سڈنی ریڈیو کی اردو سروس سے ڈاکٹر نگہت نسیم کا ایک انٹرویو

عالمی اخبار کی نائب مدیر اعلیٰ،افسانہ نگار اور نظم کی شاعرہ ڈاکٹر نگہت نسیم کو یوں تو بلاگ فیملی کے تمام افراد بخوبی جانتے ہیں لیکن خود انکی زبان سے اپنے ادبی سفر اور اپنے بارے میں بتانا کیسا رہے گا؟

سننے کے لیئے زحمت کیجئےمیرے ادبی سفر کا آغاز

سید عاشور کاظمی کو عالمی اخبار کا خراج عقیدت

اس قدر فقدان تھا حرفِ وفا کا شہر میں
دوستوں کو دیکھ کر دشمن ہمیں اچھے لگے

اردو ادب کا ایک مستند اور بڑا نام، ایک ہمہ جہت قلم کار اور ایک اصول پسند شخص سید عاشور کاظمی جو بظاہر اب ہمارے درمیان نہیں لیکن انکا کلام اور انکی دو درجن کے قریب کتابیں انہیں ہمارے دل سے محو نہیں ہونے دیں گی۔
عاشور کاظمی کو عالمی اخبار Continue reading سید عاشور کاظمی کو عالمی اخبار کا خراج عقیدت

غزل کے چند اشعار

چند تازہ اشعار آپ کی نذر

وجود حرف کو ایجاد بھی تو ہونا ہے
تمہاری یاد کو بنیاد بھی تو ہونا ہے

تو میرے خواب میں مت آئیو کہ صبح جنوں
جو خواب ہے اسے برباد بھی تو ہونا ہے Continue reading غزل کے چند اشعار

معصوم مشکیزے ۔۔۔ ایک نظم

یہ نظم کراچی کے پانی بیچنے والے ایک پٹھان بچے کی نذر ہے، جسے میں نے شاہراہ ء فیصل پر ناتھا خان پل کے نیچے ایک حادثے کے بعد مردہ حالت میں دیکھا تھا اور جس کے سڑک پر پھیلے ہوئے خون میں پانی اور چونیاں اٹھنیاں بھی بکھری ہوئی تھیں۔

معصوم مشکیزے

پیر میں تپتی دھوپ پہن کر
سر پر جلتا سورج ٹانکے Continue reading معصوم مشکیزے ۔۔۔ ایک نظم

کراچی کے ایک نواحی علاقے ٹھٹہ کی ایک چھوٹی سی بچی کے نام

یہ سن 2003ء میں لکھی گئی نظم ہے، مجھے ٹھٹہ میں ایک چھوٹی سی بچی ایک بس میں نظر آئی تھی۔ اس کا نام مجھے ظاہر ہے معلوم نہیں مگر میں اب تک وہ آنکھیں نہیں بھول پایا، جن کی معصومیت کو ایک خوف اور ایک بے بسی مل کر جھنجھوڑ رہے تھے۔ یہ نظم اس لڑکی کی اٖذیت میں کسی کمی کا اعلان نہیں بلکہ ایک شاعر کے طور پر میری بھی تکلیف اور بے بسی کا اعتراف ہے۔ Continue reading کراچی کے ایک نواحی علاقے ٹھٹہ کی ایک چھوٹی سی بچی کے نام

حضور کے خاکے، درست کیا ہے؟ میں پریشان ہوں، میری مدد کیجئے

پیغبر اسلام (صلی اللہ علیہ وسلم) کے خاکے اور آزادی اظہار، ہم پریشان ہیں، میری مدد کیجئے

چند روز قبل میں دفتر میں بیٹھا خبروں کی تلاش میں سرگرداں تھا Continue reading حضور کے خاکے، درست کیا ہے؟ میں پریشان ہوں، میری مدد کیجئے

نادیہ بخاری کو صدمہ

گزشتہ دنوں عزیزی نادیہ بخاری کے دو تایا زاد بھائی اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔ انا اللہ و انا الیہہ راجعون۔
عالمی اخبار بلاگ کی پوری فیملی انکے اور اہل خاندان کے اس دکھ میں برابر کی شریک ہے اور خالق موت و حیات سے دعاگو ہے کہ دونوں نوجوانوں کی بعد از موت کی منازل کو آسان کرے،انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے اور مرحومین کو جوار شہزادہ علی اکبر میں جگہ دے۔ ہم نادیہ سے درخواست کریں گے کہ وہ ہماری تعزیت اپنے بزرگوں تک بھی پہنچا دیں۔

کربلا میں چہلم کے موقع پر روضہ امام حسین علیہ السلام سے براہ راست

karbala-live
اس ویب سائٹ پر آپ کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے مزار مقدس سے براہ راست فیڈ دیکھ سکتے ہیں۔
کربلا میں مزار امام حسین سے براہ راست