باجی السلام علیکم
باجی آپ سے دعا کی درخواست ہے کہ ان دنوں میں ایک زبردست پریشانی میں مبتلا ہوں میرا سترہ سالہ بیٹا محمد اسامہ رضا جو کہ نارتھ ناظم آباد میں واقع اسلامک سینٹر میں علوم اسلامیہ کے چوتھے سال کا طالب علم ہے وہ 25 دسمبر 2014 کو سینٹر سے پیپر دے کر گھر نہیں آیا ہے آج اس بات کو آٹھ دن ہورہے ہیں ہم سب شدید پریشان ہیں اس کا موبائل آف جارہا ہے اور کہیں سے کوئی سراغ نہیں مل رہا ہے میری وائف ادھ مری کیفیت سے دوچار ہے جبکہ خود میری حالت کیا ہے میں آپ کو بیان نہیں کرسکتا ۔
باجی اس معاملے کے حل کیلئے ساری کوششیں کررہا ہوں سب سے رابطہ کیا ہے جو کچھ پاس پلے تھا وہ بھی خرچ کرنے سے دریغ نہیں کیا ۔ روحانی طور پر بھی کوشش کی ہے
ہر آنے والے دن کے ساتھ میری ہمت حوصلہ اور ارادہ کمزور ہوتا جارہا ہے صرف ایک رب کی ہی ذات ہے جس سے امید نہیں ٹوٹتی وہی کارساز ہے باجی میں نے اپنے مسائل کی گھٹری رب کی بارگاہ میں پیش کردی ہے اور اس سے دعا گو ہوں کہ وہ اس گھٹری کی گرہ کھول دے ہماری مشکل آسان فرمادے اور ہمارے گھر اور خاندان کیلئے آسانی پیدا فرمادے آپ سے صرف اتنی گزارش ہے میرے لیے دعا کریں ۔
اللہ کریم اپنے پیاروں کے صدقے میں میرے بیٹے کو سلامتی کے ساتھ گھر واپسی کردے ۔۔ آمین
آپ کا بھائی
محمد احمد ترازی

کہتے ہیں کہ ” یا جامع ؤ “ کا ورد کرنے سے کھوئے ہوئے پیارے مل جاتے ہیں ۔۔ اس کے علاوہ “صلات الخضر “پڑھنے سے بھی اللہ پاک مہربانی فرما دیتے ہیں ۔ اللہ پاک اسامہ کو اپنی حفظو امان میں رکھے اور صحت سلامتی عطا فرمائے ۔۔ بھائی احمد انشاللہ بیٹا ضرور گھر آ جائے گا ۔۔ ہم سب آپ کے لیئے دعائیں کر رہے ہیں ۔۔ اللہ پاک ضرور ضرور سنیں گے انشاللہ
دعاگو
برادر احمد ترازی۔ ایک باپ اور ماں کے دل کی حالت کا اندازہ ان لمحات میں ہم کر سکتے ہیں۔ الفاظ ساتھ نہیں دے پا رہے کہ کیسے اپکو تسلی دی جائے۔ وطن عزیز میں امن و امان اور قانون نام کی کوئی چیز نہیں رہی۔ حاکموں کے ساتھ ساتھ عوام کی اکثریت بھی بے حس ہے۔ اللہ ہی مسبب الاسباب ہے۔ دعا ہے پروردگار آپکی آنکھوں کا نور واپس کر دے۔ اے رب کریم اپنے اس بندہ عاجز پر رحم فرما

سب مل کر اپنی اپنی جگہوں پر تین دن تک تیس مرتبہ سورہء انفطار کی تلاوت کریں ،یعنی روزانہ دس مرتبہ اور اللہ کے ولیوں کے تصدّ ق بچّے کی خیروعافیت سے واپسی کی دعاء کریں ،انشاللہ پروردگارِ عالم اس کو خیروعافیت سے واپس لائے تو ایک محفلِ میلاد حضور پاک صلّی اللہ علیہ واٰلہ وسلّم گھر کے اندر فرش بچھا کر کی جائے
دوسرا عمل جو کہ ان مشکل موقع پر کیا جاتا ہے
سوا لاکھ مرتبہ آئتِ کریمہ کا ورد ہے جو کہ ایک ہی محفل میں ختم کیا جاتا ہے
اس کا طریقہ یہ ہے کہ 25 خواتین کو ایک کٹوری میں 50 دانے کسی بھی شے کے اور ایک عدد تسبیح ڈالکر دیا جائے جب ایک تسبیح پڑھ لی جائے تو کٹوری سے ایک دانہ نکال کر الگ کر دیا جائے ،،اس طرح پورے پچاس دانے مکمّل کر لئے جائیں تو سوالاکھ کی گنتی پوری ہو جاتی ہے
یاد رہے کہ یہ عمل صبح کے نو بجے سے ابتداء کیا جاتا ہے تو دوپہر یا بہت سے بہت دوپہر کے کچھ بعد ختم ہو جاتا ہے ،لیکن اگر شام کو شروع کیا جاتا ہے تو ختم ہوتے ہوتے بہت رات ہو جاتی ہے
اللہ کریم بچّے کو ساتھ خیروعافیت واپس لائے آمین الٰہی آمین
اللہ پاک ضرور ضرور انشاللہ احمد بھائی کی مدد فرمائیں گے ۔۔ بجو انشاللہ سورت انفطار پڑھتے ہیں ہم سب اپنی اپنی جگہ ۔۔۔
انشاللہ ،انشاللہ آمین ،تمھیں یاد ہوگا میں نے بحری جہاز کے مسافروں کے لئے بھی اسی سورت کی تلاوت کروائ تھی اور الحمد للہ وہ اللہ کے کلام اور سب کی دعاؤں کی برکت سے رہا ہو گئے تھے
آئتِ کریمہ کے ختم کے لئے
25 خواتین
25 کٹوریاں
25 تسبیحیں
اور ہر کٹوری میں 50 دانے ہونے چاہئے
رہنمائ کے لئے لکھا
اللہ کریم رحم کرے اور بچّہ ساتھ خیر کے واپس آئے
جی جی بجو ۔۔ جزائے خیر
سن کر بے حد دکھ ھوا ھے۔ ماں باپ کس حال میں ھوں گئے ۔اللہ کرے احمد بھائی کا بیٹا جہاں کہیں بھی ھے جلد از جلد گھر واپس آجائے آمین ۔۔۔
بہت بہت دعا کروں گئ ایسی جدائی گھر والوں کو مار دیتی ھے ۔دکھ سے ھی زندہ لاش بن جاتے ہیں ماں باپ کی نظریں دروازے کی طرف لگی ھوں گی کہ ابھی آ رھا ھو گا۔۔انشااللہ احمد بھائی کا بیٹا آ جائے گا ۔۔۔۔۔۔آیت کریمہ کے ورد میں بہت طاقت ھے سب اس کو ضرور کریں۔۔
پاکستان میں لوگ انسان بننے کی بجائے درندے زیادہ بنتے جا رھے ہیں
سورة الإنفطار –
بسم الله الرحمن الرحيم
إِذَا السَّمَاء انفَطَرَتْ
وَإِذَا الْكَوَاكِبُ انتَثَرَتْ
وَإِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ
وَإِذَا الْقُبُورُ بُعْثِرَتْ
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ
يَا أَيُّهَا الإِنسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيمِ
الَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّاكَ فَعَدَلَكَ
فِي أَيِّ صُورَةٍ مَّا شَاء رَكَّبَكَ
كَلاَّ بَلْ تُكَذِّبُونَ بِالدِّينِ
وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَافِظِينَ
كِرَامًا كَاتِبِينَ
يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ
إِنَّ الأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ
وَإِنَّ الْفُجَّارَ لَفِي جَحِيمٍ
يَصْلَوْنَهَا يَوْمَ الدِّينِ
وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَائِبِينَ
وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ
ثُمَّ مَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ
يَوْمَ لا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَيْئًا وَالأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِلَّهِ
میں نے آج کے دن کی 10 بار سورت پڑھ لی ہے ۔۔ الحمدوللہ
میں نے بھی پڑھ کر اللہ کریم سے اس کے کرم کی بھیک مانگی ہے کہ ترازی میاں کا بیٹا ساتھ خیروعافیت کے اپنے گھر لوٹ آئے آمین
میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
عالمی اخبار اس کنبے کی مانند ہے جس کے افراد ایکدوسرے سے ہزاروں میل کے فاصلے پر رہتے ہیں
مگر ہر مشکل گھڑی میں ایکدوسرے کے ساتھ ہوتے ہیں
مجھے اس کنبے کا فرد ہونے پر ناز ہے
اور میں آپ سب کی محبتوں کا مقروض ہوں
بالخصوص بابا صاحب اور باجی کا
جو ہمیشہ مجھے اپنی محبت توجہ اور کرم نوازی کے سائے میں رکھتے ہیں اور میری ہمت و حوصلہ برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں
بلاشبہ یہ میرے میرے گھر اور خاندان کیلئے بہت مشکل اور صبر آزما گھڑی ہے
لیکن رب کی زات سے قوی امید ہے وہ آسانی عطا فرمائے گا
آج بڑی رات ہے وجہ وجود کائنات پیغمبر آخرلزماں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلیم کی اس کائنات ہستی میں جلوہ افروز ہونے کی رات ہے
آپ بھی دعا کریں کہ باری تعالیٰ اس رات کی برکت کے طفیل نہ صرف میری بلکہ سب کی مشکلات کو آسان فرمائے
اور ہمارے بچھڑوں کو ہم سے ملائے
آمین
ھماری اللہ پاک سے دعا ھے کہ اللہ پاک اپنے پیارے حبیب ص کے صدقے محمد احمد ترازی بھائ کی تمام پریشانیاں دور فرمائے اور ان کا بیٹا بخیر و عافیت گھر لوٹ آئے اور وہ جہاں بھی ھے جس جگہ بھی ھے اللہ پاک اسے امام زمانہ عج کی حفظ و امان میں رکھے الہی آمین یا رب العالمین ۔
احمد بھائی آپ فکر نہ کیجئے ۔۔ انشاللہ ضرور ہی اسامہ گھر آجائے گا ۔۔ ہم سب پڑھ رہے ہیں ۔۔ دعائیں مانگ رہے ہیں ۔ اللہ پاک آپ کو اور تما گھر والوں کو حوصلہ دے اور اس مشکل ترین گھڑی سے نکالے ۔۔ الہی آمین
سید غضنفر حسین بھائی ۔۔۔ دل کی گہرائیوں سے عالمی اخبار کی فیملی کی طرف سے خوش آمدید ۔۔ آپ کی تشویش اور دعائیں اللہ پاک بھائی احمد کے حق میں قبول و منظور فرمائے ۔۔الہی آمین
اسلام علیکم
بھائی احمد میں بھی پڑھ رہی ہوں اللہ ضرور کرم کردے گا انشاء اللہ
اللہ رحیم و کریم کرم فرما دے ۔اللہ جلد اس بیٹے کو ماں باپ سے ملا دے آمین ثمہ آمین
پیاری بہن محترمہ نگھت نسیم صاحبہ الہی آمین ، جزاک اللہ بہن ھم مشکور ھیں
اسلام علیکم محترم بھائی احمد ترازی
بیٹا گھر اآجائے تو ضرور لکھیں ۔تاکہ دلوں کو سکون ہو ۔اللہ کرے کہ وہ اب آپ سب کے درمیان ہو ۔ اپنے گھر میں ۔
اللہ اپنے پیاروں کے صدقے آپ کے جگر گوشے کو آپ سے ملا دے آمین
عالم آرا
آپا جی احمد بھائی کا بیٹا ابھی تک گھر نہیں آیا ۔۔۔۔۔ وہ بے حد پرہشان ہیں ۔ جوں جوں وقت گزر رہا ہے امید دم توڑتی جا رہی ہے ۔۔ میرا ان سے صبح شام رابطہ ہے ۔ جیسے ہی پتہ چلے گا میں سب سے پہلے آپ سب کوبتاؤنگی انشاللہ
ھم چند دن پہلے ہی کربلا سے زیارات کرکے لوٹے ہیں اور آج عالمی اخبار کھولا تو یہ اندوہناک خبر ملی
اللہ پاک اپنے پیارے حبیب محمد (ص( اور انکی آل اور خصوصآ سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے صدقے میں احمد ترازی بھائی کے بیٹے کو صحت و سلامتی کے ساتھ جلد از جلد اپنے والدین سے ملا دے آمین ثمہ آمین
اسلام علیکم
بہن نگہت اب تو یہ ہی سمجھ نہیں اآتا کہ کیا تسلی دیں اور کیا تدبیر کریں کہ یہ اندوھناک واقعات وقوع پزیر نہ ہوں ۔کاش کوئی دنیاوی عدالت تو ان ظالموں کو ڈھونڈھ نکالے،اور لٹکا دے چوک پر کہ ظالموں کا انجام یہ ہوتا ہے ۔
اللہ رحیم و کریم کرم کردے اور وہ معصوم بچہ صحیح سلامت گھر لوٹ اآئے آمین ۔
عالم آرا
ہم نشینوں میں دن بھر میں کئ بار اخبار چیک کر رہی ہوں ،،اللہ اپنے کرم سے ترازی بیٹے کا دل کا چین خیریت سے لوٹا دے آمین الٰہی آمین اور سب کی دعاؤں پر ثمّہ آمین
بھائی ترازی بہت افسوس ہوا ،ہم سب آپ کی پریشانی میں شریک ہیں ،میں بھی دعاکر رہا ہوں اور دوسرے تمام بھائی اور بہنو ں سے دعاؤ ں کی درخواست ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے بخریت واپس لا ئے۔ آمین
آج ھم نے مشہد میں حرم امام علی ابنَ موسیٰ رضا علیہ السلام میں دعا کروائی ہے اسامہ ابنَ احمد ترازی کی جلد بازیابی کے لیئے۔
انشاءاللہ جلد ہی یہ بچہ اپنے گھر آجائے گا۔
اللہ کریم احمد بھائی اور ان کے گھر والوں کو صبر اور حوصلہ مرحمت فرمائے آمین
عزیز بہن بھائیو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ احمد بھائی فون آیا ہے کہ کسی نا معلوم جگہ سے کسی نامعلوم کا فون آیا ہے کہ وہ اسامہ تک ان کی رسائی کروا دیں گے پر دوبارہ کوئی فون نہیں آیا ۔۔۔۔۔۔ بہت بہت تکلیف ہے کہ خدا جانے بچہ کس مشکل میں ہے پر شکر خدا کا سلامت ہے ۔ آپ سب کی دعاؤں کی شدید ضرورت ہے
خوشخبری ۔۔ خوشخبری ۔۔ خوشخبری
احمد بھائی کے بیٹے اسامہ رضا انیس دن حبس بے جا میں رہنے کے بعد وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ابھی کوئی دو گھنٹہ قبل اسامہ ڈرا سہما گھر پہنچا ہے ۔ اسامہ کی حفاطت کی وجہ سے احمد بھائی تفصیل نہیں بتانا چاہ رہے ۔۔۔۔۔ بس خدا پاک کا شکر ہے کہ بچہ گھر واپس آ گیا ۔ اللہ پاک کا صد ہزار بار شکر کہ اس نے ہماری دعاؤں کو قبول فرمایا ۔۔۔۔۔۔ احمد بھائی نے بھرائی ہوئی آواز میں عالمی اخبار کی بلاگ فیملی کا فردا فردا شکریہ ادا کیا ہے ۔۔
اسلام علیکم ساتھیو
الحمدُ للہ اللہ جل شانہ کا کروڑ کروڑ بار شکر کہ اس نے معصوم بچے اور گھر والوں پر کرم فرمایا ۔
اللہ سب کی حفاظت فرمائے اور کسی بھی ماں باپ کو اس ازیت سے دو چار نہ کرے آمین
احمد ترازی بھائی بہت بہت مبارک
نگہت نسیم آپ کا شکریہ کہ آپ نے ہمیں خوشخبری سنائی میں روز ہی بلاگ دیکھ رہی تھی اور دعا کر رہی تھی ۔
عالم آرا
وینکور
اللہ سبحانہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ جس نے اپنےباپ اور ماں کی ؔانکھوں کی ٹھنڈ ک اسامہ کو واپس فرمایا ۔ اور سب بہن بھا ئیوں کی دعائیں قبول فرما ئیں ۔ احمد بھائی ہم سب کی طرف سے دلی مبارکباد قبول فرمائیے۔ اللہ سبحانہ تعالیٰ آپ کے گھرانے کو ہر بلا سے محفوظ رکھے ۔ آمین
مبار ک ،مبارک ،مبارک ،صد ہزار مرتبہ مبارک
اور شکرانہء پروردگار عالم
شکر اللہ پاک کا ،احمد بھائی کا بیٹا گھر واپس آ گیا۔۔۔اللہ تعالی نے دعاووں کو قبول فرمایا۔۔۔۔احمد بھائی ،گھر والوں کو بہت بہت مبارک ھو بہت خوشی ھوئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عالمی اخبار کے اس بلاک کے ھر فرد کو بھی بہت بہت مبارک ھو احمد بھائی کے ساتھ ساتھ جیہنوں نے بہت پر خلوص دعاہیں کیں۔۔۔آپ سب بہت اچھے ہیں جو ایک دوسرے کے دکھ درد میں دل سے شامل ھوتے ہیں یہی انسانیت ھے ۔۔اللہ پاک آپ سب کو بے پناہ خوشیاں نصیب کرے آمین
اللہ کریم ہے اور اپنے حبیب ص اور ان کی آل علیہ السلام کے وسیلے سے مانگی جانے والی دعاؤں کو رد نہیں کرتا
شکر ہے کہ اسامہ بحفاظت گھر پہنچ گیا
احمد بھائی کچھ فراغت مل جائے تو سرکار امام علی ابنَ موسیٰ الرضا علیہ السلام کی خدمت میں حاضری دے دیجئے گا اللہ آپ کے بیٹے کو خوش و خرم رکھے اور آپ سب کو شاد و آباد رکھے اآمین
شکر ھے پاک پروردگار کا ۔
مبارک ھو آپ تمام بہنوں بھائیوں کو اور ترازی بھائ کو
اپیاری بہن محترمہ نگھت نسیم صاحبہ اسلام علیکم آپ سے دعا کی درخواست کرتا ہوں۔ میں تقریبا” دس سال سے بے روزگار ہوں جو بھی کام کیا ہے نقصان
پر نقصان ہی ہوا ہے۔آجکل پریشانی کی وجہ سے انتہائی مایوسی کا شکار ہو رہا ہوں ۔ پلیز میرے لئے ضرور دعا کیجے گا۔
آپ کا بھائی
معمد صدیق
السلام علیکم
یہاں کی پوسٹ پڑھکر بہت خوشی ہوئی کہ الحمدللہ ابھی دنیا میں بھائی چارگی موجود ہے ۔۔سدا خوش رہیں