نادیہ بخاری کو صدمہ

گزشتہ دنوں عزیزی نادیہ بخاری کے دو تایا زاد بھائی اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔ انا اللہ و انا الیہہ راجعون۔
عالمی اخبار بلاگ کی پوری فیملی انکے اور اہل خاندان کے اس دکھ میں برابر کی شریک ہے اور خالق موت و حیات سے دعاگو ہے کہ دونوں نوجوانوں کی بعد از موت کی منازل کو آسان کرے،انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے اور مرحومین کو جوار شہزادہ علی اکبر میں جگہ دے۔ ہم نادیہ سے درخواست کریں گے کہ وہ ہماری تعزیت اپنے بزرگوں تک بھی پہنچا دیں۔

20 thoughts on “نادیہ بخاری کو صدمہ”

  1. محترمہ بہن نادیہ صاحبہ ! بہت افسوس ہوا

    انا للہ و انا الیہ راجعون

    ہماری طرف سے بھی تعزیت قبول فرمائیے –
    تمام قارئین سے ان دونوں مرحوم جوانوں کے لیے التماسِ سورہ فاتحہ و سورہ توحید مع الصلوات ہے –

  2. میں اپ محترم شخصیات کی شفقت پرتہہ دل سے مشکور ہوں مولا امام زمانہ (ع) ہم سب کو اپنی ضامنی میں رکھیں ۔آمین ۔۔۔اپ سب سے یہی التماس ھے کہ اپ میرے تایا ابو کے لیے خاص دعا فرمایئں کہ جنھوںنے ضعیفی میںاپنے 2 جوان بیٹوں کو سپردخاک کیا ۔۔۔۔۔التماس دعا

  3. انا للہ و انا الیہ راجعون

    اللہ پاک مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔۔ ان کے سارے سفر آسان ہوں ۔۔ اور لواحقین کو صبر کی دولت عطا کرے ۔۔آمین ۔۔بہے ہی دکھ کی خبر ہے نادیہ ۔۔ اللہ اللہ ۔۔

  4. انّا للہ و انّا الیہ راجعون
    بہن نادیہ بتول بخاری کے تایا ذاد برادران کے انتقال پرملال کی خبر سن کر بہت رنج و افسوس ہوا، اللہ سے دعا ہے کہ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اللہ ہماری نادیہ بہن ، مرحومین کے والدین، عزیز و اقارب اورجملہ افسردہ احباب کو اس رنجیدہ گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے ، آمین ۔

  5. محترمہ نادیہ صاحبہ
    ہماری طرف سے بھی تعزیت قبول فرمائیے –
    اللہ پاک مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے
    اور
    لواحقین کو صبر کی دولت عطا کرے ۔۔
    آمین

  6. انا للہ وانا الیہ راجعون ۔۔۔۔اللہ نادیہ بخاری کے تایہ زاد بھائیوں کی مغفرت فرمائےاورانہیں جنت الفردوس میں جگہ دے
    دعاہےکہ رب کریم لواحقین کو صبرجمیل عطافرمائے ۔۔
    آمین ۔۔۔

  7. ا سلل م علیکم نا دیا جی آپ کے تا یا زاد بھا ییوں کی فو تگی کا سن کر بھت افسوس ھوا۔۔ خدا

  8. نا دیہ جی ! خدا آپ کو اس صد مے کو سھنے کی ہمت د ے او ر مر حومین کو جنت میں جگہ دے۔آمین

  9. انا اللہ و انا الیہہ راجعون. اللہ ان پر اپنی رحمت فرمائے

  10. السلام علیکم
    بے حد افسوس کی خبر ہے۔پروردگار عالم آپکے کزنز کی مغفرت فرمائے اور انکو بلند درجات عنایت فرمائے الہی آمین

  11. عبدالمناف صاحب نگھت نسیم صاحبہ محمّد علی خان صاحب محمداحمدتراز صاحب محمدناصرزیدی صاحب عا بدہ صاحبہ وحیداخترواحد
    صاحب شعیب صفدر صاحب ماریہ علی صاحبہ میں اپ تمام خواتین و حضرات کی بے حد ممنون ہوں اپ محترم شخصیات نے میرے درد کو سمجھا اور دعائیں دیں۔۔۔۔

  12. للہ ما اخذ ولہ ما اعطی و کل شیئ عندہ بقدر …….. انا للہ و انا الیہ راجعون
    اللہ مرحومین کو غریق رحمت کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے .. آمین

  13. محترمہ نادیہ بخاری صاحبہ ان سوگوارای کی ساعتوں میں ہم آپ کے ہمراہ ہیں اور دعا گو ہیں کہ مالک رگ وجاں مرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے بجاہ محمد و آلہ المعصومین۔

  14. انا للہ و انا علیہ راجعون ،
    محترمہ نادیہ صاحبہ ، اللہ دونوں مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور آپ کو اور آپ کے تمام گھر والوں پر یہ دُکھ کی گھڑی آسان بنائے اور آپ سب کو صبر عطا فرمائے ، ہم سب بھی آپ سب کے اِس دُکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔
    آصف احمد بھٹی

  15. اللہ تعالی محترمہ نادیہ بخاری کو اس افسوس ناک حادثے سے نبرد آزما ہونے کی طافت اور تمام غمزدوں کو صبر جمیل عطا فرما اور محرومین کو اپنے حوار رحمت میں جگہ موحمت فرما (آمین ثم آمین)

  16. انا للہ و انا الیہ راجعون

    مولیٰ لجپال مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے، اور بحقٍ محمد و آلٍ محم صلعم سرورٍ کونین فخرٍ موجودات صلعم اور اس کی آل کے صحبت میں رکھے۔ آمین
    ہم سب کو ٹھیک وہان جانا ہے جہاں محترمہ نادیہ صاحبہ کے تایا زاد بھائی گئے ہیں۔ ابھی، ابھی نہیں تو شاید کل! یا اس کے کل۔۔۔۔
    دنیا کے چند پل ہمارا ملن ہؤا، ملے، ساتھ دو دانے گندم کے کھائے، اور واپسی کا سفر کر لیا! چند یادیں چند باتیں، یہی سرمایہ چھوڑ گئے، اور ہم! ان یادوں کے پندار اپنے دل میں سمائے ان کی کمی کو محسوس کرتے ہیں، یہی فانی جہان ہے، یہی انسان کا امتحان گھر۔
    خدا اس امتحان میں کامیاب کرے ہم سب کو کہ جیسے انسان بن کر اس دھرتی پر آئے، اسی طرح ہم انسان بن کر ہی اس کی ذات کو سامنے پہنچیں۔ آمین
    بے انتہا افسوس کے ساتھ
    امر فیاض

  17. فیاض بھائی سچ کہا آپ نے کہ ِ “دنیا کے چند پل ہمارا ملن ہؤا، ملے، ساتھ دو دانے گندم کے کھائے، اور واپسی کا سفر کر لیا! چند یادیں چند باتیں، یہی سرمایہ چھوڑ گئے، اور ہم! ان یادوں کے پندار اپنے دل میں سمائے ان کی کمی کو محسوس کرتے ہیں، یہی فانی جہان ہے، یہی انسان کا امتحان گھر“
    اگر دیکھیں تو دنیا صرف ایک امتحان کا گھر بھی نہیں بلکہ بس ایک کمرہ ہے ۔۔ تین گھنٹے گزرے اور ملک الموت نے کہہ دیا کہ عمل کا قلم نیچے رکھدو اور پرچہ امتحان یہاں ٹیبل پر ۔۔ اللہ سلامت رکھے آپ کو جو گاہے گاہے یاد دہانی کو آ جاتے ہیں ۔۔
    نادیہ اور ان کے گھر والوں کے اس صدمے میں حوصلے کے ساتھ گزرنے کے لئے جتنی بھی دعائیں کی جائیں کم ہیں ۔۔

  18. راجہ اکرام صا حب سید مصباح حسین صا حب آصف احمد بھٹی صا حب سید انور ظہیر رہبر صا حب امر فیاض صا حب نگھت نسیم صا حبہ اپ تما م پیارے محترم شفیق سنیئرز کی میں تہہ دل سے مشکور ہوں۔۔۔۔

  19. “ پھول تو دو دن بہارِ جانفزا دکھلا گئے
    حسرت ان غنچوں پہ ہے جو بن کِھلے مرجھاگئے “
    محترمہ نادیہ بتول بخاری صاحبہ کے دو جواں سال تایہ زاد بھائیوں کی قبل از وقت وفات پر بے حد افسوس ہوا۔ پتہ نہیں وہ کسی حادثہ کا شکار ہوے یا کسی دہشت گردی کا، ہر حالت میں انکا اس دنیا سے چلا جانا یقینی طور پر انکے والدین کے لیے ایک عظیم اور ناقابلِ تلافی سانحہ ہے ۔ اللہ ان بچوں کے ماں باپ کو صبرِ جمیل عطا کرے اور انکے تمام رشتہ داروں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت عطا کرے ۔ اور ان دونوں معصوم نوجوانوں کو جنت میں جگہ دے ۔ آمین
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    افسوس کہ میں اپنے اسپین کے حالیہ دورے میں کمپیوٹر کی سہولتوں کے نہ ہونے کی وجہ سے اس موضوع پر کچھ بھی نہ لکھ سکا جس کی شرمندگی ہے مگر میرا دل اس بلاگ کو پڑھکر غم کے بوجھ سے اتنا دب گیا کہ کچھ سمجھ میں نہیں آیا کہ کس طرح ان بچوں کے ماں باپ اور انکے رشتہ داروں سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کوئی مناسب سا تعزیتی تبصرہ لکھوں۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    آج اس بلاگ پر نظر ڈالتے ہوئے مجھے اپنی بہن بلقیس مرحومہ کی وفات پر لکھا ہوا بلاگ یاد آگیا ( اپنی چھوٹی بہن بلقیس کی چند ہفتوں قبل وفات پر عالمی اخبار کی انتظامیہ نے ایک بلاگ لکھا جس میں مجھ سے سب نے مہربانی کرکے ہمدردی کا اظہار کیا اب اس بلاگ میں ایک نہیں بلکہ دو نواجوانوں کی وفات کی خبر پرمغموم دل کے ساتھ محترمہ نادیہ بتول بخاری صاحبہ کو تعزیتی الفاظ لکھ رہا ہوں )
    ہم سب اللہ کی طرف سے آئے ہیں اور ایک نہ ایک دن ہم سب کو اسی کی طرف رجوع کرنا ہے ۔
    اللہ ہم سب کا خاتمہ بخیر کرے اور عاقبت بھی بخیر کرے : آمین
    فقط:
    خیر اندیش
    منظور قاضی
    از جرمنی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *