ماہ محرم کا چاند طلوع ھو رھا ھے
یہ کیسا چاند ھے کہ جس پر نظر پڑتے ھی آنکھیں بھر آتی ھیں
یہ کیسا میہنہ ھے کہ دل کربلا کے مصائب کو یاد کرکے رنجیدہ ھوجاتا ھے
یہ مہینہ اللہ کے پاک نبی کی آل سے الفت و عقیدت کے ایام ھیں
ماہ محرم مصائب و حزن کا میہنہ ھے
یہ احترام و نسانیت کا مہینہ ھے
یہ مہینہ اھلبیت سے تعزیت کرنے کا مہینہ ھے
یہ وہ میہنہ ھے کہ ایام جاھلیت میں بھی قتل و جدال حرام تھا
ماہ محرم کا قبل اسلام بھی احترام کیا جاتا تھا
میں محرم کے چاند کی امد کا سوچ کر دلگرفتہ ھوں
میرا دل ڈر رھا ھے ھم جو ایک مسلمان ملک میں رھتے ھیں
کیا ھم آزادی اور بے فکری کے ساتھہ آل محمد سے اپنی الفت کا اظہار کرسکتے ھیں ؟
کہ پاکستان جو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ھے
کیا یہ محرم امن وامان سے گذرے گا ؟
کیا اس محرم میں سیکورٹی کے انتظامات بہتر ھونگے
کیا شعیان ال محمد مجالس وماتم کی مکمل آزادی ھوگی
سال گذشتہ میں نے محرم کے 10دن پاکستان میں گذارے تھے
اور ھر وقت خوف و دھشت کے بادل سر پر منڈلاتے تھے
کہ کیہں بم کا دھماکہ نہ ھو
کیہں کوئ دھشت گردی کی واردات نہ ھے
میری والدہ کہتی ھیں
ھندوستان میں ھندو بھی اسی عقیدت و احترام سے محرم مناتے تھے جیسے کہ شعیان علی علیہ اسلام
آيئے مل کر دعا کریں کہ محرم بخیر و عافیت سے گذرے
آمین ثم آمین

اللهم صلى على محمد وآل محمد وعجل فرجهم ياكريم
السلام عليك ياأباعبدالله یا حسن المظلوم
اللهم صلى على محمد وآل محمد وعجل فرجهم ياكريم
السلام عليك ياأباعبدالله یا حسین المعصوم
موت کے سیلاب میں ہر خشک و تر بہہ جائے گا
ہاں مگر نامِ حسین ابنِ علی رہ جائے گا
جوش
پھر العطش کی ہے صدا
جیسے رجز کا زمزمہ
پھر ریگِ صحرا پر رواں
ہے اہلِ دل کا کارواں
نہرِ فرات آتش بجاں
راوی و گنگا خونچکاں
کوئ یذیدِ وقت ہو
یا شمر ہو یا حُرملہ
اسکو خبر ہو یا نہ ہو
روزِ حساب آنے کو ہے
نزدیک ہے روزِ جزا
اے کربلا، اے کربلا
اندھا نہیں ہے یہ زمیں
گونگا نہیں ہے آسماں
گونگے نہیں حرف و بیاں
گونگی اگر ہے مصلحت
زخموں کو ملتی ہے زباں
وہ خوں جو رزقِ خاک تھا
تابندہ ہے پائندہ ہے
صدّیوں کی سفّاکی سہی
انسان اپ پھی زندہ ہے
زندہ ہے اعجازِ فغاں
ہر ذرّہء پامال میں
دل کے ڈھڑکنے کی صدا
اے کربلا، اے کربلا
عرشِ رعونت کے خدا
ارضِ ستم کے دیوتا
یہ ٹین اور لوہے کے بُت
یہ سیم و زر کے کبریا
بارود ہے جنکی قبا
راکٹ کی لے جنکی صدا
طوفانِ غم سے بےخبر
یہ کم سواد و کم ہُنر
نکلے ہیں لیکر اسلحہ
لیکن جل اُٹھا زیرِ پا
ریگ ِ نواح ِ کاظمہ
ایک نواحِ نینویٰٰٰ
اندھی ہے مشرق کی ہوا
شعلہ فلسطیں کی فضا
اے کربلا، اے کربلا
یہ مدرسے دانش کدے
علم و ہُنر کے میکدے
ان میں کہاں سے آگئے
یہ کرگسوں کے گھونسلے
یہ جہل کی پرچھا ئیاں
لیتی ہوئ انگڑائیاں
دانش ورانِ بے یقیں
غیروں کے دفتر کے امیں
الفاظ کے خوا جہ سرا
ان کے تصرّف میں نہیں
خونِ بہارِ زندگی
ان کے تصرّف میں نہیں
خونِ حیاتِ جاوداں
برہم ہے اِن سے رنگِ گُل
آزردہ ہے بادِ صبا
اے کربلا، اے کربلا
لیکن یہی دانش کدے
ہیں عشق کے آتش کدے
ہیں حُسن کے تابش کدے
پلتے ہیں جن کی گود میں
لے کر انوکھا بانکپن
عصرِ رواں کے کوہکن
میرے جوانانِ چمن
بلبل نوا، شاہیں ادا
اے کربلا، اے کربلا
اے غم کے فرزندو اُٹھو
اے آرزو مندو اُٹھو
زلفوں کی گلیوں میں رواں
دل کی نسیمِ جانفزا
ہونٹوں کی کلیوں میں رواں
بوئے گل و بوئے وفا
آنکھوں میں تاروں کی چمک
ماتھوں پہ سورج کی دمک
دل میں جمالِ شامِ غم
رخ پر جلالِ بے نوا
گونجی ہوئ زیرِ قدم
تاریخ کی آوازِ پا
شممشیر ہے دستِ دُعا
اے کربلا، اے کربلا
پیاسوں کے آگے آئیں گے
آئیں گے لائے جائیں گے
آسودگانِ جامِ جم
سب صاحبانِ بے کرم
کُھل جائے گا سارا بھرم
جُھک جائیں گے تیغ و علم
پیشِ سفیرانِ قلم
رخشندہ ہے روحِ حرم
تابندہ ہے روئے صنم
سردار کے شعروں میں ہے
روحِ شہیدانِ ضیاء
اے کربلا، اے کربلا
عالمی آخبار کے گذشتہ بلاگ سے اقتباس
نقیب دین الہی ھیں کربلا والے
کتاب حق تے گواھی ھین کربلا والے
شہید صدق نگاھی ھیں کربلا والے
نبی مزاج سپاھی ھیں کربلا والے
انیہں ضمیر محمدّ کا ترجماں کیہے
عمل کے لنظوں میں قرآں کی زباں کیہے
وہ رہ نورد چو لغرش سے آشنا نہ ھوۓ
وہ جاں فروش ،اجل سے بھی جو فنا نہ ھوۓ
رفیق ایسے جو نبیوں کو بھی عطا نہ ھوۓ
کہ بعد مرگ بھی شبیر سے جدا نہ ھوۓ
اب اس سے بڑھ کس کیہں کیا ھم انکے ایماں کو
کہ اعتماد تھا ان پر حسین کی ماں کو
وہ جنکی نظروں سے دنیا نے حق کو پہجانا
جنیہں شعور نے میزان خیرو شر جانا
ھر ایک ان میں تھا تسبح عشق کا دانا
دل اب بھی پڑھتے ھیں جس پر وفا کا افسانہ
جو تا ابد ھیں ھرایک سجدہ وفا مین شریک
جو مٹ کے ھوگئے تسبح فاطمہّ مین شریک
شعور و فکر میں صبح ازل کی سچائ
حصار عزم و عمل میں ابد کی سچائ
غلام وہ جہنیں زانوۓ شاہ پر نیند آئ
حبیب ایسے کہ زینیب کیہں جنیہں بھاي
وہ یوں نبی کے دل و جاں کے ساتھہ ساتھہ چلے
حدیث جیسے کہ قرآں کے ساتھہ ساتھہ چلے
’نمود کربلا ” شاھد نقوی ‘
قابل صد احترام میری بہت پیاری بہن ڈاکٹر نگہت نسیم کی تحریر سے اقتباس
محرم اسلامی تقویم کا پہلا مہینہ ہے۔ اسے محرم الحرام بھی کہتے ہیں۔ اسلام سے پہلے بھی اس مہینے کو انتہائی قابل احترام سمجھا جاتا تھا۔ اسلام نے یہ احترام جاری رکھا۔ اس مہینے میں جنگ و جدل ممنوع ہے۔ اسی حرمت کی وجہ سے اسے محرم کہتے ہیں۔ اس مہینے نئے اسلامی سال کا آغاز ہوتا ہے۔
یقینا محرم الحرام کا مہینہ عظمت والا مہینہ ہے ، اسی ماہ سے ھجری سال کی ابتداء ہوتی ہے اوریہ ان حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے جن کے بارہ میں اللہ رب العزت کا فرمان ہے : یقینا اللہ تعالی کے ہاں مہینوں کی تعداد بارہ ہے اور( یہ تعداد ) اسی دن سے ہے جب سے آسمان وزمین کواس نے پیدا فرمایا تھا ، ان میں سے چارحرمت وادب والے مہینے ہیں ، یہی درست اورصحیح دین ہے ، تم ان مہینوں میں اپنی جانوں پرظلم وستم نہ کرو ، اورتم تمام مشرکوں سے جہاد کرو جیسے کہ وہ تم سب سے لڑتے ہیں ، اورجان رکھو کہ اللہ تعالی متقیوں کے ساتھ ہے –
التوبۃ ( 36 ) اورابوبکر رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
( سال کے بارہ میں مہینے ہیں جن میں سے چارحرمت والے ہیں ، تین تومسلسل ہیں ، ذوالقعدہ ، ذوالحجۃ ، اورمحرم ، اورجمادی اورشعبان کے مابین رجب کامہینہ جسے رجب مضرکہا جاتا ہے ) صحیح بخاری حدیث نمبر ( 2958 ) ۔
اورمحرم کو محرم اس لیے کہ جاتا ہے کہ یہ حرمت والا مہینہ ہے اوراس کی حرمت کی تاکید کے لیے اسے محرم کانام دیا گياہے ۔ اس مہینے کے اہم واقعات میں دس تاریخ کو حضرت امام حسین ابن علی علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کی شہادت (بروز عاشورہ ، دس محرم ، امام زین العابدین علی ابن حسین کی شہادت (25 تاریخ) اور صحابی رسول حضرت میثم تمار کی شہادت (27 تاریخ) شامل ہیں۔
اوراللہ سبحانہ وتعالی کا یہ فرمان :
{ لہذا تم ان میں اپنی جانوں پرظلم وستم نہ کرو } اس کا معنی یہ ہےکہ :
یعنی ان حرمت والے مہینوں میں ظلم نہ کرو کیونکہ ان میں گناہ کرنا دوسرے مہینوں کی بنسبت زيادہ شدید ہے ۔
اورابن عباس رضي اللہ تعالی عنہما سےاس آيت { لھذا تم ان مہینوں میں اپنے آپ پرظلم وستم نہ کرو } کے بارہ میں مروی ہے :
تم ان سب مہینوں میں ظلم نہ کرو اورپھر ان مہینوں میں سے چارکو مخصوص کرکےانہيں حرمت والے قراردیا اوران کی حرمت کوبھی بہت عظيم قراردیتے ہوئے ان مہینوں میں گناہ کاارتکاب کرنا بھی عظیم گناہ کا باعث قرار دیا اوران میں اعمال صالحہ کرنا بھی عظيم اجروثواب کاباعث بنایا ۔
اورقتادہ رحمہ اللہ تعالی اس آیت : { لھذا تم ان مہینوں میں اپنے آپ پر ظلم وستم نہ کرو } کے بارہ میں کہتے ہيں :
حرمت والے مہینوں میں ظلم وستم کرنادوسرے مہینوں کی بنسبت یقینا زيادہ گناہ اوربرائي کا باعث ہے ، اگرچہ ہرحالت میں ظلم بہت بڑي اور عظيم چيز ہے لیکن اللہ سبحانہ وتعالی اپنے امرمیں سے جسے چاہے عظيم بنا دیتا ہے :
اورقتادہ رحمہ اللہ کہتے ہيں :
بلاشبہ اللہ سبحانہ وتعالی نے اپنی مخلوق میں سے کچھ کواختیارکرکے اسے چن لیا ہے : فرشتوں میں سے بھی پیغبر چنے اورانسانوں میں سے بھی رسول بنائے ، اورکلام سے اپنا ذکر چنا اورزمین سے مساجد کواختیار کیا ، اورمہینوں میں سے رمضان المبارک اورحرمت والے مہینے چنے ، اورایام میں سے جمعہ کا دن اختیارکیا ، اورراتوں میں سے لیلۃ القدر کوچنا ، لہذا جسے اللہ تعالی نے تعظیم دی ہے تم بھی اس کی تعظیم کرو ، کیونکہ اہل علم وفہم اورحل وعقد کے ہاں امور کی تعظیم بھی اسی چيز کےساتھ کی جاتی ہے جسے اللہ تعالی نے تعظيم دی ہے ۔
تفسیر ابن کثیر اور تفسیر ابن کثیر سورۃ التوبۃ آیت نمبر ( 36 ) میں ہے ۔
محرم الحرام کے مہینہ میں کثرت سے روزے رکھنے کی فضیلت :
ابوہریرہ رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہيں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
( رمضان المبارک کے بعدافضل ترین روزے اللہ تعال کے مہینہ محرم الحرام کے روزے ہيں ) صحیح مسلم حدیث نمبر ( 1982 ) ۔
یکم محرّم الحرام، کفّار قریش کااصحاب و انصار سےاقتصادی بائیکاٹ
بعض مورخین کے بقول ہجرت نبوی (ص) سے 6 سال قبل یکم محرم کے دن ، حضور اکرم (ص) اور آپ (ع) کے اصحاب و انصار کے بائیکاٹ کے لئے کفّار قریش نے معاہدہ کیا ۔ کفّار کے سرغنے اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے گھبرا گئے تھے ، اسی لئے انہوں نے اسلام کی تبلیغ کو روکنے اور مسلمانوں کو ستانے کے لئے ان کا اقتصادی بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ۔
اس معاہدے کی روسے ، کسی کو یہ حق حاصل نہیں تھا کہ وہ مسلمانوں سے کسی قسم کالین دین کرے ۔ اس معاہدے کے تحت حضور اکرم (ص) اور آپ (ص) کے انصار واجبات تین سال تک مکے کے نزدیک ایک درے میں محصور رہے جسے شعب ابی طالب کہتے ہیں ۔
حضور اکرم (ص) اور مسلمانوں کو اس مدت میں سختیاں جھیلنی پڑیں ، لیکن آپ (ص) کے باوفا اصحاب نے اسلام کا دامن نہیں چھوڑا ، شعب ابی طالب میں محاصرے کے دوران ، پیغمبر اکرم (ص) کے عزیز چچا حضرت ابوطالب اور شریک حیات حضرت خدیجۃ الکبری (ع) نے وفات پائی ۔
سوز
ہاں ! عابد بیمار سدا شام کے اندوہ پہ روئے
جیتے ہوئے آنسو نہیں خون کے آنسو روئے
وہ کوہ گراں آ کے گرا بیمار کے سر پر
نظروں سے نہیں محو ہوا تا عمر وہ منظر
بازار کے ہنگام میں نیزوں پہ کٹے سر
ماں بہنوں کو دیکھا ناقوں پہ کھلے سر
نکلا تھا تماشے کو ایک مجمع فاجر
یاد آئے وہ منظر ،یاد وہ کر کے روئے
ہاں !عابد بیمار سدا شام کے اندوہ پہ روئے
کنیزبتول
سیّدہ زائرہ
ابھی اسکول جا رہی ہوں واپسی پر تفصیلی بلاگ لکھون گی انشاللہ
On Thursday, January 3, 2013 9:33:47 PM, Syeda Abidi wrote:
سوز
بو لے عبّاس یہ رو کر میری دلبر جانی
چھد گئ مشک تیری بہ گیا سارا پانی
کیسے خالی میں مشک خیمے میں لے کر جاؤں
اس سے اچھّا ہئے کہ دریا کے کنارے مر جاؤں
میرا بیکار ہئے جینا میری دلبر جانی
چھد گئ مشک تیری بہ گیا سارا پانی
شاعرہء اہل بیت
سیّدہ زائرہ عابدی
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
خیبر کا علم ہو یا امامت کا ہو پرچم
اللہ نے اتارا ہئے اسے صحن علی میں
سر دے کے شہادت میں بہتّر نے کہا ہئے
ڈرتے نہیں ہم اہل وفا موت کے گھر میں
عون محمّد ہوں یا مسلم کے پسر ہوں
سب ہی ہیں گل لالہ چمنستا ن نبی میں
ازقلم زائرہ
اسّلام علیکَ یا بی بی سلام اللہ علیہا ہم آج پہلی محرّم کو آپ کی کائنات کی سب سے افضل اولاد محترم یعنی شیدان کربلا کی تعزیت کو آئے ہیں
شہیدان کربلا آپ نے دین کی استقامت کے لئے تین دن کی بھوک پیاس میں شہادت کا جام شیریں پی لیا لیکن تا قیامت حیات ابدی لے کر خالق کون مکاں کے گھر میں فردوس بریں کے مکین ہو گئے
،، آج ہم سب عالمی اخبار کے مکتب کےعزادار آپ کو آپ کے پیاروں کا پرسہ دینے اور بیبی سیّدہ سلام اللہ علیہا کو جگر گوشہء رسول امام مظلوم سیداشّہدا ء اور آل بنو ہاشم کی شہادت کی تعزیت پیش کرتے ہیں
بی بی میں آپ کی ایک حقیر سی کنیز ہوں میرا بھی پرسہ قبول کیجئے کہ آپ نے اپنے جس لخت جگر کو چکّی پیس کر پالا تھا اس مہینے کے چاند میں آ پ کے بابا کی امّتی کلمہ گو قوم نے اس کو اور اس کی آل پاک کوشہید کر کے بے گوروکفن چھوڑ دیا
روشنی ، فکر وآگہی هے حسین (ع)
______________________
از : ارم نقوی
نہ غزل هے نہ شاعری هے حسین (ع)
روشنی ، فکر وآگہی هے حسین (ع)
زندگی کی اساس هے احساس
اور احساس زندگی هے حسین (ع)
اس کو قانون زندگی مانو
مت کہو صرف شاعری هے حسین (ع)
ایسا درویش مر نہیں سکتا
جس کی تسبیح و بندگی هے حسین (ع)
اتنی جرات کہاں قلم لکهے
کیسا بےباک هے جری هے حسین (ع)
عصر عاشور سے هر اک ساعت
موت بهی تجه پہ رو رهی هے حسین (ع)
مثل عیسی (ع) جو هو گیا مصلوب
مثل یحیی (ع) وهی ولی هے حسین (ع)
سات بیٹے جو بخشے راهب کو
وہ بهی سمجها کہ ناصری هے حسین (ع)
میری تو روح بهی گواہ هے ارم
حریت آگہی خودی هے حسین (ع)
________
جو حق و صداقت کیلئے جاں سے گذر جائے
وہ شخص حقیقت میں حسین ابنِ علی ہے
سبحان اللہ ارم بے شمار رحمتیں ہوں ۔ کیاخوبصورت کلام لکھا ماشاللہ ۔۔
نہ غزل هے نہ شاعری هے حسین (ع)
روشنی ، فکر وآگہی هے حسین (ع)
زندگی کی اساس هے احساس
اور احساس زندگی هے حسین (ع)
بے شک حسین علیہ السلام ہیں ۔۔۔
لبیک یا حسین
جو حق و صداقت کیلئے جاں سے گذر جائے
وہ شخص حقیقت میں حسین ابنِ علی ہے
واہ واہ کیا کہنے ظفر بھائی ۔۔ واہ
“ ھندوستان میں ھندو بھی اسی عقیدت و احترام سے محرم مناتے تھے جیسے کہ شعیان علی علیہ اسلام “
شاہین مجھے والدہ صاحبہ کی بات پر صد فیصد یقین ہےکہ پچھلے برس میں ٹی وی پر جھانسی کی رانی دیکھ رہی تھی ۔۔ اس میں جھانسی کی رانی نے محرم بے حد عقیدت سے منایا اور کہا کہ اس نے جتنی جنگیں بھی لڑیں اس میں مولا حسین علیہ السلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہی لڑیں ۔۔ میں نے تجسس میں ڈرامہ دوبارہ یو ٹیوب پر دیکھا تو مجھے لگا کہ واقعی اس نے ایسا ہی کیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دشمن کو پہلے امن کا پیغام دیا ۔۔ مذاکرات کی پیشکش ۔۔ کئی بار اپنوں نے دھوکہ دیا پھر بھی حسن طن رکھا ۔۔ جنگ میں آ گے آگے ۔۔ بلآخر ۔۔ شہید ہو گئیں جنگ میں ۔۔۔۔
سوچتی ہوں غیر مسلمانوں نے ہمارے جد امجد سے کیا کیا سیکھ کر زندگی موت سنوار لیں اور ہم لوگ ابھی تک ان کے پیغام کو سال میں دس دن یاد کر کے اگلے سال کے لیئے اٹھا رکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کاش میں ہمیشہ کے لیئے سدھر سکوں ۔۔۔
دعاوں کی طالب
قریہ قریہ موجِ خوں لیکر پھری ہے یوں شفق
جیسے سورج کے تعاقب میں پھرے دورِ فلک
طلعتِ شبیر نے چیرے ہیں لاکھوں شبکدے
تب کہیں پہنچا ہے سورج کربلا کی صبح تک
جزاک اللہ
پیاری بجو
اچھی ارم نقوی
اچھے بھائ ظفر
عزيز تر ڈاکٹر نگہت نسیم
اس بلاگ میں آمد اور شرکت کا شکریہ
ارم سلامت رھو
بلاگ میں روشنی ھی روشنی ھوگی
بجو سلامت رھیں
بہت خوش لحن رباعیات ھیں
مولا اجر عطا فرمایئں
محرم صبر وتحمل کا میہنہ ھے
محرم احترام و اھتمام غم شبیر کا مہینہ ھے
محرم امام مظلوم کے مصائب پر رونے کا میہنہ ھے
محرم کا احترام تو خلق خدا کرتی ھے
دیکھیے سال رواں پاکستان کے مسلمان کیسے استقبال کرتے ھیں اس شہر کریم کا
اللہ شعیان حیدر کرار کو اپنے حفظ وامان میں رکھے آمین ثم آمین
اللہ پاک غم حسین منانے والوں کو سلامت رکھے آمین
اللہ کرے پورے پاکستان میں محرم پورے تکریم سے منایا جاۓ
اللہ کرے قربانی حسین علیہ اسلام کو یاد کیا جاۓ
اللہ کرے یہ حزن کا میہنہ بعافیت گذرے
عالم اسلام میں خصوصا پاکستان میں
عراق میں
شام میں
ھر جگہ امن وامان قائم رھے آمین ثم آمین
وہ ہادی بر حق ۔۔۔۔۔ جس نے آخری سانس تک دین کا پیغام سنایا !ھاں وہ مظلوم حسین علیہ اسلام
۔ وہ قاری قرآن ۔۔۔۔۔ جس نے نوک نیزہ پر بھی تلاوت کی !ھاں وہ مظلوم حسین علیہ اسلام
۔ وہ محافظ حرم ۔۔۔۔۔ جس نے حرمت کعبہ کے لئے حج کو عمرہ سے تبدیل کردیا !ھاں وہ مظلوم حسین علیہ اسلام
۔ وہ پاسبان شریعت ۔۔۔۔۔ جس نے امربالمعروف اور نہی عن المنکر کے لئے وطن عزیز کو ترک کردیا !ھاں وہ مظلوم حسین علیہ اسلام
۔ وہ مجاہد فی سبیل اللہ ۔۔۔۔۔ جس نے تین دن کی بھوک اور پیاس میں جہاد کیا !ھاں وہ مظلوم حسین علیہ اسلام
۔ وہ ذمہ داراسلام ۔۔۔۔۔ جس نے بقائے دین کے لئے بھرا گھرلٹا دیا!ھاں وہ مظلوم حسین علیہ اسلام
۔ وہ عبادت شعار ۔۔۔۔۔ جس نے برستے تیروں میں نماز ادا کی ھاں وہ مظلوم حسین علیہ اسلام !
۔ وہ سجدہ گزار ۔۔۔۔۔ جس نے زیر خنجرستم سجدہ ادا کیا !ھاں وہ مظلوم حسین علیہ اسلام
۔ وہ مساوات کا علمبردار ۔۔۔۔۔ جس نے جون کا سر اپنے زانو پر رکھا !ھاں وہ مظلوم حسین علیہ اسلام
۔ وہ صاحب ایثار ۔۔۔۔۔ جس نے راہ حق میں طفل شیر خوار کو بھی قربان کردیا !ھاں وہ مظلوم حسین علیہ اسلام
۔ وہ راکب دوش رسول ۖ ۔۔۔۔۔ جس کی خاطر مرسل اعظم ۖ ناقہ بنے !ھاں وہ مظلوم حسین علیہ اسلام
۔ وہ حافظ فروع و اصول ۔۔۔۔۔ جس نے پشت پیغمبرۖ پر آکر سجدہ کو طولانی بنادیا !ھاں وہ مظلوم حسین علیہ اسلام
۔ وہ وارث خلق عظیم ۔۔۔۔۔۔ جس نے بیگانوں کو بھی سیروسیراب کیا !ھاں وہ مظلوم حسین علیہ اسلام
۔ وہ مولائے رحیم و کریم ۔۔۔۔۔ جس نے حر کی خطا کو معاف کرکے اسے حقیقی حر بنادیا !ھاں وہ مظلوم حسین علیہ اسلام
محرم آیا؛ التہاب و تپَش سے خاکستری اور دھُندلا رنگ لئے ہوئے آسمان کے آفاق سے.ھاں وہ مظلوم حسین علیہ اسلام
بلوغ کا سرخ مہینہ؛ جس میں عشق نے جنم لیا اور مردانگی و شرف و عطش (پیاس) نے معانی پائے۔ھاں وہ مظلوم حسین علیہ اسلام
ایسا مہینہ جس میں رونما ہونے والا بے ساحل کے یمِ غم کی کسی بھی لفظ میں گنجائش نہیں؛ ایسا مہینہ جو ہرسال خون خدا (ثاراللہ) کو آسمانوں کی جانب بکھیرتا ہے تا کہ زمانوں کے بادل آفتاب کی سرخی کو نہ چھپا سکیں۔ھاں وہ مظلوم حسین علیہ اسلام
محرم، فریاد کا مہینہ، بیداری اور پائیداری کا مہینہ، ایسا مہینہ جس کے ایک نصف یوم نے پوری تاریخ کو اپنا مقروض و مرہون بنالیا۔
ایسا مہینہ جو خاک و خون، آگ و پیاس، مشک و تیر، اس کے سربمہر اَسرار ہیں۔
اسی مہینے نازل ہوئیں 72 سرخ آیتیں دلوں کے صحیفی پر اور 72 کہکشانیں عالم وجود کے مدار میں قرار پائیں۔
اسی مہینے ہاتھ گرے تو پر نکلے
یہی مہینہ ہے جو ہرسال منتظر رہتا ہے میرا، آپ کا۔
محرم، خوبیوں اور نیکیوں سے محرمیت کا موسم ہے فرات کے کنارے اگنے والے ہاتھ ملنے کا موسم ہے؛ عاشقی کا موسم.
برسہا برس سے محرم سیاہ پوش ہے اور سینے سب سوگ و عزا سے جوش و خروش سے مالامال۔
برسہا برس سے کربلا ہمارے ٹھنڈے ایام کو حرارت بخشتا ہے اور ہماری تاریک راتوں پر نور و روشنی برساتا ہے۔
کون ہے وہ جو حُر (اور آزادی پسند) ہو اور محرم کو سوگواری نہ کرے؟
کون ہے وہ جو اشکوں کی سواری پر بیٹھ کر عاشورا والوں کی ضیافت میں داخل ہو اور عاشق بن کر نہ لوٹے؟
کون ہے وہ جو سفینۂ نجات میں داخل ہو اور پھر بھی ہوس کی لہروں میں ڈوب جائے؟
کون ہے وہ جو حسین کو اپنے راستے کا چراغ قرار دے اور پیچ و خم سے بھرپور بھول بہلیوں میں کھو جائے؟
کون ہے وہ جو اپنی جان کو مجسم سماعت قرار دے مگر فرات کے اضطراب اور ہنگاموں سے تیرا نام نہ سنے؟
نہ جانے کیا راز ہے کہ ماہ محرم سال کا پہلا مہینہ ہے، شاید راز یہ ہو کہ عزت و عظمت، قیام و جہاد کی گروی ہے اور زندگی صرف خون کے سائے میں بامعنی ہوجاتی ہے۔
گوگل سرچ سے استفادہ کیا