوکر تعجب ہوا کہ آپکی عمر سو سال سے زیادہ ہے۔ آپ نے بیٹی زرقا ء مفتی لکھکر زرقا ء مفتی صاحبہ کو مخاطب کیا ہے جنکی ہم چند ماہ قبل 103 ویں سالگرہ مناچکے ہیں۔

  10. اسلام علیکم ساتھیو
    بہن زائرہ عابدی اور بہن زرقا مفتی خوش رہیں اللہ آپ کو لمبی عمر عطا کرے ۔آمین
    پاکستان کے ہر گھر میں ہی پاکستان کی اس امید کے لئے دعائیں کی جارہی ہیں ۔ اللہ سے امید ہے کہ وہ عمران خان کو صحت عطا فرمائے گا اور وہ جلد اپنے لوگوں کے درمیان اسی جوش اور جزبے سے موجود ہونگے ۔
    بس دعا یہ ہے کہ جو روشنی اس نے دکھائی ہے اس پر عمل بھی کرے اور اسے ایسی ٹیم بھی ملے جو اسکی بھلائیوں کی ساتھی رہ کر پاکستان کو سیاسی کپ جتا دے اور ان تمام شعبدہ بازوں کی وکٹیں گرادے انشاء اللہ
    عالم آرا

  11. اسلام علیکم ساتھیو
    ایسا لگتا ہے کہ پریشانیوں نے ہمیں گھیر لیا ہے ابھی ابھی خبر آئی ہے کہ ایل ڈی اے کی عمارت میں آگ لگی اور ایسے روح فرسا مناظر دکھائے گئے کہ بے اختیار آنکھوں سے آنسو رواں ہیں ۔
    لوگوں نے نویں اور آٹھویں منزل سے چھلانگ لگائی زندگی بچانے کے لئے لیکن زندگی پوری ہو چکی تھی وہ ہار گئے ، اور موت جیت گئی ۔
    ایسی قیامتیں ہیں کہ کچھ دیر کے لئے دماغ ماؤف ہو جاتا ہے کہ ملک میں ہر قسم کی آفت آرہی ہے ۔ اللہ سے توبہ کرتے ہیں اور اس کے حضور دست بہ دعا ہیں کہ وہ ہماری قوم پر رحم کرے ہماری خطاؤں کو معاف کر دے ۔ وہ بڑا رحیم و کریم رب ہے وہ ضرور ہم سب کو معاف کر دے گا انشاء اللہ
    آج پھر کتنے ہی خاندان اپنے وارثوں سے محروم ہوگئے اللہ انہیں صبر دے ۔
    حسب سابق انتظامیہ بے بس رہی ۔
    عالم آرا

  12. اسلام علیکم ساتھیو
    اب جاگنے کا وقت ہے جاگو خدا قسم
    سوتے رہے اگر تو نہ بھر پائیگا ذخم
    اس ووٹ کی طاقت سے نیا باب کر ورقم
    نکلو اب اپنے خول سے رکھو اپنا بھرم
    اب بھی نہ دوست دشمن کو پہچانا تو ہے ستم
    توبہ کرو اب ایسی کہ ہوجائے اللہ کا کرم

    اللہ ہمارے ملک میں امن و امان سے اس مرحلے کو گزار دے اور اچھی قیادت عطا فرما دے .
    ایسی قیادت جو عوام اور ملک کی ہمدرد ہو اور اپنے وعدوں سے نہ پھرے آمین
    عالم آرا
    وینکور

  13. شوکت خانم اسپتال لاہور میں زیر علاج تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اسلام آباد میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نیا پاکستان بنانے سے پہلے نہیں مروں گا، پوری قوم کی دعاوٴں پر ان کا شکر گزار ہوں، ہر مکتبہ فکر کے افراد نے میرے لئے دعا کی جس پر ان کا مشکور ہوں، عوام سے دل کی باتیں کرنا چاہتا ہوں، 17 سال پہلے سیاست میں قدم رکھّا میں نے سوچا ان 2 پارٹیوں کے ساتھ چلنا ہے، تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں، تبدیلی صرف سیاست کے ذریعے آسکتی ہے۔

    ساتھیوں یہ پیرا گراف میں نے عالمی اخبار کے سرورق سے یہاں چسپاں کیا ہئے ،
    الحمد للہ وہ بستر پر ہی سہی لیکن ماشاللہ بول تو رہا ہئے ،یہ ہم سب کے لئے وقت دعاء ہئے ،اور حقیقت یہ ہئے کہ ساری قوم ہی اپنے قومی ہیرو کے لئے دعاگو ہئے
    اللہ پاک ہمارے پاک وطن کوہر بحران سے بہ خوبی نکال لے آمین

  14. بہن عالم آرا ء ا بھی تو کراچی کی فیکٹری کی آتشزدگی کا صدمہ کم نہیں ہوا تھا کہ یہ پھر ایک بہت بڑا سانحہ پیش آیا ہئے ،جو کچھ بھی اطّلات مل رہی ہیں انکے مطابق پلازۃ میں حفاظتی انتظا مات انتہای ناقص تھے ریسکیووالے کہ رہئے کہ ہم کو پہلی اطّلاع آگ لگنے کے چالیس منٹ بعد ملی ،
    کیا کہیں اور کس سے کہیں غریب پاکستانی عوام کا لہو کتنا ارزاں ہو چکا ہئے ،اس پلا زہ کی آگ نے کتنے گھروں کے چراغ اندوہناک طریقے سےگل کر دیئے ہیں
    اللہ ہم سب پہ کرم کر دے رحم کر دے آمین،

  15. اسّلا م علیکم بھیّا ظفر جعفری،

    امّید ہئے مزاج گرامی بہ خیر ہوں گے ،یاد آوری کا شکریہ ،کسی بھی بلاگ پر آ پ کی آمد بہار کا جھونکا ہوتی ہئے

    میں ایک غلط فہمی کا ازالہ چاہتی ہوں ،وہ یہ کہ میری عمر اس وقت سو سال سے اوپر نہیں بلکہ ہزار سال سے اوپر ہئے ،بلکہ شائد اس سے بھی کچھ زیادہ ،سلطنت روما کے حسین اور بلند و بالا شہنشاہی ایوانوں میں میرا روز مرّہ جانا آنا لگا رہتا تھا ،

    اس لئے مجھے بیٹی زرقا مفتی کی عمر سو برس ہونے پر تعجّب بلکل نہیں ہئے
    آ پ دعا کرتے رہئے کہ جناب حضرت خضر علیہالسّلا م کی لمبی عمر کے صدقے میں ہم سب صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی حیات پایئں آمین،الٰہی آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *