ملک عزیز میں اب تک جو بھی پر تشدد واقعات ھو ئے ھیں یا ھو رھے ھیں ، وہ خواہ قتل غارت گری ھو املاک کا نقصان ھو ، ہر برادری ہر قوم ہر مسلک ہر گروپ اور گروہ فوج ، و پولیس پر حملہ ھو یا نسلوں کو تباہ کرنے جیسے گھناؤنے جر م ھو ان سب میں طالبان کا ہاتھ ھے اور وہ خود ڈنکے کی چوٹ پر زمہ داری قبول بھی کرتے ھیں ، پھر اس قدر سفاک اور ظالم درندوں سے حکومت کا مزاکرات کرنا ایک بہت بڑی حماقت ھے ، Continue reading طالبان سے مزاکرات قوم سے مذاق ھے
Category: تبصرے
بلاگ پر لکھے تبصرے
امن کو ایک موقع اور دیں ۔
السلام علیکم
وزیر اعظم صاحب کی طرف سے تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کے لیے کمیٹی پر ہر طرف سے اطمعنان کا اظہار ہو رہا ہے ، خود تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کہہ چکے ہیں کہ اُنہیں مذاکراٹی کمیٹی پر کسی قسم کے تحفظات نہیں ہیں ، اور Continue reading امن کو ایک موقع اور دیں ۔
ڈاکٹر نگہت نسیم کے لیئے دعائے صحت
ہم سب کی ساتھی ڈاکٹر نگہت نسیم کو ہنگامی طور پر ہسپتال میں داخل کرنا پڑا ہے اور ڈاکٹر صبح تیس جنوری کو انکے گردے کا آپریشن کر کے گردے سے پتھری نکالیں گے۔ آپ سب دوستوں سے درخواست ہے انکے آپریشن کی کامیابی اور صحت کاملہ و عاجلہ کے لیئے دعا فرمائیں Continue reading ڈاکٹر نگہت نسیم کے لیئے دعائے صحت
کیابلاگ بھی سورہاہے؟
میرے ذہن میں میں یہ خیال اس لیے آیا کہ پچھلے دنوں ایک اخبار نے یہ سرخی لگائی تھی ً سورج سو رہا ہے ً۔ جب میں نے اسے پڑھا تو پتہ چلاکہ جو سورج پر سرگرمیاں عام طور پر جاری رہتی ہیں وہ کچھ ماند پڑگئیں ہیں یعنی وہاں شعلہ باری وغیرہ نہیں ہو رہی ہے؟ اس کی وجہ تو خدا جانے جس نے سورج تخلیق کیا ہے یا پھر سائنسداں جانیں کہ اللہ سبحانہ تعالیٰ نے ان کو اس مضمون میں کچھ شد بد دی ہوئی ہے؟ Continue reading کیابلاگ بھی سورہاہے؟
ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا؟
مولانا سمیع الحق نے ٹیوی پر کہا کہ نواز شریف نے میٹنگ میں اُن سے کہا کہ آپ طالبان سے کہیں کہ وہ پنجاب میں اپنے حملے روک دیں ۔ (یعنی باقی پاکستان جائے بھاڑ میں )۔ اس قسم کی باتیں شہباز شریف بھی ماضی میں کرتے رہے ہیں۔ وہ واحد وزیرِ اعلیٰ ہیں جنہیں وزیرِ اعظم اپنے ساتھ بیرونی دوروں پر لے جاتے ہیں تاکہ وہ پنجاب کیلئے عنایات حاصل کرسکیں۔ پاکستان کی سب سے زیادہ resources حاصل کرنے والے وزیرِ اعلی کے خاندان کیلئے اپنا پیٹ بھرنے کوپکستان کم ہے۔
نواز شریف کو اتنا کریڈت تو دینا چاہئے کہ جو انکے دل میں تھا وہی زبان پر تھا۔ مومن کی یہی پہچان ہے۔ رہا باقی پاکستان تو
ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا؟
شدت پسندی یا نفسیاتی مسئلہ ؟
السلام علیکم
پچھلے کچھ عرصے سے پاکستان سے متواتر گھریلوں ملازمین اور خصوصا ملازم بچوں اور بچیوں پر تشدد بلکہ بدترین تشدد کی خریں آ رہی ہیں ، اور کچھ واقعات میں ملازم بچیوں کی عصمت دری بھی کی گئی ہے ، اور یہ تمام واقعات پڑھے لکھے بلکہ ہائی فائی سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ہاتھوں پیش آئے ہیں اور ملازم بچوں پر تشدد کے ان واقعات میں صرف مرد حضرات ہی نہیں بلکہ خواتین بھی ملوث پائی گئی ہیں بلکہ اکثر واقعات میں خواتین ہی ملوث پائی گئی ہیں ۔
کیا ہم لوگ بحیثت قوم اپنی اقدار مکمل طور پر کھو چکے ہیں ؟
کیا یہ بھی ایک قسم کی شدت پسندی نہیں ؟
یا یہ کوئی نفسیاتی مسئلہ ہے ؟
آصف احمد بھٹی
بھینڑا انصاف
آج کراچی میں طالبان نے ایک نڈر اور بہادر ڈی ایس پی چوہدری اسلم کو شہید کردیا۔ وہ کراچی جہاں کے ارض وسماں اس شجیع شہید کی بہادری کے گیت گاتے تھے آج یہی کراچی اس شجیع کی شہادت پر اشکبار ہے۔ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے اس بہادر سے عدالت کے ذریعہ اُسکی بلٹ پروف گاڑی کو چھین لیا تھا جسکی وجہ سے آج بہادر ڈی ایس پی چوہدری اسلم نے جامِ شہادت نوش کرلیا۔ Continue reading بھینڑا انصاف
ربیع الاول۔۔ اس ماہ مبارک میں ہمارے رسول کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم دنیا میں تشریف لائے ۔۔ درود و سلام

ہمارے رسول کریم (صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم) کی خلقت تمام جہانوں بلکہ تمام کائنات سے پہلے ہوئی جس کے بارے میں صحیح احادیث مبارکہ کا ذخیرہ ہماری رہنمائی کرتا ہے اور نبی پاک کی ولادت تمام انبیاءکرام کے آخر میں ہوئی ہو وہ خلق کے لحاظ سے اور اول اور بعثت (ظہور) کے لحاظ سے آخر ہیں۔ Continue reading ربیع الاول۔۔ اس ماہ مبارک میں ہمارے رسول کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم دنیا میں تشریف لائے ۔۔ درود و سلام
دعائے پروردگار ہے کہ اللہ پاک 2014 کا سال ہم سب کے لیئے خوشیاں لائے ۔۔ الہی آمین

نئے برس کا پہلا لمحہ ۔۔
میرے ہم نشین
نئے برس کا پہلا لمحہ دل آنگن میں اتر رہا ہے
میرے ہاتھ میں گزرے برس کی کچھ یادیں تھمی ہیں
اور ان یادوں میں میرے اچھے برے کئی پل ہیں
اور ان لمحوں میں ۔۔۔ Continue reading دعائے پروردگار ہے کہ اللہ پاک 2014 کا سال ہم سب کے لیئے خوشیاں لائے ۔۔ الہی آمین
13 صفر 61 ھجری، شہادتِ بی بی سکینہ بنتِ حسین سلام اللہ علیہٰ۔
حبیبِ خدا، رحمت العالمین، خاتم المرسلین فخرِ انبیأ محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کے چھوٹے اور لاڈلے نواسے ، علی و فاطمہ (س) کے دل کا چین، نورِعین شافیِ محشر حضرت امام حسین علیہ السلام نے فرمایا کہ سکینہ میری نمازِ شب کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ۔
سکینہ سلام اللہ علیہ ۲۰ رجب ۵۶ ھجری میں اس جہانِ فانی میں متولد ہوئیں سکینہ کے معنی ہیں قلبی و ذہنی سکون۔ پر یہ بچی سکون سے نہ رہ سکی نازونعم سے پلی، باپ کے سینے پر سونے والی اپنی پھوپیوں کی چہیتی Continue reading 13 صفر 61 ھجری، شہادتِ بی بی سکینہ بنتِ حسین سلام اللہ علیہٰ۔
ہندو اُردو مرثیہ نویس
بھارت کی امام بارگاہوں میں بالعموم 60-70 فیصد تعداد ہندؤں کی ہوتی ہے۔ خواجہ معین احسن چشتی کے مزار پر یہ تعداد 90 فیصدسے زیادہ ہوتی ہے۔ مہاتمہ گاندھی نے کہا تھا کہ میں سب سے زیادہ متاثر امام حسین سے ہوں۔ مین اُن ہی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے قربانیاں دونگا اور ان قربانیںوں کے ذریعہ انگریز کو ہندوستان سے نکالونگا۔ جنگ نہیں کرونگا۔ ہندؤں میں ایک فرقہ حسینی برہیمن ہے جنکا دعوہٰ ہے کہ اُن کے 11 لڑکے کربلا میں امام حسین کے ساتھ شہید ہوئے تھے اور یہ کہ امام حسین ہند آکر تبلیغ کرنا چاہتے تھے۔ Continue reading ہندو اُردو مرثیہ نویس
نیلسن مینڈیلا اور جوش ملیح آبادی، چراخِ انسانیت
نیلسن مینڈیلا کے بارے میں مجھے تعریفوں کے پُل باندھنے کی ضرورت نہیں۔ وہ پیغمبرانہ صلاحیت کے حامل تھے۔ دنیا کے سارے مذاہب، دانشور، مبلغ اورمذہبی پیشواؤں کا جو پیغام ہے وہ سب کچھ انکی شخصیت میں نظر آتا ہے۔ اس میں در گذر، حکمت ، رنگ و نسل اور ہر قسم کی طبقاتی روایتوں کے خلاف جہاد، دشمن کی طرف مسکراکر دیکھنا، دوسروں کی آزادی کیلئے اپنی آزادی کی قربانی، دشمنوں کو معاف کرنا سب ہی کچھ شامل ہے۔ وہ رنگ و نسل، زبان اور مذہبی امتیاز سے بہت بلند تھے۔ میں جب نیلسن مینڈیلا کی شخصیت کو دیکھتا ہوں تو ایسا لگتا ہے کہ وہ جوش ملیح آبادی کے پیغام اور فلسفہء انسانیت پر عمل پیرا تھے۔ Continue reading نیلسن مینڈیلا اور جوش ملیح آبادی، چراخِ انسانیت
بھارت اور پاکستان کے محرم
اس مرتبہ ہمیں بھارت کے ٹیوی چینلز پر محرم دیکھنے کا موقع ملا جو حیرت انگیز تھے۔ وہاں کی مجالسِ عزا اور جلوسوں میں تقریباً نصف تعداد ہندؤں کی نظر آئ- ایسے ہندو ذاکر بھی نظر آئے جنہیں امام حسین سے وہ عقیدت تھی جو پاکستان میں دیکھنے کو نہیں ملتی- کہیں بدعت کا لفظ سننے کو نہیں ملا- یہ ہندو ذاکر اپنے حکمرانوں کو یزید سے تشبیح دیرہے تھے – ان کی یہ دعا تھی کہ ان کے ہاں کوئ حسین پیدا ہو جو انکو یزیدیت سے نجات دلائے- ان ذاکروں کے منہ سے جوش ملیح آبادی کا شعر بارہا سنا Continue reading بھارت اور پاکستان کے محرم
حیرت
اج صبح دفتر میں داخل ہوتے ہوئے مجھے سب نے سلام کیا جیسے ہی میں نیوز روم میں داخل ہوئی تو وہاں ایک اخبار پڑا ہوا تھا جس پہ شاہ است حسین (رض) دین است حسین (رض) لکھا دیکھ کہ میں اچانک ایک گہری سوچ میں چلی گئی کہ جب مجھے اج سب نے سلام کیا تو ایک اچھا خاصہ طبقہ امام حسین (ع)کو سلام کیو ں نہیں کرتا Continue reading حیرت
صدمہ
یوم عاشور کربلا میں ہو ہر عاشق حسین (ع)کی یہ دلی خواہش ہوتی ہے ایسی ہی تمنا میرے دل میں بھی تھی جو کہ اب کی بار امام حسین (ع) نے اپنے بھائی مولا عباس (ع) کے صدقے میں پوری کی ایک تو ایام عزا کا دکھ لئے میں جب چھ محرم کو کربلا میں داخل ہوئی تو بے چینی کے ساتھ دونوں بھائیوں کے روضوں کے گنبد بے چینی سے ڈھونڈنے لگی مجھے کافی دور جا کہ مختلف بلند عمارتوں کے درمیان مولا حسین(ع) کا روضہ دکھائی دیا اور مذید اگے بڑھی تو مولا عباس(ع) کے روضے کی بھی زیارت نصیب ہوئی Continue reading صدمہ
یہودی سعودی بھائ بھائ
اب جبکہ امریکہ اور یورپ ایران سے قربت کے متمنی ہیں تو سب سے زیادہ چھریاں سعودی عرب اور ایران کے سینے پر چل رہی ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے بھائ نظر آرہے ہیں۔ سعودی عرب ایران کے خلاف اسرائیلی جنگ کے اسرائیل کو اخراجات دینے کو تیار ہے۔ کیا مسلمان واقعی ایک دوسرے کے بھائ ہوتے ہیں؟
Beggars can not be the choosers
فیصلہ آپ خود کریں !
http://www.dailymotion.com/video/x17b2fp_ttp-statement-on-rawalpindi-incident_lifestyle
راولپنڈی سانحہ پر کالعدم تحریکِ طالبان کا بیان جو جلتی پر تیل کا کام کرے گا ۔ سنیئے اور فیصلہ کریں کہ عاشورہ پر جو کچھ ہوا اس کے پیچھے دراصل کیا حقائق ہیں۔ فیصلہ آپ کریں۔
چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک .. محرم الحرام
محرم اسلامی تقویم کا پہلا مہینہ ہے۔ اسے محرم الحرام بھی کہتے ہیں۔ اسلام سے پہلے بھی اس مہینے کو انتہائی قابل احترام سمجھا جاتا تھا۔ اسلام نے یہ احترام جاری رکھا۔ اس مہینے میں جنگ و جدل ممنوع ہے۔ اسی حرمت کی وجہ سے اسے محرم کہتے ہیں۔ اس مہینے نئے اسلامی سال کا آغاز ہوتا ہے۔ Continue reading چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک .. محرم الحرام
دہشت گر د معاشرہ
کافی دنوں سے میں ایک بات سوچ رھی تھی کیا کسی کی جان لینا ھی دہشت گردی ھے ، میرے خیال میں تو جان لینا تو ایک ظلم اور بڑا گناہ ھے ھی اس کے ساتھ ساتھ اپنے رویئے سے کسی کو تکلیف دینا بھی دہشت گردی ھی ھے اگر غور کریں تو اکثر جرائم اور مسائل اسی روئیے کی وجہ سے پیدا ھوتے ھیں جب معاشرہ میں خود غرضی بے حسی ، لالچ طمع نفرت ، عدم برداشت ، تکبر ،رعونت ، احساس برتری ، حسد ، حرص ، عام ھونے لگے تو پورا معاشرہ ھی دہشت گرد ی کی طرف مائل ھوتا ھے Continue reading دہشت گر د معاشرہ
کربلا رسوم و روایات کا نام نہیں بقائے انسانیت اور استحکام دین کا نام ہے.عالمی اخبار کا فکری سلسلہ
صرف رونا ہی شفاعت کی ضمانت تو نہیں
ذات میں شبیر کا کردار پیدا کیجئے۔۔۔۔۔ صفدر
کربلا رسووم و روایات کا نام نہیں بقائے انسانیت اور استحکام دین کا نام ہے اور یہ پیغام کمرشل ازم کے ہتھے چڑھ کر منبر سے مفقود ہے
Continue reading کربلا رسوم و روایات کا نام نہیں بقائے انسانیت اور استحکام دین کا نام ہے.عالمی اخبار کا فکری سلسلہ

