سقہ بچہ کی تین دن کی حکومت کے سیکڑوں سال بعد آج ہمیں نئے طرز کی حکومت وطن میں نظر آرہی ہے اس پر اپنا سر کریدنے کے بعد میں نے اسے Judicial Dictatorship کا نام دیا ہے۔ Continue reading Judicial Dictatorship
Category: تبصرے
بلاگ پر لکھے تبصرے
کیا ھماری اپنی کوئی پہچان ھے ؟
بہت دکھ ہوتا ھے جب کوئی ایسی بات سنی جاتی ھے جس سے اپنا تشخص مجروح ھوتا دکھائی دیتا ھے کچھ عرصہ پہلے کی بات ھے سونیا گاندھی نے کہا تھا کہ ھمیں پاکستان سے جنگ کرنے کی ضرورت نھیں رھی ھماری تہزیب رسم و رواج میڈیا کے زریعے پاکستان قوم تک پہنچ کر اپنا کام دکھا رھے ھیں تب یہ بات اتنی اچھی طرح سمجھ نھیں آئی تھی لیکن ایک واقعہ ایسا ھوا جس نے میرے زھن کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا وہ یوں کہ جس کالونی میں میں رہتی ھوں وہاں ایک خاتون نے گھر پر دوکان بنا رکھی ھے جس سے تمام محلہ کی عورتیں ضرورت کی اشیاہ لیتی ھیں Continue reading کیا ھماری اپنی کوئی پہچان ھے ؟
بے نظیر انتخابات
یہ جوعدلیہ ننگی ہوکر ناچ رہی ہے ایک کرپٹ مافیا اور انتقامی ٹولے سے زیادہ کچھ بھی نہیں۔ ریٹرننگ افسروں کے سوالات احکامِ تحریکِ طالبان کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انتہائے ذلالت و جہالت یہ ہے کہ گیارہ سال پہلے متحدہ مجلسِ عمل بنانے والی، اتحادِ بینالمسلمین کا نعرہ لگانے والی جماعتیں آج شیعہ، اہلِ حدیث، اہلِ سنّت ،اہلِ دیوبند، اہلِ وہاب اہلِ خباثت ہونے کی بنیاد پر ووٹ مانگ رہی ہیں۔ ہائے اسلامی جمہوریہ کے بانی ایوب خان۔ اگر تجھے یہ معلوم ہوتا کہ اُمت اس طرح بٹ جائے گی تو تُو کبھی نہ پاکستان کو اسلامی جمہوریہ باکستان کا نام دیتا۔
مبشّر لقمان نے منصفِ اعلیٰ افتخار چوہدری کو آج ننگا کردیا
آفریں مبشّر لقمان کہ آپنے حقائق پر پڑے پردوں کو اُٹھا دیا۔ منصفِ اعلیٰ افتخار چوہدری کے سارے کرتوت عیاں کردئے۔ اس میں منصفِ اعلیٰ کے جعلی حلف نامے، انکم ٹیکس چوری، سرکاری کھاتے میں جعلی اخراجات، اپنے عہدہ کا ناجائز استعمال، بیٹے کے جر ائم سے چشم پوشی، بیٹے کو اپنی دھونس سے ترقی دلوانا، اپنے بیٹے کے خلاف مقدمہ کو رکوادینا، شریف برادران سے ناجائز تعلقات، ان کے جرائم کو درگذرکرنا اور پپلز پارٹی کو ہر طرح نقصان پہنچانا، اور ہر وہ جرم جو منصفِ اعلیٰ افتخار چوہدری کے لئے ناجائز ہے شامل ہیں۔ ب Continue reading مبشّر لقمان نے منصفِ اعلیٰ افتخار چوہدری کو آج ننگا کردیا
پوٹلی سر پر رکھو (محمد اظهار الحق کے كالم سے إقتباس )
پوٹلی سر پر رکھو
بستر باندھو، پوٹلی سر پر رکھو، صندوق اٹھائو، پاسپورٹ پکڑو، یہ ملک تمہارا نہیں۔ یہ ملک جنرل پرویز مشرف کا ہے۔ کیا تم دیکھ نہیں رہے کہ وہ ملزم ہو کر بھی ٹھاٹھ سے رہ رہا ہے۔ تم مجرم نہ ہو کر بھی اس تزک و احتشام کا نہیں سوچ سکتے۔ تمہارے ٹیکسوں سے جو رینجرز بھرتی کیے گئے تھے تاکہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کریں، وہ پرویز مشرف کی حفاظت پر مامور ہیں۔ جس پولیس نے تمہارے گھروں اور تمہارے مال اسباب پر پہرہ دینا تھا، وہ پرویز مشرف، اس کے گھر اور اس کے اہل خانہ کے ساتھ ڈیوٹی دے رہی ہے۔ تم جرم کرتے ہو تو تمہیں ہتھکڑی لگتی ہے، تم حوالات میں بند کیے جاتے ہو یا جیل کی کال کوٹھڑی میں۔ پرویز مشرف نے بھی جرم کیا ہے لیکن کوئی مائی کا لال اسے ہتھکڑی نہیں لگا سکتا کیونکہ یہ ملک اس کا ہے۔ Continue reading پوٹلی سر پر رکھو (محمد اظهار الحق کے كالم سے إقتباس )
انتخاب، احتساب
ایوب خان نے سہروردی جیسے نامور سیاستداں کو EBDO کرکے سیاست کیلئے نا اہل قرار دیدیا تھا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ 1971 میں مشرقی پاکستان نے ہم لوگوں کو colonial masters کہکر ہم سے اپنی جان چھڑالی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوگئے۔ اب الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسروں اور الیکشن ٹریبونلز نے تاریخ کو دہراتے ہوئے جس طرح کروڑوں اور اربوں کاغبن کرنےوالوں کو اہل اور دعائے قنوت نہ آنے والوں کو نا اہل قرار دیا ہے یہ بھی ایک آنے والے بہت بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے۔
ایک تھے بادشاہ سلامت __
کہتے ہیں اقتدار کی آخری سیڑھی پر بادشاہ اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھتے ہیں.
امیر تیمور کا کردار بھی نرالا ہے ایسا سفاک بادشاہ بھی مسلم تاریخ
میں نہیں ملتا .. تیمور حافظ قرآن بھی تھا اور علم کا یہ عالم کہ مفتی اس کے اگے پانی بھرتے تھے. قرآن کا ایسا قاری کہ بیک وقت قرآن سیدھا بھی ازبر پڑھ لیتا اور الٹی طرف سے بھی.پر یہی امیر تیمور جب میدان
جنگ میں نکلتا ہے تو 54 ممالک میں کھوپڑی کے مینار بنا دیتا ہے. Continue reading ایک تھے بادشاہ سلامت __
سنییوں کا قران
میرے خاندان کے بڑے بزرگ رحانی مسائل کے حل کے لئے وظائف وغیرہ بتایا کرتے تھے ،اس وجہ سے کچھ وظائف کے بارے میں ، میں بھی جانتی ھوں تو کافی جاننے والے میرے سے وظائف پوچھنے آتے ھیں ،ایک بات جو مجھے افسردہ کرتی ھے اور وہ یہ کے اگر کسی کو کسی بھی مسلے کے حل کے لئے وظیفہ بتاؤں اور ساتھ یہ بھی کہتی ھوں کے آپ اس سورۃ مبارکہ کا ترجمہ یا آیت کا ترجمہ قران سے پڑھ لیں آپ کو سمجھ آجائے گی کے اس آیت کا کیا مطلب ھے اور یہ آپ کے لئے کتنا مفید ھے ،۔ Continue reading سنییوں کا قران
علامہ اقبال، قائدِ اعظم، قائدِ ملت، شہید ذولفقار علی بھٹو اور ایاز امیر کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد
الیکشن کمیشن نے علامہ اقبال، قائدِ اعظم، قائدِ ملت، شہید ذولفقار علی بھٹو اور ایاز امیر کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کردئے۔ کمیشن نے یہ فیصلہ اسلئے کیا کہ یہ لوگ دو رکعت کے امام کے سوالات کے جواب دینے سے قاصر رہے ۔ دوسری وجہ یہ تھی کہ انکی چار چار بیویاں بھی نہیں تھیں جو اسلام کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔
شر
اج مجھے اپنے ایک استاد کی نصیحت یاد اگئی انھوں نے مجھے کہا کہ دیکھو نادیہ تقدیر کا نظام بہت اعلی ہے جو شخص اپ پہ احسان کرتا ہے اپ کبھی بھی اس کے احسان کا بدلہ نہیں اتار سکتے بلکہ تقدیر اپ سے کسی اور پہ احسان کرواتی ہے اپ کا محسن صدا اپ کا محسن رہتا ہے اور اپ کسی اور کے محسن بن جاتے ہیں لہذا جس پہ احسان کرو تو اس سے کبھی بدلے کی امید مت لگانا پروردگار کوئی اور مسیحا مسیحائی کے لئے بھیج دیتا ہے ۔۔۔۔۔جبکہ ۔ہم اکثر اپنے دوستوں کی مدد کرکے ان سے بھی ایک اچھی امید لگا بیٹھتے ہیں لیکن اس وقت ہمیں سخت ناامیدی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب وہ ہمیں اچھا صلہ دینے کے بجائے نقصان پہنچانے کے در پہ ہوتے ہیں۔ نہ جانے ہم اپنے مولاعلی علیہ سلام یہ کا یہ قول کیوں بھول جاتے ہیں۔۔۔۔۔ کہ جس پہ نیکی کرو اس کے شر سے بچو ۔۔۔۔
ھمارے ملک کی سیاست اور الیکشن کے بعد کی صورت حال پر نظم
ازل سے دنیا کی ایک ھی کہانی جیسا کہ فریم نیا اور تصویر پرانی عشق بھی وہی ھے حسن بھی وھی ھے بدلی نھیں ایسی کچھ بھی ایسی کوئی کہانی وہی حوا پہ ھے دوش اور آدم کی نادانی جہاں پیاسی ھو دھرتی وہاں آج بھی برستا نھیں پانی یہی اک بات تو ھے بے رحم تقدیر کو سمجھانی ھیں آج بھی احباب لپٹے ھوئے اس لبادے میں کہ خصلت ھے ابلیس کی اور چہرہ نورانی ،
ازل سے دنیا کی ایک ھی کہانی جیسا کہ فریم نیا اور تصویر پرانی عشق بھی وہی ھے حسن بھی وھی ھے بدلی نھین کچھ بھی ایسی کوئی کہانی وھی حوا پہ ھے دوش اور آدم کی نادانی جہان پیاسی ھو دھرتی وہاں آج بھی برستا نھیں پانی یہی اک بات تو ھے بے رحم تقدیر کو سمجھانی ھیں آج بھی احباب لپٹے ھوئے اس لبادے میں کہ خصلت ھے ابلیس کی اور چہرہ نورانی ۔
جعلی ڈگری
یہ ثابت ہوجانے کے بعد کہ ملک میں جعلی ڈگریوں کا جال بچھا ہوا ہے یہ جعلی ڈگریاں صرف سیاستدانوں تک محدود نہیں ہوسکتیں۔ مجھے کامل یقین ہے کہ یہ جعلی ڈگریاں ہر شعبہ ہائے زندگی میں موجود ہیں۔ اسکا تدارک صرف ایک ہی طریقہ سے ممکن ہے کہ پاکستان کی ساری یونیورسٹیز 1947 سے آجتک کی database تیار کریں۔ ورنہ پاکستان صفحہء ہستی سے مٹ جائے گا اور اسے جعلی ڈگریوں والے ملک کے نام سے تاریخ یاد رکھے گی ۔
بدنام اگر ہونگے تو کیا نام نہ ہوگا۔
نیکی اور بدی
نیکی میں تعاون اور بدی سے گریز ،یہ اسلام کی بنیاد ھے قران نے ایک انقلاب انگیز اصول دیا ھے ترجمہ جس گروہ نے تمھیں مسجد حرام سے روک دیا تھا اس کی دشمنی تمھیں اس بات پر نا ابھار دے کہ اس سے زیادتی کرنے لگو تمھارا دستور العمل یہ ھونا چاھئیے کہ نیکی اور پرہیز گاری کی ہر بات میں ایک دوسرے کی مدد کرو گناہ اور ظلم کی بات میں ہرگز تعاون نا کرو اور اللہ کی نافرمانی سے ڈرو وہ پاداش عمل میں سخت سزا دینے والا ھے – قریش مکہ نے جب حدیبیہ میں مسلمانوں کو ادائے عمرہ سے روک دیا تھا تو پھر جب اختیار اور طاقت کی باگ دوڑ مسلمانوں کے ہاتھ آئی تھی تو اللہ نے مسلمانوں پر واضع کرنا ضروری سمجھا کہ قریش کی سابقہ زیادتیوں کا بدلہ نا لینا کیوں کہ کھیں یہ تمھاری طرف سے زیادتی کا موجب نا بن جائے اگر چہ تمھارے خیال میں یہ ان کی طرف سے کی گئی زیادتی یا ظلم کا جواب ھی کیوں نا ھو ،۔ اللہ کس طرح سے مسلمانوں پر واضع کرتا ھے کہ ایک مسلمان کو کیسا ھونا چاھئے ، پھر اور جگہ ارشاد پاک ھے اے ایمان والو یہ خاص مسلمان کو مخاطب کیا گیا ھے ،تم انتہائی مضبوطی اور پختگی سے قائم رہنے والے اور اللہ کے لئے گواھی دینے والے ھو جاؤ کہ اگر وہ گواھی خود تمہارے خلاف یا تمہارے ماں باپ کے اور قرابت داروں کے بھی خلاف ھو تو ہرگز نا جھجکو اگر کوئی مالدار یا مفلس ھے اور تو اللہ تم سے زیادہ ان پر مہربانی کرنے والا ھے ایسا نا ھو کہ نفس کی پیروی تمھیں انصاف سے باز رکھے اگر تم گواہی دیتے وقت بات گھما پھرا کر پیش کرو گے یا گواہی دینے سے پہلو بچا جاؤ گے تو یاد رکھو اللہ تمھارے کاموں سے پوری طرح آگاہ ھے سنحان اللہ کیا زندگی کا طریقہ کار واضع کر دیا گیا ھے اور ھم مسلمان اس پر کتنا عمل کر رھے ھیں یہ بات غور طلب ھے حسد عدم برداشت کینا غیبت جھوٹ قتل غارت گری ، بہتان جھوٹ ظلم اقربا پروری گھمنڈ رعونت تکبر غرض ہر گناہ ھی کا باعث ھی یہی بات ھے کہ ھم نے مزہب اسلام کو اپنے عمل میں نھیں اتارا صرف نام کے ھی مسلمان کہلائے جاتے ھیں
فیصلہ
دنیا کا کوئی بھی مسلمان اس بات کا انکار نہیں کر سکتا کہ تمام اشرف المخلوقات اللہ نے پیدا کی اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ انسان فطری طور پہ مسلمان پیدا ہوتا ہے اگر ایک انسان واقعی فطری طور پہ مسلمان پیدا ہوتا ہے تو ہر شخص کو اپنے محسن عظیم پروردگار کے حضور پیش ہونے پہ کسی قسم کی دقت نہیں پیش انی چاہیے حالانکہ دنیا کے تمام مذاہب اللہ کی عبادت کرتے ہیں بس فرق اتنا سا ہوتا ہے کوئی اسے اپنی زبان میں گاڈ تو کوئی بھگوان کہتا ہے تو ہم کون ہوتے ہیں عبادت گاہوں پہ یہ کہہ کہ پابندی لگانے والے کہ یہ غیر مسلمان ہے اور یہ خانہ کعبہ میں داخل نہیں ہوسکتا شائد میں یہ بلاگ کبھی نہ لکھتی اگر میرے ٹی وی کے سنیئر فوٹو گرافر الیگزینڈر مجھ سے خانہ خدا ،کعبہ جانے کی التجا نہ کرتا وہ مجھے بار بار یہی کہہ رہا تھا کہ اگر وہ خانہ خدا ہے تو یہ بندہ خدا وہاں کیوں نہیں جاسکتا وہ تو ہم سب کا خالق ہے یہ اختیار ان چند افراد کو کس نے دیا کہ وہ یہ فیصلہ کریں کہ اس کے بندوں کو اس کے گھر سے دور رکھیں ؟
کالم نویس اور نعت گو شاعر محمداعظم عظیم اعظم اور پروفیسر شبیراحمد خورشید کی عمرے پر روانگی
پاکستان کے بیورو چیف -عالمی اخباراور مشہور کالم نگار بھائی امحمد احمد ترازی نے کراچی سے خبر دی ہے کہ عالمی اخبار اور دیگر قومی اخباروں کے معروف کالم نویس اور نعت گو شاعر محمداعظم عظیم اعظم اور پروفیسر شبیراحمد خورشید کی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرے پر ستائیس مارچ کو روانہ ہو رہے ہیں ۔
احمد بھائی مزید لکھتے ہیں ۔۔۔۔
ہر مسلمان کے دل میں سوئے حرم کے سفر کی تڑپ موجزن رہتی ہے،
وہ حرم شریف پہ اپنی جبین نیاز جھکانے Continue reading کالم نویس اور نعت گو شاعر محمداعظم عظیم اعظم اور پروفیسر شبیراحمد خورشید کی عمرے پر روانگی
آہ ! استاد سید سبط جعفر بھی رخصت ہو گئے
کل 18 مارچ دوہزار تیرہ کی دوپہر کراچی کے معروف عالمی شہرت یافتہ منقبت خوان شاعر اور استادسید سبط جعفر شہید ہو گئے۔ انہی ہدف بنا کر قاتلوں نے موت کی نیند سلا دیا۔
پولیس کے مطابق کالج پرنسپل سبط جعفرموٹر سائیکل پرکالج سے گھر جا رہے تھے راستے میں ان کو ھدف کر کے فائرنگ کی گئی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
عالمی اخبار کے ادارتی عملے نے اس عظیم نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے اور ملک میں لاقانونیت کی سخت مذمت کی ہے۔ Continue reading آہ ! استاد سید سبط جعفر بھی رخصت ہو گئے
قتل المزی قبل از ایزا
اب وقت آگیا ہے کہ نشانہ بننے والے خود مصلح ہوکر اپنی حفاظت آپ کریں گے اور اس میں وہ حق بجانب ہونگے۔
طنز و مزاح – سیاست دان سے انٹرویو
یہ ھمارے ملک کے معزز سیاستدان ھیں یہ اپنے شعبے میں ایک منجھے ھوئے سیاستدان ھیں اور سیاست اس قدر ڈوب کر کرتے ھیں کہ اچھائی برائی کی تمیز نھیں کرتے جس کی وجہ سے ان میں وہ تمام خوبیاں موجود ھیں جو ایک کامیاب سیاستدان میں ھونا چاھیئے ،ھم نے یہ انٹرویو سوال جواب کی شکل میں ترتیب دیا آئیں پڑھتے ھیں کے کیا سوال کئے گئے اور کیا جواب ملا سوال – آپ ملک عزیز کے کامیاب سیاستدان ھیں سب سے پہلے یہ بتایئں سیاست میں کس طرح وارد ھوئے ؟ جواب – مجھے بچپن سے ہی مقابلہ کی عادت تھی اور جھوٹ کی بھی پھر محلہ داری میں کسی کے خلاف بولنا ھوتا تو میری خدمات لی جاتی تھیں بس یہی عادت سیاست میں لے آئی سوال – آپ آج جس مقام پر ھیں یہ سب آپ نے اپنی محنت سے حاصل کیا ھے یا اس میں کسی کی دعاؤں کا بھی دخل ھے ؟ Continue reading طنز و مزاح – سیاست دان سے انٹرویو
عمل ابوجہل جیسا کریں اور عالم کہلائیں یہ کیسے ممکن ہے؟
آج بہت شرم محسوس ہوئی اپنی قوم کی جہالت پر
جب ملک میں توہینِ رسالت کا سخت ترین قانون رائج ہے تو قانون کو اپنا کام کرنے دیں۔ ایک فرد کے جُرم کی سزا سو خاندانوں کو دینا کونسے اسلام کی پیروی ہے؟؟
ہو سکتا ہے کچھ لوگ قوم کو جاہل کہنے پر معترض ہوں مگر ذرا سوچیں
اگر قوم کے۳۰۔۴۰ فیصد افراد پڑھنا لکھنا جانتے ہیں یا تعلیم یافتہ ہیں تو معاشرے میں کیا تبدیلی لائے ہیں؟ میں خود بھی اسی قوم کا حصہ ہوں اور مجھے اپنی نااہلی پر شرم آ رہی ہے۔ دُنیا آپکے معاشرے کا اجتمإعی چہرہ تو یہی دکھائے گی۔ اور دُنیا کو چھوڑئیے کیا اللہ تعالیٰ کی عدالت میں ہم مجرم نہیں ٹھہرائے جائیں گے؟ کیا ہم اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت کے حقدار رہیں گے؟ Continue reading عمل ابوجہل جیسا کریں اور عالم کہلائیں یہ کیسے ممکن ہے؟
عالمی یوم خواتین. آپ بھی کچھ کہیئے
عالمی یوم خواتین ہر سال آتا ہے اور گزر جاتا ہے لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ کیا عالمی دنوں کو منانے سے ہماری خواتین کی زندگی میں کوئی تبدیلی آئی ہے.
ہمارے سٹا ف روم میں گر ما گرم بحث ہو رہی تھی ؛کہ آج کادن خواتین کا ھے-مختلف قسم کی آر اتھیں-ان میں سے چند ایک قا رئین کے لیے “عملی طو ر پر دیکھا جائے ھر فیلڈ میں مر د کا
اقتدار زیادہ ھے -گھر ،ہو یا با ھر زیادہ تر اسی کی چلتی ھے۔” ” عورت ہر کام میں چاہے وہ مر د سے بہتر بھی کرے،اس کی تنخو اہ مر د سے کم ہے-” اسی طر ح کی کتنی ہی مثالیں زیر بحث تھیں
– Continue reading عالمی یوم خواتین. آپ بھی کچھ کہیئے
