میں اردو کی ان ویب سایٹوں کی تلاش کررہا ہوں جن کا کام صرف اردو کی خدمت کرناہے ۔ ایسی ویب سایٹ جن کا مقصد پیسے کمانا نہیں ہے بلکہ بے لوث جذبے کے ساتھ صرف اور صرف اردو کی ترویج کرنا ہے ۔
شعر وسخن کی ویب سایٹ www.sherosokhan.com ایسی ہی ویب سایٹ ہے جس میں Continue reading اردو کی ویب سایٹ ” شعر وسخن ” بھی قابلِ مطالعہ ہے
Author: منظور قاضی
اردو کے خود مختار بلاگ نگاروں کومبارکباد
کچھ دن پہلے تانیہ رحمان صاحبہ نے ای میل کے ذریعہ یہ اطلاع دی کہ انہوں نے یونی کوڈ اردو فانٹ میں اپنا ذاتی بلاگhttp: //Tanyarehman.wordpress.pk شروع کردیا . ۔
میں تانیہ رحمان صاحبہ کے عالمی اخبار سے چلے جانے پر افسوس کررہا تھا ۔ مگر تانیہ رحمان صاحبہ کی اس خوشخبری نے مجھے انکے جانے کی وجہ Continue reading اردو کے خود مختار بلاگ نگاروں کومبارکباد
عالمی اخبار کے ابھرتے ہوے سخنوروں کے قابل مطالعہ اشعار
عالمی اخبار کے شاعری کے سیکشن میں مشہور و معروف سخنوروں ( پنہاں ، صفدر ھمدانی ،نگہت نسیم ، زرقا مفتی اور اسحاق ساجد اور فراز ) کا کلام تو موجود ہے مگر ساتھ ہی ساتھ ان ابھرتے ہوے سخنوروں کا کلام بھی موجود ہے جن سے Continue reading عالمی اخبار کے ابھرتے ہوے سخنوروں کے قابل مطالعہ اشعار
سرور یہ فیضِ راز ہے کہ تیری شاعری ۔ حسنِ سخن سے گلشنِ شیراز بن گئی
کئی سال پہلے اپنے ڈلس ، ٹیکسس کے قیام کے دوران سرور عالم راز سرور کو ترنم سے وہاں کے مشاعروں میں شعر پڑھتے سنتا تھا اور انکے کلام کی خوبیوں اور انکے طرز بیان کے جادو سے محظوظ ہوتا تھا۔ ( یہ اس زمانے کی بات ہے جب میں اردو لنک (پاکستان لنک ) میں پنہاں صاحبہ کی غزلیں پڑھتا تھا اور دل ہی دل میں Continue reading سرور یہ فیضِ راز ہے کہ تیری شاعری ۔ حسنِ سخن سے گلشنِ شیراز بن گئی
جوش کے حالِ زار پر رحم کہ تیری ذات ہے
شبیر حسن خاں جوش ملیح آبادی کا نام اردو ادب اور اردو شاعری میں کسی تعارف کا محتاج نہیں۔
میں اس بلاگ کو جناب ظفر جعفری کے اصرار پر شرو ع کررہا ہوں ۔ میں نے ان سے یہ کہ دیا ہوں کہ میرے پاس جوش کے کلام کا نہ کوی مجموعہ ہے اور نہ اسکی ” یادو ں کی بارات ” ہے جس میں اس عظیم شاعر نے بہت Continue reading جوش کے حالِ زار پر رحم کہ تیری ذات ہے
تعلق دیر سے، رشتہ حرم سے ہے ، توبس اتنا– راجیو چکرورتی
اس شعر : تعلق دیر سے ، رشتہ حرم سے ، ہے تو بس اتنا ۔ مسلسل لوٹا تا جاتا ہے انہی کے درمیاں مجھ کو ،
کا خالق ایک ہندو شاعر راجیو چکرورتی ہے جس کی مادری زبان تلگو ( آندھرا ( سابق ریاست حیدر آباد دکن ، بھارت کی زبان) ہے ۔ اور وہ اردو بھی تلگو اسکرپٹ ( حروف ) میں لکھتا ہے۔ Continue reading تعلق دیر سے، رشتہ حرم سے ہے ، توبس اتنا– راجیو چکرورتی
دو پل میں میری ساری جوانی گذر گئی ۔ ظفر جعفری
یہ شعر : دو پل میں میری ساری جوانی گذر گئی ۔ کب آئی ، کیسے آئی ، کہا ں تھی کدھر گئی
جناب ظفر جعفری کا معرکت الارا شعر ہے جس کو انہوں نے استاد قمر جلالوی کی غزل کی زمین میں لکھا اور خوب لکھا۔
جہاں تک مجھے علم ہے ظفر جعفری صاحب کو Continue reading دو پل میں میری ساری جوانی گذر گئی ۔ ظفر جعفری
نالاں ہیں اک طرف تو مرے نام سے بھی وہ ۔ مسعود قاضی
مسعود قاضی نے تازہ غزل یہ کہکر مجھے بھجوای ہے کہ اس نے اسے اپنی محبوبہ کے نام منسوب کیا ہے:
نالاں ہیں اک طرف تو مرے نام سے بھی وہ
کرتے ہیں پھر بھی ذکر مرا ہر کسی سے وہ Continue reading نالاں ہیں اک طرف تو مرے نام سے بھی وہ ۔ مسعود قاضی
رات کی رات مجھے بزم میں رہنے دیجیے۔قمر جلالوی
میرثانی سید محمد حسین مرحوم ، استاد قمر جلالوی کے نام سے اردو کی دنیا میں مشہور تھے اور اپنے کلام کی ندرت اور سلاست اور سادگی اور خیالات کی انتہای سادہ انداز میں ترجمانی کے باعث ادب کی تاریخ میں اعلی مقام حاصل کرچکے ہیں۔ انکے کلام میں دقیق الفاظ کی نمایش ہر گزنہیں تھی وہ بالکل سادہ انداز میں ایسی بات کہتے تھے کہ و ہ سننے والوں کے دل میں اتر جاتی تھی۔ Continue reading رات کی رات مجھے بزم میں رہنے دیجیے۔قمر جلالوی
طارق ہاشمی صاحب کے استاد سید نعیم حامد علی الحامد کی غزل
محترم طارق ہاشمی صاحب نے اپنے استاد محترم کی جو غزل میرے ختم شدہ بلا گ میں پیش کی ہے اس کے چند اشعار سے یہ بلاگ کی ابتدا کررہا ہوں ۔ باقی کے اشعار طارق ہاشمی صاحب اس بلاگ میں لکھ سکتے ہیں اور اپنے استاد محترم کا تعارف بھی پیش کرسکتے ہیں ۔ Continue reading طارق ہاشمی صاحب کے استاد سید نعیم حامد علی الحامد کی غزل
