اکیسویں شب تھی کہ قضا کر گئے حیدرّ
اور جانب اللہ و پیمبر گئے حیدر ّ
زینبّ نے کہا جانب کوثر گئے حیدر ّ
غل حیدریوں مین ہوا کو گزر گئے حیدرّ
فریاد ہے خالق کی دہائی ہے نبی کی
رحلت ہوئی داماد رسول عربی کی
اکیسویں شب تھی کہ قضا کر گئے حیدرّ
اور جانب اللہ و پیمبر گئے حیدر ّ
زینبّ نے کہا جانب کوثر گئے حیدر ّ
غل حیدریوں مین ہوا کو گزر گئے حیدرّ
فریاد ہے خالق کی دہائی ہے نبی کی
رحلت ہوئی داماد رسول عربی کی
19 ماہ رمضان المبارک کو وقت سحر سجدۂ معبود میں جس وقت امیرالمومنین کی پیشانی خون میں غلطاں ہوئی رسول اسلام (ص) کے امین جنگ احد میں ” لافتی الّا علی لاسیف الّا ذوالفقار ” کا نعرہ بلند کرنے والے جبرئیل نے تڑپ کر آواز بلند کی تھی :
” ان تَہَدّمَت و اَللہ اَرکان الہُدیٰ” خدا کی قسم ارکان ہدایت منہدم ہوگئے
مسجد کوفہ میں جب سارے مسلمان اپنے امام وپیشوا کے غم میں نوحہ و ماتم کرنے میں مصروف تھے خدا کا مخلص بندہ اپنے معبود سے ملاقات کااشتیاق لئے آواز دے رہا تھا” فُزتُ وَ رَبّ الکَعبہ ” رب کعبہ کی قسم میں کامیاب ہوگیا اور علی (ع) آج بھی کامیاب ہیں کیونکہ ان کی سیرت ،ان کا کردار ،ان کے اقوال و ارشادات ان کی حیات اور شہادت کاایک ایک پہلو نہ صرف عالم اسلام بلکہ عالم بشریت کی کامیابی و کامرانی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے اسی لئے علی ابن ابی طالب (ع) سے محبت اور معرفت رکھنے والے کل بھی اور آج بھی اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ علی (ع) کی شہادت تاریخ بشریت کے لئے ایک عظیم خسارہ اورایسی مصیبت ہے کہ اس پر جتنا بھی غم کیاجاۓ کم ھے
حضرت علی علیہ السّلام کی امتیازی صفات اور خدمات کی بنا پر رسول کریم ان کی بہت عزت کرتے تھے او اپنے قول اور فعل سے ان کی خوبیوں کو ظاہر کرتے رہتے تھے۔ جتنے مناقب حضرت علی علیہ السّلام کے بارے میں احادیث نبوی میں موجود ہیں، کسی اور صحابی رسول کے بارے میں نہیں ملتے۔ مثلا آنحضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے یہ الفاظ »علی مجھ سے ہیں اور میں علی سے ہوں« .کبھی یہ کہا کہ »میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے .,, کبھی یہ کہا »تم سب میں بہترین فیصلہ کرنے والا علی ہے۔ کبھی یہ کہا»علی کو مجھ سے وہ نسبت ہے جو ہارون کو موسیٰ علیہ السّلام سے تھی۔ کبھی یہ کہا»علی مجھ سے وہ تعلق رکھتے ہیں جو روح کو جسم سے یا سر کو بدن سے ہوتا ہے۔
کبھی یہ کہ»وہ خدا اور رسول کے سب سے زیادہ محبوب ہیں ,, یہاں تک کہ مباہلہ کے واقعہ میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو نفسِ رسول کا خطاب ملا. عملی اعزاز یہ تھا کہ مسجد میں سب کے دروازے بند ہوئے تو علی کرم اللہ وجہہ کا دروازہ کھلا رکھا گیا. جب مہاجرین و انصار میں بھائی چارہ کیا گیا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ کو پیغمبر نے اپنا دنیا واخرت میں بھائی قرار دیا اور سب سے اخر میں غدیر خم کے میدان میں ہزاروں مسلمانوں کے مجمع میں حضرت علی کو اپنے ہاتھوں پر بلند کر کے یہ اعلان فرما دیا کہ جس کا میں مولا (مددگار، سرپرست) ہوں اس کا علی بھی مولا ہیں۔
آپ شاید یقین نہ کریں میں مسلمانوں کےایسے گھرانے بھی جانتا ہوں جنیں یہ علم ہی نہیں کہ علی عیہ السلام کب کس تاریخ کو ہید ہوئے تھے۔ عام مسلمان جو ملاؤں کا یرغمال بنا ہوا ہے کیسا بدقسمت ہے کہ اسے اپنے اسلاف کا ہی علم نہیں۔ مولا علی جیسی آفاقی شخصیت بھی شیعوں کے امام کے طور پر یا رسول کے داماد کے طور پر جانی جاتی ہے۔ علی کے علم کے بارے میں بھی بھی لوگ متعصب ہیں۔ یا ارحم الرحمین
میر تقی میر کی منقبت کے چند اشعار:
ہادی علی، رفیق علی ، رہ نما علی
یاور علی، محمد علی ، آشنا علی
مرشد علی ، کفیل علی، پیشوا علی
مقصد علی ، مراد علی ، مدعا علی
جو کچھ کہو سو اپنے تو ہاں مرتضیٰ علی
نے شہ سے کچھ غرض ہے ہمیں نے وزیر سے
نے اعتقاد شیخ سے ، نے کچھ فقیر سے
رکھتے نہیں ہیں کام صغیر و کبیر سے
ہے لاگ اپنے جی کو اسی اک امیر سے
مولا علی ، وکیل علی، پادشا علی
دی تیغ ایسی کس کو کہ جیسی ہو ذوالفقار
مرکب کہا ں ہیں اس کے سے ویسے کہا ں سوار
گزرے ہیں گرچہ مردمِ خو ب آگے بھی ہزار
پر یہ شرف خد ا کی طرف سے ہی یہ وقار
خلقت تو دیکھ کعبے میں پیدا ہوا علی
شہادت ِ حضرت علی علیہ اسلام کے چند سبق آموز گوشے
ا۔ شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن:
وہ جس کی بہادری و شجاعت کے کارنامے سن کر آج بھی جبین ِباطل سے خجالت و شرمساری کا پسینہ ٹپکے، جسکی شجاعت کے آگے رستمان دہر کی زور آزمائی بازیچۂ اطفال دکھائی دے۔ جس کے قدموں کی آہٹ سے دل رزمگاہ دہل اٹھے۔ کوہ احد کا جلال وثبات جس کی ثابت قدمی کے سامنے ہیچ نظر آئے۔ وہ خیبر شکن جس نے ہزاروں انسانوں کے قلوب بھی مسخر کئے۔ جس نے بے لگام طاقت و قوت کو شجاعت کے زرّیں اصولوں سے آشنا کیا۔ جس کی تلوار دشمنان اسلام پر بجلی کی مانند کچھ اس انداز سے کوندھی کہ کفر و شرک کے خرمن خس و خاشاک کو خاکستر بناڈالا۔ مرحب و عنتر اور عمر ابن عبدود جیسے سورماؤں کو جس نے ریت پر بنی بے جان تصویروں کی مانند صفحہ ہستی سے مٹادیا بقول علامہ اقبال ”جسکے زور ِحق نواز سے قیصر و کسریٰ کے استبداد کاخاتمہ ہوا”۔ جس طرح حضرت موسیٰ نے دریائے نیل کو ضرب عصاء سے دو حصوں میں تقسیم کرکے دریا کے بیچوں بیچ اپنی قوم کی خاطر راہ سلامتی فراہم کی تھی اُسی طرح کفار قریش کے دریائے لشکر کو جنگ احد میں جس نے ذوالفقار کے وار سے دو نیم کیا اور اپنے آقا رسولۖخدا کو نرغہ اعداء سے صحیح و سلامت باہر لایا۔ باطل ایوانوں میں پرچم ِاسلام بلند کرنا جسکے لئے بائیں ہاتھ کا کھیل تھا۔ جس نے کل ِایمان کی تجسیم ہوکرجنگِ احزاب میں کل ِکفر کا سر قلم کیا۔فرمان ِ پیغمبرِصادق {ص} کے مطابق جس کی ضربت یوم الخندق جن و انس کی عبادت پر بھاری قرار پائی (مستدرک حاکم جلد ٣ صفحہ ٣٢)جس کے زور بازو کی بدولت دین اسلام نے اپنے سخت ترین مخالفوں کی ناک زمین پر رگڑ دی۔ جس کے سائے کی بھنک پاکر مغلوبیت اور ناکامی اپنا رُخ بدل دیتی تھی۔ ایسا غازی جسکے جلال کے آگے پیچھے فتح و ظفر ایک ادنیٰ باندی کی طرح دست بستہ کھڑی رہتی تھی… وہی شیرِ جبار حیدر ِکرار صاحب ِذوالفقار موت کی تمنا کرے، اپنے شجاعانہ کارناموں پر شہادت کو ترجیح دے۔ ۔
یاالہٰی ! یہ کیسا پر اسرار مجاہد ہے۔ جس کی ”تمنائے شہادت”، ”سمرہائے شجاعت” کی طرف آنکھ اُٹھا کر بھی نہیں دیکھتی۔ جہاد میں نمایاں کارکردگی کے باوجود محزون اور فکر مند واپس لوٹتے۔ رسول مختارۖ اپنے جانباز کے چہرے پر خوشی کے آثار نہ پاکر خود بھی فکر میں ڈوب جاتے۔ ایک مرتبہ اپنے عزیز کی غمگینی دیکھ کر آپۖ سے رہا نہ گیا۔ پوچھا: اے علی! تیری جانفشانی ،بہادری،اوربیباکی کے سبب قلوب ِمومنین مسرتِ فتحمندی سے لبریز ہیں اور تمہارے چہرے پر غم کے آثار؟ علی نے عرض کیا: میرے آقا! کیا میرے نصیب میں شہادت نہیں ہے؟ فرمایا ہاں اے علی ”تجھے شہادت کا رتبہ ٔبلند نصیب ہوگا۔ پچھلے لوگوں میں شقی ترین شخص وہ گزرا ہے جس نے ناقہ صالح کی کوچین کاٹ دیں اور بعد والوں میں شقی ترین انسان تمہارا قاتل ہوگا۔(تاریخ خطیب بغدادی) حضرت علی مطمئن تو ہوگئے لیکن جام شہادت کی طلب روز بروز بڑھتی چلی گئی۔ یہاں تک کہ ماہ رمضان کی انیسویں تاریخ کی رات کا آغاز ہوا جس کا پیغمبر صادق ۖ نے حضرت علی سے وعدہ فرمایا تھا۔ یہی وجہ ہے حضرت علی اس شب کو بار بار کلمات دہرارہے تھے ”خدا کی قسم میں جھوٹ نہیں کہتا اور نہ مجھے غلط بتایا گیا ہے یہی وہ رات ہے جس کا مجھ سے وعدہ کیا گیا ہے” (صواعق محترمہ )۔رات بھر مولا علی کی کیفیت اس پیاسے کی سی تھی جو برسوں بے آب و گیا صحرا میں پانی کی تلاش میں پھرتا رہا ہواور اچانک اسے پانی کا ایک صاف وشفاف چشمہ نظر آئے۔
اسی انیسویں ماہ رمضان کی سحر نمودار ہونے کو آئی تو امیر المومنین محراب عبادت میں کھڑے ہوگئے اور جب نافلہ صبح کی پہلی رکعت سے سر مبارک اُٹھایا تو ابن ملجم نے زہر آلود تلوار سے وار کیا جس سے فرق مبارک شگافتہ ہوگیا۔ شیریزداں نے بیساختہ عجیب و غریب جملہ فرمایا ”فزتُ ورب الکعبہ” رب کعبہ کی قسم آج میں کامیاب ہوگیا۔ یہ دنیا کا واحد مجاہد ہے جو اپنی شہادت پر کامیابی کا اعلان کررہا ہے۔ اس طرح کا کلمۂ افتخار زندگی بھر کسی معرکے کو سر کرتے وقت علی نے نہیں دہرایا۔ ایسا لگتا ہے کہ امیر المومنین کے ہاتھ وہ گوہر ِمقصود آگیا جس کی اُن کو زندگی بھر تلاش تھی۔ خیبر شکن مولا علی نے شہادت کا عظیم مرتبہ پاکر ہی اطمینان کی سانس لی یعنی وہ اپنی مطلوبہ منزل پاگئے۔
شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن
نہ مال غنیمت نہ کشور کشائی
حضرت امیر کی فقیرانہ غذا:۔
قوت حیدری کے حیرت انگریز مظاہرے بظاہر یہی عندیہ دیتے ہیں کہ شاید حیدر کرار مقوی غذا نوش فرماتے رہے ہوں گے۔ لیکن ظاہر پرستوں اور محض مادی اسباب پر بھروسہ کرنے والوں کی کنجکاوی اس حوالے سے دھری کی دھری رہ جاتی ہے ،جب وہ اس بات واقف ہو جاتے ہیں کہ آپ کی غذا کیسی ہوا کرتی تھی ۔چنانچہ تاریخ سے ثابت ہے کہ حضرت علی کی غذا فقیرانہ تھی۔ ایک طرف نہایت قلیل اور پھیکی غذا اور دوسری طرف بڑے بڑے بہادروں کو پچھاڑنے والی طاقت اس راز کو فاش کرتی ہے کہ حقیقی مجاہد کی حرارت کا منبع غذا نہیں بلکہ جذبۂ ایمانی ہوا کرتا ہے۔ ایمان جتنا قوی ہو مجاہد بھی اتنا ہی توانا ہوتا ہے۔ آپ نے خود فر مایا ہے کہ میں نے جنگ خیبر میں ،درِخیبر اپنی جسمانی قوت سے نہیں اکھاڑا بلکہ ربّانی قوت سے اکھا ڑا ہے ۔(تاریخ ِ خمیس جلد صفحہ)حضرت علی ”جو” کی سوکھی روٹی بہ مشقت توڑ کر تناول کرتے تھے۔ معمولی غذا اور غیر معمولی طاقت کے امتزاج کو شاعر نے یوں بیان کیا ہے۔
نفس اتنا مضمحل، ایمان اس قدر قوی
نان جو توڑے نہ ٹوٹے در خیبر توڑدے
چنانچہ ماہ رمضان کی انیسویں شب تھی کہ حضرت علی اپنی دختر ام کلثوم کے یہاں تشریف فرما تھے۔ افطار کے وقت ام کلثوم نے کہ دو روٹیاں، ایک پیالہ دودھ کا اور تھوڑا سا نمک جو پیش کیا تو آپ نے غذاپر نگاہ بھر نظر ڈوڑائی اور ام کلثوم سے فرمایا کہ میری بیٹی! تم تو جانتی ہو کہ میں نے اپنے آقا رسول ۖاللہ کی پیروی میں زندگی بھر کب گوارا کیا کہ بیک وقت دو دو نعمتیں میری خاطر دسترخواں پر ہوں؟ ام کلثوم نے دسترخواں سے دودھ اٹھایا اور قناعت شعار امام نے جو کی روٹی نمک کے ساتھ تناول فرمائی۔ حضرت علی نے شکم پروری سے نہ صرف آخری دم تک اجتناب کیا بلکہ اوروں کو بھی شکم پرستی سے بچنے کی ہدایت اس خوبصورت پیرائے میں کی کہ ”اپنے شکموں کو جانوروں کا قبرستان مت بناؤ” قوت و کمزوری کا دارو مدار شکم سیری پر نہیں ہے فاقہ کش بوریا نشین کے زیر نگین بھی روحانی سلطنت آسکتی ہے بشرطیکہ مٹی کے پیکر میں شعلۂ ایمانی روشن ہو۔ یہی درس ہمیں امام علی کی زندگی سے ملتا ہے جسے علامہ اقبال نے اپنے خاص اندار میں یوں کہا ہے۔
تیری خاک میں ہے اگر شرر تو خیال فقر و غنانہ کر
کہ جہاں میں نان ِجو یں پر ہے مدار ِقوت حیدری
گوگل سرچ
تیسرا اور آخری عشرہ بھی اب اپنے اختتام کی طرف رواں ہے. رمضان کو الوداع کہنے کا وقت آرہا ہے. کتنے خوش بخت ہیں وہ لوگ جنکو اس رمضان کی فیوض و برکات سے دامن و دل بھرنے کا موقع ملا اور نہ جانے اگلے برس ہم میں سے کتنے ہوں جن کی قسمت میں اگلا رمضان ہو گا. کیوں نہ پھر اس مبارک مہینے کے آخری دنوں اور آخری لمحات کو ضائع نہ کریں اور اپنے خالق و مالک سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کریں اور اپنی اور اپنے چاہنے اور نہ چاہنے والوں کی مغفرت کی بھیک مانگیں۔
آئیے ہاتھ اٹھا کر،آنکھوں میں آنسو بھر اور دل کو نرم کر کے التجا کریں اپنے پاک پروردگار سے
” اے اللہ ہم تیرے سامنے نادم اور شرمسار کھڑے ہیں.سر جھکائے ہوئے،ہمیں اللہ جی تیری رحمت کی وسعت کا مکمل اندازہ نہیں لیکن اپنے گناہوں کی شدت آگاہیں. اے پاک پروردگار ہم عاصیوں پر رحم کر،ہمارے صغیرہ کبیرہ گناہ معاف کر،ہم خطا کار ہیں ہماری خطائیں معاف کر دے. اے اللہ تو بس رحیم ہی رحیم ہے،کریم ہی کریم ہے،عفو ہی عفو ہے. اللہ جی مسلمان دنیا بھر میں زوال پزیر ہیں ان کی خطائیں معاف کر دے اور اسلام کو باوقار بنا دے.
اے رب العالمین ہمارے گناہ صرف تیری رحیم ذات ہی معاف کر سکتی ہے. ہمیں دوزخ کی آگ سے محفوظ رکھنا .ہمیں محشر میں نبی کے امتی ہونے پر شرمندہ نہ ہونا پڑے. یا رب مسلم ملکوں کے حاکموں کے دلوں میں اپنے عوام کے لیئے رحم ڈال د ے. اے اللہ اپنے بندوں پر رحم کر. پاکستان میں جہاں بڑی تعداد میں عوام دہشت گردی کی نظرہو رہے ہیں ان پر رحم کر.
اے پاک پروردگار ہماری عبادات جیسی بھی ہیں انکو قبول کر لے.
اے اللہ جی ہمیں اپنے حبیب،انکی آل اور انکے محبوں کے صدقے میں معاف کر دے.
یہ آخری دن دوزخ سے نجات کے ہیں جن میں نجات مانگنے والوں کو آتشِ دوزخ سے نجات ملتی ہےلیکن 19 سے 21 رمضان کی ایک اہمیت یہ بھی ہے کہ یہ تین دن مولائے کائنات علی ابن ابی طالب کی شہادت سے موسوم ہیں۔۔
19 رمضان سنہ 40 ھ ق کو سحر کے وقت رسول اکرم (ص) کے داماد اور چچا زاد بھائی حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو عبدالرحمٰن ابن ملجم مرادی نے کوفے کی مسجد میں نماز کے دوران زہر آلود تلوار سے زخمی کردیا ۔ اور 20 رمضان کو مولا علی نے زخمی حالت میں گزاری اور 21 رمضان کو شہادت پائی۔
حضرت علی کرم اللہ وجہہ رسول اکرم (ص) کے بعد پہلی شخصیت ہیں جن کو تاریخ اسلام تقویٰ ، ایمان ،اخلاق ، شجاعت ،علم اور انصاف کے مظہر کی حیثیت سے یاد کرتی ہے ۔
حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے رسول اکرم (ص) کی آغوش میں تربیت پائي اور معارف الٰہی کے اعلیٰ ترین مدارج طے کئے ۔ آپ پہلے شخص ہیں کہ جنہوں نے رسول اکرم (ص) کی دعوت اسلام پر لبیک کہی ۔
حضرت علی کرم اللہ وجہہ ہر مرحلے ہیں رسول اکرم (ص) کے سچے وفادار اور یارو مددگار رہے اور آپ (ص) کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا ۔یہاں تک کہ رسول اکرم (ص) کی جان اور دین اسلام کی حفاظت کی خاطر بارہا اپنی جان کو خطرے میں ڈالا ۔
حضرت علی کرم اللہ وجہہ باطل کے خلاف حق کی جنگ میں ہمیشہ مرد میدان رہے ۔اسی کے ساتھ آپ بہت مہربان اور نرم دل بھی تھے اور کسی یتیم کی آنکھ میں آنسو دیکھ کر بہت زيادہ متاثر اور غمگین ہوجایا کرتے تھے ۔
حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی تقاریر ، خطبوں اور احکام و فرامین نیز خطوط کا مجموعہ ” نہج البلاغہ ” جس کو ایک بڑے عالم و دانشور سید رضي علیہ الرحمہ نے جمع کیا ہے آج بھی عالم بشریت کی ہدایت و رہبری کے لئے قرآن حکیم کے بعد سب سے عظیم اور مفید مجموعہ سمجھا جاتا ہے اور ایک دنیا اس گرانقدر کتاب سے فیضياب ہورہی ہے۔
رسول اللہ اور حضرت علی ۔ ۔ ۔ ۔محبت
تاریخ اسلام میں ہے کہ حضرت علی علیہ السّلام کے امتیازی اوصاف وکمالات اور خدمات کی بنا پر رسول (ص) ان کی بہت عزت کرتے تھے اور اپنے قول اور فعل سے ان کی خوبیوں کو بیان کرتے رہتے تھے
کبھی یہ کہتے تھے کہ ” علی (ع) مجھ سے ہیں اور میں علی (ع) سے ہوں ” کبھی یہ کہا کہ ” میں علم کاشہر ہوں اور علی(ع) اس کا دروازہ ہے ”
کبھی یہ کہا ” تم سب میں بہترین فیصلہ کرنے والا علی(ع) ہے ”
کبھی یہ کہاکہ ” علی (ع) کومجھ سے وہی نسبت ہے جو ہارون کو موسیٰ (ع) سے تھی”
کبھی یہ کہاکہ ” علی (ع) مجھ سے وہ تعلق رکھتے ہیں جو روح کو جسم سے یاسر کو بدن سے ہوتا ہے”
کبھی یہ کہ” وہ خدا اور رسول کے سب سے زیادہ محبوب ہیں”
یہاں تک کہ مباہلہ کے واقعہ میں علی علیہ السّلام کو نفس رسول کاخطاب ملا عملی اعزاز یہ تھا کہ مسجد میں سب کے دروازے بند ہوئے تو علی کادروازہ کھلا رکھا گیا
جب مہاجرین وانصار میں بھائی چارہ کیا گیا تو علی علیہ السّلام کو پیغمبر (ص)نے اپنا دنیا واخرت میں بھائی قرار دیا
اور سب سے اخر میں غدیر خم کے میدان میں ہزاروں مسلمانوں کے مجمع میں علی علیہ السّلام کو اپنے ہاتھوں پر بلند کر کے یہ اعلان فرما دیا
کہ جس جس کامیں سرپرست اور مولا ہوں اس اس کے علی علیہ السّلام بھی سرپرست اور مولا ہیں یہ اتنا بڑا اعزاز ہے کہ حضرت عمر بن خطاب رض سمیت تمام مسلمانوں نے علی علیہ السّلام کو مبارک باد دی
19ماہ رمضان 40ھ کو صبح کے وقت خدا کے گھر یعنی مسجد میں
سال کے سب سے بہترین مہینہ “رمضان”
رمضان کہ بہترین دن “جمعہ”
جمعہ کابہترین وقت “فجر”
فجرکا بہترین عمل “نماز”
نماز کی بہترین حالت “سجدہ”
یوں حضرت علی علیہ سلام کو سجدہ کی حالت میں ایک معلون نے زہر آلودہ تلوار سے انکے سر اقدس پر پشت سے وار کیا ۔ ۔ ۔۔
آپ کے رحم وکرم اور مساوات پسندی کی انتہا یہ تھی کہ جب آپ کے قاتل کو گرفتار کرکے آپ کے سامنے لائے اور آپ نے دیکھا کہ اس کاچہرہ زرد ہے اور آنکھوں سے آنسو جاری ہیں تو آپ کو اس پر بھی رحم آگیا اور اپنے دونوں فرزندوں امام حسن علیہ السّلام وامام حسین علیہ السّلام کو ہدایت فرمائی کہ یہ تمھارا قیدی ہے اس کے ساتھ کوئی سختی نہ کرنا جو کچھ خود کھانا وہ اسے کھلانا.
اگر میں اچھا ہوگیا تو مجھے اختیار ہے میں چاہوں گا تو سزا دوں گا اور چاہوں گا تو معاف کردوں گا اور اگر میں دنیا میں نہ رہا اور تم نے اس سے انتقام لینا چاہا تو اسے ایک ہی ضربت لگانا , کیونکہ اس نے مجھے ایک ہی ضربت لگائی ہے اور ہر گز اس کے ہاتھ ، پاوں وغیرہ قطع نہ کیے جائیں,
اس لیے کہ یہ تعلیم اسلام کے خلاف ہے , دو روز تک علی علیہ السّلام بستر بیماری پر انتہائی کرب اور تکلیف کے ساتھ رہے اخر کار زہر کا اثر جسم میں پھیل گیا اور 21رمضان کو نمازِ صبح کے وقت آپ کی شہادت واقع ہوئی. امام حسن علیہ السّلام وامام حسین علیہ السّلام نے تجہیزو تکفین کی اور نجف کی سرزمین میں انسانیت کے عظیم تاجدار کو ہمیشہ کے لیے سپرد خاک کردیا.
امام علیہ السلام کے آخری وصیت نامے سے چند اقتباسات نقل کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہوں
آپ نے فرمایا کہ
اے حسن و حسین (علیھما السلام) میں آپ کو خدا سے ڈرنے کی تلقین کرتا ہوں اور دنیا کی طلب مت کرنا۔ پھر فرمایا کہ اے بیٹا حسن میں تمہیں اس چیز کی وصیت کرتا ہوں جس کی مجھے رسول اللہ نے کی تھی اور وہ یہ کہ جب امت تم سے مخالفت کی راہ پر چلنے لگے تو تم گھر میں خاموشی سے بیٹھ جانا، آخرت کے لئے گریہ کرنا اور دنیا کو اپنا مقصد نہ قرار دینا، نہ اسکی تلاش میں دوڑ دھوپ کرنا۔ نماز کو اول وقت میں ادا کرنا اور زکوٰت کو وقت پر مستحقین تک پہنچانا۔ مشتبہ امور پر خاموش رہنا اور غضب و رضا کے موقع پرعدل و میانہ روی سے کام لینا۔ اپنے ہمسایوں سے اچھا سلوک کرنا اور اور مہمان کی عزت کرنا۔ مصیبت زدہ لوگوں پر رحم کرنا، صلہ ء رحمی ادا کرنا اور غرباء و مساکین کو دوست رکھنا، ان کے ساتھ بیٹھنا اور تواضع و انکساری اختیار کرنا کہ یہ افضل عبادت ہے۔ اپنی آرزو اور امیدوں کو کم کرنا اور موت کو یاد رکھنا۔ میں تمہیں حکم دیتا ہوں کہ ظاہر و باطن دونوں طریقوں سے خدا سے ڈرتے رہنا۔ بغیر غور و فکر کے بات نہ کرنا اور کام میں جلدی نہ کرنا۔البتہ کار آخرت کی ابتداء اور اس میں جلدی کرنا اور دنیا کے معاملہ میں تاخیر اور چشم پوشی کرنا۔
ایسی جگہوں سے جہاں تہمت اور ایسی مجلس سے بھی بچنا جس کے متعلق برا گمان کیا جاتا ہو کیونکہ برا ہمنشین اپنے ساتھی کو ضرور ضرر پہنچاتا ہے۔ اے بیٹا خدا کے لئے کام کرنا اور فحش و بیہودہ گوئی سے پرہیز کرنا اور اپنی زبان سے صرف اچھی چیزوں کا حکم دینا اور بری چیزوں سے منع کرنا۔ برادران دینی کے ساتھ خدا کی وجہ سے دوستی و برادری رکھنا اور اچھے شخص کے ساتھ اسکی اچھائی کی وجہ سے دوستی رکھنا اور فاسقوں کے ساتھ نرمی برتنا کہ وہ دین کو گزند نہ پہنچائیں تاہم انہیں دل میں دشمن سمجھنا اور اپنے کردار کو ان کے کردار سے الگ رکھنا تا کہ تم ان جیسے نہ ہو جاؤ۔ گزر گاہ پر نہ بیٹھنا اور بیوقوفوں اور جہلاء سے جھگڑا نہ نہ کرنا۔گزر اوقات میں میانہ روی اختیار کرنا اور اپنی عبادت میں بھی اعتدال رکھنا اور وہ عبادت چننا جس کو ہمیشہ قائم رکھ سکو۔
کوئی کھانا نہ کھانا جب تک اس کھانے میں سے کچھ صدقہ نے دے دو۔ تم پر روزہ رکھنا ضروری ہے کہ یہ بدن کی زکوٰت ہے اور جہنم کی آگ کے سامنے ڈھال ہے۔ اپنے نفس کے ساتھ جہاد کرنا اور اپنے ہمنشین (نفس) سے ڈرتے رہنا ( کہ یاد اللہ سے ہٹا نہ دے)۔ دشمن سے اجتناب کرنا اور ان محفلوں میں جانا تمہارا ضروری ہے جہاں ذکر اللہ ہوتا ہو اور دعا زیادہ کیا کرنا۔
اسی عظیم وصیت نامے سے ایک اور اقتباس۔
ہر انسان اپنے راز کو دوسروں سے زیادہ محفوظ رکھ سکتا ہے اور بہت سے لوگ ہیں جو اس امر کے لئے دوڑ رہے ہیں جوان کے لئے نقصان دہ ہے ۔زیادہ بات کرنے والا بکواس کرنے لگتا ہے اور غوروفکر کرنے والا بصیر ہو جاتا ہے۔اہل خیرکے ساتھ رہو تاکہ انہیں میں شمار ہواوراہل شر سے الگ رہو تاکہ ان سے الگ حساب کئے جاؤ۔بدترین طعام مال حرام ہے اوربد ترین ظلم کمزور آدمی پر ظلم ہے۔نرمی نا مناسب ہو تو سختی ہی مناسب ہے۔کبھی کبھی دوا مرض بن جاتی ہے اورمرض دوا اور کبھی کبھی غیر مخلص بھی نصیحت کی بات کردیتا ہے اورکبھی کبھی مخلص بھی خیانت سے کام لے لیتا ہے۔دیکھو خبر دار خواہشات پر اعتماد نہ کرنا کہ یہ احمقوں کا سرمایہ ہیں۔عقلمندی تجربات کے محفوظ رکھنے میں ہے اور بہترین تجربہ وہی ہے جس سے نصیحت حاصل ہو۔فرصت سے فائدہ اٹھاؤ قبل اس کے کہ رنج و اندوہ کا سامنا کرنا پڑے۔ہر طلب گاربھی مطلوب کو حاصل ہی نہیں کرتا ہے ۔
فساد کی ایک قسم زاد راہ کاضائع کردینا اورعاقبت کو برباد کر دینا بھی ہے۔ہر امر کی ایک عاقبت ہے اور عنقریب وہ تمہیں مل جائے گا جو تمہارے لئے مقدر ہوا ہے۔تجارت کرنے والا وہی ہوتا ہے جو مال کو خطرہ میں ڈال سکے ۔بسا اوقات تھوڑا مال زیادہ سے زیادہ با برکت ہوتا ہے۔اس مدد گار میں کوئی خیر نہیںہے جو ذلیل ہو اور وہ دوست بیکار ہے جوبدنام ہو۔زمانہ ک ساتھ سہولت کا برتاؤ کرو جب تک اس کا اونٹ قابو میں رہے اور کسی چیز کو اس سے زیادہ کی امید میں خطرہ میں مت ڈالو۔خبر دار کہیں دشمنی اور عناد کی سواری تم سے منہ زوری نہ کرنے لگے۔
صفدر بھائی ایسا نہیں ہے بلکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ کیونکہ میں نےاپنے بچپن میں دیکھا ہے کہ یہ ہی سنی حضرات کتنا حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا احترام کر تے تھے، انکی تمام اولاد کا حترام کرتے تھے ان کا دن منا تے تھے حضرت امام جعفر صادق علیہ اسلام کے کونڈے پورے رجب چلتے تھے چاہیں سنی ہوں یااہل تشیع، اور ان کی الاد اور اہلِ تصوف آج بھی اس پر اسی طرح عامل ہیں؟ البتہ کچھ ملا ؤں کی زبان اس لیئے بند ہے کہ وہ دیا کسی اور کا کھاتے ہیں اور یہ زیادہ تر تیل کی دولت کے کرشمے ہیں ۔ورنہ تو سب جانتے ہیں کہ امام علی علیہ السلام کے بغیر دنیا تو مل سکتی ہے معرفت ان کے بغیر ناممکن ہے نہ کوئی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہونچ سکتا ہے نہ خدا تک؟ ابن کثیر جس کو آجکل سب سے بڑا منکر کرامات وغیرہ ثابت کیا جاتا ہے اس نے بھی جابجا پرانے نسخوں میں لکھا ہے کہ ہر دور میں علم اسی گھرانے ملے گا۔ البتہ نئے نسخے اہلِ زر نے ترمیم کرکے چھاپ دیے ہیں۔
شمس بھائی آپ نے بجا فرمایا .. سچ بات تویہ ہے کہ ہمیں بھی بچپن سے مولا علی کے بارے میں بتایا گیا اور میری بی بی جی اللہ بخشے تازیہ میں شرکت کرتیں تھیں اور ہمیں بھی ساتھ لے جاتیں تھیں اور ساتھ ساتھ بتا تی جاتیں . ہماری ماں نے ہمیں بتا رکھا ہے کہ آل رسول کومانے اور جانے بغیر ہم نہ دین کے ہیں اور نہ دنیا کے . ہم لوگ روز عاشور سبیلوں کا انتظام بھی کرتے تھے .. ہاں جتنا علم ہمیں ملنا چاہئے تھا اس حد تک نہیں مل سکا .. لیکن علم تو ہمیشہ ہی نا مکمل رہتا ہے . جس کے پاس جتنا ہے وہ کم ہے . اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ ہمیں سیکھنے کی توفیق عطا فرمائے اور جن کے پاس علم ہے انہیں عاجزی اور انکساری عطا فرمائے اور شکر بجا لانے کی توفیق کے ساتھ علم میں برکت عطا کر ے .. الہی آمین
اسلام علیکم
محترم بھائی شمس جیلانی اور بہن نگہت نسیم آپ دونوں کی بات کی ئائید میں بھی کرونگی ۔یہ حقیقت ہے کہ ہم اپنے گھروں میں حضرت علی (ع) کے علم اور انکی فضیلت اور انکے اقوال ہرموقعے پر سنتے تھے ان سے محبت اور انکی عظمت اور ان کا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے گہرا رشتہ اور قربت اور محبت کو سنتے تھے اور ان سے ایسی ہی محبت ہمارے دلوں میں جا گزیں ہے جیسا کہ ہونا چاہئے ۔اللہ ہمارے دلوں کو صحابئہ کرام اور نبی کے جانثاروں کی محبت سے معمور رکھے ۔آمین
حضرت علی (ع) علم کا وہ منبعہ ہیں جس کے بغیر علم پورا ہی نہیں ہوتا ۔
ہم بچپن میں تازئے میں بھی شریک ہوتے تھے سبیلیں بھی بناتے تھے مجلسیں بھی سنتے تھے ، مجھے یاد ہے کہ ہم ملیر سے صدر جایا کرتے تھے تازئے دیکھنے کے لئے ۔
روز عاشور جب محلے کے اہل تشیع لائٹیں بند کر دیتے تھے تو ہمارے پورے محلے کی لائٹیں بھی ان کے ساتھ بند ہوتی تھیں ۔یہ وہ چھوٹی چھوٹی باتیں تھیں جو ایک دوسرے کا احترام سکھاتی تھیں ۔بے شک اب یہ باتیں نہیں رہیں ۔لیکن حضرت علی (ع) سے کوئی دور ہو ہی نہیں سکتا ،چاہے وہ سنی ہو یا شیعہ یہ میری سوچ ہے ۔اور رہا معاملہ ملاؤں کا تو انہوں نے تو سنیوں میں بھی اختلاف ڈال رکھا ہے ،اس لئےانہیں جانے دیں ۔
میں نگہت نسیم کی دعاؤں پر آمین ثمہ آمین کہتی ہوں
آئیے ہاتھ اٹھا کر،آنکھوں میں آنسو بھر اور دل کو نرم کر کے التجا کریں اپنے پاک پروردگار سے
” اے اللہ ہم تیرے سامنے نادم اور شرمسار کھڑے ہیں.سر جھکائے ہوئے،ہمیں اللہ جی تیری رحمت کی وسعت کا مکمل اندازہ نہیں لیکن اپنے گناہوں کی شدت آگاہیں. اے پاک پروردگار ہم عاصیوں پر رحم کر،ہمارے صغیرہ کبیرہ گناہ معاف کر،ہم خطا کار ہیں ہماری خطائیں معاف کر دے. اے اللہ تو بس رحیم ہی رحیم ہے،کریم ہی کریم ہے،عفو ہی عفو ہے. اللہ جی مسلمان دنیا بھر میں زوال پزیر ہیں ان کی خطائیں معاف کر دے اور اسلام کو باوقار بنا دے.
اے رب العالمین ہمارے گناہ صرف تیری رحیم ذات ہی معاف کر سکتی ہے. ہمیں دوزخ کی آگ سے محفوظ رکھنا .ہمیں محشر میں نبی کے امتی ہونے پر شرمندہ نہ ہونا پڑے. یا رب مسلم ملکوں کے حاکموں کے دلوں میں اپنے عوام کے لیئے رحم ڈال د ے. اے اللہ اپنے بندوں پر رحم کر. پاکستان میں جہاں بڑی تعداد میں عوام دہشت گردی کی نظرہو رہے ہیں ان پر رحم کر.آمین
اے پاک پروردگار ہماری عبادات جیسی بھی ہیں انکو قبول کر لے.آمین
اے اللہ جی ہمیں اپنے حبیب،انکی آل اور انکے محبوں کے صدقے میں معاف کر دے.آمین
یہ آخری دن دوزخ سے نجات کے ہیں جن میں نجات مانگنے والوں کو آتشِ دوزخ سے نجات ملتی ہےلیکن 19 سے 21 رمضان کی ایک اہمیت یہ بھی ہے کہ یہ تین دن مولائے کائنات علی ابن ابی طالب کی شہادت سے موسوم ہیں
اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہماری عبادات اور ہماری توبہ کو قبول فرمائے اور آپس میں محبت اور یگانگی پیدا فرما دے آمین اور ہمارے دلوں میں رسول اور آلِ رسول کی محبت کو جاگزیں فرمائے آمین ثمہ آمین
عالم آرا
آپ لوگ اور آپ کے خانوادے خوش قسمت ہیں۔ لیکن میں تو اپ جیسے گھروں کی بات ہی نہیں کی۔ میں نے تو اپنے تجربے کی بات کی ہے اور میں ایسے گھر جانتا ہوں جہاں یہ کیفیت ہے
دعا
آج کے دن کی شروعات کرتی ہوں
اللہ سبحان تعالی کے نام سے
جو
بڑا مہربان اور محبت کرنے والا ہے
جو
بڑارحم اور نہایت کرم کرنے والا ہے
اے میرے پاک رب !
اے ایمان داروں کے دلوں کی تسلی
اے ایمان داروں کو بخشنے والے
میرے لئے جنت کے دروازے کھول دے
مجھ پر جہنم کے دروازے بند فرما دے
مجھے رابطہ و رستہ قران سمجھا دے
اے سب سے جلد راضی ہونے والے
میرے پاک رب
مجھے
ازن شفاعت عطا کر دے
یعنی
اپنی محبت عطا کر دے
الہی آمین
ڈاکٹر نگہت نسیم
سڈنی
میری آنکھوں میں شدت جذبات سے انسو آگیے ھیں
مولا علی تو ساری دینا کے مولا ھیں
میں خود بھی اس بات کی شاھد و گواہ ھوں کہ اھل سنت حضرات مولا علی سے عقیدت و الفت رکھتے ھیں
میری بہت ھی عزيز دوست اور پیاری بہن ڈاکٹر نگہت نسیم سلامت رھو
اللہ پاک تمھاری اس سعی کو قبول فرماۓ بہت عمدہ طریقے سے تم نے دعا کو بحضور رب کردگار منظوم کیا ھے
ذات حیدر (ع) کو نہ تقسیم مسالک میں کرو
میرے مولا تو زمانے پہ کرم کرتے ھیں
( ارم نقوی )
سرکار مولاعلی (ع) کے فضائل بیان کرنے میں بحیثیت مسلم سبھی نے بہترین خیالات اور عمدہ اشعار کو پیش کیا جس کے بعد مجھ جیسے کم علم کو کچھ کہنے کا حوصلہ نہ تھا لیکن جب باب العلم کا تذکرہ ھو تو وہ کم علم کو بھی حوصلہ عطا کر دیتے ھیں ۔ لہذا میں اپنے مولا (ع) کے فضائل اس عنوان کے تحت بیان کرنا چاھوں گی کہ جناب علی (ع) اور نہج البلاغہ کے بارے میں غیر مسلم محققین اور مستشرقین کیا راۓ رکھتے ھیں ۔
تھامس کارلائل(ایک انگریز فلاسفر اور رائٹر )
تھامس کارلائل لکھتا ہے ” ہم علی کواس سے زیادہ نہ جان سکے کہ ہم اُن کو دوست رکھتے ہیں اور اُن کو عشق کی حد تک چاہتے ہیں ۔ وہ کس قدر جوانمرد، بہادر اور عظیم انسان تھے۔ اُن کے جسم کے ذرّے ذرّے سے مہربانی اور نیکی کے سرچشمے پھوٹتے تھے۔ اُن کے دل سے قوت و بہادری کے نورانی شعلے بلند ہوتے تھے۔ وہ دھاڑتے ہوئے شیر سے بھی زیادہ شجاع تھے لیکن اُن کی شجاعت میں مہربانی اور لطف و کرم کی آمیزش تھی۔
اچانک کوفہ میں کسی بہانے سے اُنہیں قتل کردیاگیا۔ اُن کے قتل کی وجہ حقیقت میں اُن کا عدلِ جہانی کو درجہٴ کمال تک پہنچانا تھا۔ وہ دوسروں کو بھی اپنی طرح عادل تصور کرتے تھے۔ جب علی سے اُن کے قاتل کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ اگر میں زندہ رہا تو میں جانتا ہوں(کہ مجھے کیا فیصلہ کرنا چاہئے) ۔اگر میں زندہ نہ بچ سکا تویہ کام آپ کے ذمہ ہے۔اگر آپ نے قصاص لینا چاہاتو آپ صرف ایک ہی ضربت لگا کر سزا دیں اور اگر اس کو معاف کردیں تو یہ تقویٰ کے نزدیک تر ہے“۔
حوالہ کتاب ”داستانِ غدیر“، صفحہ294،نقل از کتاب صوت العدالة،صفحہ1229۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
نرسیسان : (ایک عیسائی عالم جو بغداد میں سفارتِ برطانیہ کا انچارج بھی تھا )
”اگر یہ بے مثال اور عظیم خطیب(علی علیہ السلام) آج بھی منبر کوفہ پر آکر خطبہ دیں تو مسجد ِ کوفہ اپنی تمام تر وسعت کے باوجود یورپ کے تمام رہبران او رعلماء سے کھچا کھچ بھرجائے گی۔یہ رہبراورعلماء اس لیۓ آئیں گے کہ وہ اپنے علم کی پیاس اس درِ شہر علم کے بیکراں سمندر سے بجھا سکیں ۔ ”
حوالہ کتاب”داستانِ غدیر“،نقل از کتاب”ماہونہج البلاغہ“،صفحہ3۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
بارون کاردایفو(فرانسیسی دانشور )
”علی علیہ السلام حادثات سے علی نہیں بنے بلکہ علی سے حادثات وجود میں آئے۔ اُن کے اعمال خود اُن کی فکر و محبت کا نتیجہ تھے۔ و ایسے پہلوان تھے جو دشمن پر عین غلبہ کے وقت بھی انتہائی نرم دل اور زاہد ِ بے نیاز ثابت ہوئے۔ وہ دنیاوی مال و منصب سے بالکل رغبت نہ رکھتے تھے اور حقیقت میں انہوں نے اپنی جان بھی قربان کردی۔
وہ گہری روح رکھتے تھے جس کی جڑوں کی گہرائی تک کوئی نہ پہنچ سکتا تھا۔ہرجگہ وہ خوفِ الٰہی میں غرق رہتے تھے“۔
حوالہ کتاب”علی کیست“،مصنف: فضل اللہ کمپانی، صفحہ357
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
پولس سلامہ(ایک لبنانی عیسائی ادیب اور وکیل)
ایک رات میں بیدا رتھا اور دردورنج میں مبتلا تھا۔ میرے تصورات اور تخیلات مجھے بہت پیچھے لے گئے۔
پہلے شہید ِاعظم امام علی علیہ السلام اور پھر امام حسین علیہ السلام کی یاد آئی۔ میں کافی دیر تک روتا رہا۔ پھر علی و حسین کے بارے میں اشعار لکھے”۔
یہ عیسائی مصنف اپنے آپ کو غیر متعصب کہتا ہے اور یہ بھی دعویٰ کرتا ہے کہ وہ مسائل کو کھلی آنکھ اور غیر جانبدار دل و دماغ سے دیکھتا ہے۔
وہ فضائلِ علی علیہ السلام کو لکھنے کے بعد شہادتِ علی کو بیان کرتے ہوئے کہتا ہے
” اے دامادِ پیغمبر! تیری شخصیت ستاروں کی گردش گاہوں سے بھی بلند ہے۔ نور کی خصوصیت ہے کہ وہ ”
پاک وپاکیزہ باقی رہتا ہے۔ دنیاوی گردوغبار اُس کی اصلی چمک کو ماند نہیں کرسکتا۔ہر کوئی جو شخصیت کے اعتبار سے اعلیٰ اور ثروتمند ہے، وہ کبھی فقیر نہیں ہوسکتا۔ اُس کی پاک نسل اور خاندانی شرافت دوسروں کے غموں میں شریک ہواور اعلیٰ و بزرگ ہوگئی ہے۔ دین و ایمان کی راہ کا شہید مسکراتے ہوئے ۔ دردوتکلیف برداشت کرتا ہے۔ اے ادب و سخن کے استاد! تیرا کلام بحرئہ اوقیانوس سے بھی گہرا ہے
حوالہ ”داستانِ غدیر“، صفحہ301۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
جبران خلیل جبران(ایک معروف عیسائی مصنف )
میرے عقیدے کے مطابق ابو طالب کا بیٹا علی علیہ السلام پہلا عرب تھا جس کا رابطہ کل جہان کے ساتھ تھا
اور وہ اُن کا ساتھی لگتا تھا۔ رات اُس کے ساتھ ساتھ حرکت کرتی تھی۔ علی علیہ السلام پہلے انسان تھے جن کی روحِ پاک سے ہدایت کی ایسی شعائیں نکلتی تھیں جو ہر ذی روح کو بھاتی تھیں۔ انسانیت نے اپنی پوری تاریخ میں ایسے انسان کو نہ دیکھا ہوگا۔ اسی وجہ سے لوگ اُن کی پُر معنی گفتار اور اپنی گمراہی میں پھنس کے رہ جاتے تھے۔
پس جو بھی علی علیہ السلام سے محبت کرتا ہے، وہ فطرت سے محبت کرتا ہے او رجو اُن سے دشمنی کرتا ہے وہ گویا جاہلیت میں غرق ہے۔
علی علیہ السلام اس دنیا سے رخصت ہوگئے لیکن خود کو شہید ِاعظم منوا گئے۔ وہ ایسے شہید تھے کہ لبوں پر سبحانَ ربی الاعلیٰ کا ورد تھا اور دل لقاء اللہ کیلئے لبریز تھا۔ دنیائے عرب نے علی علیہ السلام کے مقام اور اُن کی قدرومنزلت کو نہ پہچانا،یہاں تک کہ اُن کے ہمسایوں میں سے ہی پارسی اٹھے جنہوں نے پتھروں میں سے ہیرے کو چن لیا۔
علی علیہ السلام نے ابھی تو اپنا پیغام مکمل طو رپر اہلِ جہان تک نہ پہنچایا تھا کہ ابدی دنیا کی طرف راہی ہوگئے۔ لیکن میں اس چیز پر حیران ہوں کہ قبل اس کے کہ علی علیہ السلام اس خاکی دنیا کو خیرباد کہتے، اُن کے چہرے پر خوشی کے آثار نمایاں تھے حضرت علی علیہ السلام کی موت اُن پیغمبرانِ خدا کی موت کی طرح تھی جو اس دنیا میں آئے۔اُن لوگوں کے ساتھ ایک مدت زندگی بسر کی جو اُن کے قابل نہ تھے اور آخر ِ وقت وہ تن تنہا اور خالی ہاتھ تھے“۔
حوالہ ”داستانِ غدیر“، صفحہ 295۔
( تمام حوالہ جات نیٹ سے لیۓ گۓ ھیں )
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
المختصر کہ فضائل علی (ع) کو پہچاننے اور ان کو تسلیم کرنے میں مذھب و مسلک کی کوئ قید نہیں ۔ نہج البلاغہ کے مطالعہ کے بعد بھی باب العلم کے فضائل سے انکار کرنے والا جناب علی (ع) کی شخصیت کو کوئ نقصان نہیں پہنچاتا مگر اپنی تنگ نظری اورکم عقلی کا مظاہرہ کرتا ھے اذھان متقین سے یا اوراق تواریخ سے شان علی (ع) اگر کسی ابن ملجم کے خنجر سے مٹائ جا سکتی تو 1400 سال پہلے ھی مٹ چکی ھوتی ۔
علی (ع) کسی داستان کا نام نہیں ، علی (ع) تاریخ کا وہ کردارھیں جس کو بلا تفریق مذصب ، ھر انقلابی سوچ رکھنے والے شخص نے اپنا آئیڈ ئیل مانا ھے ۔ اورآمریت پسند زر پرستوں نے کردار علی کو ھمیشہ غلط مفاھیم کے ساتھ پیش کیا ھے ۔ حالانکہ جب تک قرآن باقی ھے ۔ ذکر رسول (ص ) باقی ھے ۔ اور جب تک ذکر رسول (ص ) باقی ھے تب تک ذکر علی (ع ) بھی باقی رھے گا ۔ اور مثل قرآن ھم نہج البلاغہ سے بھی فیضیاب ھوتے رھیں گے ۔ انشا اللہ
جب کبھی نام محمد (ص ) کا ، لیا جاتا ھے
خود بخود نام علی (ع) ساتھ میں آ جاتا ھے
( آغا سکندر مہدی )
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ذات حیدر (ع) کو نہ تقسیم مسالک میں کرو
میرے مولا تو زمانے پہ کرم کرتے ھیں
( ارم نقوی )
سرکار مولاعلی (ع) کے فضائل بیان کرنے میں بحیثیت مسلم سبھی نے بہترین خیالات اور عمدہ اشعار کو پیش کیا جس کے بعد مجھ جیسے کم علم کو کچھ کہنے کا حوصلہ نہ تھا لیکن جب باب العلم کا تذکرہ ھو تو وہ کم علم کو بھی حوصلہ عطا کر دیتے ھیں ۔ لہذا میں اپنے مولا (ع) کے فضائل اس عنوان کے تحت بیان کرنا چاھوں گی کہ جناب علی (ع) اور نہج البلاغہ کے بارے میں غیر مسلم محققین اور مستشرقین کیا راۓ رکھتے ھیں ۔
تھامس کارلائل(ایک انگریز فلاسفر اور رائٹر )
تھامس کارلائل لکھتا ہے ” ہم علی کواس سے زیادہ نہ جان سکے کہ ہم اُن کو دوست رکھتے ہیں اور اُن کو عشق کی حد تک چاہتے ہیں ۔ وہ کس قدر جوانمرد، بہادر اور عظیم انسان تھے۔ اُن کے جسم کے ذرّے ذرّے سے مہربانی اور نیکی کے سرچشمے پھوٹتے تھے۔ اُن کے دل سے قوت و بہادری کے نورانی شعلے بلند ہوتے تھے۔ وہ دھاڑتے ہوئے شیر سے بھی زیادہ شجاع تھے لیکن اُن کی شجاعت میں مہربانی اور لطف و کرم کی آمیزش تھی۔اچانک کوفہ میں کسی بہانے سے اُنہیں قتل کردیاگیا۔ اُن کے قتل کی وجہ حقیقت میں اُن کا عدلِ جہانی کو درجہٴ کمال تک پہنچانا تھا۔ وہ دوسروں کو بھی اپنی طرح عادل تصور کرتے تھے۔ جب علی سے اُن کے قاتل کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ اگر میں زندہ رہا تو میں جانتا ہوں(کہ مجھے کیا فیصلہ کرنا چاہئے) ۔اگر میں زندہ نہ بچ سکا تویہ کام آپ کے ذمہ ہے۔اگر آپ نے قصاص لینا چاہاتو آپ صرف ایک ہی ضربت لگا کر سزا دیں اور اگر اس کو معاف کردیں تو یہ تقویٰ کے نزدیک تر ہے“۔
حوالہ کتاب ”داستانِ غدیر“، صفحہ294،نقل از کتاب صوت العدالة،صفحہ1229۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
نرسیسان : (ایک عیسائی عالم جو بغداد میں سفارتِ برطانیہ کا انچارج بھی تھا )
”اگر یہ بے مثال اور عظیم خطیب(علی علیہ السلام) آج بھی منبر کوفہ پر آکر خطبہ دیں تو مسجد ِ کوفہ اپنی تمام تر وسعت کے باوجود یورپ کے تمام رہبران او رعلماء سے کھچا کھچ بھرجائے گی۔یہ رہبراورعلماء اس لیۓ آئیں گے کہ وہ اپنے علم کی پیاس اس درِ شہر علم کے بیکراں سمندر سے بجھا سکیں ۔ ”
حوالہ کتاب”داستانِ غدیر“،نقل از کتاب”ماہونہج البلاغہ“،صفحہ3۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
بارون کاردایفو(فرانسیسی دانشور )
”علی علیہ السلام حادثات سے علی نہیں بنے بلکہ علی سے حادثات وجود میں آئے۔ اُن کے اعمال خود اُن کی فکر و محبت کا نتیجہ تھے۔ و ایسے پہلوان تھے جو دشمن پر عین غلبہ کے وقت بھی انتہائی نرم دل اور زاہد ِ بے نیاز ثابت ہوئے۔ وہ دنیاوی مال و منصب سے بالکل رغبت نہ رکھتے تھے اور حقیقت میں انہوں نے اپنی جان بھی قربان کردی۔
وہ گہری روح رکھتے تھے جس کی جڑوں کی گہرائی تک کوئی نہ پہنچ سکتا تھا۔ہرجگہ وہ خوفِ الٰہی میں غرق رہتے تھے“۔
حوالہ کتاب”علی کیست“،مصنف: فضل اللہ کمپانی، صفحہ357
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
پولس سلامہ(ایک لبنانی عیسائی ادیب اور وکیل)
ایک رات میں بیدا رتھا اور دردورنج میں مبتلا تھا۔ میرے تصورات اور تخیلات مجھے بہت پیچھے لے گئے۔
پہلے شہید ِاعظم امام علی علیہ السلام اور پھر امام حسین علیہ السلام کی یاد آئی۔ میں کافی دیر تک روتا رہا۔ پھر علی و حسین کے بارے میں اشعار لکھے”۔
یہ عیسائی مصنف اپنے آپ کو غیر متعصب کہتا ہے اور یہ بھی دعویٰ کرتا ہے کہ وہ مسائل کو کھلی آنکھ اور غیر جانبدار دل و دماغ سے دیکھتا ہے۔
وہ فضائلِ علی علیہ السلام کو لکھنے کے بعد شہادتِ علی کو بیان کرتے ہوئے کہتا ہے
” اے دامادِ پیغمبر! تیری شخصیت ستاروں کی گردش گاہوں سے بھی بلند ہے۔ نور کی خصوصیت ہے کہ وہ پاک و پاکیزہ باقی رہتا ہے۔ دنیاوی گردوغبار اُس کی اصلی چمک کو ماند نہیں کرسکتا۔ہر کوئی جو شخصیت کے اعتبار سے اعلیٰ اور ثروتمند ہے، وہ کبھی فقیر نہیں ہوسکتا۔ اُس کی پاک نسل اور خاندانی شرافت دوسروں کے غموں میں شریک ہواور اعلیٰ و بزرگ ہوگئی ہے۔ دین و ایمان کی راہ کا شہید مسکراتے ہوئے ۔ دردوتکلیف برداشت کرتا ہے۔ اے ادب و سخن کے استاد! تیرا کلام بحرئہ اوقیانوس سے بھی گہرا ہے
حوالہ ”داستانِ غدیر“، صفحہ301۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
جبران خلیل جبران(ایک معروف عیسائی مصنف )
میرے عقیدے کے مطابق ابو طالب کا بیٹا علی علیہ السلام پہلا عرب تھا جس کا رابطہ کل جہان کے ساتھ تھا
اور وہ اُن کا ساتھی لگتا تھا۔ رات اُس کے ساتھ ساتھ حرکت کرتی تھی۔ علی علیہ السلام پہلے انسان تھے جن کی روحِ پاک سے ہدایت کی ایسی شعائیں نکلتی تھیں جو ہر ذی روح کو بھاتی تھیں۔ انسانیت نے اپنی پوری تاریخ میں ایسے انسان کو نہ دیکھا ہوگا۔ اسی وجہ سے لوگ اُن کی پُر معنی گفتار اور اپنی گمراہی میں پھنس کے رہ جاتے تھے۔
پس جو بھی علی علیہ السلام سے محبت کرتا ہے، وہ فطرت سے محبت کرتا ہے او رجو اُن سے دشمنی کرتا ہے وہ گویا جاہلیت میں غرق ہے۔
علی علیہ السلام اس دنیا سے رخصت ہوگئے لیکن خود کو شہید ِاعظم منوا گئے۔ وہ ایسے شہید تھے کہ لبوں پر سبحانَ ربی الاعلیٰ کا ورد تھا اور دل لقاء اللہ کیلئے لبریز تھا۔ دنیائے عرب نے علی علیہ السلام کے مقام اور اُن کی قدرومنزلت کو نہ پہچانا،یہاں تک کہ اُن کے ہمسایوں میں سے ہی پارسی اٹھے جنہوں نے پتھروں میں سے ہیرے کو چن لیا۔
علی علیہ السلام نے ابھی تو اپنا پیغام مکمل طو رپر اہلِ جہان تک نہ پہنچایا تھا کہ ابدی دنیا کی طرف راہی ہوگئے۔ لیکن میں اس چیز پر حیران ہوں کہ قبل اس کے کہ علی علیہ السلام اس خاکی دنیا کو خیرباد کہتے، اُن کے چہرے پر خوشی کے آثار نمایاں تھے حضرت علی علیہ السلام کی موت اُن پیغمبرانِ خدا کی موت کی طرح تھی جو اس دنیا میں آئے۔اُن لوگوں کے ساتھ ایک مدت زندگی بسر کی جو اُن کے قابل نہ تھے اور آخر ِ وقت وہ تن تنہا اور خالی ہاتھ تھے“۔
حوالہ ”داستانِ غدیر“، صفحہ295۔ ( تمام حوالہ جات انٹرنیٹ سے لیۓ گۓ ہیں )
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
المختصر کہ فضائل علی (ع) کو پہچاننے اور ان کو تسلیم کرنے میں مذھب و مسلک کی کوئ قید نہیں ۔ نہج البلاغہ کے مطالعہ کے بعد بھی باب العلم کے فضائل سے انکار کرنے والا جناب علی (ع) کی شخصیت کو کوئ نقصان نہیں پہنچاتا مگر اپنی تنگ نظری اورکم عقلی کا مظاہرہ کرتا ھے اذھان متقین سے یا اوراق تواریخ سے شان علی (ع) اگر کسی ابن ملجم کے خنجر سے مٹائ جا سکتی تو 1400 سال پہلے ھی مٹ چکی ھوتی ۔
علی (ع) کسی داستان کا نام نہیں ، علی (ع) تاریخ کا وہ کردارھیں جس کو بلا تفریق مذصب ، ھر انقلابی سوچ رکھنے والے شخص نے اپنا آئیڈ ئیل مانا ھے ۔ اورآمریت پسند زر پرستوں نے کردار علی کو ھمیشہ غلط مفاھیم کے ساتھ پیش کیا ھے ۔ حالانکہ جب تک قرآن باقی ھے ۔ ذکر رسول (ص ) باقی ھے ۔ اور جب تک ذکر رسول (ص ) باقی ھے تب تک ذکر علی (ع ) بھی باقی رھے گا ۔ اور مثل قرآن ھم نہج البلاغہ سے بھی فیضیاب ھوتے رھیں گے ۔ انشا اللہ
جب کبھی نام محمد (ص ) کا لیا جاتا ھے
خود بخود نام علی (ع) ساتھ میں آ جاتا ھے
( آغا سکندر مہدی )
تھامس کارلائل(ایک انگریز فلاسفر اور رائٹر )
تھامس کارلائل لکھتا ہے ” ہم علی کواس سے زیادہ نہ جان سکے کہ ہم اُن کو دوست رکھتے ہیں اور اُن کو عشق کی حد تک چاہتے ہیں ۔ وہ کس قدر جوانمرد، بہادر اور عظیم انسان تھے۔ اُن کے جسم کے ذرّے ذرّے سے مہربانی اور نیکی کے سرچشمے پھوٹتے تھے۔ اُن کے دل سے قوت و بہادری کے نورانی شعلے بلند ہوتے تھے۔ وہ دھاڑتے ہوئے شیر سے بھی زیادہ شجاع تھے لیکن اُن کی شجاعت میں مہربانی اور لطف و
کرم کی آمیزش تھی۔
اچانک کوفہ میں کسی بہانے سے اُنہیں قتل کردیاگیا۔ اُن کے قتل کی وجہ حقیقت میں اُن کا عدلِ جہانی کو درجہٴ کمال تک پہنچانا تھا۔ وہ دوسروں کو بھی اپنی طرح عادل تصور کرتے تھے۔ جب علی سے اُن کے قاتل کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ اگر میں زندہ رہا تو میں جانتا ہوں(کہ مجھے کیا فیصلہ کرنا چاہئے) ۔اگر میں زندہ نہ بچ سکا تویہ کام آپ کے ذمہ ہے۔اگر آپ نے قصاص لینا چاہاتو آپ صرف ایک ہی ضربت لگا کر سزا دیں اور اگر اس کو معاف کردیں تو یہ تقویٰ کے نزدیک تر ہے“۔
حوالہ کتاب ”داستانِ غدیر“، صفحہ294،نقل از کتاب صوت العدالة،صفحہ1229۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
نرسیسان : (ایک عیسائی عالم جو بغداد میں سفارتِ برطانیہ کا انچارج بھی تھا )
”اگر یہ بے مثال اور عظیم خطیب(علی علیہ السلام) آج بھی منبر کوفہ پر آکر خطبہ دیں تو مسجد ِ کوفہ اپنی تمام تر وسعت کے باوجود یورپ کے تمام رہبران او رعلماء سے کھچا کھچ بھرجائے گی۔یہ رہبراورعلماء اس لیۓ آئیں گے کہ وہ اپنے علم کی پیاس اس درِ شہر علم کے بیکراں سمندر سے بجھا سکیں ۔ ”
حوالہ کتاب”داستانِ غدیر“،نقل از کتاب”ماہونہج البلاغہ“،صفحہ3۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
بارون کاردایفو(فرانسیسی دانشور )
”علی علیہ السلام حادثات سے علی نہیں بنے بلکہ علی سے حادثات وجود میں آئے۔ اُن کے اعمال خود اُن کی فکر و محبت کا نتیجہ تھے۔ و ایسے پہلوان تھے جو دشمن پر عین غلبہ کے وقت بھی انتہائی نرم دل اور زاہد ِ بے نیاز ثابت ہوئے۔ وہ دنیاوی مال و منصب سے بالکل رغبت نہ رکھتے تھے اور حقیقت میں انہوں نے اپنی جان بھی قربان کردی۔
وہ گہری روح رکھتے تھے جس کی جڑوں کی گہرائی تک کوئی نہ پہنچ سکتا تھا۔ہرجگہ وہ خوفِ الٰہی میں غرق رہتے تھے“۔
حوالہ کتاب”علی کیست“،مصنف: فضل اللہ کمپانی، صفحہ357
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
پولس سلامہ(ایک لبنانی عیسائی ادیب اور وکیل)
ایک رات میں بیدا رتھا اور دردورنج میں مبتلا تھا۔ میرے تصورات اور تخیلات مجھے بہت پیچھے لے گئے۔
پہلے شہید ِاعظم امام علی علیہ السلام اور پھر امام حسین علیہ السلام کی یاد آئی۔ میں کافی دیر تک روتا رہا۔ پھر علی و حسین کے بارے میں اشعار لکھے”۔
یہ عیسائی مصنف اپنے آپ کو غیر متعصب کہتا ہے اور یہ بھی دعویٰ کرتا ہے کہ وہ مسائل کو کھلی آنکھ اور غیر جانبدار دل و دماغ سے دیکھتا ہے۔
وہ فضائلِ علی علیہ السلام کو لکھنے کے بعد شہادتِ علی کو بیان کرتے ہوئے کہتا ہے
” اے دامادِ پیغمبر! تیری شخصیت ستاروں کی گردش گاہوں سے بھی بلند ہے۔ نور کی خصوصیت ہے کہ وہ پاک و پاکیزہ باقی رہتا ہے۔ دنیاوی گردوغبار اُس کی اصلی چمک کو ماند نہیں کرسکتا۔ہر کوئی جو شخصیت کے اعتبار سے اعلیٰ اور ثروتمند ہے، وہ کبھی فقیر نہیں ہوسکتا۔ اُس کی پاک نسل اور خاندانی شرافت دوسروں کے غموں میں شریک ہواور اعلیٰ و بزرگ ہوگئی ہے۔ دین و ایمان کی راہ کا شہید مسکراتے ہوئے ۔ دردوتکلیف برداشت کرتا ہے۔ اے ادب و سخن کے استاد! تیرا کلام بحرئہ اوقیانوس سے بھی گہرا ہے
حوالہ ”داستانِ غدیر“، صفحہ301۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
جبران خلیل جبران(ایک معروف عیسائی مصنف )
میرے عقیدے کے مطابق ابو طالب کا بیٹا علی علیہ السلام پہلا عرب تھا جس کا رابطہ کل جہان کے ساتھ تھا اور وہ اُن کا ساتھی لگتا تھا۔ رات اُس کے ساتھ ساتھ حرکت کرتی تھی۔ علی علیہ السلام پہلے انسان تھے جن کی روحِ پاک سے ہدایت کی ایسی شعائیں نکلتی تھیں جو ہر ذی روح کو بھاتی تھیں۔ انسانیت نے اپنی پوری تاریخ میں ایسے انسان کو نہ دیکھا ہوگا۔ اسی وجہ سے لوگ اُن کی پُر معنی گفتار اور اپنی گمراہی میں پھنس کے رہ جاتے تھے۔
پس جو بھی علی علیہ السلام سے محبت کرتا ہے، وہ فطرت سے محبت کرتا ہے او رجو اُن سے دشمنی کرتا ہے وہ گویا جاہلیت میں غرق ہے۔
علی علیہ السلام اس دنیا سے رخصت ہوگئے لیکن خود کو شہید ِاعظم منوا گئے۔ وہ ایسے شہید تھے کہ لبوں پر سبحانَ ربی الاعلیٰ کا ورد تھا اور دل لقاء اللہ کیلئے لبریز تھا۔ دنیائے عرب نے علی علیہ السلام کے مقام اور اُن کی قدرومنزلت کو نہ پہچانا،یہاں تک کہ اُن کے ہمسایوں میں سے ہی پارسی اٹھے جنہوں نے پتھروں میں سے ہیرے کو چن لیا۔
علی علیہ السلام نے ابھی تو اپنا پیغام مکمل طو رپر اہلِ جہان تک نہ پہنچایا تھا کہ ابدی دنیا کی طرف راہی ہوگئے۔ لیکن میں اس چیز پر حیران ہوں کہ قبل اس کے کہ علی علیہ السلام اس خاکی دنیا کو خیرباد کہتے، اُن کے چہرے پر خوشی کے آثار نمایاں تھے حضرت علی علیہ السلام کی موت اُن پیغمبرانِ خدا کی موت کی طرح تھی جو اس دنیا میں آئے۔اُن لوگوں کے ساتھ ایک مدت زندگی بسر کی جو اُن کے قابل نہ تھے اور آخر ِ وقت وہ تن تنہا اور خالی ہاتھ تھے“۔
حوالہ ”داستانِ غدیر“، صفحہ295۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
المختصر کہ فضائل علی (ع) کو پہچاننے اور ان کو تسلیم کرنے میں مذھب و مسلک کی کوئ قید نہیں ۔ نہج البلاغہ کے مطالعہ کے بعد بھی باب العلم کے فضائل سے انکار کرنے والا جناب علی (ع) کی شخصیت کو کوئ نقصان نہیں پہنچاتا مگر اپنی تنگ نظری اورکم عقلی کا مظاہرہ کرتا ھے اذھان متقین سے یا اوراق تواریخ سے شان علی (ع) اگر کسی ابن ملجم کے خنجر سے مٹائ جا سکتی تو 1400 سال پہلے ھی مٹ چکی ھوتی ۔
علی (ع) کسی داستان کا نام نہیں ، علی (ع) تاریخ کا وہ کردارھیں جس کو بلا تفریق مذصب ، ھر انقلابی سوچ رکھنے والے شخص نے اپنا آئیڈ ئیل مانا ھے ۔ اورآمریت پسند زر پرستوں نے کردار علی کو ھمیشہ غلط مفاھیم کے ساتھ پیش کیا ھے ۔ حالانکہ جب تک قرآن باقی ھے ۔ ذکر رسول (ص ) باقی ھے ۔ اور جب تک ذکر رسول (ص ) باقی ھے تب تک ذکر علی (ع ) بھی باقی رھے گا ۔ اور مثل قرآن ھم نہج البلاغہ سے بھی فیضیاب ھوتے رھیں گے ۔ انشا اللہ
جب کبھی نام محمد (ص ) کا لیا جاتا ھے
خود بخود نام علی (ع) ساتھ میں آ جاتا ھے
( آغا سکندر مہدی )
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ( نوٹ : تمام حوالہ جات انٹر نیٹ سے لیۓ گۓ ہیں ) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علی (ع) کسی داستان کا نام نہیں ، علی (ع) تاریخ کا وہ کردارھیں جس کو بلا تفریق مذصب ، ھر انقلابی سوچ رکھنے والے شخص نے اپنا آئیڈ ئیل مانا ھے ۔ اورآمریت پسند زر پرستوں نے کردار علی کو ھمیشہ غلط مفاھیم کے ساتھ پیش کیا ھے ۔ حالانکہ جب تک قرآن باقی ھے ۔ ذکر رسول (ص ) باقی ھے ۔ اور جب تک ذکر رسول (ص ) باقی ھے تب تک ذکر علی (ع ) بھی باقی رھے گا ۔ اور مثل قرآن ھم نہج البلاغہ سے بھی فیضیاب ھوتے رھیں گے ۔ انشا اللہ
جب کبھی نام محمد (ص ) کا لیا جاتا ھے
خود بخود نام علی (ع) ساتھ میں آ جاتا ھے
( آغا سکندر مہدی )
جزاک اللہ ارم بہت ہی گراں قدر معلومات عطا کیں ۔۔ سلامت رہو
رب کعبہ کی قسم میں کامیاب ہو گیا۔ امیر المومنین علی علیہ السلام

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شان علی کہ پیاسے قاتل کو بھی شربت دے پینے کو

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کون مسلمان ہے جو آل رسول کے قاتلوں پر لعنت نہ بھیجے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ابن ملجم تری تری نسلوں پہ لعنت۔۔۔اگلی پچھلی نسبی و حسبی نسلوں پہ لعنت صبح مساء بار بار بار بار لگا تار لگاتار لگاتار
اللھم العن قتلۃ امیر المؤمنین
اللھم عذبہ عذابا یستغیث منہ اھل النار آمین رب العالمین
اللھم العن قتلۃ امیر المؤمنین
اللھم عذبہ عذابا یستغیث منہ اھل النار آمین رب العالمین
ھے آج وہ دن کہ الانبیاء روتے ھیں
گردوں پہ ملک اشکوں سے منہ دھوتے ھیں
دینا سے محمد کا وصی اٹھتا ھے
بن باپ کے سبطین نبی ھوتے ھیں
اے مومنوں شجاعت حیدر کا تھا یہ حال
کمال تھا صبر وشکر میں وہ شاہ باکمال
دینا سے جب کہ اٹھہ گیے مبوب ذوالجلال
آزار مرتضی کو لگے دینے بد خصال
کیا کیا نہ شیر حق پہ مصیبت گذر گی
اعداء کے ظلم وجور سے زھراء بھی مرگی
اب پیٹنے کی جا ء ھے غلامان مرتضی
آقا کی گوش دل سے مصیبت سنو ذرا
ایسا کریم ایسا سخی ایسا پیشواء
بے جرم حق کے سجدے میں مجروح ھوگیا
فرصت نہ دی نماز کی اس روزے دارکو
نہلا دیا لہو میں شہ ذوالفقعار کو
میرانیس
اَللّـهُمَّ الْعَنْ قَتَلَةَ اَميرِ الْمُؤمِنينَ .
اَللّـهُمَّ الْعَنْ قَتَلَةَ اَميرِ الْمُؤمِنينَ
اَللّـهُمَّ الْعَنْ قَتَلَةَ اَميرِ الْمُؤمِنينَ ..
اَللّـهُمَّ الْعَنْ قَتَلَةَ اَميرِ الْمُؤمِنينَ .
اَللّـهُمَّ الْعَنْ قَتَلَةَ اَميرِ الْمُؤمِنينَ .
.. اَللّـهُمَّ الْعَنْ قَتَلَةَ اَميرِ الْمُؤمِنينَ
اَللّـهُمَّ الْعَنْ قَتَلَةَ اَميرِ الْمُؤمِنينَ
اَللّـهُمَّ الْعَنْ قَتَلَةَ اَميرِ الْمُؤمِنينَ ..
اَللّـهُمَّ الْعَنْ قَتَلَةَ اَميرِ الْمُؤمِنينَ .
اَللّـهُمَّ الْعَنْ قَتَلَةَ اَميرِ الْمُؤمِنينَ .
اَللّـهُمَّ الْعَنْ قَتَلَةَ اَميرِ الْمُؤمِنينَ
اَللّـهُمَّ الْعَنْ قَتَلَةَ اَميرِ الْمُؤمِنينَ ..
اَللّـهُمَّ الْعَنْ قَتَلَةَ اَميرِ الْمُؤمِنينَ .
اَللّـهُمَّ الْعَنْ قَتَلَةَ اَميرِ الْمُؤمِنينَ .
اَللّـهُمَّ الْعَنْ قَتَلَةَ اَميرِ الْمُؤمِنينَ .
سیدنا حضرت علیؓ کے والدماجد ابوطالب قریش کے ان ممتاز لوگوں میں تھے جو حَکَم اور تنازعات میں فیصلہ کرنے والوں کا درجہ رکھتے تھے اور سرداروں میں سے تھے، اہم مسائل میں لوگ ان سے رجوع کرتے تھے۔ ابوطالب کوئی صاحب ثروت ودولت آدمی نہ تھے۔جب رسول اللہﷺ اسلام کی دعوت لے کر کھڑے ہوئے اور اعلان حق برملافرمانے لگے تو لوگوں کو یہ بات بہت کَھلی، انھوں نے آپﷺ کی مخالفت شروع کردی اور آپﷺ کی دشمنی پر سب متفق ہوگئے لیکن ابوطالب یکساں طورپر آپﷺ کی حمایت اور مدافعت کرتے رہے۔ ابوطالب کے چارصاحبزادے تھے، طالب، دوسرے عقیل، تیسرے جعفر اور چوتھے علی اور دوصاحبزادیاں تھیں ام ہانی اور جمانہ، یہ سب فاطمہ بنت اسدؓ کے بطن سے تھے اور ان تمام بھائی بہنوں میں دس دس سال کا فرق تھا۔ چنانچہ سیدنا علی کرم اللہ وجہہ حضرت جعفرؓ سے دس سال چھوٹے تھے۔ سیدنا علیؓ بن ابی طالب بعثت نبوی سے دس سال پہلے پیدا ہوئے، ابن سعد کابیان ہے کہ آپؓ کی پیدائش رجب کے مہینہ میں ہوئی۔ محدثین کا خیال ہے کہ سیدنا علیؓ کعبہ میں نہیں پیدا ہوئے تھے(جیسا کہ ایک طبقے کا کہنا ہے)، کعبہ میں جو صاحب پیدا ہوئے تھے، وہ حکیم بن حزام بن خویلد بن اسد بن عبدالعزیٰ بن قصی تھے۔ اللہ عزوجل کے خصوصی انعامات میں سے اور جو خیروبرکت ان(حضرت علیؓ) کے لئے مقدر کررکھی تھی، اس کا ظاہری سبب یا بہانا یہ ہوا کہ قریش سخت تنگ حالی کی مصیبت سے دوچار ہوئے، ابوطالب کثیرالعیال تھے، رسول اللہﷺ نے اپنے چچا حضرت عباسؓ سے جو قریش کے خوشحال لوگوں میں سے تھے کہا: چچا! آپ کے بھائی ابوطالب کثیرالعیال ہیں اور آپ کو معلوم ہے کہ لوگ کن مصائب سے دوچار ہیں، چلئے ان کا کچھ بوجھ ہلکا کریں اور ان کے بال بچوں میں سے کچھ کی پرورش اپنے ذمہ لیں، حضرت عباسؓ نے کہا بہترہے، چنانچہ دونوں ابوطالب کی خدمت میں پہنچے اور کہا ہم دونوں اس لئے آئے ہیں کہ جب تک یہ تنگی اور سختی کا زمانہ ہے جس میں سب ہی گرفتار ہیں، اس وقت تک ہم آپ کے بال بچوں کا کچھ بوجھ اپنے ذمہ لے کر آپ کو ہلکا کریں، ابوطالب نے ان دونوں سے کہا؛ عقیل کو تم لوگ میرے پاس چھوڑ دو باقی کے بارے میں چاہے جو فیصلہ کرلو، چنانچہ رسول اللہﷺ نے حضرت علیؓ کی ذمہ داری خود لے لی اورحضرت جعفرؓ کی کفالت حضرت عباسؓ نے قبول فرمائی، حضرت علیؓ اس وقت سے رسول اللہﷺ سے وابستہ رہے یہاں تک کہ وہ وقت آیا جب آپﷺ کو اللہ تعالیٰ نے نبی بنا کر مبعوث کیا اور حضرت علیؓ بن ابی طالب نے آپﷺ کا اتباع کیا، آپﷺ کی صداقت پر ایمان لائے اور تصدیق کی، دوسری طرف حضرت جعفرؓ ، حضرت عباسؓ کی کفالت میں رہے یہاں تک کہ کفالت کی ضرورت نہیں رہی۔ علیؓ بن ابی طالب ایک مرتبہ ایسے وقت آئے کہ رسول اللہﷺ اور حضرت خدیجہؓ دونوں نماز میں تھے، حضرت علیؓ نے کہا: یہ کیامعاملہ ہے؟ رسول اللہﷺ نے بتایا، یہ اللہ کا دین ہے جس کو اللہ نے اپنے لئے پسند کیا اور اسی کے لئے انبیا کو مبعوث کیا ہے، میں تم کو بھی خدائے واحد کی طرف بلاتاہوں جو تنہا معبود ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔ حضرت علیؓ نے کہا: یہ وہ بات ہے جس کو میں نے پہلے کبھی نہیں سنا اور میں جب تک ابوطالب سے ذکر نہ کرلوں کچھ فیصلہ نہیں کرسکتا۔ رسول اللہﷺ نے پسند نہیں کیا کہ جب تک علانیہ دعوتِ اسلام شروع نہ کردیں یہ راز فاش ہو۔ چنانچہ آپ ﷺ نے فرمایا: اگرتم ایمان نہیں لاتے ہو تو و اس کو ابھی پوشیدہ رکھو۔ حضرت علیؓ اس رات خاموش رہے اور اللہ تعالیٰ نے ان کے دل میں اسلام ڈال دیا، صبح سویرے رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہا: آپﷺ نے مجھے کل کیادعوت دی تھی، رسول اللہﷺ نے فرمایا: تم اس بات کی گواہی دو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، وہ تنہا معبود ہے اور لات وعزّیٰ کا انکارکردو اوراللہ کا کسی کو شریک ٹھہرانے سے بری ہوجائو، حضرت علیؓ نے کلمہ شہادت پڑھا اور اسلام لے آئے، وہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں ابوطالب سے پوشیدہ آیاکرتے اوراپنے اسلام کو(رسول اللہﷺ کی حسب ہدایت) ظاہر نہیں کیا۔پہلا شخص جس نے رسول اللہﷺ کے ساتھ نماز ادا کی وہ علیؓ تھے اور اس وقت ان کی عمردس سال تھی۔حسن بن زیدؓ کہتے ہیں کہ حضرت علیؓ نے کبھی بھی بتوں کی پرستش نہیں کی کیونکہ ان کی عمرکم تھی۔ جب نماز کا وقت آتا رسول اللہﷺ مکہ کی کسی گھاٹی میں جاکر عبادت کرتے اور آپﷺ کے ساتھ علی بن ابی طالب ؓ بھی اپنے والد، چچا صاحبان اور تمام افرادخاندان سے چھپ کر جاتے اور تمام نمازیں رسول اللہﷺ کے ساتھ ادا کرتے اور شام ہوجاتی گھر واپس آتے۔ یہ سلسلہ جب تک اللہ کو منظور تھا جاری رہا، ایک دن جبکہ یہ دونوں نماز پڑھ رہے تھے، ابوطالب نے دیکھ لیا، ابوطالب نے رسول اللہﷺ سے پوچھا: عزیزمن! یہ کون سا دین ہے جس کی تم پیروی کررہے ہو۔ آپﷺ نے جواب دیا: عم محترم! یہ اللہ کا، اللہ کے فرشتوں کا ، اس کے پیغمبروں کا اور ہمارے جدامجد حضرت ابراہیم علیہ السلام کا دین ہے۔چچا جان! آپ سب سے زیادہ اس بات کے مستحق ہیں جن کو مخلصانہ دعوت پیش کی جائے۔ ابوطالب نے جواب دیا؛ اے عزیز! میں اپنے آباء کا مذہب اور ان کے طورطریق نہیں چھوڑسکتا لیکن بخدا جب تک میں زندہ ہوں تم کو کوئی گزند نہیں پہنچے گا، سیرت نگاروں کا بیان ہے کہ ابوطالب نے اپنے صاحبزادہ علی مرتضیٰؓ سے کہا: اے بیٹے یہ کیامذہب ہے جس پر تم چل رہے ہو، انھوں نے کہا: والدصاحب! میں اللہ اور اللہ کے رسول پر ایمان لاچکاہوں اور رسول اللہﷺ کے ساتھ اللہ کی عبادت کرتاہوں اوران کی پیروی کرتاہوں۔ جو لوگ حق وصداقت کی جستجو اور اسلام کی طلب میں مکہ آیاکرتے تھے، ان کی سیدنا علی کرم اللہ وجہہ مدد اور رہنمائی فرمایاکرتے تھے اور انھیں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں پہونچایا کرتے تھے، اس کام کے لئے اللہ تعالیٰ نے ان کو خاص صلاحیت اور ذہانت بخشی تھی۔ امام بخاری نے اپنی سند سے حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے روایت کی ہے ، فرماتے ہیں: (حضرت) ابوذر (غفاری)ؓ کو جب بعثت نبوی کی خبرملی تو انھوں نے اپنے بھائی سے کہا کہ اس وادی کی طرف سوار ہوکر جائو اور اس شخص کے بارے میں پتہ لگائو، جو اپنے آپ کو اللہ کا نبی کہتاہے اور اس کو یقین ہے کہ اس کے پاس آسمان سے اطلاع آتی ہے ، ان کی باتیں سنو اور مجھے آکر بتائو۔ یہ صاحب(ابوذرؓ کے بھائی) چلے اور رسول اللہﷺ کی خدمت میں پہنچے اورآ پ کی باتیں سنیں اور واپس آکر ابوذرؓ کو بتایا کہ میں ان کو دیکھا کہ وہ شریفانہ اخلاق کی تعلیم دیتے ہیں اورایسی باتیں کرتے ہیں جو شاعری نہیں ہے۔ ابوذر نے کہا : میں جو معلوم کرناچاہتاتھا، وہ تم نہ بتاسکے، پھر انھوں نے خود زادراہ تیارکیا۔ پانی کا ایک مختصر سا مشکیزہ لیا اور مکہ پہنچ گئے، حرم شریف آئے، وہ رسول اللہﷺ کو پہچانتے نہیں تھے، (اندازہ وقیافہ سے) آپﷺ کو تلاش کرتے رہے، یہاں تک کہ رات ہوگئی اور وہ لیٹ گئے، حضرت علیؓ نے ان کو دیکھ کر اندازہ کرلیا کہ یہ کوئی باہر سے آنے والے شخص ہیں، وہ ان کے پیچھے پیچھے چلے مگر کوئی دوسرے سے بات نہیں کرتاتھا، یہاں تک کہ صبح ہوگئی، ابوذر اپنا زادراہ اور پانی کا مشکیزہ مسجد حرام میں لے آئے اور پورا دن گزاردیا اور رسول اللہ ﷺ سے ان کی ملاقات نہیں ہوئی ، پھرشام آئی اور رات ہوگئی، ابوذر لیٹ گئے، حضرت علیؓ ان کے پاس سے گزرے فرمایا: کیا ابھی تک اس شخص کو اپنے ٹھکانہ کا پتہ نہیں چلا کہ وہاں جاکے ٹھہرے، پھر ان کو اپنے ساتھ لے کر چلے مگرا ب تک ایک دوسرے سے کچھ پوچھتانہیں تھا، تیسرے دن بھی ایسا ہی ہوا اور حضرت علیؓ ان کے ساتھ ٹھہرے رہے، بالآخر حضرت علیؓ نے کہا: کیاآپ بتائیں گے کہ یہاں کیسے آنا ہوا؟ کہا اگرتم عہد کرو اور مجھے قول دو کہ تم میری رہبری کرو گے تو بتائوں، حضرت علیؓ نے یہ شرط قبول کی اورفرمایا کہ بتائو کیاچاہتے ہو؟ ابوذر نے بتادیا، حضرت علیؓ نے کہا یقیناً وہ حق بات ہے اور بلاشبہ وہ رسول اللہ(ﷺ) ہیں، جب صبح کو نیند سے بیدار ہوناتو میرے ساتھ چلنا، راستہ میں اگرمیں نے کوئی خطرہ کی بات دیکھی تو رک جائوں گا، جیسے استنجے کے لئے ٹھہرگیاہوں اور اگرچلتارہوں تو میرے ساتھ ساتھ چلے آنا اور جہاں میں جائو تم بھی جانا، ابوذر نے ایسا ہی کیا، حضرت علیؓ کے پیچھے پیچھے رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ کی بات سنی اور اسی وقت اور اسی جگہ ایمان لے آئے۔ قریش اور قبائل عرب کو اسلام کی دعوت دینے کا سلسلہ جاری رہا، دوسری قریش کی دشمنی اور مخالفت بھی پورے شباب پر تھی اور واقعات کا تسلسل قائم رہا، بنوہاشم کا مقاطعہ(سوشل بائیکاٹ) اور ان کا شعب ابی طالب میں پناہ گزیں ہونا، حضرت جعفر بن ابی طالب اور بہت سے مسلمانوں کا حبشہ کی طرف ہجرت کرکے جانا، رسول اللہ ﷺکا طائف جاکر دعوت حق دینا اور وہاں کے لوگوں کی بدزبانی اور بدسلوکی کا واقعہ، اسراء ومعراج کا واقعہ، حضرت حمزہ بن عبدالمطلب اور حضرت عمرؓبن الخطاب کا اسلام میں داخل ہونا اور اہل مکہ اور باہر سے آنے والوں میں جن لوگوں کے قلوب اللہ تعالیٰ نے ایمان کے لئے کھول دئیے ان کا ایمان لانا، پھر رسول اللہﷺ کی مدافعت کرنے والے اوران کی حفاظت کے لئے سینہ سپر رہنے والے ابوطالب کی وفات ام المومنین حضرت خدیجہؓ کی وفات اور قریش کی روزافزوں سختیاں اور ایذا رسانی اور دشمنی کے نت نئے طریقے ایجاد کرنا جن کی کوئی حد نہیں اور اس دوران قبیلہ قحطان یثرب کے دوبڑے قبیلے اوس اور خزرج کا ایمان لانا، پھر بیعت عقبہ اولیٰ اور ثانیہ کے واقعات، مدینہ میں اسلام پھیلنا،بہت سے مسلمانوں کو یثرب کی طرف ہجرت کرنا یہاں تک کہ مکہ میں رسول اللہﷺ ، حضرت علیؓ ، حضرت ابوبکرؓ ابن ابی قحافہ کے علاوہ صرف وہی مسلمان رہ گئے جو یاتو محبوس تھے یاکسی مصیبت میں گرفتار تھے اور قریش کو کھٹکالگا ہواتھا کہ کہیں رسول اللہﷺ مدینہ نہ چلے جائیں، ان تمام واقعات کی تفصیل آسان بھی نہیں ہے اور حضرت امیرالمومنین علی ابن طالبؓ کی سوانح میں مکمل طورپر ذکر کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ بہرحال یہی حالات تھے کہ بالآخر قریش دارالندوہ میں جمع ہوئے اور اس تجویزپر سب متفق ہوگئے کہ ہرقبیلہ سے ایک مضبوط اور باہمت آدمی لیاجائے اور یہ سب مل کر اس طرح رسول اللہﷺ پر وارکریں کہ سب مل کر ایک ہاتھ بن جائیں ، اس طور پر خون کی ذمہ داری تمام قبائل پر ہوگی اور عبدمناف تمام قبائل سے خون کا بدلہ لینے کے لئے جنگ کرنے کی ہمت نہیں کریں گے۔اللہ تعالیٰ نے رسول اللہﷺ کو اس سازش سے آگاہ کردیا اور آپﷺ نے حضرت علیؓ کو اپنے بستر پر سونے کا حکم دیا اور فرمایا:’’ تم کو کوئی گزند نہیں پہونچائیگا‘‘۔حضرت علیؓ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے تشریف لے جانے کے بعد تین روز رہا۔ (پھرحضرت علیؓ نے مدینہ کا سفرشروع کیا) حضرت علیؓ راتوں کو چلاکرتے اور دن کو کہیں چھپ رہتے، اس طرح مدینہ پہنچے، آپؓ کے پائوں پھٹ گئے تھے۔رسول اللہﷺ نے انھیں گلے سے لگایا، ان کے پیر کے ورم کو دیکھ کر روپڑے۔ پھر ان پر لعاب دہن لگایا اور دست مبارک ان کے پیروں پر پھیرا، جس کا اثر یہ تھا کہ حضرت علیؓ کی شہادت کے دن تک پھر کوئی پیروں کی تکلیف نہیں ہوئی۔ رسول اللہﷺ نے حضرت علی بن ابی طالبؓ اور سہل بن حنیفؓ کے درمیان بھائی چارگی کا تعلق قائم کیا۔ہجرت کے دوسرے سال رسول اللہﷺ نے حضرت فاطمہؓ کا عقد حضرت علی ؓ سے کردیا۔اس موقع پر رسول اللہﷺ نے حضرت فاطمہؓ کو مخاطب کرکے فرمایا، میں نے تمہارا نکاح اپنے اہل بیت کے بہترین فرد سے کردیاہے، پھر ان کو دعائیں دیں اور ان دونوںپر پانی چھڑکا۔اس وقت حضرت فاطمہؓ کی عمر15سال اور حضرت علیؓ کی عمر21سال تھی۔علیؓ و فاطمہؓ اور رسولﷺ کی معیشت انتہائی سادہ، سخت کوشی صبرومشقت کی معیشت تھی۔ حضرت علیؓ نے فرمایا ایسے بہتیرے دن گزرگئے کہ ہمارے گھر میں کوئی چیز کھانے کی نہ تھی اور نہ نبیﷺ کے پاس کچھ تھا۔اسی زمانہ میں ایک بار باہرنکلاتو راستہ میں ایک دینارپڑاہوا دیکھا، میں ٹھٹھک کر کھڑا ہوگیا اور پھر دل میں سوچتا رہا کہ اس کو اٹھائوں یا چھوڑ دوں اور ان شتربانوں کو دیا جو باہر سے غلہ لے کرآئے تھے اور اس سے آٹا خریدلیا، فاطمہؓ کو دیا کہ اس کو گوندھ کر روٹیاں پکالو، وہ گوندھنے لگیں مگرفاقہ کی وجہ سے اتنی کمزور تھیں کہ آٹا گوندھنے میں ہاتھ باربار برتن پر گرجاتا اور چوٹ لگتی۔اس تنگی اور فقر وفاقہ کی زندگی کے باوجود حضرت علیؓ رسول اللہﷺ کی راحت رسانی اور آپ ﷺ کی دعوت الی اللہ اورجہاد کے لئے یکسو رکھنے کی خاطر کوئی کسراٹھا نہیں رکھتے تھے ۔ ایک دن رسول اللہﷺ کے گھر فاقہ تھا، حضرت علیؓ کو یہ معلوم ہوا تو وہ کسی مزدوری کی تلاش میں گھر سے نکل پڑے تاکہ اس سے اتنا مل جائے کہ رسول اللہﷺ کی ضرورت پوری ہوجائے ، اس تلاش میں ایک یہودی کے باغ میں پہنچے اور اس کے باغ کی سینچائی کا کام اپنے ذمہ لیا، مزدوری یہ تھی کہ ایک ڈول پانی کھینچنے کی اجرت ایک کھجور، حضرت علیؓ نے سترہ عجوہ لے لئے اور رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں پیش کردیئے، فرمایا: جناب! یہ کہاں سے لائے؟ حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے عرض کیا، یانبی اللہ ! مجھے پتہ لگا کہ آج فاقہ درپیش ہے، اس لئے کسی مزدوری کی تلاش میں نکل گیاتھا کہ کچھ کھانے کا سامان کرسکوں، رسول اللہﷺ نے فرمایا: تم کو اللہ اور اس کے رسولﷺ کی محبت نے اس پر آمادہ کیاتھا؟عرض کیا، ہاں یارسول اللہﷺ! رمضان 2ھ میں جنگ بدر ہوئی، یہ وہ فیصلہ کن معرکہ تھا جس نے امت اسلامیہ اور دعوت اسلامی کے لئے راستہ ہی صاف نہیں کیابلکہ تاریخ کے دھارے کا رخ بدل دیا۔حضرت علیؓ جنگ میں رسول اللہﷺ کے عَلم کے حامل تھے۔رسول اللہﷺ نے (اس)غزوہ کے موقع پر اپنی تلوار ذوالفقار حضرت علیؓ کے ہاتھ میں دی اور اس جنگ کے بعد ان کو ہمیشہ کے لئے بخش دی۔ غزوہ احد میں(بھی) حضرت علیؓ موجود تھے، لشکر اسلام کا میمنہ سنبھالے ہوئے تھے اور حضرت مصعب بن عمیرؓ کی شہادت کے بعد عَلم آپ ہی نے اپنے ہاتھ میں لیا، لاتعداد مشرکوں کو ٹھکانے لگایا، رسول اللہﷺ کے چہرہ مبارک سے بہتے ہوئے خون کو دھویا کیونکہ جب آپﷺ پر دشمن نے وار کیاتو سرمبارک پر زخم آئے تھے اور آگے کے دو دندان مبارک شہید ہوگئے تھے۔ شوال5ھ میں غزوہ خندق پیش آیا۔حضرت علیؓ کے جنگ کے امور میں خداداد امتیازی کمال کا پہلی بارشاندار اور مکمل اظہار اس جنگ کے موقع پر ہوا۔ ہجرت کے ساتویں سال محرم کے آخر میں خیبر کی جنگ ہوئی۔ یہ وہ جنگ ہے جس میں شیرخدا حضرت علیؓ کی نادرہ روزگار شجاعت اور اللہ، اللہ کے رسول کے یہاں جو ان کا مرتبہ تھا، وہ دنیا کے سامنے کھل کر آگیا اور تقدیر الٰہی کا یہ فیصلہ کہ یہ یہودی کالونی جس کی جنگی اور فوجی نیزجغرافیائی لحاظ سے بڑی اہمیت تھی، وہ حضرت علیؓ کے ہاتھ فتح ہو۔حضرت علیؓ القموص کے قلعہ میں داخل ہوئے، ادھر سے مشہور شہسوار مرحب رجزیہ اشعارپڑھتا ہوا سامنے آیا، دونوں نے دو وار کئے، حضرت علیؓ نے جو وار کیا تو اس کے سر کا آہنی خود اور سر دونوں ایک ساتھ کٹ گئے ، اس کے جبڑے بھی ٹوٹ گئے اور اسی پر جنگ کا فیصلہ ہوگیا ۔ نوہجری میں حج فرض ہوا، رسول اللہ ﷺ نے حضرت ابوبکرصدیقؓ کو اس سال امیر الحج بناکربھیجا کہ وہ مسلمانوں کو اسلامی طریقہ پر حج کرائیں، اس وقت تک مشرکین اپنے طریقوں پرحج کیاکرتے تھے، حضرت ابوبکرؓ کے ساتھ وہ لوگ بھی تھے جن کا حج کا ارادہ تھا، ان کی تعداد تین سو تھی اور سب اہل مدینہ تھے۔رسول اللہﷺ پر سورہ برات نازل ہوئی، آپﷺ نے حضرت علیؓ کو بلایا اور ان کو حکم دیا کہ سورہ برات کی ابتدائی آیتیں لے کر جائو اور قربانی کے دن لوگوں کو سنادینا اور بتادینا کہ جنت میں کوئی کافر نہیں جائے گا اور اس سال کے بعد کوئی مشرک حج نہیں کرسکے گا، خانہ کعبہ کا طواف کوئی ننگے جسم نہیں کرے گا اور آنحضرتﷺ نے اگرکسی کے ساتھ کوئی معاہدہ کیاہے تو آپﷺ اپنی زندگی بھر اس کے پابند رہیں گے۔ حضرت علی رسول اللہﷺ کی اونٹنی عضبا پر نکلے، راستہ میں حضرت ابوبکرؓ سے ملاقات ہوگئی، حضرت ابوبکرؓ نے فرمایا: تم امیر کی حیثیت سے چل رہے ہو یا مامور کی حیثیت سے؟ حضرت علیؓ نے کہا کہ مامور کی حیثیت سے، دونوں نے اپنا سفر جاری رکھا ، حضرت ابوبکرؓ کی رہنمائی میں لوگوں نے مناسک حج ادا کئے، جب قربانی کا دن آیاتو حضرت علیؓ نے لوگوں میں ان باتوں کا اعلان کردیا جس کی رسول اللہﷺ نے ہدایت دی تھی۔ حضرت عثمانؓ کی شہادت کے بعد کئی روز تک اہل مدینہ اور اس کے حاکم ومنتظم غافقی بن حرب کو انتظار رہا کہ مسلمانوں کی سربراہی کے لئے کون آگے بڑھتا ہے۔ مصریوں کا حضرت علیؓ پر اصرارتھا اور حضرت علیؓ کو اس سے گریز تھا، وہ باغوں کی چہاردیواری میں روپوش ہورہے تھے، لوگوں کو سمجھ میں نہیںآرہاتھا کہ کس طرح اس مشکل کو حل کریں، حضرت علیؓ ہی سے بار بار رجوع کیاجارہاتھا، ان کے اصرار پر آپؓ نے بیعت قبول کرلی، بیعت سے پہلے اہل مدینہ کی رائیں معلوم کرلی گئی تھیں، ہرشخص کہہ رہاتھا کہ علیؓ کے علاوہ کوئی اس منصب کے لائق نہیں ہے اور حقیقت بھی یہی ہے کہ اس وقت امت اسلامیہ کی باگ ڈور سنبھالنے والا ، خلافت راشدہ کی نازک ذمہ داریوں سے عہدہ برا ہونے والا اور اس کے لئے ہمہ گیر صلاحیتوں اور کمالات کاحامل ابوبکر عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم کے بعد علی مرتضیٰ ؓ سے زیادہ کوئی نہ تھا۔ (اپنے دورخلافت میں)حضرت علیؓ کو بہ یک وقت دو طرفہ عظیم مشکلات کا سامناتھا، ایک طرف شام کی ریشہ دوانیاں تھیں جن سے جنگ کے بغیر چارہ کار نہ تھا، دوسری طرف ان کے احباب وانصار تھے جن کے اندر اس سرگرمی اور جوش کا فقدان تھا جو اہل شام کے اندرپایاجاتاتھا۔علامہ ابن کثیر کہتے ہیں: امیرالمومنینؓ کو حالات نے بہت مکدر کردیاتھا، ان کی فوج میں بے راہ روی تھی، اہل عراق نے ان کی مخالفت شروع کردی تھی، ان کے ساتھ تعاون سے کترا رہے تھے، ادھر شامیوں کی قوت زور پکڑچکی تھی، اب وہ دائیں بائیں حملے کرتے اور لوٹ مارمچارہے تھے،عراق کے امیر علی بن ابی طالبؓ اس عصر میں روئے زمین پر بسنے والے انسانوں میں سب سے اعلیٰ وافضل انسان تھے، سب سے زیادہ اللہ کے عبادت گزار، سب سے زیادہ دنیا سے بے غرض اور بے رغبت، سب سے زیادہ علم وفضل کے حامل ، سب سے زیادہ خوف خدا رکھنے والے انسان تھے، پھر بھی لوگوں نے ان کو بے یارومددگار چھوڑ دیا، ان سے کنارہ کش ہوگئے یہاں تک کہ خود امیرالمومنین اپنی زندگی سے اکتا گئے اور موت کی تمنا کرنے لگے، کہتے تھے’’ یہ( اپنی ریش مبارک کی طرف اشارہ کرکے) اس کے( اپنے سر کی طرف اشارہ کرکے) خون سے رنگ دی جائے گی‘‘ اور بالآخر یہی ہوکررہا۔ شہادت کے واقعہ فاجعہ کی تفصیل یہ ہے کہ تین خارجی اکٹھا ہوئے جن کے نام یہ ہیں: عبدالرحمن ابن عمرو عرف ابن ملجم الحمیری ثم الکندی، برک بن عبداللہ التمیمی اور عمرو بن بکر التمیمی۔ان سبھوں نے اپنے ہم مشرب اہل نہروان کے بارے میں باتیں کیں، جن کو حضرت علیؓ نے قتل کیاتھا، اور ان کے لئے دعائے مغفرت کی۔ اس کے بعد ابن ملجم نے کہا: علیؓ کو ختم کرنے کی ذمہ داری میں لیتاہوں، برک نے کہا: معاویہ کا صفایا کرنا میرے ذمہ ہے، عمرو بن بکر نے کہا: عمروبن العاص کو میں دیکھ لوں گا۔ابن ملجم کوفہ پہنچ گیا اور اپنے ساتھیوں (خوارج) سے بھی اپنے ارادہ کا اظہار نہیں کیا، شب جمعہ کو اس دروازہ کے چھجے کے نیچے آکر بیٹھ گیا جس سے حضرت علیؓ نماز کے لئے نکلا کرتے تھے جس وقت آپ نمازفجر کے لئے نکلے اور لوگوں کو بیدار کررہے تھے، نماز نماز کہہ رہے تھے اور لوگ نیند سے بیدار ہوکر نماز کے لئے اٹھ رہے تھے کہ ابن ملجم نے سیدنا علی ؓ کے سرکے اگلے حصہ پر وار کیا، سر کے خون سے ریش مبارک رنگین ہوگئی۔حضرت علیؓ نے 63سال کی عمر میں سفرآخرت اختیارکیا، آپ ؓ کی خلافت کی مدت چارسال نوماہ ہے۔آپؓ کے جنازہ کی نماز آپؓ کے صاحبزادہ حضرت حسنؓ نے پڑھائی۔ (یہ مضمون سیدابوالحسن علی ندوی کی کتاب ’’المرتضیٰؓ‘‘ سے ماخوذ ہے) ٭٭٭ دنیا سے بے رغبتی: حضرت علیؓ کی سب سے نمایاں خصوصیت اور وہ بات جو ان کی علامت اور پہچان بن گئی تھی، وہ ان کی دنیا سے ایسی حالت میں بے رغبتی و بے نیازی تھی جب کہ عیش وآرام کے تمام اسباب ان کے قدموں پر تھے۔حکومت کے پورے اختیارات اور فراغت و دولت کے سارے وسائل واسباب آپ کو حاصل تھے، لوگوں کی طرف سے تعظیم وتکریم میں کمی نہ تھی، کوئی ان پر نقد نہیں کرسکتاتھا اور نہ محاسبہ کرسکتاتھا۔ایک مرتبہ آپ کی خدمت میں فالودہ پیش کیاگیا، آپ نے اس فالودہ کو مخاطب کرکے فرمایا: تیری خوشبو اچھی ہے، رنگ حسین ہے، مزہ لذیذ ہے مگر میں نہیں چاہتا کہ نفس کو ایسی چیز کا عادی بنائوں جس کا وہ اب تک عادی نہیں ہے۔ایک بار حضرت سیدناعلی بن ابی طالبؓ نے خطبہ دیا، اس میں فرمایا:’’ لوگو! اس اللہ کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں، میں نے تمہارے مال سے نہ تھوڑا لیا ہے نہ بہت، سوائے اس شے کے اور جیب سے ایک چھوٹی سی شیشی نکال کر دکھائی جس میں عطر یا کوئی خوشبو تھی، حضرت علیؓ نے کہا مجھے ایک دہقان نے یہ ہدیہ دیا ہے پھر وہ بیت المال تشریف لائے اور کہا یہ لو( وہ شیشی بیت المال میں جمع کردی)۔ ٭٭٭ مربی ومصلح امام: حضرت علیؓ شیخین(حضرت ابوبکر وعمرؓ) کے انداز ونہج کے خلیفۃ المسلمین تھے، مسلمانوں کے حقیقی معنوں میں ولی الامر، معلم، مربی اور عملی مثال قائم کرنے والے، اخلاقی و دینی امور کی نگرانی اور احتساب کرنے والے تھے، لوگوں کے رجحانات وخیالات اور تصرفات پر نظررکھتے کہ وہ کس حد تک اسلامی تعلیمات اور رسول اللہﷺ کے اسوہ کے مطابق ہیں ، آپ لوگوں کو نماز پڑھاتے، ان کو نصیحتیں فرماتے، دین کے مسائل بتاتے اور دین کا فہم ان کے اندرپیدا کرتے، ان کو بتاتے کہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں سے کیا چاہتاہے اور کن باتوں کو ناپسند فرماتاہے، آپ مسجد میں بیٹھتے، لوگ آپ کے پاس آیاکرتے، اپنے معاملات میں مشورے لیتے، کوئی دینی مسئلہ پوچھتا تو اس کو بتاتے، دنیاوی امور میں صلاح و مشورہ دیتے، بازاروں میں چلتے پھرتے، کاروباری لوگوں کی نگرانی کرتے کہ کس طرح خریدوفروخت کرتے ہیں اور ان کو نصیحت فرماتے اور کہتے:’’ اللہ سے ڈرو اور ناپ تول کا پورا پورا لحاظ رکھو ، لوگوں کا حق نہ مارو‘‘۔ ٭٭٭ اپنی ذات کے معاملہ میں انتہائی محتاط: اگربازار سے کوئی چیز خریدنا ہوتاتو دکانداروں اور بیچنے والوں میں سے ایسے دکاندار یا بائع کو تلاش کرتے جو آپ کو پہچانتا نہ ہو اور اسی سے سودا خریدتے ،اس کوسخت ناپسند کرتے کہ کوئی تاجر آپ کے ساتھ اس لئے رعایت کرے کہ آپ امیر المومنین ہیں۔اس بات کی پوری کوشش کرتے کہ لوگوں کے درمیان اپنے قول ، عمل اور برتائو میں اور اپنی مجلسوں میں مساوات قائم رکھیں اور اپنے کارندوں اور عالموں سے اس طرح کا مطالبہ کرتے اور علاقوں کے حاکموں سے بھی اسی کی توقع رکھتے، ان حکام کی سخت نگرانی کرتے اور کبھی کبھی اچانک معائنہ کرنے والوں کو بھیجتے کہ وہ جاکر دیکھیں کہ حکام کا عوام کے ساتھ کیاسلوک ہے اور عوام کی ان حکام کے بارے میں کیارائے ہے؟ آپ کے مقررکردہ کارندوں اور حکام پر آپ کی ہیبت تھی اور اگرضرورت پڑتی تو مجبوراً فہمائش اور عتاب سے بھی کام لیتے، آپ کے وہ مکاتیب جو ان حکام اور کارندوں کے نام ہیں، اس طرزعمل کے شاہد ہیں۔ ٭٭٭ کتاب وسنت کے عالم جلیل ابوعمر ابوطفیل کے حوالہ سے بیان کرتے ہیں کہ انھوں نے کہا میں نے حضرت علیؓ کو اس وقت دیکھا جب لوگوں سے خطاب فرمارہے تھے اور کہہ رہے تھے ، کتاب اللہ کے بارے میں جو چاہو پوچھ لو، بخدا قرآن کریم میں کوئی بھی ایسی آیت نہیں ہے جس کے بارے میں مجھے یہ نہ معلوم ہو کہ یہ رات کو نازل ہوئی ہے یا دن کو (ہموار) راستے میں چلتے ہوئے نازل ہوئی ہے یا اس وقت جب آپﷺ کسی پہاڑی پر تھے۔ شریح بن ہانی سے روایت ہے کہ انھوں نے کہا کہ میں نے حضرت عائشہؓ سے مسح علی الخفین کا مسئلہ دریافت کیا۔ انھوں نے کہا: علیؓ سے پوچھو، ان کو میری نسبت یہ مسئلہ زیادہ معلوم ہے، وہ رسول اللہﷺ کے ساتھ سفر میں جایا کرتے تھے۔ ٭٭٭ حضرت ابوبکرؓ، عمرؓ اور عثمانؓ کے بے مثال ساتھی حضرت علیؓ عین اپنی روایتی خاندانی شرافت، عالی ظرفی، بے نفسی، عالی نسبی اور بے داغ خلوص وصداقت کے حضرت ابوبکرؓ کی خلافت کے زمانہ میں ان کے معاون رہے، وہ ان کے بہترین مشیر اور سچے خیرخواہ تھے۔جب حضرت ابوبکرؓ کی وفات ہوئی، حضرت علی ؓ نے ان کی شان میں ایک طویل خطبہ دیا۔ سیدناعلیؓ حضرت عمرفاروقؓ کے (بھی) ایک خیرخواہ، قابل اعتماد رفیق ومشیرتھے، حکیمانہ اندازمیں مشکل سے مشکل مسئلہ کو اس طرح حل کردیتے کہ شک وشبہ کی گنجائش نہ رہتی ۔ ایک روایت ہے کہ حضرت عمرؓ نے فرمایا’’ اگر علی نہ ہوتے تو عمر ہلاک ہوجاتا۔‘‘حضرت عمرؓ جب بیت المقدس کے سفر پر گئے تو اپنی جگہ پر قائم مقام حضرت علیؓ ہی کو بناگئے تھے۔جب حضرت عمرؓ کی شہادت ہوئی ، ان کا جسد مبارک ایک چادر سے ڈھکا ہواتھا، حضرت علیؓ آئے اور حضرت عمرؓ کے چہرہ کو کھولا ، پھر کہا’’ ابوحفص! آپ پر اللہ کی رحمتیں ہوں، اللہ کی قسم !! رسول اللہﷺ کے بعد آپؓ کے علاوہ کوئی ایسا نہیں ہے جس کے نامہ اعمال کے ساتھ میں اللہ کے سامنے جاناپسند کروں‘‘۔ پھرفرمایا’’ عمر کی موت اسلام میں ایک ایسا شگاف ہے جو قیامت تک پرنہیں کیاجاسکے گا‘‘۔اور جب تیسرے خلیفہ راشد حضرت عثمانؓ کا محاصرہ ہوا توحضرت علیؓ نے حضرت عثمانؓ کی طرف سے مدافعت اور باغیوں سے مقابلہ کرنے کے لئے اجازت طلب کی تو حضرت عثمانؓ نے کہا:’’ میں خدا کا واسطہ اس شخص کو دیتاہوں جو اللہ کو مانتا اور اس کو حق سمجھتااور اس بات کو تسلیم کرتاہے کہ میرا اس پر کوئی حق بھی ہے، ایک پچھنے کے لگانے بھر بھی میری خاطرخون نہ بہائے۔ حضرت علیؓ نے دوبارہ اجازت طلب کی اور انھوں نے دوبارہ یہی جواب دیا، پھر حضرت علیؓ مسجد میں آئے، اذان ہوئی، لوگوں نے کہا’’ ابا الحسن! آگے بڑھئے اور نمازپڑھائیے! حضرت علیؓ نے جواب دیا: امام جب کہ خانہ قید ہے میں نماز نہیں پڑھائوں گا لیکن میں تنہا اپنی نماز پڑھوں گا چنانچہ تنہا نماز پڑھ کر اپنے گھر واپس گئے۔ ٭٭٭ نرم خو اور مونس انسان سیدنا علیؓ اپنی شجاعت، دلیری، دل کی مضبوطی اور ارادہ کی پختگی کے ساتھ ساتھ انتہائی نرم دلی اور انس ومحبت رکھنے والے انسان تھے، نازک انسانی احساسات کے مالک تھے، بہت ہی ملنسار، دلنواز، نرم خو طبیعت پائی تھی، انسان کی یہ خصوصیات اپنے تمام جمال وکمال کے ساتھ اس وقت نمایاں ہوتی ہیں جب اس کا قاتل اس کے روبرو کھڑا ہو۔ روایت ہے کہ ابن ملجم کے بارہ میں جواس نے زہر سے بجھی ہوئی تلوار سے آپ پر حملہ کیاتھا، آپ نے اپنے صاحبزادہ سیدنا حسنؓ سے فرمایا:’’ دیکھو حسن! اگرمیں اس کے حملہ میں جانبر نہ ہوسکوں تو اس پر ایک ہی وار کیاجائے، اس کا مثلہ ہرگز نہ کیاجائے۔ جب ابن ملجم کو آپؓ کے سامنے لایاگیاتوآپؓ نے فرمایا: اس کو گرفتار کرو اور اس سے نرمی کا معاملہ کرو، اگرمیں زندہ رہ گیا تو رائے قائم کروں گا کہ اس کو معاف کردوں یاقصاص لوں اور اگر میں مرجائوں تو ایک جان کا بدلہ صرف ایک جان ہے۔
اَللّهُمَّ الْعَنْ قَتَلَةَ اَميرِ الْمُؤمِنينَ .
هادی سے عداوت کے سزا هوتی هے دائم
ابلیس کی مانند لعیں رهتا هے بدبخت
(ارم نقوی )
میں چاہتا ہوں کہ بلاگ کےحباب بھی اس پر ایک نظر ڈالیں۔اس لیے مندرجہ زیل لنک دے رہا ہوں ۔
http://www.aalmiakhbar.com/index.php?mod=article&cat=jilani&article=38947
جزاک اللہ ۔ بے شک وہ لوگ اللہ کو محبوب ھیں جو حق بات کھتے ھیں ،
شكرا شكرا شكرا Ù…ØÙ…د ØµÙ„Ø§Ø Ù†Ø¬Ù… مصر والعالم كله