عالمی اخبار کے مستقل کالم نگار،دینی موضوعات کے مستند لکھاری اور معروف محقق جناب احمد ترازی کے برادر نسبتی ”سالے” کو کراچی میں نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے اور اب انکی رہائی کے لیئے تاوان کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
مزید تفصیل کے لیئے یہاں کلک کیجئے
Author: صفدر ھمٰدانی
شام کا ایک مبارک سفر !!
السلام علیکم ۔۔۔۔۔!
آج بہت دن کی غیر حاضری کے بعد لکھ رہی ھوں اس کی وجہ یہ ھے کہ الحمدلاللہ آج ہی شام کے سفر سے واپس آئی ھوں ۔۔۔ تو ہوا کچھ یوں کہ۔۔۔۔۔۔
ارادہ تو بہت عرصے سے تھا کہ بی بی زینب (ع) کے گھر حاضری دی جائے پر بس اللہ کے بلاوے کی ہی دیر تھی ۔۔۔۔۔۔اللہ کا کرم ہوا کہ یہ سفر زیارات نصیب ھوا، آخری دن ویزہ لگنے اور تمام انتظامات خود بخود ہی اللہ کے کرم سے ہوتے چلے گئے Continue reading شام کا ایک مبارک سفر !!
اکیس رمضان المبارک۔یوم شہادت علی علیہ السلام
اکیس رمضان مولائے متقیان، یعسوب الدین، امیرالمومنین، جرار،غیر فرار، محمد کے علمداد،خاتون جنت سیدہ فاطمہ سلام اللہ کے شوہر نامدار، حسنین
کریمین کے والد برگوار، خیبر و خندق کے فاتح شہسوار، نبی پاک کے دوش کے سوار، صاحب ذوالفقار، علم محمد کے ورثہ دار ، شیر خدا،مرتضیٰ مولا علی مشکلکشا کا یوم شہادت ہے۔
عالمی اخبار کے اس موقع پر خصوصی سلسلے Continue reading اکیس رمضان المبارک۔یوم شہادت علی علیہ السلام
حکمران اقتدار کے بعد عوام تو کیا باپ کو بھول جاتے ہیں۔
اس بلاگ میں فی الوقت یہ بحث ممکن نہیں کہ وطن عزیز میں حکمرانوں اور ان وزرا کی پنیری کس فضا اور کس ماحول میں پروان چڑھتی ہے کہ یہ جن بیچارے بے زبان عوام سے ووٹ لیتے ہیں انہی کو حاکم اور وزیر بننے کے بعد ایسے فراموش کر دیتے ہیں جیسے انکا وجود ہی نہیں۔
Continue reading حکمران اقتدار کے بعد عوام تو کیا باپ کو بھول جاتے ہیں۔
گوشت حلال،انشورنس حلال اور اب ڈاٹ کام حلال
پاکستان میں عام روزہ دار کو آٹا اور چینی میسر نہیں لیکن پاکستان کا نقشہ بگاڑنے والے اور ملک کو بے عملی اور معیشی ابتری کی دلدل میں دھکیلنے والے وقت کے آمر جنرل پرویز مشرف کو سعودی حکمران روزہ کشائی کے لیئے مدعو کرنے کی خاطر اپنا ذاتی طیارہ لندن بھجواتے ہیں۔
مزید پڑھنے کے لیئے اس لنک پر کلک کریں
دھماکے کیسے اور کون کر رہا ہے۔ بشکریہ ڈیلی ایکپریس، چوبیس اگست اشاعت
>ملک عزیز میں ہونے والےدہشت گردانہ Continue reading دھماکے کیسے اور کون کر رہا ہے۔ بشکریہ ڈیلی ایکپریس، چوبیس اگست اشاعت
پرویز مہدی کو عالمی اخبار کا خراج عقیدت
گلوکارپرویز مہدی کی چوتھی برسی
وہ دوستوں کا دوست اور یاروں کایار تھا. بے حد محبت اور پیار کرنے والا شخص جو کبھی کبھی تو کسی پر ٹوٹی چڑیا کو بھی دیکھ کر رو دیا کرتا تھا.
‘ شاہ جی بڑے ھمٰدانی صاحب نے 14 ،اگست 1947 کی رات کو پاکستان کے قیام کا اعلان کر کے اصل میں میری پیدائش کاا علان کیا تھا اور اب دیکھو ہر سال پوری قوم میری پیدائش کا جشن مناتی ہے”.
پرویز کو شاید یہ علم نہیں تھا کہ اگست کا یہی مہینہ اسکی برسی کا مہینہ بھی ہو گا. وہ لاہور میں اگست کے مہینے میں پیدا ہوا اور اسی اگست کے مہنیے میںلاہور میں ہی وفات پا گیا۔۔۔۔۔مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کریں
رشتہ ۔ ۔ ۔
رشتہ۔ ۔ ۔
دوستی کا۔ ۔
محبت کا۔ ۔
ضرورت کا۔ ۔
خواہش کا۔ ۔
جنون کا۔ ۔
عشق کا۔ ۔ Continue reading رشتہ ۔ ۔ ۔
..:: ہیپی برتھ ڈے ٹو مائی ڈیئر بابا اشفاق احمد ::..
ٹررررررررررررر…….. ٹررررررررررررر……ٹررررررررررر…..ٹرررر (ٹڑک) ہیلو!
دوسری جانب پشتو آمیزش ملا جواب پاکر میں نے عرض کیا: “السلام علیکم، جی مجھے اشفاق صاحب سے بات کرنی ہے.”
“جی صیب تو بیمار ہے، آپ کون صیب؟”
“جی میرا نام فیاض ہے، اور میں Continue reading ..:: ہیپی برتھ ڈے ٹو مائی ڈیئر بابا اشفاق احمد ::..
۔۔:: خود شناسی اور تکبر ::۔۔
میرا بچپن ایک پردہ دار سندھی سادات فیملی میں گذرا ہے. مجھے یاد ہے کہ شعور میں آ گیا تھا تب بھی خود کو سید ہی سمجھتا تھا، تب مجھے پتہ چلا تھا کہ چھٹی کے دن مجھے پڑوس میں رہنے والی سید فیملی نے میرے اپنوں سے مانگ لیا تھا، ان کے گھر میں اولادٍ نرینہ نہیں ہو رہی تھی. اور میں تین بڑے بھائیوں کے بعد پیدا ہوا تھا. مجھ پر کیا گذری تھی جب یہ پتہ چلا کہ میں کون ہوں اور میرے حقیقی ماں باپ کون تھے، Continue reading ۔۔:: خود شناسی اور تکبر ::۔۔
..:: پھر بھی زندگی بہت حسین ہے ::..
دسمبر 1991ع دنیا کے معروف علمٍ طبیعات کے سائنسدان اسٹیفن ولیم ہاکنگ سے اس کی بیوی “جین ہاکنگ” نے طلاق مانگی اور اس نے یہ کہ کر کہ” تمہیں ایک حسین زندگی مبارک ہو” اسے طلاق دے دی Continue reading ..:: پھر بھی زندگی بہت حسین ہے ::..
۔۔:: ایک دن پاگل خانے میں ::۔۔
“میرا خیال ہے کہ ہم غلط وقت پر اور غلط جگہ پیدا ہوگئے ہیں، اور یہ کوئی اچھنبے والی بات بھی نہیں ہے. فطرت سے بھی اکثر اوقات غلطیاں ہو ہی جاتی ہیں! شاید فطرت بھی ہماری طرح ارتقا پذیری کی حامل ہے…..” یہ تھے الفاظ کراچی Continue reading ۔۔:: ایک دن پاگل خانے میں ::۔۔
یہ دوریاں…
یہ دوریاں…
ان راہوں کی دوریاں…
نگاہوں کی دوریاں…
ھمراہوں کی دوریاں…
فنا ھوں سبھی دوریاں ۔۔۔
کیوں کوئی پاس ھے ۔۔۔ دور ھے
کیوں کوئی Continue reading یہ دوریاں…
۔۔:: ہم نہ ہارے مگر حوصلے دوستو ::۔۔
کل مجھے ایک ای میل ہمارے عالمی اخبار کے مبصر اور لائق دوست محترم امتیاز حسین لغاری صاحب کی طرف سے ملی. بہت اچھا لگا اور جی میں ایک نئی کرن کی طرح امید بر آئی کہ زندگی کے اس پر ہجوم راستے میں کئی اور احباب بھی ہیں جو Continue reading ۔۔:: ہم نہ ہارے مگر حوصلے دوستو ::۔۔
..:: کیونکہ یہ ہماری غیرت کا معاملہ ہے ::..
کوئی پانچ برس بھی نہ گذرے ہونگے کہ ہمارے گاؤں میں “الف” نے اپنی بیوی پر یہ الزام لگا کر کہ اس کے ناجائز تعلقات “ب” سے ہیں، فیصلہ بلالیا. فیصلہ ہؤا اور “ب” پر دو ایکڑ جرمانہ عائد ہؤا، لڑکی کی طلاق ہوئی اور Continue reading ..:: کیونکہ یہ ہماری غیرت کا معاملہ ہے ::..
۔۔::یہ ببلیاں، جو بہنیں نہیں جو بھائی نہیں ::۔۔
“ہم کو کس نے انسان سمجھا ہے کہ آپ کہتے ہیں کہ ہم عام زندگی کیوں نہیں گزارتے!” ببلی جس کا آبائی نام بادل تھا اور وہ پیدائشی تیسری جنس لیکر آیا تھا اس نے ایک ٹھنڈی آہ بھر کر مجھ سے بولی(بولا)!صاحب! آج تک ہم کو نہ تو کسی نے بھائی کہ کر پکارا اور نہ بہن۔۔۔، ہمارے لیے رشتے ہیں کیا؟ ہم تو رکھیل بھی نہیں بن سکتے، تو آپ کیسے کہتے ہیں کہ ہماری کوئی عزت کی زندگی ہوسکتی ہے!” Continue reading ۔۔::یہ ببلیاں، جو بہنیں نہیں جو بھائی نہیں ::۔۔
ہم اپنے بھائی آدم خان لغاری کو کبھی نہ بھول سکیں گے۔
گذشتہ دن 23 جولائی 2009، سندھ کی نامور سماجی شخصیت اور ہمارے بلاگوں کے مبصر محترمی امتیاز حسین لغاری صاحب کے چچا زاد بھائی، آدم خان لغاری جو 4 سال سے بوٹ بیسن میں رہائش پذیر تھے اپنی بیوی اسماء آدم جوماڑی پور میڈیکل ڈسپینسری میں میڈیکل آفیسر تھیں اور اپنے دونوں بیٹوں 12 سالہ محمّد حارث اور 8 سالہ محمّد احمد کے ساتھ کراچی جا رہے تھے کہ Continue reading ہم اپنے بھائی آدم خان لغاری کو کبھی نہ بھول سکیں گے۔
::– سن چرخے دی مٹھی مٹھی کوک –::
کہتے ہیں کہ یہ کائنات ایک عظیم دھماکے سے وجود میں آئی. دھماکہ، جو کہ ایک ردھم کا بنیادی حصہ ہوتا ہے. اور Continue reading ::– سن چرخے دی مٹھی مٹھی کوک –::
۔۔:: ایک سسکتی ہوئی ثقافت کا المیہ ::۔۔
وہ ایک ڈچ انجنیئر تھا. انگریزی ہم سے بھی شکستہ بول کر ٹیلیوژن پر ایک لاہوری معلم جو کہ جدید پاپ گانے بھی گاتا ہے اس کے گانے پر جھوم کر مجھ سے Continue reading ۔۔:: ایک سسکتی ہوئی ثقافت کا المیہ ::۔۔
