8 thoughts on “ہاں بستیوں کی بستیاں پانی نگل گیا”

  1. وڈیو دیکھ کر اور کلام سن کر میں اب تک اداس ہوں … یقینا اسے دیکھ کر دل کو سنبھالنا بڑا مشکل ہوگا .. .. اللہ کریم ہم سب کا اسی کے دئے ہوئے میں سے اسی کی توفیق سے جو بھی دے سکے اسے اپنی جناب میں قبول فرمائے ..آمین

  2. اس تکلیف دہ صورتَ حال کی ترجمانی آپ نے ماشا اللہ بہت موثر انداز اور الفاظ میں کی ہے

  3. جناب صفدر ہمٰدانی صاحب،
    مرحبا ، بہت ہی پرتاثیر کلام ، دردناک منظر کشی اور انتہائی اعلیٰ پیشکش ہے۔
    مرشد ، لیکن اگر سلائیڈز میں ” چاندی کے جسم ، شربتی آنکھیں، زمیں کے چاند “ والے مصرعے میں بھی ’سٹوڈیو گرافکس‘ کی بجائے سیلاب زدگان میں سے ہی کچھ تلاش کرکے شامل کیا جاتا تو شاید سماں کچھ اور ہی ہوتا۔ بحرحال یہ میری ذاتی رائے ہے جوکہ چھوٹا منہہ اور بڑی بات !

    ہے وقت امتحان اُٹھو ساکنانِ شہر
    اُٹھے اگر نہ آج تو سمجھو کل گیا

    ’یہی ہم سب کا فرض بھی ہے اور مٹی کا قرض بھی “

    ماشاء اللہ بہت خوب ، یہی تو ہے ایسے وقت دھرتی اور وقت کی پکار ۔
    میں سمجھتا ہوں کہ یہ پیغام پاکستان کی تمام چیریٹیز اور این جی اوز کو اپنی مدد کے لئے کی گئی اپیلوں کے علاوہ پاکستان کے تمام ٹی وی چینلز کو نشر کرنا چائیے ۔

    ”شاید کسی دل میں اُتر جائے ’ تری‘ بات “

  4. جناب صفدر ھمدانی صاحب نے بڑے موثر انداز میں اپنے منظوم اور نثری کلام میں پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل کی ہے۔

    ان کی اپیل ُسن کے مرا دل دہل گیا ۔

    اللہ ہم سب کو انکی اپیل پر لبیک کنہے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق اور سعادت عطا فرمائے اور جو سخی افراد حسب استطاعت سیلاب زدگان کی مدد کررہے ہیں اللہ انہیں اس کا نیک اجر دے آمین۔

    صفدر ھمدانی صاحب کے یہ اشعار دلوں کو جھنجھوڑنے والے ہیں :

    یہ آفتِ خدا ہے یا اپنے گنہ کا پھل
    خوشیوں کا لمحہ لمحہ مصیبت میں ڈھل گیا

    جس سمت دیکھتا ہوں ہے سناٹا موت کا
    ہاں بستیوں کی بستیاں پانی نگل گیا

    ہے وقتِ امتحان اُٹھو ساکنانِ شہر
    اُ ٹھے اگر نہ آج تو سمجھو کہ کل گیا

    اک پل میں لاکھوں لوگ جو غرقاب ہو گئے
    اک آن میں غریب کا برسوں کا پھل گیا

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    صفدر ھمدانی صاحب کی اس موثر اپیل کے ساتھ ساتھ کسی کا یہ شعر بھی یاد آرہا ہے کہ :

    اُٹھو وگرنہ حشر نہیں ہوگا پھر کبھی
    دوڑو زمانہ چال قیامت کی چل گیا

  5. صفدر بھائی یہ آپ کا ہی حصہ جو آپ نے اتنا درد ناک مرثیہ کہا ہے۔ مگر حکومت تو ان بے گھروں سے عارضی پناہ گا ہیں بھی خالی کرا رہی ہے تاکہ جان چھڑائے؟
    ارباب اختیار نے دعوے بہت کیئے
    یہ حسن ِ انتظام ! جنازہ نکل گیا
    اب تو اس پر لکھئے کہ
    یہاں سے جو نکلے کدھر جا ئیں گے
    جو باقی بچے وہ بھی مر جا ئیں گے

  6. نہ جانے اور کتنے گھروں کو اُجاڑتا
    طوفانِ نوح شکر ہے صفدر کہ ٹل گیا

    آغا صاحب میں کیا عرض کروں، آپ نے تو جیسے دل تک کو جھنجھوڑ ڈالا
    طوفانِ نوح تو شکر ہے کہ ٹل گیا ہے لیکن کتنی آنکھوں کے سیلاب ابھی رواں ہیں،
    جس شخص کے بچے اس سیلاب نے نگل لیے اس کی آنکھیں شاید قیامت ہی کے روز اب خشک ہو سکیں،
    جس کی نظروں کے سامنے اس کی بیٹیوں کو بیٹوں کو سیلاب کی آڑ میں بے غیرت اغوا کر کے لے گئے وہ اب کیا کھائے کیا سوئے-

    تفصیلات بہت دردناک، خوفناک، دہشت انگیز اور بھیانک ہیں، جیسے شیطان کا چہرہ-
    لاحول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم
    ہمیں اپنا اپنا فرض نبھانا چاہیے، فوراً . . . یاد رہے کہ روزِ قیامت بہانہ بازی نہیں چلے گی

  7. ٍِsafder hamdani sahab ne buhut khubsoorat andaz ma apni apeel loogon tak pohunchai hai or meri b darkhuast hai k shayad hi is se bari koi kayamat aye kun k ham yahan pardes ma beth kar jab pakistan k halat k bare ma sunty hain to dil beth jata hai ma ne bazat e khud jo muj se ho saka kiya or mazeed b karna chahti

  8. نورین اقبال. عالمی اخبار کے بلاگ پر ہم سب کی طرف سے خوش آمدید لیکن ایک بات آغاز میں ہی کہہ دوں کہ ہم عالمی اخبار پر اس ظالم رومن سے قطعی اجتناب کرتےہیں. یہ چونکہ سیلاب زدگان کے لیئے اپیل کا معاملہ ہے اس لیئے خصوصی اجازت.اگر وقت ملے تو اوپر اکمل سید صاحب کا بلاگ اسی ضمن میں ضرور پڑھیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *