عالمی اخبار کے نام لاہور سے ثمرین بخاری کا ایک خط ۔ ہماری محنت کام آ گئی

لاہور سے ملنے والی ایک عام قاری کا یہ خط ان درجنوں خطوط میں سے ایک ہےجو ہمیں روزانہ موصول ہوتے ہیں اور ہم نے ایسے خطوط آج تک کبھی شائع نہیں کیئے. آج اس طرح کا یہ اولیں خط ہے جسے انتظامیہ شائع اس فخر کے ساتھ کر رہی ہے کہ ہم سب کی مساعی اس عہد میں بارآور ہو رہی ہیں جب چاروں طرف مفاد کی جنگ ہے،ضمیر فروشی اور قلم فروشی عروج پر ہے.جاہل نے عالم پر غلبہ پا لیا ہے اورحکمرانی عوام پر ظلم کا نام بن چکی ہے. لاہور سے عالمی اخبار کی قاری ثمرین بخاری لکھتی ہیں ”السلام علیکم عرصہ ہوا کے نظریں ترس گئی تھیں کوئی ایسا اخبار پڑھے جو حقیقت سے قریب تر ھو کر سچائی اور انسانیت کی بات کرے، جو صرف وہ بتائے جو آج کل ھو رھا ھے جہاں لوگوں میں سچ بولنے کی ہمت ھو، آپ کا اخبار پڑھ کے ایک عجیب سی خوشی کا احساس ھوا ،یہ ایک دل کش احساس ھے کے ابھی ایسے لوگ باقی ہیں جو صحافت کی اصل روح کو زندہ رکھے ھوئے ھیں۔جو اپنا میشن ایمانداری سے سر انجام دے رھے ھیں۔

میرا تعلق پاکستان سے ھے،اس شہر کا حصہ ھوں جہاں خون کی ھولی کھیلی جا رھی ھے، لاھور جو دل والوں کا شہر تھا اور اب جہاں ھر طرف ماتم ھی ماتم ھے،ایک جسارت کرنے کی اجازت چاہتی ھوں۔ کچہ اپنے خیالات کو لفظوں میں ڈھالنے کی ھمت کر بیٹھی ھوں کہنے کو یہاں ایک سے بڑھ کر ایک اخبار ھے پر یہ حال ھے کے ، یہاں تو بات کرنے کو ترستی ھے زبآن میری، آپکے اخبار میں لکھنے والے بڑے بڑے نام ھیں، جن کی حالات پر گہرئ نظر ھے، پر میں کیا اور میری حیثت کیا، پر جہاں سچ بولا اور سنا جاتا ھو ایسے سمندر میں قطرہ بننےکی آرزو اتنی عجیب بھی نہیں، اتنے بڑے بڑے علم ،حق کے میناروں کے درمیان مجھے تھوڑی سی جگہ مل سکتی ھے؟؟؟؟ کیا میں سچ بولنے کے اس منبر سے اپنے خیالات کو زبان دینے کی گستاخی کر سکتی ھوں؟؟؟؟
مجھے آپکے جواب کا شدت سے انتظار رھے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت سی دوعائیں آپ کے اس حسین کارواں کے نام
اللہ حافط و ناصر
ثمرین بخاری

53 thoughts on “عالمی اخبار کے نام لاہور سے ثمرین بخاری کا ایک خط ۔ ہماری محنت کام آ گئی”

  1. عزیزم ثمرین بخاری. آپ کے اس خط کو شائع کرنے کا صرف ایک مقصد ہے اور وہ یہ کہ میں اور میرے ساتھی اپنی ان مساعی پر اللہ کا شکر ادا کریں جو وہ کسی مالی منفعت کے بغیر کر رہے ہیں. یہ بات اگر مجھے کوئی وزیر اطلاعات ،کوئی وفاقی سیکرٹری یا کوئی ہلال امتیاز لینے والے سرکاری صحافی لکھتا تو میں کبھی اسے شائع نہ کرتا. آپ ایک عام قاری ہیں جن میں اس لمحے تک واقف بھی نہیں اور یہی وہ آواز ہے جسے میں اور میرے ہم فکر ساتھی ”نقارہ خدا” کا نام دیتے ہیں.
    آپ نے ہماری کوششوں کو سراہا اوریہ اعزاز دیا کہ عالمی اخبار ان صحافتی اقدار کا امین ہے جس کی بنا مولانا ظفر علی خان اور ابوالکلام جیسے جید صحافیوں نے ڈالی تھی. اللہ کا شکر ہے کہ ہم اس صحافتی تحریک کو کسی کی مالی اعانت کے بغیر چلا رہے ہیں جس میں ہمارے متعدد قلم کار احباب شامل ہیں. آپ اس قافلے میں شامل ہونا چاہتی ہیں.بسرو چشم. بس ایک بات کا خیال رہے کہ میری اور میرے ساتھیوں کی فکر یہ ہے کہ عالمی اخبار کوئی ہجوم نہیں ہے بلکہ صاحبان فکر وعمل کی ایک مختصر سی جماعت ہے جو کسی منفعت کے بغیر اپنا حق گوئی کا مشن جاری رکھے ہوئے ہے.

  2. محترمہ بہن ثمرین بخاری صاحبہ ! السلام علیکم و رحمۃ اللہ

    آپ کو آپ کے سوال کا جواب قبلہ ہمدانی صاحب دے چکے ہیں، اب آپ ہمارے سوال کا جواب دیجیے . . .

    ہمیں آپ کی تحریر پڑھنے کو کب مل رہی ہے ؟؟

    ہم بے تابی سے آپکے جواب اور تحریر کے منتظر ہیں

  3. السلام علیکم
    اس قدر عزت بخشنے کا بے حد شکریہ۔ مشکور ھوں آپ کی جو میرے بے حد عام سے خط کو آپ لوگوں نے اتنا قابل توجہ جانا، میں نے پہلے بھی عرض کی تھی مجھے اس اخبار کی حق گوئی نے متوجہ کیا ۔۔
    جہاں تک بات سج کو بیان کرنے کی ھے تو میں سمجھتی ھوں کے اس کے لیے کیسی چیز کی ضرورت نہہں ھوتی سوا سج بولنے کی جرات کے کیوں کہ میرا ایمان ھے کے جس طرح جھوٹ کو جھوٹ کا سہارا ھوتا ھے بلکل اسی طرح سچ کو صرف سچ کا سہارا کافی ھے کیوں کے سچ کیا ھے؟؟ سچ حق ھے ، اور حق کیا ھے؟؟؟ حق خدا ھے اور خدا کو بھی بھلا کبھی کسی کے سہارے کی ضرورت پڑی ھے؟؟؟؟ نہیں نا؟ تو بس یہ ھی وجہ ھے آپ لوگوں کے اس اخبار کے کسی بھی مالی اعانت کے بغیر اتنی کامیابی سے چلنے کی۔کیوں کہ جب خدا کی مدد شامل حال ھو تو باقی کسی بھی چیز کا وجود بے مطلب ھو جاتا ھے۔
    اور میرے لیے اس سے بڑھ کر اعزز کی بات ھی کیا ھو گی؟ کہ میں ایک ایسی صاحب غور و فکر جماعت کا حصہ بن جاؤں جہاں بات صرف سوچنے اور زبانی جمع خرچ پر ختم نہں ھوتی بلکہ اس سوچ کوعمل کی صورت عطا کی جاتی ھے، اور آپ نے جو فرمایا کہ ،

    عالمی اخبار کوئی ہجوم نہیں ہے، تو بس اتنی سی عرض ھے کے
    ،
    ہمسفر چاہیے ہجوم نیں ، اک مسافر ہی قافلہ ھے مجھے۔

    جھوٹ بولنے والے تعداد میں لاکھوں ہی کیوں نا ھوں ، ایک اکیلا حق پرست ہی لاکھوں پر حاوی ھو جاتا ھے،میرے لیے بہت بڑا عزاز ھو گا اگر آپ جیسی بڑی ہستیوںً سے کچھ سکھنے کا موقع ملے۔

    بہیت سی دعاوًں کے ساتھ الله حافط و ناصر
    ّثمرین بخاری۔

  4. ثمرین بخاری
    خوش آمدید۔۔۔

    آپ صحیح وقت پر۔۔سب سے ٹھیک اور بہترین جگہ پہنچ گئی ہیں
    قلم اٹھائیں اور جو محسوس کریں لکھ ڈالیں۔۔۔

  5. ہمارے زہین پر چھائے نہیں ہیں حرص کےسائے
    ہم جو محسوس کرتے ہیں وہی تحریرکرتے ہیں

    غلطی معاف پلیز

  6. السلام علیکم
    محترمہ ثمرین بخاری صاحبہ ، میں آپ کو اپنی اور اپنے تمام ساتھیوں کی طرف سے عالمی اخبار کی اِس خوبصورت محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں ، اور اُمید کرتا ہوں کہ آپ کا ساتھ خوشگوار اور طویل مدتی ہوگا ۔
    آصف احمد بھٹی

  7. ثمرین مجھ سے دیر سے خوش آمدید کہنے پر گلہ مت کرنا ۔۔ آج کل میرا پی سی مجھ سے بے وفائی کرنے پر تلا بیٹھا ہے ۔۔ سو وہ اپنے ہوسپٹل میں ہے اور میں اپنے ہو سپٹل میں ۔۔۔ اور ہوسپٹل سے اردو لکھنا دراصل محبت کا امتحان سمجھو ۔۔ لیکن چونکہ تمہاری اس قدر خوشگوار اینٹری پر دیر سے لکھنے کا سوچ کر ہی وحشت ہو رہی تھی سو اس امتحان پر تیار ہو گئی کہ جیسا بھی لکھا جائے رسک لینے میں کیا جاتا ہے ۔۔۔ تو ثمرین جی آیاں نوں ۔۔۔
    مضمون تم نے بہت اچھا لکھا ہے ۔۔ اب تعارف تم خود ہی اپنا یہاں کروا دو تو سب کو تم سے مل کر اچھا لگے گا ۔۔۔ میں تو بس یہی کہناچاہونگی کہ بس اب مل جل کر رہنا ہے ۔۔ اور اگر کسی بات پر نہ اتفاقی ہو بھی جائے تو صبر اور اخلاق کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دینا ۔۔۔۔ کیونکہ اختلاف سے انسان سب سے زیادہ سیکھتا ہے اگر وہ اس اختلاف کو اپنی انا کا مسلہ نہ بنائے ۔۔ اور یقین کرو عالمی اخبار کی بلاگ فیملی اس حسن سے مالا مال ہے ۔۔۔۔
    ایک راز کی بات بتاؤں تمہیں ۔۔ کہ میں جب تک خود کو اچھے انسانوں میں پاتی ہوں اس وقت تک خود کو اللہ پاک کی اماں میں سمجھتی ہوں ۔۔ جس دن مجھے کوئی برا شخص ٹکرا جاتا ہے تو مجھے یوں لگتا ہے کہ جیسے مجھ سے کوئی غلطی ہو گئی ہے اور میرا رب مجھے متوجہ کرناچاہتا ہے ۔۔ سو روز صبح اٹھ کر اپنے اللہ پاک سے اچھے دن اچھے لوگو کی دعا کے ساتھ دن کا آغاز کرتی ہوں ۔۔ سو دیکھو آج میں تم جیسے حساس اور قابل دوستوں میں بیٹھی ہوں ۔۔
    سلامت رہو ۔۔۔ تمہیں یہاں بہت کچھ سیکھنے کوملے گا۔۔۔ بابا(جناب صفدر ہمدانی ) ، مناف بھائی ، مصباح بھائی ، شمس بھائی اور عرشی آپا سے ہم سب سیکھتے ہیں ۔۔ اللہ پاک اپنے حبیب اور مولائے کائینات کے صدقے ہمیں سیکھنے والوں میں رکھے ۔۔ آمین ۔۔

  8. آصف بھائی مجھے آپ کا یہ جملہ بہت اچھا لگا ۔۔۔۔ اُمید کرتا ہوں کہ آپ کا ساتھ خوشگوار اور طویل مدتی ہوگا ۔ ۔۔ واہ ۔۔ کیا اچھا اور بروقت جملہ ہے ۔۔ ثمرین ایک بار پھر جی آیاں نوں ۔۔ خوش آمدید ۔۔

  9. محترمہ ثمرین بخاری صاحبہ۔
    تسلیمات۔ آپکا مراسلہ، آپکی زندہ فکر کا عکاس ہے اور یقینا آپکی آمد ہمارے لئے باعث تقویت ہوگی۔ آپ نے ہماری حق گوئی پر ہمت بندھائی، آپ کا شکریہ۔
    اس موقع پر چند نگارشات پیش کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔ ۔۔۔امید ہے آپ تھوڑا وقت نکال کر انہیں ضرور پڑھیں گی۔

    لکھنے والے ہمیشہ سے دو گروہوں میں منقسم رہے ہیں، بالکل ایسے ہی جیسے انسان۔ ایک اہل حق کے طرف دار ہیں تو دوسرے باطل کے پروردہ حلیف۔ جب سے ہم نے عالمی اخبار کا سفر اختیار کیا ہے، ہمیں ہر دو طرح کے لکھاریوں سے مسابقت رہی ہے۔ یہ خدا کا احسان ہے کہ اہل حق نے ہمیشہ ہماری ہمت بندھائی ہے اور گروہ جاہلین نے ہماری مخالفت کی۔ ہمارے لئے فکر کا لمحہ تب ہوتا جب اہل باطل ہمارے پشت پناہ ہوتے اور اہل حق ہم سے گریزاں۔ الحمد للہ کہ باطل روز اول سے ہی ہمارے ساتھ نالاں رہا ہے اور رہے گا انشاء اللہ۔

    عالمی اخبار پر تبصرے اور خیال کے اظہار کی آزادی، بابا جناب صفدر ہمدانی کے علمی منشور کا حصہ ہے جو بہر طریق مستحسن عمل ہے۔ لیکن اس آزادی کی آڑ میں کئی چور اچکے بھی ہماری صفوں میں گھسنے کی کوشش کرتے رہے ہیں جو اسقدر اخلاقی کمزوری کا شکار ہوتے ہیں کہ اپنے حقیقی نام و پتے سے بھی گمنام رہتے ہیں۔ ایسے لوگ جو خود اپنے وجود سے شرمندہ رہتے ہیں جعلی نام و ای میل پتے سے وارد ہوتے ہیں، اور انکا کام ہر حق گو پر دشنام طرازی کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔
    آزادی ء اظہار کے عمل کے طور پر ہم اپنے مخالفین کی آراء بھی شائع کرتے رہتے ہیں، جو بعض اوقات شدید دل شکنی کا سبب بنتی ہیں۔ لیکن یہی وہ مقام ہے جہاں ابو جہل کے قبیل کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ہمیں کلمہ ء حق کا جاری رکھنا ہوتا ہے۔
    ایسے حالات میں آپ ہمیں اپنے ہمراہ پائیں گی۔ عالمی اخبار کی انتظامیہ عدم جانبداری سے حق گوئی کو زیادہ اہم جانتی ہے۔ جہاں آپ سمجھیں کہ حق کہنا ضروری ہے، اسے بلا جھجک کہئے، ہم کسی بھی قسم کی دشنام طرازی اور عدم جانبداری سے بے اعتناء حق گوئی کے ساتھ رہیں گے، انشاء اللہ۔ تاہم یہ بھی ضروری ہے کہ جذبات کی شدت میں ہمیں حق گوئی کو نرم اور مؤثر لہجے میں ہی ادا کرنا ہوتا ہے۔ مبادا شدت جذبات حقائق کو پس پشت کر دے۔۔۔۔کیونکہ تلخ نوائی، حق گوئی کو بے اثر کر دیتی ہے۔ یہی فرمان خداوندی ہے کہ قولوا للناس حُسنا۔
    ہم سب یہاں متعلم ہیں اور اک دوسرے کے تجربے، مشاہدات و علم سے مستفیض ہوتے ہیں، سو آپ کی آمد ہمارے لئے روشنی کے اور در وا کی کرے گی۔
    خوش آمدید

    نا چیز
    سید مصباح حسین جیلانی
    (ترجمان عالمی اخبار)

  10. ثمرین بخاری صاحبہ کا یہ شعر کہ : “ ہم سفر چاہیے ، ہجوم نہیں ۔ اک مسافر ہی قافلہ ہے مجھے “ اس بات کی غمازی کررہا ہے کہ وہ شاعرہ بھی ہیں۔
    علامہ اقبال کا یہ شعر صرف مردوں پر ہی نہیں بلکہ خواتین پر بھی صادق آتا ہے کہ :
    آئینِ جوانمرداں حق گوئی و بے باکی
    اللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی
    علامہ نے ہی یہ دو اشعار بھی کہے ہیں کہ :
    اپنے بھی خفا مجھ سے ہیں بے گانے بھی ناخوش
    میں زہرِ ہلا ہل کو کبھی کہ نہ سکا قند
    چپ رہ نہ سکا حضرتِ یزداں میں بھی اقبال
    کرتا کوئی اس بندہ گستاخ کا منہ بند
    ۔۔
    تو ثمرین بخاری صاحبہ سے یہ کہنا ہے کہ :
    اے آمدنت باعثِ آبادی ِ ما
    ۔۔۔۔
    میں عالمی اخبار کی انتظامیہ کا کوئی رکن نہیں ہوں مگر عالمی اخبار میرا “ ہمسفر “ بھی ہے اور میرا “قافلہ “ بھی ہے ۔ اسکے اربابِ اختیار کی حق گوئی و بے باکی میرے دلی جذبا ت کی ترجمانی کرتی ہے۔
    صفدر ھمدانی صاحب اور ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ اور ان کے ساتھ ساتھ سید مصباح حسین جیلانی صاحب کی استقبالی تحریریں اتنی جامع قسم کی ہیں کہ ان کو پڑھکر ہم سب بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں :
    مجھے محمد ناصر زیدی صاحب کا یہ شعر بہت پسند آیا کہ :
    “ ہمارے ذہن پر چھائے نہیں ہیں حرص کےسائے
    جو ہم محسوس کرتے ہیں وہی تحریرکرتے ہیں “
    ۔۔۔۔
    اب آپ محمد ناصر زیدی صاحب ، نادیہ بتول بخاری صاحبہ ، شاہین رضوی صاحبہ ، سیدہ ماریہ علی کاظمی صاحبہ اور ارشاد عرشی ملک صاحبہ اور عبدالمناف غلزئی صاحب ، شمس جیلانی صاحب اور ان کے پایے کے تمام بلاگ نگاروں کی محفل میں ہیں ۔
    آپ تبصروں میں حصہ لیتی رہیے اور اگر آپ کا دل چاہے تو عالمی اخبار کی انتظامیہ کے تعاون سے اپنے لیے بلاگوں کے لکھنے کی اجازت بھی حاصل کیجئے اور بلا جھجک لکھتی جائیے ۔
    ۔۔۔۔۔
    “ آئیے آجائیے آجائیے “
    فقط:
    خیر اندیش
    منظور قاضی
    از جرمنی

  11. السلام علیکم
    منظور قاضی صاحب کیسے ہیں آپ ؟ آپ کی غیر حاضری کافی دن سے بہت محسوس ہو رہی تھی ، اپنی خیرت سے مطلع رکھا کریں ۔
    آصف احمد بھٹی

  12. ڈیئر ثمرین بخاری ۔سلامت رھو۔ ۔۔خوش آمدید۔۔ سچ گوئ کے لیے عالمی اخبار بہت بڑا او بہت اجھا اور بہت اھم پلیٹ فارم ھے مجھہ جیسےطالب علموں کی تشنگی اور بڑھتی ھے مذیذ جاننے کی جستجو ھمہ وقت بیقرار رکھتی ھے

    سچ کا سفر فکر کی کشادہ راھوں پر طے ھوتا ھے

    اور اس مجلس میںآنے والا آدمی بہت کچھہ سیکھہ کر ھی جاتاھے۔۔

    ڈیئر ثمرین بخاری میں بھی ایک بار پھر تم کو خوش آمدید کہتی ھوں

  13. اس بلاگ کا موضوع ثمرین بخاری صاحبہ ہیں اس لیے اس موضوع کا احترام کرتے ہوئے میں اپنے متعلق جناب آصف احمد بھٹی صاحب کو وعلیکم السلام کہتے ہوئے انکے سوال کا جواب دے کر اس بلاگ کو اصل موضوع سے ااپنی ذات کی طرف منعطف کرنا نہیں چاہتا ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔
    میرے علم کے مطابق عالمی اخبار کی پالیسی بھی یہی ہے کہ ذاتی خط وکتا بت اپنے ذاتی ای میل ( برقی خطوط ) کے ذریعہ کی جائے ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    ثمرین بخاری صاحبہ کی ابتدائی تحریروں کو پڑھکر ان کے بارے میں زیادہ جاننے کا اشتیاق بڑھ گیا ہے ۔ ا س لیے میں شاہین رضوی صاحبہ کے الفاظ میں ثمرین بخاری صاحبہ سے یہ کہنا چاہتا ہوں :
    “ ڈیئر ثمرین بخاری ۔سلامت رہو۔ ۔۔خوش آمدید۔۔ سچ گوئ کے لیے عالمی اخبار بہت بڑا اور بہت اچھا اور بہت اہم پلیٹ فارم ہے مجھہ جیسےطالب علموں کی تشنگی اور بڑھتی ھے ، مزیذ جاننے کی جستجو ہمہ وقت بیقرار رکھتی ھے “
    فقط:
    منظور قاضی
    از جرمنی
    manzoorquazi@gmail.com

  14. ثمرین بخاری صاحبہ ۔۔خوش آمدید
    خوش رہئیے

  15. اسلام علیکم

    آپ سب کا شکریہ کن الفاظ میں ادا کروں سمجھنے اور لکھنے سے قاصر ھوں ،خدا آپ سب کو اپنی امان میں رکھے(آمین) آپ سب میرے لیے انتہائی قابل احترام ہستیاں ھیں اور مجھے کامل یقین ھے کہ انشا الله آپ تمام لوگ میرے لیے مشعل راہ ثابت ھوں گے۔
    خود کو یوں تو کسی بھی تعارف کے قابل نہیں پاتی ، اب خدا کے کرم اور آپ لوگوں کی شفقت سے شاید کسی تعارف کے قابل بن جاوںُ پر کیوں کہ کہا گیا ھے تعارف کو تو کئچھ یوں ھے کہ لاہور سے تعلق ھے میرا ، پولیٹکل سانس میں گریجوشن کی ھے آگے با حکمِِ خدا و ر ضاےّ مولا ماسڑز کر نے کی تیاری ھے،بہت عام سی سوچ رکھنے والی عام سی لڑکی ھوں ۔
    دنیا میں اپنا تعارف کروانے کا لوگوں کا اپنااپنا الگ اندز ھوتا ھے، جیسا کے ایک شاعر کا ایک شعر یاد آ گیا ،
    اپنے تعارف کو شکیب یہ بات کافی ھے ، اس سے بچ کے چلتا ھوں جو راستہ عام ھو جاےّ،
    یہ ان کا زاتی خیال ھے میں اس کے برعکس سوچتی ھوں کیوں کہ میرے مولا (ع) کا فرمان ھے کہ“
    جب ہم کو تلاش کرنا چاہو تو مفلس لوگوں میں تلاش کرو ، اس کلام سے پتہ چلتا ھے کے مولا (ع)ہم کو کس راستے کی ترغیب دینا چاہتے ھیں ،اس لیے عام لوگوں کی عام باتوں سے خاص مطلب اخز کرنا عادت سی بنتی جا رہی ھے ، مزیر یہ کے کتابیں پڑھنے کا شوق بچپن سے ساتھ ساتھ ہی پروان چڑھا بہیت سی کتابیں پڑھیں یہ کہنا غلط بیانی ھو گی.یہ کہنا مناسب ھے کے جب بھی پڑھا اچھا پڑھا،ہاں پر ایک چیز کا دعوے کر سکتی ہوں کے قرآن اور نحج البلا غہ سے بہترین کوئی کتاب نہں کیوں کہ ان کو جب پڑھا ہر بار علم کا ایک منفرد در وا ھوتے پایا ہر لفظ کا مفہوم ہر بار آپ کو ایک جدا حقیقت سے روشناس کرواتا ھے۔

    میرا زاتی خیال ھے کے ہر بات کسی نا کسی زہن کی امانت ھے آپ کا کام تو بس حق گوئی ھے آپ اپنا کام کرتے جاٰییں جس کی امانت ھے اس تک خود پہنچ جاےّ گا ،آپ نے تو بس ایک اچھے امانت دار کی طرح اپنا فرض ادا کرنا ھے۔اس لیے عام زندگی میں بھی سچ بولنے اور سننے کی عادی ہوں اور سچ بولنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ھے کے اس کو بار بار بدلنا نہں پڑتا ھے جو آج ھے دس سال بعد بھی ویسا ھی رہتا ھے. یہاں جناب امیر (ع) کا ایک فرمان بیان کرنا پسند کروں گی مولا (ع) فرماتے ھیں کہ، ہم جب تک دشمن پر ٹوٹ نہیں پڑتے گرجتے نہیں اور جب تک عملی طور سے برس نہں لیتے(لفظوں) کا سیلاب نہیں بہاتے۔

    میرے تعارف کے سلسلے میں یہ کہ پرانا میوزک بہت شوق سے سنتی ھوں ،حالات و واقعات کا اثر بہت جلدی قبول کرتی ھوں آس پاس لوگ خوش ھوں تو میں بھی خوش اور لوگ دکھی تو میں بھی دکھی،اور آج کل کے حالات تو مجبور کرتے ھیں کے قلم اٹھائیں اور شروع ھو جائے ہر وہ شخص جو حق گوئی کا شوقین ھو۔خیالات کو لفظوں کی صورت میں ڈھال دیا جاےّ تو اندر کی گھٹن کم ھو جاتی ھے اور کسی حد تک سانسّ لینے میں بھی آسانی ھو جاتی ھے۔

    آپ تمام لوگوں کا بہت شکریہ. میں اردو ٹائپ کرنے میں بلکل بھی اچھی نہیں ھوں ورنہ آپ سب کو الگ الگ سے شکریہ کہتئ اسی طرح جیسے آپ سب نے بے انتہا پیار سے مجھے خوش آمدید کہا ھے۔ آپ سب سے گزارش ھے کے جتنی شفقت آپ لوگوں نے دی ھے اسی طرح سے تنقید بھی کجیے گا کیوں کہ ، سر صفدر ھمٰدانی ، سر عبدالمناف، سر محمد ناصر زیدی، سر آصف احمد بھٹی ،ڈاکڑ نگہت نسیم صاحبہ، سر سید مصباح حسین جیلانی، منظور قاضی ،شاھین رضوی، آپ تمام لوگوں کی تنقید میرے لیے تعریف سے بڑھ کر ثابت ھو گی
    جب جہاں کمزوری دیکھیں تحریر میں نشاندہی ضرور کیجے گا آپ سب لوگوں کی تنقید سر آنکھوں پر. یہ عمل میرے لیے بلکل ایسا ھو گا جیسے پتھر کو خوبصورت شکل دینے کے لیے اس کے غیر ضروری حصوں کو کاٹ کر اس سے جدا کیا جانا بے حد ضروری ھوتا ھے اس لیے میری اصلاح کی خاطر میری غلطیوں کی طرف نشاندہی فرما کر مجھ جیسے پتھر کو خوبصورت شکل دینے میں میری مدد کیجیے گا۔

    بہہت سی بری عادات بھی ھیں کیوں کے خطا کار انسان ہوں ان بہت سی بری عادات میں سے پچھلے دنوں جو سرِ فہرست رھی وہ تھی خدا سے موجودہ حالات کا گلہ کرنا کچھ دن ھوےّ مولا علی(ع) کا ایک قول نظروں سے گزرا تب سے پوری کوشش ھے کے اس بری عادت سے نجات پا لوں ۔اور اب آخر میں اس امید اور دعا کے ساتھ اجازت کہ خدا کرے یہ ساتھ اتنا حسین ھو کہ چاہے ہم لوگ دنیا کے کسی بھی خطے میں بس رھے ھوں پر تا حیات ایک دوسرے کی دعاؤں اور خوبصورت یادوں کا حصہ بنے رھیں آمین۔

    چلتے چلتے مولا (ع) کا وہ قول آپ سب کی نظر جس نے قسمت پر شاکر ھونے کی تلقین کی،

    تم میں خوش نصیب وہ نہں جس کا مقدر اچھا ھو ،وہ ھے جو اپنے نصیب پر خوش ھو۔

    ایک بار پھر آپ سب کی محبتوں کا شکریہ. کسی بھی طرح کی غلطی کے لیے معافی چاھتی ہوں

    الله حافظ و ناصر

    دعا کی طالب

    ثمرین بخاری

  16. محترمہ بہن ثمرین بخاری،
    دُعا ہے پرور دیگارِ عالم آپکو ہمیشہ خوشو خُرم رکھے،حق گوئی کی جُستجو ایسے ہی برقرار رہے، بصدقہ مُحمد وآلِ مُحمد آپکو آکے مقاصد میں کامیابی عطا فرمائے، بہنا سچ لکھنا جتنا آسان ہے ، اُتنا ھع مُشکل اُس پر ثابت قدم رہنا ہے ، اور خاص طور پر ہمارے مُعاشرے میں ،جہاں ہر چہرے پر ایک جھوٹ کا نقاب ہے،
    آپ کو سب عالمی اخبار میں لکھنے والون کی طرح میں بھی خوش آمدید کہوں گا، یہاں آپکو بُہت کُچھ سیکھنے کو ملے گا،،صفدر ھمٰدانی، ،سید مصباح حسین جیلانی ، نگھت نسیم بہنا، منظور قاضی ،اور جتنے احباب ہیں ایک آستاد ہیں یہ ہم راہ نوردوں کیلے راستے تراشتے ہیں، اور اس بات کا اعتراف میری ذُبان پر آخری سانس تک رہے گا ، بد نصیب ہے، وہ آِنسان جو جس سے سیکھے اور اُس کو بُھول جائے،میرا مقصد صرف یہ ہے بہنا کہ ہمیشہ اِن سب کا احترام کرنا ،یہ سب آپکی طرح سچ اور حق کا ساتھ دینے والے ہیں، اِن سے سیکھو ، ان سب کا اِحترام کرو ، اورہمیشہ اعتراف کرو،
    اِس بزم میں ہر صاحبِ کِردار مِلےگا
    اور آلِ مُحمد کا طرفدار مِلے گا
    سُاماں کہیں بہلول کے جیسا کہیں قمبر
    مقداد کہیں میثمِ تمار ملے گا

  17. اِس بزم میں ہر صاحبِ کِردار مِلےگا
    اور آلِ مُحمد کا طرفدار مِلے گا
    سُاماں کہیں بہلول کے جیسا کہیں قمبر
    مقداد کہیں میثمِ تمار ملے گا

    زوار قمر عابدی کیا کہنا.

    کیسا اعزاز ملا انکی غلامی کا مجھے
    چھین سکتی نہیں اعزاز یہ دنیا میرا

  18. زاوار بھاہی سب سے پہلے تو دُُعا کا شکرایہ پھر آپ کی بات بلکل بجا ہے میں پوری طرح سے متفِق ہوں آپ کی باتوں سے سچ بولنے اور اُس پر ثانت قدم رہنا بہیت مشکل کام ہے لیکن جیسا کے میں نے پہلے بھی عرض کیا تھا کے میرے نزدِیک سچ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہی ہے کے جیسا آج ہے ویسا ہی دس سال بعد بھی ہو گا، اور چہرے تو لوگوں کے اتنے ہیِِں ،کہ کبھی کبھی تو یقیِن تک نہں ہونا آج کل تو ویسے بھی لوگ اصلی چہروں کے ساتھ کسی سے ملتے ہی نہیں مجھے تو ایسا لگنے لگتا ہے کبھی کبھی کے کیا میں حقیقت میں کسی کو جانتی بھی ہوں؟ جھوٹ، دھوکا، مُنافقت، لوگوں کا دین ایمان بن چِکا ہے ، پھر بھی اُمید پر دنیا قایم ہے ۔ اور مجھے بھی کامل یقین ہے کے انشا الله مجھے یہاں ہر ایک سےبہیت کئجھ سِکھنے کا موقع گا یہاں سب میرے لیے اُستاد کی حیثیت رکھتے ہیں۔اور زاوار بھاہی اُستاد تو میرے نزیک حقیقت میں روحانی باپ کا درجہ رکھتے ہیں، یہاں سے سِکھنے کے بعد کیسے مُمکن ہے کے میں کبھی ان تمام اُستادوں کو بھول جاوّں نہں یہ ممکن نہں میرے لیےیہاں کا ہر انسان ہراُستاد جتنے قابلِ عزت آج کی تاریخ میں ہیں انشا الله تا حیات رہیں گے اور آخر میں یہ کہوں گی کے جن کی راگوں میں مُحمد وآلِ مُحمد کی موادت گردش کر رہی ہو آپ جنتے ہی ہیں کے وہ کبھی احسان فراموشی نہں کر سکتے۔
    ۔آپ نے جو اشعار لکھے بہیت خوبصورت ہیں جزاک الله۔

    الله حافط و ناصر

    ثمرین بخاری

  19. السلام علیکم
    محترمہ ثمرین صاحبہ ، یوں تو آپ نے اپنا تعارف نہایت ہی خوبصورت سے کروایا ہے مگر مجھے آپ کا ایک جملہ بہت ہی پسند آیا ( جو کہ میں بھی اکثر کہتا اور لکھتا رہتا ہوں ) اور وہ یہ کہ ’’ بہت عام سی سوچ رکھنے والی عام سی لڑکی ھوں ‘‘ اِس زمانے میں یہ سوچ رکھنا ہی سب سے خاص بات ہے ورنہ جسے دیکھو وہ نمایاں نظر آنے کے لیے کچھ بھی کر گزرتا ہے ، اللہ آپ کے قلم کو مزید روانی اور ذہن کو مزید وسعت دے ۔ ہم سب کے لیے بھی دُعا کیجئے گا ۔
    آصف احمد بھٹی

  20. السلام علیکم. ثمرین ! آپکی آمد عالمی اخبار میں ایک خوشگوار اضافہ ہے-. میں بدقسمتی سےاس اخبار کی مستقل لکھاری نہیںبن سکی مگر مستقل قاری ضرور ہوں- خوشگوار تحریریں امن اور دوستی کی پیعامبر ہوتی ہیں اس کارواں تمام نیک دعاوں کے ساتھ میں تہ دل سے آپکا خیر مقدم کرتی ہوں-

  21. عشرت معین صاحبہ.آپکو بھی ایک زمانے کے بعد پھر خوش آمدید. ہمیں بھی افسوس ہے کہ سائے غزالی بھائی کے آپکے خانوادے سے کوئی بھی توعالمی اخبار کا مستقل تو کیا کبھی کبھی والا قلم کار بھی نہیں بن سکا. آپ سے زیادہ افسوس ہمیں ہے. بہر کیف اسکی کوئی وجہ ہو گی ضرور ورنہ اردو ادب کے لیئے آپ سب گھر والوں کی خدمات سے میں آگاہ ہوں. بعض اوقات اخبار و جرائد بھی آپ کے معیار کے نہیں ہوتے اور ایسے جرائد و اخبارات میں صرف صفحے کالے کرنے کے لیئے لکھنا اور اپنا نام شائع کروانا آپ جیسے صاحبان قلم کی کوئی خواہش نہیں.
    اللہ کرے کہ آپ مستقل قاری بھی رہیں تو اس مالک لوح و قلم کا احسان ہو گا ہم پر.

  22. محترمہ ثمرین بخاری صاحبہ۔
    بار دیگر سلام مسنون ۔ وہ کیا ہے کہ بھئی ہم سے آ شفتہ سروں کو سر کا خطاب کبھی بھی زیب نہیں دیتا، کہ کہیں جوش میں آکر اپنا ہی سر نہ پھوڑ لیں۔۔۔۔ہاہاہا۔
    اور اگر ہم سے دیوانے بھی سر کہلانے لگ جائیں تو یہ سراسر زیادتی ہوگی ان لوگوں کے ساتھ جن کو میدان علم و ادب کی سرداری نصیب ہے۔ جبکہ ہم تو ابھی طفل مکتب بھی نہیں، اس لئے ہم میں ہمت نہیں کہ سر مو بھی خود کو سر سمجھ لیں۔
    حقیقت میں سر کا خطاب تو فقط انہی لوگوں کو زیب ہے جو بازیچہء ادب میں سرو و سمن کی طرح نکہتیں پھیلاتے ہیں اور یہی لوگ سر دار جا کر اعلائے کلمت الحق کر سکتے ہیں۔
    زیادہ کچھ نہیں کہوں گا، بس اس فقیر کو اس کاروان کا ایک ہمسفر جانئیے۔ باقی انشاء اللہ ہم سب ایک دوسرے سے کچھ نہ کچھ سیکھیں گے، انشاء اللہ۔

  23. محترمہ بہن ثمرین بخاری
    پہلے تو بُہت شکریہ کہ آپ نے میری بات کی تائید کی، اوراِس بات کی خوشی کہ اُستادزہ کی کا احترام اور اُنکا مُقام جانتی ہیں ، میں نے یہ بات صرف اِس لیے کہی کہ میں ایسے بُہت سے لوگوں کو جانتا ہوں ، جو میرے مُخلص رہنماوں سے ملے سیکھا اور آج یِن سب کو اُستاد تو دہر کی بات ، ملتے ہوے بھی کتراتے ہیں،یہ اِنکی فراخ دلی ہے کہ یہ زخم کھا کر پھر مُسکراتے ہیں، صفدر بھائی کی ذات سی میں خود واقف ہوں اور اُنکے اِس کرب کو بخوبی جانتا ہوں،
    سچ کا اعتراف انسانی عظمت کی علامت ہوتا ہے، سچ ہر حل میں سچ ہے ، سچ پاتال میں بھی سچ ہے، اور جھوت آسمان کی بُلندیوں پر بھی جھوٹ ہے چاہے وہ صدیں پہلے میثمِ تمار کی ذُبان پر ہو یہ یہ آجکے اِن سچے لوگوں کی ذُبان پر، سچ کی بُلندی کہ آسمان کی بُلندیوں سے ناپنا حماقت ہے، یہاں میرا مُضوعِ بحث کوئی سچائی نہیں ، بس ایک بات ذہین میں گردش کر رہی تھی ذُبانِ قلم پر آگئی،
    اور صفدر بھائی بُہت شُکریہ، اعزاز اُسکو ہی ملتا ہے جو اُس کا حقدار ہوتا ہے ، آپ اور آپ جیسا ہر اِنسان اِس عزاز کا حقدار ہے،تھڑی سی تصیح اور اضافے کے ساتھ اپنے ےہی اشعار پھر آپک ذوق کی نظکر رہا ہوں
    اِس بزم میں ہر صاحبِ کِردار مِلےگا
    اور آلِ مُحمد کا طرفدار مِلے گا

    سُاماں کہیں بہلول تو بُوزر کہیں قمبر
    مقداد کہیں میثمِ تمار مل ے گا

    یہ کہہ کے میری لحد سے پلتٖ ہیں فرشتے
    چھوڑو یہاں شبیر کا غم خوار ملے گا

    مرضی ہے میری سوجا تو نبی کے
    تُجھ جیسا کہاں مُجھ کو خریدار ملے گا

    کوئی بھی کہں مسجد میں و ممبر پہ ہو بیٹھا
    ائے مولا علی تیرا قرضدار ملے گا

  24. محترم جناب سید مصباح حسین صاحب
    اسلام علیکم

    وہ کیا ہے کے بس اتنی سی عرض کرنی تھی کے مجھے آپ نے سر کہنے سے منع فرما دیا آپ کا حکم سر آنکھوں پہ، پر اعلئ حضرت خود ہی اپنے لیے سر سے بڑھ کر شاندار لفظ کا چن لیا۔ با خدا میرا کوئی قصور نہں آپ نے ہی خود کو دیوانہ کہا ہے تو لییجے آپ جیسے دیوانے کے لیے کسی دیوانے نے کیا خوب کہا ہے کہ ،

    یہ جو دیوانے سے دو چار نطر آتے ہیں
    اِِن میں کئچھ صاحبِ اسرار نطر آتے ہیں
    تیری محفل کا بھرم رکھتے ہیں سو جاتے ہیں
    ورنہ یہ لوگ تو بیدار نطر آتے ہیں

    کسی بھی قسم کی غلطی یا گستاخی کے لیے معافی کی طالب گار ہوں ۔

    الله حافط و ناصر

  25. محترم زوار قمر عابدی صاحب
    اسلام علیکم

    آپ سب کو مکمل حق حاصل ہے کے ہر طرح سے میری اصلاح کریں ۔جو بات دل میں آئے ضرور کہیں، اور مزید یہ کہ جہاں تک آپ نے صفدر صاحب کی بات کی تو اتنا ہی کہوں گی کے سمندر سے کوئی ایک قطرہ چُرا لے جائے تو سمندر کا کیا بگاڑ لے گا ؟؟ اور سمندر کا ظرف بھی اُس کی طرح وسیع ہوتا ہے پانی کا ایک قطرہ سمندر سے الگ ہو کر اپنی پہچان کھو دیتا ہے پر سمندر تو ہر حال میں سمندر ہی رہتا ہے .وہ بدنصیب ہیں جنہوں نے خود کو علم کے اس سمندر سے الگ کر لیا ۔ اور ایسے بد بخت لوگوں کے لیے وقتی کامیابی تو ہو سکتی ہے پر روحانی تسکین کبھی اُن کا مقدر نہں بن سکتی۔

    اور آپ کے حسین کلام کے یہ آخری شعر تو آپ کے کلام کی جان ہیں ۔

    کوئی بھی کہں مسجد میں و ممبر پہ ہو بیٹھا
    ائے مولا علی تیرا قرضدار ملے گا

    واہ واہ
    ماشاالله بہت خوصورت کلام ہے
    مولا قوتِ بیان میں دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرماہیں آمین۔

  26. عزیزم زوار قمر.سلامت رہو. بھائی ذرا اشعار کو دوبارہ دیکھو کہ ان میں کچھ الفاظ شامل نہیں ہیں اور مجھے معلوم ہے کہ یہ ٹائپ کی اغلاط ہیں لیکن بات لے اڑنے والوں سے بھی تو بچنا ضروری ہے. ایک بار ان اشعار کو دوبارہ دیکھو پلیز اور درست کر کے لکھو.

  27. زوار بھائی ماشاللہ کیا کہنے ۔۔ آپ کی شاعری کی تو میں روز اول سے قائل ہوں ۔۔ کیا غضب کے شعر کہتے ہیں آپ ۔۔ اور افتتاحی مکالموں کا تو جواب ہی نہیں تھا ۔۔ بھائی دراصل جن لوگوں کا زکر آپ نے کیا ہے ان کے لئے ثمرین نے جواب میں کتنا اچھا کہا کہ “وہ بدنصیب ہیں جنہوں نے خود کو علم کے اس سمندر سے الگ کر لیا ۔ اور ایسے بد بخت لوگوں کے لیے وقتی کامیابی تو ہو سکتی ہے پر روحانی تسکین کبھی اُن کا مقدر نہں بن سکتی۔“ ۔۔

    بھائی میں نے ہمیشہ اپنے بڑوں سے ایک ہی سبق سیکھا کہ محبت کے بغیر کوئی ادب نہیں اور ادب کے بغیر کوئی ادیب نہیں ۔۔ اور لوگو نے میری اسی ادب اور محبت کی عادت کو “چاپلوسی اور بناوٹ “ کا نام دیا ۔۔لیکن سچ تو یہ ہے کہ اللہ پاک کی خاص عنایت اور سچی لگن کے بغیر تو محبت بھی نصیب نہیں ہوتی ۔۔بھلا کسی شفقت کرنے والے استاد و مرشد کا ادب کرنا کہاں نصیب ہوسکتا ہے ۔۔۔ پھر اس سے سیکھنا بھی۔۔ اور وہ بھی جاننے کا علم ۔۔ اللہ اللہ ۔۔ سکھانے والے کا مقام تو ولیوں جیسا ہے ۔۔ جنہوں نے کبھی سیکھنے کے لئے تو کبھی سکھانے کے لئے برسوں کی مسافتیں کاٹی ۔۔ ہم تو وہ خوش نصیب ہیں جن کی جھولی میں مالک نے بیٹھے بٹھائے پھل پھول ڈال دئے ۔۔۔

    شکر گزاری اور اعتراف کتنی بڑی نعمت ہے ۔۔ کاش ہم جان سکتے ۔۔ جان جاتے تو دنیا کے نقشے پر آج کا مسلمان بھی پرانے مسلمان کی طرح فاتح عالم ہوتا ۔۔۔ افسوس ہم نے اپنی جانشینی اپنی بے ادبی کی نظر کر دی ۔۔۔

  28. عشرت بس اب آئی ہو تو بیٹھو سکون سے ۔۔ اب کوئی بہانہ نہیں سنوں گی اچھا ۔۔ مجھے مستقل لکھاری کی ضرورت ہے اب قاری تو ہو ہی ۔۔ ظہیر بھائی بھی وعدہ کر کے غائب ہیں ۔۔ میرا سلام دینا میرے بھائی کو اور کہنا کہ اب صرف دھمکی ہی آئے گی ۔۔۔ سو دعا کریں کہ اب دوا کا وقت گزر گیا ۔۔۔ جی ۔۔ بس جلدی سے واپس آجاؤ ۔۔ آپ دونوں ۔۔

  29. مُحترم صفدر بھائی
    پہلے تو نہایت معزرت کہ آج ٹیپنگ میں بُہت بُہت ذیادہ غلطیاں تھیں ، ایک فون آنےکے سبب کہیں جانا پڑا اور جلدی جلدی میںبغیر نظر ثانی کیے ادھورا مضمون ہی ارسال کر دیا، میں آپکی ہدایت پر عمل کرتے ہوے تمام اشعار دوبارہ ارسال کر رہا ہوں ،

    اِس بزم میں ہر صاحبِ کِردار مِلےگا
    اور آلِ مُحمد کا طرفدار مِلے گا

    سُلماں کہیں بہلول تو بُوزر کہیں قمبر
    مقداد کہیں میثمِ تمار ملے گا

    یہ کہہ کے میری لحد سےپلٹے ہیں فرشتے
    چھوڑو یہاں شبیر کا غم خوار ملے گا

    مرضی ہے میری سوجا توبسترپہ نبی کے
    تُجھ جیسا کہاں مُجھکو خریدار ملے گا

    کوئی بھی کہں مسجد میں و ممبر پہ ہو بیٹھا
    ائے مولا علی تیرا قرضدار ملے گا

  30. مُحترمہ ثمرین بہنا
    بُہت شُکریہ آپ نے میری بات کو سمجھا کہ میں کیا کہنا چاہتا ہوں، مُولا بصدقہ سّیدہ طاہرہ آپکو اپنے حفظ وامان میں رکھیں، آپکا کہنا بجا کہ سمندر سے اگر ایک قطرہ نکال لیا جائے تو سمندر کو کوئی فرق نہیں پڑتا، اشعار کی تعریف اور دُعاوں کا بُہت شُکریہ،اور بہنا ابھی تو ہم خود اصلاح کے قابل ہیں ، ہم بہی آپکی طرح طفلِ مکتب ہیں،
    اورمصبا بھائی سدا سلامت رہیں ، ثمرین بہن نے دُرست فرمایا ماشااللہ آپ جیسے بہلول مزاج اور ابوزر فطرت انسان کو طمرین بہنا نے پہچان ہی لیا ، ہم بھی آپکا مضمون پڑھکر سچ پوچھیں توایک بار سوچا تو ہم نے بھی تھا کہ،
    ،، دیوانہ بیخودی میں بڑی بات کہہ گیا ،، مُولا آپکے علم میں اضافہ فرمائیں ، اور آپ تمام احباب ہماری آسی طرح رہنمائی کرتے رہیں
    آمین

  31. مُحترمہ نگہت نسیم بہنا ،
    پہلے تو بُہت شکریہ ک آپکو اشعار پسند آئے ،بہنا یہ سب عطائےامام ہے بس دُعا کیجئے یہ سلسلہ آخری سانس تک اِسی ترطح جاری و ساری رہے.. آمین

  32. ثمرین بخاری صاحبہ نے جو شعر لکھا تھا اسے بار بار پڑھ رہا ہوں اور یہ خواہش کررہا ہوں کہ وہ مزید اپنے اشعار اس بلاگ میں عطا کردیں تو مہربانی ہوگی :
    انکے جس شعر کی طرف میرا اشارہ ہے وہ یہ ہے:
    ‘ہمسفر چاہیے ہجوم نیں ، اک مسافر ہی قافلہ ھے مجھے۔“

    یہ شعر نہایت ہی عمدہ ہے ۔
    بے اختیار ماشا اللہ ،سبحان اللہ ، مرحبا ، بہت خوب کہنا پڑتا ہے ؛
    اگر ثمرین بخاری صاحبہ اپنے اشعار سے عالمی اخبار کے پڑھنے والوں کو سرفراز کرتی رہیں تو ہم سب کو خوشی ہوگی ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اب محمد ناصر زیدی صاحب نے جو یہ شعر اوپر کہیں تحریر کیا تھا اس کو پڑھکر حبیب جالب کی اسی بحر میں لکھی گئی غزل یاد آگئی :
    “ ہمارے زہین پر چھائے نہیں ہیں حرص کےسائے
    ہم جو محسوس کرتے ہیں وہی تحریرکرتے“
    اگر محمد ناصر زیدی صاحب اپنے اس شعر کی غزل بھی یہاں لکھدیں تو پڑھکر خوشی ہوگی ۔
    مییرے خیال میں یہ شعر یوں بھی ہوسکتا ہے کہ :
    ہمارے ذہن پر چھائے نہیں ہیں حرص کے سائے
    جو ہم محسوس کرتے ہیں وہی تحریر کرتے ہیں
    میرے اس تبصرے کا مقصد صرف اور صرف میری اپنی غلط فہمی دور کرنا ہے ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔
    فقط:
    خیر اندیش
    منظور قاضی
    از جرمنی

  33. محترم جناب منظور قاضی صاحب

    اسلام علیکم

    آپ کو شعر اچھا لگا اُس کے لیے بے حد شکر گزار ہوں مزید یہ عرض کرنی تھی کے میں شعر نہں کہتی وہ کسی اور کا کلام تھا جو میرے زہین میں محفوظ تھا تو یہاں بات کرتے ہوےً تحریر کر دیا، اوہ بھی بس اتنا یاد ہے کے :

    زنداگی سے یہ ہی گلہ ہے مجھے
    تو بہیت دیر سے ملا ہے مجھے
    ہمسفر چاہٰے ہجوم نہیں
    اک مسافر ہی قافلہ ہے مجھے

    بس اس قدر ہی محفوظ تھا یہ میرے حافظے میں۔

    شاعری تو نہیں کرتی مگر اچھا کلام کسی کا بھی ہو شوق سے پڑھتی یوں اتنی قابل نہیں ہوں کے اتنے اچھے اشعار کہہ سکوں۔ اب اجازت

    الله حفظ و ناصر

  34. قبلہ قاضی صاحب اور ثمرین بخاری
    لیجئے احمد فراز کی یہ غزل حاضر ہے.پڑھیئے ،سنیئے اور دیکھئے،اور اس فقیر شہر کے لیئے دعا کیجئے.
    زندگی سے یہی گلہ ہے مجھے
    توبہت دیرسے ملا ہے مجھے

    تو محبت سے کوئی چال تو چل
    ہار جانے کا حوصلہ ہے مجھے

    دل دھڑکتا نہیں ٹپکتا ہے
    کل جو خواہش تھی آبلہ ہے مجھے

    ہم سفر چاہیئے ہجوم نہیں
    اِک مسافر بھی قافلہ ہے مجھے

    کوہ کن ہو کہ قیس ہو کہ فراز
    سب میں اِک شخص ہی ملا ہے مجھے

  35. زندگی سے یہی گلہ ہے مجھے
    توبہت دیرسے ملا ہے مجھے

    تو محبت سے کوئی چال تو چل
    ہار جانے کا حوصلہ ہے مجھے

    واہ۔۔واہ۔۔۔بہت خوب ۔۔برمحل ۔۔۔انتخاب

  36. ہمارے ذہن پر چھائے نہیں ہیں حرص کے سائے
    جو ہم محسوس کرتے ہیں وہی تحریر کرتے ہیں

    ۔۔۔
    قاضی صاحب یہ شعرمیرانہیں ۔۔۔کہیں پڑھاتھا۔اب یاد آیا تو لکھ دیا
    ڈرتھا کہ کہیں غلط نہ لکھ دوں اس لئے پیشگی معافی طلب کی ۔۔

  37. ہم اپنے لوحِ دل پر آج یہ تحریر کرتے ہیں
    تا روزِحشر ارضِ پاک کی توقیر کرتے ہیں
    ………………
    عوام اس ملک کے اب اور رسوا ہو نہیں سکتے
    ہر اک قریہ ہر اک بستی میں یہ تشہیر کرتے ہیں
    …………..
    جو دیکھا تھا مسلمانوں کی عظمت کیلئے اس نے
    چلو اقبال کے اُس خواب کی تعبیر کرتے ہیں
    ………….
    ہمارے حکمراں عہدِ جہالت کی امانت ہیں
    یہ اپنے ووٹروں کی آپ ہی تعزیر کرتے ہیں
    ………
    کھُلی ہوں انکی آنکھیں تو دکھائی ہی نہیں دیتا
    یہ وہ ہیں جو ہمالہ خواب میں تسخیر کرتے ہیں
    ………….
    زمانے بھر میں ارکانِ سیاست کام کرتے ہیں
    ہماری پارلیمنٹ میں فقط تقریر کرتے ہیں
    ………..
    جو کوئی قتل ہو انکا شہادت نام دیتے ہیں
    یہ اپنے حق میں چاہیں زہر کو اکثیر کرتے ہیں
    ………..
    لہو انکی رگوں میں دوڑتا ہے جبر کی صورت
    جلا کر گھر کسی کا شہر میں تنویر کرتے ہیں
    ………
    خوداپنی آنکھ کا تنکا نظر آتا نہیں انکو
    کسی کی آنکھ کے تنکے کو یہ شہتیر کرتے ہیں
    ………
    یہ خود معصوم ہیں ان سے خطا ہوتی نہیں صفدر
    عوام ان کی لُغت میں تا ابد تقصیر کرتے ہیں

  38. زمانے بھر میں ارکانِ سیاست کام کرتے ہیں
    ہماری پارلیمنٹ میں فقط تقریر کرتے ہیں

    بابا تقریر اور وہ بھی حیران کن .. کاش آپ نے کل ایک وزیر کی انگریزی میں تقریر سنی ہوتی .. آپ کی غزل پر پورا اترتا ہوا وزیر .. مجھے یوں گمان ہو رہا ہے کہ آپ نے شاید اس کو زہن میں رکھ کر یہ غزل لکھی ہے …

  39. زوار بھائی ادبی صفحے کے لئے آپ کی غزلیں اور سلام موصول نہیں ہوئے ہیں ابھی تک .. انتظار کی انتہا ہے جی …

  40. جناب صفدر ھمدانی صاحب نے فراز کی غزل اور اس کے بعد حبیب جالب کی غز ل کی زمین میں کہی ہوئی انکی اپنی غزل اس بلاگ میں شایع کرکے ہم سب کا دل خوش کردیا ۔ شکریہ : جزاک اللہ
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    محترمہ ثمرین بخاری صاحبہ اور جناب محمد ناصر زیدی صاحب نے انکے اپنے تبصروں میں لکھے ہوئے اشعار کو اپنا نہ کہ کر میری غلط فہمی دور کردی ۔ شکریہ :
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    یہ میرا اپنا اصول ہے کہ میں جب کبھی اپنے تبصروں میں کوئی شعر درج کرتا ہوں تو اس کے شاعر کے نام کو بھی لکھدیا کرتاہوں اور اگرشاعر کا نام یاد نہ ہو تو میں یہ لکھدیا کرتا ہوں کہ کسی شاعر نے یہ کہا ہے کہ : ۔۔۔۔۔۔۔۔
    اور اگر میر ا اپنا شعر ہو تو اس کا بھی اعلان کردیا کرتا ہوں کہ
    یہ میرا شعر ہے :
    “ غلط باتیں اگر سوچوں تو مجھ کو ٹوک دیتی ہے
    الہٰی شکریہ تیرا کہ دی ایسی زباں مجھ کو “
    ۔۔۔۔
    نوٹ : اگر کوئی مبصر اپنا ہی شعر اپنے نام کے ساتھ شایع نہ کرے تو یہ اسکی مرضی پر منحصر ہے ۔ کوئی اس پر سرقے کا الزام تو نہیں لگا نہیں سکتا مگر اس مبصر کی مصلحت اور اسکے احساسِ کمتری پر تعجب کا اظہا ر کرسکتا ہے ۔ ( یہ ایک برسبیل ِ تذکرہ بات ہے ۔ اس بات کا اشارہ کسی کی طرف نہیں ۔ )
    ۔۔۔۔۔
    فقط:
    خیر اندیش
    منظور قاضی
    از جرمنی

  41. چلو یہ آج لوحِ وقت پہ تحریر کرتے ہیں
    ہم ہی ہیں وہ جو ہراک معرکہ تسخیر کرتے ہیں

    بپا ہے کربلا ہر سُو ائے میرے دوستو آو
    ادا ہم بھی وہی اب سُنتِ شبیر کرتے ہیں

    یزیدی فکر کہ پھیلے ہُوئے ہر سُو اندھیرے میں
    ہم اپنے خون سے ہر گام پہ تنویر کرتے ہیں

    بپا گھر میں عزائے حضرتِ شبیر کرواکر
    بیاں سرِ شہادت کی چلو تفسیر کرتے ہیں

  42. مُحترمہ نگہت بہنا ،
    آپ کا حُکم سر آنکھوں پر ، آج کل یِس کام میں ہی مصروف ہوں، اسل میں صفدر بھائی کا مشورہ ہے کہ ایک ہی فولڈر بنا کر آپ کے یہ زرقہ بہین ک حوالے کر دوں، جیسے ہی مُکمل ہوتا ہے میں آپکو میل کرتا ہوں… مُحتاجِ دُعا

  43. منظور قاضی بھائی
    سدا سلامت رہیں
    غلط باتیں اگر سوچوں تو مجھ کو ٹوک دیتی ہے
    الہٰی شکریہ تیرا کہ دی ایسی زباں مجھ کو “
    بُہت خوبصورت شعر ہے ، خوش رہیں

    طائرِ دل جو تیرا دھیان پکڑ لیتا ہے
    چونچ میں تختِ سلیمان پکڑلیتا ہے

    میرے اندر بھی کوئی شخص ہے رہتا ایسا
    جھوٹ بولوں تو گریبان پکڑ لیتا ہے

  44. کیا کہنے ہیں زوار قمر عابدی صاحب :
    ماشا اللہ ، سبحان اللہ ، جزا ک اللہ ، بہت خوب بہت اچھے ۔
    آپ کے اشعار اور خاص طور پر یہ شعر پڑھکر لطف آگیا اور آپ کو سمجھنے میں مدد ملی :
    ‘ میرے اندر بھی کوئی شخص ہے رہتا ایسا
    جھوٹ بولوں تو گریبان پکڑ لیتا ہے “
    ایسے اچھے اچھے اشعار عطا کرتے جائیے ۔
    ہم سب پڑھنے کے منتظر ہیں ۔

  45. ایک ہم ہیں کہ نہیں خود کو پکڑ سکتے ہیں
    ایک زردار ہے شیطان پکڑ لیتا ہے
    ………
    تم کو چوری کی غزل کا نہیں ادراک ہوا
    اور وہ چوری کا دیوان پکڑ لیتا ہے
    …….
    چور پکڑا نہیں تم نے تو ہے یہ بات الگ
    شہر کا قاضی تو سلطان پکڑ لیتا ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔

  46. ہمدانی صاحب نے کیاخوب کہاہے۔۔واہ واہ۔۔۔
    ایک ہم ہیں کہ نہیں خود کو پکڑ سکتے ہیں
    ایک زردار ہے شیطان پکڑ لیتا ہے
    ………
    تم کو چوری کی غزل کا نہیں ادراک ہوا
    اور وہ چوری کا دیوان پکڑ لیتا ہے
    …….
    چور پکڑا نہیں تم نے تو ہے یہ بات الگ
    شہر کا قاضی تو سلطان پکڑ لیتا ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔
    عمدہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزاآیا۔۔

  47. اور دیکھتےہی دیکھتےجو سماں باندھاہے بابا نے اس پر دل عش عش کراٹھاہے خاص طورپران اشعارنے کیاخوب لطف دیا

    لہو انکی رگوں میں دوڑتا ہے جبر کی صورت
    جلا کر گھر کسی کا شہر میں تنویر کرتے ہیں
    ………

    زمانے بھر میں ارکانِ سیاست کام کرتے ہیں
    ہماری پارلیمنٹ میں فقط تقریر کرتے ہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    جو دیکھا تھا مسلمانوں کی عظمت کیلئے اس نے
    چلو اقبال کے اُس خواب کی تعبیر کرتے ہیں

  48. ناصر زیدی شاید لوگ ”واہ واہ کلب” کو بھول چکے ہوں لیکن آپ سو فیصد واہ واہ کلب کے کامیاب اور وفادار سیکرٹری مالیات ثابت ہوئے ہیں کہ کسی نکتے پر واہ واہ کا دامن نہیں چھوڑتے. خوش رہیں اور واہ واہ کرتے رہیں. آپ بیچارے بھی حفیظ پاشا کی طرح ہیں جیسے ان کے پاس وہ مالیاتی شعبہ ہے جس میں فقط مال بنتا ہے ورنہ مال ہے کوئی نہیں. ویسے یہ بھی کیا کامل ہے کہ وطن عزیز میں کوئی بھی اب ”وزیر خزانہ” بننے کو تیار نہیں ہاں مگر کم تر ذلت پر تیار ہو جاتا ہے کہ ”مشیر” بن جاتا ہے.
    چلو جی آج ایک پتے کی بات بھی سن لو.شاید کسی نے ”مشیر” کی یہ توجیہہ نہ کی ہو. فارسی میں ”م” کا حرف نفی کا صیغہ ہے جیسے ”مکُن” مت کر ، یا پھر ”مگو” مت کہہ. اسی رو سے ”مشیر” لا لفظ بذات خود اعلان ہے کہ بھائیو”میں شیر نہیں ہوں” گیدڑ ہوں صرف شیر کی کھال کرائے پر لیکر پہنی ہے.

  49. ارے واہ بابا آپ نے اچھا یاد دلایا کہ واہ واہ کلب تو کہی رہ ہی گیا ہے .. مجھے یاد آیا کہ میرا بھی کوئی عہدہ تھا .. ناصر ویر زرا یاد تو کرانا کہ میں کلب کی کیا تھی .. ارے کہیں وہ والی مشیر تو نہیں تھی کی توضیح بابا نے دی ہے یعنی ”مشیر” جس میں لا لفظ بذات خود اعلان ہے کہ بھائیو”میں شیر نہیں ہوں” گیدڑ ہوں صرف شیر کی کھال کرائے پر لیکر پہنی ہے. اوہ ! اب کیا ہو گا ویر جی ..

  50. السلام علیکم
    آج کافی عرصہ بعد یہاں آنا ہوا. کئی ایک بلاگز ہیں جو ابھی پڑھنا باقی ہیں، پہلے سوچا ثمرین بخاری صاحبہ کو اس بہترین سوچ پر ہدیہ تبریک پیش کرتا چلو. اور میرا خیال ہے کہ اس دور میں یہ سوچ یقینا ایک سرمایہ ہے . کوئی تو ہے جو حق گوئی کے لئے اس قدر بیقرار ہے.
    اللہ اپ کی صلاحیتوں میں اضافہ فرمائے اور انہیں راہ حق میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے .. آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *