شکر اللہ پاک کا کہ میرے امتحانات بخیر خوبی ختم ہوئے

شکر اللہ پاک کا کہ میرے امتحانات بخیر خوبی ختم ہوئے ۔۔ آپ سب کی دعاؤں کے لئے بے حد ممنون ہوں اور احسانمند بھی ۔۔ اللہ کریم آپ سب کو سکھ اور کامیابی عطا کرے جو مجھ گنہگار کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھتے ہیں ۔۔آمین ثمہ آمین

مجھے معلوم ہے کہ میرے امتحان ہمیشہ ہی سے گھر بھر کے ہوتے ہیں ..چھوٹے سے لے کر بڑے تک سبھی دعاؤں کی جیسے نوکری کر لیتے ہیں … اور مجھے معلوم تھا کہ یہ امتحان بھی میری بلاگ فیملی کا ہی امتحان بن جائے گا … سو سب ہی دعاؤں پر جیسے لگے ہوئے تھے .. آپ یقین کریں کہ مجھے رات کو اکثر اس لئے بھی نیند نہیں آتی تھی کہ سب میرے لئے دعائیں کر رہے ہیں اور میں سو رہی ہوں .. Continue reading شکر اللہ پاک کا کہ میرے امتحانات بخیر خوبی ختم ہوئے

دعائے کامیابی۔۔۔۔اَمَّن یُجِیبُ الْمُضْطَرَّ اذَا دَعَاہُ وَیَكْشِفُ السُّوءَ

anm55abcafc41284cabہماری سب کی مشفق اور مہربان بہن ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ ایم ڈی کے امتحانات کی تیاری بھر پور انداز میں کر رہی ہیں۔ اس عدیم الفرصتی کے باوجود یہاں اخبار اور بلاگ میں انکی موجودگی سب کو تازہ دم رکھتی ہے۔http://www.aalmiakhbar.com/blog/wp-content/uploads/2011/03/pichak-333-x-208.jpg
انکا ایک پرچہ Continue reading دعائے کامیابی۔۔۔۔اَمَّن یُجِیبُ الْمُضْطَرَّ اذَا دَعَاہُ وَیَكْشِفُ السُّوءَ

بھائی امجد شیخ کے کارنامے

امجد بھائی کی ایک بات بہت پیاری ہے کہ وہ محبوب کی طرح جہاں بھی جائیں واپس لوٹ کر ہمارے پاس ہی آتے ہیں ۔۔ اور ہم بھی انہیں محبوب بنائیں رکھتے ہیں کہ ان کے سوا دل و نظر کو کوئی بھائے بھی تو ۔۔
لیجئے انہوں نے ایکبار پھر ہم سب کو جیت لیا ہے ۔۔۔محبوب اپنی سیاحت سے لوٹ آیا ہے ۔۔ Continue reading بھائی امجد شیخ کے کارنامے

حضور اکرم محمد مصطفی صلی علیہ وآلہ وسلم کا جشن ظہور ۔۔عید میلاد النبی مبارک

حضرت محمد ،مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سن (570ء) میں ربیع الاول کے مبارک مہینےمیں بعثت سے چالیس سال پہلے مکہ میں پیدا ہوئے۔ ان کی پیدائش پر معجزات نمودار ہوئے جن کا ذکر قدیم آسمانی کتب میں تھا۔ مثلاً آتشکدہ فارس جو ھزار سال سے زیادہ سے روشن تھا بجھ گیا۔ مشکوٰۃ کی ایک حدیث ہے جس کے مطابق حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا ارشاد ہے کہ ‘ میں اس وقت بھی نبی تھا جب آدم مٹی اور پانی کے درمیان تھے۔ ۔ ۔ میں ابراہیم علیہ السلام کی دعا، عیسیٰ علیہ السلام کی بشارت اور اپنی والدہ کا وہ خواب ہوں جو انہوں نے میری پیدائش کے وقت دیکھا اور ان سے ایک ایسا نور ظاہر ہوا جس سے شام کے محلات روشن ہو گئے'[3][4]۔ Continue reading حضور اکرم محمد مصطفی صلی علیہ وآلہ وسلم کا جشن ظہور ۔۔عید میلاد النبی مبارک

سب کو عید زہراء (سلام اللہ علیہا) اور تاج پوشی امام مہدی عج فرجہ بہت بہت بہت مبارک ہو

آج 9 ربیع الاول ہے، جس دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اہلِ بیت (ع) نے سانحہء کربلا کے بعد اپنا سوگ ختم کیا تھا، اسے عیدِ زہراء (سلام اللہ علیہا) بھی کہتے ہیں اور عیدِ شجاع بھی، تمام مسلمانوں کو یہ عید بہت بہت مبارک ہو. Continue reading سب کو عید زہراء (سلام اللہ علیہا) اور تاج پوشی امام مہدی عج فرجہ بہت بہت بہت مبارک ہو

کا ش ۔۔ ماں ۔۔ کاش

تیونس اور یمن کے بعد اب مصر … مشرق وسطی میں آزادی کی تمنا … ہنگامے .. لوگوں کے برستے آنسو .. رستے زخم …. کب تک .. یہی سوچتے ہوئے آسمان پر اڑتے پرندوں نے مجھے جیسے ایک نئی دنیا کا پتہ دے ڈالا …. معاشی اور سماجی نا انصافی کی جیسے وجہ دریافت ہو گئی ہو … Continue reading کا ش ۔۔ ماں ۔۔ کاش

اپنی دوست اور عزیز بہن شاہین حیدر رضوی کے خط کا جواب

nighat-shaheenمیری اچھی ۔۔ میری دلاری ۔۔۔میری پیاری بہن
کیا بتاؤں کہ تم میرے لئے کیا ہو
تم دعاؤں کی ایسی پاکیزہ کتاب ہو Continue reading اپنی دوست اور عزیز بہن شاہین حیدر رضوی کے خط کا جواب

بیماری، غم اور تکالیف کا موقع پر پڑھی جانے والی خاص دعا آزاد نظم کی صورت

صیحفہ سجادیہ
صحیفہ سجادیہ بارگاہ الہی میں راز و نیاز و مناجات اور بیان حاجات کا ہی مجموعہ نہیں ہے بلکہ اسلامی علوم و معارف کا بیش بہاء خزانہ ہے جس میں اعتقادی، ثقافتی، معاشرتی و سیاسی امور اور بعض قوانین فطرت اور احکام شرعیہ بھی بیان ہوئے ہیں۔ ہاں مگر ان سب کو دعاء اور مناجات کے سانچے میں ڈھالا گیا ہے۔ Continue reading بیماری، غم اور تکالیف کا موقع پر پڑھی جانے والی خاص دعا آزاد نظم کی صورت

ذہنی اور جسمانی بیماریوں سے شفا کے لئے یا َ سلاَ مُ کی تسبیح

زائرہ بجوکی خواہش ہے کہ ہم سب کو اب “ یا سلام “ کا سوا لاکھ کی تسبیح کرنی چاھئے تاکہ ہم سب اپنی ذہنی اور جسمانی بیماریوں سے اللہ کریم کی خاص مہربانی سے شفا یاب ہو جائیں ۔۔ Continue reading ذہنی اور جسمانی بیماریوں سے شفا کے لئے یا َ سلاَ مُ کی تسبیح

ماہ صفر کے لئے سورت مزمل کا 313 مرتبہ کا ختم

بجو زائرہ کی تجویز دل کو لگی ہے .. اس لئے اسے لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی ہوں .. بجو جی لکھتی ہیں …

ایک بہت خاص پیغام سب ساتھیو ں کے نام ،کراچی میں ہر سال صفر کے مہینے میں ہم خواتین سورہ مز مّل کا 313 مرتبہ کا ختم کرواتے تھے ،یہ ختم ہمارے محلّے کے گھر ،گھر ہوتا تھا،اس کے لئے پہلے سےآٹے کی313 گولیا ں بنا کر رکھ لی جاتی تھیں ،اور بعد ختم یہ آ ٹے کی گولیاں سمندر میں ڈال دی جاتی تھیں ،اس ختم کا مقصد گھر کے اور اپنی تمام قوم کے مردوں کو اللہ کی حفاظت میں دینے کا ہوتا تھا Continue reading ماہ صفر کے لئے سورت مزمل کا 313 مرتبہ کا ختم

بفضلِ اللہ تعالٰی “پیغامِ نجات“ کا سالِ نو کا شمارہ چھپ چکا ہے

بفضلِ اللہ تعالٰی “پیغامِ نجات“ کا سالِ نو کا شمارہ چھپ چکا ہے، شائقین درج ذیل پتے پر اپنا ڈاک کا پتا ارسال فرما کر مفت حاصل کر سکتے ہیں
Payghamenijaat@gmx.net
میرے کمپیوٹر کی ایکسٹرنل ہارڈ ڈسک کے خراب ہو جانے کے باعث میرے پاس اب کسی کا بھی پتا محفوظ نہیں رہا، اس لیے Continue reading بفضلِ اللہ تعالٰی “پیغامِ نجات“ کا سالِ نو کا شمارہ چھپ چکا ہے

عالمی اخبار کے کالم نگار عظیم اعظم عظیم بھائی کی والدہ کو کینسر .. التماس دعا

باجی السلام علیکم
باجی گزارش یہ ہے کہ عظیم اعظم عظیم بھائی کی والدہ کو کینسر ہے اور اس وقت ان کی حالت انتہائی خطرے میں ہیں . آپ ان کیلئے دعا کی درخواست سب بہن بھائیو سے کردیں . Continue reading عالمی اخبار کے کالم نگار عظیم اعظم عظیم بھائی کی والدہ کو کینسر .. التماس دعا

عالمی اخبار ٹی وی کی آزمائشی نشریات

‎آن لائن اردو اخبارات میں سنجیدہ اور بے لاگ صحافت کے میدان میں عالمی اخبار کا ایک ثقہ اور ممتاز مقام ہے اور عالمی اخبار ٹی وی نیٹ ورک کامیابی کے سفر کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔ اس ٹی وی نیٹ ورک پر مختلف پروگراموں کے علاوہ لائیو خبریں بھی نشر کی جائیں گی۔ عالمی اخبار ٹی وی نیٹ ورک کے ایم ڈی صفدر ھمدانی،ڈپٹی ایم ڈی۔محمد صفدر،معاون ایم ڈی زہرا صفدر،ڈائریکٹر ادبی پروگرام ڈاکٹر نگہت نسیم،ڈائریکٹر رپورٹنگ احمد ترازی،ڈائریکٹر مشرق وسطیٰ شاہین رضوی اور ڈائریکٹر نیٹ ورک سید کلب عباس ہیں

Watch live streaming video from aalmiakhbartv at livestream.com

لنڈا … بلیکی … اور میری … ( افسانہ ، نگہت نسیم )

میرا دسمبر سے عجیب رشتہ ہے .. یاد کا بہانہ ہو جاتا ہے .. آج جانے صبح سے مجھے کیا کیا یاد آئے جا رہا ہے .. تصویریں بن رہی ہیں بگڑ رہی ہیں .. ہاں ایک تصویر ٹھہر سی گئی ہے .. منظر کچھ یوں تھا .. دوہزار آٹھ کی سردیوں کے دن تھے .. میری ڈیوٹی ” اولڈ ایج سائکاٹری ” یعنی بوڑھوں کے امراض نفسیات کا شعبہ میں تھی اور مجھے یہاں چھ ماہ ڈیوٹی کرنی تھی .. دل ہر روز کئی پہلوؤں سے تڑپ جا تا تھا .. گھر آ کر سوچتی کہ انہی جیسا کبھی میرا مستقبل بھی ہو سکتا ہے .. Continue reading لنڈا … بلیکی … اور میری … ( افسانہ ، نگہت نسیم )

عالمی اخبار کا روحانی شفا خانہ ..بجو سیدہ زائرہ عابدی

ہم سب کی بجو سیدہ زائرہ عابدی نے“ کلر تھراپی “ انتہائی خوبصورت سلسہ شروع کیا ہے ۔۔ اللہ کریم سے دعا ہے کہ اس سلسلے سے ہر ضرورت مند فائدہ اٹھائے اور ہم سب کو شریک دعا سمجھے ۔۔اور اپنی دعاؤں میں ہم سب کو آباد رکھے ۔۔۔
بجو لکھتی ہیں ۔۔ Continue reading عالمی اخبار کا روحانی شفا خانہ ..بجو سیدہ زائرہ عابدی

آپ کو کسی کی تحریر میں کونسی بات سب سے زیادہ متاثر کرتی ہے

یہ لکھتے ہوئے مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ ماشاللہ ہم سب مطالعے کے شوقین ہیں اور جتنا وقت بھی مل جائے اسے کچھ نہ کچھ پڑھتے لکھتے گزار دیتے ہیں ۔۔ میں جب بھی کوئی کتاب لینے جاؤں یا کوئی رسالہ دیکھوں یانیٹ پر ہی کوئی تحریر پڑھوں ۔۔ لکھنے والے میں ایک بات ضرور ڈھونڈتی ہوں اور وہ یہ کہ ۔۔۔۔۔۔ ؟
نہیں پہلے آپ سب بتائیں کہ آپ کو تحریر میں سب سے زیادہ کیا بات متاثر کرتی ہے ۔۔۔

ایھا الناس! ! من کنت مولاہ فھذا علی مولاہ

غدیر مکہ اورمدینہ کے درمیان مکہ شہر سے تقریبا دوسو کلومیٹر کے فاصلے پر جحفہ کے پاس واقع جگہ کا نام ہے جو ایک چوراہا ہے۔ قدیم زمانہ میں۔ مختلف سرزمینوں سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام حج سے واپس آتے وقت، یہاں پہونچ کرایک دوسرے سے جدا ہو جاتے تھے۔ شمالی سمت کا راستہ مدینہ کی طرف جاتا ہے ۔ جنبوبی سمت کا راستہ یمن کی طرف جاتا ہے ۔ مشرقی سمت کا راستہ عراق کی طرف جاتا ہے ۔ اور مغربی سمت کا راستہ مصر کی طرف جاتا ہے ۔ Continue reading ایھا الناس! ! من کنت مولاہ فھذا علی مولاہ

عالمی اخبار کے میر کارواں قابل صد احترام صفدر ہمدانی کون ہیں ؟

لیجئے مناف بھائی سب سے پہلے میں لکھتی ہوں کہ میر کارواں قابل صد احترام صفدر ہمدانی کون ہیں ؟

میں ایک عرصے تک بابا جناب صفدر ہمدانی کو صرف ان کے قلم کے حوالے سے جانتی تھی … مجھے ہمیشہ ہی ان کی تحریریں پڑھ کر یوں لگتا تھا جیسے میں اس بچے سے مل رہی ہوں جو دہائیوں سے گرائپ واٹر کی بوتل پر “شجاعت “ کا شاہکار بن کر چسپاں ہی نہیں ہے بلکہ شجاعت کی دعوت بھی سر عام دیتا ملتا ہے ۔۔ ان کے قلم کی کاٹ اور جیداری کے بھیس میں وہی بچہ رہتا ہے جسے میں نے ” گرائپ واٹر “ کی بوتل پر اس وقت دیکھا تھا جب مجھے معلوم بھی نہیں تھا کہ اس بھولے بھالے بچے کے ہاتھ میں سانپ کیوں ہے اور وہ اس سے ڈرتا کیوں نہیں ہے ۔۔۔ اس کی آنکھوں کی چمک صاف بتا رہی ہے کہ وہ سانپ کو کچلنے کے ارادے رکھتا ہے ۔۔ ہر خطرے سے آزاد ۔۔ ہر وہم سے دور یہ بچہ مجھے جرات کا ایسا پیغام دیتا تھا کہ میں خود کو ایک پنجرے میں قید پاتی تھی ۔۔۔ Continue reading عالمی اخبار کے میر کارواں قابل صد احترام صفدر ہمدانی کون ہیں ؟

زندگی کے دن رہ گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔ کتنے ؟؟

آج کل میرے بھائ طارق محمود ( میری چھوٹی نند کے شوہر) سخت بیمار ہیں ۔۔ ان کی عمر چون برس ہے اور وہ پیشے کے حساب سے ڈاکٹر ہیں اور جناح ہوسپتل میں میڈیسن کے پروفیسر ہیں ۔۔۔ Continue reading زندگی کے دن رہ گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔ کتنے ؟؟