در حقیقت یار یکدل کیمیاست
چون صدف کمیاب وچون درپر بہاست
ترجمہ
ایک دل کا دوست حقیقت میں ایک کیمیا ہے
صدف اور گراں بہا موتی کے مانند ہے
کہتے ہیں کہ دوستوں کو ناگہانی اور اتفاقی طور پر منتخب نہیں کرنا چاہیئے بلکہ صحیح معیار کی بنیاد پر اپنے لئے دوست کا انتخاب کرنا چاہیے ۔۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کن لوگوں سے دوستی کی جائے اور کن لوگوں سے نہ کی جائے ؟اسلام مندرجہ ذیل حقیقت کی وضاحت کرکے اس کا جواب دیتا ہے :
١۔ اپنے دوست کو لوگوں کے درمیان اس طرح منتخب کیجئے جیسے پرندہ اچھے دانے کو خراب دانوں سے الگ کرتا ہے ۔
٢۔دوستی کے بارے میں انسان کو معتدل ہونا چاہیئے دوستی میں افراط و تفریط حتیٰ اچھے لوگوں کے ساتھ بھی مناسب نہیں ہے۔ حدیث شریف فرماتی ہے:”دوست کے ساتھ دوستی میں اعتدال کا خیال رکھنا چاہیئے کیونکہ ممکن ہے ایک دن وہ تمھارا دشمن ہوجائے اور اپنے دشمن کے ساتھ دشمنی کرنے میں ایک حد ہونی چاہیئے کیونکہ ممکن ہے ایک دن وہ تمھارا دوست ہوجائے”٦
٣۔اس کا ظاہر اور باطن دونوں آپ کے جیسا ہونا چاہیئے اور قلبی محبت اور خیر خواہی کا اظہار یکساں ہونا چاہیئے ۔
٤۔ آپ کی کمال و ترقی اور عزت کواپنی عظمت اور آپ کی ذلت و رسوائی کو اپنی ذلت و رسوائی سمجھے ۔
٥۔ زمانے کے حوادث اس کے کردار و رفتار میں تبدیلی کا باعث نہ بنیں ۔
٦۔ دوست ایسے آئینہ کے مانند ہو جس میں برا ، برا دکھائے اور اچھا خوشنما لگے یعنی بروقت غلطی کی طرف اشارہ کرے۔
٧۔ لڑائی ڈالنے والا اور غیبت کرنے والا اور وعدوں سے مکرنے والا نہ ہو
٨۔ دوست کو ہمراز اور رازدار ہونا چاہئے اور کسی بھی قیمت پر بھروسے کو قائم رکھنے والا ہو
٩۔عقل سلیم سے مالا مال ہو ۔۔ حضرت امام علی کا قول مبارک ہے :”عدوعاقل خیر من صدیق احمق” ٩ یعنی عقلمند دشمن بیوقوف دوست سے بہتر ہے ۔
١٠۔ آپ کے دشمن کو اپنا دشمن سمجھتا ہو ۔
( کیا ہم کسی کے ایسے اچھے دوست ہیں ۔۔ اگر نہیں ہیں تو کیا آج سے بننے کی کوشش کر سکتے ہیں )
ڈاکٹر نگہت نسیم
سڈنی
4 جون 2013

اسلام علیکم
بہن نگہت بہت اچھا بلاگ ہے اور سوچنے اور سمجھنے کا متقاضی بھی ؛
دوست اکثر اچانک بھی بن جاتے ہیں اور وہ دوستی بنھاتے بھی ہیں ۔ لیکن ہم جس قسم کے دوست کی توقع کرتے ہیں وہ شاید بہت کم ہوتے ہیں ۔
سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ہم اُسے دوست سمجھتے ہی نہیں جو ہماری کوتاہیوں یا خامیوں کی نشاندہی کرے ۔ہم صرف انہیں دوست گردانتے ہیں جو ہماری ہر بات کی تعریف کریں اور ہر عمل کو اچھا کہیں ۔یہ انسانی جبلت ہے کہ وہ تعریف کو پسند کرتا ہے اور تنقید پر برہم ہوجاتا ہے ۔اسی لئے ہم اچھے دوست نہیں بنا پاتے ۔کیونکہ یہ تعریف کرنے والے صرف برساتی مینڈک ہوتے ہیں ۔جو صرف اچھے موسم کے ساتھی ہوتے ہیں ۔اور برے موسموں میں اپنے اپنے تالابوں میں جا چھپتے ہیں ۔
ہمارا المیہ ہے کہ ہم دوست کی پرکھ ہی اس بات پر کرتے ہیں کہ وہ ہمیں کہاں کہاں تعریف اور توصیف سے نوازتا ہے ۔
دوست آج بھی موجود ہیں اور بہت پر خلوص دوست ہیں جوہماری برائیوں یا کمزوریوں پر نظر بھی رکھتے ہیں اور اچھی باتوں کی قدر بھی کرتے ہیں مشکل میں ساتھ بھی کھڑے ہوتے ہیں اور خوشی میں شریک بھی ہوتے ہیں ۔لیکن ہیں بہت کم ۔اور دوست ہوتے بھی کم ہی ہیں کیونکہ نہ ہر کوئی دوست ہوتا ہے نہ بن سکتا ہے ۔
میں دوستی میں ایمانداری کو پسند کرتی ہوں ۔یہ ہی وجہ ہے کہ میرے دوست بہت کم ہیں لیکن میں خود سب کی دوست بننا پسند کرتی ہوں ایمانداری کے ساتھ ۔
کم علم کی باتیں ہیں کہیں سہو ہو تو در گزر
عالم آرا
اسلام علیکم
غموں سے شنا سائی جب سے ہوئی
میرے دوستوں میں کمی ہوگئی ہے
تھے ساتھی وہ سارے ہنسی کے میری
میرے قہقہوں میں کمی ہوگئی ہے
نہیں ساتھ رونے میں کوئی بھی اب
طلب سب کی اب تو خوشی ہوگئی ہے
دلِ زار دیکھ ہے تو کتنا تنہا
ہر آہٹ کو جیسے نظر ہوگئی ہے
نہیں آنسوؤں پہ کو ئی روک ٹوک
یہ دنیا بڑی سنگ تر ہو گئی ہے
نہ دَل کی تو سُن اور نہ آنکھوں کو کھول
سمجھ لے کہ تو بے صبر ہوگئی ہے
لگا وقت مجھ کو سمجھنے میں راز
رفاقت بھی اب خود غرض ہوگئی ہے
لگایا ہے میں نے پھر ایک قہقہہ
لو دیکھو یہ دنیا میری ہو گئی ہے
چُھپا عالم آرا ہے خود میں ہی سب
پڑھا خود کو ! گُتھی یہ حل ہو گئی ہے
بہت پہلے لکھی تھی آج آپ کی نذر ہے کہ کالم کا موضوع بھی یہ دوستی ہی ہے ۔
اللہ ہم سب کو اچھے اور پر خلوص دوست بننے کی صلاحیت عطا فرمائے آمین
عالم آرا
وینکوا
اس معیار پر تو سب سے پہلے میں ہی پورا نہیں اتر رہا
میں خود ان باتوں کو سوچتی جاتی ہوں خود کو کم سے کمتر پاتی جا رہی ہوں ۔۔۔۔۔ میں خود اس معیار پر خؤد کو ہر گز نہیں پاتی ۔ پھر بھی میرے پاس مجھ سے زیادہ مخلص اور مجھ سے کہی زیادہ محبت کرنے والے دوست ہیں ۔۔۔۔۔۔ جس کے لئے میں جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہاں اج سے نہیں بلکہ ابھی سے خود کو بہتر بنانے کی پوری دیانتداری سے کوشش کرونگی ۔۔ انشاللہ ۔۔
در حقیقت یار یکدل کیمیاست
چون صدف کمیاب وچون درپر بہاست
ترجمہ
ایک دل کا دوست حقیقت میں ایک کیمیا ہے
صدف اور گراں بہا موتی کے مانند ہے
بہت اچھا بلاگ ھے حسب روایت ھم تم سے بہت کچھہ سیکھتے سمجھتے ھیں اور بحیثت طبیب و قلم کار تمھارے مجھہ کم عقل سے بہت زیادہ علم ھے
آچھی بات دولت ھے
اچھا دوست نعمت ھے
اور جو کچھہ میں کہنا چاہ رھی تھی تم نے کہہ دی ھے
میں خود ان باتوں کو سوچتی جاتی ہوں خود کو کم سے کمتر پاتی جا رہی ہوں ۔۔۔۔۔ میں خود اس معیار پر خؤد کو ہر گز نہیں پاتی ۔ پھر بھی میرے پاس مجھ سے زیادہ مخلص اور مجھ سے کہی زیادہ محبت کرنے والے دوست ہیں ۔۔۔۔۔۔ جس کے لئے میں جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہاں اج سے نہیں بلکہ ابھی سے خود کو بہتر بنانے کی پوری دیانتداری سے کوشش کرونگی ۔۔ انشاللہ ۔۔
خوش رھو سلامت رھو
بہن نگھت صاحبہ یہ بات تو سو فیسد درست ھے ھم اندازہ نھیں لگا سکتے کوئی بھی دوست یا فرد کس انداز سے دوستی نبھائے گا تو یہ بات درست ثابت ھوتی ھے کے دوست سے اس حد تک فاصلہ ضرور رکھا جائے کی جب ناچاقی ھو تو وہ راز جان کر ضرر نا دے سکے ، بلاگ اچھا ھے سوچ بچار کرنے والا شکریہ جی
ائے دوست تجھ سے ترک تعلّق کے بعد بھی
محسوس کی تیری ضرورت کبھی کبھی
شاعر کا نام زہن سے محو ہو گیا ہئے لیکن مجھے یہ شعراپنے معنوی لحا ظ سے بہت ہی پسند ہئے
دوستوں کے لطفِ پیہم نے یہاں پہنچادیا
کوئ لفظِ دوست لیتا ہے تو گھبراتا ہوں میں
جگرمرادآبادی
تصحیح ،
محسوس کی ہئے تیری ضرورت کبھی کبھی
مولائے کائنات حضرت علی علیہ ا لسّلام کا ارشاد ہئے کہ جس کا کوئ ہمدرد و غمگسار بہترین دوست نہیں وہ دنیا کا سب سے مفلس انسان ہئے
نسیم بیٹی تمھارے بلاگ کی نذر میرے دو شعر ہیں
اے دوست ،میں نے کیا خوب
تیری رفاقت کا صلہ پایا ہے
زیست کے تپتے ہوئے صحراء میں
تو سدا میرے لئے ٹھنڈا سائہ ہے
بقلم خود زائرہ بجّو
بات یہ ہے کہ تکنیکی غزل کا خود اپنا ایک مقام ہوتا ہےکچھ لوگ ایسی غزلوں میں عدم دلچسپی رکھتے ہی ہمیں شاعر کی کاوش کو سراہنا چاہئے