کل رات ھمارے ساتھ ایک عجیب واقعہ ہوا ۔ ھم آجکل آفس سے دیر سے گھر آتے ہیں یعنی رات کو ۹ اور ۱۰ بجے کے درمیان۔ کل بھی ھم ۹بجے کے بعد گھر پہنچے اور آتے ہی غسل سے فارغ ہو کر نماز پڑھنے لگے ابھی اھم محوِ عبادت ہی تھے کہ کچھ خوف زدہ آوازیں قوتِ سماعت سے ٹکرایئں Continue reading اللہ کا بندہ یا جی ایم سید کا بندہ
Author: جعفر حسین
ایک چمچ چینی؟
مشہور محاورہ ہے کہ اس کو چھٹی نہ ملی جس نے سبق یاد کیا؛ مگر آج کے اس ترقی یافتہ دور میں اسلامی جمہوریہ پاکستان میں یہ سب الٹ ہو گیا ہے مثلا بڑے بوڑھے کہتے تھے کہ پڑھو گے لکھو گے بنو گے نواب کھیلو گے کودے گے ہوگے خراب، اب پڑھنا لکھنا تو درکنار کھیل یی کھیل میں وہ بھی ہارنے کے باوجود لاکھوں کا انعام ملے ۔ ویسے بھی پڑھنے میں کیا رکھا ہے پہلے تو ڈگری چیک ہونے کا ڈر بھی تھا اب وہ بھی نہیں ہے ، اسمبلی کا ممبر بننے کے لیئے گریجویٹ کی شرط بھی ختم ہو گئی اور تیسری چیز ہے قائداعظم کی تصویر والے کاغذ ، جب تک جیب میں یہ باقی ہے تب تک کوئی کام رک نہیں سکتا۔ اسی بات پر ایک واقعہ یاد آگیا آپ سب بھی سنئےاور سر دھنیئے۔ Continue reading ایک چمچ چینی؟
نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری
آج کی تازہ خبرحکومت نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن ختم کردیا۔ آج کے بعد کسی کی ڈگری چیلنج نہیں ہوسکے گی۔ صرف ایم کیو ایم کی جانب سے احتیجاج کیا گیا یا پھر طلبا‘ کی جانب سے ورنہ تو سب سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو اس فیصلے سے خوشی ہوئی ہوگی شاید، اسی لیئے کسی نے بھی ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا
حکومت ڈاکٹرز کو نکال سکتی ہے سرکاری ملازمین کی نوکریاں ختم کرسکتی ہے لیکن نہیں کرسکتی تو مہنگائی ختم نہیں کرسکتی بھوک ، افلاس غربت ختم نہیں کرسکتی۔
اربابِ اختیار یہ بھول گئے کہ اوپر والے کی لاٹھی بے آواز ہے!
آہ ھم کتنے غریب ہیں؟
موبائل پر دن میں نجانے کتنے پیغام موصول ہوتے ہیں مگر چند ایک کے تمام پڑھنے کے لائق تک نہیں ہوتے، پر کچھہ ایسے ہوتے ہیں کہ انسان کو سوچنےاور سمجھنے کے لیے بہت کچھہ دے دیتے ہیں ایسا ہی ھمارے ساتھ بھی ہوا پہلے ھم وہ پیغام جو ایک واقعہ ہے بیان کرتے ہیں Continue reading آہ ھم کتنے غریب ہیں؟
شہادتِ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام
نام : علی ابنِ حسین علیہ السلام
کنیت : ابو محمد
لقب : زین العابدین، سید السجاد
والد محترم : حسین ابنِ علی ابنِ ابی طالب علیہ السلام
والدہ محترمہ : بی بی شہر بانو
تاریخِ ولادت: 15 جمادی الاول سن 38 ھ
تاریخِ شہادت: 25 محرم سن 95 ھ Continue reading شہادتِ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام
عروس البلاد کراچی
میرے شہر کو کس کی نظر لگ گئی ، کیا ہوا اس روشنیوں کے شہر کو، وہ کراچی جو سر شام ہی جگمگا اٹھتا تھا جہاں محبتیں تھیں، مسرتیں تھیں، شادمانیاں تھیں راعنائیاں تھیں ، بھائی تو دور کی بات ہے پڑوسی کو پڑوسی کی فکر رہتی تھی کہیں محلے میں کوئی فوت ہوگیا سارا محلہ جمع ہوگیا کہیں کسی کی بیٹی رخصت ہو رہی ہو تو سب ہی سمجھتے تھے کہ یہ ھماری بیٹی رخصت ہو رہی ہے شام نو عمر بچوں کی ہوتی تھی تو رات بڑے بوڑھوں کی، دوپہر ایک پڑوسن دوسری پڑوسن سے باتوں باتوں ہی میں گذار دیتی تھی ، کسی کو کسی سے شکائیت نہیں ہوتی تھی ، کوئی کسی کا دشمن نہیں تھا ، کسی کو کسی سے عناد نہ تھا جھوٹ و فریب نہ تھا کج خلقی تھی نہ بے رحمی ، بے حسی تھی نہ بے مروتی۔ Continue reading عروس البلاد کراچی
25 شوال1431 ھ روزِ شہادتِ حضرت امام جعفرابنِ محمد الصادق علیہ السلام
امامت کی چھٹی منزل، حضرت امام جعفرصادق۱۷ ربیع الاول ۸۳ھ میں اس دنیا میں ظاہری متولد ہوئے۔
پدر بزرگوار حضرت امام محمد باقرؑ اور مادر گرامی حضرت امِ فروہؑ ہیں ۔ آپ کا نام جعفر کنیت ابو عبداللہ اور القاب صابر ،فاضل ، طاہر اور مشہور ترین لقب صادق ہے Continue reading 25 شوال1431 ھ روزِ شہادتِ حضرت امام جعفرابنِ محمد الصادق علیہ السلام
بلا عنوان
جس کھیت سے دہقاں کو میئسر نہ ہو روزی
اس کھیت کے ہر خوشہِ گندم کو جلا دو
علامہ اقبال نے تو یہ شعر کسی غریب کسان کی حالتِ زار دیکھ کر کہا ہو گا۔ مگر ایک آذاد اسلامی ریاست کا خواب دیکھنے والے اس عظیم مفکر کو کیا معلوم کہ اس کے خواب کی تعبیر وقت کے ساتھ ساتھ اتنی بھیانک ہو جائے گی کہ لوگ پناہ مانگنے لگیں گے۔ Continue reading بلا عنوان
