محترم جناب صفدر ہمدانی کا چشم کشا کالم

ہائے اس جدت پسند عہد نے انسان کو کیسا بے حس اور دوسرے سے لاتعلق کر دیا ہے۔ وسعت میں کائناتوں کے برابر یہ انسان صرف اپنی ہی ذات میں سمٹ کر رہ گیا ہے

کاش یہ انسان کُش اور احساس کُش فیس بُک ایجاد ہی نہ ہوتی تو کم از کم ایسی غم کی اطلاع دینے کی روایت برقرار رہتی ۔
پورا کالم پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کیجئے
اسلام آباد سےعزیز بھائی اظہر الحق نسیم تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں
“بابا اس گلوبل ولیج میں کیمیونیکشن بہت تیز ہے ۔۔ ۔ ہم بہت پاس نہیں بلکہ ایک دوسرے سے بہت دور ہو گئے ہیں ۔۔ ۔ ہمارے اندر سے مصافحے کا اور معانقے کا احساس ختم ہوتا جا رہا ہے ۔۔ ۔ ۔ کیونکہ لمس کی گرمی ۔۔ ۔ اور جذبات کی شدت کو محسوس کرنے والے ہمارے تمام جسمانی اعضاء اب مشینوں میں سما گئے ہیں ۔۔ ۔ ۔ اور بجلی کے جاتے ہی ۔ ۔ ۔ ہم منجمد ہو جاتے ہیں اور پھر ہمیں جب تک “بوٹ” کیا جاتا ہے ۔۔ ۔ ہم ۔ ۔ بہت سے “ایونٹس” مِس کرچکے ہوتے ہیں ۔۔ ۔ ۔ جن میں سے ایک ایونٹ موت بھی ہے ۔۔ ۔۔ ۔ “‌

اس وقت ٹھہر کر ہمیں سوچنا ہو گا ۔۔ مرنے سے پہلے ختم ہونے کا رواج ختم کرنے میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا ۔

One thought on “محترم جناب صفدر ہمدانی کا چشم کشا کالم”

  1. السلام وعلیکم و رحمت اللہ و برکاتہ –

    ” راضی با رضائے ایزدی ” !!

    اللہ تبارک و تعالٰی عز وجل نے مقدر اور مقدور تخلیق کائنات کے لمحات ہی میں مقرر کر دیا ،
    ھماری شب و روز کی تگ و دو اسی جانب رو بہ سفر ھے –

    !! WHATEVER WILL BE , WILLL BEEE

    چنانچہ ہمیں ہر لمحہ ہر لحظہ رب کائنات ، رب ذوالجلال والإكرام کا شکر ادا کرتے رہنا ھے !!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *