آج عالمی اخبار پانچ سال کا ہو گیا اور اسی سال دسمبر میں میں اپنے صحافتی سفر کے نویں سال میں داخل ہو جاوں گی میں زندگی کے اس میدان میں گزارے اٹھ سال جب دیکھتی ہوں تو اپنے اپ کو ظالم تصور کرتی ہوں کیونکہ جس شعبے نے مجھے میری شناخت دی میں نے اس کے ساتھ انصاف نہیں کیا ہر مرتبہ کوئی بہانہ مجبوری کی صورت میں آگےآجاتا تھا نہ جانے آج اس خوشی کے موقع پہ میرا دل اپنا ہی احتساب کرنے کو کیوں چاہ رہا ہے مجھے دو مئی دو ہزار گیارہ کا وہ تاریخی دن آج بھی یاد ہے کہ جب مجھے میرے انڈین ٹی وی نے ایبٹ اباد میں اسامہ بن لادن والے ایشو کی کوریج کے لئے بھیجا میں اس کوریج کے دوران کئی مرتبہ کنفیوز ہوئی ایک طرف تو میرے پیشے کی ڈیمانڈ تھی کہ سچی رپورٹنگ کروں اور میں نے بھر پور کوشش بھی کی لیکن کئی مرتبہ حب الوطنیآگے آگئ سو جس انداز میں مجھے کام کرنا چاہیے تھا نہ کر سکی.اسی طرح مجھے اپنا وہ سرگودھا سے لاہور کا سفر یاد ہے کہ جس میں میرے ساتھ ایک دس سال کا بچہ سفر کر رہاتھا وہ لاہور کی ایک جوتا بنانے والی فیکٹری کا ملازم تھا بقول اس کے کہ اس فیکٹری میں بیس بچے جو کہ پندرہ سال سے کم عمر ہیں نوکری کر رہے ہیں میرے دل میں آیا کہ لاہور پہنچتے ہی اس فیکٹری پہ چھاپہ پڑواوں جہاں چائلڈ لیبر جیسا ظلم ہو رہا ہے لیکن اگلے ہی لمحے مجھے اس بچے نے بتایا کہ اس کی ماں بیوہ ہے وہ اور اس کا بڑا بھائی ماہانہ دس ہزار کما کہ گھر کا خرچہ چلا رہے ہیں . میرے دل میں خیالآیا کہ اگر یہ فیکٹری بند ہوگئی تو ان کے گھر کا خرچہ کیسے چلے گا ہم کسی ویلفئیر سٹیٹ میں تو نہیں رہتے لہذا میں نےپھر اپنے شعبے کے ساتھ زیادتی کی.اور اسی طرح ایک واقعہ اورایک دن مجھے کسی انجانی لڑکی کی کال آئی کہ اس کے ساتھ گینگ ریپ ہوا ہے وہ میڈیا کی مدد میری صورت میں چاہتی ہے میں نے اس کی آواز میڈیا پہ لانے کی بجائے اسے سمجھا یا کہ اپنے گھر پلٹ جاو اس کی روتی ہوئی آواز اج بھی میرے کان میں گونجتی ہے اس لمحے مجھے اس کے والدین کے ساتھ میڈیا کے ظالمانہ رویے کی بھیانک تصویر نے اسے پلٹنے کا مشورہ دیا ایسے بےشمار واقعات میری صحافتی زندگی میں آ چکے ہیں اور مجھے ایسے لگتا ہے کہ میں ظالم ہوں اپنے ہی شعبے سے مخلص نہیں.

خود احتسابی نعمت پروردگار ہے اور اس امر کی علامت ہے کہ ضمیر اور شعور زندہ ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ سالگرہ پر ہی سہی بلاگ پر تشریف تو لائیں
نادیہ بہنا مولا پ کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں ۔۔۔۔ صفدر بھائی نے بلکُل بجا فرمایا کہ۔۔خود احتسابی نعمت پروردگار ہے اور اس امر کی علامت ہے کہ ضمیر اور شعور زندہ ہے۔۔۔۔ مگر میرا سوال ہے کہ یہ خود احتسابی بس آپ ک دن کے لیے ہے کہ اس احتساب ک بعد کُچھ تبدیلی بھی آئے گی ؟
کہ پھر زندگی کی اُسی ڈگر پر گامزن ہو جائیں گی ۔۔۔الفاظ تلخ ہیں معزرت چاہوں گا ،،،،،، احتساب کہ بعد توبہ بھی کی جائے تو کیا ہی اچھا ہے ۔۔۔۔۔۔ سچ کہ سفر پر گامزن رہنا مُشکل کام ہے
میں ہمدانی صاحب سے سو فیصد متفق ہوں۔
نادیہ بیٹی ،
بہت سی دعائیں ،
تم سے میرا غائبانہ تعارف دنییا ٹی وی چینل پر اس وقت ہوا تھا جب تم ماہ محرّم کا وہ پروگرام کمپئر کر رہی تھیں جس میں تم نےاما م عالی مقام حسین علیہاسّلام کے بارے میں خیالات رکھنے والے دیگر کئ اقوام کے لوگوں کے انٹرویو لئے تھے ،تمھارا لب ولہجہ شخصیت اور علم ماشاللہ منفرد لگا تھا ،اور مین اس خیال سے سر شار ہو گئ تھی کہ اللہ قادروقدیر نے پاکستان کو کیسی پیاری صاحب علم بیٹیا ں عطا کی ہیں الحمدللہ
خدائے پاک تمھارے علم و حلم میں اضافہ فرمائے ،آمین اگر ہو سکے تو کبھی کبھی عالمی اخبار کی بارہ دری میں ہمارے لئے بھی دیدا رعام کی خاطرآجایا کرو
تمھارا بلاگ پڑھ کر محسوس ہواکہ جیسے کسی نے دل کے اوپر مٹّی کاتیل چھڑک کر تیلی دکھا دی ہویہ پاکستان جیسے خوش نصیب ملک کی بدنصیب رعایا ہے جس کے حاکمان اربوں کی دولت کے مالک ہیں لیکن وہاں کے معصوم بچّے اپنے گھروں کے چراغ جلانے کو ننّھی عمروں میں خود ایندھن بن جاتے ہیں
اللہ پاک ہمارے اوپر رحم کرے تم نے ٹھیک کیا کہ پولیس تک بات نہیں پہنچائ ورنہ کئ گھروں کے چراغ راکھ ہوجاتے ،
اچھی نادیہ خوش رھو
سلامت رھو
ترقی کرو
خوب پھولوں پھلو پروان چڑھو
قلم سے محبت اور دوستی اور خلوص کا رشتہ ھمشیہ برقرار رکھنا
تم کو تمھاری سالگرہ کی مبارک باد
مجھے یاد کہ تھمارے والد گرامی کی سالگرہ بھی اسی میہنے ھے سب پیارے بچوں کو انکا جنم دن مبارک ھو
اور تمھاری تحریر اچھی لگی
جیتی رھو بیٹا
کہتے ہیں کہ مصروف رہنے والے لوگ ہی وقت نکالنے کا ہنر جانتے ہی ۔۔ سو نادیہ کی مصروفیت مجھے مشکوک لگ رہی ہے جو برسوں کے بعد یہاں آئی اور آ کر پھر غائب ہو گئی ہے ۔۔۔ ہاہاہاہا ۔۔ مزاق تھا نادیہ ۔۔۔
خود احتسابی واقعی عطائے پروردگار ہے اور ہر ایک کو کہاں نصیب ۔۔ جنہیں نصیب ہو انہیں ضرور بدل جانا چاہیئے تاکہ اور لوگوں کو خود احتسابی کے ڈراؤنے خواب نا آئیں ۔۔۔ اور نہ بدلنا مشکل لگے ۔۔
دعاگو
سب کو سلام میں اپ سب کی چاہتوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں تاخیر کی وجہ میرا پاکستان سے باہر سفر عراق تھا