ہندو لہو، مسلم لہو

یہ نظم میں نے دسمبر سن 2000ء میں بھارت میں مشاعروں کے لئے جاتے ہوئے راستے میں لکھی تھی۔ ان دنوں حالات کو مدنظر رکھ کر اسے پڑھا جائے گا تو زیادہ واضح انداز میں سمجھی جا سکے گی۔ یہ نظم میرے تیسرے شعری مجموعے ‘‘بوند بوند رات‘‘ میں شامل ہے۔

ہندو لہو، مسلم لہو

چلو کہ ہم تم لہو بدل لیں، چلو کہ ہم تم لہو بدل لیں
لہو کے سارے نصاب بدلیں
حساب بدلیں، کتاب بدلیں
چلو کہ ہم تم لہو بدل لیں
ہم آب زم زم یا گنگا جل سے بھی صدیاں پہلے
خیال کن رہین منت
زمیں پہ بھیجے گئے تھے اور پھر
نجانے یہ کیا ہوا کہ ہم نے
بدن کے ٹانکے ادھیڑ ڈالے
وجود حصوں میں بانٹ ڈالا
بساط خانوں میں توڑ ڈالی
وہ تیرا خانہ، یہ میرا خانہ
وہ اک بدن جو، خیال کن کی رہین منت جنا گیا تھا
وہ اک بدن جو کہ پہلے ہم تھا
وہ اب کے میں اور تم بچا ہے
اے جان جاناں! تمہیں بتاؤ
ہمیں یہ تسلیم کس لئے ہے
وجود حصوں میں کیوں بٹا ہے
یہ ساری تقسیم کس لئے ہے
یہ سارے موسم کی سرخیوں میں
لہو کی بوندوں کی باس کیوں ہے
فضا یہ ساری اداس کیوں ہے
یہ راستہ بدحواس کیوں ہے
یہ ایشور اور خدا کی خودساختہ سی جنگ ستم گری ہیں
لہو ہمارا جو بہہ رہا ہے
تو خوں چکیدہ یہ سارا موسم
سنو کہ کیا ہم سے کہہ رہا ہے
چلو کہ سرگوشیوں کی دھن میں
ہم اپنے گیتوں کا تُو بدل لیں
چلو کہ ہم تم لہو بدل لیں
چلو کہ ہم تم لہو بدل لیں

43 thoughts on “ہندو لہو، مسلم لہو”

  1. بھائی عاطف توقیر صاحب ! آپ کی نظم پر شاعری کے لحاظ سے تو تبصرہ کرنے سے قاصر ہوں کہ یہ کام شعراء کا ہے-

    مجھے آپ کی نظم کا بنیادی خیال بہت پسند آیا ہے، دوسرے ادیان و اقوام سے رواداری، میل جول، روابط و تعلقات نہ صرف آج کی اشد ضرورت ہے بلکہ ہمارا دین ہمیں یہی تو سکھاتا ہے، جو لوگ آج مسلمانوں ہی کے دوسرے مسالک کا قتلِ عام ان پر کفر، شرک اور بدعتی ہونے کے فتوے لگا لگا کر کرتے ہیں، ان سے دوسرے ادیان سے رواداری کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے؟ آج اسلام کو بدنام کرنے والے دراصل انہی خیالات کے حامل فرقے اور لوگ ہی تو ہیں-

    اللہ کے حبیب محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سیرت کیا تھی؟ مکہ میں کفار کے مقابلہ میں اقلیت اور مدینہ میں دیگر ادیان کے مقابلہ میں اکثریت کے ہوتے ہوئے کیسا برتاؤ تھا جناب ختمی مرتبت (ص) کا دوسروں کے ساتھ ؟ یہودیوں تک سے کاروباری لین دین تھا، یہاں تک کہ آپ (ص) کے وصال پُرملال کے وقت بھی آپ کی کئی اشیاء یہودیوں کے پاس گروی رکھی ہوئی تھیں-

    لیکن اگر کسی نے حملہ کی جسارت کی تو اس کا جواب اس سے بـڑھ کر دیا گیا، دس سالہ مدنی دور میں پچاسی 85 جنگیں سب کی سب صرف دفاعی تھیں بشمول غزوہِ خیبر کے- کیا آج ہمارا کردار بھی ویسا ہی ہے؟

    ہم آج بے گناہوں (نہتے شہری) کو قتل کرتے ہیں اور حملہ آوروں (بڑی بڑی حکومتیں) کے سامنے بھیگی بلی بن جاتے ہیں-

    ہم آج تک لفظ “انسانیت” ہی کا مطلب نہ سمجھے، “اسلام” اور “ایمان” کیسے سمجھ سکیں گے ؟؟؟؟؟

  2. بلاگ نگار کی تمہید کے اس جملے کا مفہوم اگر“ زیادہ واضح ہوجائے“ تو اُ س کی اِس نظم کو “ زیادہ واضح انداز میں“ سمجھنے میں آسانی ہوگی :

    ‘ان دنوں حالات کے حالات کو مدنظر رکھ کر اسے پڑھا جائے گا تو زیادہ واضح انداز میں سمجھی جا سکے گی۔ “

    ۔۔۔۔
    “ ان دنوں حالات کے حالات “ سے مراد کیا ہے ؟

    کیا “ان “ دنوںسے مراد 2000 ء کے پاکستان اور ہندوستان کے باہمی تنازعات تھے ( ہیں) ؟

    کیا “ ان دنوں “ سے مراد موجودہ زمانے کے پاکستان اور ہندوستا ن کے باہمی تنازعات ہیں ؟
    ۔۔۔۔۔
    اگر ہندو اور مسلم اپنے اپنے لہو ( کے ساتھ ساتھ اپنے دل بھی ) ایک دوسرے سے بدل لیں تو کیا دونوں ملکوں کے باہمی تنازعات ختم ہوجائینگے؟

    جب دونوں افراد کے لہو میں ایک دوسرےکے خلاف نفرت اور کدورت ہے تو کیا دوسرے کے قالب میں جانے سے وہ دائمی نفرت ، محبت میں بدل جائے گی ؟

    کیا مسلم لہو سے مراد “ ہندوستانی مسلم کا لہو بھی ہے ؟ یا صرف پاکستان کے مسلم کا لہو ہے ؟

    کیا لہو کے تبا د لے کے بعد “ یہ ایشور اور خدا کی خودساختہ سی جنگ ستم گری “ ختم ہوجاےگی ؟
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    شاعرانہ خوش خیالی میں اور حقیقت میں زمین اور آسما ن کا فرق ہے ۔۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    “ امن کی آشا “ بھی اسی قسم کی خوش خیالی کا نتیجہ ہے ۔

  3. جی منظور قاضی صاحب قبلہ آپ نے درست فرمایا۔ آپ کی اس فکر انگیز گفتگو کا شکریہ
    عبدالمناف آپ کی محبت کا بہت شکریہ ، یہ نظم میرے ذاتی تجربے کی روداد ہے۔ میں نے جیسے محسوس کیا لککھ دیا۔ مگر ظاہر ہے یہ صرف میری سوچ ہے۔ ہر شخص چیزوں کو مختلف انداز سے دیکھتا اور محسوس کرتا ہے۔ کئی مرتبہ ہم جو کچھ دیکھتے ہیں یا محسوس کرتے ہیں ، ہمارے آس پاس موجود لوگوں کے لئے وہ ناقابل برداشت ہوتی ہیں۔ اسی طرح کئی مرتبہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ کوئی شخص چیخ چیخ کر ہمیں کچھ بتانا چاہتا ہے اور ہم سرے سے اس کی بات کو محسوس ہی نہیں کر سکتے۔ میں بھارت اس دور میں مشاعروں کے سلسلے میں گیا تھا، جب دونوں ملکوں کی افواج آمنے سامنے تھیں اور پاکستانی نوجوان شعراء کا ایک چھوٹا سا کارواں صرف یہ پیغام دینے گیا تھا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں اور مل بیٹھ کر گفت شنید سے ہی مسائل کے حل تک پہنچا جا سکتا ہے۔ مگر پھر کہوں گا کہ یہ صرف میری سوچ ہے۔ ہو سکتا ہے ہمارے ٓس پاس موجود لوگ جنگ کو ہی مسائل کا حل سمجھتے ہوں یا وہ سمجھتے ہوں کہ نفرتوں میں اضافہ کر کے ہی کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ سو یہ ان کی سوچ ہو گی۔ ہمیں ان سے اختلاف تو ہو سکتا ہے مگر ہم ان سے اختلاف کرتے ہوئے بھی ظاہر ہے انہیں نظر انداز تو نہیں کر سکتے۔ بہرحال آپ کی بڑی محبت کے آپ نے میرے دل کی بات کہی۔
    آداب

  4. میں مناف بھائی کی ساری باتوں سے اتفاق رکھتے ہوئے اس بات کو ایسے بھی دیکھتی ہوں کہ یہ سوچ ہی تو ہر انسان کو دوسرے انسان سے مختلف بناتی ہے اور اس کے اظہار کو سلیقہ عطا کرتی ہے ۔۔ اسے جینے کا حوصلہ دہتی ہے ۔۔ آگے بڑھ کر وہ کام کرنے کی طاقت دیتی ہے جسے اور لوگ حماقت کہہ رہے ہوتے ہیں ۔۔۔

    اب یہی دیکھئے آج نیوز کے ڈاریئکٹر طلعت حسین جس اسرائیل کی وہ دھجیاں اڑایا کرتے تھے آج اہی کی قید میں ہیں ۔۔ کیوں ؟ کس وجہ سے ۔۔۔ جی صرف اپنی سوچ کی وجہ سے کہ بحثیت مسلمان ہمیں اس امدادی قافلے کا رکن ہونا چاھئے تھا ۔۔ بھلا کیا ضرورت تھی عاطف توقیر کو جب دشمن آمنے سامنے فوجیں لگائے بیٹھے ہوں اور وہ امن کے راگ الاپ رہے ہوں ۔۔۔ انہی کے ملک میں بیٹھ کر انہیں امن کی پٹیاں پڑھا رہے ہوں بھلا کیا ضرورت تھی طلعت حسین کو اپنے گھر بار چھوڑ کر اپنی ٹیم کے ہمراہ امن کے سفیر بننے کو۔۔ نہ جاتا ۔۔ اپنے چینل پر چیخ چیخ کر اسرائیل کے خلاف بولتا رہتا کہ وہ ظالم ہیں ۔۔ انسان اور انسانیت کے قاتل ہیں ۔۔۔۔۔ لو جی اب کیا ہے تو بھگتو بھی ۔۔۔۔

    لیکن دوستو ۔۔ ایسا نہیں ہوتا ۔۔ جو جیسی سوچ رکھتا ہے وہ ویسا ہی چلتا ہے اور اپنے فیصلے کرتا ہے خود کو جان جوکھوں میں ڈالے رکھتا ہے ۔۔۔ اور اپنی منزل کی طرف رواں دواں رہتا ہے ۔۔ یہ جانے بغیر کہ کون ان کے ہمراہ ہے اور کون نہیں ۔۔۔

    ہر انسان کا اپنا سفر اور اپنا رستہ ہوتا ہے ۔۔۔ غلط اور صحیح کا تعین کبھی کبھی وقت کرتا ہے ۔۔۔ لیکن یہ بھی سچ ہے کہ اس کائینات کا وجود اور حسن ایسا ہی جنوں چاھتا ہے ۔۔۔

    امن کی آشا ۔۔۔ خواب نہیں ہے منظور بھائی ۔۔۔ ایک امید ہے جو ایسے ہی جنوں کا استعارہ ہے اور یہ نظم آشا ہی کا ایک اشارہ ہے ۔۔۔ ایک استعارہ ہے اور میری نظر میں تو یہ نظم امید کا ستارہ ہے ۔۔۔۔۔ !

  5. جناب عاطف توقیر صاحب، جناب عبدالمناف صاحب اور ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ،
    کاش آپ میں سے کوئی بھی کوئی ایک موقعہ ہی گنوا دیں جب ہماری امن کی آشائوں یا لہو بدلنے کی خواہشات کا مثبت جواب ملا ہو۔ ایسی بے شمار تحریکیں چلیں مگر نہ تو لہو بدلا گیا، بلکہ الٹا پیا گیا نہتے مسلمانوں کا، اور نہ ہی ہمارے ہاں سے اڑنے والی بچاری امن کی آشا کو وہاں صرف ایک آدھ رات ہی گزارنے کو گھونسلہ ملا ۔
    تقسیم کے بعد سے آج تک کی تاریخ تو یہی ثابت کرتی ہے یا شاید میں تاریخ ہی کوئی اور پڑھتا رہا۔ حقیقت یہ ہے کہ ہم جس قدر عاجزی کا اظہار کرتے ہیں اتنے ہی بزدل سمجھے جاتے ہیں۔

  6. کیانی بھائی اس میں کیا شک ہے کہ ہم بزدل لوگ ہیں ۔۔ اور اس وقت بزدل رہیں گے جب تک امن کی آشا ہو یا کوئی اور تحریک کسی “دوسرے“ کا فرض سمجھ کر ہم خود اپنے اپنے اور دوسرے کام کرتے رہیں گے ۔۔ وقت پڑنے پر ان کا ساتھ دینا اور انہیں دیوانہ سمجھ کر کوسنا بند کر دیں گے ۔۔۔ شائد پھر ممکن ہے کہ ہم لوگ بزدلوں کی فہرست سے نکل آئیں ۔۔۔

    بھائی امن کی تاریخ کا حصہ بننے کے لئے فکر رسول ،جراتٍ نفس رسول اور یقین حسینی چاھیئے جو للکارے تو ہجوم ہو جائے ۔۔۔ ٹھہرے تو جشن غدیر ہو جائے ۔۔ جو لڑے تو دنیا کو کربلا میں امن کے معنی بتا جائے ۔۔۔

    ہم تو اتنے بزدل ہیں میرے بھائی کہ حق کو حق کہتے ہوئے سو دفعہ سوچتے ہیں کہ کس کس کو جواب دینا پڑے گا ۔۔۔ اور اس کے دور رس نتائج میں ہمیں کتنا فائدہ ہو گا ۔۔۔ ایسی نفسا نفسی میں امن کی آشا کا چراغ اگر ہوگا تو کسی سر پھرے جنوں پرست کے ہاتھ میں ہو اور یقین رکھئے وہ اکیلا ہی رھے گا کیونکہ وہ بزدلوں کی دنیا سے ہے ۔۔۔۔ مجھے کیہ کہتے انتہائی رنج ہو رہا ہے کہ ہم مردہ ہو چکے ہیں ۔۔۔ ہم کم ظرف لوگ دوسرے کو گنہگار سمجھ رہے ہیں اور خود کو ۔۔۔۔۔۔ ؟

    بھائی اب کیا دعا کا وقت بھی گیا کیا ؟ ۔۔۔ سنتے ہیں قرب قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ بھی ہے کہ مسلمان تو رہیں گے لیکن حق والے نہ رہیں گے ۔۔۔۔

  7. مجھے یاد پڑتا ہے نگہت آپا۔ اس دور میں میری عمر لگ بھگ کوئی 20 برس تھی یا شاید اکیس کے قریب اور دہلی میں ہونے والے اُس امن مشاعرے میں مہمان خصوصی ایل کے ایڈوانی جی تھے۔ مجھے وہاں موقع ملا تھا کہ میں انہیں امن کے معنی سمجھا سکوں۔ مجھے یاد ہے کہ وہاں اس ہال میں نے اپنی نظم ارض کشمیر کی قسم پڑھی تھی۔
    بات یہ ہے کہ بحثیت لکھاری میں ذاتی خواہش تو یہی ہے کہ خدا کرے ہمارے خطے میں امن و سلامتی ہو اور اس کے لئے صرف اور صرف ایک میز پر بیٹھ کی مسائل کا حل ممکن ہے۔ کوئی دوسری صورت ہے تو بتا دیجئے وہ کر لیتے ہیں۔ مان لیا کہ آپ کا جسے دشمن کہتے ہیں وہ آپ کے امن کی خواہش کو مذاق سمجھے یا کمزوری سمجھے تو اب حل کیا ہے۔ گزشتہ ادوار میں تو آپ جنگ کر لیتے تھے اس دور میں نہ آپ جنگ نہیں کر سکتے۔ دوسرا اگر خطے میں امن نہیں ہوتا تو اس کا نقصان پاکستان کو زیادہ ہے بھارت کو کم ہم باہر بیٹھ کر بڑی آسابی سے جنگی جنون کے مشورے دے سکتےہی وہاں رہنے والے لوگوں کو۔ مگر جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ امن کی آشا حقیقت پسندی نہیں وہ کوئی اور حل تجویز کر سکتے ہیں۔
    اکیسویں صدی صحیح معنوں میں ابلاغ کی صدی ہے اور اس میں سب سے زیادہ ضروری چیز اپنے نکتہ نظر کا درست اندار میں ابلاغ ہی ہے۔ بھارت اس جنگی ماحول میں دنیا کی 11 یا 12 سب سے بڑی معیشت بن چکا ہے اور پاکستان 43 ویں معیشت ہے۔
    خیر میں پھر کہوں گا باجو امن کا حصول اس طرح سے حاصل کرنا تو میری اور آپ کی خواہش ہے نا۔ باقی ہر انسان اپنے اپنے انداز سے سوچتا ہے سو ہمیں سب کی بات کم از کم سننی ضروری چاہئے۔ میرے اور آپ کے سامنے جو نکتہ بیان کیا جا رہا ہے میں تو ذاتی طور پر اسے بھی ایک بڑی عوام رائے سمجھتا ہوں اور اس کا احترام بھی کرتا ہوں۔
    میں رائے یہی ہے کہ امن کے حصول کے لئے دنیا کی کوئی فوج اور دنیا کا کوئی ہتھیار وہ کام نہیں کر سکتا جو ایک ادیب، شاعر اور قلم کر سکتا ہے۔ معاشروں اور خطوں میں تبدیلیوں کی تاریخ میں مثالیں دیکھیں تو نظر آئے گا کہ فوج کشی سے معاشرے کم بدلے گئے ہیں اور تبلیغ سے زیادہ۔ اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ ایک طرف نار نمرود ہو اس میں کسی ابراہیم کی پھینکا جا رہا ہو تو مجھ جیسے ایک چھوٹے سے طائر کی سب سے بڑی خواہش یہ ہونی چاہیئے کہ یہ سوچے بغیر کہ میری چونچ میں موجود پانی کے ایک قطرے سے اس آگ کی حدت میں کوئی کمی نہیں آئے گی بلکہ یہ سوچ کر کہ اس ایک قطرے سے میرا شمار آگ بجھانے والوں میں ہو گا۔ اپنا کام کرنا چاہئے۔ میری نظم سے وہاں امن نہیں آئے گا مگر میں تو اپنا حصہ ملا رہا ہوں نا اور دوسرا یہ بھی سچ ہے کہ اگر دونوں طرف شاعروں اور ادیبوں کو اپنا کام کرنے دیا جائے تو معاشروں میں مثبت تبدیلی آپ کو خود ہی نظر آئے گی۔

    باجو خیر اس بات سے الگ ایک اور بات اعتراض ہو یا کچھ میں نے سوچ لیا ہے کہ میں باقاعدگی سے اپنی نظمیں اور اپنی غزلیں یہاں بھیجتا رہوں گا۔ یہ بتانا بہت ضروری ہے کہ مجھ جیسے نوجوانوں کے جس دور میں یہ مسائل نہیں ہوتے اس دور میں بھی میرے مسائل یہی تھے۔ 🙂

    آداب

  8. جاوید اقبال کیانی صاحب کا مختصر مگر تیر بہ ہدف ، حقیقت پر مبنی تبصرہ بار بار پڑھنےکے قابل ہے ۔

    جاوید اقبال کیانی صاحب نے اپنے اس جملہ میں تقسیم کے بعد کی تاریخ کی بات کی ہے:

    “تقسیم کے بعد سے آج تک کی تاریخ تو یہی ثابت کرتی ہے یا شاید میں تاریخ ہی کوئی اور پڑھتا رہا۔ حقیقت یہ ہے کہ ہم جس قدر عاجزی کا اظہار کرتے ہیں اتنے ہی بزدل سمجھے جاتے ہیں۔“

    میں اپنے تجربات اور مشاہدات کی بنیاد پر کہتا ہوں کہ “ تقسیم سے “ پہلے “ کی تاریخ “ بھی جاوید اقبال کیانی صاحب کی بات کی تصدیق کرتی ہے۔ ثبوت کےلیے پاکستان کے قیام سے قبل کی تاریخ کا مطالعہ کرنا ہوگا ۔۔۔

    خوش خیالیوں میں مبتلا ہو تے وقت اقبال کا یہ شعر بھی یاد رکھنا ہوگا :

    ستیزہ کار رہا ہے ازل سے تا امروز
    شرارِ مصطفوی ( ص) سے شرارِ بولہبی
    ۔۔
    اکھنڈ بھارت کا خواب دیکھنےوالے رہنماوں سے کشمیر کے مسلمانوں کو اپنا مستقبل بہتر بنانے کے لیے انسانی حقو ق دینے کی امید اور آشا رکھنا خوش خیالی ہے ۔

    فقط :
    منظور قاضی
    جرمنی سے

  9. شاعری اور مروجہ سیاست اور شاعر و سیاست دان میں بہت فرق ہوتا ہے اور ہونا بھی چاہیئے. شاعر دراصل وہ کیمرہ ہے جو اپنی آنکھ سے جو دیکھتا ہے اسے دوسروں کو دکھا دیتا ہے لیکن کیمرے کو یہ نعمت عطا نہیں ہوئی کہ وہ جو دیکھتا ہے اسمیں اپنے جزبات بھی شامل کر کے ناظر کو دکھائے .ہاں شاعر کے پاس یہ نعمت ہے کہ وہ جو دیکھتا ہے اسمیں اپنی ذات کو بھی شام کر لے. اب شاعر اور سیاست دان میں سب سے بڑا فرق یہی ہے کہ شاعر جو کہتا اور چاہتا ہے وہ اسے نافذ العمل نہیں کروا سکتا. شاعر تو صرف اسکی نشاندہی کر سکتا ہے. پاکستان اور بھارت کی تاریخی مخاصمت اپنی جگہ اور سیاست دانوں کی ہٹ دھرمی اور بے شرمی اپنی جگہ لیکن اس کے باوجود دونوں ملکوں کے عوام کی غالب اکثریت اس امر کی خواہاں ہے کہ سرحد کے دونوں جانب کے لوگ امن سے رہیں کہ ان دونوں ممالک کے بجٹ کا کتنا بڑا حصہ فوج اور اسلحے پر اسی وجہ سے خرچ ہوتا ہے کہ دونوں ملک جنگ اور کشت وخون کی فضا میں رہتے ہیں.
    ”چلو کہ ہم تم لہو بدل لیں”.
    اس مصرعے سے پریشان وہنے کی ایسی ضرورت نہیں کہ یہ شاعرانہ تعلی ہے ورنہ لہو بدلنے سے جو دوسرے لاتعداد مسائل پیدا ہونگے وہ بڑے خوفناک ہیں. کسی کی جان بچانے کے لیئے لہو دینے کے زمرے میں تو یہ بات کسی حد تک درست ہے لیکن وسیع کینوس میں اس سے مختلف النوع مسائل جنم لیں گے.

  10. قبلہ محترم منظور قاضی صاحب اور محترم بھائی جاوید اقبال کیانی صاحب !

    بلاگ کا عنوان بھارتی لہو اور پاکستانی لہو نہیں بلکہ ہندو لہو، مسلم لہو ہے، آپ فرمائیں گے کہ پاکستان میں مسلمان اور بھارت میں ہندو بستے ہیں اور جیسا کہ آپ کی تحریروں سے بھی واضح ہے کہ آپ ان دونوں ملکوں کو دو ادیان کی نمائندہ بتا رہے ہیں جبکہ ایسا ہرگز نہیں کیوں کہ . . .

    اسی “عالمی اخبار” کے ماضی قریب کے بھی کئی بلاگز کا موضوع یہی تھا کہ ہمارے وطن میں جس کی بنیاد لا الٰہ الا اللہ ہے رشوت، ظلم، دھوکہ، بے حسی، غربت، قتل و غارتگری، مہنگائی، بے ترتیبی وغیرہ وغیرہ یعنی ایک لفظ میں “بے دینی” کیوں ہے؟ (بے دینی دو لفظ ہوئے) – پہلے اپنے گھر کو درست کریں گے پھر کسی دوسرے پر الزام دیں گے مثلاً کیانی بھائی کا یہ جملہ . . .

    “کاش آپ میں سے کوئی بھی کوئی ایک موقعہ ہی گنوا دیں جب ہماری امن کی آشائوں یا لہو بدلنے کی خواہشات کا مثبت جواب ملا ہو۔ ایسی بے شمار تحریکیں چلیں مگر نہ تو لہو بدلا گیا، بلکہ الٹا پیا گیا نہتے مسلمانوں کا، اور نہ ہی ہمارے ہاں سے اڑنے والی بچاری امن کی آشا کو وہاں صرف ایک آدھ رات ہی گزارنے کو گھونسلہ ملا ” یہی بتاتا ہے کہ پاکستان کا رویہ ہمیشہ مثبت اور بھارت کا ہمیشہ منفی رہا ہے، یہ بہت جانبدارانہ تجزیہ ہے، وطن کی محبت اور غیر جانبدارانہ موازنہ، برعکس نکتہائے نظر ہرگز نہیں-

    اگر بات مسلم اور ہندو کی ہو رہی ہے تو ذرا بھارت کے مسلمان کی نظر سے بھی سوچئیے، وہاں نہتے مسلمانوں کا خون پینے والے نام نہاد ہندوؤن کے ٹولے کا الزام سارے ہندوؤں پر ڈالنا ایسا ہی ہے جیسا کہ کسی نام نہاد مسلمان دہشت گرد کے کرتوتوں کا ذمہ دار سارے مسلمانوں اور دینِ اسلام کو ٹھہرایا جائے، یہ ناانصافی ہوگی-

    بھارت میں وطنِ عریز سے زیادہ مسلمان بستے ہیں جو دن رات ہندو، سکھ، عیسائی اور دیگر ادیان کے ماننے والوں سے لین دین کرتے ہیں ان کے ساتھ کام کاج کرتے ہیں تجارت کرتے ہیں، زندگی گزار رہے ہیں، یہ کیسے ممکن ہے ؟ اس سوال کا جواب شاید قبلہ منظور قاضی صاحب ہی کے اس جملہ میں پوشیدہ ہے کہ
    “اکھنڈ بھارت کا خواب دیکھنےوالے رہنماوں سے کشمیر کے مسلمانوں کو اپنا مستقبل بہتر بنانے کے لیے انسانی حقو ق دینے کی امید اور آشا رکھنا خوش خیالی ہے ” قصور وار ہمیشہ راہنما، سیاستدان، حکمران یعنی اوپروالا طبقہ ہوتا ہے اور بھگتتے عوام ہیں گناہگار عوام کو ٹھہرایا جاتا ہے

    کچھ نہ کچھ ناانصافی ہر معاشرے میں ثابت ہوجائے گی، وطنِ عزیز میں کیا رویہ ہے ہمارا عیسائیوں کے ساتھ ؟؟؟؟؟؟

    سب سے مشکل اور سب سے نچلے درجے کا کام انہیں سونپا گیا ہے جس کی تنخواہ سب سے کم ہے، یعنی خاک روبی، (اس موضوع پر بھی ایک بلاگ چل چکا ہے)-

    ہم اگر تاریخ کی بات کریں تو اس حقیقت کو مدِ نظر رکھیں کہ تاریخیں بھی حکمرانوں کی مرضی ہی کے مطابق لکھی جاتی ہیں، پاکستان کے سکولوں میں پڑھائی جانے والی تاریخ، بھارت، چین، جرمنی یا کسی بھی دوسرے ملک کی تاریخ سے مختلف ہوگی- حقیقت کیا ہے ؟ ماضی میں واقعتاً کیا ہوا ؟ یہ جاننے کے لیے مختلف تواریخ پڑھنی پڑیں گی، ان میں سے چھاننا پڑے گا حقیقت کو، فلٹر کرنا پڑے گا، موازنہ کرنا پڑے گا، جسے کہتے ہیں کہ بین السطور پڑھنا پڑے گا-

    ہم تاریخ کو اگر غیر مسلم کی نظر سے دیکھیں تو وہ یہ پوچھیں گے کہ محمود غزنوی کو ہندوستان پر حملہ کرنے کی کیا ضرورت پیش آئی تھی؟؟ اسے سومنات کے مندر لوٹنے کا حق کس نے دیا تھا؟؟ مغل بادشاہ بابر ازبکستان میں اپنی حکومت گنوا دینے کے بعد ہندوستان آ کر بادشاہ کیسے بن گیا ؟؟

    مسلمان ان سوالوں کے جو چاہے جواب دیں حقیقت یہی ہے کہ مسلمان بادشاہ اپنی فوجوں کے ساتھ غیر مسلمان ممالک پر حملہ آور ہوئے نہ کہ معاملہ الٹ تھا-

  11. میں سب سے الجھ کر اپنی بات کی صداقت تسلیم کرنے کی جرائت تو کرسکتا ہوں مگر جناب عبدالمناف غلزئی صاحب سے خواہ مخواہ الجھنے کے لیے نہ میرے پاس اتنی ہمت ہے اور نہ مجھے کمپیوٹر کی اتنی سہولت ملی ہوئی ہے کہ دن رات اپنا وقت اور توانائی اور پیسہ دوسروں کے کمپیوٹر پر ضایع کروں۔

    ہندو لہو اور مسلم لہو کے عنوان سے ایک خوش فہم اور خوش خیال شاعر نے جو نظم لکھی ہے وہ اس نے پاکستان سے ہندوستان جاتے ہوئے لکھی صرف اس امید پر کہ اس کو سن کر ہندوستان کے ہندو ، پاکستان کے مسلمانون کے ساتھ امن وسلامتی کی فضا برقرار رکھیں اور تمام تنازعات کو امن و امان سے طئے کرلیں۔ ( یہ میرا خیال ہے جو شاعر کے خیال سے مختلف ہوسکتا ہے) ۔
    ۔۔۔
    اس پر میں نے اپنے ماضی کی بنیاد پر اپنا تبصرہ لکھا ۔

    عبد المناف غلزئی صاحب شائد ان افراد میں سے نہیں ہیں جن کی ماوں اور بہنوں اور بیٹیوں کو اور جن کے ماںباپ کو ہندووں کے متعصابانہ برتاو کے باعث پاکستان آنا پڑا ۔

    عبدلمناف غلزئی صاحب کا تعلق شائد مقبوضہ کشمیر سےنہیں ہے۔

    پاکستان میں جو غیر مسلم اقلیت کے ساتھ سلوک کیا جارہا ہے اس کا تعلق ہندوستان کی مسلم اقلیت کے ساتھ کیا ہے؟

    اور اگر ہندوستان کی مسلم اقلیت اب اکھنڈ بھارت کا منصوبہ بنانےوالے رہنماوں کے ساتھ جیسے تیسے نباہ رہی ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان کو وہ تمام آزادیاں حاصل ہیں جو انکے ہندو آقاوں کو ہیں ۔

    سب سے زیادہ بنیادی تنازعہ تو کشمیر کا ہے ۔ جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا ، اس قسم کی خوش خیالی اور امن کی آشا سے کیا فائیدہ؟

    اگر ایک دو ہندوستانی مسلمان دکھاوے کے طور پر آگے بڑھا دئے جائیں تو اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ تمام مسلمانوں کے ساتھ برابری کا سلوک کیا جارہا ہے۔ ( آزما نا ہوتو پاکستان کے سرحدی دروازے کھول کر دیکھیے کہ کیا ہوتا ہے) ۔

    بہر حال : خوش خیالی سے کسی کا کیا جاتا ہے؟ جہاں باسٹھ سال گذر گئے وہاں آنے والے ہزاروں سال بھی گذر ہی جائینگے ۔

    امن کی آشا زندہ باد
    فقط:
    منظور قاضی
    جرمنی سے

  12. جناب قاضی صاحب، جناب کیانی صاحب: صفدر صاحب کا تبصرہ نہایت قابل غور ہے اور مناف صاحب تفصیلی بحث کو یقینا نظر میں رکھنا چاہئے۔
    بھارت جاتے ہوئے، میں یقینی طور پر اس تربیت کی نظر سے بھارت کو دیکھ رہا تھا جو مجھے پاکستان میں رہتے ہوئے ےندگی بھر دی گئی تھی۔ میرے آبا جان نے اپنی آدھی سے زائد زندگی فوج میں گزار دی۔ وہ 65ء میں چھب سیکٹر میں بھی لڑے اور 71ء میں ایسٹ پاکستان میں گرفتار بھی ہوئے۔ وہ تین سال تک بھارت میں قید بھی رہے۔ سو یہ سب اس لئے بتایا ہے کہ آپ خود سوچئے میرے گھر کا ماحول کس قدر بھارت کے خلاف ہو سکتا ہے۔ یا میرے گھر میں پاکستان کی اہمیت اور محبت کس حد شامل ہو سکتی ہے۔ مجھے اچھی طرح سے یاد ہے کہ ہر برس چھ ستمبر کے روز میری اماں اس خوف سے ٹی وی کی چلنے نہیں دیتی تھیں کہ وہاں کسی قومی نغمے کو دیکھ کر میرے ابا گھنٹوں روتے رہتے تھے۔
    سو اس تربیت کے ساتھ میں بھارت میں ان مشاعروں میں شریک ہوا تھا۔ یہی تربیت تھی جس نے مجھے دوسرے شاعروں کے مقابلے میں یہ حوصلہ بھی دیا کہ میں ہر خوف کو ایک طرف رکھ کر کشمیر کے حوالے سے کوئی نظم اس قدر دلیری سے پڑھ سکوں۔ مگر سچی بات یہ ہے کہ حقیقت صرف وہی نہیں تھی، جو مجھے ہمیشہ دکھائی گئی تھی۔ بھارت میں ایک بہت بڑا طبقہ نہ تو اکھنڈ بھارت کا سوچتا ہے اور نہ ہی اسے پاکستان پر حملے یا قبضے کی کوئی غلط فہمی لاحق ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان اور بھارت کو وہاں کی صورت حال کی بجائے ذرا دوسرے زاویے سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ میں کسی پرانی تاریخ میں نہیں جانا چاہتا کہ بابر نے ہندوستان پر کیوں حملہ کیا۔ یا بن قاسم اگر صرف قیدیوں کو چھڑانے ہی آئے تھے تو وہ اتنے آگے تک کیوں گئے یا غزنوی کے سومناتھ سمیت دیگر بھارتی راج دھانیوں پر حملے کیا اسلامی تھی یا غیر اسلامی۔ میں صرف ان گزشتہ ساٹھ سالوں کی بات کرتا ہوں۔ اس تمام دور میں ایک چیز نہایت واضح ہے کہ جب جب بھارت کو (یہاں واضح ہونا چاہئے کہ میں صرف ایک خاص انتہا پسند طبقے کی بات کر رہا ہوں) موقع ملا اس نے پاکستان کو زک پہنچانے کی کوشش کی، پاکستان کو جہاں جہاں داؤ لگا پاکستان نے بھارت کو چوٹ لگائی۔
    بھارت اور پاکستان کے درمیان فرق صرف یہ ہے کہ اب تک کی لڑائی میں بھارت ہماری لگائی ہوئی چوٹیں جھیل گیا ہم اس کی چوٹوں سے بار بار زخمی ہوئے۔ کبھی موقع ملے گا تو کشمیر پر بھی الگ سے بات کروں گا مگر مختصرا یہ بات واضح ہے کہ بھارت کی مشرقی بازو پر لگائی ہوئی چوٹ سے پاکستان ٹوٹ گیا، جب کہ بھارت میں پنجاب کی آزادی کی تحریک میں پاکستان اسے نہ توڑ سکا۔
    دونوں ملکوں کے درمیان سب سے زیادہ مسئلہ فوج کا انتہائی مضبوط ہونا اور اس کی وجہ بھی یہ رہی کہ پاکستان میں ایک خاص کلاس نے یہ فضا بنائے رکھی کہ بھارت ہمیں کھا جائے گا دوسری طرف بھارت میں ایک خاص طبقہ یہ راگ الاپتا رہا کہ تقسیم پاکستان غلط تھی اس لئے پاکستان کو دوبارہ بھارت کا حصہ بنا دیا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت جیسے معاشرے جہاں کا تعلیمی نظام اس حد تک خراب ہے کہ افراد کی فکری تعمیر تقریبا نہ ہونے کے برابر کی جاتی ہے۔ لوگوں کی معلومات کا زیادہ تر انحصار ٹی کی خبروں، ملکی اخبارات، اپنے ادیبوں کی لکھی ہوئی ‘‘شاندار ماضی‘‘ کی کامیابیوں اور ایک خاص ذہن رکھنے والے تاریخ دانوں کی کتب پر مشتم ہوتی ہے۔ یہ مسئلہ پاکستان اور بھارت دونوں جگہ ایک سا ہے۔ دونوں ملکوں میں ٹی وی جب چاہے پوری قوم کو مفلوج کر سکتا ہے اور ماضی قریب میں ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا بھی۔ سمجھدار اور بردبار لوگ دونوں طرف کی نمائندگی میں ہیں نہیں سو عوام کی ایک بڑی اکثریت تمام تر امن کی آشا کے باوجود ہمیشہ استعمال ہو جاتی ہے۔
    یہ نظم ایک شاعر کی آنکھ سے صورتحال کا جائزہ ہے۔ اس میں انسان کی مساواتی اساس بھی ہے اور مذاہب سے بالاتر ہماری اپنی بحثیت صرف انسان ایک مماثلت بھی۔
    یہ وہ سوچ ہے جو میں اپنے معاشرے یا خطے کے لئے رکھتا ہوں۔
    دوسری بات پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی بھی مسئلے کے حل کا کائی اور دوسرا راستہ مجھے دکھائی نہیں دیتا، سوائے اس کے کہ ہم بات چیت کریں۔ وہ ناکام ہوں تب بھی جاری رکھیں ، وہ پھر ناکام ہوں تب بھی جاری رکھیں۔ مذاکرات مذاکرات اور صرف مذاکرات۔ میری نظر میں اس کے علاوہ کسی بھی راستے کا مطلب مسائل میں مزید اضافے اور مکمل تباہی کے سوا کچھ بھی نہیں۔

    آداب

  13. السلام علیکم
    عاطف صاحب
    آپ کی نظم کا خیال آفاقی ہے . بہت پُر اثر نظم ہے
    میری جانب سے داد قبول کیجیے
    ویسے لہو تو سب انسانوں کا ایک ہی جیسا ہے سوچ ضرور مختلف ہے
    سوچ بدلنے سے ہی امن قائم ہو سکتا ہے
    مگر انسانی تاریخ اور فطرت کو دیکھتے ہوئے عالمی امن قائم ہونا ناممکنات میں شامل نظرآتا ہے
    والسلام
    زرقا

  14. مجھے ان بلاگز میں سب سے زیادہ دکھ جس چیز کا ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ مختلف سوچ اور مختلف آرا کی بنا پر دئیے گئے دلائل کو “الجھنا، خواہ مخواہ الجھنا ” یا “وقت اور پیسے کا ضائع کرنا” وغیرہ کہا جائے، اگر آپ میری بات کی تائید کریں تو سب ٹھیک ہے، لیکن جہاں آپ کی رائے مجھ سے مختلف ہوئی میں فوراً اسے الجھنا کہہ دوں، میرا لہجہ بدل جائے، دوسروں کی ذات پر بات کروں کہ کون خوش خیال ہے اور کون خوش فہم، یا کس کی ماوں اور بہنوں اور بیٹیوں کو ہندووں کے متعصابانہ برتاو کے باعث پاکستان آنا پڑا یا نہ ۔

    میرے نزدیک اس بلاگ کا ہر رکن قابل عزت و شرف ہے، میری آج تک کی تمام تحریریں ثبوت ہیں کہ میں نے کبھی کسی مسئلہ میں اپنی رائے کے اظہار میں نہ بخل کیا اور نہ ہی بددیانتی، لیکن یہ سب کچھ ادب و تمیز کے دائرہ میں رہ کر، ذاتیات سے دور رہتے ہوئے، صرف اور صرف اس امید پر کہ کوئی مجھے میری دلیل کا مدلل جواب دے، میری بات کے برعکس کو ثابت کرے تاکہ میں بھی کچھ سیکھ سکوں۔

    آج کے اس دور میں وقت اور پیسہ، کسی کے پاس فالتو نہیں، بس شاید یہ میری خوش خیالی اور خوش فہمی ہے کہ کبھی ہم سب، ہم وطن، بھائی بہنوں کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہء خیال کر سکیں گے، اور یہ بھی عرض کروں کہ یہ خوش فہمی اگر یہاں “عالمی اخبار” پہ پوری نہ ہوئی تو شاید دینا بھر میں کہیں کوئی اور پلیٹ فارم نہ ملے

  15. برادر عزیز ومحترم عاطف توقیر و احبا ب ذی عز و شرف۔
    سلامِ مؤدبانہ۔
    لہو کب کب جدا ہوتا ہے۔۔۔۔یہ بھی تو پیش نظر رکھیئے۔۔۔۔ہابیل اور قابیل کالہو۔۔۔۔بنی ہاشم اوربنی امیہ کالہو، اور بقول اقبال نظریات کی بنیاد پر اگر محمد عربی (ص)اور ابو لہب ایک ملت نہیں رہتے تو ہم کس طرح ایک ملت رہ سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔
    لہوبدلنا بذات خود کوئی محاورہ ، منطقی استعارہ اور تلمیح نہیں ہے۔لیکن میں ادبی محاسن کی گفتگو بالکل بھی نہیں کروں گا۔تاہم صرف نظریاتی پہلو پرکچھ عرض کردوں کہ یہ ایشور اور خدا کی جنگ خود ساختہ نہیں ہے میرے بھائی۔میں بخدا تنگ نظر انسان نہیں ہوں۔لیکن اب تک کے تجربات کی روشنی میں یہی نتیجہ نکلا ہے کہ ہم جہاں لا الہ الااللہ کہیں گے،جہاں شرک کے بت ٹوٹیں ھے،وہیں بو لہبی کا شرارہ،چراغ محمدی پہ گرے گا۔محمدمصطفیٰ (ص) کی ہجرت کوئی بلا سبب ہجرت نہ تھی۔ آپ میں سے شاید کئی لوگوں کو حیرانی بھی ہو کہ سیاسی طور پر اگر پاکستان صرف حضرت جناح کے نظریات کی پیداوار ہوتا تو میں بھی اسےمحض ایک سیاسی کارنامہ جانتا اور ایشور و خدا کی جنگ کو خود ساختہ جنگ مانتا،لیکن اگر آپ اقبال علیہ الرحمہ کے مولانا حسین احمدمدنی کے نام مراسلات کامطالعہ کریں گے تو آپ کو اس حقیقت کا ادراک ہوجائے گا کہ کہ یہ جنگ کیا ہے۔
    نہ رسول اللہ نے مکہ معظمہ سے ہجرت کسی شوق میں کی تھی، اور نہ ہی ہمارے اجداد نے ہندوستان سے۔یہ ہجرتیں، یہ جنگیں، یہ تقسیمات ہم پر زبردستی مسلط کی گئی ہیں۔ جب کوئی چارہ نہ تھا تو مسلمانان ہند نے نے اس الگ مملکت کا تصور اپنایا۔ مولانا مودودی اور انکے معاصرین اس تقسیم کے خلاف تھے، لیکن انکی نظر ان حقائق تک نہ تھی جہاں اقبال، جوہر، اور دیگر دانشور مسلمین کی تھی۔ کس کا جی چاہتا ہے اپنا گھر، وطن اور دھرتی چھوڑے، لیکن ہندوستان کے مسلمان کو یہ سب کچھ کرنا پڑا۔ جب یہ جنگیں مسلط ہو جائیں تو ہر قوم اپنی سالمیت کے ساتھ ساتھ دشمن کی کمزوری کے حیلے تلاش کرتی ہے۔ یہی پاکستان کے ساتھ ہوا ہے۔ ٦٥ کی جنگ کی بنیاد ہم نے قائم کی تھی، لیکن اگر ہم یہ جنگ نہ بھی لڑتے تو ٧١ کی جنگ ہونا ہی تھی، جو ٧١ نہیں تو ٦٩ یا ٧٠ ،میں ہو جاتی۔
    یہ ایک بد قسمتی جانئیے کہ جناح کی جیب میں سکے کھوٹے تھے، پر اسکا مطلب یہ تو ہر گز نہیں کہ اس مملکت کا وجود، یہ تقسیم اور یہ جدائی بھی لا یعنی ہے۔ چلیں مان لیا کہ ہم تم اس تقسیم کےقائل نہیں ہیں۔ عام ہندوستانی کو اس سے سروکار نہیں کہ پاکستان کیا کرتا ہے اور کیا نہیں، لیکن کیا وہ اپنی ملت کی روش تبدیل کر سکتے ہیں؟ نہیں۔ جناب میں تو عام ہندوستانی بھی جتنے بھی جانتا ہوں، وہ سب پاکستان کی ہر حزیمت پر ایک عید منایا کرتے ہیں۔ ہندوستان میں جتنی بنیاد پرست جماعتیں ہیں، سب کو حکومتی، سیاسی اور عوامی تائید حاصل ہے اور وہ خون مسلمان کو گوسفند سے ارزاں جانتے ہیں۔ اسرائیل کے دو ریباؤں نے حالیہ فتویٰ دیا ہے کہ خون مسلمان بلا سبب بھی گرانا جائز ہے کہ اسلام کی بنیاد ہی یہودیت کی دشمنی ہے۔ اس پر آج دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ چیکھے ہیں نہ ہمیں حیرت ہوئی ہے۔ کسی کو ضرورت ہے نا ہی طلبِ معذرت۔ لیکن بتائیں تو یہ خون کون بانٹ رہا ہے؟
    میں طالبانی نہیں ہوں اور انکے طریقہء کار سے سخت متنفر ہوں۔ طالبانی طرز عمل کو میں اسلام جانتا ہی نہیں ہوں، لیکن طرز محمدی (ص) بھی تو دیکھیں ناں۔ مدینے میں دفاع اگر مضبوط نہ ہو تو مکہ پر لشکر کشی کرنا پڑتی ہے یا نہیں، یہودی اگر مدینے میں آکر سکھ کا سانس نہ لینے دیں تو خیبر کا قلعہ اکھاڑنا پڑتا ہے، تبوک کے محاذ پر قوم بھیجنا پڑتی ہے۔
    یہ پاکستان کی بد قسمتی ہے کہ حضرت قائد اعظم محمد علی جناح علیہ الرحمہ کے ساتھ وہی طالع آزما تھے جو آج بھی ملک پر قابض ہیں۔ فوج میں ملائیت آ ٹپکی اور ضیاع الحق نے اپنے اقتدار کے طول کی خاطر افغان جنگ کو طول دیا اور کشمیر میں بدیسی جہادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔ اگر جہاد کشمیر میں آج صرف کشمیری ہوتے اور یہ وہاں کی اندرونی تحریک ہوتی تو اسکا نقشہ بھی مختلف ہوتا اور ہمارا وزیرستان بھی ہمارے ہاتھوں ہی نہ جل رہا ہوتا۔ ضیاع کا جہاد کسی جہاد کی غرض سے تھا ہی نہیں، اسی لئے اس قتال میں انہوں نے دنیا جہان کے بد معاش اور بھگوڑے بھرتی کر کے تنظیمیں قائم کیں، جن کا اسلام کے متعلق مطالعہ صفر سے بھی کم تھا۔ لیکن حصول قوت اور شوق جنت میں مارا مارا پریشان مسلمان بڑی جلدی سے اس نرغے میں آ گیا۔ جہاد افغانستان امریکا کی جنگ تھی، اور اس کے لئے انہوں نے فوج وہ ترتیب دی جو کل کو اسی ملک کو کھا سکے۔ روسی قبضے کے اختتام پر ابھی افغان آپس میں دست و گریبان تھے اور کارپوریٹ ورلڈ کو جلدی تھی وسط ایشیاء کی ریاستوں کی معدنیات کے حصول کی۔ اسی لئے طالبان کی سر پرستی کی گئی اور افغانوں کو افغانوں کے ہاتھوں پٹا کر ایک عارضی امن قائم کیا گیا۔ طالبان سے تمام مقاصد مل گئے تو اب انہی کے ایک ایلچی کی داڑھی چھوٹی کر کے روشن خیال صدر بنا دیا گیا۔ حامد کر زئی کو جب تک آقاؤں کا حکم تھا وہ طالبانی نمائیندہ تھا اقوام متحدہ میں، اور ادھر سے ملازمت کی ضروریات بدلیں تو ادھر وفا داریاں تبدیل۔
    بھئی ہم تو خون بدل بدل کر اب خون کی جگہ پانی کو بوند کو بھی ترس رہے ہیں۔ امن کی آشا کی خاطر اپنے ہی خون کی ہولی کھیل رہے ہیں۔ ہمیں حکم ہوا کہ سیٹو و سینٹو میں آ جاؤ تو ہم چلے آئے، ہمیں حکم ہوا کہ پشاور کا اڈہ ہمیں دو تو ہمیں نے انکار نہ کیا، ہم نے اسی حکم پر اسلامی حکومت کا نظریہ اور شریعت کے نفاذ کے گیت گائے اور اسی حکم پر ملک میں عریاں مجرے بھی کرائے۔ اب اسی حکم پر خود کو مار رہے ہیں۔ اسی حکم پر آدھی ملت طالبان ہے اور آدھی بزعم خود روشن خیال۔ لیکن امن کی آشا کو ٹھکانہ نصیب نہ ہو تو ہم کیا کریں۔ بھئی ہمیں اپنا خون اپنی رگوں میں دوڑانے کی ضرورت ہے، ہمارا خون بولہبی کے ساتھ نہیں مل سکتا، یقین نہ آئے تو کوشش کر کے دیکھ لیں۔
    ہاں جہاں تک انسانیت کی بات ہے، اس میں اسلامی تعلیمات کے مطابق میں انسان کو انسان ہی جانتا ہوں اور شرف انسانیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ زخم زخم ہے چاہے کسی کے لگے اس پر مرہم لگانا سب پر یکساں واجب ہے۔ اگر کھانا حرام نہیں تو میں ہندو، عیسائی اور یہودی کے ساتھ مل کر کھا سکتا ہوں ( اگر وہ بھی پسند کریں تو)۔ لیکن لکم دینکم ولی دین کے مقام پر یہی کہتا ہوں لکم دینکم ولی دین۔
    بصد ادب و احترام مجھے صرف اس نظم کے مرکزی خیال سے اختلاف ہے، لیکن احباب اس کو خدارا ذاتی عناد و اختلاف پر منتج نہ کریں۔ میرا مقصد لجھاؤ ہے ہی نہ، اور ہمیشہ سلجھاؤ ہی رہا ہے۔ اگر میں غلط ہوں تو امید ہے کہ احباب اپنی منطقی آراء سے میری سمت سفر درست فرما دیں گے۔

  16. مصباح جی آداب۔ آپ کی تمام باتیں اپنی جگہ ٹھیک مگر آپ کی اس پوری گفتگو سز میں یہ سمجھا کہ اب پاکستان کو بھارت کے خلاف جنگ شروع کر دینی چاہئے یا امتہ مسلمہ کو باقاعدہ طور پر طبل جنگ بجا دینا چاہئے۔ بھائی جان، آپ کی گفتگو کی جذباتیت اپنی جگہ۔ مگر اس تمام گفتگو کے بعد اگر میں یہ سوچوں کہ آپ اس تمام رائے میں کیا حل دینا چاہتے ہیں تو مجھے صرف یہ حل نظر آئے گا کہ مسلمانوں کے علاوہ دنیا میں سب کو مار دو۔
    ہندو لہو، مسلم لہو میرا اپنا استعارہ ہے۔ اس استعارے کا مقصد یہ ہے کہ ہم سب سے پہلے انسان ہیں اور بعد میں ہمارے نظریات ہمیں مسلمان یا ہندو بناتے ہیں

  17. اور یہ نظم اپنے اصل معنوں میں ہندو اور مسلم کی نہیں بلکہ نظریاتی بنیادوں ہر لڑنے والے ہر ایک شخص کی داستان ہے، جو دنیا میں امن کے ساتھ رہنا چاہتا ہے۔ حل امن ہے جنگ نہیں مذاکرت کی ناکامی کا حل بھی مذاکرات میں ہی ہے۔ جنگ کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہو آخر میں کسی میز پر ہی جنگ جیتی یا ہاری جاتی ہے۔ اگر کوئی شخص ہندو ہے تو ہے ٓپ اور میں مسلمان ہیں تو ہیں۔ کوئی انتہا پسند ہے تو ہے، کوئی دہشت گرد ہے تو ہے۔مسئلہ یہ ہے کہ حل کیاہے۔ یہ تمام چیزیں انسانیت کے ساتھ صدیوں سے چل رہی ہیں۔ مری رائے میں پاکستان اور ہندوستان اب ایک حقیقت ہیں اور دونوں کو یہ ادارک ہو جانا چاہئے اگرآج یہ ادارک نہیں ہو گا تو کل ہو جائے گا اور اگر کل بھی نہیں ہو گا تو وہ نقصان ہوتا رہے گا جو اب تک ہو رہا ہے۔
    یہ بات بھی اپنی جگہ غور طلب ہے کہ ہم صرف مسلمان نہیں ہیں بلکہ ہندوستانی مسلمان ہیں۔ ہماری زندگی میں اگر ایک طرف اسلام ہے تو دوسری طرف ہمارا ہندوستانی تمدن بھی ہے۔ انسانی رہن سہن صرف مذہب نہیں بناتا بلکہ مختلف علاقوں کا کلچر، مذہب آب وہوا اور دیگر درجنوں چیزیں مل کر معاشرہ تخلیق کرتی ہیں۔ پاکستان اور بھارت میں ڈھیروں چیزیں مختلف ہیں اور ڈھیروں ایک سی بھی ہیں۔ پاکستان اور شمالی ہندوستان کے لوگوں میں جو فرق ہے شاید اس سے زیادہ فرق شمالی ہندوستان اور جنوبی ہندوستان کے لوگوں میں ہے۔ جب ہم کوئی بات کرتے ہیں تو انسانی اقدار کو سب سے پہلے مدنظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ اگر ہم یہ کہتے ہیں کہ ہندو ہمارا دشمن ہے یا اگر کوئی ہندو کہتا ہے کہ مسلمان اس کا دشمن ہے تو ہمیں یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ ہندو اور مسلمان صدیوں ایک ساتھ بھی رہے ہیں اور تمام تر مختلف چیزوں کے باوجود بہت سی مشترک چیزیں ہمیں ایک دوسرے کے قریب بھی کرتی ہیں۔ خدارا تمام چیزوں کو ایک ہی عینک سے دیکھنے سے نقصان ہو گا اور کوئی حل برآمد نہیں ہو پائے گا۔ یہ میری ذاتی رائے ہے ۔ اور اس کا مقصد کسی طرح سے بھی اختلاف برائے اختلاف ہر گز نہیں ہے نہ ہی بحث برائے بحث ہے۔
    آداب

  18. عاطف صاحب میں نے کب عرض کیا کہ سب کو ماردو؟ میں تو پہلے ہی کہ چکا کہ میں طالبانی سوچ کا قائل نہیں ہوں۔۔۔لیکن آپ نے شاید پوری تحریر پڑھی ہی نہیں، اس لئے ایسا جواب دیا جو میں سے توقع نہیں کر رہا تھا۔ کیوں بنایا الگ ملک، اچھا اگر اب بھی غلطی کا ادراک ہو گیا ہے تو ایک کر لیجیئے! گجرات کا سانحہ شاید ابھی بھی کچھ ذہنوں میں محفوظ ہو؟
    ۔ میری گفتگو قطعا جذباتی نہیں ہے، محض دلائل کی بنیاد پر فدوی نے بات کی ہے۔ ابھی کل ہی ایک امن کی آشا اسرائیل جاچکی ہے۔ حشر آپ نے دیکھ لیا۔ میرے بھائی، میرے عزیز امن کبھی مانگنے اور بٹنے کی چیز نہیں ہے۔ امن کا حصول توازن قوت کے بغیر کائینات میں ممکن ہی نہیں ہے۔ امن کی دو صورتیں ہی تو ہیں، ایک نظریات بدل لیں اور پرائے نظریات مول لے لیں، اور دوسرے اپنے نظریات اور ذات کو محفوظ کریں۔ میمنا کبھی بھی بھیڑئیے سے امن کی خیرات نہیں پا سکتا۔
    قائد اعظم نے بھی ١٩١٦ میں امن کی آشا کی ٹھانی تھی، لکھنؤ معاہدہ بھی کیا، امن کے سفیر بھی کہلائے۔ حضرت اقبال، قائد سے الگ ہوگئے۔ نتیجہ کیا نکلا جو اقبال کو ڈر تھا۔ نتیجہ نہرو رپورٹ کی شکل میں سامنے آیا تھا۔ اس کچوکے کے بعد اقبال جہاں صرف آزد ریاست کا تصور رکھتے تھے، قائد نے الگ مملکت کی ٹھان لی۔ ۔۔۔خیر یہ الگ بحث ہے۔
    ہندوستان کے ساتھ مذاکرات کا میں بھی قائل ہوں، لیکن امن آپ کو توازن قوت کے بغیر کبھی نصیب نہ ہوگا۔ برادرم ہمیں اپنی ملت کو تعلیم و ہنر سکھانے کی ضروت ہے، ہمیں حمیت و انا کے ساتھ جینے کے ڈھنگ سیکھنے کی ضرورت ہے، ہمیں ایک قوم بننے کی ضرورت ہے اور اپنی توانائیاں اس سمت میں صرف فرمائیے۔
    ہمیں ضد برائے ضد کے اقدامات چھوڑنا ہونگے، لیکن ساتھ ہی امن کی کشکول بھی الٹانا ہوگی۔ کل تک ضد برائے ضد کی سیاست بھی مستعار نظریات کی پیداوار تھی تو آج امن کی آشا بھی۔ ہمیں ایک آزاد مملکت کی طرح اپنے فیصلے اپنی ضروت کے مطابق کرنا ہونگے۔ ترکی آپ کے سامنے ہے، اس نےکل اسرائیل کو تسلیم کیا تو ہم چیں بچیں تھے، اب اس نے اسے للکارا ہے تو ہم ششدر۔ ایران ہمارے سامنے ہے۔ ایران کیا دنیا جہان کو کھائے جا رہا ہے۔۔۔نہیں، بلکہ دنیا اس کوآنکھیں دکھا رہی ہے، لیکن وہ اپنا وجود محض قوت کی بنیاد پر سنبھال رہا ہے۔ ترکی اور ایران میں وہ کیا ہے جو انہیں باقی ملل سے الگ کرتا ہے۔۔۔۔یہ قومیت اور تعلیم و ہنر ہیں۔ وہ امن کی آشا کے گیت نہیں گا رہے، انکے مفکرین انہیں ملت بنانے پر متوجہ رہے ہیں اور نتیجہ آج آپ کے سامنے ہے۔
    آپ جنگ کا طبل مت بجائیے لیکن خدا را یہ امن کی آشا کے طبلے بھی مت بجایئے۔ یہ دوستی کی شہنائیاں کچھ نہیں دینی کی۔۔۔۔کیا کچھ آپ سمجھوتے پر لگائیں گے؟ کہاں تک سمجھوتے کریں گے؟
    میں نے جو لکھا ہے، وہ یہ جان کر لکھا ہے کل کو قبر میں اگر خدا کو جاوب دینا ہو تو شرمندگی نہ ہو، اگر اپنی تخلیق سے متعلق آپ کا یہی خیال ہے، تو مبارک ہو۔ اب سے لکم دینکم ولی دین۔

  19. حضور مصباح جی، میں نے آپ کی پوری تحریر نہایت غور سے پڑھی تھی۔ میں نے عرض یہ کیا تھا کہ بحثیت انسان ہمیں کرنا کیا چاہئے۔ اگر کوئی امن کی آشا کا یہ حال کرے جو اسرائیل نے کیا تو کیا غزہ جانے کی کوشش ترک کر دی جائے۔
    کیا کیا جائے حضور۔ جو آپ نے کہا یہ تو ہم برسوں سے سن ہی رہے ہیں۔ اہل فکر لوگوں کا کام بات اگلے بڑھانا نہیں، حل کی نشاندہی کرنا ہوتا ہے۔
    میری رائے میں حل یہ ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو، یہی ایک راستہ ہمیں آگے کی جانب بڑھا سکتا ہے۔ ورنہ جو ساٹھ باسٹھ سال سے ہو رہا ہے وہی چلتا رہے گا۔
    آپ خود بتائیے آپ کی تمام گفتگو سے کیا سمجھا جا سکتا ہے۔ میں یہ تمام الزام جانتا ہوں۔ میں ان تمام حقیقتوں سے بھی واقف ہوں۔ تین چیزیں ہیں نا مصباح بھائی، نمبر ایک جیسا چل رہا ہے ویسا چلنے دو، دوسرا مار ڈالوں سب کو اور جنگ شروع کر دو، تیسرا امن کا راستہ اپناؤ۔ خودکو مضبوط بنانے کے لئے کبھی کبھی صلح حدیبیہ بھی کرنا پڑتا ہے جناب۔ جب ہم اس قابل ہوں کہ ظالم کو ہاتھ سے روک سکیں اس سے قبل کوئی بھی ایسا الزام عائد کر کے مذاکرات کے ماحول کو خراب کرنا یا یہ سمجھنا کہ یہ سب ایسا ہی چلتے رہنا چاہئے درست عمل ہو گا کیا؟
    سو یہ ہے میرا نکتہ نظر۔ جس کا میں اظہار کر رہا ہوں خاصی دیر سے

  20. مصباح بھائی۔ کسی قسم کی ناراضگی کی کوئی ضرورت ہر گز نہیں ہے۔ یہ نظم اس لئے نہیں کہی گئی کہ اپنے ناراض ہوں۔ یہ نظم یہاں اس لئے آویزاں نہیں کی تھی کہ آپ کو یا کسی اور دوست کو برا لگے۔
    دیکھیں آپ کہتے ہیں بحث برائے بحث نہیں مگر یہ بھی تو سمجھئے نا کہ ہم سب پڑھے لکھے لوگ ہیں اور ہمارے نکتہ ہائے نظر میں فرق ہو سکتا ہے۔ اب یہ تو درست نہ ہو گا نہ کہ میں کچھ کہوں اور یہ سمجھوں کہ سب ویسا ہی سوچیں اور میری ہاں میں ہاں ملا دیں۔ حضور اس طرح تو بحث ہر گز ہو ہی نہیں سکتی ۔ بحث کا مطلب کسی دوسرے کو قائل کرنے کی بجائے اپنے نکتہ نظر کی درست نمائندگی ہونا چاہئے۔
    بہرحال میں پھر بھی آپ سے معافی کا خواستگاار ہوں کہ میری وجہ سے آپ کو شاید تکلیف پہنچی۔ مگر اب یہ بات طے ہے کہ میں کسی بحث میں حصہ نہیں لوں گا۔

  21. عاطف بری بات ایسا نہیں کہتے کہ اب بحث نہیں کروں گا ۔۔ بحث میں یہ مقام تو اکثر آتے ہیں ۔۔ جہاں اختلاف ہوتا ہے وہاں ہی تو ایک دوسرے کو نکتہ نظر کو سوچنا ہوتا ہے کہ آخر کیوں یہی نقطہ ہے جس پر اتفاق نہیں ۔۔ سو بحث حسن ہے کسی نتیجے پر پہنچنے کا ۔۔۔ مصباح بھائی کبھی نہیں چاھے گے کہ تم ایسے کہو اور خاموش ہو جاؤ ۔۔ تم اب ہماری فیملی میں شامل ہو ۔۔۔ کہیں نہیں جا سکتے ۔۔۔

  22. برادر محترم جناب عاطف توقیر صاحب۔
    سلامت باشید۔
    آپ کو میرا کہا برا لگا، سو میں آپ سے معذرت خواہ ہوں۔ میں تو ہمیشہ یہی کہتا ہوں کہ ہم سے کوئی بھی مستند نہیں ہے، اور یہی تقاضائے بشری ہے۔ لیکن جن معاملات میں دین اور ملی امور داخل ہوجائیں وہاں نکتہ ء ہائے نظر صرف نکات نہیں، بلکہ نظریات بن جاتے ہیں اور شاید زندگی کا قیمتی اثاثہ یہی ہوتے ہیں۔بایں ہمہ میری عادت ہے کہ میں جب اپنا نکتہء نظر بیان کرچکوں تو بحث کو کبھی طول دینے کا قائل ہی نہیں ہوں، اور جب بات الجھنے لگے تو جلد اس کو چھوڑ دیتا ہوں۔ اسی سبب سے مجھے جو کہنا تھا وہ کہ چکا اور اپنی جانب سے مزید گفتگو کو بند کردیا۔۔۔اور میری نظر میں یہ کہیں اس سے بہتر ہے کہ میں آپ کے پیچھے پڑا رہوں اور بات بد اخلاقی تک جا پہنچے۔
    آپ خدا را میرے سبب سے اس محفل کو ادھورا مت چھوڑئیے اور اختلاف رائے کو باہمی چپقلش مت سمجھیں، نہ ہی میرا یسا مدعا ہے۔میرا اختلاف ا س موضوع پر صرف آپ سے تو نہیں، بلکہ تمام احباب سے رہا، جن میں قبلہ ہمدانی صاحب بھی شامل ہیں جن کو میں باباجانی کہتا و مانتا ہوں۔ میں نےتو بات شروع ہی آپ سمیت تمام احباب کو مخاطب کر کے تھی۔ سو اس اختلاف کو صرف زاویہء نگاہ کی تفریق جانیئے نہ کہ باہمی مناقشت۔ پھر جہاں لہو بدلیں کا تصور آپ کے یہاں امن کا موجب بین الملل المتفرقہ بن سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں ہمارے مابین پر امن مذاکرات کی راہیں کھلی رکھ سکتا؟
    میں بار دیگر و و سوئم آپ کی جراحت احساس پر معذرت خواہ ہوں اور آپ سے ملتمس ہوں کہ آپ میری ناراضگی کے سبب سے باقی احباب کو اپنے علم و تجربے سے محروم مت کریں۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اختلاف رائے کے باوجود ہم سب ایک دوسرے سے کچھ نہ کچھ ضرور سیکھتے ہیں، سو اس لحاظ سے میں بھی آپ سے مستفیض ہونے کا امید وار ہوں۔
    نا چیز و مخلص

  23. باجو۔ ایسی بحث ہر گز فائدہ مند نہیں جس کے نتیجے میں مصباح بھائی جیسے شفیق اور محبت کرنے والے کسی بھی انسان کو تکلیف پہنچے۔ نہ میری کبھی یہ کوشش رہی اور نہ ہی کبھی نیت۔ مصباح بھائی نہایت پڑھے لکھے شخص ہیں اور کم لوگ ہی تو ہوتے ہیں ہمارے آس پاس جن کا اپنا کوئی نکتہ نظر ہوتا ہے ان کم لوگوں کو ناراض کر دیا جائے تو حاصل کچھ نہیں ہوتا۔ سو اس لئے میں نے یہ سوچا کہ اب ہمارے بڑے بھائی اور دیگر احباب جو کہا کریں گے۔ میں ان کی ہاں میں ہاں ملا دیا کروں گا۔ کم از کم اس طرح کوئی جھگڑہ تو نہیں ہو گا۔ کسی کو کوئی تکلیف تو نہیں پہنچے گی۔

  24. مصباح بھائی آپ مجھ سے بہت بڑے ہیں اور تکریم میں بالکل ویسے ہیں جیسے میرا حقیقی بھائی ۔ میں اپنی رائے میں ہر اس شخص کی عزت اور احترام کرتا ہوں جو اپنی رائے رکھتا ہے۔ جو سوچتا ہے اور جو معاشرے میں بہتر تبدیلیوں کا خواہشمند ہوتا ہے۔ میں اس محفل کو ہرگز ہر گز چھوڑ نہیں رہا نہ میں نے ایسا کچھ کہا۔ میں نے صرف یہ عرض کی کہ آئندہ میں کسی ایسی بحث میں حصہ نہیں لوں گا جس میں میرا نکتہ نظر مختلف ہو۔سو اس بار کے لئے ہر طرح سے معذرت۔
    میں نے بالکل بھی برا نہیں مانا۔ میں نے کہا نا آپ میرے لئے میرے بڑے بھائی جیسے ہیں۔
    آداب

  25. عاطف بھائی جب میں ابھی تحریر لکھ رہا تھا تو نگہت آپی نے بھی میری صفائی میں چند سطریں کھینچ دیں، اور انہوں نے پتہ ہے ایسا کیوں کیا؟ یقین جانیں اس لئے کہ وہ میرے مافی الضمیر کو جانتی ہیں، اپنے مشاہدے کی بنیاد پر۔ میں آپ سمیت کسی بھی مہربان کو ناراض کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، کیونکہ اس محفل کی رونقیں آپ سب کے دم ہی سے تو ہیں۔۔۔سو اب ہمیں آپکی تحریر کا انتظار ہے۔۔۔۔۔

  26. عاطف بھائی، یہ بھی کیا بات ہوئی، بڑا بھائی بھی کہ دیا اور اختلافی نکتہء نظر سے بھی بچ رہے ہیں۔۔۔۔ایسا مت کریں، کہیئے جو جی میں آئے۔۔۔۔چلیں یوں سمجھیں کہ اگر میں بڑا بھائی ہوں تو ممکن ہے میری وجہ سے آپ کی ہی اصلاح ہو جائے اور آپ کے سبب سے میں چپکے سے اپنا نظریہ بدل لوں۔۔۔۔(چپکے سے اس لئے کہ بڑے اعتراف کم ہی کیا کرتے ہیں۔۔۔ہاہاہاہا)

  27. عاطف میں تو ویر ایک بات جانتی ہوں جن کا کوئی نکتہ نظر ہوتا ہے انہی سے بحث ہوتی ہے اور اور انہی سے نظریاتی اختلاف ۔۔ یہی صحتمند رویہ ہے جن سے ہم سب ایک ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں ۔۔ اور تمہیں اختلاف رائے کے سارے ہنر آتے ہیں اور اللہ پاک ہماری چھوتی سی محفل کو شاد و آباد رکھے ۔۔آمین

  28. مصباح بھائی عاطف نے کبھی نکاح خواں کی ہاں میں ہاں نہیں ملائی ۔۔۔ دیکھیں اسے ۔۔ ہماری ہاں میں ہاں کیا ملائے گا ۔۔۔ ہاہاہہا۔۔۔ عاطف باز آجاؤ ورنہ جرمنی آ جاؤنگی ۔۔۔۔ بس اب ہنس دو ہمارے ساتھ ہی ۔۔۔

  29. جناب عاطف توقیر صاحب،
    اب میں صرف آپ سے ہی مخاطب ہوں کہ کہیں سے کسی تسلی بخش جواب کی بجائے بحث کو لفاظی میں لپیٹ کر اور ساتھ ہی تاریخ کا بھی رخ موڑ کر اسے کسی اور سمت دھکیل دیا گیا ہے۔ مصباح صاحب کے پر مغز تبصروں میں مجھے اپنے سوال کا جواب تو مل گیا ہے لیکن پھر بھی چند باتیں ریکارڈ کی درستگی کے لئے کہنا ضروری سمجھتا ہوں۔
    حضور والا ، سب سے پہلی بات تو یہ کہ مجھے آپ کی نظم سے ہر گز کوئی اختلاف نہیں۔ امن کے لئے سوچنا اور لکھنا میرے نزدیک عبادت ہے۔ آپ نے اپنی فیملی کے ملٹری بیک گرائونڈ کا بھی حوالہ دیا جو معلوماتی سے بڑھ کر قابل قدر ہے۔ میں صرف یہ پوچھنے کی جسارت دوبارہ کر رہا ہوں کہ ہم نےامن کی خواہش میں کیا کچھ نہیں کیا۔ ضیاءالحق کی کرکٹ ڈپلومیسی، نواز شریف کا دوستی کا سفر اور بس سروس، پرویز مشرف کا انڈیا کے آگے ناک رگڑنا اور کشمیر پہ کتنی قلع بازیوں کے باوجود حقارت سے ٹھکرایا جانا، اور ہمارے شاعروں، ادیبوں اور دانشوروں کا ہر دور میں دوستی کا راگ، لیکن جواب یا نتیجہ ؟
    مجھے جناب ہمدانی صاحب کے قول ’’ شاعر اور سیاست دان میں سب سے بڑا فرق یہی ہے کہ شاعر جو کہتا اور چاہتا ہے وہ اسے نافذ العمل نہیں کروا سکتا.‘‘ سے بھی مکمل اتفاق ہے پھر بھی اتنا اضافہ کرنے کی اجازت ضرور طلب کروں گا کہ شاعر کو کبھی کبھی خواب و خیال کی دنیا سے نکل کر حقیقت کی دنیا میں بھی قدم رنجہ فرمانا چاہیے اور زمینی حقائق ( Ground Realities ) ، تاریخ کے اوراق اور انسانی نفسیات کا بھی بغور جائزہ لینا چاہیے۔ کیونکہ ہم دو پڑوسیوں میں انہی میدانوں بہت سی جگہوں پہ mutual understanding کا شدید فقدان ہے۔
    آپ کوئی دوسرا حل پوچھتے ہیں تو عالی جناب ، مذاکرات ہی واحد امن کا راستہ ہے بشرطیکہ ہماری مثبت سوچ کا مثبت جواب ملے تو۔ لیکن ایسا خواب ، خواب خرگوش سے کم نہیں کیونکہ ایڈوانی صاحب کو آپ بنفس نفیس اپنی نظم سنا آئے جو مشاعرے میں موجود تھے ظاہر ہے شاعری کا بھی شوق رکھتے ہوں گے۔ سابقہ وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی بھی شاعر اور ادیب تھے مگرہائے رے قسمت کہ ان میں سے بھی کسی نے نہ تو لہو بدلنے کی خواہش اور نہ ہی امن کی آشا کا مثبت جواب دیا۔
    میں آپ کی اس بات کا بھی حامی ہوں کہ ، ’’ سوائے اس کے کہ ہم بات چیت کریں۔ وہ ناکام ہوں تب بھی جاری رکھیں ، وہ پھر ناکام ہوں تب بھی جاری رکھیں۔ مذاکرات مذاکرات اور صرف مذاکرات ‘‘۔ ۔۔۔لیکں آخر کس سے ؟ جو مذاکرات کی میز پہ آتے ہی نہیں، جو مذاکرات کے بہانے محض وقت حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اندر ہی اندر پاکستان کو کھوکھلا کرتے ہوئے اس کے ، میرے مُنہ میں خاک ، ناکام ریاست بننے یا بالکل ختم کرنے کی تیاری میں ہیں !
    آپ کا ارشاد ، ’’ امن کے حصول کے لئے دنیا کی کوئی فوج اور دنیا کا کوئی ہتھیار وہ کام نہیں کر سکتا جو ایک ادیب، شاعر اور قلم کر سکتا ہے۔‘‘ مجھے انتہائی افسانوی لگا کہ تاریخ عالم میں ایسی کوئی مثال مجھے ملتی نہیں ۔ اگر قلم اتنے جوہر دکھا سکتا تو آج اسرائیلی، امریکی اور نیٹو کے ٹینکوں، توپوں اور میزائیلوں کے آگے ہماری اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل اتنی بے بس نہ ہوتیں !

    آپ کا اس ارشاد گرامی ، ’’ معاشروں اور خطوں میں تبدیلیوں کی تاریخ میں مثالیں دیکھیں تو نظر آئے گا کہ فوج کشی سے معاشرے کم بدلے گئے ہیں اور تبلیغ سے زیادہ۔ ‘‘ سے بھی مجھے شدید اختلاف ہے ۔ تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں ،اسلام جہاں بھی پھیلا وہاں سپہ سالار پہلے پہنچے اور مبلغ بعد میں۔ مکہ فتح پہلے ہوا بعد میں وہاں اسلام پھیلا۔ سندھ میں محمد بن قاسم پہلے آیا بعد میں مبلغین۔ ہندوستان میں غوری اور غزنوی پہلے داخل ہوئے بعد میں نظام الدین اولیاء ، داتا گنج بخش اور دوسرے صوفیاء کرام اور مبلغ۔

  30. انشاللہ باجو۔ آپ فکر نہ کیجئے۔ اختلاف رائے گھر کے لوگوں میں بھی ہوتا ہے اور میری نظر میں اس کی نہ صرف قدر ہے بلکہ میں اسے بیش قیمت انسانی سرمایہ سمجھتا ہوں۔ مگر یہ سرمایہ صرف اس لئے ہوتا ہے کہ ہم اپنے انسانی رویے کا اظہار کریں۔ اس سرمایے کے استعمال سے کسی صورت کسی کی دل آزاری نہیں ہونی چاہئے۔ مری کسی بات سے میرے گھر میں میری ماں یا بہن یا بھائی یا ابا کو کوئی تکلیف پہنچے تو میں اس انسانی سرمایے سے زیادہ اپنا ایک اور انسانی سرمایہ استعمال کرنے کا سوچتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ اپنے نظریات سے زیادہ اپنے گھر والوں کے احساسات کا خیال رکھا جائے۔ سو اس لئے یہ تمام بات کہی۔
    کل بھی ایسا ہی ہوا کہ حضرت منظور قاضی صاحب کسی بات سے ناراض ہو گئے۔ حالانکہ انہوں نے کچھ باتیں انتہائی سخت کہیں جو بحث سے زیادہ ذاتی نوعیت کی تھیں اور ان سے الٹا میں یہ سوچنے لگ گیا کہ کہیں میری کسی بات سے انہیں کوئی تکلیف نہ پہنچی ہو۔ سو ایسی بحث میری نزدیک نہ صرف لاحاصل ہے بلکہ بے معنی اور تکلیف دہ بھی کہ جس سے دل آزاری کے پہلو نکلتے ہوں۔ بحث تو صرف اپنے نکتہ نظر کے اظہار کا نام ہے نہ مصباح بھائی تو پھر کیسا جذباتی پن اور کیسی ناراضگی۔ آپ کو تو شاید بڑے ہونے کے باعث کسی اعتراف میں وقت لگے یا آپ کو چپکے سے اعتراف کرنا پڑے مگر میں تو اعلی الاعلان یہ اعتراف کر سکتا ہوں نا۔ مجھے تو ذرا بھر بھی کوئی انا کا سامنا نہیں ہے۔ اپنے بڑے بھائی سے معذرت یا معافی کی خواستگاری میں کیسی انا۔ سو میں انہتائی معذرت خواہ ہوں اور واضح طور پر کہتا ہوں کہ آئندہ یہ گستاخی نہیں ہو گی۔
    🙂

  31. ہاہاہاہاہا۔۔۔ نکاح خواں کے سامنے اب تک ہاں نہ کرنے کی وجہ یہ نہیں تھی کہ میں نے ہاں نہیں کی بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ مجھے کسی بھی لڑکی نے اب تک ہاں نہیں کی۔ کوئی بھی لڑکی ایک شاعر کی ٖذمہ داری اٹھانے پر آمادہ دکھائی نہیں دیتی۔ ہا ہا ہا ہا ۔۔ میں تو چاہتا ہوں کہ ہاں کر ہی دی جائے مگر اب ڈھونڈے کون۔۔ 🙂

  32. جاوید بھائی آداب۔ شکریہ کہ آپ نے تفصیلی گفتگو کے ذریعے بات واضح کی۔ میں نے بغور آپ کی تحریر کو پڑھا مگر اس میں کچھ تاریخی غلطیاں میں مجھے لگیں سو ان کی درستی کے لئے یا کم از کم انہیں کلیئر کرنے کے کہ شاید میری ہی اصلاح ہو سکے اور میں درست ہو سکوں، آپ کو تفصیلی جواب لکھنے کا سوچا۔ صبح نگہت باجو اور مصباح بھائی سے گفتگو ہوئی تھی تو میں نے کہا تھا کہ میں اب کسی بحث میں حصہ نہیں لوں گا اور میں اس جملے پر قائم ہوں لیکن آپ کی مدلل گفتگو پڑھی تو سوچا کہ آپ سے اپنی رائے کا اظہار نہایت عقیدت اور احترام سے کر دوں اور یہ بھی عرض کر دوں کہ اس کے بعد آپ جو کہیں گے میں اس پر پیشگی ہاں کر رہا ہوں۔ میرے لئے اس بزم کا ہر فرد نہایت قیمتی ہے اور میں یہاں اپنوں کو ناراض کرنے نہیں آیا۔

    جاوید بھائی، سب سے پہلی بات کہ آپ کو ‘‘اس نظم سے کوئی اختلاف نہیں، امن کے لئے کے لئے سوچنا اور لکھنا میرے نزدیک عبادت ہے۔‘‘ آپ کی اور میری سوچ کی ہم بنیادی ہم آہنگی کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔ یہ بات بھی درست ہے کہ اب تک ‘‘ہم نے امن کی خواہش میں کیا کچھ نہیں کیا۔‘‘ پر تھوڑی سی نظر ثانی کی ضرورت ہے کیونکہ آپ نے جتنی باتیں تحریر کی ہیں۔ لگ بھگ اتنی ہی یا اس بھی تھوڑی زیادہ کوئی ہندوستانی شہری بھی گنوا سکتا ہے۔
    ‘‘ضیاءالحق کی کرکٹ ڈپلومیسی، نواز شریف کا دوستی کا سفر اور بس سروس، پرویز مشرف کا انڈیا کے آگے ناک رگڑنا اور کشمیر پہ کتنی قلع بازیوں کے باوجود حقارت سے ٹھکرایا جانا، اور ہمارے شاعروں، ادیبوں اور دانشوروں کا ہر دور میں دوستی کا راگ، لیکن جواب یا نتیجہ ؟‘‘
    اس بات کا جواب انتہائی سادہ ہے۔ اگر ہم درست ہیں، جو کہ یقینا ہیں تو اپنے حق میں بھارتی رائے عامہ صرف اسی وقت ہموار ہو سکتی ہے، جب ہم ایک دوسرے کے ملکوں میں اپنے حقیقت پسندانہ خیالات اور امن کی کوششوں اور کاوشوں کو آگے بڑھائیں۔ دیکھیں اگر ہم وہاں جاتے ہیں یا اگر ہم اپنے بھارتی بھائیوں سے ملتے ہیں تو کم از کم میں اپنی حد تک اور اپنے تجربے کی رو سے کہہ رہا ہوں کہ ہم بھارتی شہریوں کو یہ بات باور کرا سکتے ہیں کہ جو انہیں بتایا جا رہا ہے وہ حتمی طور پر درست نہیں اور پاکستانیوں کا اصولی موقف کیا ہے۔

    آپ کی یہ بات کہ ‘‘ شاعر کو کبھی کبھی خواب و خیال کی دنیا سے نکل کر حقیقت کی دنیا میں بھی قدم رنجہ فرمانا چاہیے اور زمینی حقائق ( Ground Realities ) ، تاریخ کے اوراق اور انسانی نفسیات کا بھی بغور جائزہ لینا چاہیے۔ کیونکہ ہم دو پڑوسیوں میں انہی میدانوں بہت سی جگہوں پہ mutual understanding کا شدید فقدان ہے۔‘‘
    آپ کی ذاتی رائے ہے اس لئے اس بارے میں صرف یہ عرض کروں گا کہ میرے نکتہ نظر کے درپردہ میرا ذاتی مطالعہ اور اب تک کا مشاہدہ ہے اور میں اگر ‘‘لہو بدلنے‘‘ کی بات کر رہا ہوں تو اس سے مراد معاشرے کی روش میں تبدیلی کی خواہش اور عوامی سطح پر باہمی رشتوں میں مضبوطی اور قربت ہے۔ میوچل انڈرسٹینڈنگ میں فقدان صرف اسی قربت سے دور ہو سکتا ہے۔

    آپ کا تحریر کردہ یہ حل بڑا عجیب ہے۔ میں تمام تر کوشش کے باوجود اس میں سے حل نہیں نکال پایا جناب اور اسے میں اپنی بدقسمتی سمجھوں گا یا کم فہمی۔ جاوید بھائی نہایت ادب کے ساتھ ، آپ اپنے اس حل میں موجود حل تلاش کرنے میں میری مدد فرمائیے
    ‘‘آپ کوئی دوسرا حل پوچھتے ہیں تو عالی جناب ، مذاکرات ہی واحد امن کا راستہ ہے بشرطیکہ ہماری مثبت سوچ کا مثبت جواب ملے تو۔ لیکن ایسا خواب ، خواب خرگوش سے کم نہیں کیونکہ ایڈوانی صاحب کو آپ بنفس نفیس اپنی نظم سنا آئے جو مشاعرے میں موجود تھے ظاہر ہے شاعری کا بھی شوق رکھتے ہوں گے۔ سابقہ وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی بھی شاعر اور ادیب تھے مگرہائے رے قسمت کہ ان میں سے بھی کسی نے نہ تو لہو بدلنے کی خواہش اور نہ ہی امن کی آشا کا مثبت جواب دیا۔‘‘
    ایسا ہر گز نہیں کہ اس جانب امن کی آشا نہیں۔ مگر بھائی دونوں جانب بداعتمادی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ ہم ایک دوسرے کے درست اقدامات کو بھی غلط زاویے سے دیکھنے لگے ہیں۔ ایسی صورت میں صرف مذاکرات جاری رکھنے کی کوشش اور سکالروں کا ایک دوسرے ملک میں پہچ کر اپنی بات دوسروں تک پہنچانا قدرے بہتر گراؤنڈ ریلیٹٰ ہو سکتا ہے ورنہ تو ڈیڈ لاک ہو جائے گا، جو اس وقت چل رہا ہے۔ ممبئی حملوں سے پہلے تک یقین جانئے مذاکرات سست ضرور تھے لیکن درست سمت میں جاری تھے اور میری دعا ہے کہ ان کا سلسلہ جلد بحال ہو، جو کہ جلد ہی ہو بھی جائے گا۔
    حضور آپ کا یہ نکتہ نہایت اہمیت کا حامل ہے
    ‘‘۔لیکں آخر کس سے ؟ جو مذاکرات کی میز پہ آتے ہی نہیں، جو مذاکرات کے بہانے محض وقت حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اندر ہی اندر پاکستان کو کھوکھلا کرتے ہوئے اس کے ، میرے مُنہ میں خاک ، ناکام ریاست بننے یا بالکل ختم کرنے کی تیاری میں ہیں !‘‘
    مگر بات یہ ہے کہ پاکستان کو کھوکھلا ہونے سے ہم نے بچانا ہے ظاہر ہے بھارت دشمن ہے وہ تو ایسا کرے گا ہی اور صرف بھارت ہی کیا دنیا کی بہت سی طاقتوں کے مفادات ایک کمزور پاکستان میں ہیں، مگر یہ بھی تو دیکھیں نہ اگر مذاکرات نہیں ہوتے تو کیا اس سے بھارت کو وقت میسر نہیں آتا۔ چلئے آپ کی بات کو درست تسلیم کر لیتے ہیں۔ آپ کی بتائیے ممبئی حملوں کے بعد یعنی جب سے پاک بھارت مذاکرات منجمد ہوئے ہیں کیا بھارت پاکستان کو کھوکھلا بنانے کی کوشش نہیں کر رہا۔ تو آپ کی اپنی بات ہی میں آپ کی دلیل کا رد مل جائے گا کہ ایسا نہیں کیونکہ مذاکرات کی بندش کے بعد پاکستان کو کھوکھلا بنانے کی سازشوں میں اضافہ ہوا ہے۔
    آپ کی اس بات کو میں صرف آپ کی ذاتی رائے سمجھ رہا ہوں اور میری خواہش ہو گی کہ آپ ایک مرتبہ پھر تاریخ کا مطالعہ کریں اور اس بار ذیادہ باریک بینی سے کریں۔ چلیں میں پہلے آپ کی یہ بات یہاں تحریر کر دوں اس کے بعد اس حوالے سے اپنے نکتہ نظر کی وضاحت کر دوں گا۔
    ‘‘آپ کا ارشاد ، ’’ امن کے حصول کے لئے دنیا کی کوئی فوج اور دنیا کا کوئی ہتھیار وہ کام نہیں کر سکتا جو ایک ادیب، شاعر اور قلم کر سکتا ہے۔‘‘ مجھے انتہائی افسانوی لگا کہ تاریخ عالم میں ایسی کوئی مثال مجھے ملتی نہیں ۔ اگر قلم اتنے جوہر دکھا سکتا تو آج اسرائیلی، امریکی اور نیٹو کے ٹینکوں، توپوں اور میزائیلوں کے آگے ہماری اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل اتنی بے بس نہ ہوتیں !‘‘
    بات یہ ہے حضور یہ تو اذل سے طے شدہ انسانی اصول ہے کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس۔ دیکھیں دلیل سے بڑی کوئی طاقت نہیں ہوتی اور طاقت سے بڑی کوئی دلیل نہیں ہوتی۔
    جاوید بھائی طاقت خود بہت بڑی دلیل ہے۔ اسرائیلی اور امریکی حملوں یا کارروائیوں کے آگے قلم کچھ نہیں کر سکتا میں آپ سے دریافت کرنا چاہتا ہوں کہ اس وقت ان کے آگے قلم کے علاوہ ہم کیا استعمال کر سکتے ہیں۔ حضور جب مسلمان طاقتور ور تھے تو انہوں نے یہی دلیل استعمال کی اور اب وہ ہیں تو وہ کر رہے ہیں۔ مگر ایسے دور میں بھی سب سے اہم کام قلم اور دانشور ہی کر سکتے ہیں۔ میڈیا پر اگر پروپیگنڈا ہو تو اس کا حل اس کا انہیں میڈیمز پر جواب ہوتا ہے نہ کہ کچھ اور۔ اور اگر کچھ ہے تو وہ تحریر کیجئے، میں بھی آپ کا ساتھ دوں گا۔
    میری بات کہ ’’ معاشروں اور خطوں میں تبدیلیوں کی تاریخ میں مثالیں دیکھیں تو نظر آئے گا کہ فوج کشی سے معاشرے کم بدلے گئے ہیں اور تبلیغ سے زیادہ۔ ‘‘
    پر آپ کا اشدید اختلاف ‘‘مجھے شدید اختلاف ہے ۔ تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں ،اسلام جہاں بھی پھیلا وہاں سپہ سالار پہلے پہنچے اور مبلغ بعد میں۔ مکہ فتح پہلے ہوا بعد میں وہاں اسلام پھیلا۔ سندھ میں محمد بن قاسم پہلے آیا بعد میں مبلغین۔ ہندوستان میں غوری اور غزنوی پہلے داخل ہوئے بعد میں نظام الدین اولیاء ، داتا گنج بخش اور دوسرے صوفیاء کرام اور مبلغ۔‘‘
    یا تو بات واضح کرنے میں ناکام ہے یا میں سمجھنے میں۔ آپ کی اس بات کو دو طرح سے سمجھا جا سکتا ہے ایک تو یہ کہ آپ پہلے بھارت پر حملہ کر کے اس پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ بعد میں کوئی مبلغ وہاں داخل ہو سکے یا دوسری بات ہندوستان اور فتح مکہ کی مماثلت ہر گے نہیں ہے۔
    میں کچھ چیزوں کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں۔ پہلی بات ہندوستان توجناب ہندوستان میں یقینا بن قاسم کے حملے کے بعد مسلم مبلغوں کی آمد شروع ہوئی اور اس سے یہاں ذات پات کے فرق کی وجہ سے لوگوں کو دائرہ اسلام میں داخلے کا شرف حاصل ہوا مگر اب ایسا نہیں ہو سکتا۔ اس لئے کہ اس وقت مسلمان سپر پاور تھے۔ اگر آپ کی اس بات کو درست تسلیم کر لیا جائے تو آپ دوسرے لفظوں میں یہ کہہ رہے ہیں کہ امریکہ کہیں بھی حملہ کرے اور وہاں لوگوں کو اپنے سکالرز کی مدد سے دائرہ مسیحیت میں داخل کرنا شروع کر دے یا عراق اور افغانستان میں حملے کے بعد امریکہ اور مغربی ممالک کو وہاں مسیحیت کی تبلیغ شروع کر دینی چاہئے تھی؟
    دوسرا فتح مکہ تو اس وقت فتح مکہ پاکستان کی موجودہ صورت حال کی قدرے بہتر حل ہے۔ جاوید بھائی میری رائے اس حوالے سے بالکل متفق ہے اگر ایسا ہوتا تو فتح مکہ دس ہجری سے بہت پہلے ہی ہو چکا ہوتا۔ آپ دوبارہ مطالعہ کیجئے گا۔ آپ کو معلوم ہو گا کہ فتح مکہ میں صلح حدیبیہ کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ صلح حدیبیہ کے بعد جب مسلم سکالرز نے پر امن ماحول میں مکہ میں جانا آنا شروع کیا تھا تو وہاں بڑی تعداد میں لوگ مسلمان ہو گئے تھے اور جب کوئی شخص وہاں مسلمان ہو جاتا تھا تو اسے مدینہ جانے کی اجازت نہیں ہوتی تھی جبکہ مدینے میں کوئی مشرک گرفتار ہوتا تھا تو اسے مکے والوں کو لوٹا دیا جاتا تھا سو اس کا فائدہ یہ ہوا کہ پرامن ماحول میں مکہ میں اسلام تیزی سے پھیلا اور مشرکین مکہ کو اس کا احساس بہت بعد میں ہوا اور جب انہیں یہ احساس ہوا اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ اسلام مدینہ میں بھی پوری رفتار سے پھیل چکا تھا اور مکے میں بھی مسلمانوں کی ایک بڑی جماعت بن چکی تھی۔ اس وقت تک مسلمان مدینے کو پوری طرح سے ایک پرامن اور فلاحی ریاست بنا چکے تھے وہاں لوگوں کو اعلیٰ درجے کے حققوق دستیاب ہو چکے تھے اور یہی وجہ تھی کہ مکہ پر حملہ تو ہوا مگر بغیر کسی مزاحمت کے مسلمان مکے کا انتظام سنبھالنے میں کامیاب ہو گئے۔
    یہ تفصیل اس لئے لکھی کہ یہی میرا جواب ہے۔ اس وقت کسی امن معاہدے کے تحت اگر ہمارے سکالرز اور شعراء بھارت جانا شروع ہو گئے تو میں یقین سے یہ بات کہتا ہوں کہ اس کے نتائج ہر طرح سے پاکستان کے حق میں ہوں گے۔ مگر میں اس حقیقت کو بھی جانتا ہوں کہ صلح حدیبیہ کے معاہدے پر دستخظ اس وقت حضور اکرم کے لئے آسان نہیں تھے۔ مسلمانوں کی ایک بڑی اکثریت نے اس کی مخالفت کی تھی ان سب کا بھی وہی خیال تھا جو اس وقت آپ کا ہے۔ حضرت عمر (رض) جیسے جلیل القدر صحابی نے بھی شدید احتجاج کیا تھا۔ مگر تاریخ نے دیکھا کہ اس وقت کا ایک غیر جذباتی فیصلہ تاریخ اسلام کا ایک روشن باب بن گیا۔ مشرکین مکہ بھی مدینے کو کمزور بنانے کی سازشوں میں تھے مگر عقل کا تقاضا یہی تھا کہ اس وقت ایک ایسا ماحول پیدا کیا جائے، جس میں مدینے کو داخلی طور پر محفوظ اور مضبوط بنایا جائے۔ اندرونی حالت بہتر ہو گی تو ہم بیرونی طور پر اپنے ملک کی بہتر نمائندگی بھی کر پائیں گے اور دوسروں کے لئے مسعل راہ بھی ہوں گے۔

    سو یہ ہے مفصل جواب آپ کی تمام تر باتوں کا۔ جاوید بھائی ڈیڈ لاک بہت آسانی سے پیدا کیا جا سکتا ہے۔ میرے اس جواب کا ہرگز کوئی یہ مطلب نہیں کہ میں آپ کی رائے کا احترام نہیں کر رہا۔ جاوید بھائی یہ سب کچھ تحریر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ میں بھی آپ کی طرح پاکستان اور پاکستانیوں کے دکھ شدت سے محسوس کرتا ہوں اور میری نظر میں یا میری رائے میں یہ ایک حقیقت پسندانہ اورقدرے بہتر راستہ ہے۔ میری کسی بات سے گستاخی کا کوئی پہلو نکلتا ہو تو میں معذرت چاہتا ہوں۔
    آپ کی محبتوں کا طالب

  33. بھائ عاطف توقیر سلامت رھو۔
    چلو کہ ہم تم لہو بدل لیں، چلو کہ ہم تم لہو بدل لیں
    لہو کے سارے نصاب بدلیں
    حساب بدلیں، کتاب بدلیں
    چلو کہ ہم تم لہو بدل لیں
    ہم آب زم زم یا گنگا جل سے بھی صدیاں پہلے
    خیال کن رہین منت
    زمیں پہ بھیجے گئے تھے اور پھر
    نجانے یہ کیا ہوا کہ ہم نے
    بدن کے ٹانکے ادھیڑ ڈالے
    وجود حصوں میں بانٹ ڈالا
    بساط خانوں میں توڑ ڈالی-
    ——————
    عاطف تو قیر بھائ بہت پر اثر نظم ھے۔ اپنے فکری سفر کو اسی عزم سے جاری رکھو اپنے حصے کی شمع جلانا بھی تو نیکی ھے

    بزبان فراز۔ شکوہ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر ھے
    اپنے حصے کی کوئ شمع جلاۓ رکھنا
    تم نے اپنے حصے کی شمع جلادی ھے کبھی مجھے اپنے اّپ پر ندامت ھوتی ھے۔۔ میں نے اپنے پیارے وطن کی تعمیرو ترقی کے لیے کیا کیا؟ ھمارے وطن میں ھمارے پیاروں کا لہو پانی سے آرزاں ھوگیا ھے ۔۔

  34. السلام علیکم
    میری دو کوڑی کی رائے یہ ہے کہ شاعر کے کلام کو پڑھا جائے اور نظم کے محاسن پر اس کی تکنیکی خوبیوں یا خامیوں پر بحث کی جائے
    شاعر اپنا نظریہ پیش کرنے میں آزاد ہے ۔ مگر یہاں نظم پرگفتگو کی بجائےاس کے پسِ پردہ نظریے پر گفتگو کی جارہی ہے
    نظریاتی گفتگو کے لیے الگ بلاگ شروع کیا جا سکتا ہے
    میری رائے سے کسی کا متفق ہونا ضروری نہیں
    والسلام
    زرقا

  35. سب سے پہلے میں آپ کے نظریے پر متفق ہوں۔ میں تو کہہ ہی رہا ہوں کہ شخصی رائے ہے۔۔ بقول مشتاق احمد یوسفی۔۔ مٹی پاؤ جی۔
    ظاہر ہے نظم پر گفتگو ہو تو ہم دیگر بہت سی بحثوں سے بچ سکتے ہیں۔ شکریہ زرقا جی۔۔ آداب

  36. عاطف توقیر کو کچھ کچھ تو میں بھی جانتا ہوں جی. دراصل جس دن سے یہ نوجوان سوا ستیہ پال آنند سے ملا ہے اسکے سولہ طبق روشن ہوئے ہیں اور یہ بال کی کھال نہیں بلکہ اب اسکا مغز بھی نکال لیتا ہے. مصباح اور عاطف کے درمیان لکھے ہوئے مکالمے پڑھ کر لطف آ گیا اور اپنی ڈاکٹر نگہت نے خوب سیٹی بجا بجا کر ریفری کا کردار ادا کیا.
    عاطف میاں مصباح حسین کم از کم مجھ سے بہت زیادہ پڑھا لکھا جوان آدمی ہے. صرف خود ہی نہیں سارا خانوادہ علم حقیقی کے زیور سے آراستہ ہے اور یہ ان معدودے چند گھرانوں میں سے ہیں جنہوں نے علم، ادب، قلم ،ضمیر کچھ بھی نہیں فروخت نہیں کیا.
    اور عاطف میاں آپ بھی تو ہمارا فخر ہو.قابل عزت ہو و احترام ہو. علم ہی تو ہمارا اختصاص ہے اور صاحبان علم کی پہلی نشانی سوال ہے اور جسے سوال کا جواب مل گیا اور وہ تشفی پا گیا تو گویا اسے منزل مل گئی.
    باب شہر علم مولائے متقیان علی ابن ابی طالب کا فرمان ہے کہ سوال کرنانصف علم ہے.
    سوال تو وہی کرتا ہے جس کے پاس علم ہوتا پے اور وہ مزید علم کا طالب ہوتا ہے. بحث کا مطلب ہر گز کسی قسم کی ناراضگی یا لڑائی جھگڑا نہیں. بلکہ میں نے بارہا لکھا ہے کہ بحث کا مطلب اپنے نکتہ نظر کو پوری مدلل طاقت سے بیان کرنا ہے اور دوسرے کے نکتہ نظر کو پوری قلبی وسعت کے ساتھ سننا ہے اور فیصلہ حقائق اور دلیل کی بنیاد پر کرنا ہے.
    دلیل ہی تو آیت ہے اور آیت نشانی ہے اور نشانی مطہر قلب کا عکس ہے.
    کبھی بھول کر بھی نہ کہنا کہ میں اب بحث میں شامل نہیں ہوں گا. یہ فرار تو صاحبان فکر کو بہت مہنگا پڑتا ہے.
    خوش رہو اور لکھتے رہو

  37. صفدر جی آپ نے تمام بات ہی سمیٹ کر رکھ دی۔ اب کیا بات کی جا سکتی ہے۔ بابا میں نٖزدیک بحث کا مطلب کسی کو قائل کرنا نہیں بلکہ صرف اپنا نکتہ نظر بیان کرنا ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے میں نہ تو کسی جھگڑے کا قائل ہوں اور نہ ہی کسی ناراضگی کا۔ یہاں پر تو سبھی لوگ مجھ سے بڑے ہیں تو مجھے اپنی نہیں ان کی ناراضگی کا زیادہ خیال ہوتا ہے۔ مصباح جی جیسے اہل علم شخص کو ناراض کرنے کا تو سوچا بھی نہیں جا سکتا۔ وہ انتہائی نفیس اور شفیق شخصیت کے مالک ہیں۔ اس پر نگہت باجو کو تو میں کسی بھی بحث سے ماورا سمجھتا ہوں، وہ تو واقعی جرمنی آ کر بھی میرے کان کھینچ سکتی ہیں۔ سو جب مجھے یہ احساس ہوا کہ بحث سے ناراضگی کا پہلو نکل سکتا ہے تو سوچا کہ یہ کسی صورت درست نہیں ہو سکتا اور میں اسے کبھی جائز قرار نہیں دے سکتا۔
    میرا نکتہ نظر، مصباح جی، نگہت باجو اور آپ سے قیمتی نہیں ہے۔ سو اس لئے ایسا کہا تھا۔ میں نے یہ بالکل بھی نہیں کہا کہ میں لکھوں گا نہیں اور یہ بھی نہیں کہا کہ میں اس بزم میں آنا چھوڑ دوں گا۔ میں یہیں ہوں۔ میری نظمیں غزلیں آپ باقاعدگی سے ملاحظہ کرتے رہیں گے۔ میں اپنی بات بھی تفصیل سے کروں گا مگر میں نے صرف یہ کہا تھا کہ اگر مجھے لگا کہ کسی موضوع پر میرا نکتہ نظر مختلف ہے تو میں اس کے اظہار سے اجتناب کر کے اپنے اتنے عزیز اور شفیق بڑوں کی ناراضگی سے بچوں گا۔
    🙂
    باقی آپ موجود ہیں تو ہم بچوں کو کیسی فکر

  38. جناب مصباح حسین جیلانی صاحب اور ان کے ساتھ ساتھ جاوید اقبال کیانی صاحب کے مدلل اور سیر حاصل تبصروں کے بعد میرے تبصرے کی کوئی ضرورت ہی نہیں تھی ۔

    میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں عاطف توقیر صاحب کے والد کی عظمت اور پاکستان سے انکی محبت اور اسکے لیے انکی قربانی کا حا ل پڑھکر ان کی قدم بوسی کا شرف حاصل کرنا چاہتا ہوں ۔ا ور اگر وہ اس دنیا میں نہیں ہیں تو انکی مغفرت کی دعا کرتا ہوں ۔ وہ صحیح طور پر پاکستان کے ہیرو تھے ۔ اللہ ایسے ہی ہیرو پاکستان کو دے : آمین

    عاطف توقیر صاحب اپنے والد کے متعلق فرماتے ہیں :
    “ میرے آبا جان نے اپنی آدھی سے زائد زندگی فوج میں گزار دی۔ وہ 65ء میں چھب سیکٹر میں بھی لڑے اور 71ء میں ایسٹ پاکستان میں گرفتار بھی ہوئے۔ وہ تین سال تک بھارت میں قید بھی رہے۔ سو یہ سب اس لئے بتایا ہے کہ آپ خود سوچئے میرے گھر کا ماحول کس قدر بھارت کے خلاف ہو سکتا ہے۔ یا میرے گھر میں پاکستان کی اہمیت اور محبت کس حد شامل ہو سکتی ہے۔ مجھے اچھی طرح سے یاد ہے کہ ہر برس چھ ستمبر کے روز میری اماں اس خوف سے ٹی وی کی چلنے نہیں دیتی تھیں کہ وہاں کسی قومی نغمے کو دیکھ کر میرے ابا گھنٹوں روتے رہتے تھے۔“

    پاکستان ابھی تک ایسے ہی عظیم اور بہادر پاکستانیوں کی وجہ سے اب تک زندہ ہے ۔

    عاطف توقیر صاحب سے یہی پوچھنا ہے کہ اگر انکے والد انکا یہ بلاگ پڑھتے تو کیا محسوس کرتے ؟

  39. جناب عاطف توقیر صاحب،
    ایک مولوی صاحب نے مسئلہ بیان فرمایا کہ انسان جہاں سجدہ کرتا ہے وہ جگہہ قیامت کے دن اس کے حق میں گواہی دے گی۔ چنانچہ مساجد بدل بدل کے نماز پڑھتا ہوں۔ جہاں بھی نماز پڑھی مولوی صاحب نے دعا میں کشمیر اور فلسطین کی آزادی کی دعا ضرور کی ۔ جتنی رندھی اور گلو گیر آواز میں مولوی صاحب نے دعا فرمائی اسے اونچی اور جذباتی آواز میں میں نے آمین کہی ۔ نوجوانی میں یہ مسئلہ سنا تھا اب بڑھاپا دستک دینے کو ہے اور یہ دعا شاید میرے پوتوں کے پوتوں کے دور میں پوری ہو جائے۔
    سو میں مولوی صاحب کی دعا کے ساتھ ساتھ آپ کی شاعرانہ دعا یا خواہش پہ بھی آمیں کہنے کی عادت ڈال لیتا ہوں۔

    ویسے محترم قاضی صاحب کی بات دہرائے بغیر میں یہ کہنے کی جسارت ضرور کرو ں گا کہ کاش ایسا ہوتا۔۔۔۔۔۔

    لیکن میں تو انگریز بہادر کے مقولے پہ یقین رکھتا ہوں کہ جب بات back to Sqare One ہو جائے تو پھر no point in beating the bush ، سو آپ سے آئیندہ کسی بلاگ میں ملاقات ہوگی، جیتے رہیئے ۔

  40. شکریہ جاوید بھائی ۔ منظور صاحب آپ کا بھی شکریہ۔ میری اپنے والد محترم سے اس بلاگ کے حوالے کل تفصیلی گفتگو ہوئی تھی ۔
    آپ کا بہت بہت شکریہ

  41. اگر عاطف توقیر صاحب یہ بھی لکھ دیتے کہ انہوں نے جب اپنے والدِ محترم سے اس بلاگ کے حوالے کل تفصیلی گفتگو کی تو انکے والدِ محترم ( اللہ انہیں صحت و تندرستی کے ساتھ پاکستان کے سر پر سلامت رکھے ۔آمین ) نے کیا فرمایا ۔
    کیا انہوں نے عاطف توقیر صاحب کے ارشادات اور نظریات اور خیالات کی تائید کی اور انہیں شاباشی دی یا پھر ۔۔۔۔۔!!!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *