پیاری دوست شاہین حیدر رضوی اور محترم بھائی اشرف علی صاحب کو خوشیوں کا نیا سفر مبارک

خوشیوں کے قحط الرجال میں خوشی سے دیوانہ کر دینے والی خوشی نے اللہ پاک پر یقین اور بھی بڑھا دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ خوشی سے لفظوں کے ہاتھ پیر پھول گئے ہیں ۔ کچھ سمجھ نہیں آریا کہ خوشی کو مجسم کیسے لکھوں پیاری دوست ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بس ہر سانس دعا کی طرح لے رہی ہوں ۔ خوش رہو ، آباد رہو ۔۔ اپنی جنت میں پرندوں کی طرح چہکتی اور گلوں کی طرح مہکتی رہو ۔ الہی آمین
۔ شادی مبارک ۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ پاک آپ دونوں کی خوشیوں کی حفاظت فرمائے ۔۔ الہی آمین
بہت بہت پیار
بہت بہت دعائیں

ڈاکٹر نگہت نسیم

13 thoughts on “پیاری دوست شاہین حیدر رضوی اور محترم بھائی اشرف علی صاحب کو خوشیوں کا نیا سفر مبارک”

  1. ڈئر شاہین ڈھیر ساری دعاوں کے ساتھ حاضر ہوں
    گزشتہ غیر حاضری کی معافی دیتے ہوئے میری قلبی مبارکباد قبول کرو
    میں دل و جان سے جس خوشخبری کی منتظر تھی باد نسیم نے مجھے عالمی اخبار سے سنائ ہے
    تمھاری دورافتادہ بجّو

  2. آپ سب مہربان دوستوں کا شکریہ
    مجھے پتہ ھے آپ سب کی دعايئں قبول ھوتی ھیں
    ابھی تو انکھوں میں شکرگڑاری کی نمی ھے
    بہت بہت بہت شکریہ میری غم گسار دوست میری خوشی میں کتنے انوکھوں رنگوں کو شامل کردیا ھے
    اللہ آپ سبکو خوش رکھے آمین ثم آمین
    مجھے اس بات کی زیادہ خوشی ھے کہ اب عالمی آخبار کے لیے وقت ھی وقت ھوگا
    اک بار پھر بہت سپاس گذار ھوں اللہ پاک آپ سب کی جھولیوں کو خوشی سے محبت سے آباد رکھے اور دامن مراد بھر دے آمین ثم آمین

  3. بہت اچھی زائرہ بجو بہت بہت شکریہ آپکی دعا اور مبارک باد نے دل کو شاد کیا میری اور آغا اشرف علی کی طرف سے بھی بہت شکریہ

  4. محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب بہت سپاس گذار ھوں
    اپکی دعاوں نے ھی میری بگڑي بنائ ھے

  5. پیاری شگفتہ بہت شکریہ
    اللہ پاک تم کو ڈھیروں سکھہ اور خوشی عطا فرماۓ تمھارے آنگن میں شادمانی رقصاں رھے
    اک بار پھر بہت شکریہ

  6. شاہین باجی شادی کی بہت بہت مبارک ھو ۔۔۔۔۔ہمیشہ خوشیوں کی قوس قزح آپ پر چھائی رھے آمین ۔۔۔۔۔ شاد و آباد رہین۔۔۔۔۔بہت دعاہیں آپ دونوں کے لیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  7. سلامتی ھو بہن آپ پر بہت خوشی ھوئی مبارک باد قبول کیجئے بے شمار دعاؤں کے ساتھ

  8. میری بہت ھی عزيز نوشی خوش رھو
    محبت کو مجسم دیکھنا ھو تو تم کو دیکھا جاۓ
    اخلاص کی شبہہ دیکھنا ھو تو تم کو دیکھا جاۓ
    پیار کی کوئ تصویر ھوتی تو تمھاری جیسی ھوتی
    میری گڑ یہ خوش رھو شاد و آباد رھو آمین ثم آمین

  9. بہت عزيز بہن سیدہ رافعیہ گیلانی
    بہت شکریہ آپکی دعاوں پر آمین ثم آمین

    اللہ تعالی دینا کی ھر خوشی اور سکھہ سے آپکا دامن بھر دے
    بہت بہت ممنون ھوں
    آپ جیسے پیارے ھوست قسمت سے ملتے ھیں

  10. اسلام علیکم
    پیاری بہن شاھین بہت بہت مبارک اللہ آپ دونوں کو ہمیشہ خوش رکھے آمین
    پیاری بہن سارا دن ٹی وی کے سامنے ہوں کہ میرا وطن جاگ رہا ہے اور شاید مجھ میں بھی اتنا کرنٹ تو آہی گیاہے کہ ایک سو واٹ کا بلب آسانی سے جل سکتا ہے ۔ ہا ہا ہا
    اسی لئے لیٹ ہو گئی ۔۔۔۔۔
    سلامت رہو سدا سکھی رہو ۔
    عالم آرا

  11. میری بہت عزيز بہن عالم آرہ خوش رھیں سلامت رھیں ‘
    اجکل تو سارے پاکستانی چاھے وہ پاکستے میں ھوں یا کسی اور ملک میں مقیم و آباد ھوں سبکا دیھیان ھی پیارے وطن کی طرف رھتا ھے
    اور پردیس کی صورتحال سے لمحہ یہ لمحہ باخبر رھنے کے لیے سبھی ٹی وی لاوئج میں ھی پاۓ جاتے ھیں
    اچھی بہن میری خیال ھے اب تبیدیلی آنی چاھیے
    ھم کو موروثی سیاست سے نجات مل جانی چاھیے
    میں بھی دھرنے والے دن پاکستان میں تھی اور 7 اور 8 اور 9 اگست کو اسلام آباد میں تھی اللہ سے دعا ھے
    کہ سارا ملک اسلام آباد ھی طرح سر سبز ھوجاۓ پرسکون ھوجاۓ ھم اور آپ دعا کرسکتے ھیں اللہ سبکی سنتا ھے
    اللہ پاک ھمارے وطن پاکستان اور سارے پاکستانیوں کی حفاظت فرماۓ آمین
    مبارک باد کے لیے دعاوں کے لیے بہت سپاس گذآر ھوں
    ھم اور آپ اسی قیبلے کے جاں فروش ھیں جو اپنے لہو سے چراغاں کرنے کی رسم ادا کرتے ھیں آپ 100 والٹ کا بلب نیہں 1000000 والٹ کی طرح روشن اور پرنور ھیں ھر جگہ تیرے چمکنے سے اجالا ھوجاۓ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *