لاہور سے ملنے والی ایک عام قاری کا یہ خط ان درجنوں خطوط میں سے ایک ہےجو ہمیں روزانہ موصول ہوتے ہیں اور ہم نے ایسے خطوط آج تک کبھی شائع نہیں کیئے. آج اس طرح کا یہ اولیں خط ہے جسے انتظامیہ شائع اس فخر کے ساتھ کر رہی ہے کہ ہم سب کی مساعی اس عہد میں بارآور ہو رہی ہیں جب چاروں طرف مفاد کی جنگ ہے،ضمیر فروشی اور قلم فروشی عروج پر ہے.جاہل نے عالم پر غلبہ پا لیا ہے اورحکمرانی عوام پر ظلم کا نام بن چکی ہے. لاہور سے عالمی اخبار کی قاری ثمرین بخاری لکھتی ہیں ”السلام علیکم عرصہ ہوا کے نظریں ترس گئی تھیں کوئی ایسا اخبار پڑھے جو حقیقت سے قریب تر ھو کر سچائی اور انسانیت کی بات کرے، جو صرف وہ بتائے جو آج کل ھو رھا ھے جہاں لوگوں میں سچ بولنے کی ہمت ھو، آپ کا اخبار پڑھ کے ایک عجیب سی خوشی کا احساس ھوا ،یہ ایک دل کش احساس ھے کے ابھی ایسے لوگ باقی ہیں جو صحافت کی اصل روح کو زندہ رکھے ھوئے ھیں۔جو اپنا میشن ایمانداری سے سر انجام دے رھے ھیں۔
میرا تعلق پاکستان سے ھے،اس شہر کا حصہ ھوں جہاں خون کی ھولی کھیلی جا رھی ھے، لاھور جو دل والوں کا شہر تھا اور اب جہاں ھر طرف ماتم ھی ماتم ھے،ایک جسارت کرنے کی اجازت چاہتی ھوں۔ کچہ اپنے خیالات کو لفظوں میں ڈھالنے کی ھمت کر بیٹھی ھوں کہنے کو یہاں ایک سے بڑھ کر ایک اخبار ھے پر یہ حال ھے کے ، یہاں تو بات کرنے کو ترستی ھے زبآن میری، آپکے اخبار میں لکھنے والے بڑے بڑے نام ھیں، جن کی حالات پر گہرئ نظر ھے، پر میں کیا اور میری حیثت کیا، پر جہاں سچ بولا اور سنا جاتا ھو ایسے سمندر میں قطرہ بننےکی آرزو اتنی عجیب بھی نہیں، اتنے بڑے بڑے علم ،حق کے میناروں کے درمیان مجھے تھوڑی سی جگہ مل سکتی ھے؟؟؟؟ کیا میں سچ بولنے کے اس منبر سے اپنے خیالات کو زبان دینے کی گستاخی کر سکتی ھوں؟؟؟؟
مجھے آپکے جواب کا شدت سے انتظار رھے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت سی دوعائیں آپ کے اس حسین کارواں کے نام
اللہ حافط و ناصر
ثمرین بخاری

اور جتنی بھی شاعری پوسٹ ہوئی ہے اس پر
واہ واہ واہ واہ واہ واہ واہ
بہت مزا آیا خاص طور مکرمی صفدر صاحب تو کمال کرتے ہیں.
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
نظامِ دار و رسن کو خبر نہیں شاید
شعورِ میثم تمار مر نہیں سکتا
چھُری کی دھار سے کٹتی نہیں چراغ کی لو
بدن کی موت سے کردار مر نہیں سکتا
کفن پہن کر جو میدان میں نکلتا ہے
ہوا کی زد پہ اسی کا چراغ جلتا ہے
قلم کی آنچ سے بچنا تو پھر بھی آساں ہے
لہو کی آنچ سے دامن بچا نہیں سکتے
خدا کی راہ میں ٹپکا ہوا شہید کا خوں
اک ایسی آگ ہے جس کو بُجھا نہیں سکتے
نظر میں صورت ابنِ زیاد ہے کہ نہیں
یزید و شمر کا انجام یاد ہے کہ نہیں
ضمیرِ امتِ اسلام جاگ اٹھا ہے
نہ کام آئیں گے اب تخت و تاج و فوج و سپاہ
ڈرو ڈرو کہ تہِ تیغ پھر بلند ہوئی
صدائے اَشہَدُاَن لَا اِلٰہَ اِلَا اللہ
ہزیمتِ ستم و جور کی علامت ہے
یہ ظلم ایک نئے دور کی علامت ہے
کٹا ہے جب بھی شہیدانِ معرفت کا گلا
مِٹی ہے قیصر و افراسیاب کی تاریخ
لہو میں ڈوب چکا ہے قلم مورخ کا
لکھے گا وقت پھر اک انقلاب کی تاریخ
خود اپنی آگ میں اہلِ فساد جلتے ہیں
اجل جب آتی ہے چیونٹی کے پر نکلتے ہیں
وہ نقش خونِ شہیداں جسے بناتا ہے
کوئی مٹا سکے اس کو یہ اختیار کہاں
لہو پیا ہے تو اگلے گی آگ بھی اک دن
عراق کی یہ زمیں ہے اسے قرار کہاں
حیات جذبہ بیدار کی تلاش میں ہے
یہ خاک پھر کسی مختار کی تلاش میں ہے
سلام علیکم ثمرین بخاری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آفرین بہت اچھا ہے