6 thoughts on “نیاگرا آبشار پر آنے والے اردو ادیبوں اور شاعروں کا ذکر۔اشفاق حسین”

  1. بہت خوب ۔
    ۔
    اک بہت پرانی نطم ۔ ۔ ۔ ۔ جب اس ( آبشار نیاگرا ) پاگل نے پہلی نظر میں مجھے پاگل کردیا تھا ۔
    ۔

    ۔
    آبشار نیاگرا ۔ ۔ ۔ پنہاں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    چشم حیراں کی حیرانیاں
    حسن فطرت کے دلکش نظارے میں گم ‘ دم بخود
    سبز جنگل کی خوشبو سے مہکی ہوا
    گنگناتی فضا
    اور موسم کی قاتل ادا
    ایک پر جوش پاگل سا دریا کہ جو
    استعارہ ہو جیسے مری روح کا
    عشق کی جیسے تصویر ہو
    بے سکوں بے سکوں
    موج در موج وقف جنوں
    گر نکل جائے پائوں تلے سے زمیں پھر بھی یہ
    مست عزم سفر
    اے مرے دل یہ دریا ھے یا جادوگر
    اور معصوم ایسا جو خود اپنے منتر سے بھی بے خبر
    بادلوں سے بھی اونچی پھواروں کی دھند
    اس کا پھونکا ہوا کوئی منتر لگے
    میرے بالوں پہ چہرے پہ باریک بوندوں کی چنگاریاں
    یوں لگا جیسے ہونے لگی ہیں مری ذات میں سب دھنک رنگ گلکاریاں
    اور یہ مسحور دل
    بھول جائے گا جیسے دھڑکنا بھی اب
    ایسا لگتا ھے اب وقت کی نبض تھم جائے گی
    سانس بھی میری رک جائے گی
    صرف رہ جائے گا
    ایک پر جوش پاگل سے دریا کا جوش جنوں
    دلربا دلنشیں یہ ادائے فسوں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    احقر
    پنہاں

  2. واہ جی واہ۔ سبحان اللہ ڈاکٹر صاحبہ۔ اتنی روانی اور تغزل سے پُر نظم۔ آزاد نظم میں یہ چیز تو خال خال ہی ملتی ہے۔ خدا آپکا کمال سلامت رکھے۔
    ———————-
    آغا جی زبردست پیشکش ہے اور خاص طور پر رضی اختر شوق صاحب کا واقعہ۔۔۔بہت خوب۔

  3. واہ جی واہ .. یہاں تو آپا آئی ہوئی ہیں .. اور وہ بھی اتنی خوبصورت نظم کے ساتھ .. مصباح بھائی نے کیا اچھا کہا کہ اتنی روانی اور تغزل سے پُر نظم .. واہ .. آتی جاتی رہا کریں ناں آپا .. آپ کو ہمیں ڈھونڈنا پڑتا ہے .. تو کبھی دعائیں کرنی پڑتی ہیں کی اللہ تعالی خیر سکھ رکھے .. آپا آئی نہیں بہت دنوں سے … یقین جانئے بہت خوشی ہوتی ہے جب آپ کی سرپرستی رہتی ہے …

  4. خدا کا شکر ہے کہ ڈاکٹر پنہاں نے اپنے کلام سےعالمی اخبار کی رونق میں اضافہ کردیا ۔

    نیا گرا آبشار کی اتنی اچھی منظر کشی شائد کسی اور شاعر نے ( جو نیاگرا آبشار کو دیکھ چکا ہو ) نہیں کی ۔ اگر کی بھی ہو تو مجھے اسکا علم نہیں۔

    ڈاکٹر پنہاں کا مقام اردو شاعری اور اردو ادب میں اتنا بلند ہے کہ انکی : “ باریک بوندوں کی چنگاریاں“ جیسی تشبیہ اردو شاعری میں ایک سند کا درجہ حاصل کرلے گی ( اس آبشار کی باریک باریک بوندوں کی چبھن بالکل چنگاریوں کی چبھن جیسی ہوتی ہے ) ۔

    فقط:
    ڈاکٹر پنہاں صاحبہ کی شاعری کا قائل
    منظور قاضی
    جرمنی سے

  5. جناب سیدمصباح حسین صاحب
    بہت شکریہ ذرہ نوازی کا – سلامت رہیں –
    ۔
    بہت پیاری نگہت نسیم
    یہ آپ کی محبتیں ہی تو ہیں جو مجھے بار بار یہاں کھینچ لاتی ہیں – خوش رہیں – سلامت رہیں – کاش میں یہاں کچھ زیادہ وقت دے سکوں – یہی میری بھی تمنا ہے –
    ۔
    محترم جناب منظور قاضی صاحب
    بہت بہت شکریہ ۔ آپ کو نظم پسند آئی تو یوںسمجھیں میری محنت سوارت ہوگئی ۔ سلامت رہیں ۔
    ۔
    احقر
    پنہاں

  6. ڈاکٹر پنہاںصاحبہ کے قلم سے مجھ کم علم کے بارے میں ایسے تعریفی الفاظ میرا دل بڑھانے کے لیے ایک عظیم نعمت ہیں .
    اللہ ان کو صحت و تندرستی کے ساتھ ہمیشہ سلامت رکھے . آمین
    فقط:
    ڈاکٹر پنہا|ں صاحبہ کی شاعری کا دلدادہ
    منظور قاضی
    از جرمنی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *